Baaghi TV

Tag: لاہور

  • میاواکی جنگل ، ماحولیاتی اور عوامی مسائل، ترجیحات کیا ہیں – محمد نعیم شہزاد

    میاواکی جنگل ، ماحولیاتی اور عوامی مسائل، ترجیحات کیا ہیں – محمد نعیم شہزاد

    میاواکی جنگل ، ماحولیاتی اور عوامی مسائل، ترجیحات کیا ہیں
    محمد نعیم شہزاد

    ماحولیات پر انسانی عوامل کے اثرات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کرتی دنیا فطرت سے بہت دور ہوتی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں تباہ کن ماحولیاتی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور ہمارے لیے مشکلات کھڑی کر دیتی ہیں۔ انھیں مشکلات میں سے ایک سموگ بھی ہے ۔ گزشتہ کچھ برسوں سے پاکستان کے بڑے شہر لاہور میں صورتحال دگرگوں رہی اور شہری سموگ کی وجہ سے پریشان رہے۔ ان حالات کو قابو کرنے کے لیے حکومت نے شجر کاری اور جنگلات لگانے کی مہم کا آغاز کیا جو بہت خوش آئند اقدام ہے۔ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب دس ارب درخت لگانے کا خواب رکھتے ہیں اس کی تکمیل کے لیے انھوں نے لاہور میں میاواکی جنگلاتی منصوبے کا افتتاح بھی کر دیا ہے۔

    مرحوم جاپانی نباتاتی ماہر اکیرا میاواکی کی طرف سے شروع کی گئی ایک تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ، جنگل 12.5 ایکڑ پر محیط ہے اور اس میں 165،000 سے زیادہ پودے ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ متوقع طور پر درختوں کے عام رفتار کی نسبت 10 گنا تیزی سے بڑھنے کی توقع ہے ۔ 10 ملین آبادی کا یہ بڑا شہر حالیہ برسوں میں سموگ کی لپیٹ میں آیا ہے جس نے سکولوں کو بند کرنے پر مجبور کیا ہے اور اسے دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بنا دیا ہے۔

    جب سے 2018 میں درخت لگانے کی مہم شروع ہوئی ہے ، ملک میں 1 ارب مزید درخت لگائے گئے ہیں اور مون سون کے موسم میں مزید 500 ملین پودے لگائے جا رہے ہیں۔

    یقیناً یہ ایک مثبت اصلاحی اقدام ہے اور عوام نے اس کا بھرپور استقبال بھی کیا ہے اور اس سال یوم آزادی پر ہر گھر کی طرف سے ایک درخت اگانے کی ترغیب بھی دی جا رہی ہے۔ اور عوامی طور پر شعور بیدار کیا جا رہا ہے کہ یوم آزادی پر ہر سال لوگ جھنڈے، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر اشیاء پر ہزاروں روپے خرچ کر دیتے ہیں جن سے سوائے خوش طبعی کے کچھ حاصل نہیں ہوتا مگر ایک درخت اگانے سے ہمارے ماحول میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔ فضائی آلودگی کم ہوگی اور سموگ جیسی مصیبت سے بھی جان چھوٹے گی۔

    شجر کاری اور جنگلات کا پھیلاؤ یقیناً حکومت کا احسن اقدام ہیں مگر ماحولیاتی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ حکومت کو عوامی مسائل پر بھی توجہ دینی چاہیے ورنہ یہ مسائل حکومت کی مقبولیت کو بری طرح گرا دیں گے اوردوسری سیاسی جماعتیں مہنگائی جیسے ناسور کا فائدہ اٹھا کر حکومت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکیں گے۔ موجودہ وقت کا سب سے بڑا عوامی مسئلہ حد سے بڑھتی ہوئی مہنگائی ہے۔ پھل، سبزی، گراسری، پیٹرولیم مصنوعات کسی بھی چیز کی قیمتیں کنٹرول میں نہیں ہیں ۔ بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کو ایسی پالیسیاں اپنانی چاہئیں جو عوام دوست ہوں اور عوام کو ریلیف بھی دیں ۔ یہ عوام ہی ہیں جو کسی بھی جمہوری حکومت کی طاقت بنتے ہیں۔ ڈلیور کیے بغیر محض گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام لا کر عوام کو خوش نہ کیا جا سکے گا۔ عوام حقیقی اور معنوی تبدیلی چاہتے ہیں۔ نا انصافی اور ظلم کے نظام کی تبدیلی، وی آئی پی کلچر کی تبدیلی، اختیارات کے ناجائز تصرف رکھنے اور بوسیدہ بیوروکریسی کے نظام میں تبدیلی۔

    تبدیلی کا نعرہ لگانا اور اس نعرے سے عوام کو مائل کرنا بہت اچھا تجربہ رہا مگر عوام کو اس سے مایوس کر دینا ایک ایسا تلخ تجربہ ہو گا جس کا تصور بھی ناممکن ہے۔ وزیراعظم صاحب کو فی الفور عوامی ریلیف کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہو گی اور اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ان پر عمل درآمد بھی شروع کر دینی چاہیے۔

    محمد نعیم شہزاد

  • سابقہ ریکارڈ یافتہ شراب فروش توقیر گرفتار، کا ھنہ پولیس کی کاروائی

    سابقہ ریکارڈ یافتہ شراب فروش توقیر گرفتار، کا ھنہ پولیس کی کاروائی

    پولیس ماڈل ٹاؤن ڈویژن لاہور، پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ کاہنہ پولیس کی کارروائی،سابقہ ریکارڈ یافتہ شراب فروش توقیر گرفتار، اس ملزم کے قبضہ سے شراب کی 46 بوتلیں برآمد ہوئیں۔
    ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر حماد اختر کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔
    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے کاہنہ پولیس کو شاباش دیاور کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

  • لاہورکے  طلبہ کی آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد اور جذبہ قابل دید،سردار مسعود خان

    لاہورکے طلبہ کی آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد اور جذبہ قابل دید،سردار مسعود خان

    صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ کشمیرکی آزاد ی کے حوالے سے لاہور بہت اہم کردار اداکررہاہے ، لاہور کے طلبہ آزادی کشمیر کے لیے جو جدوجہد کر رہے ہیں ان کا جذبہ قابل دید ہے جبکہ وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید دورکے ہتھیارمیڈیا سے بھی لیس ہیں کیونکہ قوم کے یہ بچے جب عملی زندگی میں آئیں گے تو پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کشمیر کی آزادی کے لئے ایک مثبت اور اعلی سوچ سے بہترین ماحول پیداکریں گے ۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کولاہورپریس کلب کاگیارہویں مرتبہ صدر منتخب ہونے اورنومنتخب گورننگ باڈی کو مبارکباد دینے کے لئے کلب کے دورہ کے موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے مزید کہاکہ پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور لاہور پریس کلب کی قیادت میں صحافی ملک وقوم کی بہترین خدمت میں سرگرم عمل ہیں اور یہ ان کی ایمانداری اور اپنے شعبہ سے بے لوث محبت کا نتیجہ ہے کہ تمام صحافی برادری انھیں اپنالیڈردیکھناپسند کرتی ہے ۔ اس موقع پر صدر ارشد انصاری ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، ممبرگورننگ باڈی ہماءمیر، عمران شیخ ، سید رضوان شمسی نے معززمہمان کا کلب آمد پر استقبال کیا ۔ سردارمسعودخان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہاکہ جموں کشمیر کی صورتحال بدستور ہولناک ہے،جموں کشمیر میں کشمیریوں سے انکی ثقافتی حیثیت چھینی جا رہی ہے ،آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے بھارتی باشندوں کی آبادکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے،20 سے 30 لاکھ ہندوﺅں کو بھارت سے لا کر کشمیر میں بسایا جا رہا ہے جہاں ان کی الگ بستیاں بسائی جارہی ہیں ،کشمیریوںکی نسل کشی ہو رہی ہے ، کشمیر کی گلیوں میں قتل و غارت کا بازار گرم ہے،کشمیریوں سے ان کی زرعی اور غیر زرعی زمین چھین کران کی زمینوں پر قبضہ کیا جارہاہے ، ان کی زبان ختم کی جا رہی ہے اور ان کے روائتی لباس پر پابندی لگا دی گئی ہے ، پاکستان کی نوجوان نسل کشمیر کو آزاد دیکھنا چاہتی ہے ، نوجوان نسل ذرائع ابلاغ کے ذریعے کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کر سکتی ہے، ،نوجوان نسل بھارت کے ظلم وستم کی مذمت کرنا چاہتی ہے ان کے پاس ہتھیار نہیں ہیں ،کشمیری نوجوان اس طرح کا کردار ادا نہیں کر پا رہے ہیں، کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے بیانیے کودنیابھرمیں تقویت مل رہی ہے،برطانوی اور امریکی کانگریس نے بھی کشمیر کے حوالے سے آواز بلند کی ہے،کچھ لوگ مایوسیاں پھیلا رہے ہیں،خود مختار کشمیر کی آوازیں تو 1947 سے ہیں مگر مہاراجہ ہری سنگھ اور شیخ عبداللہ بھارت سے مل گئے،مایوسی کے بجائے اپنے بیانیے کو مستقل مزاجی سے بیان کرنے کی ضرورت ہے،صرف کشمیر نہیں بھارت کے مسلمان بھی ہندوﺅں کے شر سے محفوظ نہیں،حق و باطل کے معرکے میں حوصلہ کی ضرورت ہے ،کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ صدر ارشد انصاری اور سیکرٹری زاہد چوہدری نے معزز مہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہااور انھیں کشمیر کابہترین سفیر قراردیتے ہوئے کہاکہ وہ بین الاقوامی پالیسی ومعاملات کے ماہرہیںاورساری دنیامیں کشمیر کازکے لئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

  • لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری نقصان بھگتنا پرا!!

    لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری نقصان بھگتنا پرا!!

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری.مجموعی طور پر 10 دکانوں و سٹوروں کو سیل، 03 کو وارننگ جبکہ 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 02 دکانوں کو سیل جبکہ 03 کو وارننگ دی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 05 ہزار اور اوورچارجنگ پر بھی 05 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے. اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 04 ریسٹورنٹس اور 04 دکانوں و سٹوروں کو سیل کروایا. تحصیل کینٹ میں راکس الیکٹرک سٹور اور باٹا شوز کو سیل جبکہ حمید تکہ شاپ، سعید کریانہ سٹور اور شہزاد بونگ پائے کو وارننگ جاری کی گئی. تحصیل سٹی میں حاجی اشفاق بٹ پکوان ہوٹل سمن آباد عبداللہ ہوٹل سمن آباد، حیدری ہوٹل یتیم خانہ، کراچی نصیب بریانی سمن آباد، کو نیکا سٹی فوٹوز، ہئیر شاپ گلشن راوی، حافظ بٹ کراکری سٹور اور رائل بوٹس شوز کو سیل کر دیا گیا. ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں.
    ڈی سی لاہور مدثر ریاض کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی.

  • شیخ زید ہسپتال لاہور میں زائد المیعاد ادویات بیچے جانے کا انکشاف.

    شیخ زید ہسپتال لاہور میں زائد المیعاد ادویات بیچے جانے کا انکشاف.

    لاہور (ہیلتھ رپورٹر) شیخ زید ہسپتال لاہور میں موجود فارمیسی انسانی زندگی سے کھیلنے میں مصروف، انتظامیہ خاموش تماشائی.
    تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال لاہور کی فارمیسی میں ایکسپائرڈ ادویات فروخت ہونے کا انکشاف.
    زائد المیعاد انجکشن مریض کوتین دن سے لگائے جا رہے تھے، اس بات کی نشاندہی خود مریض کے ساتھ موجود فیملی کے افراد کی جانب سے غور کرنے پر ہوئی، جبکہ ہسپتال انتظامیہ اس حوالے سے بے خبر تھی.

    لاہور کے اس بڑے ہسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد زیراعلاج رہتی ہے، جب کہ ایک اندازے کے مطابق یہ ایکسپائری انجکشن کئی مریضوں کے لئے فارمیسی سے بیچے جاچکے ہیں.
    نشاندہی کرنے والے اکمل سومرو کا بتانا ہے کہ شیخ زید ہسپتال لاہور کی فور ڈی فارمیسی پر ایکسپائری انجکشن فروخت کیے جا رہے ہیں میری والدہ کو تین روز تک ایکسپائری انجکشن لگتے رہے، ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پہنچے تو مزید ادویات ایکسپائری پکڑی گئیں.

  • لاہور جنرل ہسپتال کے ملازمین کی رہائشی کالونی کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی فراہمی

    لاہور جنرل ہسپتال کے ملازمین کی رہائشی کالونی کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی فراہمی

    پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج کو زمین دینے کیلئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کی گئی ۔
    ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، طبی اداروں کی مشکلات سے آگاہ کیا
    میڈیکل سٹوڈنٹس کے ہاسٹلز، جنرل ہسپتال ملازمین کی رہائشی کالونی کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کرنے کے احکامات جاری۔
    وزیر اعظم پاکستان نے امیر الدین میڈیکل کالج و پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس،میڈیکل سٹوڈنٹس کے لئے ہاسٹلز اور لاہور جنرل ہسپتال کے ملازمین کی رہائشی کالونی کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی فراہمی کی نشاندہی کے لئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری کی درخواست پر صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کی دعوت پر لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں ان کے علم میں یہ دیرینہ مسئلہ لایا گیا تھا اور انہوں نے اس کے حل کی یقین دہانی کروائی تھی۔ واضح رہے کہ ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے دوران دونوں طبی اداروں کی بلڈنگ، طلباء و طالبات کے ہاسٹل اور ملازمین کی رہائشی کالونی کیلئے زمین فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ہونے والے اس مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرے اور اس مسئلے کے حل کے لئے جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جائے۔
    پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹر سیمی بخاری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ واحد ادارہ ہے جہاں پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں سے بھی ڈاکٹرز سپیشلائزیشن کے لئے آتے ہیں اور اس ادارے کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ 2012میں امیر الدین میڈیکل کالج قائم ہوا دونوں میڈیکل اداروں کی عمارت، گریجویٹ و انڈر گریجویٹ میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے ہاسٹلز اور ایل جی ایچ ملازمین کی رہائشی کالونی نہ ہونے کے باعث خاصی مشکلات درپیش ہیں جس کا ازالہ کرنے کے لئے ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری کی نشاندہی پر وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کسی التوا کے بغیر اس معاملے کے حل کی عملی کوششیں کی جائیں گی جو پی جی ایم آئی،امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے لئے خوش آئند امر ہوگا.

  • منشیات کے خاتمے کیلئے سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر میدان میں آگئے

    منشیات کے خاتمے کیلئے سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر میدان میں آگئے

    سی سی پی او لاہور منشیات کے خاتمے کے میدان میں آ گئے۔ لاہور پولیس کی ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب اور تعلیموں اداروں کے تعاون سے آگاہی مہم کا آغاز۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوۓ رحجان کے خلاف آگاہی مہم کےلئے خصوصی تقریب منقعد کی گئی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی بطور مہمان خصوصی شرکت آگاہی تقریب میں تعلیمی اداروں کے سربراہان و فول پرسن نے شرکت کی۔
    سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ "لاہور پولیس نے منشیات فروشوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔45 یوم میں منشیات فروشوں کےخلاف 1334 مقدمات میں 1353 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،
    ملزمان کے قبضہ سے 498 کلوگرام چرس، 09 کلو 463 گرام ہیروئن، 05 کلو افیون، 120 گرام آئس اور شراب کی 15 ہزار 815 بوتلیں برآمد کیں گئیں، سال 2020 میں منشیات فروشی پر 8205 مقدمات درج کئے گئے، لاہور پولیس کینال روڈ پر نشئیوں کے خلاف ایکشن جاری کئے ہوئے ہے، منشیات فروشی اور قمار بازی کے مکروہ دھندے میں ملوث بڑے مگرمچھ کو پکڑا جارہا ہے، نوجوان نسل کو نشہ کی لت سے محفوظ رکھا جائے، منشیات کی سپلائی کو روکنے کیلئے سوسائٹی کو مثبٹ کردار ادا کرنا ہوگا، انسدادِ منشیات کےلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، بچوں کی کردار سازی میں والدین اور اساتذہ قلیدی کردار ادا کریں، سکولز،کالجز اور یونیورسٹیز میں آگاہی لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا”

  • لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں، لاہورساجد کیانی۔

    لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں، لاہورساجد کیانی۔

    پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی رپورٹ رواں سال ابتک 23ہزار133شہریوں کوخدمت مراکز میں 14اقسام کی سہولیات فراہم کی گئیں
    لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
    لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس عوام کوسہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے ساتھ ساتھ شہریوں کو آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پولیس خدمت مراکز پر آنے والے مجموعی طور23ہزار133شہریوں کو کریکٹر اورویریفکیشن سرٹیفکیٹ، گمشدگی رپورٹس، نقول ایف آئی آرز،لائسنسنگ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئیں۔ 6616شہریوں نے کریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جبکہ16ہزار سے زائد شہریوں نے گمشدگی رپورٹس، نقول ایف آئی آرز،لائسنسنگ سمیت دیگر سہولیات سے استفادہ کیا۔پولیس خدمت مرکز ڈی آئی جی آپریشنز آفس میں 854، گلبرگ2308،اقبال ٹاؤن 963، گریٹر اقبال پارک481، بحریہ ٹاؤن 1407،پولیس موبائل خدمت مرکز141،ٹاؤن ہال142، ارفع کریم ٹاورمیں 194 اورلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں 126سرٹیفکیٹس جمع کئے گئے۔ساجد کیانی نے کہا کہ شہری ایک ہی چھت تلے کریکٹر اورویری فکیشن سرٹیفکیٹس، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14سہولیات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پولیس سروسز فراہم کرنے کیلئے موبائل پولیس خدمت مرکز بھی اہم کردار ادا کررہا ہے۔موبائل پولیس خدمت مرکز کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر شہر کے مختلف مقامات پر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے خدمت مراکز پر تعینات پولیس افسران اور جوان کو کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے کریکٹر اورویری فکیشن سرٹیفکیٹس، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔خدمت مراکز گلبرگ اور اقبال ٹاؤن شہریوں کو8بجے صبح تا 8 بجے رات تک سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

  • لاہور، بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے3 ارکان گرفتار

    لاہور، بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے3 ارکان گرفتار

    لاہور: غالب مارکیٹ پولیس نے منشیات کی بڑی کھیپ کی لاہور میں سپلائی ناکام بنادی۔ بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرکے 18کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او غالب مارکیٹ انسپکٹر آصف عطا نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کراچی،کوئٹہ اور پشاور سے ہےملزمان لاہور میں منشیات کی سپلائی کیلئے آئے تھے۔ملزمان میں وجاہت،نزیز اور عمر خطاب شامل ہیں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےمزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے غالب مارکیٹ پولیس کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں

  • لاہور،حقہ شیشہ فلیورز،اسلحہ۔شراب، سمیت ملزمان گرفتار ۔

    لاہور،حقہ شیشہ فلیورز،اسلحہ۔شراب، سمیت ملزمان گرفتار ۔

    لاہور: شیشہ سموکنگ۔شراب نوشی۔ناجائز اسلحہ۔ساؤنڈ سسٹم کے مرتکب 15 ملزمان گرفتار۔ملت پارک پولیس کی کاروائی جس میں ملزمان اعظم۔مہروز۔امیرحمزہ۔عدنان۔عابد۔علی رضا۔ستار۔بلال۔عظیم۔عمر۔شہباز۔احمد۔سنی۔عابد اور شکیل گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 عدد حقہ شیشہ۔کوئلہ حقہ شیشہ اور حقہ شیشہ فلیورز برآمد ہویے۔ملزمان کے قبضہ سے شراب کی بوتلیں اور ساؤنڈ سسٹم بھی برآمد ہوا ۔ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 9MM اور گولیاں بھی برآمدملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ۔شراب نوشی۔ساؤنڈسسٹم۔شیشہ سموکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج ہویے ہیں ۔نئی نسل کو شیشہ سموکنگ اور اسطرح کی سرگرمیوں سے دور رہنا چاہئیے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمداجمل رائے کا کہنا ہے۔