Baaghi TV

Tag: لاہور

  • لاہور، بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے3 ارکان گرفتار

    لاہور، بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے3 ارکان گرفتار

    لاہور: غالب مارکیٹ پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ کی لاہور میں سپلائی ناکام بنادی۔ بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے 18کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او غالب مارکیٹ انسپکٹر آصف عطا نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کراچی،کوئٹہ اور پشاور سے ہےملزمان لاہور میں منشیات کی سپلائی کیلئے آئے تھے۔ملزمان میں وجاہت،نزیز اور عمر خطاب شامل ہیں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےمزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے غالب مارکیٹ پولیس کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں

  • لاہور،حقہ شیشہ فلیورز،اسلحہ۔شراب، سمیت ملزمان گرفتار ۔

    لاہور،حقہ شیشہ فلیورز،اسلحہ۔شراب، سمیت ملزمان گرفتار ۔

    لاہور: شیشہ سموکنگ۔شراب نوشی۔ناجائز اسلحہ۔ساؤنڈ سسٹم کے مرتکب 15 ملزمان گرفتار۔ملت پارک پولیس کی کاروائی جس میں ملزمان اعظم۔مہروز۔امیرحمزہ۔عدنان۔عابد۔علی رضا۔ستار۔بلال۔عظیم۔عمر۔شہباز۔احمد۔سنی۔عابد اور شکیل گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 عدد حقہ شیشہ۔کوئلہ حقہ شیشہ اور حقہ شیشہ فلیورز برآمد ہویے۔ملزمان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں اور ساؤنڈ سسٹم بھی برآمد ہوا ۔ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 9MM اور گولیاں بھی برآمدملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ۔شراب نوشی۔ساؤنڈسسٹم۔شیشہ سموکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہویے ہیں ۔نئی نسل کو شیشہ سموکنگ اور اسطرح کی سرگرمیوں سے دور رہنا چاہئیے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمداجمل رائے کا کہنا ہے۔

  • لاہور، بیگم کوٹ کے علاقے سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برامد

    لاہور، بیگم کوٹ کے علاقے سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برامد

    لاہور کے علاقے بیگم کوٹ چیمہ والا کھوہ کے قریب سکریپ کے گوداموں سے ٹریویلینٹ پولیو ویکسین کی بڑی کھیپ برامد ہوئی۔
    ڈی سی سمیت محکمہ صحت کےافسران موقع پر پہنچ کر وقوعہ کا جائزہ لے کر معاملے کی انکوائری کی جاری ہے۔ ڈی ڈی او ایچ کی جانب سے پولیس کو کال کر دی گئی تا کہ موقع پر گودام مالکان کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔
    پولیو مہمات کے بعد تمام استعمال شدہ اور غیر استعمال شدہ وائلز ورکرز سے واپس لے کر محکمہ کو بھجوائی جاتی ہیں۔سکریپ کے گوداموں میں ہزاروں پولیو وائلز کی موجودگی سے پولیو مہمات کی تمام تر کوریج اور رپورٹس پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ڈی سی سمیت محکمہ صحت کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معاملے کا جائزہ لیا اور اس معاملے پر انکوائری کی جارہی ہے

  • نوجوان مصوروں کے لیے سنہری موقع، الحمرا میں ینگ آرٹسٹ ایگزی بیشن کا انعقاد

    نوجوان مصوروں کے لیے سنہری موقع، الحمرا میں ینگ آرٹسٹ ایگزی بیشن کا انعقاد

    الحمر امیں 17ویں سالانہ ینگ آرٹسٹ ایگزی بیشن کا انعقاد اپریل2021 کے پہلے ہفتے ہو گا۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا کا کہنا تھا کہ یہ نمائش گزشتہ17سال سے آرٹ اور آرٹسٹ کی ترویج و ترقی میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔ ڈاکٹر اسلم ڈوگر نے کہا کہ ہمارا مصور فرداور معاشرہ کی حقیقی تصویر پینٹ کر رہا ہے جو سماجی حسن میں اضافہ کا باعث ہے۔
    سربراہ الحمراء کے بقول پاکستان بھر سے 20تا32برس کے نوجوان آرٹسٹ یکم مارچ 2021تک اپنا کام الحمرا آرٹ گیلر ی میں جمع کروا سکتے ہیں۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹوں کو نقد انعامات،تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔ ترجمان الحمراء کا کہنا تھا کہ نمائش میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لئے انکے کام کو کیٹالاگ کی شکل میں شائع کیا جائے گا۔نوجوان کسی بھی میڈیم میں اپنا کام الحمرا بھیج سکتے ہیں،نمائش میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں کے زیادہ سے زیادہ دو فن پارے رکھے جائیں گے۔

    لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام 17ویں سالانہ ینگ آرٹسٹ ایگزی بیشن کا انعقاد اپریل2021 کے پہلے ہفتے ہو گا۔پاکستان بھر سے 20تا32برس کے نوجوان آرٹسٹ01مارچ 2021تک اپنا کام الحمرا آرٹ گیلر ی میں جمع کروا سکتے ہیں۔نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹوں کو نقد انعامات،تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے۔نمائش میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لئے انکے کام کو کیٹالاگ کی شکل میں شائع کیا جائے گا۔نوجوان کسی بھی میڈیم میں اپنا کام الحمرا بھیج سکتے ہیں،نمائش میں حصہ لینے والے آرٹسٹوں کے زیادہ سے زیادہ دو فن پارے رکھے جائیں گے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرڈاکٹر اسلم ڈوگر نے اس حوالے سے کہا کہ یہ نمائش گزشتہ 17سال سے آرٹ اور آرٹسٹ کی ترویج و ترقی میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے،ہمارا مصور فرداور معاشرہ کی حقیقی تصویر پینٹ کر رہا ہے جو سماجی حسن میں اضافہ کا باعث ہے۔انھوں نے کہا کہ نمائش سے نوجوان آرٹسٹوں کی بھر پور حوصلہ افزائی ہوگی، الحمرا ینگ آرٹسٹو ں کے لئے نئے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے جو ان کے روشن مستقبل کا ضامن ہونگے،ہمارے آرٹسٹ بے پناہ تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جنہیں وہ سماجی خوبصورتی کے لئے درست سمت میں استعمال کر رہے ہیں۔اس نمائش میں سینکڑوں فن پارے آویزاں کئے جائیں گے جو دیکھنے والوں کے لئے بے حد معلوماتی ثابت ہونگے،نمائش میں پاکستان بھر کے نوجوان آرٹسٹوں کو آپس میں ایک دوسرے سے ملنے کے مواقع میسر آتے ہیں،جن کے مثبت نتائج برآمد ہوتے ہیں۔نوجوان سال بھر اس نمائش کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ ان کے فن پاروں کونمائش میں شامل کرنا ان کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہوتا۔

  • لاہور چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے بچوں کی موت کس وجہ سے ہوئی؟

    لاہور چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے بچوں کی موت کس وجہ سے ہوئی؟

    لاہور کے چڑیا گھر میں سفید ٹائیگر کے بچے کرونا وائرس سے ہلاک ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سفید ٹائیگرز کے بچوں کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

    یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سفید ٹائیگرز کے بچوں کی ہلاکت کوڈ کی وجہ سے ہوئی۔ ہلاک ہونے والے سفید ٹائیگر کے بچوں کے معدے، گلے اور ناک سے مواد کے ٹیسٹ کیے گے تھے، جب کہ چڑیا گھر میں دیگر جانوروں کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سفید شیرنی کے بچوں کی آنتوں میں سوزش تھی۔ ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن سے ایک پھیپڑا سکڑ چکا تھا –

  • مولانا کسی طرح بھی عمران خان کے ہم پلہ نہیں، سیاسی اکھاڑے میں چیلنج نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

    مولانا کسی طرح بھی عمران خان کے ہم پلہ نہیں، سیاسی اکھاڑے میں چیلنج نہ کریں، فردوس عاشق اعوان

    فردوس عاشق اعوان نے اپنی میڈیا ٹاک میں بتایا کہ عمران نوٹوں اور لوٹوں کی خریدوفروخت کا باب ہمیشہ کے لئے بند کرنا چاہتے ہیں- وزیراعظم نے NRO کی لانڈری کو تالے لگا دیئے ہیں، اب کرپٹ سیاستدان اپنی سیاسی گندگی دھو کر پوتر نہیں بن سکتے- کرپٹ ٹولے نے سرکاری ملازمین کو اپنے ایجنڈے کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے-

    لاہورمیں معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے کو عوام نے مسترد کیا تو اپوزیشن نے سرکاری ملازمین کو اپنے ایجنڈے کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔اپوزیشن  سرکاری ملازمین کے احتجاج کی حمایت کر کے بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانے کا کردار ادا کر رہی ہے۔مولانا فضل الرحمن 40 سال کی سیاسی استادی کے دعوے کے باوجود دو سیاسی نابالغوں کے کندھوں پر بیٹھ کر پارلیمنٹ پہنچنا چاہتے ہیں۔یہ وہی مولانا  ہیں جنہوں نے 40 سال تک نوٹ زدہ سیاست کا فلسفہ متعارف کروایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈی جی پی آر میں صوبائی وزیر زراعت کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان بریف کیس کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کرنا چاہتے ہیں۔دوسری طرف بریف کیس سیاست کے موجد لندن بیٹھ کر ہارس ٹریدنگ کا جال بن رہے ہیں۔ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کرکے نوٹ کو عزت دے رہے ہیں۔ڈاکٹرفردوس عاشق نے کہا کہ عمران خان ان سیاسی بونوں میں واحد دبنگ لیڈر ہے۔

    مولانا کسی طرح بھی عمران خان کے ہم پلہ نہیں ہو سکتے اس لئے عمران خان کو سیاسی اکھاڑے میں چیلنج نہ کریں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ خان نے ایک ہی جھٹکے میں پی ڈی ایم کو زمین بوس کر دیا ہے اور اب ان کی چیخیں بند نہیں ہو رہیں۔ اکھڑی ہوئی سانسوں والی پی ڈی ایم  اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری نوٹ زدہ سیاست کے بانی ہیں۔اوپن بیلٹنگ کے مخالفین ووٹ نہیں نوٹ کو عزت دینے  کے حامی ہیں۔ نوٹو ں کے ذریعے پارلیمنٹ  پہنچنے والے کرپشن کے گل کھلانے کے سوا کیا کر سکتے ہیں؟عمران خان سیاسی لوٹوں اور ووٹوں کی خرید و فروخت کا باب ہمیشہ کیلئے بند کرنا چاہتے ہیں۔عمران خان نے NROکی لانڈری کو تالے لگا دیئے ہیں۔اب کرپٹ سیاستدان اپنی سیاسی گندگی دھو کر پوتر نہیں بن سکتے۔

  • معاشرے کو نشہ کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لئےاقدامات، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں

    معاشرے کو نشہ کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لئےاقدامات، منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں

    لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری کر رکھی ہیں- منشیات فروشوں کے خلاف جاری ان کارروائیوں میں گذشتہ ماہ778منشیات فروش گرفتار، 764مقدمات درج کیے گئے ہیں- منشیات فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں ہوں گے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ منشیات فروشی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہاکہ منشیات فروشی جیسے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں۔ معاشرے کے ہر فرد کو نئی نسل کو نشہ کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا۔

    تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے ماہِ جنوری کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 778منشیات فروش گرفتار کر کے ان کے خلاف764 مقدمات درج کئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 05کلو413گرام ہیروئن،247کلو گرام سے زائد چرس،10ہزار224لیٹر شراب، 100گرام آئس اور03کلوگرام سے زائد افیون برآمدکی گئی۔سٹی ڈویژن پولیس نے156، کینٹ219،سول لائنز 77، صدر ڈویژن136، اقبال ٹاؤن52جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 138 منشیات فروش گرفتارکئے۔ساجد کیانی نے ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو تعلیمی اداروں کے گرد ونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ منشیات فروشوں کے قلع قمع میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

  • نیب لاہور کی بڑی کامیابی، عوام سے دھوکہ دہی کرنے والے ملزم کی پلی بارگین منظور

    نیب لاہور کی بڑی کامیابی، عوام سے دھوکہ دہی کرنے والے ملزم کی پلی بارگین منظور

    نیب لاہور کی ایک اور اہم جیت سامنے آگئی-

    نیب لاہور کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عوام کو زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم کرنیوالے ملزم جاوید مظفر بٹ کی 1 ارب 20 کروڑ کی پلی بارگین کی درخواست احتساب عدالت لاہور سے منظور ہوگئی ہے- مزکورہ کیس میں شریک ملزم عثمان ریاض سے نیب لاہور نے 72 کروڑ مالیت کی پہلی پلی بارگین مارچ 2020 میں کی تھی- ملزم کیخلاف عوام سے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کی شکایات پر نیب لاہور نے مئی 2019 میں تحقیقات کا آغاز کیا- ستمبر 2019 میں تحقیقاتی ٹیم کی درخواست پر ملزم جاوید مظفر بٹ کو گرفتار کرلیا گیا-

    ملزمان کیخلاف ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز کے نام پر عوام الناس سے دھوکہ دہی کی مجموعی طور پر 647 مستند شکایات موصول ہوئیں جنہیں ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا- اکتوبر 2019 میں ہی نیب لاہور میں ایک تقریب کے زریعے 14 کروڑ مالیت کی 8 نئی گاڑیاں اور 42 گاڑیوں کے مکمل کاغزات متاثرین کے حوالے کئے گئے- چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی واضع ہدایات ہیں کہ عوام کے لوٹے گئے سرمائے کی ترجیحی بنیادوں پر برآمدگی ممکن بنائی جائے- ڈیڑھ سال کے محدود عرصہ کے دوران مزکورہ کیس میں نیب لاہور نے مجموعی طور پر 1 ارب 92 کروڑ کی بڑی پلی بارگین کیں:- پلی بارگین ایک مکمل سزا ہے جس میں ملزمان سے ناصرف مکمل رقوم کی وصولی کی جاتی ہے بلکہ وہ سزا یافتہ بھی تصور کئے جاتے ہیں- نیب لاہور کا 2020 کے دوران ملزمان کو سزائیں دلوانے کا تناسب کم و بیش 78 فیصد رہا جو نیب لاہور کی شاندار کامیابی کا مظہر ہے-

  • دربار حضرت عنایت شاہ قادری رحمتہ اللہ علیہ کا افتتاح، سیکیورٹی اور لنگر کا انتطام مکمل

    دربار حضرت عنایت شاہ قادری رحمتہ اللہ علیہ کا افتتاح، سیکیورٹی اور لنگر کا انتطام مکمل

    لاہور میں صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے دربار حضرت عنایت شاہ قادری رحمتہ اللہ علیہ کے 295ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح کردیا-

    وزیر اوقاف، سیکرٹری،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور نے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح رسم چادر پوشی سے کیا- ملک کی تعمیریر و ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی- وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ حضرت عنایت شاہ قادری رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات اور افکار سے لاکھوں لوگ آج بھی فیض اٹھا رہے ہیں۔ بزرگان اسلام نے تصوف کے ذریعے ہی دین اسلام پھیلا اور اب ان کی درگاہوں سے بھی مخلوق خدا اپنی پیاس بجا رہی ہے۔ تمام اطرف سے واک تھرو گیٹس کے ذریعے زائرین کودربار تک پہنچنے کی رسائی دی جا رہی ہے۔
    محکمہ اوقاف نےدربار شریف پر آنے والے زائرین کی سکیورٹی اورلنگر کے خصوصی انتظامات کیلئے 87 ہزارروپے کی گرانٹ مختص کردی-

    صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے حضرت عنایت شاہ قادری رحمتہ اللہ علیہ کے 295ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح دربار پر رسم چادر پوشی سے کیا۔اس موقع پرمحمد عامر جان سیکرٹری،چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب اورڈاکٹر طاہر رضابخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب کے علاوہ زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور،منیجر اوقاف سرکل نمبر2لاہور دیگر مشائخ و عظام اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے مزار اقدس پر چارر پوشی کے بعد ملک کی تعمیریر و ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت عنایت شاہ قادری رحمتہ اللہ علیہ کی تعلیمات اور افکار سے لاکھوں لوگ آج بھی فیض اٹھا رہے ہیں اور رہتی دنیا تک ان کا فیض جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تصوف کے ذریعے ہی دین اسلام پھیلا اور اب ان کی درگاہوں سے بھی مخلوق خدا اپنی پیاس بجا رہی ہے۔ اس کے اطراف میں سکیورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے دورہ کیا۔ا نہوں نے محکمہ کے تمام افسران و اہلکاران کو سختی سے پابند کیا کہ عرس کے تینوں روز کسی بھی قسم کی کوتاہی یا شکایت نہ ہونے پائے۔ انہوں نے دربار میں ملکی و غیر ملکی زائرین کی مدد کیلئے بنائے گئے مختلف پوائنٹس کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے قوال حضرات کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ دربار سے ملحقہ آبادی میں چیکنگ کا سلسلہ باقاعدہ جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔ زائرین کوتمام اطرف سے واک تھرو گیٹس کے ذریعے زائرین کودربار تک پہنچنے کی رسائی دی جا رہی ہے۔

    دربار اور اس کے گرد وجوار میں سی سی ٹی وی کیمروں ذریعے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے باقاعدگی سے تمام ہوٹلوں،گھروں اور شہریوں کی چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عنایت شاہ قادری رحمتہ اللہ علیہ اور اس خطے کے دیگر صوفیاء کی تعلیمات سے اکتسابِ فیض وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ صوفیاء امن کے علمبردار اور انسان دوستی کے امین ہیں۔ ان کی خانقاہیں بلا امتیاز مسلک ومذہب ہر ایک کے لیے فیضِ عام کا ذریعہ ہیں۔ ان کے مزارات امن کے مرکز اور محبتوں والفتوں کے امین ہیں۔ ان کی درگاہیں علم کے سب سے بڑے مراکز اور تزکیہ وطہارت کے عظیم ترین مسکن ہیں۔ آج دنیامیں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ اور روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے صوفیاء کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ ہم سب ان کی تعلیمات پر خود بھی عمل کریں اور انہیں عام لوگوں تک بھی پہنچائیں تاکہ ملک سے دہشت گردی،انتہاپسندی اور فرقہ پرستی کا خاتمہ ہو سکے۔محکمہ کی جانب سے مورخہ 10فروری2021بعد از نماز عشاء محفل سماع /نعت خوانی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ محکمہ اوقاف نے دربار شریف پر آنے والے زائرین کی سکیورٹی اورلنگر کے خصوصی انتظامات کیے ہیں او ر87 ہزارروپے کی گرانٹ مختص کی ہے۔

  • عثمان بزدارکی اراکین اسمبلی سے ملاقات، عوام کی خدمت کے لیے ٹیم ورک ضروری قرار

    عثمان بزدارکی اراکین اسمبلی سے ملاقات، عوام کی خدمت کے لیے ٹیم ورک ضروری قرار

    وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ کی حلقوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی-عثمان بزدار نے کہا کہ عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے اورخوشاب، فیصل آباد، سرگودھا او رلودھراں کا جلد دورہ کرونگا-

    ان شہروں کیلئے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائینگے، اراکین اسمبلی کے علاقو ں میں یکساں ترقیاتی کام ہونگے
    سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کردئیے ہیں،یہ وقت ملکر عوام کی خدمت کا ہے- سابق حکمران دیوالیہ صوبہ چھوڑ کر گئے،صوبے کا پورا نظام تباہ حالت میں ملا،ادارے بدحالی اور بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے تھے- اداروں کو کام کرنے کی آزادی دی ہے،اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیاہے،اب ہر کام شفافیت کے ساتھ میرٹ پر ہوتاہے- ،اراکین اسمبلی نےوزیراعلیٰ کی تعریف میں کہا کہ آپ منتخب نمائندوں کو احترام و عزت دیتے ہیں،آپ کی جانب سے اراکین اسمبلی کی تجاویز کو اہمیت دینا خوش آئند ہے-

    لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے اراکین قومی اسمبلی عمر اسلم خان،فیض اللہ کاموکا،صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی اور رکن پنجاب اسمبلی نذیر احمدخان بلوچ نے ملاقات کی-منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا- وزیراعلیٰ عثما ن بزدارنے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ عوامی نمائندوں کے حلقوں کے مسائل حل کرنے کے لئے لائحہ عمل تیار کر لیاہے-خوشاب، فیصل آباد، سرگودھا او رلودھراں کا جلد دورہ کروں گا اوران شہروں کے لئے ترقیاتی منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جائیں گے- اراکین اسمبلی کے علاقو ں میں یکساں ترقیاتی کام ہوں گے- تعلیم،صحت،انفراسٹرکچر،سیوریج وسینی ٹیشن کی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا- انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی سکیموں کے لئے فنڈز جاری کردئیے ہیں –

    یہ وقت ملکر عوام کی خدمت کا ہے- ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق حکمران دیوالیہ صوبہ چھوڑ کر گئے- صوبے کا پورا نظام تباہ حالت میں ملا-ادارے بدحالی اور بد انتظامی کی تصویر بنے ہوئے تھے-اڑھائی برس میں محنت کے ساتھ صوبے کو درست سمت کی طرف گامزن کیاہے-انہوں نے کہاکہ اداروں کو کام کرنے کی آزادی دی ہے اوراداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیاہے-اب ہر کام شفافیت کے ساتھ میرٹ پر ہوتاہے-انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ دی ہے۔ صوبے کے ہر شعبے میں بہتری لانے کے لئے اصلاحات کی گئی ہیں -اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے مسائل کے حل کے لئے ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا – اراکین اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آپ منتخب نمائندوں کو احترام و عزت دیتے ہیں اورآپ کی جانب سے اراکین اسمبلی کی تجاویز کو اہمیت دینا خوش آئند ہے-