Baaghi TV

Tag: محمد رضوان

  • ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں،دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں،محمد رضوان

    ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں،دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں،محمد رضوان

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک اللہ سبحان تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے رہنمائی ہے۔

    سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں محمد رضوان نے لکھا کہ ہر مسلمان نے قرآن پاک کی آیات کو اپنے دل میں محفوظ کر رکھا ہے اور اس قدر محفوظ چیز کو نقصان پہنچانا صرف اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب اس کا محافظ اسے دل سے نکال دے،قرآن پاک کی بے حرمتی تو دور کی بات کوئی ایسا سوچ بھی نہیں سکتا۔


    وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں جو اس دنیا میں لوگوں کی رہنمائی کے لیے آئے، ان مذاہب کے ماننے والوں کے جذبات اپنے مذہب سے جڑے ہوتے ہیں اور ہم بھی دوسروں سے اسی کی درخواست کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے روز سویڈن میں ایک ملعون شخص نے مسجد کے سامنے پولیس کی نگرانی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی جس کے خلاف دنیا بھر کے مسلمانوں نے آواز اٹھائی تھی،علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر ملک بھر میں 7 جولائی کو یوم تقدیس منایا گیا تھا،کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں نماز جمعہ کے بعد لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور عالمی برادری سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا مظاہرین نے کہا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

  • بابر اعظم اور محمد رضوان نے فریضہ حج ادا کیا

    بابر اعظم اور محمد رضوان نے فریضہ حج ادا کیا

    آج لاکھوں فرزندان اسلام نے اللہ رب العزت کے حضور پیش ہوکر فریضہ حج ادا کیا۔ اس سال قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت محمد رضوان اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی فریضہ حج ادا کیا، اس روح پرور سفر میں کھلاڑی دوستوں کا ساتھ بہت ہی خوشگوار رہا جن کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں اس دوران عبادات اور روحانی سفر میں قومی کھلاڑیوں کی دوستی توجہ کا مرکز بنی رہی قومی کپتان کے وکٹ کیپر بلے باز سے فریضہ حج کے دوران گلے ملنے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جبکہ مختلف تصاویر بھی توجہ مرکز بنی ہوئی ہیں۔

  • قومی کر کٹر محمد رضوان مسجد الحرام کی صفائی کرتے ہوئے

    قومی کر کٹر محمد رضوان مسجد الحرام کی صفائی کرتے ہوئے

    قومی کرکٹر محمد رضوان آج کل سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہے،حال ہی میں محمد رضوان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہے،
    قومی کرکٹرز کی بڑی تعداد حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہے جن میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان سمیت دیگر شامل ہیں۔
    تا ہم سوشل میڈیا پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مسجد الحرام کے صحن میں صفائی کر رہے ہیں۔
    قومی کرکٹر کی صفائی کرنے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے،
    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں محمد رضوان کی امریکا میں سڑک پر نماز پڑھنے اور اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
    اس سے قبل انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام کے دوران اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا تھا جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی،

  • محمد رضوان کا ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی استاد کو قرآن پاک تحفہ

    محمد رضوان کا ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی استاد کو قرآن پاک تحفہ

    پاکستان کرکٹر محمد رضوان نے امریکا کے ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی استاد کو قرآن پاک تحفے میں دے دیا۔

    باغی ٹی وی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہیں۔بابر اور رضوان نے 31 مئی سے 3 جون تک ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کی۔

    کرکٹ آسٹریلیا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیم کا اعلان، بابراعظم بھی شامل

    https://twitter.com/AkhtarActivist/status/1665304959204704258?s=20
    ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام کے دوران بیٹر محمد رضوان نے اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا، جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے تصویر میں رضوان کو بظاہر اپنی استاد کو قرآن دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پاکستانی باؤلر حارث رؤف دنیا کے بہترین ڈیتھ باؤلرز میں سے ایک ہیں،سابق بھارتی کرکٹر

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کو بھی محمد رضوان کی جانب سے قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا گیا تھا۔

  • بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے امریکا روانہ

    بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے امریکا روانہ

    بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی پروگرام کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گے بابر اعظم اور محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کرنے والے پہلے پروفیشنل کرکٹرز ہوں گے۔

    پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے لیے شرط رکھ دی

    دونوں پاکستانی کرکٹرز 31 مئی سے 3 جون تک ہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام میں شرکت کریں گےہارورڈ یونیورسٹی ایجوکیشن پروگرام ہارورڈ بزنس اسکول بوسٹن میں منعقد ہو گا۔


    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان راشد لطیف نےبتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے پروگرام کا حصہ بن گئے ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے پہلے پاکستانی کرکٹرز ہوں گے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کےہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید

    کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں اپنی ساری زندگی سیکھتا ہی آیا ہوں، میں نے اس پروگرام سے متعلق پروفیسر البرس اور طلحہ رحمانی سے تفصیلی گفتگو بھی کی ہے، میں ہارورڈ میں اس عالمی معیار کے پروگرام میں سیکھنے اور نیا تجربہ کرنے کے لیے جانا چاہتا ہوں مجھے یقین ہے کہ دنیا کے کونے کونے سے آنے والے مختلف شعبہ جات کے لوگوں سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملےگا۔

    ایشیاکپ: میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی،فیصلہ کب کیا جائے گا؟

    وکٹ کیپر اور مایہ ناز بلے باز محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ایسے باوقار عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے، ہم ہارورڈ کے بی ای ایم ایس پروگرام میں جا رہے ہیں تاکہ دنیا کے بہترین لوگوں سے سیکھ سکیں مجھے یقین ہےکہ یہ ایک دلچسپ سفر ہوگا، کرکٹ کی دنیا کے اگلے سپر اسٹارز کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • شکست کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں اور سخت محنت کریں،محمد رضوان کا نوجوان کرکٹرز کیلئے پیغام

    شکست کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں اور سخت محنت کریں،محمد رضوان کا نوجوان کرکٹرز کیلئے پیغام

    افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی لگاتار دوسری شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے حوصلہ افزا پیغام جاری کیا-

    باغی ٹی وی: محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر اسٹارز پر مکمل یقین ہے،مضبوط رہیں اور ان شکست کو اپنےاندر کی آگ بھڑکانے دیں، سخت محنت کریں اور یقین رکھیں،آپ لوگ چیمپئنز ہیں، آپ لوگ ایک اچھا کم بیک کریں گے-


    واضح رہے کہ 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں افغانستان نے گزشتہ روز پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

    افغان ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے سیریز کا آخری میچ آج شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔


    دوسری جانب پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی فتح پر اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نےسوشل میڈیا پر جاری بیان میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر افغان ٹیم اور قو م کو مبارکباد پیش کی ہے۔

  • شاہین شاہ آفریدی  پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ احسان اللہ کے نام رہا

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ احسان اللہ کے نام رہا

    لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے مسلسل دوسری مرتبہ چمپئن بن گئے،فائنل کا فیصلہ آخری اوور کی آخری گیند پر ہوا-

    باغی ٹی وی: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دے دی،ملتان سلطانز لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا سکی۔

    پی ایس ایل 8 : فاتح ٹیم لاہور قلندرز کو سونے سے بنی ٹرافی کیساتھ کتنی انعامی رقم ملی؟

    سلطانز کے رائیلی روسو نے 32 گیندوں پر52 رن بنائے جب کہ محمد رضوان 34 اور خوشدل شاہ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 جب کہ راشد خان نے 2 اور ڈیوڈ ویسا نے ایک وکٹ حاصل کی اس جیت کے ساتھ لاہور قلندرز ٹائٹل کا دفاع کرنے والی پی ایس ایل کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے فتح کے بعد گراونڈ کا چکرلگایا اور شائقین سے داد سمیٹی، شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ قراردیئے محمد رضوان کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ایوارڈ دیا گیاعباس آفریدی کو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ایوارڈ ملا-

    شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 فائنل کے پلئیر آف دی میچ ، …

    پی ایس ایل 8، پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ احسان اللہ کے نام رہااحسان اللہ نے کہا کہ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے والد کےنام کرتا ہوں، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بہترین آل راونڈ کا ایوارڈ دیدیا گیا،پی ایس ایل8 کے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ محمد رضوان کے نام رہا،احسان اللہ کو پی ایس ایل کا بہترین با لر کے ایوارڈ سے نوازا گیا-

    جیسن روئے نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنایا،کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکے جیسن روئے نے63گیندوں پر 145رنز بنائےجیسن روئے نے پشاور زلمی کیخلاف5چھکوں اور20چوکوں کی مدد سے145رن بنائے،ملتان سلطانز کے ریلی روسو 121رن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے،ریلی روسو نے پی ایس ایل 8 کی تیز ترین ففٹی بنا کر اعزاز بھی حاصل کیا-

    ملتان سلطانز کے عثمان خان 120رن کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹر زکے مارٹن گپٹل 117رن بناکر چوتھےنمبر پرآئےپشاور زلمی کےکپتان بابراعظم اور فخرزمان 115رن بناکر پانچویں نمبر پر رہے-

    پی ایس ایل 8 فائنل: ملتان کو شکست، لاہور مسلسل دوسری بار پی ایس ایل …

    کپتان ملتان سلطانزمحمد رضوان نے کہا کہ فائنل میں بہت پریشر ہوتا ہے، فائنل جیتنےکے لیے بہت محنت کی،لاہورقلندرز نے شاندار کھیل پیش کیا،وہ ٹرافی کے حقدار تھے،کافی مشکل ٹورنامنٹ تھا،فائنل کا پریشر تھا،

  • حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی

    حارث رؤف کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی۔

    باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ اور پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندرز کی تصاویر شیئر کی ہیں۔


    حارث رؤف نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آج کا دن میرے اور میری ٹیم (لاہور قلندرز) کے لیے بہت اچھا ہے، الحمد لِلّٰہ مجھے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کی کیپ مل گئی ہے۔

    فاسٹ بولر نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ ہماری ٹیم لاہور قلندرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پلے آف کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    قبل ازیں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیرکی کیپ ملی،ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو کیپ قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچ سے پہلے پی سی بی کی جانب سے دی گئی محمد رضوان کو بہترین کارکردگی پرآئی سی سی ٹی 20 ٹیم آف دی ائیر 2022 میں شامل کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل 8 کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مستحکم کر لی۔

  • محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

    محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرکٹر محمد رضوان نے جاری بیان میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

    قومی کرکٹر نے لکھا کہ قرآن پاک اللہ تعالیٰ کا کلام ہے، یہ دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کا دل اور روح ہے، متعدد لوگ اسے دل سے حفظ کر چکے ہیں، کیا آپ انہیں بھی جلا دیں گے؟اب وقت آگیا ہے کہ دنیا بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خلاف اٹھ کھڑی ہو-

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،وزیراعظم شہباز شریف کی شدید الفاظ میں مذمت


    اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اس حوالے سے بیان جاری کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ قرآن عظیم کتاب ہے، یہ ہمیں دوسرے مذاہب کے ساتھ رواداری کا درس سکھاتی ہے، قرآن کو نذر آتش کرنے کی نمائش اور تشہیر کرنا ایک بے شرمی کا کام ہے، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور اس کے خلاف کھڑا ہوں اسلامو فوبک کارروائیاں اظہار رائے کی آزادی نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ سوئیڈن اور ترکیہ کے درمیان نیٹو کی رکنیت کو لے کر کشیدگی چل رہی ہے۔ سوئیڈن نیٹو میں شمولیت کا خواہاں ہے لیکن ترکیہ گزشتہ برس مئی سے اس کی مخالفت کر رہا ہےترکیہ کا کہنا ہے کہ پہلے سوئیڈن ترک صدر طیب اردگان کے ناقدین اور کرد رہنماؤں کو ڈی پورٹ کرے لیکن سوئیڈن یہ مطالبات تسلیم نہیں کر رہا۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرمسلم دنیا کا شدید احتجاج،عالمی برادری سےنوٹس لینےکامطالبہ

    اسی اثناء میں سوئیڈن کی انتہائی دائیں بازو کی شدت پسند جماعت کے رہنما راسموس پلودن نے اعلان کیا تھا کہ وہ ہفتے کو اسٹاک ہوم میں ترک سفارتخانے کے باہر احتجاج کرے گا اور اس دوران وہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے سوئیڈش حکام نے راسموس کو قرآن کی بے حرمتی کی اجازت دے دی تھی جس پر ترکیہ نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا تھا جبکہ دو روز میں سوئیڈن کے سفیر کو دو بار طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کراچکا ہے۔

    ترکیہ نے نیٹو رکنیت کے معاملے پر بات چیت کیلئے سوئیڈش وزیر دفاع کا طے شدہ دورہ بھی منسوخ کردیا ہے اور کہا ہے کہ اب مذاکرات کا کوئی مقصد باقی نہیں رہاسوئیڈن کے وزیر دفاع پال جانسن نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوسکیں۔

    خیال رہےکہ راسموس پلودن اور اس کی پارٹی کی جانب سے اس سے قبل بھی اسلام مخالف حرکات کی جاتی رہی ہیں، 2022 اور 2020 میں بھی پلودن نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قرآن پاک کو نذر آتش کرنےکی تقریب کے انعقاد کی کوشش کی تھی جس کے بعد سوئیڈن میں بڑے پیمانے پر مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

    حکومت کا توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ

  • محمد رضوان ٹی20 فارمیٹ میں بیٹنگ اسٹائل بدلیں:شاہد آفریدی

    محمد رضوان ٹی20 فارمیٹ میں بیٹنگ اسٹائل بدلیں:شاہد آفریدی

    سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی20 فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ انداز بدلنے کا مشورہ دیدیا۔

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد رضوان کو ٹی20 فارمیٹ میں اپنا بیٹنگ اسٹائل بدلنے کی ضرورت ہے تاکہ بالرز انکے خلاف منصوبہ بندی نہ کرسکیں۔

    بابا گرونانک کا 553واں جنم دن:ہزاروں بھارتی سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    اینکر نے سوال اٹھایا کہ کیا رضوان کو بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو کی پیرونی کرنی چاہیئے؟ جس آفریدی نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں آنے سے پہلے ڈومیسٹک سرکٹ میں 200-250 میچ کھیل چکے ہیں، وہ بطور بلےباز ان گیندوں کو نشانہ بناتے ہیں جس پر شارٹس کی پریکٹس کرتے ہیں۔

    ارجنٹائن کو دھچکا، میسی ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے

    انہوں نے کہا کہ پاور پلے میں رضوان کو رسک لینا پڑے گا، جس کیلئے انہیں پریکٹس کی ضرورت ہے۔ اگر وکٹ کیپر ایسا کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ پاکستان کیلئے مفید بن سکتے ہیں۔

    ارجنٹائن کو دھچکا، میسی ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے

    دوسری جانب قومی ٹیم کل نیوزی لینڈ کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل کھیلے گی۔