Baaghi TV

Tag: لاہور

  • لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا بڑا اعلان

    لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان کا بڑا اعلان

    لاہورانسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب پولیس معاشرے میں قانون کی حکمرانی برقرار رکھنے کے ساتھ عوام کوپولیس سے متعلق سروسز کی بغیر کسی پریشانی فراہمی کیلئے شب و روز کوشاں ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کے ساتھ ساتھ تمام دستیاب وسائل کو بھی بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا ازالہ فی الفور ہوسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس نے اپنے وسائل سے صوبے کے تمام اضلاع میں خدمت مراکز قائم کئے ہیں جنہیں ایک مربوط انٹی گریٹڈ سسٹم کے تحت آپس میں انٹر لنک کرنے سے عوام کو چودہ سے زائد سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہمی ممکن بنا دی گئی ہے جس سے اب تک لاکھوں شہریوں کے قیمتی وقت کے ساتھ ساتھ پیسے کی بچت بھی ممکن ہوئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گز شتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں صوبائی وزیر برائے ہاﺅسنگ میاں محمود الرشید کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ دوران ملاقات صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آئی جی پنجاب نے صوبائی وزیر کو پنجاب پولیس کے ورکنگ سسٹم میں نئی اصلاحات اور پراجیکٹس سے آگا ہ کیا ۔میاں محمود الرشید نے صوبے میں دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی پر پنجاب پولیس کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے پنجاب پولیس کے منصوبے قابل ستائش ہیںجبکہ پنجاب پولیس کی جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈیشن ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

  • لا ہو ر ڈی آئی جی کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

    لا ہو ر ڈی آئی جی کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

    لا ہو ر ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزکو جمعتہ المبارک پر مساجد اورامام بارگاہوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں جس کی روشنی میں تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور PRUکے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایا۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرعوام الناس کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز جاری رہے جن میں ڈولفن فورس، پی آر یو، ایلیٹ فورس، سکیورٹی اداروں اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشنز کے دوران بائیومیٹرک اور جدید اینڈرائیڈ سیٹ کے ذریعہ تمام مشکوک افراد کو چیک کیا گیا۔ سرچ آپریشن اورحفاظتی مشقوں کا مقصد شہر میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور شہریوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔

  • لاہور پولیس نے ماہِ جون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں

    لاہور پولیس نے ماہِ جون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائیاں

    لاہور پولیس نے ماہِ جون کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے534ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں 506مقدمات درج کئے گئے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سٹی ڈویژن نے111، کینٹ ڈویژن74، سول لائن ڈویژن83، صدر ڈویژن64، اقبال ٹاﺅن ڈویژن61جبکہ ماڈل ٹاﺅن ڈویژن نے113مقدمات درج کئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 147کلوگرام سے زائد چرس ،04 کلو گرام سے زائد ہیروئن،01کلو720 گرام افیون اور07ہزار21 بوتلیںشراب بھی برآمدکی گئیں۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا پولیس سمیت ہر شہری کی ذمہ
    داری ہے۔منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔اشفاق خان نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف بھی سخت اقدامات عمل میں لا رہے ہیں۔ نوجوان نسل کو نشے کا عادی بنانے والے سماج دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ شہری نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔

  • لاہو رفیکٹری ایریا کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    لاہو رفیکٹری ایریا کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

    لاہو رفیکٹری ایریا کے علاقہ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،ملزمان کو سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کی جارہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ فیروزپور روڈ ڈولفن ہیڈ کوارٹر کے قریب میڈیکل سٹور میں ڈاکو ﺅں نے داخل ہوکر گن پوائنٹ پر دوران ڈکیتی ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی متاثرہ سٹور مالک اشفاق نے پولیس کو اطلاع کردی جس پر انہوں نے پہنچ کر جائے وقوعہ کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیکل سٹور کے مالک کی مدعیت میں نامعلوم ڈاکوﺅں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس کی طرف سے ملزمان کو سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مددلیتے ہوئے ٹریس کیا جا رہا ہے۔

  • لاہورگوالمنڈی کے علاقے میں چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق

    لاہورگوالمنڈی کے علاقے میں چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق

    لاہورگوالمنڈی کے علاقے میں تیسری منزل کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوالمنڈی کے علاقے میو ہسپتال کے قریب واقع مکان کی تیسری منزل کی چھت زوردار دھماکے سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجودخواتین اور بچے ملبے تلے دب گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائی کرتے ملبے تلے دبے دو خواتین 35 سالہ نسرین اور 55 سالہ نذیراں بی بی کی لاشیں جبکہ 1ماہ کے بچے آفتاب اور 1 سالہ بچی آمنہ کو زخمی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو حکام کے مطابق 3 مزلہ مکان کی چھت لکڑی کی تھی جو
    بارش کے باعث پانی کھڑا ہونے کے باعث وزنی ہو چکی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

  • لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی

    لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی

    لاہورنوانکوٹ کے علاقے میں دکان کے اندرہونے والے سیلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیواور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال بھی منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے نیازی اڈا بند روڈ کے قریب دکان میں سلنڈر گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 2 افراد 25 سالہ راشد اور 30 سالہ اسلم زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیواور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کرتھوڑی ہی دیر میں آگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔

  • لاہورگرین ٹاون کے علاقے مین 33 سالہ شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی

    لاہورگرین ٹاون کے علاقے مین 33 سالہ شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی

    لاہور گرین ٹاون کے علاقے مین گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 33 سالہ شخص نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرین ٹاﺅن کے علاقہ باگڑیاں چوک کے قریب 33 سالہ شخص نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا لے کر خودکشی کر لی۔ متوفی کی شناخت مبارک مسیح کے نام سے ہوئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی ایمبولینس کے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا۔

  • لاہورکاہنہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا

    لاہورکاہنہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا

    لاہورکاہنہ کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں 50 سالہ مقبول سڑک عبور کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا اسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔

  • لاہورفیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کا سات سالہ طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

    لاہورفیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کا سات سالہ طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا

    لاہورفیکٹری ایریا کے علاقے میں مدرسے کا سات سالہ طالبعلم کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا .پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کردیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دیپالپور کا رہائشی سات سالہ احسن فیکٹری ایریا کے علاقے میں واقع مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آیا ہوا تھا گزشتہ روز احسن پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے کے باعث بے ہوش ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد کے لیے ورثا کے حوالے کردیا جو اسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لے کر آبائی گاوں روانہ ہو گئے۔

  • ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکی ہدایت پرماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں کریک ڈاﺅن

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہورکی ہدایت پرماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں کریک ڈاﺅن

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان کی ہدایت پرماڈل ٹاﺅن ڈویژن میں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاﺅن ڈویژن عمران احمد ملک کی زیرِنگرانی ماڈل ٹاﺅن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 125ملزمان گرفتار کر لیئے۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران17 ملزمان کے قبضہ سے10 پسٹلز، 04 رائفلز03خنجراور گولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے32ملزمان کے قبضہ سے04کلو 500گرام سے زائد چرس اور307لیٹر شراب برآمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب06 اشتہاری و عدالتی مجرمان کو گرفتار کیا گیا ۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، لاﺅڈسپیکر اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر58ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔