Baaghi TV

Tag: لندن

  • ایم کیوایم میں مزید دراڑیں پڑگئیں:بڑے بڑے نام پارٹی چھوڑنےکے لیےتیار

    ایم کیوایم میں مزید دراڑیں پڑگئیں:بڑے بڑے نام پارٹی چھوڑنےکے لیےتیار

    کراچی:ایم کیوایم میں مزید دراڑیں پڑگئیں:بڑے بڑے نام پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار، ایم کیوایم کی تقسیم درتقسیم کے متعلق دکھ بری خبرسنیئرصحافی مبشرلقمان نے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بڑی پارٹی کے حصوں بخروں پر خوش نہیں ، ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتی ہی جمہوریت کا حُسن ہوتی ہیں اور یہ جماعتیں ہی کسی ملک اور معاشرے کی ترقی میں ممدومعاون کردار ادا کرتی ہیں

     

    ایم کیوایم کی تقسیم درتقسیم کے متعلق دکھی دل کے ساتھ خبر دیتے ہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں‌ آیا ہےکہ پارٹی میں ایک اور گروپ ابھرنے کو تیار ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ یقینی ہے کہ ایم کیو ایم کا سیاسی اثر عملی طور پر ختم ہو جائےگا اور اس کے سیاسی مخالفین اس تقسیم پر شاید خوشی کا اظہار کریں لیکن یہ نظر آرہا ہے کہ ایم کیو ایم کواب ٹوٹنے سے کوئی نہیں بچا سکتا

    مبشرلقمان کہتے ہیں کہ میں کافی دنوں سے پارٹی کی ٹوٹ پھوٹ کے متعلق خبریں سُن رہا تھا ، مجھے معلوم ہے کہ ایم کیو ایم میں لڑائی جاری ہے اوراس بار کامران ٹیسوری کی تازہ تقرری کے بعد خلیج مزید بڑھ گئی ہے۔مبشرلقمان کہتے ہیں کہ عامر خان اپنے وفاداروں سے الگ ہونے کو تیار ہیں۔یہ پارٹی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہو سکتا ہے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ ایم کیوایم میں مزید تقسیم کے حوالےسے خبریں بہت عرصے آرہی تھیں پہلے ہی ایم کیو ایم تقسیم ہوچکی ہے اور سب سے پہلا دھچکا اس وقت لگا جب الطاف حسین کو پارٹی سے الگ کردیا گیا اورایم کیوایم پاکستان کی شکل میں نیا گروپ وجود میں آیا جبکہ اس سے پہلے ہی پاک سرزمین پارٹی کی شکل میں ایم کیوایم کا ایک مضبوط دھڑا سید مصطفیٰ کمال کی قیادت میں سامنے آگیا اور اس کے ساتھ ساتھ فاروق ستار بھی پھر سے متعرک ہوگئے ہیں اور وہ بھی ایک دھڑے کے سربراہ ہیں لیکن ابھی تک ان کے دھڑے کا نام سامنے نہیں آیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • اور ملکہ چلی گئی!!! — ڈاکٹر حفیظ الحسن

    اور ملکہ چلی گئی!!! — ڈاکٹر حفیظ الحسن

    1952 سے لیکر اب تک ستر سال تک تاجِ برطانیہ پر حکومت کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں آج سہہ پہر چل بسیں۔ اُنکے دورِ حکومت میں ونسٹ چرچل سمیت 15 وزراء اعظم نے عہدہ سنبھالا۔ اُنکے بعد انکے بڑے بیٹے شہزادہ چالرس اب برطانیہ کی بادشاہت کا عہدہ سنبھالیں گے۔ ملکہ الزبتھ کے بارے میں چند دلچسپ باتیں:

    1. اُن کے پاس سفر کرنے کے لئے پاسپورٹ نہیں تھا۔ کیونکہ پاسپورٹ کا اجرا کرنے والی اتھارٹی برطانیہ میں وہ خود تھیں۔ وہ بغیر پاسپپورٹ کے ہی سفر کرتیں۔

    2. اُنہوں نے 1945 میں گاڑی چلانا سیکھا۔اُنہیں گاڑی چلانے کے لیے بھی ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت نہیں تھی۔ویسے یہ سہولت پاکستان میں بھی موجود ہے۔

    3.دوسری جنگ عظیم کے دوران اُنہوں نے فوجی ٹرک بھی چلائے۔

    4. سڈنی کے اوپرا ہاؤس کا افتتاح بھی 1973 میں اُنہوں نے کیا۔

    5. دوسرے ممالک کے دئے گئے تحفوں کے طور پر وہ لندن کے چڑیا گھر میں ایک ہاتھی، دو کچھوؤں اور ایک جیگوار کی بھی مالک تھیں۔

    6. قانون کے مطابق برطانیہ کے پانیوں میں موجود تمام ویلز اور ڈالفنز کی ملکیت اّنکے پاس تھی۔

    7. 1976 میں اُنہوں نے پہلی رائیل ای میل بھیجی۔ یہ ای میل برطانیہ کے کمیونکیشن کے تحقیق ادارے کے کمپوٹر نیٹ ورک سے بھیجی گئی۔

    8. انگریزی زبان کے علاوہ اُنہیں فرنچ زبان پر بھی عبور حاصل تھا۔

    9۔ اُنہیں ہر سال تقریباً 7 ہزار خطوط دنیا کے مختلف کونوں سے موصول ہوتے جن میں سے اکثر کا وہ یا اُنکی ٹیم جواب بھی دیتی۔

    10. وہ سال میں دو مرتبہ سالگرہ مناتیں۔۔ایک 21 اپریل کو جو اّنکی اصل تاریخ پیدائش تھی اور دوسری سرکاری سالگرہ جسکا انحصار اچھے موسم پر ہوتا۔

    11. ملکہ الزبتھ پاکستان کے دورے پر دو مرتبہ 1961 اور 1997 میں آئیں۔

    اُنکی وفات کے بعد اب اُنہیں تدفین سے پہلے چار دن تک لندن کے ویسٹ منسٹر ہال میں رکھا جائے گا جہاں عام عوام آ کر اُنہیں دیکھ سکے گی۔ اُنہیں دیکھنے کے لئے متوقع طور پر 10 لاکھ کے قریب لوگ آئیں گے۔ اُنکی تدفین کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم رہنما اور قائدین بھی شرکت کریں گے۔

  • لندن سے چوری ہوئی مہنگی گاڑی کراچی کے گھر سے مل گئی

    لندن سے چوری ہوئی مہنگی گاڑی کراچی کے گھر سے مل گئی

    برطانوی دارالحکومت لندن سے چوری ہوئی مہنگی گاڑی (بینٹلی)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 کے ایک گھر سے مل گئی۔لندن کی ایجنسی کی اطلاعات پر کسٹمز انٹیلی جنس اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔

    گاڑی کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی، گھر کا مالک اس کے کاغذات بھی پیش نہ کر سکا، گاڑی کسی اور ملک کے سفارت خانے کے جعلی کاغذات پر منتقل کی گئی۔

    جس گھر سے گاڑی برآمد ہوئی، اس کے رہائشی جمیل شفیع نے کسٹمز حکام کو بتایا کہ اسے نوید بلوانی نامی شخص نےگاڑی دلوائی ہے، کسٹمز نے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا، گاڑی کسٹمز کے ویئر ہاؤس منتقل کردی گئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گاڑی بیچنے والے ملزم نور یامین کے گھر سے مختلف اقسام کے 24 ہتھیار برآمد ہوئے، جن میں سے 21 ہتھیاروں کے لائسنس اُس نے پیش کردیے۔

    پولیس حکام کے مطابق دیگر 3 ہتھیاروں کے لائسنس پیش نہیں کیے جاسکے، برآمد ہتھیاروں اور لائسنس کی بھی تصدیق کی جائے گی۔

    حکام کے مطابق ہتھیاروں کی درآمد اور لائسنسوں کی تاریخوں میں فرق پایا گیا ہے، ملزم نوید یامین کے خلاف کراچی اور حیدرآباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

    کسٹمز ذرائع کے مطابق لندن سے چوری ہونے والی گاڑی مشرقی یورپی ملک کے سفیر کے نام پر منگوائی گئی، سفارتی سطح پر چوری کی گاڑی برآمد گی کا علم ہونے پر ملک نے اپنا سفیر واپس بلوالیا۔

    کسٹمز ذرائع کے مطابق گاڑی چوری اور کراچی میں موجودگی کی اطلاع برطانوی کرائم ایجنسی نے دی، کراچی میں جسے گاڑی بیچی گئی، اُسے کہا گیا کہ ستمبر 2022ء سے پہلے اسے سڑک پر نہیں لانا۔

    دوسری کارروائی میں کسٹمز حکام نے کلفٹن کی رہائشی عمارت میں چھاپا مار کر کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑی (رینج روور)تحویل میں لے لی۔

    کسٹمز ذرائع کے مطابق دو دریا پر قائم اپارٹمنٹ سے مزید کئی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں، کسٹمز انٹیلی جنس اور پولیس کا آپریشن تاحال جاری ہے۔

    کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ (سی سی ای) کی کارروائی میں کراچی کے علاقے ڈیفنس سے برآمد کی گئی مہنگی ترین لندن سے مسروقہ کار 21 مئی 2020 کو حکومت سندھ کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ میں رجسٹر کی گئی تھی۔محکمہ کی ویب سائٹ پر موجود ریکارڈ کے مطابق بینٹلی ملسن ون آٹومیٹک وی 8 کا رنگ گرے، انجن نمبر CKB304693 کو رجسٹریشن نمبر BRS-279 دیا گیا۔

    ریکارڈ کے مطابق 6752 ہارس پاور کی اس گاڑی کی باڈی سیلون ہے، گاڑی کے مالک کا نام ایچ ای الیگزینڈر بوریسوو پاراشکیوو درج ہے۔ریکارڈ کے مطابق ماڈل 2014 کی اس قیمتی کار میں چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ آن لائن ڈیٹا میں گاڑی کی دیگر تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

    خیال رہے کہ سرمئی رنگ کی گاڑی کے سامنے سفید رنگ کی ہاتھ سے بنی نمبر پلیٹ لگی تھی جبکہ عقبی نمبر پلیٹ بظاہر اصلی اور پیلے رنگ کی تھی۔

    برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی نے محکمہ کسٹمز کراچی کو مصدقہ اطلاع بھیجی کہ ایک گرے Bentley Mulsanne, V8 Automatic, VIN انجن نمبر CKB304693، جو لندن سے چوری ہوئی تھی وہ کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں کھڑی ہے۔

    سی سی ای کی ٹیم نے معلومات کی تصدیق کے لیے مذکورہ مقام پر کڑی نگرانی کی۔ تلاشی کے دوران محکمہ نے گاڑی برآمد کر لی جو گھر کے کار پورچ کے اندر کھڑی تھی۔

  • لوک فنکار سائیں ظہور لندن میں کنسرٹ کے دوران سٹیج پر گر گئے

    لوک فنکار سائیں ظہور لندن میں کنسرٹ کے دوران سٹیج پر گر گئے

    پاکستان کے معروف لوک فنکار سائیں ظہور لندن میں کنسرٹ کے دوران سٹیج پر گر گئے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسٹ لندن میں ایک کنسرٹ جاری تھا جس میں سائیں ظہور پرفارم کررہے تھے کہ اچانک وہ سٹیج پر گر گئے تاہم منتظمین کی جانب سے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    خودکشی کر کے موت کو گلے لگانے والی جیا خان کی والدہ کا نیا انکشاف

    ہسپتال ذرائع کے مطابق شاید شدید تھکاوٹ کے باعث سائیں ظہور بے ہوش ہوکر گرے تاہم ڈاکٹرز ابھی ان کا معائنہ کررہے ہیں، لوک فنکار اب تک ہوش میں نہیں آئے۔

    صوفی گلوکار سائیں ظہورکا تعلق پاکستان کےسب سے بڑے صوبہ پنجاب کےشہراوکاڑہ سےہےانہوں نے اپنی زندگی کا زیادہ وقت درباروں اور درگاہوں پر گزارا ہے 2006ء سے پہلے ان کا کوئی کلام ریکارڈ نہیں ہوا تھا جبکہ وہ عوامی گلوکار ہونے کے وجہ سے بی بی سی ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لیے نامزد بھی ہوئے تھے سائیں ان کا نام نہیں ہے بلکہ یہ سندھی قوم کا ایک لقب ہے۔

    چودھری پرویزالٰہی کا کارٹونسٹ ارشاد حیدر زیدی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    انہوں نے پانچ سال کی عمر سے ہی گانا شروع کر دیا تھا۔ دس سال کی عمر میں انہوں نے گھر کو خیر آباد کہہ کر درباروں اور خانقاہوں کو اپنا مسکن بنا لیا۔

    2006ء میں ان کا پہلا مجموعہ کلام آوازیں کے نام سے متھیلا ریکارڈز کے ذریعے منظر عام پر آیا۔ 2007ء میں انہوں نے ایک پاکستانی فلم خدا کے لیے کے لیے ایک گانا بھی گایا۔ 2011ء میں انہوں نے ایک برطانوی فلم ویسٹ از ویسٹ کے لیے گانا گایا اس کے علاوہ انہوں نے اس فلم میں اداکاری بھی کی۔

    شفالی شاہ کورونا کا شکار ہو گئیں

  • شیخ رشید لندن روانہ

    شیخ رشید لندن روانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد لندن روانہ ہو گئے ہیں

    شیخ رشید کی لندن روانگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں تا ہم اب ترجمان لال حویلی نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ شیخ رشید لندن روانہ ہوئے ہیں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید براستہ دبئی لندن روانہ ہوئے ہیں، شیخ رشید ایمرٹس ایئر لائن کی پرواز سے گئے ہیں

    صحافی خرم اقبال نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو چند دن قبل لندن سے کس کا فون آیا کہ وہ جھٹ سے لندن نکل گئے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کے 90 ارب لوٹنے والا چور شیخ رشید ملک سے فرار ،ریلوے لوٹ کر فتح جنگ میں فارم ہاوس بنائے۔

    https://twitter.com/WaheedAbbasiSMT/status/1559105716903878657

    واضح رہے کہ شیخ رشید احمد اس وقت عمران خان کی حمایت میں کھڑے ہیں، شیخ رشید تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیر ریلوے اور بعد میں وزیر داخلہ رہ چکے ہیں، شیخ رشید احمد پر اتحادی حکومت نے مقدمے بنوائے جس پر انہوں نے ضمانت کروا رکھی ہے،

    شیخ رشید احمد کے لندن جانے کو سوشل میڈیا پر "شیخ رشید فرار” کہا جا رہا ہے، شیخ رشید کی لندن میں کس سے ملاقاتیں ہوں گی یا کس مشن پر وہ لندن گئے ہیں، ابھی تک سامنے نہیں آ سکا

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

  • سابق لارڈ میئر برمنگھم کونسلر محمد عظیم انتقال کر گئے

    سابق لارڈ میئر برمنگھم کونسلر محمد عظیم انتقال کر گئے

    سابق لارڈ میئر برمنگھم کونسلر محمد عظیم انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : کونسلر محمد عظیم 2019 سے 2021 تک مسلسل دو برس لارڈ میئر کے عہدے پر فائض رہے، کونسلر محمد عظیم نے 2021 سے 2022 تک بطور ڈپٹی لارڈ میئر بھی ذمہ داریاں نبھائیں جبکہ عالمی وبا کوویڈ کی وجہ سے انہوں نے ایک سال اضافی اپنے عہدے پر براجمان رہے-


    کونسلر محمد عظیم 60 کی دہائی میں آزاد کشمیر سے برطانیہ آئے، محمد عظیم برمنگھم کے چوتھے مسلمان لارڈ میئر تھے اور وہ حال ہی میں اسپارک بروک وارڈ سے دوبارہ کونسلر منتخب ہوئے تھے۔


    لارڈ میئر مورین کورنش اور لیڈر سٹی کونسل این وارڈ نے کونسلر محمد عظیم کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ہے جبکہ رکن پارلیمنٹ جیس فلپس اور دیگر کونسلرز نے بھی کونسلر محمد عظیم کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

    کامن ویلتھ گیمز،پاکستان کےریسلرعلی اسدنےکانسی کاتمغہ جیت لیا

    لندن :کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل حاصل کرلیا، پاکستانی ریسلر علی اسد نے پاکستان کیلئے برانز میڈل حاصل کیا۔57 کلوگرام ریسلنگ کے مقابلوں میں پاکستان کے علی اسد نے برانز میڈل جیتا۔ علی اسد نے برانز میڈل کی باؤٹ میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو محض 55 سیکنڈز میں چاروں خانے چت کردیا۔

    برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد اب چھ ہوگئی ہے جن میں صرف ایک گولڈ میڈل شامل ہے۔اسی کیٹیگری کے فائنل میں بھارت کے روی نے نائیجیریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی پہلوانوں کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

    اس سے پہلے ہفتے کو پاکستان کے طیب رضا نے97 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں بھامس کے راشجی مکی کو دس صفر سے شکست دے کرکوارٹرفائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    پاکستان کے شریف طاہر 74 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے نیوزی لینڈ کے ریسلر کو یک طرفہ مقابلے میں گیارہ صفر سے شکست دی۔

    ادھر قومی پہلوان انعام بٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں جیتا ہوا سلور میڈل لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کے نام کر دیا۔

    انعام بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ سب کی دعاؤں اور سپورٹ کا شکریہ، ‏اللّه کا شکر ہے جس نے سلور میڈل سے نوازا، یہ میڈل بلوچستان ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کے نام کرتا ہوں۔

  • لندن: چڑیا گھر کے پنجرے میں مگرمچھ کی بجائے ہینڈ بیگ رکھنے کی وجہ کیا ہے؟

    لندن: چڑیا گھر کے پنجرے میں مگرمچھ کی بجائے ہینڈ بیگ رکھنے کی وجہ کیا ہے؟

    لندن کے چڑیا گھر میں مگر مچھ کے پنجرے میں ایک ہینڈ بیگ رکھا گیا ہے جو مگرمچھ کی معدوم ہوتی ہوئی نسل سیامی کی کھال سے بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لندن کے چڑیا گھر میں بہت سے جانور موجود ہیں لیکن ایک پنجرا سب سے منفرد ہے جہاں مگر مچھ کے پنجرے میں موجود ہینڈ بیگ سب کی توجہ کا مرکز ہے بی بی سی کے مطابق بندر، پینگوئن اور شیر صرف کچھ ایسے جانور ہیں جنہیں آپ عام طور پر لندن چڑیا گھر کے دورے پر دیکھنے کی توقع کرتے ہیں۔

    بھارت میں جڑواں پہاڑوں پر واقع غاروں میں پہلی صدی قبل مسیح کی درسگاہیں دریافت

    لیکن خطرے سے دوچار سیامی مگرمچھ کی تلاش میں اس کے پنجرے کی طرف جائیں اور آپ کو ایسی چیز ملے گی جو بہت زیادہ بے جان لگتی ہے کہ اسے "عمل میں” دیکھنے کے لیے چڑیا گھر کے زائرین کی بھیڑ کھینچ رہی ہو۔ یہ ایک ایسا ہینڈ بیگ ہے جو ایسے ہی ایک مگرمچھ کی کھال سے بنایا گیا ہے۔
    https://twitter.com/sleepy_homo/status/1554124747839098881?s=20&t=4ojWT7ILZNxRhBU-vxx5GQ
    چڑیا گھر میں رکھے گئے اس ہینڈ بیگ کو 2018 میں برطانیہ کے ائیرپورٹ سے پکڑا گیا تھا، یہ بیگ مگر مچھ کی معدوم ہوتی ہوئی نسل سیامی کی کھال سے بنا ہوا ہے جسے مارنے پر پابندی عائد ہے اور اسے چڑیا گھر کے حوالے کر دیا تھا-

    اس بیگ کو چڑیا گھر کے رپٹائلز ہاؤس میں رکھنے کا مقصد جانداروں کو مار نے اور ان کی کھال سے بنی اشیاء کی غیرقانونی تجارت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

    میانمار میں سفید ہاتھی کی پیدائش نے لوگوں کو حیران کر دیا

    انتظامیہ کے مطابق سیامی مگرمچھ کا پنجرا خالی ہے اور آگاہی کیلئے سیامی مگرمچھ کی جلد سے بنے بیگ کو رکھا گیا ہے، دنیا بھر میں 500 سے 1000 کے قریب سیامی مگرمچھ باقی رہ گئے ہیں لہٰذا اس انتہائی معدوم ہوتی نسل کو بچانے کیلئے آگاہی ضروری ہے۔

    اگرچہ چڑیا گھر کا ڈسپلے پچھلے کچھ سالوں سے موجود ہے، تاہم ایک وزیٹر کی جانب سے بیگ کی تصویر دکھانے والی ایک حالیہ ٹویٹ ٹویٹر پر وائرل ہو گئی ہے، جس سے غیر قانونی تجارت میں نئی ​​دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔

    لندن کے چڑیا گھر میں بہت سے خطرے سے دوچار انواع ہیں، جن میں سے بہت سی ایسی انواع ہیں جنہیں جنگلی حیات کے غیر قانونی تاجروں نے نشانہ بنایا ہے۔

    2000ء سے، چڑیا گھر نے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر اپنے کام کے حصے کے طور پر یو کے بارڈر فورس کے ذریعے ضبط کیے گئے 3,000 سے زیادہ جانوروں کے لیے ایک گھر فراہم کیا ہے۔

    ریجنٹ پارک میں 196 سال پرانے چڑیا گھر کے ان غیر ملکی باشندوں میں مصری کچھوے، سرخ بارش کے مینڈک، سبز درختوں کے ازگر اور سینکڑوں مرجان شامل ہیں-

    برطانیہ میں 800 سال قدیم لاکٹ دریافت

  • اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کردی

    اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کردی

    لاہور:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی ملتوی کردی ہے۔یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جولائی کے آخری ہفتے میں وطن واپس آنے کا اعلان کیا تھا۔

    قانونی مشیروں نے اسحاق ڈار کو سپریم کورٹ میں پٹیشن کا فیصلہ آنے تک لندن میں قیام بڑھانے کا مشورہ دے دیا ہے۔اسحاق ڈار کی جانب سے غیر قانونی طور پر اشتہاری قرار دئیے جانے والے فیصلے کی پٹیشن سپریم کورٹ میں زیرِسماعت ہے۔

    اگلے چند دنوں میں پاکستان واپس جاؤں گا:اسحاق ڈار کی تصدیق

    اس سے قبل اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان جانےکےحوالےسےپروگرام منسوخ نہیں ہوا اورپاکستان روانگی کا شیڈول جولائی کے آخر میں ہے۔ذرائع کا پہلے بھی کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔

    سابق وزیراعظم نوازشریف نے حکومتی عہدے داروں کو قانون پیچیدگیاں اور اسحاق ڈار کے لئے حالت ساز گار بنانے کی ہدایات کی تھی۔

    ضروری تھا کہ شہباز شریف لندن آکر مشورہ کریں،اسحاق ڈار

    پچھلے ماہ اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ نواز شریف کی ہدایت اور رضامندی پر پاکستان واپس جارہا ہوں، ڈاکٹرز نے بھی سفر کی اجازت دیدی ہے۔

    واضح رہے کہ 2017 سے لندن میں مقیم اسحٰق ڈار نے پاکستان واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے گزشتہ ماہ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جولائی میں پاکستان واپس جائیں گے۔

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری

    مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے سحاق ڈار وطن واپسی پر لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی سطح پر نہیں ہوا، وطن واپسی سے متعلق اسحاق ڈار کا اپنا فیصلہ ہے وہ جب بھی وطن واپسی کا فیصلہ کریں یہ ان کا فیصلہ ہوگا۔

  • برٹش ایئرویز نے اکتوبر تک کی اپنی مزید 10,300  پروازیں منسوخ کر دیں

    برٹش ایئرویز نے اکتوبر تک کی اپنی مزید 10,300 پروازیں منسوخ کر دیں

    لندن :برٹش ایئرویزنے اعلان کیا ہے کہ وہ اکتوبر کے آخر تک مزید 10,300 مختصر فاصلے کی پروازوں میں کمی کرے گی۔

    ایئر لائن، وبائی امراض کے بعد کے عملے کی کمی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد میں سے جس کے نتیجے میں اس سال مسافروں کے لیے بڑے پیمانے پرمعاملات میں سردمہری آئی ہےجس کی وجہ سے ایئرلائن نے شیڈول کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش میں یہ پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے

    ادھریہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ فیصلہ اس ہڑتال کی دھمکی کے بعد آیا جس کے بارے میں کہاجارہاہےکہ برٹش ایئرویز کے ملازمین تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف احتجاج کرنے جارہے ہیں، ایئرویز کا خیال ہےکہ اس بحران سے نمٹنے کا واحد حل یہی ہےکہ فی الوقت یہ پروازیں منسوخ کردی جائیں تاکہ اس بحرانی عرصےکےبعد معاملات کو سنبھالا دیا جاسکے

    یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی برٹش ایئرویز بہت سی پروازیں منسوخ کرچکی ہے، جس سے ایئرویز کو بہت ہی زیادہ معاشی دھچکہ لگا ہے

    پچھلے سال بھی برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے مارچ 2022 تک کے لیے شیڈول کی گئی اپنی دو ہزار 144 پروازیں منسوخ کر چکی ہے۔ برٹش ایئرویز نے رواں ماہ دسمبر میں جانے والی 210پروازیں منسوخ کی تھیں‌۔ اسی طرح جنوری کی ایک ہزار 146، فروری کی 210اور مارچ کی 243پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔

    کمپنی کے اس حالیہ فیصلے سے اندرون و بیرون ممالک دونوں روٹس متاثر ہوں گے۔ کمپنی کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ پروازیں منسوخ کرنے کے اس فیصلے کا کئی پہلووں کے حوالے اطلاق کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ اور دیگر بیشتر ممالک کی طرف سے اومیکرون کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے نئی سفری بندشیں لاگو کی جا رہی ہیں۔