Baaghi TV

Tag: محمد رضوان

  • محمد رضوان پہلی بار کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے

    محمد رضوان پہلی بار کیریبئن پریمیئر لیگ کھیلیں گے

    پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان پہلی مرتبہ کیریبئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کھیلیں گے۔

    محمد رضوان نے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔وہ افغان فاسٹ بولر فضل حق فاروقی کے متبادل ہوں گے جو 3 ملکی ٹی20 سیریز کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے۔ایونٹ میں اسامہ میر انٹیگا اینڈ باربودا فالکنز کی نمائندگی کریں گے۔نسیم شاہ، عباس آفریدی، عماد وسیم، محمد عامر اور سلمان ارشاد بھی سی پی ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

    یاد رہے کہ محمد رضوان کو ایک بار پھر پاکستان کے ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے، جبکہ اُن کی اور بابر اعظم کی سینٹرل کنٹریکٹ کی کٹیگری بھی اے سے بی میں کر دی گئی ہے۔

    اندرون سندھ میں طوفانی بارشیں، نظام زندگی مفلوج، ایک بچہ جاں بحق

    کے الیکٹرک نے نیپرا کو بھی ماموں بنایا، 36 گھنٹے بعد بھی بیشتر علاقے اندھیرے میں

    ٹرمپ انتظامیہ نے بین الاقوامی عدالت کے 4 اہلکاروں پر پابندیاں عائد کردیں

    بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع

  • ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

    ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

    پاکستانی کپتان محمد رضوان نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضوان نے اعتراف کیا کہ پاکستان ٹاس کے فائدے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا اور ہندوستان کے باؤلرز کو ان کی نظم و ضبط کی کارکردگی کا سہرا دیا۔رضوان نے کہا، "ہم نے ٹاس جیتا لیکن ہمیں اس کا فائدہ نہیں ملا۔ ان کے باؤلرز نے بہت اچھی بولنگ کی۔ سعود شکیل اور میں میچ کو آخر تک لے جانا چاہتے تھے لیکن ہمارے شاٹ سلیکشن نے ہمیں مایوس کیا، انہوں نے ہمیں دباؤ میں ڈال دیا۔

    نسیم شاہ کی مدد،ویرات کوہلی نے دل جیت لیے

    وکٹ کیپر بلے باز نے مزید اعتراف کیا کہ تمام شعبوں میں خاص طور پر فیلڈنگ میں پاکستان کی کوتاہیاں مہنگی ثابت ہوئیں۔جب بھی آپ ہارتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے تمام شعبوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ہم انہیں دبانا چاہتے تھے لیکن ہم نہیں کر سکے۔ کوہلی اور گل نے بہت اچھی بلے بازی کی اور کھیل ہم سے چھین لیا۔ ہمیں اپنی فیلڈنگ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم نے بہت سی غلطیاں کی ہیں۔”یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے، اس سے قبل کراچی میں اپنے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

    چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

    کراچی:پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی، 48 گھنٹوں کے لیے سپلائی بند

    وزیرِ اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

  • ایونٹ میں بابراعظم سے بہت زیادہ توقعات ہیں،محمد رضوان

    ایونٹ میں بابراعظم سے بہت زیادہ توقعات ہیں،محمد رضوان

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پوری قوم کو اس ایونٹ کو انجوائےکرنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ پوری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ ایک طویل مدت کےبعد آئی سی سی کامیگا ایونٹ پاکستان میں ہو رہا ہےپاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کے کسی بھی بڑی ٹیم سے ہرگز کم نہیں پاکستان کر کٹ نے 10 سال مشکل حالات دیکھے مگر ٹیم نے اچھے نتائج فراہم کیے،کوشش کریں گے کہ اپنی غلطیوں پر قابو پائیں اور دوسری ٹیم کو فا ئدہ نہ ہونے دیں

    محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنا خوشی کی بات ہے،خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی مشترکہ کوشش سےمیچ کامیاب ہو ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں ، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، جو کمی بیشی ہے وہ بھی دور ہو جائے گی ، حارث رؤف 80 فیصد فٹ ہے ، حارث رؤف نے بولنگ بھی کی،جم بھی کررہا ہے وہ فٹ ہوچکا ہے۔

    دو ریاستی حل پر مبنی امن کے لئے عرب وژن ضروری،تجزیہ شہزاد قریشی

    کپتان نے کہا کہ ٹیم کے 15کے 15 کھلاڑی کپتان ہیں ، میں صرف ٹاس یا پریس کانفرنس کےلیے آتا ہوں، ہم سینئر پلیئر ہیں ذمہ داری زیادہ بنتی ہے ، کوئی ایسی بات نہیں ہوئی کہ بابر اعظم اوپن نہیں کرے گا، ہمارے پاس اوپنرز کیلئے مختلف آپشنز موجود ہیں لیکن بابراعظم بطور اوپنر زیادہ بہتر کھلاڑی ہیں تاہم ضروری نہیں کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف وہی پاکستان کی جانب سے اوپن کریں۔

    ازبکستان میں پاکستانیوں پر ملازمت کے حصول پر عائد پابندی ختم ،اہم ہدایات جاری

    قومی کرکٹر نے کہا کہ ہماری کارکردگی میں تسلسل نہیں، کھلاڑی کے سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے، دراصل پاکستان کو مڈل آڈر میں بہتر کمبینیشن کی ضرورت ہے،ایونٹ میں بابراعظم سے بہت زیادہ توقعات ہیں،فیصلے کنڈیشنز دیکھ کر کیے جاتے ہیں، شاہین آفریدی اپنی عمر کے لحاظ سے بہت بہتر اور تجربے کار فاسٹ بولر ہیں،غیر ملکی کرکٹرز بھی ان سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں، یہ تاثر درست ہے کہ پاکستان ٹیم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، کسی وقت بھی کوئی بھی بڑا کارنامہ انجام دے سکتی ہے،امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپینز ٹرافی 2017 والی تاریخ دہرائے گی۔

    حماس رواں ہفتے 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گا

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ سہ قومی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف غلطیوں کی وجہ سے ناکام ہوئے،اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں،ہمیں نیوزی لینڈ سے زیادہ اچھا کھیلنا ہوگا، ہر کھلاڑی پُرامید ہے اور خواہش رکھتا ہے کہ پاکستان کو ٹائٹل مل جائے، ہم اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کررہےہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم

  • اللہ کی طرف سے مدد ہوتی ہے تو ریکارڈ بنتے ہے، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

    اللہ کی طرف سے مدد ہوتی ہے تو ریکارڈ بنتے ہے، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ جب اللہ کی طرف سے مدد ہوتی ہے تو ریکارڈ بنتا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں جیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ ہم نے سوچا تھا کہ جنوبی افریقا 320 تک رنز بنائے گا مگر کلاسن اسکور 350 تک لے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور فخر زمان نے اچھا آغاز کیا مگر وکٹیں گریں تو ہمیں پلان روکنا پڑا، بابر اعظم سب سے سلجھے ہوئے بیٹر ہیں اس لیے ان سے اوپن کرایا۔محمد رضوان نے کہا کہ میں 18 ویں اوور تک اسکرین دیکھ ہی نہیں رہا تھا، پانچ پانچ اوور کا پلان لے کر چلے تھے جس میں کامیابی ملی۔کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ کو بہتر کرنا ہوگا۔بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اتنے رنز بناچکے ہیں کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ ہر میچ میں سنچری کریں، میری بھی قوم کی طرح ہمیشہ بابر سے توقع ہوتی ہے وہ بڑا اسکور کریں، بابر پر بھی اس بات کا پریشر ہوتا کہ وہ رنز کریں، امید ہے بابر اعظم جلد بڑا اسکور کریں گے۔ رضوان نے کہا کہ صائم ایوب کا نہ ہونا ہمارا بہت بڑا نقصان ہے، ان کے نہ ہونے سے فرق پڑا ہے۔

    کراچی : ٹریفک پولیس ڈمپر اور ٹرک مافیا کے سامنے بے بس

    شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

    صائم ایوب کے ساتھ خاتون مداح کی بدتمیزی ،ویڈیو وائرل

    آئینی بینچ: 14 فروری کے تمام مقدمات ڈی لسٹ

  • سابق کھلاڑی تنقید کے ساتھ ساتھ سکھاتے بھی ہیں، محمد رضوان

    سابق کھلاڑی تنقید کے ساتھ ساتھ سکھاتے بھی ہیں، محمد رضوان

    قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ سابق کھلاڑی تنقید کرتے ہیں تو ہمیں سکھاتے ہیں جس کی خوشی ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے جو اچھا ہو گا وہی کیا جائے گا۔ اور کنڈیشن کی ڈیمانڈ کے مطابق ٹیم کا انتخاب کریں گے۔ محنت پر یقین ہے اچھا کھیلیں گے تو ضرور جیتیں گے۔سابق کھلاڑی تنقید کرتے ہیں تو ہمیں سکھاتے بھی ہیں جس کی خوشی ہوتی ہے۔ لاہور کے اسٹیڈیم میں ہم لمبے عرصے تک کرکٹ نہیں کھیلے تاہم اب یہاں کا اسٹیڈیم بدل گیا ہے۔ہمارے پاس اچھا موقع ہے کیونکہ میں لاہور اور کراچی میں کھیل کی کنڈیشنز سے واقف ہوں۔ سہ فریقی سیریز تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے بہت اہم ہے۔

    صائم ایوب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے۔ اور صائم ایوب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ جبکہ ابھی ٹیم میں تبدیلی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔ چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے ہے۔ خوشدل اور فہیم اشرف فارم میں ہیں اور اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ ابرار احمد ہماری پہلی ترجیح ہے اور اس لیے دوسرے اسپنرز کا نہیں سوچا۔ آج دیکھیں گے قذافی اسٹیڈیم کی پچ کیسی ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ لازمی نہیں اسکواڈ میں تبدیلی ہو۔ تاہم کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کا پلان کریں گے۔ فخز زمان بیماری کی وجہ سے باہر تھے۔ اور ہمارے پاس ابھی وقت ہے اگر ہم نے تبدیلی کرنی چاہی تو کرلیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہے کہ ہمیں موجودہ 15 رکنی اسکواڈ پر کوئی شک ہے۔ خوشدل شاہ نے بی پی ایل اور چیمپئنز کپ میں پرفارم کیا۔ اور فہیم اشرف کی لسٹ اے میں 46 کی بیٹنگ اوسط ہے۔ لاہور میں اوس کا عمل دخل ہوسکتا ہے اور اسپنرز کام نہیں آسکتے۔

    سندھ میں بڑی پیشرفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے

    لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا

  • بارش ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے، ہم نے پوری جان لڑائی،محمد رضوان

    بارش ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے، ہم نے پوری جان لڑائی،محمد رضوان

    برسبین: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد کہنا ہے کہ بولرز نے پوری جان لڑا ئی ہے، ہماری ٹیم میں کمزوریاں ہیں، جب جیتتے بھی ہیں تب بھی اپنی غلطیوں کو دیکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتا ن محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پورا میچ بڑا تیز تھا،میکسویل نے بڑی اچھی بیٹنگ کی، مجھے اپنے بولرزپر پورا اعتماد ہے، اس طرح کے میچ کسی چیز کی پیش گوئی نہیں کر سکتے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ اس لیے کیا کہ آسٹریلیا کو کم سے کم رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں۔

    قومی ٹیم کے کپتان کاکہنا تھا کہ بولرز نے پوری جان لڑا ئی ہے، ہماری ٹیم میں کمزوریاں ہیں، جب جیتتے بھی ہیں تب بھی اپنی غلطیوں کو دیکھتے ہیں،بولرز نے ہمیشہ پرفارم کیا اور ساتھ میں بیٹرز نے بھی پرفارم کیا، بارش ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے، ہم نے پوری جان لڑائی، میکسویل کی گیم ہی ایسی ہے چاہے ون ڈے ہو یا ٹی ٹوئنٹی میچ ،اس کی بیٹنگ نے میچ میں فرق ڈالا ،ابھی ہم اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں اور بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے بعد آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا ہے کہ ٹیم نے شاندار فتح حاصل کر کے مداحوں کے دل جیت لیے انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا، "بہت ہی اچھی فتح رہی لڑکوں نے خود کو بہترین طریقے سے ثابت کیا۔ ون ڈے سیریز کے بعد جیت حاصل کرنا بہت خوشی کی بات ہے۔

    آسٹریلوی کپتان نے خاص طور پر بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "بولرز نے شروع میں ہی وکٹیں حاصل کر کے بہترین کام کیا اور جو بھی حکمت عملی اپنائی، اسے کامیابی سے انجام دیا، یہ فتح کھلاڑیوں کی لگن اور محنت کا نتیجہ تھی اور اس جیت نے ٹیم کے حوصلے کو مزید بلند کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج برسبین میں کھیلا گیا ۔ بارش سے متاثرہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی، بارش کے باعث دونوں ٹیموں کے درمیان فی اننگز 7 اوورزکا کھیل ہوا، پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز کی شاندار اننگز کھیل کے آؤٹ ہوئے تھے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 94 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 7 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز ہی بنا سکی۔

  • ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے،محمد رضوان

    ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے،محمد رضوان

    میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نےکہا ہے کہ ہمارے لیے پاکستان سب سے پہلے ہے، پلیئنگ الیون میں میری بھی مشاورت ہوگی لیکن باقی لوگوں کی ان پٹ ہونا اچھی چیز ہے-

    باغی ٹی وی :آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نےکہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے بھول کر آگے بڑھنا ہے، سلیکشن کمیٹی کے ممبر کے یہاں ہونے سے میں خوش ہوں پلیئنگ الیون میں میری بھی مشاورت ہوگی لیکن باقی لوگوں کی ان پٹ ہونا اچھی چیز ہے، میں مشاورت کے ساتھ چلنے والوں میں سے ہوں، نوجوان کھلاڑیوں کے بھی مشورے لیتا ہوں، ابھی جو نوجوان کھلاڑی آئے ہیں ان کے پاس بھی موقع ہے۔

    محمد رضوان نے کہا کہ بابر اعظم، شاہین اور نسیم کی پاکستان کے لیے بہت پرفارمنس رہی ہیں، آج بابر اور شاہین کا نام اپنی پرفارمنس کی وجہ سےہی ہے،کھلاڑیوں پر برا وقت آتا ہے، وہ بھی اسی چیز سے گزر رہے ہیں، بابر اور شاہین اس چیز کو سمجھتے ہیں اور میں بھی انہیں جتنا ہوسکا، سپورٹ کروں گا نسیم شاہ اپنی انجریز کی وجہ سے ان آؤٹ ہوتے رہے ہیں، فخر اور امام کی بہت پرفارمنس ہیں، فخر اوپر سے تیزی سے رنز کرتے تھے، فخر گیم چینجر کھلاڑی بھی ہے اور اس کے رنز کا بہت فرق پڑتا رہا ہے۔

  • کبھی بھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی،محمد رضوان

    کبھی بھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی،محمد رضوان

    لاہور: پاکستان کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ کبھی بھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی لیکن جب ذمہ داری آئی ہے تو اسے اچھی طرح نبھانے کی کوشش کروں گا ۔

    باغی ٹی وی : محمد رضوان نے پی سی بی ڈیجیٹل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے خواب ہوتا ہے یہ بہت بڑا اعزاز ہوتا ہے اور اس سے بھی زیادہ یہ کہ آپ پاکستان ٹیم کی قیادت کریں،یہ چیلنج بھی ہے کہ قوم مجھ سے جو توقعات وابستہ کیے ہوئے ہے میں اس ذمہ داری کو ان توقعات کے مطابق نبھاؤں میں کوشش کروں گا کہ اس اعزاز اور پریشر میں توازن رکھ کر اسے اچھی طرح ہینڈل کروں۔

    رضوان نے کہا کہ کپتان کی خصوصیت یہ ہے کہ ٹیم کو اکٹھا کیا جائے جب ٹیم اکٹھی ہوتی ہے تو پوری ٹیم اکٹھی نظر آتی ہے وہ کسی ایک بندے کی وجہ سے نظر نہیں آتی، وہ ماضی میں وکٹ کیپنگ۔ بیٹنگ اور کپتانی ساتھ ساتھ کرچکے ہیں اور جو کچھ اللہ نے سکھایا ہوا ہے اسے جاری رکھوں گاتمام فارمیٹس میں نائب کپتان بھی رہ چکا ہوں اور پوری ٹیم خوش تھی اور آگے بھی وہی ہوگا جو پاکستان ٹیم کے لیے اچھا ہو۔

    قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کو بھی آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ

    محمد رضوان نے کہا کہ ان کا وژن یہ ہے کہ ان کے پاس بیک اپ میں کپتان تیار رہے نہ صرف کپتان تیار رکھنا ہے بلکہ کیپر بھی تیار رکھنا ہے ہم بڑے ٹورنامنٹس میں سیمی فائنل میں آکر ہارتے رہے ہیں ہمیں چیمپئنز ٹرافی اور انڈیا میں ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر تیاری کرنی ہوگی یہ ہمارے ٹارگٹ ہونے چاہیئں،وہ تمام کھلاڑیوں کے لیے مثال بننا چاہیں گے اور ایسی لیگیسی چھوڑ کر جانا چاہیں گے کہ جب وہ جائیں تو پاکستان کے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہوں،ان کی سب سے بڑی خواہش پاکستان کرکٹ کو اوپر دیکھنا ہے۔

    جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

    کپتان محمد رضوان نے کہا کہ شائقین کو چاہیے کہ جب ہم بیٹنگ کررہے ہوں تو وہ اس بات سے نہ ڈریں کہ آؤٹ نہ ہوجائیں آپ چوکے کی توقع رکھیں اسی طرح جب ہم بولنگ کررہے ہوں تو اس بات سے نہ ڈریں کہ چوکا نہ ہوجائے بلکہ کیچ اور آؤٹ کی امید رکھیں، آپ مثبت سوچ رکھیں ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے۔

    پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفیٰ

  • محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

    محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

    لاہور: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کردیا جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان وائٹ بال ٹیم کے کپتان جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے،سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے، سلیکٹرز نے بڑی محنت کی، بابر اعظم نے خود کہا کہ بیٹنگ میں بہتری کے لئے وہ مزید کپتانی نہیں کرنا چاہتے، بابر اعظم پاکستان کا اثاثہ ہے، ایسے کھلاڑی بار بار نہیں آتے،ہ سب مینٹور اور سلیکٹرز کی رائے تھی کہ رضوان کو کپتان اور سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنایا جائے، ینگ ٹیلنٹ اور ڈومیسٹک کرکڑز کو عزت دینا ہو گی-

    محسن نقوی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی دو سو سے چار سو کرکٹرز کی کھیپ پر ہماری ساری توجہ ہونی چاہیے، جو سپورٹ چاہیے وہ ہم دیں گے، آخری دو ٹیسٹ میں عاقب جاوید سمیت سلیکٹرز اور ٹیم نے بڑی محنت کی، امید ہے کہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں بھی ٹیم عمدہ پرفارم کرے گی، مجھے امید ہے کہ موجودہ کمبی نیشن بہترین رزلٹ دے گا، ٹیم کے تمام گیارہ کھلاڑیوں کو کپتان نہیں بنا سکتے، کسی کھلاڑی کو اجازت نہیں دی جا سکتی اگر سلیکٹرز نہ کھلائیں تو وہ اس کے خلاف ہوجائے۔

    پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کا وائٹ بال میں مستقبل روشن ہے، کوئی بھی کرکٹ ہو، وائٹ بال میں فٹنس اولین ترجیح ہونی چاہیے، جس طرح گراؤنڈ اسٹاف نے ملتان اور پنڈی میں محنت کی، نتائج آپ کے سامنے ہیں۔

    کپتان محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ٹینلٹ کو عالمی سطح پر لے کر جانا اولین ہدف ہے، ہمارا فوکس لانگ ٹرم پر ہے، کارکردگی میں کوئی کمی نہیں ہو گی، نتائج اللہ پر چھوڑتے ہیں، پورا پاکستان ہمارا گروپ ہے، یہ جانتا ہوں میں اکیلا نہیں بلکہ ٹیم کے سارے 15کھلاڑی میرے کپتان ہیں۔

  • محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

    محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی:ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد رضوان نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی ، اس دوران قومی ٹیم کے مستقبل کے حوا لے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ سلیکٹرز کی جانب سے بھی محمد رضوان اور سلمان علی آغا کو ذمہ داریاں سونپنے کی حمایت کی گئی،محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی تھی، چئیرمین پی سی بی اور محمد رضوان کے درمیان میٹنگ خوشگوار اور اچھے ماحول میں ہوئی، محمد رضوان مسکراتے ہوئے میٹنگ روم سے باہر آئے۔

    قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا تھا کہ ٹیم اور قوم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی، سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔

    رانا ثناء اللہ نے ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات بتادیں

    قومی ٹیم سے ملاقات میں محسن نقوی نےکھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو مبارک باد دی اور کہا کہ ’دیر آید درست آید‘ آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے، شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیم اور قوم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی، سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا، ٹیم نے محنت کی، فائٹ کی اور جیت ملی، اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، سینٹر ل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے، آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار رہنی چاہیے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی دونوں کی ضرورت ہے۔

    عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت …