Baaghi TV

Tag: لاہور

  • محکمہ زراعت میں پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کیا کچھ کرپائے گی؟ جانیے اس رپورٹ میں

    محکمہ زراعت میں پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کیا کچھ کرپائے گی؟ جانیے اس رپورٹ میں

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت محکمہ زراعت سے متعلق اجلاس پنجاب میں زراعت اور کاشتکار کو نئی جدت سے روشناس کرایا جائے گا.

    با غی ٹی وی کی رپورٹ کے مطا بق ایگری کریڈٹ کارڈ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اختراعی اقدام ہےایگری کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کاشتکار کو گندم اورگنے سمیت دیگر اجناس کی براہ راست ادائیگی ہوگی ڈیر ہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں زیتون کی کاشت کو فروغ دیا جائے گا پنجاب میں یوتھ انٹرن شپ کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار اور کاشتکار کو اچھی فصل ملے گیبیمہ پالیسی کے آغاز سے کاشتکاروں کو معاشی تحفظ فراہم کر رہے ہیں.
    زراعت میں پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے:وزیراعلیٰ لاہور18 جولائی:  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ز یر صدارت وزیر اعلی آفس میں محکمہ زراعت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب میں زراعت اورکاشتکار کو نئی جدت سے روشناس کرایا جائے گا۔ ایگری کریڈٹ کارڈ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اختراعی اقدام ہے۔ ایگری کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کاشتکار کو گندم اورگنے سمیت دیگر اجناس کی براہ راست ادائیگی ہوگی اورکاشتکار کو ایگری کریڈٹ کارڈکے ذریعے امدادی نرخ پر زرعی مداخل مہیا کیے جاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیہات میں ”ہائی ویلیو کراپ“کلچر کو فروغ دیا جائے گا اورروایتی فصلوں کی بجائے منافع بخش اجناس کی کاشت سے کسان خوشحال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیر ہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں زیتون کی کاشت کو فروغ دیا جائے گا۔پنجاب میں یوتھ انٹرن شپ کے ذریعے نوجوانوں کو روزگار اورکاشتکار کو اچھی فصل ملے گی۔ فلوری کلچرکے ذریعے کاشتکار کم محنت اورلاگت سے اچھا معاوضہ حاصل کرسکتا ہے۔شہد کی پیداوار میں اضافے سے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیسنل (Medicinal) کراپ سے نہ صرف مقامی دوا سازی کی صنعت فروغ پائے گی بلکہ زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بیمہ پالیسی کے آغاز سے کاشتکاروں کو معاشی تحفظ فراہم کررہے ہیں اور زراعت میں پاکستان تحریک انصا ف کی حکومت کے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے۔اجلاس میں سیکرٹری زراعت،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری اطلاعات اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے محکمہ صنعت کے لیے ایک اور بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی طرف سے محکمہ صنعت کے لیے ایک اور بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ز یر صدارت محکمہ صنعت سے متعلق اجلاس.محکمہ صنعت کے تحت مختلف شہروں میں مقامی صنعتوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی کیلئے خصوصی بازار کے قیام کا فیصلہ.

     ریڑھی کلچر ختم کر کے خصوصی بازاروں میں خوبصورت اوریکساں طرز کے سٹالز لگائے جائیں گے. نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی. چند سال میں صوبے بھر میں 15لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے.ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بعد ہر طالبعلم کو انڈسٹریز میں آن لائن ٹریننگ کرائی جائے گی.
    تاجر برادری کی سہولت کیلئے پنجاب بزنس رجسٹریشن پورٹل قائم کیا گیا ہے:وزیراعلیٰ لاہور18 جولائی: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ز یر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں محکمہ صنعت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں محکمہ صنعت کے تحت مختلف شہروں میں مقامی صنعتوں کے فروغ اورروزگار کی فراہمی کیلئے خصوصی بازار کے قیام کا فیصلہ کیا گیا -وزیر اعلی نے کہا کہ ریڑھی کلچر ختم کر کے خصوصی بازاروں میں خوبصورت اوریکساں طرز کے سٹالز لگائے جائیں گے اور خصوصی بازاروں میں خریداروں کے ساتھ آئے بچوں کی تفریح کیلئے جوائے لینڈ بھی بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔چند سال میں صوبے بھر میں 15لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سپیشل اکنامک زونز کے قیام سے مقامی صنعتوں کو فروغ ملے گا۔روایتی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی بجائے جرمن اورسویڈش ماڈل کی طرز پرنیاٹیکنیکل نصاب لارہے ہیں۔ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بعد ہر طالبعلم کو انڈسٹریز میں آن لائن ٹریننگ کرائی جائے گی۔وزیرآباد اورگوجرانوالہ میں انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام سے مقامی کاریگروں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔تاجر برادری کی سہولت کیلئے پنجاب بزنس رجسٹریشن پورٹل قائم کیا گیا ہے۔اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم، سیکرٹری صنعت،سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام نے شرکت کی-

  • مناواں انویسٹی گیشن پولیس کی ایک اور بڑی کاروائی

    مناواں انویسٹی گیشن پولیس کی ایک اور بڑی کاروائی

    مناواں انویسٹی گیشن پولیس کی کاروائی۔ لیڈی پولیو ورکر کو قتل کرنے والا اس کا ساتھی عابد علی گرفتار
    ملزم نے مقتولہ بشریٰ کو کزن کی ملازمت کے لیے بطور رشوت دیئے گئے پیسوں کی واپسی کے مطالبہ پر قتل کیاتھا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مناواں انویسٹی گیشن پولیس نے چند روز قبل اغواء کے بعد قتل ہونیوالی لیڈی پولیو ورکر کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث درندہ صفت ملزم عابد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔انویسٹی گیشن پولیس مناواں کے سب انسپکٹرناصر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تقریباً ایک ماہ قبل مناواں کے علاقے میں 24سالہ لیڈی پولیو ورکر بشریٰ کو اغواء کے بعد قتل کرنے کی واردات میں ملوث اس کے ساتھی ملزم عابد علی کوگرفتار کر لیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم عابد علی خود بھی پولیو ورکر ہے اور مقتولہ کے ساتھ ہی کام کرتا تھا جس نے مقتولہ کے کزن کو ملازمت پر رکھوانے کے لیے بطور رشوت 40ہزار روپے لے رکھے تھے۔ جب ملزم مقتولہ کے کزن کو بھرتی نہ کروا سکا تو مقتولہ نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کر دیا۔ جس پر ملزم نے مقتولہ کو رقم کی واپسی کے لیے بلایا اوراسے قتل کرنے کی نیت سے نشہ آور گولیاں کھلا کر بے ہوش کر دیا اوربیہوشی کی حالت میں گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔ملزم نے لیڈی پولیو ورکر کی نعش کو رینٹ پر لی گئی مہران کار میں ڈالا اور رات کی تاریکی میں BRBنہر میں پھینک دیا اور فرار ہو گیا۔مقتولہ بشریٰ کی نعش پانی کے بہاؤ میں بہہ گئی جو بعد ازاں تھانہ صدر قصور کے علاقے سے ملی۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ محمد عاصم نے اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر کے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی

  • ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے قادیانیوں کو دنیا کا سب سے بڑا فراڈ قرار دے دیا

    ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے قادیانیوں کو دنیا کا سب سے بڑا فراڈ قرار دے دیا

    تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاجرمنی میں کلمہ اسلام کے زیر سایہ قادیانی اجتماع دنیا کا سب سے بڑافراڈ ہے جس کلمہ سے وہ بظاہر اپنی وفاداری شو کررہے ہیں حقیقت میں وہ دن رات اس کلمہ سے عداوت اور غداری کررہے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قادیانیت ہر گز مسلمانوں کو کوئی فرقہ نہیں بلکہ اسلام کے خلاف سب سے بڑا فتنہ ہے۔ جرمنی میں پرانے قادیانیوں کو نئے سرے سے قادیانیت قبول کرنے والے پانچ ہزار لوگوں کو پیش کر کے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔شریعت اور قانون کے مطابق بھی وہ مسلمانوں کا کلمہ استعمال نہیں کرسکتے۔ قادیانی ختم نبوت کے خلاف دھوکہ دہی کی تمام حدیں کراس کر گئے ہیں۔قادیانی (معاذ اللہ)سادہ لو ح مسلمانوں کو شکار کرنے کیلئے یہاں تک کہتے ہیں ہم بھی ختم نبوت مانتے ہیں، بلکہ یہ بھی کہ دیتے ہیں کہ ہم حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی تسلیم کرتے ہیں جبکہ وہ ان جملوں میں بھی مسلمانوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔یاد رہے قادیانی جب کہتے ہیں:”ہم بھی ختم نبوت کو مانتے ہیں“ تو ان کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ مرزا قادیانی معاذ اللہ آخری نبی ہے اور اس کے بعد کوئی نبی نہیں اور جب وہ کہتے ہیں کہ”ہم حضرت محمد ﷺ کو آخری نبی مانتے ہیں تو وہ لفظ محمد“بول کر معاذ اللہ مرزا قادیانی مراد لے رہے ہوتے ہیں جیسا کہ ان کی کتابوں میں موجود ہے۔رانا ثنا کا یہ بیان وہ بھی مسلمانوں کی طرح نماز پڑھتے ہیں روزہ رکھتے ہیں اسی دھوکے کا ایک حصہ ہے۔پاکستان میں آئے دن عقیدہ ختم نبوت پر حملہ مختلف محکموں میں چھپے ہوئے قادیانیوں کی وجہ سے ہے۔قادیانی کارندے نوجوانوں کو شادی،ملازمت،کاروبار،پیسہ،یورپ کے ویزے اور نیشنیلٹی کی رشوت دیکر انہیں گمراہ کرنے کا دھندا کر رہے ہیں۔مسلمانوں پر لازم ہے کہ ان کے تمام ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر جواب دیں۔

  • امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری کے کلبھوشن کے بارے میں اہم انکشافات

    امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری کے کلبھوشن کے بارے میں اہم انکشافات

    نو منتخب امیر جماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کلبھوشن کے حوالے سے عالمی عدالت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی بریت کی درخواست کو مسترد کرکے مہر ثبت کردی ہے کہ وہ انڈین جاسوس ہے اور پاکستان میں اپنی مذموم سرگرمیوںمیں مصروف تھا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن نے اس بات کا اعتراف خودکیا تھا کہ وہ انڈین نیوی کا حاضر سروس افسر ہے۔ آج ہندوستان کوساری دنیا میں ہزیمت کا سامناکرناپڑا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا کے سامنے عیاں ہوچکا ہے کہ بھارت سوچی سمجھی ساز ش کے تحت پاکستان میں جارحیت کا ارتکاب کررہا ہے۔ وہ ماضی میں بھی پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا اور آج بھی اپنے اوچھے ہتھکنڈوں میں مصروف ہے۔ عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہوگئی کہ بھارتی جاسوس تخریبی کارروائیوں میں مصروف تھا۔ جنوبی ایشیا میں بھارت طاقت کا توازن بگاڑ کراپنی بالادستی کا خواب دیکھ رہا ہے، اس کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ عالمی برادری کے سامنے بھار ت کا چہرہ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ حکومت پاکستان بھارت کی انتہا پسندی ،ظلم و بربریت اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کو ساری دنیا کے سامنے اجاگر کرے۔ بلوچستان میں حالات خراب کرکے بھارت پاکستان کو اندرونی طور پر غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔

  • سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

    ملتان کے صحافیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا: چودھری پرویزالٰہی بہت جلد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہمراہ ملتان اور جنوبی پنجاب کا دورہ کروں گا، صحافی کالونی فیز II کا بھی سنگ بنیاد بھی جلد رکھیں گے: صدر ملتان پریس کلب سے گفتگو .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ ملتان کے صحافیوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، بہت جلد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ ملتان اور جنوبی پنجاب کا دورہ کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم سے ملاقات کے دوران کیا۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جن الاٹیز نے اپنی فائلیں مکمل کر کے فاؤنڈیشن کو بھجوا دی ہیں ان کے این او سی جاری کر دئیے گئے ہیں اور پلاٹوں کی ٹرانسفر کیلئے بھی خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کی صحافی کالونی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خصوصی طور پر بات کی ہے اور بہت جلد فاؤنڈیشن کی ٹیم ملتان آ کر پلاٹوں کے ٹرانسفر کا طریقہ کار متعین کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ جہانگیر انور کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ یہ رقم فوری طور پر ایم ڈی اے کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ملتان کے صحافیوں کے ساتھ ان کا خصوصی لگاؤ اور محبت ہے اسی لیے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں ملتان میں صحافی کالونی کی خصوصی طور پر منظوری دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ مل کر جلد ملتان میں صحافی کالونی فیز II کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔#

  • سٹی پولیس آفیسرمحمد زبیردریشک کا اچانک ملتان میں پولیس خدمت کا جائزہ

    سٹی پولیس آفیسرمحمد زبیردریشک کا اچانک ملتان میں پولیس خدمت کا جائزہ

    سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کا پولیس خدمت مرکز ملتان اور پولیس سروس کاونٹر 15 ملتان کا دورہ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی او ملتان نے پولیس سروس کاونٹر 15 کے وزٹ کے دوران وائر لیس کنٹرول، ہیلپ لائن سروس، موٹر وہیکل چیکنگ، ہوٹل آئی سافٹ وئیر کی پرفارمنس کو چیک کیا اور اس حوالے سے مناسب ہدایات دیں۔ اس کے بعد سی پی او ملتان نے پولیس خدمت مرکز میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کو چیک کیا۔
    انہوں نے خدمت مرکز میں موجود سائلین سے ان سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جس پر سائلین نے نہایت اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس کی طرف سے ایک اچھا اقدام قرار دیا۔
    سی پی او ملتان نے خدمت مرکز میں تعینات پولیس افسران کو ہدایت کی کہ آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ان کو عزت دیں اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

  • دریائے سندھ کے علاقہ لنڈی پتا فی کے مقام پرزمینی کٹاو نے تیزی پکڑلی.

    دریائے سندھ کے علاقہ لنڈی پتا فی کے مقام پرزمینی کٹاو نے تیزی پکڑلی.

    جتوئی. دریائے سندھ کا لنڈی پتافی کے مقام پر شدید کٹاو درجنوں بستیاں برباد سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ متاثرین کھلے آسمان کے نیچے بے یارومددگار سپر بند کی تعمیر کے لیے انتظامیہ خاموش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جتوئی لنڈی پتافی کے مقام پر دریائے سندھ کا کٹاو تیزی پکڑ گیا پے دریا کے شدید کٹاو کی وجہ سے درجنوں بستیاں دریا برد ہو چکی ہیں متاثرین کا کہنا پے کہ دس سال سے دریا کا کٹاو جاری لیکن مقامی نمائندے اور انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی جبک دریا کے کٹاو کی وجہ سے بستی جلال. . .بستی نوناری .بستی لسکانی دریا ئے برد ہوچکی ہیں اور سینکڑوں ایکڑ کهڑی فصلیں بھی دریا کا لقمہ بن چکی ہیں لیکن مقامی نمائندے صرف وعدوں تک محدود ہیں متاثرین کا یہ بھی کہنا پے کہ ہم اپنی مدد آپ نقل مکانی کر رہے ہیں مقامی انتظامیہ نے دیکهنا بھی گوارہ نہیں کیا نقل مکانی کرنے والے متاثرین کا یہ بھی کہنا پے کہ ہم کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں متاثرین عبدلقادر محمد مرسلین .عبدالروف مرید حسین سعید احمد محمد اجمل ملک سراج منظور احمد محمد علی محمد اسلم فیض رسول عبدالمجید غلام فرید نے کہا نہ تو ہمیں میڈیکل کی سہولت ہے روز بروز موذی امراض بڑھ رہے ہیں متاثرین نے احتجاج کرتے پوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے سپر بند کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے

  • امریکہ کا دوار وزیراعظم عمران خان کے لیے بڑا چیلنج،

    امریکہ کا دوار وزیراعظم عمران خان کے لیے بڑا چیلنج،

    وزیراعظم عمران خان کو اس بات کو بھی مد نظر رکھیں کہ اس وقت امریکہ مشرق وسطی کے معاملات میں انتہا کو پہنچ چکا ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکیوں کو وزیراعظم عمران خان کے مزاج اور ان کے عزائم کا بھر پور ادراک ہو چکا ہے اس لئے صدر ٹرمپ کوئی بھی ”ہلکی بات “کہنے سے پہلے دس مرتبہ سوچیں گے بصورت دیگر دوسری جانب سے انتہائی سخت اور خلاف توقع جواب آسکتا ہے ۔
    وہ پاکستان ادارے جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو دور ہ امریکہ سے قبل وہاں کی صورتحال کے حوالے سے بریف کرنا ہے وہ اس بات کو بھی مد نظر رکھیں کہ اس وقت امریکہ مشرق وسطی کے معاملات میں انتہا کو پہنچ چکا ہے ،ایک طرف وہ ایران کو دھمکیاں لگا کر عربوں کو بے وقف بنا رہا ہے تو دوسری جانب اس نے اسرائیل کی دجالی عالمی بالادستی سے پہلے اس کی علاقائی بالادستی کا پورا بندوبست کر دیا ہے ۔

  • افغانستان میں امریکی فوج اپنا اسلحہ ضائع کرنے لگی

    افغانستان میں امریکی فوج اپنا اسلحہ ضائع کرنے لگی

    اب امریکی فوج واپس جانا شروع ہو گئی ہے اور اس سے پہلے امریکی فوج اپنا اسلحہ ضائع کر رہی ہے کیونکہ وہ بہت زیادہ سامان واپس امریکہ لے کر نہیں جا سکتی۔

    با غی ٹی وی کی رپو رٹ کے مطا بق کہنا ہے کہ فوجی انخلا کی ایک وجہ ابوظہبی میں طالبان اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات بھی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سے فوج کا انخلا چاہتے ہیں اور اب یہ انخلاء جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان سےبڑی تعداد میں فوجی نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔ افغانستان سے پہلا فوجی دستہ آئند ماہ واپس آ سکتا ہے۔
    ان کا غیر فوجی مشن افغان فورسز کی تربیت اور مشاورت ہے۔امریکہ افغان فورسز کو اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں پہلے ہی منتقل کر چکا ہے۔اس سے قبل صدر ٹرمپ نے یہ حیران کن بیان دیا تھا کہ امریکہ شام سے اپنے فوجی دستے نکال رہا ہے۔