Baaghi TV

Tag: لاہور

  • یوای ٹی لاہور،چیف میڈیکل آفیسر کیخلاف تین سال سے کاروائی نہ ہو سکی

    یوای ٹی لاہور،چیف میڈیکل آفیسر کیخلاف تین سال سے کاروائی نہ ہو سکی

    یو ای ٹی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہزاد کے خلاف تین سال سے کاروائی نہ ہو سکی

    2020 میں ڈاکٹر شہزاد کے خلاف بننے والی انکوائری کمیٹی نے کہا تھا کہ ڈاکٹر شہزاد ایک وقت میں دو نوکریاں کر رہے ہیں اور لاکھوں روپے تنخواہ بھی وصول کر رہے ہیں ، انکوائری کمیٹی کی ہدایت پر وائس چانسلر کو کاروائی کے لئے کہا گیا تھا لیکن ابھی تک تین سال گزر گئے کوئی کاروائی نہیں کی گئی، ڈاکٹر شہزاد کے خلاف کاروائی کے لئے دوبارہ درخواست دے دی گئی ہے،

    دوسری جانب محمد آصف یوای ٹی میں بطور رجسٹرار اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔مبینہ طور پر وہ کئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، اینٹی کرپشن، آڈٹ اور ایچ ای سی نے محمد آصف کے خلاف کاروائی کرنے کا کہا تا ہم یو ای ٹی کے وی سی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے اخبار میں ٹینڈر شائع کیے بغیر دکانیں الاٹ کی ہیں جو کہ پیپرا رولز کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    دوسری جانب یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وی سی منصور سرور کے دور میں یونیورسٹی میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور جعلسازیوں کے بارے بڑے بڑے الزامات سامنے آئےہیں اور ڈینز اور چیئرمینز کی تقرریوں پر مبینہ انکشافات کا سلسلہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری ہے. ڈاکٹر منصور سرور نے اپنے پورے دور میں سنیارٹی لسٹ و سنیارٹی رولز کی عدم موجودگی میں تقرریاں کی۔ڈاکٹر منصور سرور نے نہ صرف خود یو ای ٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کی بلکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور چانسلر آفس کو بھی گمراہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین کی تقرری تین سینئر پروفیسرز میں سے وائس چانسلر کرتا ہے جبکہ ڈین کا تقرر تین سینئر پروفیسرز میں سے چانسلر یعنی گورنر کرتا ہے۔ یو ای ٹی نے کبھی سنیارٹی لسٹ یا سنیارٹی رولز ہی نہیں بنائے۔ یعنی سنیارٹی لسٹ کی عدم موجودگی میں سنیارٹی کا تعین کر لیا گیا۔

    یو ای ٹی لاہور کے ایک طالب علم عبدالولی خان نے گورنر پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور بارے انکشافات کئے ہیں، خط کی کاپی وائس چانسلر یو ای ٹی، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور صدر لاہور پریس کلب کو بھی ارسال کی گئی ہے۔ خط میں یو ای ٹی لاہور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور کیخلاف غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر منصور سرور چار سال تک یونیورسٹی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں ملوث، خواتین کو ہراساں کرتے رہے اور دفتر کو منفی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے رہے

    سیشن 2019/2023 کے شکایت کنندہ طالب علم عبد الولی خان داوڑ نے وائس چانسلر دفتر کے باہر لگے کیمروں کی چھ مہینوں کی ریکارڈنگ قبضے میں لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص خواتین کے وائس چانسلر دفتر میں داخل ہونے کے اوقات، وائس چانسلر کی قربت پانے کے بعد عہدے پر تیزی سے ترقی ملنے کو بھی دائرہ تفتیش میں شامل کیا جائے اور وی سی ہاؤس کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا جائے کیونکہ منصور سرور چار سال تک وی سی ہاؤس میں اپنی فیملی کے ساتھ شفٹ ہونے کے بجائے اسے غیر اخلاقی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے رہے۔درخواست گزار نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ کیمروں کی ریکارڈنگ غائب کر دی جائے گی لہٰذا مکمل ریکارڈ فوری طور پر قبضے میں لینے کے لیے ایف آئی اے کی معاونت حاصل کی جائے۔ خط میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ پروفیسر منصور سرور نے ان خواتین کے رشتے داروں کو نوازنے کے لیے اپنی مدت ملازمت کے آخری مہینوں میں 3 سنڈیکیٹ اور تین سلیکشن بورڈز کرائے جس میں 50 سے زائد افراد کو بھرتی کیا گیا۔ اس پر الگ سے انکوائری کرانا بے حد ضروری ہے تاکہ میرٹ کی خلاف ورزیاں سامنے لائی جا سکیں۔

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    زیادتی کے بعد خاتون کو جلانے والے ملزم گرفتار

    خواتین کی حفاظت کے لئے لگائے جائیں گے بسوں میں کیمرے

  • فضائی آلودگی  میں کمی،لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آ گیا

    فضائی آلودگی میں کمی،لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آ گیا

    لاہور میں اسموگ کی شدت میں کمی ریکارڈ ،دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آ گیا-

    باغی ٹی وی : لاہور میں صبح 8 بجے سے پہلے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 164 ریکارڈ کی گئی ہے،کراچی میں بھی فضائی آلودگی میں کمی دیکھی گئی ہے اور اب کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 9ویں نمبر پر آگیا ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت وسطی پنجاب میں اسموگ کے باعث شہریوں کو نزلہ، زکام، بخار اور گلے میں انفیکشن کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔

    بار بار دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10،10 لاکھ جرمانے کی ہدایت

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ باربار آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو 10،10لاکھ جرمانہ کرنےکی ہدایت کی تھی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے حکم جاری کیا تھا،علاوہ ازیں عدالت نے حکم دیا کہ پانی ضائع کرنے والےگھریلو صارفین کے لیے 10 ہزار روپےجرمانہ عائد کیاجائے اور پانی کا بے دریغ استعمال کرنے والے کمرشل صارفین کو 20 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے-

    امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف

    دوسری جانب سعودی عرب نے اپنےشہریوں کو پاکستان سمیت 25 ممالک کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کر دی ہے،سعودی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ان ممالک میں متعدی امراض اور طبی سہولیات کے معیار کے پیش نظر اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے، بیما ریوں میں ڈینگی، ہیضہ ،پولیو، یلو فیور، خسرہ ، منکی پاکس، ملیریا، کووڈ 19بھی شامل ہیں۔

    امریکی سفیر کیوبا کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

  • لاہور میں گردہ نکالنے والا گروہ پکڑا گیا،90 افراد کے گردے نکال کر لاکھوں میں بیچے

    لاہور میں گردہ نکالنے والا گروہ پکڑا گیا،90 افراد کے گردے نکال کر لاکھوں میں بیچے

    لاہور: نوکری کا جھانسہ دے کر گردے نکالنے والا گروہ پکڑا گیا جس نے کم ازکم 90 افراد کے گردے نکال لیے اور ایک گردہ 25 تا 50 لاکھ روپے کے درمیان بیچا۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے مطابق لاہور میں گردہ نکالنے والے کئی گروہ سرگرم ہیں، اب ایک اور نیا گروہ پکڑا گیا ہے جس نے بڑے پیمانے پر لوگوں کو نوکریاں ملنے کا جھانسہ دے کر گردے نکال کرکروڑوں روپے میں بیچے-

    ایس پی صدر سدرہ خان نےکہا ہے کہ ملزمان کا ٹارگٹ غریب اور بھٹہ مزدور ہیں، گروہ نےلاہور سے نوے افراد کے گردے نکلوائے، ملزمان نوکری کا جھانسہ دے کرشہریوں کو اسلام آباد لے جاتے تھے، غیر قانونی پیوند کاری کا عمل اسلام آباد کے فارم ہاؤس میں کیا جاتا تھا، پیوندکاری میں ملوث ڈاکٹرز کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں، گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے ،یہ ملزمان نوکری دینے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کا کہہ کر گردہ نکالتے تھے، ایک گردہ25 سے50 لاکھ میں بیچا جاتا تھا جس میں ڈاکٹر براہ راست ڈونر سے رابطہ نہیں کرتا تھا۔

    پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر ڈرامہ کیا،اکبر ایس بابر

    انڈونیشیا: آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک،12 لاپتہ

    افغان کرکٹ بورڈ کی سلمان بٹ کو بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کی خواہش

  • آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے جبکہ نئی دہلی پہلے نمبر پر

    آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے جبکہ نئی دہلی پہلے نمبر پر

    لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآ گیا ہے جبکہ نئی دہلی پہلے نمبر پر اور کراچی تیسرے نمبرپر چلا گیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 221 ریکارڈکیا گیا، لاہور کے 6 علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 300 سے زائد ریکارڈ ہوا، لاہور میں شاہراہ قائداعظم پر سب سے زیادہ 372 اے کیو آئی ریکارڈکیا گیا، ڈی ایچ اے فیز 8، گارڈن ٹاؤن، شملہ پہاڑی چوک آلودہ علاقوں میں شامل ہیں۔

    دنیاکے آلودہ ترین شہروں میں نئی دہلی352 اے کیوآئی کے ساتھ پہلے نمبر پررہا، لاہور238 اے کیوآئی کے ساتھ آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پرہےکراچی188 اے کیوآئی کے ساتھ دنیاکے آلودہ شہروں میں تیسری نمبر پر ہے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟

    اسرائیل کی تیار کردہ ٹیک مصنوعات پر بڑا سائبر حملہ

    امریکی مسلمانوں کا اگلے انتخابات میں جوبائیڈن کے خلاف مہم چلانے کا اعلان

  • ادارہِ امن و تعلیم کے زیر اہتمام  4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    ادارہِ امن و تعلیم کے زیر اہتمام 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

    لاہور (نمائندہ خصوصی) "ادارہِ امن و تعلیم کے زیر اہتمام بیسٹ ویسٹرن ہوٹل لاہور میں 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

    باغی ٹی وی: جمہوریت کے فروغ کے لیے نوجوانوں کے کردار” پر 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ادارہِ امن و تعلیم کے زیرِ اہتمام لاہور میں بیسٹ ویسٹرن ہوٹل میں ہوا جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے نوجوانوں کو مدعو کیا گیا پہلے دن ڈائریکٹر پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن غلام مرتضی نے ادارہِ امن و تعلیم کا مختصر تعارف کروایا، ورکشاپ کے مقاصد اور ورکشاپ کے اصول بتائے گئے۔

    پہلے دن 4 مختلف سیشنز ہوئے جس میں ورکشاپ میں استعمال ہونے والی اصطلاحات، عالمی منظر نامے میں پاکستان کا جمہوری نظام، جمہوریت،اسلام اور مسلم دنیاکا نظام اور نظامِ جمہوریت میں بننے والے بیانیے پر ڈاکٹر عبدالغنی اور صاحب زادہ امانت رسول نے مفصل گفتگو کی اور ایکٹیویٹی بیسڈ سرگرمیاں کروائیں ، اس کے ساتھ ساتھ جمہوریت پر لکھی گئی کتاب "جمہوریت اور پاکستان کا نوجوان” کے خالق جنابِ ڈاکٹر محمد حسین نے کتاب کے حوالے تفصیلاً تعارف کروایا اور ورکشاپ کے دوسرے دن پروفیسر ڈاکٹر شہباز منج نے پاکستان کے جمہوری نظام کا جائزہ لیا اور شرکاء سے اس حوالے سے تفصیل سے گفتگو کی۔

    ہماری زمین سے 13 گنا بڑا سیارہ، جس نے سائنسدانوں کو چکرا کر رکھ …

    جواد ظفر ( ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) نے شرکاء کو آئینِ پاکستان کے مطابق انسانی حقوق اور بطور پاکستانی شہری ہماری زمہ داریوں کے بارے میں بتایا۔ فردِ واحد کی طاقت اور پاکستانی نوجوانوں کا جمہوریت میں کردار اور پاکستان میں انتخابی نظام پر پروجیکٹ مینیجر میڈم ارسہ شفیق نے مفصل گفتگو کی اور ساتھ ہی ساتھ عملی سرگرمیاں بھی کروائی گئیں۔

    ورکشاپ کے تیسرے دن سمیر علی خان نے شرکاء سے جمہوریت میں میڈیا کا کردار اور سیڈ پروجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ورکشاپ کے آخری اور چوتھے روز پاکستانی معاشرے کی حساستیں اور سیڈ پروجیکٹس کے ابتدائی ڈرافٹ کی پیشکش کی گئی اور اس پر فیڈ بیک دیا گیا۔

    8 فروری عوام کےلئے ظلم کےنظام سےنجات کا دن ہوگا،سراج الحق

    پروگرام کی اختتامی تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں پروفیسر تیمور الرحمن (ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پولیٹیکل سائنس)، پیر سید حبیب عرفانی (اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر) ، زنایہ چودھری ٹرانسجینڈرز (ویکٹم سپورٹ آفیسر ، نے خصوصی طور پر شرکت کی اور تقریب منعقد کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

    پروگرام میں میڈم عروج فاطمہ نے کوآرڈینیٹر کے فرائض سر انجام دیئے اور محمد عثمان نے چار روزہ ورکشاپ میں بطور کیمرہ مین اپنے فرائض نبھائے ی اختتام پر ڈائریکٹر پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن غلام مرتضی نے سب کا شکریہ ادا کیا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

    بنگلہ دیش نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی اتحاد قائم کرلیا

  • لاہور،ہم جنس پرستوں کے فیسٹیول کیخلاف درخواست دائر،ڈی سی کا بھی حکم آ گیا

    لاہور،ہم جنس پرستوں کے فیسٹیول کیخلاف درخواست دائر،ڈی سی کا بھی حکم آ گیا

    لاہور ہائیکورٹ میں ہم جنس پرستوں کے فیسٹیول کو چیلنج کردیا گیا، درخواست دائر کر دی گئی ہے، دوسری جانب مسلم یوتھ لیگ کی کوشش سے ڈی سی لاہور نے ہم جنس پرستوں کے فیسٹول پر پابندی عائد کر دی ہے

    مسلم یوتھ لیگ کے صدر عمار حنیف نے ڈی سی لاہور کو درخواست دی تھی،جس پر ڈی سی نے ہم جنس پرستوں کے فیسٹول کو دی گئی اجازت واپس لے لی،

    درخواست شہری عمار حنیف نے ایڈووکیٹ ندیم سرور کی وساطت سے دائر کی، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ڈی سی لاہور اور آئی جی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، عدالت میں دائر درخواست میں درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کا فیسٹیول کل لاہور میں منعقد ہورہا ہے،ایونٹ غیر اسلامی اور غیر آئینی ہے۔عدالت ایونٹ کا انعقاد روکنے کا حکم دے،

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کو بچانے کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں۔2 دسمبر 2023 کو سکریپ فیسٹ لاہور کے خلاف زبردست احتجاج کیا جائے گا،بس بہت ہو گیا،پاکستان میں مزید LGBT برداشت نہیں،فحاشی پھیلانا بند کرو۔

    ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپکو پتا ہے لاہور میں 2 دسمبر کو کیا ہونے جا رہا ہے ،یقین سے نہیں کیوں کہ ہم پاکستانی اسلام پر کبھی بھی کمپرومائز نہیں کرنے والے،اپنی آواز اٹھائیں اس قوم لوط LGBTQ ایجنڈے کے خلاف متحد ہو کر تاکہ پنجاب حکومت کو ہوش آ جائے،

    حافظ ہشام الہیٰ ظہیر کا کہنا تھا کہ مسلم ٹاون آرٹ کونسل میں دو دسمبر کو ہونے والے فحاشی عریانی کا پروگرام لاہور انتظامیہ فوری روکے ورنہ اسلام پسند بھر پور احتجاج کریں گے،لاہور کی انتظامیہ فورا ایسا فحش پروگرام روکے

    یورپ ہم جنس پرستی میں پاگل،پاکستان،روس اس پاگل پن کے مخالف ہیں،روسی سفیر

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    برطانیہ؛ہم جنس پرست جوڑے کو ہراساں کرنے والے باس پر کروڑوں روپے جرمانہ

    ہندوستان ایک ہم جنس پرست ملک ہے آیوشمان کھرانہ

    ہم جنس پرستی کو پاکستان میں قانونی تحفظ،مخالفت کریں گے،زاہد محمود قاسمی

    ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کر لی

    واضح رہے کہ شہزاد ی رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہفتہ دو دسمبر،لاہور بدلو،پاکستان کی متحرک ٹرانسجینڈر کمیونٹی سکریپ فیسٹ آڈیشنز کا انعقاد کر رہی ہے جس میں داخلے کے لئے 2000 ٹکٹ فیس رکھی گئی ہے

  • سموگ،ہفتہ کو تعلیمی ادارے ،کاروباری مراکز کھلے رہیں گے

    سموگ،ہفتہ کو تعلیمی ادارے ،کاروباری مراکز کھلے رہیں گے

    سموگ کی صورتحال میں بہتری،تاہم تعلیمی ادارے بھی کل کھلے رہیں گے، ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی

    وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد ا سموگ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریسٹورنٹس اور دیگر بزنس ہاؤسز بھی معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، 18دسمبر سے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی، وزیراعلیٰ پنجاب نے سڑکوں کی صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل بدستور جاری رکھنے کی ہدایت کی،وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، سموگ میں کمی کے لئے جو کچھ انسانی بس میں ہے وہ اقدام اٹھارہے ہیں، پوری کوشش ہے کہ ایئرکوالٹی انڈیکس کم سے کم رہے

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

  • محسن سپیڈ،مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورز بھی مقررہ مدت سے پہلے مکمل

    محسن سپیڈ،مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورز بھی مقررہ مدت سے پہلے مکمل

    تصویریں چھپوانے کا شوق نہیں،اللہ کی رضا کیلئے یہ سب کررہے ہیں:محسن نقوی

    محسن سپیڈ، لاہور کا چوتھا میگا منصوبہ مولانا محمد علی جوہر(اکبر چوک) فلائی اوورز بھی مقررہ مدت سے پہلے مکمل،وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورز پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورز کو 10ماہ کی بجائے 7ماہ سے بھی کم مدت میں مکمل کر لیا گیا۔کنٹریکٹ کے مطابق منصوبے کی مدت تکمیل 10 ماہ مقررکی گئی۔رواں سال ہونے والی شدید بارشوں کے باوجود منصوبے کو مدت تکمیل سے پہلے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

    مولانا محمد علی جوہر پر2.2کلو میٹر کے فلائی اوورز اور10 پروٹیکٹیڈ یو ٹرنز بنائے گئے ہیں۔صوبائی دارالحکومت میں عام ٹریفک کے لیے بننے والا یہ سب سے طویل فلائی اوورز ہیں۔ منصوبے کی تکمیل سے وحدت روڈ تا پیکو روڈ سگنل فری کوریڈور بن گیا ہے۔اکبر چوک، شوک چوک، جناح ہسپتال،ماڈل ٹاون لنک روڈ،کچاجیل روڈ،پیکو روڈ اور مادرملت سمیت 10 مقامات پر پروٹیکٹیڈ یوٹرن بنائے گئے ہیں۔قبل ازیں بیدیاں ا نڈرپاس، شاہدرہ فلائی اوورز اور کیولری انڈرپاس کو ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے ٹریفک کیلئے کھولا جا چکا ہے۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومیہ تقریباً اڑھائی لاکھ گاڑیوں کوآمدورفت میں آسانی ہوگی۔ کالج روڈ کی ری ماڈلنگ کے منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منصوبے میں تبدیلی کرکے قیمتی درختوں کو بچایا گیا ہے اورایک درخت بھی نہیں کاٹا گیا بلکہ 285 درختوں کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ منصوبے کے اطراف میں 300نئے درخت بھی لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ2.2کلومیٹر کا فلائی اوورز مبارک ہوکیونکہ یہ 2برج ہیں۔مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورز تعمیر کرنے کیلئے7ماہ سے بھی کم عرصہ لگا ہے کیونکہ ڈیڑھ ماہ کورٹ سٹے آرڈررہا۔مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورزکے ڈیزائن میں درخت کاٹنے پڑتے،درخت کاٹے بغیرنیا ڈیزائن تیارکرنے میں تقریباً15دن لگ گئے۔ایل ڈی اے کی ٹیم اورکنٹریکٹر نے دن رات محنت کی ہے۔مولانا محمد علی جوہر فلائی اوور زمشکل تھا کیونکہ آبادی کے درمیان تھا۔ مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورز شہر کے 7سے 8بڑے علاقوں کیلئے سہولت مہیا کرے گا۔ مولانا محمد علی جوہر فلائی اوورزپیکو روڈ سے شروع ہوکر نہرتک سگنل فری کوریڈور ہے۔مولانا محمد علی جوہر فلائی اوور زمیں 10یوٹرنزاوردو برج ہیں۔کالج روڈ پر کام شروع ہوچکا ہے،آئندہ چنددنوں میں مکمل ہوجائے گا۔

    نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ٹیم کے ہمراہ کچے کا دورہ کیاہے۔کچے کے علاقے ہمارے تین پولیس اہلکارشہید ہوئے ،ایک شہید کا جنازہ ادا کیا،شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔کچے کے آپریشن میں پنجاب پولیس کی 2اے پی سی تباہ ہوئیں۔کچے کے علاقہ جہاں حملہ ہوا اس کے چاروں اطراف سندھ ہے،صرف ایک جزیرہ نماپنجاب کا ہے۔70سے 80ڈاکوؤں نے حملہ کیااورہمارے 19جوانوں تھے،جنہو ں نے کئی گھنٹے مقابلہ کر کے ڈاکوؤں کو مارااوربھگادیا۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہیلتھ،روڈ سیکٹراوردیگر سارے پراجیکٹس جو مکمل ہوئے اس کا کریڈٹ کسی ایک بندے کو نہیں بلکہ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ہر بندہ پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پراجیکٹس وقت پر مکمل ہورہے ہیں،تو کریڈٹ صرف مجھے نہیں بلکہ ساری ٹیم کو جاتا ہے۔ہمیں اخبار میں تصویریں چھپوانے کا شوق نہیں،اللہ کی رضا کیلئے یہ سب کررہے ہیں۔میر ایقین ہے کہ جب آپ محنت کرتے ہیں تو لوگوں کو محنت نظر آتی ہے۔ہم میں سے کسی کوکریڈٹ نہیں چاہیے،ہم میں سے کسی نے کوئی الیکشن نہیں لڑنا،نہ ووٹ مانگنا ہے۔ہم کو ذاتی تشہیرکی کوئی خواہش نہیں ہے،بس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوشاں ہیں۔آئندہ دنوں میں باقی جاری پراجیکٹس مکمل ہوجائیں گے۔ دسمبر کے اختتام تک ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن مکمل ہوجائے گی۔رحیم یارخان کے دوردراز علاقے میں محکمہ صحت اورتعمیر ومواصلات زبردست کام کررہے ہیں۔40سے45سال جن ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن نہیں ہوئی،دن رات محنت سے اپ گریڈ کرارہے ہیں۔جو لوگ یہاں بیٹھے ہیں یا اپنے دفاتر میں بیٹھ کر پراجیکٹس کیلئے کام کررہے ہیں سب کو مبارک دیتا ہوں۔صوبائی وزراء منصورقادر،اظفر علی ناصر،بلال افضل،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ،کمشنر لاہورڈویژن اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

    سائیکل کرائے پر دینے کے لیے مختلف پوائنٹ بنانے کے لیے اسیکم بنائی جائے

    آلودگی پھیلانے والی فیکٹروں کو سیل کرنے کا حکم

     ہفتے میں 2روز گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرائیں

    گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کے خلاف بھی کارروائی یقینی بنائی جائے

  • لاہور میں نجی کالج کی طالبہ اغوا، 30لاکھ روپے تاوان مانگ لیا

    لاہور میں نجی کالج کی طالبہ اغوا، 30لاکھ روپے تاوان مانگ لیا

    لاہور : ملت پارک میں نجی کالج کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا ہے, نامعلوم اغواکاروں نےتاجرسے30لاکھ روپے تاوان مانگ لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے تاجر مسعود کی بیٹی سماویہ کو اغواء کیا ہے، طالبہ کو اس کا والد کالج چھوڑ کر گھر آیا تھا کہ اسے میسج آیا کہ تمہاری بیٹی کو کالج سے واپسی پر اغوا کر لیا گیا ہے ا غواکاروں نے تاجر مسعود سے بیٹی کی بازیابی کے لئے 30 لاکھ روپے تاوان مانگا ہے، اور طالبہ کو قتل کرنے کی دھمکی بھی دی ہے مغویہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے نامعلوم اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    ایک ٹوٹی ہوئی زنجیر کی فریاد ہیں ہم ، اور دنیا یہ سمجھتی ہے …

    دوسری جانب ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق قتل کے مقدمات میں مطلوب دو خطرناک اشتہاری مجرموں کودبئی سے گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد بیرون ممالک سے گرفتار ہونے والے اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد رواں برس 141 ہو گئی ہے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اویس نصیر فیصل آباد پولیس کو اور اشتہاری محمد ارشد ملتان پولیس کو مطلوب تھا قتل کے مقدمات میں مطلوب دونوں اشتہاریوں کو دبئی سے گرفتار کرکے پولیس ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے، اور مجرموں سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

    ریفرنس میں نوازشریف کی گاڑی لکھی جس کی واپسی کا ریکارڈ نہیں،وکیل نواز شریف

  • خالی پلاٹ سے نوجوان کی بوری بند نعش برآمد

    خالی پلاٹ سے نوجوان کی بوری بند نعش برآمد

    لاہور کے علاقہ تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں قتل کی لرزا خیز واردات بوری بند نعشوں کا سلسلہ نہ تھم سکا ،تھانہ نشتر کالونی کی حدود سے ویران خالی پلاٹ سے 25 سالہ نوجوان کی بوری بند نعش برآمدہوئی ہے

    لاہور کے علاقہ شمع کالونی سے بوری بند نعش برآمد مقتول کو گولیاں مار کر بوری میں بند کر کے نعش کو کوڑا کرکٹ پر پھینک دیا گیا پولیس کی تحقیقات کے مطابق مقتول کی شناخت شارخ عرف پومی نام سے ہوئی جس کی عم تقریباً 25 سال ہے مقتول شارخ ڈی جی خاں کا رہائشی تھا مقتول شارخ عرف پومی لاہور میں اپنی ممانی کے پاس شمع کالونی میں رہائش پذیر تھا اہل علاقہ کے بچوں نے بوری بند نعش کو دیکھتے شور ڈال دیا جس پر اہل علاقہ کے لوگوں نے 15 پر پولیس کو کال کر دی جس پر پولیس موقع کی اطلاع پا کر ایس ایس پی آپریشن ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن اے ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن تھانہ کوٹ لکھپت تھانہ نشتر کالونی تھانہ کاہنہ سی آئی اے انچارج طاہر ورک پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے جب کے پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

    شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی