Baaghi TV

Tag: لاہور

  • توشہ خانہ تحائف، سیاستدانوں کیخلاف کاروائی کی درخواست مسترد

    توشہ خانہ تحائف، سیاستدانوں کیخلاف کاروائی کی درخواست مسترد

    لاہور ہائیکورٹ: توشہ خانہ تحائف کو الیکشن کمیشن کے کاغذات میں ظاہر نہ کرنیوالے سیاستدانوں کیخلاف درخواست پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے ،درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے،جسٹس راحیل کامران شیخ نےشہری تنویر سرور کی درخواست پر فیصلہ سنایا

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جانبداری کا مظاہرہ کیا،صرف ایک شخصیت کے خلاف کارروائی کی گئی،الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں پسند اور نا پسند کو ملحوظ خاطر رکھا،چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ میں کاروائی کر کے نااہل قرار دیا گیا،الیکشن کمیشن نے کسی دوسرے رکن اسمبلی کے خلاف شکایت درج نہیں کی،تحائف لینے اور ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف یکساں کاروائی ہونی چاہیے،عدالت الیکشن کمیشن کو توشہ خانہ کے تحائف ظاہر نہ کرنے والے ممبران اسمبلی کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے،

    توشہ خانہ کیس، سپریم کورٹ میں عمران خان کی اپیل پر اعتراض عائد

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عمران خان کاتوشہ خانہ کیس میں دو روزہ جسمانی ریمانڈ 

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

  • صنم جاویدکی نظربندی کے خلاف درخواست،عدالت برہم

    صنم جاویدکی نظربندی کے خلاف درخواست،عدالت برہم

    صنم جاوید کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    صنم جاوید نظر بندی کیس ،ڈی سی لاہور نے نظر بندی کا آڑدر واپس لے لیا،عدالت میں ڈی سی لاہور کی رپورٹ پیش کر دی گئی،جسٹس علی باقر نجفی تھوڑی دیر تک صنم جاوید کے والد کی درخواست پر سماعت کریں گے

    قبل ازیں صبح سماعت ہوئی تو عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج جواب نہ آیا تو میں درخواست پر فیصلہ کر دوں گا۔آرڈر میں لکھوں گا کہ حکومت اور اسکے ادارے اختیارات کا غلط اور ناجائز استعمال کر رہے ہیں ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ صوبائی کابینہ کی میٹنگ ہونے تک مہلت دی جائے، وکیل درخؤاست گزار نے کہا کہ دو دسمبر کو نظر بندی ہوئی جو دو جنوری کو ختم ہو جائے گی ،سسٹم کو ڈی ریل یونے سے بچایا جائے، عدالت نے کہا کہ لگتا ہے ہوم سیکرٹری سوئے رہتے ہیں ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے چاروں کیسوں میں ضمانتیں لے لیں ۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو دلائل کے لیے طلب کر رکھے ہیں ،عدالت نے ڈی سی لاہور نظر ثانی کی درخواست پر فیصلہ کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ،جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی درخواست پر سماعت کی،صنم جاوید کے خلاف جلاو گھیراو ،عسکری ٹاور حملہ کیس زیر سماعت ہیں۔عدالت نے تین کیسز میں صنم جاوید کی رہائی کی درخواست ضمانتوں کو منظور کر لیا ۔13مئی کو صنم جاوید کو نظر بند کیا گیا تھا ۔عدالت نے اس نظر بندی کو کالعدم قرار دے دیا تھا، اب 12دسمبر کو دوبارا ڈی سی لاہور نے صنم جاوید کو نظر بند کر دیا ہے، اس نظر بندی کی قانونی حیثیت نہ ہے ،عدالت اس نظر بندی کے آرڈر کو کالعدم قرار دے،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    واضح رہے کہ صنم جاوید کی کئی مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے تا ہم عدالت سے رہائی کے بعد صنم جاوید کو دوبارہ نئے مقدمے میں گرفتار کر لیا جاتا ہے،صنم جاوید نے لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت میں انکے خلاف دو مقدمات ظاہر کرتے ہوئے تیسرے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا ،عدالت آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے.

    آٹھ نومبر کو پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا،20 اکتوبر کو بھی تحریک انصاف کی رکن صنم جاوید خان اور ان کی ساتھی خواتین کو کوٹ لکھپت جیل سے رہائی ملنے کے بعد ان کے جیل سے باہر نکلتے ساتھ ہی پولیس نے دوبارہ گرفتار کر لیا تھا،25 ستمبر کو بھی جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہائی پانے والی پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور دیگر خواتین کو پھر سے گرفتار کرلیا تھا،

  • دھند نے پروازشیڈول متاثر کر دیا، کئی پروازیں منسوخ و ملتوی

    دھند نے پروازشیڈول متاثر کر دیا، کئی پروازیں منسوخ و ملتوی

    سندھ اور پنجاب کے کئی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں، دھند کی وجہ سے پرواز آپریشن بھی متاثر ہوا ہے تو وہیں موٹرویز بھی بند کر دی گئی ہیں، فلائٹ آپریشن آج تیسرے روز بھی دھند کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے

    دھند کی وجہ سے آج 26 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں،لاہور اور سیالکوٹ میں شدید دھند ہے، جس کی وجہ سے کئی پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہوئی ہیں،پی آئی اے کی دمام سے لاہور پہنچنے والے پرواز پی کے 248 اور دمام سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 244 کو اسلام آباد میں اتارا گیا ہے،سیالکوٹ ایئر پورٹ پر صبح 8:30 بجے تک دھند کی وجہ سے کوئی ایک پرواز بھی لینڈ نہ کرسکی تھی,جدہ سے سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 لاہور کیلئے 12 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ کراچی لاہور کی پرواز ای آر 522، 523، پی کے 306، 307 منسوخ کردی گئی ہیں،لاہور ابوظہبی کی دو فلائٹس، سعودی ایئر کی جدہ لاہور پرواز، پی آئی اے کی لاہور جدہ پی کے 969، لاہور کوئٹہ پی کے 322 اور 323 بھی منسوخ کی گئی ہیں،لاہور دوحہ پی کے 279، 280 اور کراچی کوئٹہ پی کے 310، 311 بھی منسوخ کی گئی ہیں،کراچی اسلام آباد ای آر 502، 503، 504، پی اے 207، 208، پی کے 369، اسلام آباد ریاض پی کے 753، 754 اور دمام اسلام آباد پی کے 246 بھی منسوخ کی گئی ہیںَ،دبئی اسلام آباد پی کے 234 اور ملتان جدہ پی کے 839، 840 منسوخ کی گئی ہیں،

    دھند کی وجہ سے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے بلکسر تک بند ہے، موٹروے ایم 3، فیض پور سے سمندری تک بند ہے، موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم 5 شیر شاہ سے اچ شریف ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے جب کہ موٹروے ایم 11 بھی بند ہے

    شدید دھند،ملک بھر میں ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار
    دھند کی وجہ سے ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں، آج دھند کی وجہ سے متعدد ٹرینیں لیٹ ہوئی ہیں، ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے پشاور جانےوالی خیبر میل ایکسپریس سواگھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی، کراچی سے لاہور آںے والی گرین لائن 3 گھنٹے اور تیزگام ایکسپریس میں سوا گھنٹہ،کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے،کراچی سے لاہور آنے والی ہزارہ ایکسپریس 1 گھنٹہ 50 منٹ، کراچی ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ، ملت ایکسپریس ساڑھے 3،بہاوالدین زکریا ایکسپریس2 گھنٹے، کراچی سے لاہور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 5 گھنٹے تاخیر کاشکار ہوئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والے والی جعفر ایکسپریکس ایک گھنٹہ، کراچی سے براستہ قصور آنے والی فرید ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹے دیر سے منزل پر پہنچ سکی،

    مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

     مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

  • سموگ،ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی انڈسٹریز کی بجلی کنکشن کاٹنے کا عندیہ

    سموگ،ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی انڈسٹریز کی بجلی کنکشن کاٹنے کا عندیہ

    لاہور ہائیکورٹ: اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے بار بار ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی انڈسٹریز کی بجلی کنکشن کاٹنے کا عندیہ دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں واپڈہ فوری انڈسٹریز کے خلاف کاروائی کرے ،سٹرکوں پر چھڑکاؤ کا پانی نہر اور وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کیا جائے ،عدالتی احکامات کی خلاف وزری کرنے پر واسا ذمہ دار ہوگا ،وکیل جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ میچز کے دوران لائٹس کے لیے استعمال ہونے والے جنریٹرز ماحول دوست ہونے چاہیے،وکیل پی ڈی ایم نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سانس ایپ کو مزید بڑھایا جارہا ہے ، جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ چیزوں کو سادہ رکھیں مشکل نا کرو،نئے سال کے لیے نئے عزم اور ٹارگٹ سیٹ کریں ،نئے سال میں ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم نے دنیا کے ماحول کو کس طرح صاف رکھنا ہے ،اللہ تعالٰی نئے سال کو ہمارے لیے ترقی اور خوشیوں بھر کرے،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی,وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

  • پی ایس ایل  9 فائنل کی میزبانی  کراچی کو ملنے کا امکان

    پی ایس ایل 9 فائنل کی میزبانی کراچی کو ملنے کا امکان

    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی افتتاحی تقریب لاہور میں کرائے جانے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : اسپورٹس ذرائع کے مطابق میگا لیگ کا پہلا مرحلہ لاہور اور ملتان جبکہ دوسرا مرحلہ راولپنڈی اور کراچی میں شروع ہوگاپی ایس ایل فائنل کی میزبانی اس بار کراچی کو ملنے کا امکان ہے جبکہ پی ایس ایل کی گورننگ کونسل لیگ کی تاریخوں میں بھی ردوبدل کررہی ہےلیگ کا آغاز جنرل الیکشن سے ایک ہفتہ بعد کیا جائے گا ممکنہ طور پر پی ایس ایل 9 کا آغاز 17 فروری سے ہوگا۔

    اسپورٹس ذرائع کے مطابق تاریخوں اور وینیوز کی حتمی منظوری پی ایس ایل کے گورننگ کونسل کے اجلاس میں ہوگی پی سی بی پاکستان سپر لیگ گورننگ کونسل کا اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے میں بلاسکتا ہے۔

    پی ٹی وی کا پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران جوئے کی کمپنی کے لوگو …

    واضح رہے کہ ملک میں ممکنہ عام انتخابات کے انعقاد کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، نئے شیڈول کے تحت پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو لاہور جبکہ فائنل 19 مارچ 2024 کو کراچی میں کھیلا جائے گا اس سے قبل پی ایس ایل 9 کے آغاز کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ بھی اسی روز مقرر کی گئی ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شیڈول تبدیل کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلوی ٹیم کو کرسمس کی مبارکباد

  • شدید دھند،لاہور ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن متاثر،پروازیں تاخیر کا شکار

    شدید دھند،لاہور ایئر پورٹ پر فضائی آپریشن متاثر،پروازیں تاخیر کا شکار

    لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے

    ائیرلائنز کو موسمیاتی وارننگ جاری کی گئی ہے،جہاز کے کپتانوں کو لینڈنگ اور ٹیکس آف میں احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے، مسقط سے آنے والی پرواز پی کے 230 منسوخ ہو گئی ہے،دمام، شارجہ ، دبئی ، جدہ اور کراچی سے آنے والی پروازوں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا،جدہ سے آنے والی پرواز پی اے 471 منسوخ کر دی گئی ہے،جدہ سے آنے والی پرواز ای آر 822 ملتوی کر دی گئی،لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز ای وائی 242 تیرہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے،کویت جانے والی پرواز جے 9-502 کو بھی آٹھ گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا،لاہور سے جدہ، دمام، دبئی اور دوحا جانے والی پرواز بھی پرواز نہ بھر سکیں

    لاہور میں دھند کا راج برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک جبکہ میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔پنجاب بھر میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوگئی اور موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔

    دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

    مساج سینٹر میں کام کرنیوالے کرنے لگے گھناؤنا دھندہ، پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

     مساج سروس تلاش کرنیوالے آدمی کو جسم فروشی کی ویب سائٹ پر بیوی اور بہن کی تصویریں نظر آ گئیں

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

  • پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں‌غائب

    پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں‌غائب

    پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کا ٹورنٹو میں غائب ہوجانا معمول بن گیا،پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے دو مزید فضائی میزبان ٹورنٹو میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے

    ٹورنٹو میں لاپتہ ہونے والے فضائی میزبانوں میں سید وزیر علی شاہ اور فرخندہ شاہین شامل ہیں،دونوں ٹورنٹو پہنچے تا ہم ہوٹل سے غائب ہو گئے،منگل کی شام ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز تھی جس میں ان دونوں نے آنا تھا تا ہم یہ غائب ہو گئے، پی آئی اے کے عملے کا اس طرح غائب ہونا ہمارے امیج کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے،اس سے قبل تین دسمبر کو پی آئی اے کا فضائی میزبان ایازقریشی کینیڈا پہنچ کرغائب ہو گیا تھا،ایاز قریشی نے ٹورنٹو سے واپسی کی پرواز کیلئے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا، فضائی میزبان ایاز قریشی کا تعلق پی آئی اے لاہور بیس سے ہے

    فضائی میزبانوں کی ٹورنٹو میں گمشدگی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی کئی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں، پی آئی اے ہمیشہ فضائی میزبانوں کے لاپتہ ہونے پر تحقیقات کا اعلان کرتی ہے لیکن عملا کچھ سامنے نہیں آتا،کینیڈا میں جا کر پی آئی اے کے فضائی میزبانوں کا غائب ہو جانا ایک معمول بن چکا ہے،ایسے لگتا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کا اپنے عملے پر کسی قسم کا کوئی کنٹرول نہیں رہا،

    واضح رہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، پی آئی اے کی نجکاری کی جا رہی ہے، ایسے میں فضائی میزبانوں کی مسلسل گمشدگی پی آئی اے کے لئے نیک شگون نہیں ہے،

    ماضی میں اسلام آباد سے مسافروں کو لے کر کینیڈا کے شہر ٹورنٹو پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے فضائی میزبان یاسر اس ہوٹل سے غائب ہوئے جہاں وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔اسی طرح رمضان گل نامی فضائی میزبان جس کا سروس نمبر 62739 ہے کسی کام کے سلسلے میں ہوٹل سے باہرگیا مگرواپس نہ آئے،ایئر ہوسٹس زاہدہ بلوچ ایئرلائن کی پرواز پی کے-797 کے پر گئی تھیں اور وہ مبینہ طور پر غائب ہو گئی تھیں.2022 کے ماہ فروری میں فلائٹ اسٹیورڈ وقار احمد خان جدون ٹورنٹو میں غائب ہو گئے تھے،

    جس کے بعد جی ایم فلائٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ فضائی عملے کے غائب ہونے کی وجہ سے کچھ اقدامات کو فوری اٹھایا جا رہا ہے، اس ضمن میں نئے ایس او پیز بنائے گئے ہیں ،فضائی میزبان کا پاسپورٹ سٹیشن منیجر کے پاس رکھا جائے گا اور اسکے پاس جمع ہو گا پاسپورٹ واپسی پر کسٹم کی قانونی کاروائی کے بعد واپس کیا جائے گا ہوٹل سیکورٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ہر ایک پہنچ گیا ہے اگر کوئی بھی غائب یا لاپتہ ہوا تو ہوٹل سٹاف فوری آگاہ کرے گا ،کسی بھی فضائی میزبان کو ہوٹل چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی، تاہم اب ایسے لگتا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے اب ایک بار پھر ایک فضائی میزبان غائب ہو گیا ہے

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

    جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

    اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

    کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

    طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

  • مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی،صدر،وزیراعظم ودیگر کی مبارکباد

    مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی،صدر،وزیراعظم ودیگر کی مبارکباد

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج کرسمس کا تہوار منا رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت کے باعث حضرت عیسیٰ کی جائے پیدائش بیت اللحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی کرسمس ٹری سج گئے، گرجا گھروں پر چراغاں، عبادات اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں، کرسمس کے موقع پربازاروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلوٕں میں بھی مخصوص جگہوں کو کرسمس کے رنگوں سے بھر دیا گیا ہے، لاہور کے مختلف ہوٹلوں میں مخصوص کارنرز میں کرسمس کے تمام لوازمات نظر آ رہے ہیں،ہوٹل انتظامیہ بھی مسیحی برداری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے،مسیحی برادری کا کہنا ہے کیک کرسمس کے تہوار کا ایک اہم جزو بھی ہے اور روایت بھی، وہ اپنی مرضی کے ڈیزائن دے کر بھی کیک تیار کرواتے ہیں.

    کرسمس کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو آئین پاکستان کے تحت تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت تمام شہریوں کے لئے کسی رنگ ونسل اور عقیدے سے قطع نظر یکساں مواقع کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے،

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کرسمس محبت، بھائی چارے، صبر اور ایثار کا نام ہے اور یہی وہ اقدار ہیں جو معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ضرو ری ہیں۔پاکستان ہمارا گھر ہے اور اس موقع پرہمیں عہد کرنا چاہیے کہ ہم مل کر پاکستان کو مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا نمونہ بنائیں گے،

    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کی خوشیوں میں شرکت کیلئے کتھیڈرل چرچ میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔بشپ آف لاہور بشپ ندیم کامران نے وزیر اعلی محسن نقوی کو پھول پیش کئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسیحی برداری کے ساتھ ملکر کرسمس کا کیک کاٹا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بشپ آف لاہوربشپ ندیم کامران نے انجیل اورحضرت داؤد علیہ السلام کے ہاتھ سے لکھی زبور کا نمونہ پیش کیا۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مسیحی برداری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں -حضرت عیسیٰ علیہ السلام صرف آپ کے ہی نہیں ہمارے بھی ہیں۔حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت پر اتنی ہی خوشی ہمیں ہے جتنی آپ کو۔ہم سب میں جو مشترکہ بات ہے کہ وہ ہم ایک خدا کی عبادت کرتے ہیں۔ہم بھی اسی خدا کی عبادت کرتے ہیں جس خدا کی آپ عبادت کرتے ہیں۔ نبی پاکؐ سے لیکر قائداعظمؒ تک ،اسلام کی شروعات سے لیکر پاکستان بننے تک ہمیں مسیحی بھائیوں کے حقوق اچھی طرح بتائے گئے۔جب مسیحی بھائیوں کے حقو ق سلب ہوتے ہیں تو شرمندگی ہوتی ہے کہ ہم نے نبی پاکؐ کے درس کو بھلا دیا ہے۔ہمار اپاکستان مسیحی بھائیوں کے بغیر نامکمل ہے۔پاکستانی جھنڈے میں سبز رنگ مسلمانوں کے جبکہ سفید رنگ اقلیتوں برادریوں کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔جڑانوالہ واقعہ کے نتیجہ میں متاثرہ گرجا گھروں اورگھروں کو بحال کیا ہے،متاثرین کی دادرسی کی ہے اور ہمارے جذبات متاثرین کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش ہے کہ جڑانوالہ واقعہ یا ایسے کسی بھی واقعہ کے مرتکب افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔بشپ ندیم کامران اورمولانا عبدالخبیرآزاد ملک کے اتحاد کیلئے بہت کام کررہے ہیں۔بشپ ندیم کامران اورمولانا عبدالخبیر آزاد جہاں ضرورت پڑتی ہے وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ مسیحی بھائیوں کو سکیورٹی فراہم کرنا ہمار افرض ہے۔ پورے پنجاب میں انتظامیہ اور پولیس فول پروف سکیورٹی دینے کیلئے سرگرم ہے۔ ضلعی سطح پر کرسمس کی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ہمیں صرف کسی سانحہ پر نہیں بلکہ پورا سال اتحاد کے ساتھ رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ کرنا ہمارا دینی اورآئینی فرض ہے۔

    صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر،انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔تقریب میں صوبائی وزراء منصور قادر،عامر میر،اظفر علی ناصر،بلال افضل،مشیر وہاب ریاض،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر لاہورڈویژن،سی سی پی او،سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور، سیکرٹری اوقاف،سیکرٹری اطلاعات،ڈپٹی کمشنر اورمسیحی برادری کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی.

    مسیحی برادری کے لئے یوم کرسمس انتہائی اہمیت اور مقدس ترین دن ہے۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر مبادکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کادن مسیحی برادری کے لئے بڑا مقدس دن ہے۔انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے عقائد کو عزت و احترام دینا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے اور پر امن بقائے باہمی کے تحت ہی ہم ترقی کی نئی منزلیں طے کر سکتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان بین الاعقائد اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو امن کا گہوارا بنایا جا سکے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بحیثیت مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ سلام اللہ تعالیٰ کے پیامبر کے طورپر ہمارے لئے قابل قدر ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ سلام کا امن و محبت کا پیغام اور تعلیمات ہمارے لئے اتنی ہی اہم ہے جتنی ہماری مسیحی برادری کیلئے ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ایوان بالاء نے بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قابل تحسین اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے

    دوسری جانب بیتِ لحم شہر تقریباً ویران اور مسیحی برادری دل گرفتہ ہے، مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی جشن منانے کو تیار نہیں، ان کے دلوں میں کوئی خوشی باقی نہیں رہی،ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں پوپ فرانسس نے کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کی اپیل کی،انہوں نے کہا کہ انصاف طاقت سے نہیں بلکہ محبت سے آتا ہے، ہماری دھڑکنیں بیت لحم کے ساتھ ہیں،فلسطین، اسرائیل اور یوکرین کی جنگ سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں.

    غزہ جنگ: اردن میں کرسمس کی روایتی تقریبات منسوخ

    غزہ میں جانی نقصان کے سوگ میں بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات منسوخ

    نوازشریف کرسمس والے دن پیدا ہوئے،امرتسر میں دادا کے گھر کو گوردوارہ بنا دیا گیا تھا،مریم

    ضلع خیبر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کی طرف سے پولیس حکام نے لنڈی کوتل بازار رنگڑ کرسچن کمیونٹی چرچ میں اج 25دسمبر کرسمَس کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی گئی

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کرسمس تہوار پر مسیحی برادری کیلئے پیغام
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر مبادکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کادن مسیحی برادری کے لئے بڑا مقدس دن ہے۔انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے عقائد کو عزت و احترام دینا ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے اور پر امن بقائے باہمی کے تحت ہی ہم ترقی کی نئی منزلیں طے کر سکتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان بین الاعقائد اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتا ہے۔پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ ہم سب کو انفرادی اور اجتماعی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو امن کا گہوارا بنایا جا سکے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بحیثیت مسلمان حضرت عیسیٰ علیہ سلام اللہ تعالیٰ کے پیامبر کے طورپر ہمارے لئے قابل قدر ہیں اور حضرت عیسیٰ علیہ سلام کا امن و محبت کا پیغام اور تعلیمات ہمارے لئے اتنی ہی اہم ہے جتنی ہماری مسیحی برادری کیلئے ہے۔چیئرمین سینیٹ نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ مسیحی برادری پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور امن کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ایوان بالاء نے بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے قابل تحسین اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی مسیحی برادری کو کرسمس تہوار پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے.

    8 فروری کو مسیحی کمیونٹی سمیت تمام باشعور پاکستانیوں کا پہلا اور واحد انتخاب تیر کا نشان ہوگا،بلاول
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرسمس پر پیغام جاری کیا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ دعاگو ہوں، کرسمس کا تہوار اور آنے والا نیا سال دنیا میں مسرتوں، خوشحالی و ہم آہنگی کا وسیلہ ثابت ہو،زندگی کے تمام شعبوں، بالخصوص تعلیم اور صحت میں پاکستانی مسیحیوں کا کردار قابلِ تحسین ہے،ملک کی ترقی میں مسیحی برادری کی بھرپور شرکت پر قوم کے لیے باعث فخر ہے،پیپلز پارٹی مظلوم و پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کرتی رہے گی، پیپلز پارٹی مسیحوں سمیت غیر مسلم شہریوں کے لیے یکساں حقوق کے لیے اپنا کردار نبھاتی رہے گی،پیپلز پارٹی ملک کی مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے،مجھے یقین ہے کہ 8 فروری کو مسیحی کمیونٹی اور اقلیتوں سمیت تمام باشعور پاکستانیوں کا پہلا اور واحد انتخاب تیر کا نشان ہوگا،مجھے یقین ہے کہ پاکستان کو ہم آہنگی و رواداری پسند معاشرہ بنانے کے لیے مسیحی کمیونٹی سمیت تمام باشعور پاکستانی میرا ساتھ دیں گے.

  • ڈاکٹر ہسپتال پر پولیس کا دھاوا،عملے پر تشدد،ملک لیاقت کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

    ڈاکٹر ہسپتال پر پولیس کا دھاوا،عملے پر تشدد،ملک لیاقت کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی ہسپتال پر پولیس نے دھاوا بول دیا

    کینال روڈ پر واقع ڈاکٹر ہسپتال پر سی آئی اے پولیس نے مبینہ طور پر دھاوا بولا، عملے کوتشدد کا نشانہ بنایا، سی سی ٹی وی قبضے میں لے لی، صحافیوں کو بھی زدو کوب کیا گیا ، واقعہ کا نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لیا اور ڈی آئی جی ملک لیاقت کو او ایس ڈی بنا دیا

    ہسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ اعلیٰ پولیس افسر ملک لیاقت نے بل کے معاملے پر ہسپتال میں جھگڑا کیا، تاہم ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم لاہور ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ بل پر جھگڑا نہیں ہوا بلکہ ان کے والد ڈاکٹر ہسپتال میں 18 دن سے وینٹی لیٹر پر ہیں، ہسپتال انتظامیہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی تھی،

    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پولیس نے ہسپتال پر دھاوا بولا، اس دوران پولیس نے ہسپتال عملے کو یرغمال بنا کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور ڈی وی آر بھی قبضے میں لے لیا، صحافی ہسپتال پہنچے توانہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا،

    ڈی آئی جی ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ ان کے والد اسپتال میں 18 روز سے وینٹی لیٹر پر ہیں، عملہ چھٹی پر چلا جاتا ہے اور رپورٹیں روک لیتے ہیں، اس معاملے پر احتجاج کیا تو ہسپتال انتظامیہ نے سیکیورٹی بلا کر بدتمیزی کی ہسپتال انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر ڈھائی لاکھ روپے وصول کرتی ہے بل پر کوئی جھگڑا نہیں ہوا،بل میں نے سب ادا کیا ہے،

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی پنجاب اور سی سی پی او بھی ہسپتال پہنچ گئے، مذاکرات کے بعد ہسپتال انتظامیہ اور میڈیا پرسنز نے ڈی آئی جی ملک لیاقت سمیت متعدد پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف الگ الگ درخواستیں متعلقہ تھانے میں دے دیں،ترجمان نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسپتال واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا

  • عام انتخابات، کاغذات نامزدگی، جانچ پڑتال کا عمل آج سے

    عام انتخابات، کاغذات نامزدگی، جانچ پڑتال کا عمل آج سے

    عام انتخابات،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل آج سے شروع ہوگیا ہے

    کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے دن سات سے کم کرکے پانچ کر دیے گئے ہیں جانچ پڑتال 30 دسمبر تک ہوگی،کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل تین جنوری تک کی جا سکے گی، ان اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، الیکشن کمیشن نے تمام صوبوں میں ٹربیونل مقرر کر دیئے ہیں، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیے جائیں گے.

    جمعیت علماء اسلام نے سندھ سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا
    جمعیت علماء اسلام نے سندھ بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر امیدوار میدان میں اتار دئیے ،علامہ راشد محمود سومرو این اے 194 لاڑکانہ، پی ایس 5 کندھ کوٹ سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،اسلم غوری کراچی این اے 235، پی ایس 97 سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،سائیں عبدالقیوم ہالیجوی این اے 201 سکھر، این اے 199 گھوٹکی، پی ایس 6 کندھ کوٹ سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،ناصر محمود سومرو این اے 196 قمبر شہداد کوٹ ، پی ایس 106 لیاری، پی ایس 18 گھوٹکی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے،سائیں عبداللہ مہر این اے 193 شکار پور، ڈاکٹر ابراہیم جتوئی این اے 192 شکار پور، میر عابد خان جتوئی پی ایس 08شکار پور سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،آغا ایوب شاہ این اے 200 سکھر، میر شاہ زین بجرانی این اے 191 کندھ کوٹ سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،امیر بخش عرف میر مہر پی ایس 25 سکھر ، پپو خان چاچڑ پی ایس 21 گھوٹکی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،عبدالزاق عابد لاکھو این اے 197 قمبرشہداد کوٹ سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہوں گے ،مولانا نور الحق این اے 239 لیاری، مولانا نصیر الدین سواتی این اے 244 کراچی غربی، سمیع سواتی پی ایس 116 کراچی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے ،قاری محمد عثمان این اے 243 کیماڑی, پی ایس 114 شیرشاہ کراچی، عمر صادق پی ایس 111 کیماڑی سے جےیوآئی کے امیدوار ہوں گے

    الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی تفصیلات جاری کردیں ،ملک بھر میں مجموعی طورپر 28ہزار 626امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے لئے7713 امیدواروں کے کاغذات جمع ہوئے،صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کےلئے 18546 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہوئے

    kaghaz

    پنجاب،قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر 13823 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے
    دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے صوبہ پنجاب میں وصول شدہ کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری کر دیں ،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی جنرل و مخصوص نشستوں پر مجموعی طور پر 13823 کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔صوبہ پنجاب سےقومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 3594مرد اور 277خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔صوبائی اسمبلی پنجاب کی جنرل نشستوں پر 8592مرد اور 437خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ مخصوص نشستوں برائے خواتین قومی اسمبلی کیلئے 195کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔مخصوص نشستوں برائے خواتین صوبائی اسمبلی پنجاب کےلئے 601خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔مخصوص نشستوں برائے اقلیت صوبائی اسمبلی پنجاب کے لئے 118مرد اور 9خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی نشستوں پر 182مرد اور 26خواتین کے کاغذات نامزدگی وصول ہوئے۔الیکشن شیڈول کے مطابق سکروٹنی کا عمل 30دسمبر تک جاری رہے گا۔

    خواتین کی مخصوص سیٹوں کی سکروٹنی ،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کا نام نکال دیا
    تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک اور بڑا دھچکا،خواتین کی مخصوص سیٹوں کی سکروٹنی کے لئے جاری فہرست میں سے تحریک انصاف کا نام نکال دیا گیا،الیکشن کمیشن نے فہرست جاری کی ہے جس میں امیدواروں کو سکروٹنی کے لئےطلب کیا گیا ہے، اس فہرست میں تحریک انصاف کا نام شامل نہیں ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ ن، تحریک لبیک پاکستان، جماعت اسلامی، پاکستان مسلم لیگ ق، استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ شامل ہیں،الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ان جماعتوں کی خواتین کیلئے مخصوص نشستوں کی امیدواروں کی سکروٹنی 26 سے 28 دسمبر کے درمیان ہوگی۔

    نوازشریف ، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب سکروٹنی میں کلیئر قرار
    الیکشن لڑنے والے امیدواروں کی نیب سکروٹنی،نوازشریف ، مریم نواز سمیت ن لیگ کے تمام امیدوار نیب سکروٹنی میں کلیئر قرار دے دیئے گئے،نیب کے الیکشن سیل نے تمام لیگی امیدواروں کو کلیئر کر دیا،نیب ہیڈ کوارٹر میں الیکشن کمیشن کی معاونت کیلئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹر میں قائم سیل کی تمام بیورو معاونت کر رہےہیں، الیکشن کمیشن سے موصول دیگر امیدواروں کی فہرست کا جائزہ لیا جاتا ہے، پلی بارگین کرنے والے اور سزا یافتہ امیدوار الیکشن کے اہل نہیں ہوتے،پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کی سکروٹنی بھی جاری ہے

    آصف زرداری، سلیم مانڈوی والا،عبدالقادر پٹیل،شازیہ مری،آسیہ اسحاق،ایاز صادق کے کاغذات منظور
    پیپلزپارٹی کی سحر کامران کے مخصوص نشست کے لئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،پیپلزپارٹی کی امیدوار خیر النساء مغل کے کاغذات بھی منظور کرلئےگئے، اس موقع پر سحر کامران کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پیپلز پارٹی کے اتنے امیدوار ضرور ہوں گے کہ مجھے قومی اسمبلی میں سیٹ مل جائے گی،میرے کاغذات منظور ہو گئے ہیں. این اے 232 سے ایم کیو ایم پاکستان رکن رابطہ کمیٹی آسیہ اسحاق کے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں.سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے این اے 240 کی نشست پر کاغذات نامزدگی منظورہو گئے ہیں.سابق صدر آصف زرداری کے حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،این اے 243 سے پی پی امیدوار عبدالقادر پٹیل کے فارم بھی منظور ہو گئے،سابق گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب کے این اے 16 ایبٹ آباد سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے جمع کرائے گئے کاغذات منظور کر لیے گئے،لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے ایم کیو ایم امیدوار عمران اشرف، جی ڈی اے رہنما شمائلہ رضا کے این اے 240 کراچی، این اے 248 کراچی سے پی پی امیدوار فیضان راوت کےکاغذات نامزدگی منظور ہو گئے،پیپلز پارٹی کی شازیہ مری، تنزیلا لغاری اور سعدیہ جاوید کے خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے.سابق وزیراعظم پاکستان اور موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی این اے 129 سے منظور ہو گئے،حماد اظہر کا کہنا ہے کہ آج دوپہر 1 بجے میرے کاغذات نامزدگی برائے حلقہ این اے 129 کی چانچ پرتال ہوئی جس کے بعد انھیں الحمدللہ منظور کر لیا گیا۔ میں تیسری دفعہ عاجزی کے ساتھ اپنے آپ کو اس حلقے کی عوام کے آگے احتساب کے لئے پیش کر رہا ہوں۔ اگلے 5 سال کا منشور لے کر عوام سے مینڈیٹ مانگوں گا۔

    حلقہ این اے 121 سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کاغذات منظور
    لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کاغذات منظور کر لیے گئے ،سردار ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مسلم لیگ ن کے رہنما احسن شرافت نے مکمل کرایا،اس موقع پر احسن شرافت کا کہنا تھا کہ سردار ایا زصادق کی کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے.سردار ایاز صادق کے کاغذات درست قرار پائے ہیں تمام رپورٹس ساتھ لف تھیں، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بھی موجود تھے، کسی جماعت کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونی چاہیے ،ہم چاہتے ہیں کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے، لاہور ہائی کورٹ پی ٹی آئی کو ریلیف دے رہی ہے،

    این اے 121 سے مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ روحیل اصغر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا، این اے 118 سے پی ٹی آئی کے رہنما محمد خان مدنی ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک اعجاز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی،این اے 118، این اے 121، پی پی 155، 157، 162 کے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال ریٹرنگ آفیسرز کے آفس میں جاری ہے،این اے 118 سے کل 19 امیدوار جن میں سترہ مرد اور دو خواتین امیدوار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع ہے،این اے 121 سے کل 38 امیدواروں میں 35 مرد اور تین خواتین امیداوراوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے ،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 121 سے مسلم لیگ ن کے رہنماء شیخ روحیل اصغر،تحریک انصاف کے رضوان ضیا، سمیت دیگر کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے، این اے 118 سے پی ٹی آئی رہنماء محمد خان مدنی، وسیم قادر ،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ملک اعجاز سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے،این اے 118 سے حمزہ شہباز اور این اے 121 سے سردار ایاز صادق دوپہر تین بجے کے بعد اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کروائیں گے ،پی پی 155 سے پیپلز پارٹی کے ذوالفقار علی بدر، مرکزی مسلم لیگ کے حافظ طلحہ سعید ،مسلم لیگ ن کے حاجی اللہ رکھا سمیت دیگر امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے،امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ آج ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گا

    سکروٹنی کے لئے امیدوار پہنچے تو الیکشن کمیشن کا دفتر بند،آگاہ نہیں کیا گیا،امیدوار
    پنجاب میں امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل شروع نہ ہو سکا ،آج چھٹی ہونے کی وجہ سے امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل شروع نہیں ہوا ،صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب نے امیدواران کے کاغذات نامزدگی کی تاریخ تبدیلی بارے آگاہ ہی نہیں کیا ،صوبائی و قومی اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشستوں کی امیدوار لاہور پہنچ گئیں ، صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر سکروٹنی کل 26 دسمبر سے شروع ہو گی،کل مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے کاغذات کی نامزدگی کی سکروٹنی ہو گی، امیدواروں کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخ تبدیلی کی بروقت اطلاع نہیں ملی، سرد موسم میں کئی گھنٹے کی مسافت طے کر کے لاہور پہنچے،یہاں دفتر کے باہر پہنچے تو پولیس نے اندر جانے سے روک دیا،

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق آر او آفس پہنچ گئے شیخ رشید احمد اور شیخ راشد شفیق سکروٹنی کے لیے آر او آفس راولپنڈی پہنچے این اے 56 سے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھےسکروٹنی کا عمل 25 دسمبر سے 30 دسمبر تک جاری رہے گا.

    کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑ تال کی آسانی کے لیے آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم
    عام انتخابات میں حصہ لینے تمام امیدوار پولیس، نادرا، نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر، سٹیٹ بینک، پاور ڈویژن، پیٹرولیم ڈویژن، نیشنل کمیونیکیشن ڈویژن، ہاؤسنگ ڈویژن، چاروں چیف سیکریٹریز، سی ڈی اے کی سکریننگ سے گزریں گے اور تمام مراحل پار کرنے والا سکروٹنی پاس کرے گا،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ریٹرننگ افسران کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑ تال کی آسانی کے لیے آن لائن سہولت مرکز الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم کیا گیا ہے۔اِس سہولت مرکز کی معاونت نادرا،قومی احتساب بیورو، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کر رہے ہیں، یہ مرکز 24/7 کام کر رہا ہے۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصول شدہ امیدواران کے کوائف ضروری کاروائی کے لیے ان اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے سیکریٹری پاور ڈویژن ، سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن، سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن، سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن ، چاروں چیف سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی تحریری طور پر مطلع کیا ہےکہ وہ ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔ امیدواروں کی فہرست کا اجراء 24 دسمبر 2023 کو کیا جا چکا ھے ۔نادہندہ امیدواران کاغذاتِ نامزدگی کی چانچ پڑتال کے دوران مورخہ 25 تا 30 دسمبر 2023 تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے رجوع کریں ۔ نادہندگان سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے۔ حکومت کے تمام وفاقی ، صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔

    مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کردی
    پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستوں کی ترجیحی فہرست بھی جاری کردی،پاکستان مسلم لیگ ن نے مختلف اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 10 ممبران کی ترجیحی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی،سابق رکن قومی اسمبلی کھئیل داس کوہستانی کا نام پہلے نمبر پر سر فہرست ہے،کھئیل داس کوہستانی پہلے بھی مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں ،ڈاکٹر درشن لال، ڈاکٹر نیلسن عظیم اور اسفندیار بھنڈارا بھی فہرست میں شامل ہیں،عمر کوٹ سندھ سے نیلم، ڈاکٹر طارق جاوید، سردار درشن سنگھ بھی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں،جگدیش چند، عامر جاوید اور انیتا عرفان بھی فہرست میں شامل ہیں،قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، صدر شہباز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے فہرست کی منظوری دی.

    امیدواروں کے لئے بینرز،اشتہارات چھاپنے کے لئے ہدایت نامہ جاری
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے لیے بینرز چھاپنے کی ہدایات جاری کردیں۔الیکشن کمیشن کے ہدایت نامے کے مطابق مقررہ سائز سے بڑے پوسٹرز، پمفلٹ یا بینرز کی اجازت نہیں ہوگی۔پوسٹرز کی لمبائی 18 انچ اور چوڑائی 23 انچ سے زیادہ نہ ہو، ہینڈ بل، پمفلٹ اور کتابچے 9 انچ لمبے اور 6 انچ چوڑے ہوسکتے ہیں۔اسی طرح بینر 3 فٹ لمبا اور 9 فٹ سے زیادہ بڑا نہیں ہونا چاہیے جبکہ پورٹریٹ تصویر 2 فٹ لمبی اور 3 فٹ چوڑی ہوسکتی ہے۔ ہر اشتہاری مواد پر پبلشر کا نام اور پتا لکھنا لازم ہے جبکہ قرآنی آیات سمیت مذہبی مواد کی طباعت غیر قانونی ہے۔اسی طرح ہورڈنگز، بل بورڈز، وال چاکنگ اور پینافلیکس پر مکمل پابندی ہوگی۔انتخابی مہم میں سرکاری اہلکار کی تصویر لگانا غیر قانونی ہوگا، جبکہ خلاف ورزی پر امیدواروں کے ساتھ پبلشر کے خلاف بھی کارروائی ہوگی

    کراچی میں قومی ،صوبائی اسمبلی اور مخصوص نشستوں پر 3 ہزار 365 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،کراچی میں قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کے لیے 808 امیدوار میدان میں ہیں،صوبائی اسمبلی کی 47 نشستوں پر 2005 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر 552 امیدوار نے کاغذات جمع کرائے ۔ضلع شرقی میں قومی اسمبلی پر 180 اور صوبائی اسمبلی پر 448 امیدوار شامل ہیں،ضلع کیماڑی میں قومی اسمبلی پر 70 اور صوبائی اسمبلی پر 221 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،ضلع وسطی میں قومی اسمبلی پر 146 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 356 امیدوار شامل ہیں،ضلع ملیر میں قومی اسمبلی پر 96 اور صوبائی اسمبلی پر 246 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،ضلع جنوبی میں قومی اسمبلی پر 119 اور صوبائی اسمبلی پر 238 امیدوار میدان میں ہیں،ضلع غربی میں قومی اسمبلی پر 92 اور صوبائی اسمبلی پر 276 امیدوار شامل ہیں،ضلع کورنگی میں قومی اسمبلی پر 105اور صوبائی اسمبلی پر 220 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں

    مریم نواز 5 حلقوں ، جہانگیر ترین 3، مصطفیٰ کمال 2، پرویز الہی 2،بانی پی ٹی آئی 2 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے ۔
    لاہور سے قومی اسمبلی کے چودہ حلقوں پر 400 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں، صوبائی اسمبلی کی 30 نشستوں پر 400 سے زائد امیدوار قسمت آزمائیں گے۔ این اے 123 سے نوازشریف کے کاغذات جمع کرائے گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان لاہور سے بھی الیکشن لڑیں گے، این اے 122 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، مریم نواز کے این اے 119 اور این اے 120 لاہور میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے ہیں۔بلاول بھٹو این اے 128 لاہور سے الیکشن میں حصہ لیں گے، این اے 242 کراچی میں شہبازشریف کے کاغذات جمع ہوچکے ہیں، محمود خان سوات میں 4 حلقوں سے الیکشن لڑیں گے۔ نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے انتخابات میں حصہ لیں گے، بانی پی ٹی آئی کے میانوالی کی نشست این اے 89 سے کاغذات جمع کرا دیئے گئے۔شہباز شریف نے قصور کے حلقہ این اے 132 سے بھی کاغذات جمع کرادیئے،

    مسلم لیگ ق کے چودھری سالک حسین نے این اے 64 سے کاغذات جمع کرائے۔آصف زرداری این اے 207 نواب شاہ سے الیکشن لڑیں گے، پرویز خٹک نے این اے 33 نوشہرہ اور 2 صوبائی نشستوں سے کاغذات جمع کرادیئے، سراج الحق این اے 7 لوئر دیر سے قسمت آزمائیں گے۔مصطفیٰ کمال نے این اے 242 اور این اے 247 کراچی سے کاغذات جمع کرا دیئے، عطا اللہ تارڑ نے پی پی 35 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، نواز شریف نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، خرم دستگیر خان نے این اے 78 گوجرانوالہ کی نشست کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے بھی این اے 130 سے اپنے کاغذات جمع کرائے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اقبال احمد خان، جماعت اسلامی کی جانب سے صوفی خلیق اور احمد بٹ اور جے یو آئی کی طرف سے مولانا سلیم اللہ قادری نے کا غذات نامزدگی جمع کرائے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 194 لاڑکانہ سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    این اے 117 سے پیپلز پارٹی کے آصف ہاشمی، ن لیگ کے ملک ریاض اور آئی پی پی کے علیم خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 118 سے ن لیگ کے حمزہ شہباز، پی ٹی آئی کے محمد خان مدنی اور غلام محی الدین نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔این اے 119 سے مریم نواز، علیم خان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 120 سے مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، عطاء تارڑ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے122 سے بانی پی ٹی آئی، لطیف کھوسہ، اظہر صدیق نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔این اے 123 سے شہبازشریف، پی ٹی آئی کے افضال پاہٹ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، این اے 124 سے آئی پی پی کے عون چودھری، رانا ضمیر جھیڈو سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔این اے 125 سے ن لیگ کے افضل کھوکھر، سابق وفاقی وزیر عبدالغفور سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 126 سے جماعت اسلامی کے امیرالعظیم، سیف الملوک، کرامت کھوکھر سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، این اے 127 سے بلاول بھٹو، شائستہ پرویز ملک، لطیف کھوسہ سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ، شفقت محمود، حافظ نعمان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، این اے 129 سے حماد اظہر، مہر اشتیاق، بجاش نیازی سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے، این اے 130 سے نواز شریف، یاسمین راشد، اقبال خان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے.

    وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی ، انکے بیٹے زین قریشی اور بیٹی مہربانو قریشی نے این اے 150 ملتان سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے جبکہ این اے 180 کوٹ ادو سے سابق وزیر خارجہ حناربانی کھر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی کراچی سے این اے 249 کی نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں،تحریک انصاف نظریاتی کے مرکزی چیئر مین اختر اقبال ڈار نے شیخوپورہ این اے 115اور صوبائی اسمبلی پی پی 141میں کاغذات نامزدگی جمع کر وا دیئے۔ گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے 5 حلقوں میں 159 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جبکہ صوبائی اسمبلی کے 12حلقوں سے 426 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار پی پی 141چوہدری طارق محمود گجر نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔ استحکام پاکستان پارٹی نے قومی اسمبلی کی 18 اور پنجاب اسمبلی کی 40 نشستوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ علیم خان نے لاہور کے حلقوں این ے 117، این اے 119 جبکہ عامر کیانی نے این اے 47 اسلام آباد سے کاغذات جمع کروا دیے۔غلام سرور خان نے راولپنڈی کے حلقوں این اے 53اور 54 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، فردوس عاش اعوان نے این اے 70 سیالکوٹ اور ہمایوں اختر نے این اے 97 فیصل آباد سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 284سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے،گلوکارہ چاہت فتح علی خان بھی سیاسی میدان میں اترنے کو تیار ہیں،چاہت فتح علی خان نے لاہور کے حلقہ این اے 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ،کاشف رانا عرف چاہت فتح علی نے وکیل کے ذریعے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

    لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

    عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

     الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

    کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ