Baaghi TV

Tag: لاہور

  • سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ

    سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ

    لاہور: پنجاب کے سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی، ڈیوٹی پر مامور گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہےنئے پیٹرول پمپس کیلئے این او سی کی منظوری الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگانے سے مشروط ہے-

    چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے گرین انرجی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے،پنجاب میں نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی، این او سی لینے والے نئے 170 پیٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے،31 شہروں میں 170نئے پیٹرول پمپس کیلئے ای بز پورٹل کے ذریعے این او سیز جاری کیے گئے ہیں۔

    ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی کی رضا پہلوی سے خفیہ ملاقات کا انکشاف

    دریائے کرم کا رابطہ پل بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا

    آپریشن سندور:پاکستان کو بھارتی عسکری نقل و حرکت کی مکمل نگرانی حاصل تھی،بھارتی آرمی چیف

  • ہم کسی کے دل میں زبردستی اعتماد نہیں ڈال سکتے، مولانا فضل الرحمان

    ہم کسی کے دل میں زبردستی اعتماد نہیں ڈال سکتے، مولانا فضل الرحمان

    لاہور: مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ انٹرنیٹ پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کسی کی منفی باتیں تلاش کرنا شریعت کے خلاف ہے، ہر بات میں حقائق اور سچائی ہونی چاہیے۔

    لاہور میں کنونشن سے خطاب میں جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انٹرنیٹ پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کسی کی منفی باتیں تلاش کرنا شریعت کے خلاف ہے، ہر بات میں حقائق اور سچائی ہونی چاہیے،پاکستان اور افغانستان کے علما اس بات پر متفق ہیں کہ اب کوئی مسلح جنگ نہیں ہونی چاہیے، مسلح گروہوں کو بھی اس معاملے پر غور کرنا چاہیے۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم کسی کے دل میں زبردستی اعتماد نہیں ڈال سکتے، سیاست اور نظریات وقت کے ساتھ بدلتے رہتے ہیں، اور موجودہ وفاقی و صوبائی حکومتیں منتخب نہیں ہیں گالیوں کی سیاست بدبودار اور بدنام ہو چکی ہے،انہوں نے حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کو بحث کے لیے پیش نہیں کیا جا رہا وزیرستان میں گزشتہ ایک سال میں 3 علما کے قتل کی بھی نشاندہی کی اور کہاکہ ہم سفاک قاتلوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

    وزیراعظم کی اسی سال حج کے تمام ضروری مراحل کو مکمل ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت

    مولانا فضل الرحمان نے دینی مدارس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ طلبہ کو تعلیم اور رہائش کے ساتھ فراہم کرتے ہیں، جبکہ حکومت آج اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو حالیہ غیر منطقی اقدامات ہو رہے ہیں وہ دین اسلام کے خلاف ہیں، جب کوئی تنقید کرتا ہے تو میں اپنی کمزوری کو تلاش کرتا ہوں اور اسے سنجیدگی سے لیتا ہوں۔

    قطر میں سابق بھارتی نیوی افسر کی دوبارہ گرفتار ی،مودی حکومت کی سفارتی کارکردگی پر سنگین سوالات

  • پنجاب :سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات کہاں  ہوئے؟

    پنجاب :سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات کہاں ہوئے؟

    لاہور:سال 2022 سے 2025 کے دوران ایل پی جی سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے واقعات میں لاہور سرفہرست ہے-

    نجی خبررساں ادارے کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کے سب سے زیادہ حادثات میں لاہور 170 واقعات کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 50 حادثات کے ساتھ دوسرے اور 38 واقعات کے ساتھ راولپنڈی تیسرے اور گجرانوالہ 25 حادثات کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا جبکہ حافظ آباد اور لودھراں پنجاب کے محفوظ ترین شہر رہے جہاں ایک بھی سلنڈر پھٹنے یا آگ لگنے کا واقعہ رونما نہیں ہوا۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کےاعداد و شمار کے مطابق تقریباً 4 سال کے دوران پنجاب بھر میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے اور آگ لگنے کے مجموعی طور پر 488 حادثات ہوئے جن میں مجموعی طور پر 25 افراد جاں بحق اور 286 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 44 افراد کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسجارج کیا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ درجنوں جسمانی معذوری کا شکار ہو کر رہ گئے۔

    اعداد و شمار کے مطابق ملتان میں 18 حادثات ہوئے جس میں 8 افراد زخمی ہوئے، سرگودھا اور شیخوپورہ میں بالترتیب 19، 19 حادثے ہوئے جن میں 23 اور 29 افراد زخمی ہوئے جبکہ 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گجرانولہ میں 25 حادثات ہوئے جن میں 7 افراد زخمی ہوئے،بہاولنگر میں 16 حادثے ہوئے جن میں 10 زخمی ہوئے، بہاولپور میں 12 حادثات ہوئے جن میں تین زخمی ہوئے، گجرات میں 12 حادثات ہوئے جن میں 3 زخمی اور ایک جاں بحق ہوا، اٹک میں 8 حادثات ہوئے جن میں دو زخمی ہوئے۔ چکوال اور چنیوٹ میں 7، 7 واقعات ہوئے اور کوئی زخمی نہیں ہوا۔

    اسی طرح، ڈیرہ غازی خان میں 10 واقعات ہوئے جن میں دو افراد زخمی ہوئے، مظفرگڑھ میں 6 واقعات ہوئے جن میں ایک زخمی ہوا، مری میں 4 واقعات ہوئے جن میں ایک زخمی ہوا، میاںوالی میں 5 حادثات ہوئے جن میں دو زخمی ہوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں دو، دو حادثات ہوئے اور مجمو عی طور پر 6 افراد زخمی ہوئے منڈی بہاءالدین میں 7 حادثات ہوئے جن میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ جھنگ، جہلم اور قصور میں 4، 4 حادثات ہوئے جن میں دو افراد زخمی ہوئے۔ رحیم یار خان اور راجن پور میں 3، 3 واقعات ہوئے اور آگ پر فوری قابو پا لیا گیا۔

    ایل پی جی ڈسٹریبیوٹر ایسوسی ایشن کے مطابق زیادہ تر حادثات ناقص اور غیر معیاری سلنڈر کی وجہ سے پیش آئے آگرا کی مدد سے لاہور، شیخوپورہ، گجرانولہ، سیالکوٹ، گجرات، ملتان میں ناقص اور غیر معیاری سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی مگر اس کے باوجود غیر معیاری سلنڈر نہ صرف بن رہے ہیں بلکے کھلے عام فروخت بھی ہو رہے ہیں۔

  • لاہور   سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ساہیوال سے بازیاب،ملزمہ گرفتار

    لاہور سے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ساہیوال سے بازیاب،ملزمہ گرفتار

    لاہور پولیس نے لیاقت آبادسے اغوا ہونے والی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ کو ساہیوال سے بازیاب کرکے ایک ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بچی کے اغواء کا نوٹس لے کر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاہد نواز کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کے لئے ٹیم تشکیل دی تھی،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لیاقت آباد ولید حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروایا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن شاہد نواز کے مطابق بچی کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد نے تھانہ لیاقت آباد درج کروایا تھا، خاتون ملزمہ بچی کو اغوا کر کے ساہیوال لے گئی تھی، جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کرایا گیابچی کو اس کے والدین کے حوالے کردیا گیا ہے جنہوں نے بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

    
بلغاریہ ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے خوش آمدید کہنے والا یورپی ملک

    قصور باغی ٹی وی کے دفتر میں 14ویں سالگِرہ کی تقریب

    بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے کا سال 2026 کا پہلا مشن ناکام ہو گیا

  • لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری،رپورٹ جاری

    لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری،رپورٹ جاری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحول دوست اقدامات سے گزشتہ سال کے مقابلے میں نئے سال میں لاہور کے فضائی معیار میں نمایاں بہتری آگئی۔

    ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق 2025 کے بعد 2026 میں لاہور کے فضائی معیار میں مسلسل بہتری ریکارڈ کی گئی، بارش نہ ہونے اورموسم خشک رہنے کے باوجودو زیراعلیٰ مریم نواز کے بروقت ا قدامات کی بدولت اے کیو ائی میں مسلسل بہتری آرہی ہے اکتوبر 2025 تا 10 جنوری 2026کے دوران لاہور کے مجموعی اے کیو آئی میں 58 پوائنٹس بہتری دیکھی گئی سال 2025-26 کے 102 میں سے 60 دن فضائی معیار بہتر رہا یہ ماحولیاتی رجحان میں تبد یلی کا واضح ثبوت ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فضائی معیار میں مجموعی طور پر 20 فیصد بہتری ریکارڈکی گئی نومبر میں 192، دسمبر میں 13اور اکتوبر میں لاہور کے فضائی معیار میں 8 پوا ئنٹس بہتری آئی، لاہور میں دسمبر میں شدید سموگ کے دوران14، نومبر میں 23 دن، اکتوبر میں 16 دنوں میں فضائی معیار بہتر رہا نئے سال کے پہلے مہینے جنوری میں فضائی معیار میں 28 پوائنٹس بہتری دیکھی گئی اکتوبر 2025 میں اوسط اے کیو آئی 205 رہا جو اکتوبر 2024 کے 213 کے مقابلے میں 8 پوائنٹس بہتر ہے، رواں سال 16 دن بہتر ایئر کوالٹی کے رہے نومبر 2025 میں فضائی معیار میں بڑی بہتری، اوسط اے کیو آئی 261 رہا جبکہ نومبر 2024 میں 453 تھا، یوں 192 پوائنٹس کی نمایاں کمی، 23 دن بہتر ایئر کوالٹی کا ریکارڈبنایا گیا، دسمبر 2025 میں اوسط اے کیو آئی 247 رہا جو گزشتہ سال کے 235 کے مقابلے میں 13 پوائنٹس زیادہ ہے، تاہم اس دوران 14 دن بہتر ایئر کوالٹی کے رہے۔

    قصور باغی ٹی وی کے دفتر میں 14ویں سالگِرہ کی تقریب

    جنوری 2026 کے ابتدائی 10 دنوں میں اوسط اے کیو آئی 192 رہا جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں 220 تھا، یوں 28 پوائنٹس بہتری، 7 دن بہتر ایئر کوالٹی کا ریکارڈ بن گیا گزشتہ سال اکتوبر سے دسمبر تک لاہور میں مجموعی طور پر اے کیو آئی میں 68پوائنٹس کی بہتری دیکھی گئی، مجموعی طورپر 22 فی صد بہتری آئی، نئے سال کے پہلے مہینے جنوری میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 9 میں سے 7 دن میں 33پوائنٹس کی بہتری سے فضائی معیار بہتر دیکھا گیا۔

    سنگین وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    تجزیاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں میں کمی کے باوجود فضائی معیار کی بہتری حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے ان حکومتی اقدامات میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، غیر معیاری ایندھن اور صنعتی اخراج کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں شامل ہیں ڈیٹا بیسڈ پالیسی، فیلڈ مانیٹرنگ اور جرمانوں کے نظام سے فضائی آلودگی کو بہتر بنانے میں نمایاں بہتری آئی سموگ اسکواڈز کی تعیناتی اور جدید آلات کے استعمال سے آلودگی کے ہاٹ اسپاٹس پر بروقت ایکشن یقینی بنایا گیا، ماحولیاتی قوانین پر سخت عملدرآمد اور ادارہ جاتی ہم آہنگی سے لاہور کی فضا پہلے سے زیادہ بہتر ہوئی ، پنجاب حکومت کے بروقت فیصلے، ٹریفک کنٹرول اور انڈسٹری ریگولیشن نے سموگ کے پھیلاؤ کو مؤثر انداز میں روکا۔ 2025 کے اسموگ سیزن میں خطرناک کیٹیگری کے دنوں میں نمایاں کمی ہوئی۔

    
توشہ خانہ کے ریکارڈ سامنے، اہم شخصیات نے کیا کیا تحائف وصول کیے

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح شہریوں کی صحت کا تحفظ ہے صاف ہوا کی فراہمی کے لیے اصلاحات اور جدید مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

  • لاہور: تحریک انصاف کا پی پی 167 میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

    لاہور: تحریک انصاف کا پی پی 167 میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

    لاہور:تحریک انصاف نے پی پی 167لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

    تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات وقاص اکرم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 167 میں ہونے والا ضمنی ا نتخاب بھی بائیکاٹ پالیسی کے تحت آتا ہے اسی لیے اس کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے، پی ٹی آئی پی پی 167 ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لے رہی اور نہ ہی کسی امیدوار کی حمایت کر رہی ہے۔

    واضح رہے کہ پی پی 167 ضمنی انتخاب میں ملک محمد شفیع کھوکھر ن لیگ کے امیدوار ہوں گے، مذکورہ نشست ان کے بیٹے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

    
ٹرمپ کی دھمکیوں پر کولمبیا کے صدر کا سخت ردِعمل، ہتھیار اٹھانے کا بیان

    رئیس گوٹھ واقعہ:امید ہےبہت جلد اس نیٹ ورک کے تمام کارندے گرفتار کر لیے جائیں گے، وزیر داخلہ سندھ

    مصطفیٰ عامر قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

  • لاہور: وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کا  زیر تعمیر نئے حاجی کیمپ کا دورہ

    لاہور: وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کا زیر تعمیر نئے حاجی کیمپ کا دورہ

    وفاقی سیکرٹری مذہبی امور (انچارج) ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے تاج پورہ لاہور میں زیر تعمیر نئے حاجی کیمپ کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر ڈائریکٹر حاجی کیمپ لاہور رضوان شریف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مجیب شاہ، کمیونیکشن اینڈ ورکس، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب اور فنانس کے نمائندوں نے وفاقی سیکرٹری کو منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دی،نئے حج کمپلیکس کا رقبہ 57 کنال 4 مرلے ہے اور اس میں تربیت کے لیے آڈیٹوریم، ایڈمن بلاک، کیفے ٹیریا، رہائشی بلاک، پارکنگ اور مسجد کی سہولیات شامل ہیں۔

    وفاقی سیکرٹری نے ہدایت کی کہ نئے حاجی کیمپ میں اللہ کے مہمانوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے فنڈز کی بروقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہو سکے۔

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف احتجاج کا اعلان

    واضح رہے کہ زمین حاصل کرنے کے بعد اس کمپلیکس کی تعمیرات کا آغاز 2022 میں ہوا تھا اور حج 2026 کے لیے رواں سال پرانا حاجی کیمپ ہی زیر استعمال رہے گا۔

    برفانی تودا گرنے سے پاک فوج کے کیپٹن، سپاہی اور مشین آپریٹر شہید

  • 16 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی،حنا پرویز بٹ کا متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ

    16 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی،حنا پرویز بٹ کا متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ

    طالبہ سے جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا-

    لاہور چوہنگ میں 16 سالہ طالبہ سے زیادتی کے بعد ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ کیا۔

    حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ اور اہلِ خانہ سے ملاقات، مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت کی یقین دہانی کرائی، متاثرہ بچی کو ویڈیو کے ذریعے خوفزدہ اور بلیک میل کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    حنا پرویز بٹ نے کہا کہ بچیوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنا سنگین جرم ہے، جو بھی لڑکی بلیک میلنگ کا شکار ہو، خوفزدہ نہ ہو، خاموش نہ رہے، فوراً آواز اٹھائے حکومت اور قانون آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، شکایت درج کروائیں، انصاف یقینی بنایا جائے گا، ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کو قانونی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی، خواتین اور بچیوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا واضح وژن ہے۔

  • لاہور میں  تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت

    لاہور میں تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں صرف تین دن کے لیے بسنت منانے کی اجازت دی جائے گی، تاہم اس دوران سخت حفاظتی اور قانونی ضوابط لاگو ہوں گے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے مطابق حکومت نے مینوفیکچررزکو مخصوص معیار کے مطابق پتنگ اورڈور تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے جبکہ پتنگ کا ایک سائزمقررکردیا گیا ہے اس سے بڑی پتنگ تیاریا فروخت نہیں کی جا سکے گی، پتنگ اور ڈور صرف مخصوص پوائنٹس پر دستیاب ہوں گی، انہیں ہرجگہ فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس اقدام کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں اور خطر ناک مواد کے استعمال کو روکنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹریفک اور ٹرانسپورٹ محکموں سے مکمل پلان طلب کرلیا گیا ہے تاکہ بسنت کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے حکومت کی کوشش ہے کہ ان تین دنوں کے دوران لوگ کم سے کم موٹر سائیکل استعمال کریں جبکہ کچھ حساس علاقوں میں موٹر سائیکلوں کے داخلے پرمکمل پابندی بھی عائد کی جا سکتی ہے، بسنت کے موقع پرعام تعطیل کا فیصلہ بھی جلد کیا جائے گا۔

    وبائی امراض پوری دنیا کو متاثر کرتے ہیں:مریم نواز

    عظمیٰ بخاری نےواضح کیا کہ جو افراد طے شدہ قوانین پر عمل نہیں کریں گے انکے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی، اگر کوئی بچہ پتنگ اڑاتے ہوئے پایا گیا تو اس کے والدین کو جوابدہ ہونا پڑے گا، اور قانون کی خلاف ورزی پر پانچ سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔

    سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر چل بسیں

  • ایف بی آر کی بڑی کارروائی، دو ارب 64 کروڑ سے زائد رقم وصول

    ایف بی آر کی بڑی کارروائی، دو ارب 64 کروڑ سے زائد رقم وصول

    لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ذیلی ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس (سی ٹی او) لاہورنے ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کے لیے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دو ارب 64 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرلیے ہیں۔

    ایف بی آر کے مطابق کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور نے ٹیکس قوانین پر عمل درآمد کو مؤثر بنانے کے لیے ایک اہم انفورسمنٹ پیش رفت کرتے ہوئے دو ارب 64 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرلیے ہیں، تشخیصی کارروائی کی کامیاب تکمیل کے بعد یہ ٹیکس وصولی ایک ایسے ٹیکس دہندہ کے خلاف کی گئی جس نے انکم ٹیکس کےبقایا جات کی مد میں اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری نہیں کی تھیں۔

    بیان میں کہا گیا کہ سی ٹی او لاہور نے نہ صرف ایک ہی کیس میں واجب الادا خطیر رقم کا ٹیکس عائد کیا بلکہ ٹیکس قوانین کی متعلقہ دفعات کے مطابق تمام قانونی تقاضے پیشہ ورانہ انداز میں پورے کرتے ہوئے اس کی وصولی بھی یقینی بنائی،یہ وصولی ایف بی آر اور اس کی فیلڈ فارمیشنز کی بڑے مقدمات سے نمٹنے، سرکاری محصولات کا تحفظ یقینی بنانےکی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاس ہے یہ اقدام ٹیکس میں سنگین نادہندگی کے معاملات سے نمٹنے کے لیے ایف بی آر کے ٹھوس مؤقف کا عکاس ہے اور متعلقہ قانونی عمل پورا کرکے انصاف کو بھی یقینی بنایا گیا۔

    حکمران زنا کیلیے آسانی اور حق نکاح کیلیے مشکلات پیدا کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    ایف بی آر کے ممبر آئی آر آپریشنز نے ٹیکس قوانین کے نفاذ اور سرکاری محصولات کے تحفظ کے لیےسی ٹی او لاہور کے افسران کی انتھک کاوشوں کو سراہا اور ایف بی آر نے رضاکارانہ کمپلائنس کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے واضح کیا ہےکہ نان کمپلائنس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ہفتے کی چھٹی ختم،دفتر ی اوقات کار میں بھی توسیع