Baaghi TV

Tag: لاہور

  • سسرالیوں کا بہو پر تشدد  2 نامزد ملزمان گرفتار

    سسرالیوں کا بہو پر تشدد 2 نامزد ملزمان گرفتار

    سسرالیوں کا بہو پر تشدد 2 نامزد ملزمان گرفتار کر لئے گئے

    واقعہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پیش آیا،گلشن راوی پولیس کی کارروائی مایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کی ہدایت پر فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان گرفتارکرلئے،متاثرہ خاتون کے سسر اور دیور کو ایس ایچ او گلشن راوی فراز احمد نے ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیا ،متاثرہ خاتون کے سسر اعجاز اور دیور احسن گرفتار کر لئے گئے، ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا کہنا ہے کہ خواتین کو ہراساں و تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    کینٹ پولیس کی کارروائی، 6رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
    دوسری جانب سی آئی اے کینٹ پولیس کی کارروائی، 6رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا،گرفتار ڈاکوؤں میں شعیب، ارشد، افتخار،محمد علی،مظہر اور حسیب شامل ہیں،ملزمان گن پوائنٹ پر موبائل فونز چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے،ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی طلائی زیورات،لیپ ٹاپ اور ناجاںٔز اسلحہ برآمد کر لیا گیا،دوران تفتیش ملزمان سے چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات ٹریس، مزید تفتیش جاری ہے،چوہدری فیصل شریف کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں،

    2 رکنی ذیشان ڈکیت گینگ گرفتار
    دوسری جانب رائیونڈ پولیس کی کاروائی 2 رکنی ذیشان ڈکیت گینگ گرفتارکر لیا،گرفتار ملزمان میں عبدالحنان اور ذیشان شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ ہنڈ ا125موٹر سائیکل، 6 موبائل فونز 2 تیس بور پسٹل برآمد کر لئے گئے، ملزمان سے 2 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی،ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تحقیقات جاری ہے، ایس ایچ او سید ابرار شاہ کا کہنا ہے کہ کرائم کنٹرول کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

     سگے بیٹے نے ماں پر بہیمانہ تشدد کیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    دوران ڈکیتی دکاندار کو گولی مارنے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیئے

    تین رکنی ڈکیت گینگ کے ملزمان مال مسروقہ سمیت گرفتار۔

  • کلر کہار بس حادثے کے بعد موٹر وے پولیس نےنئی حکمت عملی وضع کر دی

    کلر کہار بس حادثے کے بعد موٹر وے پولیس نےنئی حکمت عملی وضع کر دی

    موٹر وے پولیس نے اسلام آباد لاہور موٹروے ایم ٹو نارتھ پر حادثات سے بچانے اور روڈ سیفٹی کی غرض سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے نئی حکمت عملی وضع کی ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے لاہور کی جانب سفر کرنے والی بسوں کو موٹروے پر (سالٹ رینج) کلر کہار کے آغاز سے قبل بمقام PSV ہالٹ پوائنٹ ایریا 232 کلومیٹر سائن بورڈ کے قریب محفوظ جگہ پر روک کر بسوں کی مناسب تعداد کے گروپ تشکیل دیئے جائیں گے اور موٹر وے پولیس موبائلز کے ہمراہ قافلوں کی صورت میں سالٹ رینج کلر کہار دس کلومیٹر کا فاصلہ طے کروایا جائے گا-


    ترجمان کے مطابق بقیہ سفر کیلئے ایسی تمام بس کمپنیز اور ڈرائیوروں پر نیشنل ہائی ویز اینڈ سیفٹی آرڈیننس کے پہلے سے مروجہ قوانین کا اسی طرز پر اطلاق جاری رہے گا اس کاوش کے ذریعے موٹر وے اور ہائی ویز بالخصوص سالٹ رینج کلر کہار میں پیش آنے والے حادثات میں نمایاں کمی لانا ممکن ہے ۔

    چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ

    ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ امر قابل ذکر ہے کہ موٹر وے کے روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ کے نمائندگان روزمرہ کی بنیاد پر دیگر تمام اداروں کے ساتھ ساتھ بس ٹرمینلز اور اڈوں پر روڈ سیفٹی کیمپینز لیکچر اور ورکشاپ منعقد کر کے بس ڈرائیورز مالکان اور عوام الناس میں روڈ سیفٹی شعور کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اور روڈ سیفٹی آگاہی پمفلٹس اور ریڈنگ میٹریل کی تقسیم FM 95 ریڈیو اور سوشل میڈیا کا صحیح استعمال پبلک میں روڈ سیفٹی شعور کی آبیاری میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے مروجہ حکمت عملی سے روڈ یوزرز میں صبروتحمل اور نظم و ضبط کو فروغ ملے گا۔

    عمران خان، شاہ محمود اور اسد عمر کے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز تبدیل

    دیپالپور : بے نظیرانکم سپورٹس سینٹر پر بدنظمی، بھگڈرسےخاتون جاں بحق

    ملتان : ایک ہی گھر سے 3 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    بائیڈن نے پوٹن کی ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی کو حقیقی قرار …

  • عمران خان، حسان نیازی، مسرت جمشید چیمہ،حماد اظہرکے وارنٹ جاری

    عمران خان، حسان نیازی، مسرت جمشید چیمہ،حماد اظہرکے وارنٹ جاری

    جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں پیش نہ ہونے کا معاملہ ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، حسان نیازی، مسرت جمشید چیمہ٫ جمشید اقبال چیمہ،مراد سعید اور حماد اظہر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

    تفتیشی افسرنے عدالت میں کہا کہ ملزمان مسلم لیگ آفس ماڈل ٹاؤن کو جلانے اور قلعہ چوک میں کنٹینر جلانے کے دو مقدمات میں ملوث ہیں،عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف اور حسان نیازی کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ،انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ،تفتیشی افسر نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ،

    تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزمان چھپے ہوئے ہیں اور پیش نہیں ہو رہے، ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں کہ ان کو گرفتار کیا جا سکے ،دو مقدمات 366/23 تھانہ ماڈل ٹاؤن اور 1078/23 تھانہ نصیر آباد میں وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے شرپسندوں نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا وہیں ن لیگ کے دفتر کو بھی آگ لگائی گئی تھی، شرپسند عناصر کے‌ خلاف کاروائیاں جاری ہیں، کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کئی روپوش ہیں،تحریک انصاف کے رہنما پارٹی چھوڑ رہے ہیں تو دوسری جانب کارکنان اظہار لاتعلقی کر رہے ہیں، عمران خان کا گھر ویران ہو چکا ہے، دو دن قبل کارکن ملنے گئے تو پولیس نے واپسی پر انہیں بھی گرفتار کر لیا،
    kahnawarant

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور

    چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور

    پرویز الہی اور انکے صاحبزادے مونس الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ ایف آئی اے انسداد منی لانڈرنگ سیل نے درج کیا ،ایف آئی اے نے چوہدری پرویز اور مونس کے خلاف اہم شواہد اکٹھے کر لیے ،چوہدری پرویز الہی اور چوہدری مونس الہی نے پانامہ سیکنڈل کے راستے مبینہ کروڑوں روپے بٹورے ،چوہدری پرویز الہی و دیگر نے مبینہ منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کیلئے پانامہ میں کمپنیوں کا استعمال کیا ،ایف آئی اے نے چوہدری پرویز الہی و دیگر کے خلاف پانامہ سکینڈل کا باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا ،چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری مونس الہی اور جبران خان پر مقدمہ درج کیا ،

    ‏لاہور کی اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرلی . اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بد عنوانی کے کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی 10 لاکھ مچلکوں کے عوض بعد از گرفتاری ضمانت منظور کر لی خصوصی سینٹرل جج علی رضا اعوان نے فیصلہ سناتے ہوئے فوری رہائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

    عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر گذشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا، پرویز الہیٰ کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کیس سے پہلےان کے موکل کو دو کرپشن کیسز سے ڈسچارج کیا گیا، ان کے خلاف کوششوں کے باوجود کوئی ثبوت سامنے نہیں لائے جا سکے، صرف سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، اس لئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے-

    برٹش ائیرویز کا طیارہ 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہچکولے کھانے لگا

    اس سے قبل ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عبداصمد نے اپنے دلائل میں گذشتہ روز کہا کہ پنجاب اسمبلی غیر قانونی بھرتیوں کیس میں پرویز الہیٰ پر الزام ہے کہ ان کے حکم پر پنجاب اسمبلی میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کی گئیں، من پسند افراد کی تقرری کی گئی جبکہ قانونی تقاضوں کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔

    پاکستان ، سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

    اس سے قبل چوہدری شجاعت کی پرویز الٰہی سے جیل میں ملاقات ہوئی،چوہدری پرویز الہٰی سے جیل میں ملاقات کے بعد انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور اُن کے پاؤں میں سوجن ہے چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیٹے سالک حسین کے ساتھ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا تھا انہوں نے پرویز الہٰی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خاندان نے ماضی میں بھی بڑی مشکلات دیکھی ہیں اس ملاقات کے فوراً بعد حکومت پنجاب نے مستعدی دکھائی اور پرویز الہٰی کے لیے جیل میں ’بہتر کلاس‘ کی سہولیات فراہم کردی گئیں-

    ہم پہ تنقید ہوگی مگر ہم کام کر کے دکھائیں گے،مرتضیٰ وہاب

  • بیوی کو کچے میں فروخت کرنے والا شوہر ساتھی سمیت گرفتار

    بیوی کو کچے میں فروخت کرنے والا شوہر ساتھی سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی (ویب نیوز)بیوی کو کچے میں فروخت کرنے والا شوہر ساتھی سمیت گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے حکم پر گرین ٹاؤن انویسٹی پولیس کی کارروائی کی گئی جس کے بعد 2 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو گھوٹکی سندھ سے بازیاب کروا لیا گیا ۔اغواء اور فروخت میں ملوث ملزمان میں شوہر صائم مسیح اور ساتھی پٹھان خان شامل ہیں ۔ متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج تھا۔
    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر مزدوری کےلیے سندھ ساتھ لے گیا،ادھر فروخت کر دیا۔مغوی مہک بی بی کی والد کے ہمراہ ایس ایس پی انویسٹی ڈاکٹر انوش مسعود سے ملاقات کی اور ڈاکٹر انوش مسعود نے مدعی مقدمہ کو انصاف کی ہر ممکن فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔
    ڈاکٹر انوش مسعود نے خاتون کی بازیابی کےلیے جانے والی ٹیم کو تعریفی اسناد تقسیم کیئے ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

  • بغیر ہیلمٹ 7 لاکھ 44 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی

    بغیر ہیلمٹ 7 لاکھ 44 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی

    بغیر ہیلمٹ 7 لاکھ 44 ہزار موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی، قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاؤن جاری ہے

    سی ٹی او مستنصر فیروز شہر لاہور کو ایکسڈنٹ فری سٹی بنانے میں پرعزم ہیں، رواں سال کے دوران 7 لاکھ 44 ہزار 888 موٹرسائیکلسٹ کے خلاف کارروائی کی گئی، سخت کریک ڈاؤن سے ہیڈ انجری کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے، بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن پر ڈاکٹرز کمیونٹی نے اظہارِ تشکر کیا، مال روڈ پر 95 فیصد شہریوں نے ہیلمٹ کی پاسداری کرنا خوش آئند کہا، شہر کی دیگر روڈز پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کر دی گئی ہے،

    سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چلانی ہے تو ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا،ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے ہیڈانجری کیسز کی شرح میں مزید واضح کمی ہوگی،ہیلمٹ قوانین پر سختی کروانے سے قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے، کینال روڈ، مال روڈ، جیل روڈز، مین بلیوارڈ روڈز سمیت اہم روڈز پر لین لائن کی سختی سے پابندی کروائی جارہی ہے، ہیلمٹ ہاتھ میں پکڑنے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی کارروائی ہوگی، کریک ڈاؤن کا مقصد قیمتی جانوں کو محفوظ بنانا ہے، منظم ٹریفک کے حصول کیلئے قوانین کی پاسداری کروانے میں سختی کی جائے گی،

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

  • سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری

    سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنےکا نوٹیفیکیشن جاری

    لاہور : گورنرپنجاب بلیغ الرحمان نےسرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر بھرتی کرنے کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی: نیشنل کونسل ہومیوپیتھی کےوفد نے گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سےملاقات کی ،دوران ملاقات وفد نےگورنر پنجاب کی توجہ سرکاری اسپتالوں میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی خالی نشستوں پر دلائی وفد کا مؤقف تھا کہ ڈسٹرکٹ،تحصیل اسپتالوں،ٹیچنگ اسپتالوں ، دیہی ہیلتھ یونٹس اور بنیادی صحت مراکز میں ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کی سیٹیں خالی ہیں۔

    وفد نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ آبادی متبادل طریقہ علاج سےمحروم ہے، پنجاب کے بیشتر افرادہومیوپیتھک علاج پر انحصار کرتے ہیں بعدازاں گورنر پنجاب نے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی بھرتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہےکہ قوانین اور پالیسی کےمطابق خالی سیٹوں پرہومیوپیتھی ڈاکٹربھرتی کیے جائیں-

    فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا،مریم اورنگزیب

    ہومیوپیتھی یا علاج بالمثل میں امراض کے علاج کی خاطر قلیل مقدار میں ایسے ادویاتی نسخے استعمال کیے جاتے ہیں جن کا زیادہ مقدار میں استعمال عام افراد میں وہی مرض پیدا کرتا ہے جس کے علاج کے لیے وہ نسخہ ہو، اسی لیے اس کو علاج مثل بھی کہا جاتا ہے۔

    ہومیوپیتھک علاج بالمثل ہے۔ ایک ایسا طریقہ علاج جو مریض کو کلی شفا دیتا ہے۔ ہومیوپیتھی کے موجد کا نام ڈاکٹر ہانیمن ہے اس نے لاپئسگ آسٹریا میں ڈاکٹری پڑھنی شروع کی۔ پھر یہ ”وی آنا“ گیا اور وہاں سے ایرلانگن گیا جہاں 1779ء میں یہ میڈیکل ڈاکٹر بنا اور ڈریسڈن میں پریکٹس شروع کر دی۔ ایلوپیتھک ڈاکٹر بننے کے گیارہ سال بعد اس نے ہومیوپیتھک طریق علاج دریافت کیا۔ اور 1796ء میں پہلی بار طبی رسالوں میں مضامین کے ذریعہ اس نے اپنے ہومیوپیتھی فلسفہ سے دنیا کو آگاہ کیا۔

    لیگی رہنما کو سڑک پر گاڑی دھونے پربھاری جرمانہ عائد،نوٹس جاری

    ھومیوپیتھی وہ مرکزی راز تھا جس کی دریافت کا سہراہانیمن کے سر پر ہے۔ اس نے انسانی طبعی نظام دفاع کو اتنی گہرائی سے سمجھا اوراس کی طاقتوں کا حیرت انگیز طریق پر مشاہدہ کیا کہ آج بھی یقین نہیں آتا کہ واقعتا انسانی جسم کو خدا تعالٰی نے ایسی عظیم اور لطیف طاقتیں عطا فرمائیں ہیں۔ مگر مشاہدہ مجبور کرتاہے کہ انسان یقین کرے۔

    ڈاکٹر ہانیمن نے اس طبعی نظام دفاع سے استفادہ کرتے ہوئے یہ نظریہ پیش کہ اگر انسانی جسم میں کوئی ایسی بیماری موجود ہوجس کو جسم نے کسی وجہ سے نظر انداز کر دیا ہو اور اس کامقابلہ نہ کر رہا ہوتواگر بہت ہی لطیف مقدار میں کوئی ایسا زہرجس کی علامتیں اس بیماری سے ملتی ہوں جسم میں داخل کر دیا جائے مگر اسے ہلکا کرتے کرتے بے اثر کر دیا گیا ہو تو جسم اس نہایت کمزور بیرونی حملہ کے خلاف جو رد عمل دکھائے گا اسی رد عمل سےاس اندرونی بیماری کو بھی ٹھیک کر دے گا جواس زہر کی علامتوں سے قریبی مشابہت رکھتی ہے۔

    پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

  • عمران خان سے ملاقات کرنیوالے 27 کارکن گرفتار

    عمران خان سے ملاقات کرنیوالے 27 کارکن گرفتار

    لاہور: پولیس نے رہائی کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )عمران خان سے ملنے والے 27 کارکنوں کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    باغی ٹی وی: پنجاب کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی کارکن جیلوں سے رہائی کے بعد چیئرمین سے ملنے زمان پارک پہنچے تھےکارکن ملاقات کے بعد واپس جانے لگے تو مختلف علاقوں میں لگے ناکوں پرپولیس نے انہیں گرفتار کرلیا، زیادہ تر کارکنوں کا تعلق ضلع قصور ،لاہور، گوجرانوالہ اور سرگودھا سے ہے-

    قبل ازیں رواں ماہ کے آغاز میں لاہور ہائی کورٹ نے لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں پاکستان تحریک انصاف کےکارکنوں کی نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے تمام افرادکو فوری طور پر رہا کرنےکا حکم دیا تھا جسٹس صفدر سلیم شاہد نے درخواستوں پر 9 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔

    جناح ہاؤس حملہ کیس:قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

    دنیا بھر میں مہنگائی کے اعداد و شمار جاری، پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں …

    جناح ہاؤس حملہ کیس:قومی ویمن فٹبال ٹیم کی گول کیپر شمائلہ ستار گرفتار

    سعودی وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات

    قومی اسمبلی اجلاس، اراکین کی خوش گپیاں، تقریر کی اور چل پڑے

    واضح رہے کہ 9 مئی کے روز نیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا تھا جس کے بعد 9 مئی کو ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ریاستی اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا گیا تھا اس دوران پرتشدد مظاہرین نے قائم پاکستان کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کو بھی آگ لگادی تھی جس کے بعد سے اب تک ملزمان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے-

  • شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل

    شالیمار ایکسپریس کا روٹ تبدیل

    لاہور: پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کے روٹ کو تبدیل کر دیا۔

    شالیمار ایکسپریس کراچی اور لاہور کے درمیان روٹ پر چلتی ہے لیکن اب پاکستان ریلوے نے کراچی سے لاہور کے درمیان چلنے والی ٹرین کا روٹ تبدیل کر دیا ہے۔


    پاکستان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شالیمار ایکسپریس یکم جولائی سے براستہ فیصل آباد کراچی جائے گی فیصلہ عوامی مفاد اور مسافروں کی ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ذرائع کے مطابق خسارے میں چلنے کی وجہ سے پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کے روٹ میں تبدیلی کی ہے۔

    ٹرین میں اپنے سامان کی خود حفاظت کریں،ریلوے ذمہ دار نہیں،عدالت کا فیصلہ

    قبل ازیں یکم جون کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر بہاؤالدین زکریا ایکسپریس بحال کر دی گئی ٹرین میں 11 اکانومی، 2 بزنس، 3 سٹینڈرڈ، 1 ڈائننگ کار شامل ہیں بحالی کے پہلے ہی روز سو فیصد بکنگ ہوئی بہترین انتظامات پر چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے نے ڈی ایس ملتان حماد حسن مرزا کو شاباش دی-

    سری لنکن کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے …

    دوسری جان پاکستان ریلویز کے ماہر انجینئرز نے اہم کارنامہ سرانجام دیا ریلوے انجنوں کے لیے وی ایچ ایف انٹینا مقامی طور پر تیار کر لیا اس سے قبل یہ انٹینے دوسرے ممالک سے درآمد کیے جاتے تھے مقامی سطح پر تیاری سے تین کروڑ روپے کا زر مبادلہ بچایا جا سکے گاوزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے انجینئرز کو شاباش دی-

    کوچنگ سنٹر میں آگ،طلبا نے تیسری منزل سے لگائی چھلانگ