Baaghi TV

Tag: محسن نقوی

  • سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں،محسن نقوی

    سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں،محسن نقوی

    اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : ڈپلومیٹک انکلیو سعودی سفارت خانے آمد پر سعودی عرب کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی عرب کی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی عرب کے اعلٰی سطح کے وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

    یو اے ای کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے

    انہوں نے کہا کہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط عائد کی جا رہی ہیں، بھکار ی مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے منشیات کیس میں ملوث بے گناہ خاندان کی رہائی کے لیے بھر پور تعاون پر بھی سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی و وطن واپسی کے لیے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی عرب حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔

    پنجاب:محکمہ صحت میں 6 ارب 23 کروڑ روپے کے اخراجات کا ریکارڈ غائب

    اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں، مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

  • پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی

    پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی-

    باغی ٹی وی : لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، پاکستانی ویمنز ٹیم اپنے میچز نیوٹرل ویونیو پر کھیلے گی، نیوٹرل ویونیو کا فیصلہ بھارت نے کرنا ہے،ویمنز کھلاڑیوں کو انعامات سے نوا زا جائے گا جبکہ عاقب جاوید عارضی کوچ تھے ان کی جگہ نئے ہیڈ کوچ کا فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی ہیں تو پھر ایک ٹریک پرآتے ہیں، انڈر 19 شاہین اورقومی ٹیم کےبھی اچھے نتائج آنا شروع ہوجائیں گے قومی ٹیم کےکوچ کےحوالےسے آئندہ ہفتے فیصلہ ہوگاعاقب جاوید کو کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنےکی درخوا ست کی تھی، وویمن کرکٹ کےکچھ منصوبوں پر کام کر رہے، عوام کو جلد آگاہ کریں گے۔

  • جعفرایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ

    جعفرایکسپریس حملہ، محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے رابطہ

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے مسلسل رابطہ قائم رکھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور بلوچستان حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے موثر آپریشن کی تحسین کی۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ بلوچستان میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور یہ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

    محسن نقوی نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کو دلیر اور محنتی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنما مل کر دہشتگردوں کا صفایا کریں گے اور اس بات کا عہد کیا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے آخری حد تک جایا جائے گا۔محسن نقوی نے دہشتگردی کے خاتمے اور بلوچستان میں امن قائم رکھنے کے لیے حکومت کی پختہ عزم کا اعادہ کیا اور سکیورٹی فورسز کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

    جعفر ایکسپریس حملہ، 104 مسافرباحفاظت باز یاب، 16دہشت گرد ہلاک

    ٹرین حملے پر آپریشن ہورہا ،بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے، رانا ثناء اللہ

    ایران کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت

    اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات آ گئے

  • محسن نقوی کو 3 عہدوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی

    محسن نقوی کو 3 عہدوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی

    سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو اپنے تین عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد رضوان کوٹی 20 ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے شاید آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر فیصلے نہیں ہوتے تو مسئلہ حل نہیں ہوتا۔کھلاڑیوں کی واپسی کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے، جنہیں ٹی 20 سے نکالا وہ مستقبل میں دوبارہ ٹی 20 کرکٹ میں ہونگے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کا ہر چیئرمین سمجھتا ہے کہ میں سب کچھ ٹھیک کردوں گا، چہرے کے ساتھ سسٹم کیوں بدلتا ہے، لگتا ہے ابھی تک کرکٹ آئی سی یو میں ہے، بڑے ایونٹ کی تیاری پھر سرجری کی بات کرتے ہیں، کوچز خود کو بچانے کے لیے کھلاڑیوں پر الزامات لگاتے ہیں۔ جیتنے پر کریڈٹ کوچز لے جاتے ہیں، کوچز ہار کی زمہ داری نہیں لیتے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سلمان آغا ون ڈے کا کپتان ٹھیک ہے، ٹی ٹوئنٹی کے لیے سلمان آغا کا بطور کپتان انتخاب درست نہیں، محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی کا کپتان برقرار رکھنا چاہیے تھا۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں، محسن نقوی کے پاس کرکٹ کا تجربہ نہیں، محسن نقوی کسی ایک عہدے کا انتخاب کرلیں، محسن نقوی ایک ساتھ تین عہدوں پر کام نہیں کرسکتے، ہوسکتا ہے محسن نقوی کسی ایک عہدے کا انتخاب کرلیں۔پی سی بی کی چیئرمین شپ فل ٹائم جاب ہے، مینٹور کی ضرورت جونیئر ٹیم کو ہوتی ہے، سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف ہمارے لیجنڈ ہیں ، اپنے دور کے وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

    کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

    سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ

    سونے کی قیمت 306,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

    سوتیلے باپ نے 12 سالہ بیٹی کی 60 سالہ شخص سے شادی کرا دی

  • رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

    رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو چیمپئینز ٹرافی کے بعد اہم اعزاز سے نوازا جائے گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی رواں ماہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی فائنل کے بعد دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سنبھالیں گے۔اس وقت ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے تاہم جنرل کونسل اجلاس کے بعد صدارت محسن نقوی کے سپرد کردی جائے گی۔اجلاس میں رواں برس بھارت میں ہونیوالے ایشیا کپ کے مقامات کا بھی فیصلہ ہوگا، جس کیلئے پاکستان کے میچز دبئی یا سری لنکا میں کروانے کی تجویز پیش کی جائے گی۔

    قبل ازیں گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے گزشتہ برس ایشیاکپ اور آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت پر ایونٹ ہائبرڈ ماڈل پر ہی کروایا جائے گا تاہم میزبانی بھارت کے ہی سپرد ہوگی۔اے سی سی کی جانب سے یہ اہم فیصلہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری رہنے والے تنازع سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    یوکرین کو بڑا جھٹکا، امریکی صدر سے ملاقات کے روز 200 فوجی ہلاک

    چوہنگ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں کسٹم چھاپہ، تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد

  • بھارت کیخلاف میچ،ٹیم پوری طرح  تیار ہے،  سرپرائز ملے گا، محسن نقوی

    بھارت کیخلاف میچ،ٹیم پوری طرح تیار ہے، سرپرائز ملے گا، محسن نقوی

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پاک-بھارت میچ سے قبل کہا ہے کہ ہماری ٹیم پوری طرح تیار ہے، کھلاڑی فارم میں ہیں، مجھے پوری امید ہے پاکستان جیتے گا۔

    دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم پوری طرح تیار ہے اور کھلاڑی فارم میں ہیں، مشکلیں آتی ہیں لیکن مجھے پوری امید ہے پاکستان جیتے گا۔ بھارت کے خلاف میچ جیتیں یہی ہاکستان کے لیے بڑا انعام ہے، پاکستان ٹیم ہارے یا جیتیں ہم اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں۔صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ اگر پاک-بھارت میچ لاہور میں ہو رہا ہوتا تو کیسا لگتا، جس پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ بھارتی فین سے پوچھنا چاہیے کہ میچ پاکستان ہوتا تو انہیں کیسا لگتا۔

    لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ میں بھارتی ترانہ بجنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی تمام میچز کے انتظامی امور سنبھالے ہوئے ہے، پاکستان نے آج 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس وقت دبئی میں موجود ہیں، جہاں دونوں ٹیمیوں نے کل کے ہائی وولٹیج میچ کے لیے زبردست تیاری کر رکھی ہے اور شائقین کرکٹ سمیت دونوں ممالک کے سابق کھلاڑی بھی اس میچ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    سندھ میں میٹرک کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

    ملی ادبی پنچائیت کی ست رنگی شعری نشست.تحریر:ریاض احمد احسان

    کراچی میں پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری قائم

    کراچی میں پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری قائم

  • انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں،محسن نقوی

    انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں،محسن نقوی

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسداد منشیات کے لیے دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔

    صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری

    اس موقع پر قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں جلد قطر کا دورہ کرکے ہم منصب سے ملاقات کروں گا انسداد منشیات کے حوالے سے خلیجی ممالک کی کانفرنس اپریل میں اسلام آباد میں ہوگی اس کانفرنس میں قطر کے انسداد منشیات ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کو شرکت کی دعوت دی ہے، انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں۔

    چیمپئینز ٹرافی: فخر کی جگہ کونسا کھلاڑی کھیلے گا؟نام سامنے آ گیا

    جبکہ قطر کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی، قطری سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

    یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے،واپسی شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی،فخرزمان

  • چیمپئنز ٹرافی :بھارتی میڈیا بھی محسن نقوی کی تعریفیں کرنے پر مجبور

    چیمپئنز ٹرافی :بھارتی میڈیا بھی محسن نقوی کی تعریفیں کرنے پر مجبور

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے لیے لگژری باکس ٹھکرا دیا۔

    باغی ٹی وی: یو اے ای کرکٹ بورڈ نے محسن نقوی کے لیے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے لیے 4 لاکھ ڈالر (تقریباً 11 کروڑ 18 لاکھ پاکستانی روپے) کا 30 سیٹوں والاوی آئی پی ہاسپیٹلٹی باکس مختص کیا تھا لیکن چیئرمین پی سی بی نے وی آئی پی باکس کے بجائے کرکٹ کے عام شائقین کے درمیان بیٹھ کر ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہونے کا انتخاب کیا اور پریمیئم نشستوں کے ٹکٹس فروخت کرنے اور جنرل سٹینڈز کے ماحول میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی کے اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے یہاں تک کہ بھارتی میڈیا بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگیا ہے، جو عوام کے ساتھ جڑے رہنے اور اشرافیہ کی مراعات کو مسترد کرنے کے ان کے عزم کو ظاہر کرتا ہےمحسن نقوی کے اس اقدام کو کرکٹ کی دنیا میں ایک شائستہ اور قابل تعریف اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    لاہور سےدبئی جانیوالے پی آئی اے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

    واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی ہےپہلا میچ دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گابھارت اپنے ٹورنامنٹ کے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا، جس میں 23 فروری کو پاکستان کے خلاف انتہائی ہائی ولٹیج ٹاکرا بھی شامل ہے۔

    ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم ،اہم ہدایات جاری

  • چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ

    چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ

    شاہی قلعہ لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں سابق و موجودہ کرکٹرز ، آئی سی سی عہدیداروں ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس ٹورنامنٹ کو دیکھ رہی ہے،پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،4ٹیمیں اب تک پاکستان پہنچ چکی ہیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئندہ48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچیں گی،چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم بنائے ہیں،ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر آئی سی سی کا شکرگزار ہوں،تمام سیکیورٹی ایجنسیوں، پنجاب اور سندھ حکومت کا بھی شکرگزار ہوں۔

    سی ای او آئی سی سی جیف آلڈرائس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیں،جس پر چیئرمین پی سی بی کا شکرگزار ہوں۔یقین نہیں ہورہا قذافی اسٹیڈیم صرف 117 روز میں مکمل کیا گیا،میری نیک تمنائیں تمام ٹیموں کے ساتھ ہیں،امید ہے بہترین ٹیم 9 مارچ کو سفید جیکٹ زیب تن کرے گی۔تقریب میں کوک اسٹوڈیو کے تعاون سے شے گل سمیت مختلف گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا،لائٹ شو اور اختتام پر شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، پاکستان ، بھارت سمیت 8 ٹیموں کی جرسیوں کی لیزر لائٹ سے رونمائی کی گئی۔

    معروف کورین اداکارہ کی گھر سے لاش برآمد

    متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    متحدہ نے میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے،شرجیل میمن

    بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام

  • سندھ کے نوجوان کرکٹرز موقع ملنا چاہیے،وزیراعلیٰ سندھ

    سندھ کے نوجوان کرکٹرز موقع ملنا چاہیے،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے نوجوان کرکٹرز موقع ملنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر داخلہ محسن نقوی نےوزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور خصوصاً صوبے میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات میں حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میز بانی کےلیے عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے پر خصوصی گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں نے اسٹیڈیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کر نے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کی بحالی اور ترقی سندھ میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ضروری ہے، انہوں نے مزید زور دیا کہ کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے نوجوانوں کو زیادہ شمولیت کا موقع ملےگا اور پاکستان کے کرکٹ ٹیلنٹ پول میں سندھ کا کردار مزید مضبوط ہوگا۔

    آذربائیجان-پاکستان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا افتتاح کر دیا گیا

    وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کھیلوں کی ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں سمیت پورے صوبے سے با صلا حیت نوجوان کرکٹرز کو آگے بڑھنے کا موقع ملنا چاہیے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی نشاندہی اور اس کی تر بیت صوبے میں کرکٹ کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے۔

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے یقین دلایا کہ سندھ سے نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کرنے اور ان کی معاونت کے لیے باضابطہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد باصلاحیت کرکٹرز کو منظم تربیت اور مناسب مواقع فراہم کرنا ہے۔

    دنیا کے کسی بھی آزاد ملک کی حریت کے لیے ہم لڑیں گے،فضل الرحمان

    ملاقات میں سندھ میں کھیلوں کی سہولیات کی بہتری اور نوجوان کھلاڑیوں کو بڑے مقابلوں کی تیاری کےلیے ضروری وسائل فراہم کرنے کے حکومتی عزم پر زور دیا گیا۔