Baaghi TV

Tag: محسن نقوی

  • پی ٹی آئی کی ایسی صورتحال نہیں کہ اس سے اتحاد کیا جائے ،سعید غنی

    پی ٹی آئی کی ایسی صورتحال نہیں کہ اس سے اتحاد کیا جائے ،سعید غنی

    پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سعید غنی، وقار مہدی نے پریس کانفرنس کی ہے،سعید غنی کا کہنا تھا کہ کل اٹھارہ اکتوبر ہے سانحہ کارساز کو سولہ برس ہوگئے، اس سال ملک بھر میں تعزیتی اجتماع ہو رہے ،کراچی میں بلاول ہائوس کے باہر تعزیتی اجتماع ہوگا ، آج شام شہداء کے یادگار پر دیئے جلائیں گے ،کل شہداء کی یادگار پر جائیں گے ، کل اجتماع میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ سانحہ کارساز کی یاد فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی ہوگی ، کل کے اجتماع سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے، اس پر امریکہ کے رویہ کی مذمت بھی کریں گے، 18 اکتوبر کے شہدا کی قربانی ہے، یہ دنیا کی بہت بڑی دہشت گردی تھی،شاہراہِ فیصل پر ہمارے کارکنان پر دھماکے ہوئے،اس واقعہ کے بعد بھی پیپلز پارٹی کے کارکنان نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا ، یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک درد ناک واقعہ تھا،اگلے روز محترمہ نے بہادری کا مظاہرہ کیا، بی بی اگلے روز جناح اسپتال گئی تھی ، لیاری بھی گئی اور شہدا کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کی،

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت کم زیادہ ہونے سے انتخابات کے عمل کا تعلق نہیں ہونا چاہئے ،پاکستان اس وقت جس عدم استحکام اور معاشی بحران ہے اس کا حل عام انتخابات میں ہیں ،اگر انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو حالات مزید خراب ہوں گے، انتخابات نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ، جنوری کے آخری ہفتے سے آگے نہیں جانا چاہئے ، مسلم لیگ ن کی لیڈرشپ کیا یہ کہے گی کہ انتخابات آگے ہوں ، تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ انتخابات ہونے چائیں، معاشی بد حالی کا آغاز عمران خان کی حکومت سے ہوا تھا ، سندھ کی سیاست میں جو الائنس کا شور مچ رہا ہے، یہ الائنس ہر الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف بنتے ہیں ،2018 میں بھی تمام جماعتیں پیپلز پارٹی کے خلاف تھیں ،پیپلز پارٹی نے ہر الیکشن میں اپنی سیٹوں میں اضافہ کیا ، دو چار آچکے ہیں دو چار مزید پی پی میں آئیں گے ،پی ٹی آئی کی ایسی صورتحال نہیں کہ اس سے اتحاد کیا جائے ،مرتضی وہاب تینوں نشستوں پر جیتیں گے ، بلدیاتی الیکشن میں ہمارے امیدوار پہلے سے زیادہ ووٹ لیں گے ، ہمیں کوئی خوف نہیں وہ تمام نشستیں پیپلز پارٹی پہلے ہی جیت چکی ہے، موسم کو بنیاد بنا کر الیکشن کو روکا نہیں جاتا، الیکشن ہر حال میں جنوری میں ہونے چائیں ،کہیں سردی ہوتی ہے کہیں گرمی ہوتی ہے پہلے بھی دسمبر اور جنوری میں الیکشن ہوئے ہیں ،

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت میں مسلم لیگ ن کی نمائندگی موجود ہے ،نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ہے ، نگران حکومت دس سالہ منصوبے بنا رہی ہے ، طویل المدتی منصوبے نہ بنائے جائیں،صوبہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں سارے افسران تبدیل ہوئے ، ایس ایچ اور پٹواری بھی سندھ میں تبدیل ہوئے ، وہاں پر الزام ہے کہ پیپلز پارٹی کے لوگ ہیں ، کسی اور صوبے یا پنجاب میں ایسی بات کی جائے ، جو مخالفین ہیں وہ اپنے لوگ لگوانے چاہتے ہیں، ہر الیکشن سے پہلے بہت سارے لوگ شیروانیاں سلوا کر بیٹھے ہیں ، لیول پلینگ فیلڈ سب کو ملنی چائیے ،پی ٹی آئی ایم کیو ایم کو بھی لیول پلئینگ فیلڈ ملنی چاہئے ، کراچی میں لوگوں کو ایم کیو ایم کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ،کسی جماعت کے لیئے یہ مناسب نہیں، ایم کیو ایم سیاست کرے دھمکیاں نہ دے ، ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کا برا حشر ہوا تھا ،آج ایم کیو ایم جو دعوے کر رہی ہے وہ غلط ہیں ، ہم اپنے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گے،محسن نقوی کا نام حمزہ شہباز نے پیش کیا تھا ، پیپلز پارٹی کا ان کی نامزدگی یا وزیر اعلی بنانے میں کردار نہیں،آصف زرداری سے آپ بھی ملوگے تو بیٹا بولے گا ، جس شخص نے جرم کیا ہے ، وہ استحکام پاکستان پارٹی یا کسی بھی پارٹی میں جائے تو سزا ختم نہیں ہونی چاہئے، یہ پارٹی ڈرائی کلین مشین نہیں ہونی چاہئے

  • شرپسندوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا ،محسن نقوی

    شرپسندوں کے سہولت کاروں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا ،محسن نقوی

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا،

    اجلاس میں صوبے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذہب کے نام پر شر انگیزی پھیلانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اورایسے عناصر کی فنانسنگ روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔شرپسندوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے گا اورقانون شکن عناصر سے کسی قسم کی رعایت نہیں ہو گی –

    وزیر اعلی محسن نقوی نے شرپسندوں اور جرائم پیشہ گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ کسی بھی گروہ یا جتھے کو صوبے کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں میانوالی میں کنڈل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا – اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس نے صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی –

    صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سی سی پی او، سیکرٹری پراسیکیوشن، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اور اعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ پنجاب کے تمام آر پی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    سانحہ آرمی پبلک سکول: 3 ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ کے سپرد

    حکومت جواب دے ،پشاوردھماکے میں کون ملوث ہے،سراج الحق

     غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر 2023 تک پاکستان چھوڑنے کیلئے خبردار

  • وزیراعلیٰ محسن نقوی کی شہید ہارون الرشیدکی والدہ، اہلیہ، بچوں اوربھائیوں سے ملاقات

    وزیراعلیٰ محسن نقوی کی شہید ہارون الرشیدکی والدہ، اہلیہ، بچوں اوربھائیوں سے ملاقات

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیک پوسٹ کا جائزہ لیا، حفاظتی دیوار بنانے کا حکم،چھت پر کھڑے جوانوں سے مصافحہ،ملکر نعرے لگائے
    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی میانوالی میں عیسی خیل کنڈل چیک پوسٹ پر د ہشت گردوں کے حملے میں شہید پولیس اہلکار ہارون الرشید خان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جوانوں کاحوصلہ بڑھانے کے لئے کنڈل چیک پوسٹ کا دورہ بھی کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہید ہارون الرشیدخان کی رہائشگاہ میں ان کی والدہ،بھائیوں،اہلیہ اور بچوں سے ملاقات کی اور اہل خانہ کو دلاسہ دیا اور بچوں سے پیا ر کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا، شہید ہارون الرشیدخان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رہائشگاہ جانے والی سڑک کو شہیدہارون الرشید خان کے نام سے منسوب کرنے کااعلان کیااو رکہا کہ 4کلو میٹر طویل سڑک کی فوری طور پر تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شہید ہارون الرشید خان کے دونوں بچوں کو بہترین سکولوں میں داخلہ کرایا جائے گا۔ پنجاب حکومت شہید کے دونوں بچوں کی تعلیم کے اخراجات ادا کرے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شہید ہارون الرشیدخان کی والدہ کو دلاسہ دیا اور ان کے صبر و حوصلے کو سراہا۔شہید کی والدہ نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے شہید ہارون الرشیدخان کی ماں ہونے پر فخر ہے۔ ہارون الرشید کی طرح میں اپنے 4بیٹے بھی وطن پر قربان کردوں۔

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ پوری قوم کو شہید ہارون الرشید خان کی بہادری پر فخر ہے۔ آپ ایک بہادر ماں ہیں،اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت اورحوصلہ دے۔شہید پولیس اہلکار ہارون الرشیدخان نے بہادری کی بے مثال داستان رقم کی۔ ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اورہارون الرشید خان بھی ہمیشہ زندہ رہیں گے۔میں شہید ہارون الرشید خان کی والدہ اور دیگر اہل خانہ کے حوصلے کوسلام پیش کرتاہوں۔بعدازاں وزیر اعلیٰ محسن نقوی پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے میانوالی کی عیسی خیل کنڈل چیک پوسٹ پہنچ گئے اور چیک پوسٹ کو شہید ہارون الرشیدخان کے نام سے موسوم کرنے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چیک پوسٹ کا جائزہ لیا، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نشانات دیکھے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہارون الرشید چیک پوسٹ کنڈل کے ارد گرد حفاظتی دیوار بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی چیک پوسٹ کی چھت پر کھڑے جوانوں سے مصافحہ کیا،شاباش اورانعامات دئیے۔انہوں نے جوانو ں کے ہمت و حوصلے کو سراہا۔وزیراعلی محسن نقوی نے فورس کے ساتھ مل کر ہارون الرشید شہید زندہ باد،پنجاب پولیس زندہ باداور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کہاکہ دہشت گردوں کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے والے جوان ہمارا فخر ہیں جنہوں نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، کمشنر سرگودھا، آرپی اوسرگودھا، ڈپٹی کمشنر میانوالی اور ڈی پی او بھی اس موقع پر موجود تھے

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

    مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

    پاکستان پہلے نمبر پر،سفارتی تعلقات ختم،عمران خان غصے میں

  • قیدیوں کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے جیل میں یوٹیلٹی سٹور کھل گیا

    قیدیوں کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے جیل میں یوٹیلٹی سٹور کھل گیا

    نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اورقیدیوں کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے تاریخ میں پہلی بار جیل میں قائم یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا –

    یوٹیلٹی سٹور کے قیام سے جیل کنٹین کے دہائیوں پرانے استحصالی نظام کا خاتمہ ہوا ہے-قیدی یوٹیلٹی سٹور سے معیاری اشیاء سستے داموں خرید سکیں گے جبکہ جیل ملازمین بھی یوٹیلٹی سٹور سے خریداری کر سکیں گے -قبل ازیں پنجاب حکومت اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے درمیان جیلوں میں یوٹیلٹی سٹورز کے قیام کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں آج معاہدہ طے پا یا-وزیر اعلی محسن نقوی کی موجودگی میں کوٹ لکھپت جیل میں معاہدے پر دستخط کئے گئے -انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات فاروق نذیر اور جی ایم آپریشنز یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن سردار محمد خان نے معاہدے پر دستخط کئے-

    معاہدے کے تحت یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پنجاب کی جیلوں میں یوٹیلٹی سٹورز قائم کرے گی-مرحلہ وار پروگرام کے تحت پنجاب کی تمام جیلوں میں یوٹیلٹی سٹورز قائم کئے جائیں گے اور قیدیوں کو سستے داموں معیاری اشیاء دستیاب ہوں گی-قیدیوں کو جیل کنٹین کی من مانی قیمتوں کی وصولی سے مستقل نجات مل گئی ہے-بعد ازاں وزیر اعلی محسن نقوی نے کوٹ لکھپت جیل میں قائم یوٹیلٹی سٹور کا افتتاح کیا اور یوٹیلٹی سٹور کا دورہ کیا -وزیر اعلی محسن نقوی نے یوٹیلٹی سٹور میں قیدیوں کیلئے فراہم کردہ اشیاء کا معائنہ کیا اور یوٹیلٹی سٹور کو جیل کے احاطے کے اندر مناسب جگہ پر منتقل کرنے کا حکم دیا تا کہ یوٹیلٹی سٹور کی سہولت سے تمام قیدی مستفید ہو سکیں اور اپنی ضرورت کے مطابق اشیاء کی خریداری کر سکیں –

    وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں یوٹیلٹی سٹورز قائم کئے جائیں گے-قیدی اپنی ضرورت کی معیاری اشیاء مناسب داموں خرید سکیں گے -وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب کی دیگر جیلوں میں 30 روز کے اندر یوٹیلٹی سٹور ز کے قیام کی ہدایت کی -انہوں نے کہا کہ جیلوں میں بیکری بھی کھولی جائیں گی اور قیدی بیکری آئٹمز بھی مناسب نرخوں پر خرید سکیں گے-وزیر اعلی محسن نقوی نے قیدیوں سے ملاقات کیلئے آنے والے عزیز و اقارب سے بھی ملاقات کی اور قیدیوں کے عزیز اقارب سے ان کے مسائل پوچھے اور ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات دیئے-وزیر اعلی محسن نقوی نے ملاقاتیوں کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی-وزیر اعلی محسن نقوی نے دیگر صوبوں سے آنے والے ملاقاتیوں کی درخواست پر پنجاب کی جیلوں میں ٹرائل اور سزا مکمل کرنے والے دیگر صوبوں کے قیدیوں کو واپس بھجوانے اور دیگر صوبوں میں ٹرائل اور سزا مکمل کرنے والے پنجاب سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو واپس پنجاب میں لانے کی ہدایت کی اور اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ضروری ہدایات دیں –

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

    محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

  • برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اہم ملاقاتیں

    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اہم ملاقاتیں

    پاکستان میں نئی تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی دو روز سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے جہانگیر ترین، ایاز صادق، نگران وزیراعلی پنجاب سے ملاقات کی بعد ازاں پاکستان میں نئی تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ جاتی امراء پہنچ گئیں ، چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے برطانوی ہائی کمشنر کا استقبال کیا ،مریم نواز اور برطانوی ہائی کمشنر کی ون ٹو ون ملاقات ہوئی، برطانوی ہائی کمشنر اور مریم نواز میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، نگران وزیراعلیٰ نے پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر جین میریٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ واقعہ کے مرکزی ملزمان سمیت دیگر شرپسندوں کو گرفتارکیا، 5 گرجاگھر بحال کردیئے، دیگر گرجاگھروں کی بحالی کام تیزی سے جاری ہے،تاریخ میں پہلی بار گرجا گھر میں پنجاب کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، متاثرین کیلئے 20 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کی منظوری دی گئی، زراعت کی ترقی خصوصاًسیڈ ٹیکنالوجی پر برطانوی معاونت کا خیرمقدم کریں گے، برطانوی ہائی کمشنرکا کہنا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ پر پنجاب حکومت کے بروقت اور مثبت کردارکو سراہتے ہیں، پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے،

    گزشتہ روزبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما و سابق وفاقی وزیر سردار ایاز صادق سے ملاقات ہوئی، ملاقات سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ پر ہوئی ،اس موقع پر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات تاریخی، ہم ان تعلقات کو باہمی مفاد میں آگے لیکر جائیں گے،

    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی ،ملاقات کے دوران پولیٹکل کونسلر زوئی وئیر، کلارا سٹراندوجھ،علی خان ترین اور عون چوہدری بھی موجود تھے۔

    امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

     امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہیں

  • جڑانوالہ: چرچ کے اندر کابینہ اجلاس،20 لاکھ روپے فی گھر امداد کی منظوری

    جڑانوالہ: چرچ کے اندر کابینہ اجلاس،20 لاکھ روپے فی گھر امداد کی منظوری

    جڑانوالہ: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چرچ کے اندر کابینہ اجلاس منعقد کیا-

    باغی ٹی وی : چرچ کے اندر منعقد کیے گئے کابینہ اجلاس میں میں تمام وزرا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی چیف سیکرٹری نے کابینہ کا یک نکاتی ایجنڈا پیش کیا کابینہ نے اجلاس میں جڑانوالہ واقعہ کیلئے 20 لاکھ روپے فی گھر امداد کی منظوری دی محسن نقوی اس موقع پر کہا کہ بے شک مجھے 10 دفعہ یہاں آنا پڑے، سارے چرچ بحال کئے جائیں گے۔

    نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ میں نذرآتش ہونے والے ہر گھر کے مالک کو بیس لاکھ فوری طور پر ملے گا، امدادی رقوم کے چیک جلد مالکان تک پہنچ جائیں گے سارے گرجا گھروں کی عیسائی برادری کی مرضی کے مطابق تعمیر و بحالی کی جائے گی 2 چرچ سو فیصد بحال کر دیئے گئے ہیں، تمام متاثرہ لوگوں کو انصاف دلانے کا وعدہ پورا کریں گے۔

    جڑانوالہ کیس:170 ملزمان کی فہرست تیار کر لی گئی

    قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث 170 ملزمان کی فہرست تیار کر لی گئی ہے، آئی جی پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جڑانوالہ واقعے میں 160 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ویڈیوز، جیو فینسنگ، ایجنسیوں کی رپورٹ اور نادرا ریکارڈ کی مدد سے ملزمان کی شناخت کر رہے ہیں، متاثرہ گھروں کی بحالی تک خواتین اے ایس پیز جڑانو الہ میں ڈیوٹی دیں گی، خواتین پولیس افسران مسیحی خواتین اور بچیوں کی سکیورٹی اور احساس تحفظ کو یقینی بنائیں گی –

    کم عمر ترین شہید پائلٹ آفیسر راشد منہاس

    واضح رہے کہ جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں 19 چرچ چلائے گئے۔ اور مظاہروں میں 86 مکانات کی توڑ پھوڑ کرکے جلایا گیا کرسچین کالونی میں 2 چرچ اور 29 مکانات کی تو پھوڑ اور جلایا گیا، عیسی نگری میں 3 چرچ جلائے، 40 مکانات کو نقصان پہنچایا گیا، چک 240 گ ب میں 2 چرچ جلائے، 12 مکانات کونقصان پہنچایا، چک 238 گ ب میں 2 چرچ جلائے،5 مکانات کو نذر آتش کیا گیا، چک 126 گ ب میں 4 چرچ محلہ فاروق پارک اورمہارانوالہ میں 2،2 چرچ نذر آتش کیے گئے۔

    فرح گوگی کےاکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران کتنی رقم جمع کرائی گئی،رپورٹ منظرعام پر

    توہین مذہب کے مبینہ واقعے پر سٹی پولیس نے 2 الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں، مقدمات میں امن کمیٹی سمیت 42 نامزد اور 600 نامعلوم ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، جب کہ مقدمے میں شرانگیزی، دہشت گردی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے علاوہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑپھوڑ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

  • جن املاک کونقصان پہنچا ،اسی حالت میں بحال کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    جن املاک کونقصان پہنچا ،اسی حالت میں بحال کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے،

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی نبیﷺ نے سکھایا ہے کہ اقلیتوں کیساتھ کیسا سلوک کرنا ہے، وعدہ ہے جو نقصان ہوا 3،4 روز میں پورا کریں گے، ہمیں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے لانگ ٹرم پلان بنانا پڑے گا،ہمارا دین اور ملک ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا،جن املاک کونقصان پہنچا ان کواسی حالت میں بحال کریں گے پولیس نے پلاننگ سے جانی نقصان ہونے سے بچایا ,ہر عمارت، گھر اور گرجا گھر کو اس کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا

    نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی زیر صدارت تمام مذاہب اور ادیان کے قائدین (مسلم، کرسچن، سکھ،ہندو، بہائی) کے اجلاس کا متفقہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب اور ادیان کے قائدین اور زعماء (مسلم، کرسچن، سکھ،ہندو، بہائی) کا مشترکہ اجلاس آج وزیر اعلی آفس میں منعقد ہوا ، اجلاس کے اختتام پرمسیحی برادری کے رہنما بشپ ندیم کامران نے اتفاق رائے سے مشترکہ اعلامیہ پیش کیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کے قیام اور اس کے استحکام میں پاکستان میں بسنے والے دیگر تمام مذاہب اور اقلیتی رہنماؤں کا کردار ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے-وطن عزیز کے معروضی حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ تمام مذاہب اور ادیان کی لیڈرشپ اور دینی شخصیات قومی یکجہتی، ملکی استحکام، بین المذاہب مکالمہ اور مجموعی امن و امان کے لئے ہمیشہ کی طرح اپنا اساسی اور کلیدی کردار ادا کرتے رہیں

    دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ میں جو افسوسناک واقعہ پیش آیا اس میں ملوث کسی کو نہیں چھوڑیں گے، کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا، نگران وزیراعظم انوارالحق نے واقعہ کی مذمت کی ہے، پورے ملک کی عوام مسیحی برادری کے ساتھ گزشتہ روز ہونیوالے سلوک پر دکھی ہے،

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں گزشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، قرآن مجید کی مبینہ طور پر بے حرمتی کے بعد مشتعل افراد نے مسیحی برادری کے املاک کو آگ لگا دی، چرچوں سے سامان باہر پھینکا، اور چرچ جلا دیئے، صلیب اتار دی، واقعات کے بعد جڑانوالہ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، شہر میں رینجرز اور پولیس تعینات ہے، آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب نے رات گئے جڑانوالہ کا دورہ کیا ہے، پنجاب کی نگراں حکومت نے واقعات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

    ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

    کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

  • محسن نقوی کا جنرل ہسپتال کا دورہ، رضوانہ سے ملاقات،ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا

    محسن نقوی کا جنرل ہسپتال کا دورہ، رضوانہ سے ملاقات،ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا، اس دوران محسن نقوی نے ناقص کارکردگی پر ایم ایس جنرل ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا، وہیں محسن نقوی نے ہسپتال میں زیر علاج کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ سے بھی ملاقات کی

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عملے کو ہدایت کی کہ رضوانہ کے علاج میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہئے ،دورے کے دوران نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی سے ایک مریض نے شکایت کی کہ گزشتہ 8 روز سے ہسپتال میں ہوں داخل نہیں کیا گیا، وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اسے فوری داخل کرنے کا حکم دے دیا

    نگران وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا دورہ کیا، ایک وارڈ میں اینٹوں پر بیڈ دیکھ کر نگران وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا۔ شدید گرمی میں مریض بغیر اے سی کے اذیت میں مبتلا تھے جس پر محسن نقوی نے فوری ایئرکنڈیشنز مہیا کرنے کی ہدایت کی ،

    نگران وزیراعلیٰ نے ایم ایس جنرل ہسپتال کو کہا کہ آپ اپنی کارکردگی دیکھ لیں روزانہ ایک مرتبہ بھی ایمرجنسی سمیت وارڈز کا چکر لگائیں تو ایسی صورتحال نظر نہ آئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ناقص کارکردگی پر ایم ایس جنرل ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

     ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا

    پولیس نے بچی اور اسکے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا

    میری اہلیہ سخت مزاج ہے لیکن اس نے مارپیٹ نہیں کی ہے

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ بچی کوعلاج کی بہترین سہولیات کی فراہم کی جائیں

    واضح رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی،

  • محسن نقوی کا سمرقند میں امام بخاریؒ کے مزار کا دورہ

    محسن نقوی کا سمرقند میں امام بخاریؒ کے مزار کا دورہ

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ازبکستان کے شہر سمرقند میں واقع امام بخاریؒ کے مزارکا دورہ کیااور مزار پر حاضری دی اورخصوصی دعا کی- وزیر اعلی محسن نقوی نے بخارا میں مختلف ہسپتالوں اور ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کا بھی وزٹ کیا اور وہاں دی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا-

    وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کے ارکان کا امام بخاریؒ کے مزار پہنچنے پر مزار کے منتظم نے خیر مقدم کیا -وزیراعلیٰ محسن نقوی اوروفدنے امام بخاریؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی-وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کے دیگر ارکان نے پاکستان کی سا لمیت، استحکام،امن اور ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی -مزار امام بخاریؒ کمپلیکس کے منتظم نے دعاکرائی اور خوش الحانی سے تلاوت قرآن پاک پیش کی- محسن نقوی اور وفد نے امام بخاری ؒ میموریل کمپلیکس کا دورہ کیا اور تزئین وآرائش کے کام کا معائنہ کیا -محسن نقوی نے کہا کہ امام بخاری ؒ اور دیگر صوفیا و علماء ازبکستان اور پاکستان کامشترکہ اثاثہ ہیں۔امام بخاری ؒ میموریل کمپلیکس کا فن تعمیر دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ازبک طرز تعمیر کوسراہا اورخوبصورت ٹائلوں میں دلچسپی کا اظہار کیا-

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بخارا میں ہسپتالوں کا دورہ کیا اورمریضوں کے لئے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا – محسن نقوی اور وفد نے ازبک ہسپتالوں میں استقبالیہ ڈیسک، ریفرل سسٹم اورمختلف شعبوں کا مشاہدہ کیا اورچائلڈ ایمرجنسی ،شعبہ ڈائیگناسٹک،میڈیکل وارڈ اور آئی سی یو کا وزٹ کیا، طبی آلات اور جدید بیڈزدیکھے- محسن نقوی نے میڈیکل وارڈز، ڈینٹل کلینک اور شعبہ امراض قلب میں علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے میں معلومات لیں – محسن نقوی نے جدید ترین طبی آلات سے مزین ڈیپارٹمنٹ اور کارڈیک وآئی سی یو میں طریقہ علاج کا مشاہدہ کیا اور ڈاکٹرز کے لئے لائبریری کے جدید نظام، ڈاکٹروں او رطبی عملے کی ٹریننگ کے لئے سیمینار روم کا معائنہ کیا-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرو ں اور طبی عملے سے گفتگو کی اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے ازبک ڈاکٹروں اور عملے کے جذبے کو سراہا-وزیراعلیٰ محسن نقوی کو ہسپتال کمپلیکس کے بارے میں بریفنگ دی گئی –

    محسن نقوی نے کہا کہ ازبکستان کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لئے ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں دیکھ کر متاثرہوا ہوں – ہم پنجاب میں بھی مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں دینے کے لئے کوشاں ہیں -انشاء اللہ پنجاب کے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر سے بہتر بنائیں گے – وزیراعلیٰ محسن نقوی اور وفدکے ارکان نے بخارا میں ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کا دورہ کیا- وزیر اعلی محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا اور سیاحوں کی سہولت کے لئے وضع کردہ نظام کا جائزہ لیا-وز یراعلیٰ محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے سسٹم کا مشاہدہ کیا اور جدید نظام کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل کی تعریف کی-وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ٹوریسٹ پولیس سٹیشن میں سیاحوں کی سہولت اور رہنما ئی کے لئے قائم استقبالیہ ڈیسک کا بھی معائنہ کیا –

    وزیر اعلی محسن نقوی اور وفد کے ارکان کو نقشے کی مدد سے سیاحتی مقامات اور وہاں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے آگاہ کیا گیا – ازبک ٹوریسٹ پولیس کے اعلی حکام نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور وفد کے ارکان کوسیاحوں کی ہیلپ کے طریقہ کاراور سلک روٹ کے بارے میں بریفنگ دی-وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ سیاحوں کی سہولت اور رہنمائی کے لئے ازبک ٹوریسٹ پولیس کا نظام جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے -پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ازبک ٹوریسٹ پولیس کی طرز کا موثر نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے -ٹوریسٹ پولیس سے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو بہترین اورمحفوظ ماحول میسر آئے گا -صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری زراعت،اپٹما کے گروپ لیڈرگوہر اعجاز، فواد مختار، شاہد ستار اور وفد کے دیگر ارکان بھی ہمراہ تھے-

  • سمن آباد انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

    سمن آباد انڈر پاس ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

    سمن آباد انڈر پاس کا آغاز، ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

    سمن آباد انڈر پاس کو کنٹریکٹ پیریڈ سے دو ماہ پہلے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پربریفنگ میں بتایا گیا کہ سمن آباد انڈرپاس سے روزانہ تقریباً 2 لاکھ گاڑیوں کو آمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔ سمن آباد انڈر پاس کی تعمیر کے دوران ملتان روڈ کو ایک دن بھی ٹریفک کے لیے بند نہیں کیا گیا۔انڈرپاس کے ڈیزائن میں تبدیلی کرکے 78 قیمتی درختوں کو بچایا گیا اور گرین بیلٹ پر 300 نئے پلانٹ لگائے گئے ہیں۔انڈرپاس کی تکمیل سے سمن آباد، گلشن راوی، توحید پارک، ملتان روڈ، چوبرجی، یتیم خانہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگ مستفید ہونگے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ بتایا کہ سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ پر2 ارب سے زائد لاگت آئی، انڈرپاس 440 میٹر طویل اور 2 لین پر مشتمل ہے۔سمن آباد انڈر پاس کی تکمیل میں بڑا چیلنج قیمتی درختوں کو بچانا اور سیورج لائن کی منتقلی تھی۔ مسلسل فالو اپ کی وجہ سے کنٹریکٹ میں وضع کردہ ڈیڈ لائن 30ستمبر سے دو ماہ قبل اس منصوبے کو مکمل کر لیا گیا۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سمن آباد انڈر پاس کے دور ے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی سے کوئی تعلق نہیں۔ہم الیکشن کمیشن کے ماتحت ہیں اورانہی کے مینڈیٹ سے کام کررہے ہیں۔جو الیکشن کمیشن کہے گا،وہی کریں گے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ شدید بارشوں اور چیلنجز کے باوجود انڈر پاس کی تکمیل پر ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے آج سمن آباد انڈر پاکس عوام کے لئے کھول دیاگیا ہے۔سمن آباد انڈر پاس پراجیکٹ طے شدہ وقت سے دو ماہ پہلے تیار ہوا۔انہوں نے کہا کہ میری مقررہ کردہ ڈیڈ لائن سے بارشوں کی وجہ سے کچھ تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔سیکرٹری ہاؤسنگ،سی اینڈ ڈبلیو اورایل ڈی اے کی ٹیم نے محنت کی۔ایل ڈی اے نے ری ڈیزائن کر کے اربوں روپے کی بچت کی۔سمن آباد انڈر پاس کوری ڈیزائن کر کے درخت اورسیوریج سسٹم کو بھی بچایا گیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ میری سپیڈ دراصل میری ٹیم کی سپیڈ ہے۔تمام پراجیکٹس اسی سپیڈ اورلگن کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے۔ ساری ٹیم کوشش کرتی ہے تو مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ بارشیں پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کے ہدف کومتاثر کررہی ہیں۔

    سوال کا جوواب دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پارکنگ مافیاء کو ہسپتال سے ہٹانے پر مسائل ہیں لیکن یہ مسئلہ حل کریں گے۔ایک ہسپتال دورہ کیاوہاں لوگوں کو اندرجانے کیلئے پیسے مانگے جارہے تھے۔دوسری دفعہ گیا تو پھر گارڈ کے خلاف داخلے کیلئے پیسے کی شکایت ہوئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مزارداتاصاحب کے سامنے سڑک کو ون وے کر کے ٹریفک مسائل حل کریں گے۔ صوبائی وزراء منصور قادر،عامر میر، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،کمشنر لاہور ڈویژن، سی سی پی او لاہوراورسی سی پی بھی اس موقع پر موجود تھے

    تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی ہے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    افتخار درانی کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا