Baaghi TV

Tag: لبنان

  • بیروت اور جنوبی لبنان پر شدید اسرائیلی بمباری، 31 جاں بحق، درجنوں زخمی

    بیروت اور جنوبی لبنان پر شدید اسرائیلی بمباری، 31 جاں بحق، درجنوں زخمی

    اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف باقاعدہ ’جارحانہ مہم‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران کے بعد لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر راکٹ اور ڈرونز برسانا شروع کر د جس کے بعد اسرا ئیل کی جانب سے لبنان پر حملوں میں 31 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، حزب اللہ نے اسرائیل کے شہر حیفہ میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنایا تنظیم نے اس کارروائی کو آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا ردعمل قرار دیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے داغے گئے ڈرونز اور راکٹوں کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں اب تک کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 149 زخمی ہو چکے ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حملے بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی لبنان میں کیے گئے دارالحکومت کے نواحی علاقوں میں 20 افراد جاں بحق اور 91 زخمی ہوئے جبکہ جنوبی لبنان میں 11 افراد جاں بحق اور 58 زخمی ہوئے۔

    ایران کے کویت ،بحرین، قطر اور دبئی پر حملے، امریکی تنصیبات نشانے پر

    حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ لبنان اور اس کے عوام کے دفاع اور اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیا گیاقیادت واضح کرچکی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے تسلسل، قائدین، نوجوانوں اور عوام کے قتل نے ہمیں اپنے دفاع اور جواب دینے کا حق دیا ہے۔

    اسرائیلی افواج نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور اہم رہنماؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک اجلاس میں کہا کہ حزب اللہ کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد اسرائیل نے یہ کارروائی شروع کی ہے۔

    کویت میں امریکی ایف 15 طیارہ تباہ

    اسرائیل نے ان حملوں کا آغاز اس وقت کیا جب حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ خطے میں جاری کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب امریکا اور اسرائیل کے ایران پر مشترکہ حملوں کے بعد تنازع وسیع ہو گیا اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان کے بعض علاقوں میں جبری انخلا کی وارننگ بھی جاری کی گئی، جس کے باعث لاکھوں افراد اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

    لبنان کے صدر جوزف عون نے کہا کہ لبنانی سرزمین سے اسرائیل پر ہونے والے حملے حکومت کی اس کوشش کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کا مقصد لبنان کو خطرناک فوجی تصادم سے دور رکھنا ہے تاہم انہوں نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی بھی مذمت کی اور خبردار کیا کہ لبنان کو دوسروں کی جنگوں کا میدان بنانے سے ملک کو مزید خطرات لاحق ہوں گے۔

    ایرانی حملے: متحدہ عرب امارات میں اسٹاک مارکیٹس دو دن کے لیے بند

  • لبنان نے اسرائیل کے کیمیائی مواد چھڑکنے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

    لبنان نے اسرائیل کے کیمیائی مواد چھڑکنے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کرلیا

    لبنان نے اسرائیل کے مبینہ طور پر سرحدی علاقوں میں کیمیائی مواد کے چھڑکاؤ کے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اس کے طیاروں نے جنوبی لبنان میں زہریلے کیمیائی مادے بشمول گلا ئیفوسیٹ اسپرے کیے ہیں جو ماحول، زراعت اور عوامی صحت کے لیے خطرہ ہیں، لبنان نے اس عمل کو “ماحولیاتی و صحت کے جرائم“ اور اپنی خود مختا ری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    لبنان کی حکومت نے بین الاقوامی فورمز، بشمول اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں اور سلامتی کونسل میں اس معاملے کو اٹھانے کے لیے دستاویزی شکایات اور قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

  • فلسطین نواز لبنانی جنگجو  فرانس میں 40 سال قید کے بعد رہائی پانے پرگھر پہنچ گئے

    فلسطین نواز لبنانی جنگجو فرانس میں 40 سال قید کے بعد رہائی پانے پرگھر پہنچ گئے

    فلسطین نواز لبنانی جنگجو جارج ابراہیم عبداللہ فرانس میں 40 سال قید کے بعد رہائی پانے پر جمعے کے روز اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے-

    ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایک قافلہ جنوب مغربی فرانس کی لانیمازان جیل سے سورج نکلنے کے فوراً بعد روانہ ہوا اور چند گھنٹوں بعد 74 سالہ عبداللہ کو ایک طیارے کے ذریعے لبنان بھیج دیا گیا، جہاں بیروت کے ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں ان کے اہلِ خانہ نے ان کا استقبال کیاشام کی سرحد کے قریب شمالی لبنان کے اپنے آبائی گاؤں کوبیات میں مرد، خواتین اور بچے بڑی تعداد میں ان کا استقبال کرنے کے لیے جمع ہوئے۔

    علاقے سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ جمی جبرور نے کہا کہ ہم ان کے نظریات سے متفق ہوں یا نہ ہوں، سب سے پہلے ہم اس شخص کے عزم و استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں،کوبیات کی رہائشی 68 سالہ کلاڈیٹ تانوس نے کہا کہ پورا گاؤں خوش ہے کہ وہ واپس آگیا ہے، وہ 41 سال جیل میں رہا اور کوئی اور ہوتا تو شاید پاگل ہو چکا ہوتا۔

    ملک میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی

    اس سے پہلے بیروت ایئرپورٹ پر درجنوں حامی (جن میں سے کچھ فلسطینی یا لبنانی کمیونسٹ پارٹی کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے) جارج ابراہیم عبداللہ کا ہیرو جیسا استقبال کرنے کے لیے آمد ہال کے قریب جمع ہوئے۔

    رہائی کے بعد اپنے پہلے عوامی خطاب میں جارج ابراہیم عبداللہ نے غزہ پٹی پر اسرائیلی بمباری کو تنقید کا نشانہ بنایا، جہاں انسانی حقوق کی تنظیموں نے قحط سالی کے خطرے سے خبردار کیا ہے فلسطین کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں، جب کہ کروڑوں عرب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،مزاحمت جاری رہنی چاہیے اور اسے مزید تیز کرنا ہوگا۔

    جارج عبداللہ کو 1984 میں گرفتار کیا گیا تھا اور 1987 میں امریکی فوجی اتاشی چارلس رابرٹ رے اور اسرائیلی سفارت کار یعقوب بارسیمانٹوف کے پیرس میں قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ، 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

  • ویڈیو: لبنان میں شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر، لوگوں کا خوشی کا اظہار

    ویڈیو: لبنان میں شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر، لوگوں کا خوشی کا اظہار

    بیروت: لبنان میں ایک شادی کے دوران ایرانی میزائل گزرنے کے مناظر لوگوں نے موبائل کیمرے میں ریکارڈ کیے۔

    سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں اسرائیلی بارڈر کے قریب واقع لبنانی شہر میں ایک شادی کی تقریب کے دوران اسرائیل کی جانب جاتے ایرانی میزائلوں کو دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شادی میں شریک افراد ایرانی میزائل دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہیں اور ساتھ خوشی میں رقص بھی کررہے ہیں۔

    https://x.com/RyanRozbiani/status/1934389103187108280

    واضح رہے کہ ایران اسرائیلی حملوں کے جواب میں گزشتہ 3 دنوں کے دوران سیکڑوں میزائل ایران کی جانب فائر کرچکا ہے، اس حوالے سے اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ صرف گزشتہ رات اور آج صبح ہونے والے ایرانی میزائل حملوں میں اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 100 کے قریب زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔

  • لبنان  میں مبینہ  اسرائیلی ڈرون کی پروازیں

    لبنان میں مبینہ اسرائیلی ڈرون کی پروازیں

    لبنان میں ایک اسرائیلی ڈرون کو بیروت شہر کے مضافاتی علاقے دحیہ پر پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    لبنانی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ حدث کے علاقے میں لبنان کی سکیورٹی فورس کی طرف سے ہوائی فائرنگ کی گئی تاکہ رہائشیوں کو اس عمارت سے دور رہنے کی تنبیہ کی جا سکے جس پر اسرائیلی فوج نے حملہ کرنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔اسرائیل نے آج اتوار کی شام لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کچھ علاقوں مین حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کرنے سے پہلے ان عمارتوں کے قریب رہنے والوں کو جگہ چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں جانے کی وارننگ دے رکھی ہے تاہم ابھی تک کوئی حملہ نہیں ہوا۔

    تقسیم ہند سے سندھ طاس تک، بھارتی دہشت گردی

    اسحاق ڈار اور چینی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال

    پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج ہلاک

  • لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید

    لبنان: اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما شہید

    جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں جماعت اسلامی کے رہنما سمیت دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

    اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کار پر کیے گئے ایک اور حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں جماعت اسلامی لبنان کے رہنما حسین عطوی کو نشانہ بنایا گیا حسین عطوی لبنان سے اسرائیلی علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی اور عمل درآمد میں ملوث تھے اور وہ حماس کے ساتھ بھی ہم آہنگی رکھتے تھے۔

    لبنانی وزارت صحت کے مطابق ایک شخص کفریاچت میں ڈرون حملے میں جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا ہولا کے علاقے میں ایک مکان پر حملے میں جان سے گیا اسرائیلی ڈرونز صبح سے ہی ان علاقوں میں پرواز کرتے رہے، جس کے بعد حملے کیے گئے۔

    پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

    جماعت اسلامی لبنان نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ ان کے رہنما حسین عطوی جو کہ تنظیم کے مسلح ونگ "فجر فورسز” کے کمانڈر بھی تھے، اس حملے میں شہید ہوئے وہ اپنے گھر سے دفتر جا رہے تھے کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں نشانہ بنے، گروپ نے اسرائیل کو اس قتل کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

    خیرپور: رانا ثناء اللہ کا ببرلو دھرنا قائدین سے رابطہ، مذاکرات کی پیشکش

    واضح رہے کہ نومبر سے لبنان میں ایک جنگ بندی معاہدہ نافذ ہے جس کی اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے سرائیل اب تک 2,763 سے زائد خلاف ورزیاں کرچکا ہے جن میں 193 افراد جاں بحق اور 485 زخمی ہو چکے ہیں معاہدے کے تحت اسرائیل کو 26 جنوری تک جنوبی لبنان سے مکمل انخلا کرنا تھا جو تاحال مکمل نہیں ہو سکا اسرائیلی افواج اب بھی پانچ سرحدی چوکیوں پر قابض ہیں جسے لبنان اور دیگر مزاحمتی گروپ اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • اسرائیلی جارحیت: 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید، 263 زخمی

    اسرائیلی جارحیت: 48 گھنٹوں میں مزید 130 فلسطینی شہید، 263 زخمی

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کم از کم 130 فلسطینی شہید اور 263 زخمی ہو چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : فلسطینی وزارت صحت کے مطابق زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے، جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے اسرائیل نے غزہ میں بمباری اور زمینی حملے دوبارہ شروع کر دیئے ہیں، جس کا مقصد مبینہ طور پر حماس کے زیر حراست اسرا ئیلی یرغمالیوں کی رہائی پر دباؤ ڈالنا ہے۔

    ادھر جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی افواج کی گولہ باری اور فضائی حملے جاری ہیں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے سرحد پار سے فائر کیے گئے راکٹس کو روکا اور جوابی کارروائی میں دو لبنانی شہروں پر گولہ باری اور تین دیگر علاقوں میں فضائی حملے کیے۔

    دریائے سندھ میں کوٹری کے مقام پر پانی کی سطح گر گئی

    اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق، یہ حملے لبنانی علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کیے گئے لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں سے متعدد عمارتیں تباہ ہوئیں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، یہ کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب اسرائیلی حکام نے کہا کہ انہو ں نے تین راکٹس کو سرحدی علاقے میں مار گرایا۔ تاہم، حزب اللہ نے ان حملوں سے کسی بھی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔

    امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی گرفتاری پر انعام ختم کردیا

  • لبنان:شہیدحسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

    لبنان:شہیدحسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

    لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے، جو ستمبر 2024 میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

    غیر ملکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہنما کے جنازے میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں جمع ہوئے۔لبنان اور اس سے باہر کے بہت سے مرد، خواتین اور بچے پیدل چل کر جنازے میں شرکت کے لیے پہنچے۔قبل ازیں، حزب اللہ کے سینئر عہدیدار علی داموش نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ جنازے میں دنیا بھر سے ہزاروں افراد اور کارکنان کے علاوہ 65 ممالک سے تقریباً 800 شخصیات شرکت کریں گی۔واضح رہے کہ 2 فروری کو ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ سال اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے اپنے سربراہ حسن نصراللہ کی 23 فروری کو تدفین کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے موجودہ سربراہ نعیم قاسم نے اعلان کیا تھا کہ تنظیم کے شہید رہنما حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کی جائے گی۔ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے ایک بیان میں نعیم قاسم نے کہا تھا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری شدید جنگ کے دوران سیکیورٹی حالات کے باعث گزشتہ 2 ماہ کے دوران تدفین نہیں کی جاسکی، وہ صورتحال اب ختم ہوگئی ہے اس لیے حزب اللہ نے فیصلہ کیا ہے کہ 23 فروری کو حسن نصر اللہ کی تدفین کے سلسلے میں بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا جائے گا۔حسن نصراللہ کو اسرائیلی فوج نے بمباری کر کے 27 ستمبر کو ان کے ہیڈکواٹر میں شہید کر دیا تھا، ان کی عوامی سطح پر نماز جنازہ مسلسل اسرائیلی بمباری کی وجہ سے التوا میں چلی آرہی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی: 242 رنز کے تعاقب میں بھارت کی پوزیشن مستحکم

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    سری لنکا میں خوفناک حادثہ ،ٹرین کی ٹکر سے 6 ہاتھی ہلاک

  • حزب اللہ کی اسرائیلی فوج کو  18 فروری تک لبنان خالی کرنے کی ڈیڈلائن

    حزب اللہ کی اسرائیلی فوج کو 18 فروری تک لبنان خالی کرنے کی ڈیڈلائن

    بیروت: سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے خبردار کیا ہے کہ 18 فروری کے بعد لبنان میں اسرائیلی فوج کی موجودگی قبضہ تصور ہوگی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج 18 فروری تک لبنانی سرزمین خالی کردےنومبر میں امریکی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج کو لبنان سے مکمل انخلا کے لیے 60 دن دیئےگئےتھے 60 دن کی اس ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی اسرائیل کےپاس کوئی بہانہ نہیں ہے۔

    دوسری جانب لبنان کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ پیر کو جنوبی شہر صیدا میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا یہ حملہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی ڈیڈ لائن سے ایک دن پہلے ہوا ہے۔

    مخالفین کو پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہورہی،وزیراعلیٰ پنجاب

    دو لبنانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک کار میں حماس کے ایک اہلکار کو نشانہ بنایا گیالبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ امدادی کارکنان نے گاڑی سے ایک لاش نکال لی ہے لیکن مقتول کی شناخت نہیں کی۔

    سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا، صیدا میں "آگ بجھانے کے بعد ایک لاش اس گاڑی سے برآمد ہوئی جسے اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے اکتوبر کے شروع میں جنوبی لبنان میں زمینی حملہ شروع کیے تھے جس کے بعد حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ مسلسل جھڑپیں ہو رہی تھیں، غزہ میں بھی جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں اور قیدیوں کا تبادلہ ہوا جاری ہے۔

    پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے استفادہ کیا،وزیراعظم

  • لبنان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، 25 سے زائد افراد  گرفتار

    لبنان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ، 25 سے زائد افراد گرفتار

    بیروت: لبنان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر حملہ 25 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق حملے میں UNIFIL کے ڈپٹی کمانڈر اور ایک نیپالی امن اہلکار زخمی ہو گئے، حملے میں زخمی ہونے والے چوک بہادر ڈھاکل اپنی ذمہ داری مکمل کر کے نیپال واپسی کے لیے جا رہے تھے،UNIFIL نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حزب اللہ کے حامیوں نے مسلسل دوسرے دن لبنان کے واحد بین الاقوامی ایئرپورٹ جانے والی سڑک بند کر دی، جس کی وجہ ایرانی پروازوں کی لینڈنگ پر پابندی بنی احتجاج کو روکنے کے لیے فورسز نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔

    ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں بڑھتے اختیارات ،ٹرمپ نے میڈیا کو نشانے پر لے لیا

    لبنانی صدر جوزف عون نے کہا کہ حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے گی، جبکہ وزیراعظم نواف سلام نے خبردار کیا کہ آزادی اظہار ضرور ی ہے، مگر سرکاری اور نجی املاک پر حملے برداشت نہیں کیے جا سکتے”۔

    رپورٹ کے مطابق ہجوم میں شامل بعض افراد حزب اللہ کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور ایک فوجی افسر کو نشانہ بنا رہے تھے حزب اللہ کے چینل المنار نے دعویٰ کیا کہ حملے میں نامعلوم نقاب پوش ملوث تھے ،ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ قافلے پر حملے کے اصل ذمہ دار کون ہیں، تاہم سیکیورٹی فورسز نے مزید گرفتاریوں کا عندیہ دیا ہے۔

    کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات ، گورنر سندھ نےچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا