Baaghi TV

Tag: لوڈشیڈنگ

  • این ٹی ڈی سی نے کے الیکٹرک کا کم بجلی کا دعویٰ مسترد کر دیا

    این ٹی ڈی سی نے کے الیکٹرک کا کم بجلی کا دعویٰ مسترد کر دیا

    اسلام آباد: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی ) نے کے الیکٹرک کے کم بجلی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو طےشدہ بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : کے الیکٹرک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں عارضی اضافہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی ترسیل میں کمی کے باعث کیا گیا ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے ساتھ ہی کے الیکٹرک نے شہر قائد میں اضافی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے پر عوام سے معذرت کی تھی-

    کراچی ،لاہور، راولپنڈی،کوئٹہ، پشاور،ملتان، بدین اور سوات سمیت کئی شہروں میں بجلی…

    ترجمان نے مزید کہا تھا کہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو اس وقت تقریباً 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ اضافی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے رجسٹرڈ صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع کردی گئی ہے۔

    دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جن میں گلشن اقبال، کورنگی، لانڈھیم سرجانی، ملیر، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد سمیت مختلف علاقے بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متاثر ہیں جہاں تین سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    عمران خان نے عام پاکستانی شہری کو پاک فوج کے خلاف کر دیا ہے،بھارتی تجزیہ نگارکا حامد میر کی ٹوئٹ پر…

  • لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع،روزے دار پریشان

    لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع،روزے دار پریشان

    قصور
    پہلے دو روزوں کے بعد لوڈشیڈنگ پھر شروع،دیہات کی نسبت شہروں میں سکون،گرمی کی شدت میں اضافہ،روزے داروں کی لوڈشیڈنگ نا کرنے کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق ملک میں حالیہ بدتریں لوڈشیڈنگ کے بعد ماہ رمضان میں لوڈشیڈنگ سے کچھ نجات ملی ہے خاص کر پہلے دو روزے لوڈشیڈنگ نا ہونے کے برابر تھی جس کے باعث روزے داروں کو گرمی کے باعث پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا تھا
    تاہم آج سے پھر ایک بار پھر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث روزے دار پریشان ہیں
    دیہاتوں کی نسبت شہروں میں لوڈشیڈنگ کم ہے
    روزے داروں نے استدعا کی ہے کہ سخت گرمی اور ماہ رمضان کے باعث لوڈشیڈنگ نا کی جائے تاکہ روزہ رکھ کر روزے داروں کو گرمی کا سامنا نا کرنا پڑے

  • کپتان نے قوم کی چیخیں نکلوا دیں

    کپتان نے قوم کی چیخیں نکلوا دیں

    کپتان نے قوم کی چیخیں نکلوا دیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسم گرم ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا پارہ مزید ہائی کر دیا

    گرمی کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں بھی تیزی آ گئی، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت متعدد شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہو چکے ہیں، ہر گھنٹے بعد بجلی کا جانا اور گرمیوں کے آغاز میں ہی ایسا پریشان کن ہے، شہری وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ کو بھی اسی کے ساتھ جوڑ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک سازش ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی تو گرمی کا آغاز ہے اور درجہ حرارت قابل برداشت ہے مگر درجہ حرارت بڑھتے اور ماہ رمضان شروع ہوتے ہی ناجانے کیا کیا جائے گا، سچ پوچھیے تو عمران خان نے جانے سے پہلے عوام کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے چیخیں ہی نکلوا دی ہیں

    لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے شہر میں ہر گھنٹے بعد بجلی بند ہونے لگی بجلی کی بندش سے واسا کے ٹیوب ویل بھی بند ہوگئے ہیں جبکہ شہری پریشان ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے بعض علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو میں طلب بڑھ گئی ہے جبکہ بجلی کا کوٹہ مزید کم ہوگیا ہے

    ایک شہری نے ٹویٹر پر کہا کہ ایک دم سے ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹا لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے حالانکہ نہ گرمی ہے اور نہ زیادہ لوڈ ہے اور گذشتہ 6 سال میں عروج پر لوڈشیڈنگ جو تھی وہ ہ 3 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ تھی کیا یہ بھی وزیر اعظم کو عوام میں غیر مقبول کرنے کی طرف ایک قدم ہے؟؟؟

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ لیسکو نے ایک دم سے لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کردی۔ لیسکو کو بھی پتہ ہے خان صاحب کی حکومت جانے والی ہے اب ہم کو کس نے پوچھنا ہے۔ واپڈا اور نپمرا میں بھی یہی حساب کتاب ہے۔ کبھی ان کپمنیون کا آڈٹ نہیں ہوا۔ لیسکو کو پتہ ہے انکا خسارہ لوڈشیڈنگ کرکے پورا کرنا ہے۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اچانک ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہونا شروع ذرائع سے پتا چلا ہے کہ امریکہ لوڈشیڈنگ کروا کے عمران خان کیخلاف عالمی سازش کروا رہا ہے

    https://twitter.com/RizwanArshadCh/status/1509431651876872192

    صحافی عمار مسعود کا کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد کو بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے تو جانے باقی شہروں میں کیا حال ہو گا

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو چیلنج کر دیا گیا ہے، درخواست میں لیسکو چیف اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار نے کہا کہ لاہور میں 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، عدالت لیسکو کے چیف سمہت ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے ۔

    ملک میں بڑھتی لوڈشیڈنگ کا معاملہ ملک میں 5 ہزار 372 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے، فیول کی قلت سے 2 ہزار 139 میگاواٹ بجلی کم پیدا ہورہی ہے، کے ٹو ٹرپ ہوا ہے جبکہ کے تھری ابھی مکمل آپریشنل نہیں ہوا، چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چشمہ میں سی ون میں بھی کوئی فالٹ آیا ہے،

    کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

    ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

    الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

    بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

    آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

  • بدترین لوڈشیڈنگ ،لوگوں کا جینا محال

    بدترین لوڈشیڈنگ ،لوگوں کا جینا محال

    قصور
    بدترین لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا،گرمی کی شدت میں اضافہ،لوگ سخت پریشان ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں اور خاص کر دیہی علاقوں می شدید ترین لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے 24 گھنٹوں میں 12 سے 14 گھنٹہ تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں اور پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور ماہ رمضان کی بھی آمد نزدیک ہے جس کے باعث لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ماہ رمضان میں ایسے ہی لوڈشیڈنگ کی گئی تو اتنی گرمی میں روزے داروں کا برا حال ہو جائے گا
    شہریوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے

  • آغاز موسم گرما،بدترین لوڈشیڈنگ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    آغاز موسم گرما،بدترین لوڈشیڈنگ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    آغاز موسم گرما، لیسکو واپڈا قصور نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا،دن کے بیشتر گھنٹے بیشتر فیڈروں میں شدید لوڈشیڈنگ ،شہری سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی گرمی کا آغاز ہو چکا ہے اور آغاز گرمی سے ہی درجہ حرارت کافی تیز ہے جس کے باعث شہریوں کو دن اور رات پنکھے چلانے کی ضرورت پیش آ رہی ہے مگر لیسکو واپڈا قصور نے شہریوں کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیا ہے
    سارا سارا دن ضلع کے بیشتر حصوں میں بیشتر فیڈروں سے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے شہری شدید پریشان ہو گئے ہیں
    پنکھے کی ہوا کے ساتھ ساتھ شہری پانی کی بوند بوند کو بھی ترس گئے ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی تو گرمی کا آغاز ہے اور درجہ حرارت قابل برداشت ہے مگر درجہ حرارت بڑھتے اور ماہ رمضان شروع ہوتے ہی ناجانے کیا کیا جائے گا
    شہریوں نے بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • کشمیریوں کواپنے ہی پانیوں سے بننے والی بجلی سے محروم کردیا گیا

    کشمیریوں کواپنے ہی پانیوں سے بننے والی بجلی سے محروم کردیا گیا

    سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(مارکسسٹ) نے کہا ہے کہ بجلی کے بریک ڈاون، سڑکوں کی بندش، راشن کی قلت اور عوام کو درپیش دیگر مشکلات سے حکام کے بلند و بانگ دعوے بے نقاب ہو گئے ہیں۔کشمیریوں کواپنے ہی پانیوں سے بننے والی بجلی سے محروم کردیا گیا ہے

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی پی آئی(ایم )کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ شدید برفباری خطے کے لیے کوئی نئی بات نہیں لیکن جو بلند وبانگ دعوے کیے گئے تھے، وہ ایک مذاق ثابت ہو رہے ہیں۔انہوں نے بڑے پیمانے پر بجلی کے بریک ڈاون کا حوالہ دیتے ہوئے جس نے پوری وادی کو مکمل تاریکی میں ڈبو دیاہے، کہا کہ حکام بجلی کی سپلائی بحال کرنے میں ناکام رہے۔

    انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ چند انچ برف پڑنے سے پوری انتظامیہ ٹھپ ہوکررہ جاتی ہے جس سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاریوں کو مضبوط کرنے کی اشد ضرورت کی عکاسی ہوتی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکیاکہ ابھی تک کئی سڑکوں سے برف نہیں ہٹایاگیا ہے اور وادی کے دیہی علاقوں میں سڑکوں پر ابھی تک ٹریفک بحال نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے عوام کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    دریں اثناوادی چناب کے کشتواڑ، رامبن اور ڈوڈہ اضلاع میں بھی بارش اور شدید برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں سردی کی لہر نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ زیادہ تر علاقوں میں بجلی معطل ہے۔

    اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ کشتواڑ شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ رات کے دوران شدید برف باری ہوئی جبکہ ضلع کے علاقوںبھجواہ، چھاترو، پڈر، ناگسنی، گندوہ، بھدرواہ، مرمت، ڈیسا اور ضلع ڈوڈہ کے کئی علاقوں میں بھی بھاری سے درمیانی درجے کی برف باری ہوئی ہے۔اسی طرح ضلع رامبن کے بہت سے علاقوں میں بھی شدید برف باری ہوئی اور سڑک کی پھسلن اور بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے کے باعث حکام نے جموں سرینگر ہائی وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔

  • کورونانےچین جیسی عالمی طاقت کوگھٹنےٹیکنے  پرمجبورکردیا:پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پراضافہ

    کورونانےچین جیسی عالمی طاقت کوگھٹنےٹیکنے پرمجبورکردیا:پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پراضافہ

    بیجنگ:دنیا بھر میں جاری توانائی کے بحران نے بڑے بڑے ممالک کی چولیں ہلادی ہیں، ایک طرف تیل و گیس مہنگا ہونے سےمہنگائی کی لہر آئی ہوئی ہے، کئی امیر ملکوں سے بھی بجلی کی راشننگ کی آوازیں سننے کو مل رہی ہیں، برطانیہ میں پیٹرول کے لئے لوگ گھنٹوں قطاروں میں کھڑے ہیں، تو دوسری جانب دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین میں لوڈ شیڈنگ کی نوبت آگئی ہے، جس سے عالمی سپلائی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، اس سے قبل چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی ایور گرینڈ گروپ بھی دیوالیہ ہونے کے دھانے پر پہنچ گئی ہے، جسے اب چینی کمپنی سہارا دینے کےلئے کوشاں ہے۔

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ لاکھوں فیکٹریاں اور کارخانے بند ہیں اور بیجنگ جیسے عالمی شہر میں بھی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، دوسری طرف چینی حکام کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ پر تو قابو پالیا جائے گا لیکن کورونا کی وجہ سے تباہ حال معیشت کو سنبھالنے میں وقت لگ سکتا ہے

    ادھر کورونا نے چین جیسی عالمی طاقت کو گھٹنے ٹیکنےپرمجبورکردیا:پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پراضافہ ،اطلاعات کے مطابق چین میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔

    چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے مطابق ہفتے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 140 یوآن (تقریباً 21.96 امریکی ڈالر) فی ٹن اور 135 یوآن فی ٹن اضافہ ہوگا۔

    قیمتوں کے تعین کے موجودہ طریقہ کار کے تحت اگر بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں 50 یوآن فی ٹن سے زیادہ تبدیلی آتی ہے اور 10 کام کے دنوں تک اسی سطح پر رہتی ہے تو چین میں پٹرول اور ڈیزل جیسی ریفائنڈ آئل مصنوعات کی قیمتیں اسی کے مطابق ایڈجسٹ کی جائیں گی۔

    این ڈی آر سی نے کہا کہ چین کی تین بڑی آئل کمپنیوں یعنی چائنا نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن، چائنا پیٹرو کیمیکل کارپوریشن اور چائنا نیشنل آف شور آئل کارپوریشن مستحکم سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے تیل کی پیداوار کو برقرار رکھیں اور نقل و حمل کو آسان بنائیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔

  • لیسکو کا کارنامہ سردیوں میں بھی بجلی غائب مبشر لقمان پھٹ پڑے

    لیسکو کا کارنامہ سردیوں میں بھی بجلی غائب مبشر لقمان پھٹ پڑے

    لیسکو کا کارنامہ سردیوں میں بھی بجلی غائب مبشر لقمان پھٹ پڑے-

    باغی ٹی وی : شدید دھند اور فوگ کے باعث جہاں موٹروے ،رنگ روڈ اور علامہ اقبال موٹر وے کی رابطہ سڑکیں بند کر دی گئیں 5 پروازیں مسوخ جبکہ 17 کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا وہیں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل دورانیہ لوڈ شیڈنگ کا شدید ترین سلسلہ شروع ہے جس کی وجہ سے عوام پریشانی کا شکار ہے –

    سرگودھا : واپڈا فیسکو ایس ای کی جوہرآباد میں کھلی کچہری ۔

    بجلی کی طویل بندش سے مسجدوں اور گھروں میں پانی بھی نایاب ہوگیا ہے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ہونے کی وجہ سے بجلی نہ ہونے کی صورت میں کیا جانیوالا متبادل نظام بھی ختم ہو گیا ہے جس وجہ سے صارفین کو اضافی مشکلات کا سامنا ہے-

    ریلوے میں افسرشاہی ختم نہ ہوسکی

    جبکہ دوسری طرف لیسکو واپڈا کے افسران حکومت کی طرف سے ملنے والے سرکاری موبائل فون پر شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے فون سننا بھی پسند نہیں کرتے حالانکہ بجلی کے بل پر شکایات نمبر درج ہیں مگر ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ شہریوں کی طرف سے فون کرنے کے باوجود ایس ڈی او کسی شہری کا فون نہیں سنتے اور ان کی بجلی کے متعلق شکایات کا ازالہ نہیں ہورہا –

    لاہور: دھند اور سموگ کے باعث ائیر پورٹ بند،فلائٹ آپریشن متاثر

    فی الوقت پاکستان کاسب سے بڑا اور اہم عوامی مسئلہ ہے۔ یہی وہ ایشو ہے جس پر ‘عام آدمی’ سے لیکر ‘خاص آدمی’ تک سبھی اس سے متاثر ہیں تاہم لیسکو کی وجہ سے پریشانی کا شکار عوام کے لئے معروف صحافی مبشر لقمان نے آواز اٹھائی ہے-https://twitter.com/mubasherlucman/status/1471198303337521159?s=20
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبشر لقمان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ لیسکو کی ایک بار پھر نا اہلی ناقابل یقین ہے بجلی کے مکمل وولٹیج نہیں آ رہے جس سے الیکڑونکس ڈیوائسز خراب ہو جاتے ہیں جبکہ


    انہوں نے لکھا کہ کل رات سے اب تک لائٹ نہیں ہے لیسکو حکام فون تک نہیں اٹھا رہے کہ یہ بتانے یا جواب دینے کے لیے کہ یہ لائٹ کب تک آئے گی اس حکومت میں حقیقی معنوں میں کوئی کسی کو جوابدہ نہیں یہ ملک کی بدترین حکمرانی ہے۔

    عمران نیازی کھلاڑی نہیں کھلواڑ کرنے والا شخص ہے، حمزہ شہباز

    اے پی ایس کے شہید بچوں کیلئے دعائیہ تقریبات

  • لاکھوں کی آبادی مگر لوڈشینگ انتہاہ کی

    لاکھوں کی آبادی مگر لوڈشینگ انتہاہ کی

    قصور
    کھڈیاں خاص جیسا لاکھوں کی آبادی والا شہر انتظامیہ کی بے حسی اور لاپرواہی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا، کھڈیاں سٹی کے سب ڈویژنز کھڈیاں سٹی اور بستی غوث صابری کو رورل ایریا سے اربن ایریا میں شامل کیا جائے، عوام الناس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ کھڈیاں شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے تجاوز کر گیا ہے جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے. واضح رہے کے لاکھوں کی آبادی کا شہر کو رورل ڈویژن میں شامل کر کے سخت زیادتی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، لائن لاسز 10 فیصد سے کم ہونے کے باوجود 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے. ہم ہر لحاظ سے اربن ایریا والا ٹیکس دے رہے ہیں پھر بھی رورل ڈویژن میں شامل کیا ہوا ہے جو کہ سخت زیادتی ہے. عوام الناس نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع قصور کے سب سے بڑے قصبے جس کی آبادی لاکھوں میں ہے اسے رورل ڈویژن سے اربن ڈویژن میں شامل کر کے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے

  • بار بار لوڈ شیڈنگ،بیشتر ٹرانسفارمر جل گئے

    بار بار لوڈ شیڈنگ،بیشتر ٹرانسفارمر جل گئے

    قصور
    بار بار لوڈ شیڈنگ ،بیشتر علاقوں کے ٹرانسفارمر جل گئے،
    بجلی نا پانی،برف نایاب شہری پریشان،واپڈا حکام وفاقی گورنمنٹ کی طرح دعوے کرنے میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں سخت گرمی کے باوجود بار بار لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں حتی کہ کارخانوں کی برف بھی نایاب ہو گئی ہے لوگ ڈبل قیمت پر برف خریدنے پر مجبور ہیں
    بار بار لوڈ شیڈنگ اور ایل ٹی لائنیں پرانی تاریں بوسیدہ ہونے کے باعث بیشتر علاقوں کے ٹرانسفارمر جل گئے ہیں
    جبکہ واپڈا حکام وفاقی گورنمنٹ کی طرح محض دعوؤں پر ہی اکتفا کر رہی ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ سے اپیل کرنا فضول ہے کیونکہ گورنمنٹ تسلیاں دینے میں ماہر ہے
    لہذہ ہماری استدعا بارگاہ الٰہی میں ہے کہ اپنی رحمت کی ٹھنڈی بارش برسائے تاکہ غریب لوگ کچھ سکون کا سانس لے سکیں