Baaghi TV

Tag: محمد رضوان

  • چیمپئن ٹیموں کوکس چیز سے فرق نہیں پڑتا:  محمد رضوان نے صاف صاف بتادیا

    چیمپئن ٹیموں کوکس چیز سے فرق نہیں پڑتا: محمد رضوان نے صاف صاف بتادیا

    لاہور:چیمپئن ٹیموں کوکس چیز سے فرق نہیں پڑتا: محمد رضوان نے صاف صاف بتادیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 7 میں شامل ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے میچ میں پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ عام طور پر ٹاس جیتنے کے بعد ہم بولنگ ہی کرتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ چیمپئن ٹیموں کو ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

    ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ اچھی ٹیموں کو پہلے یا بعد میں بیٹنگ کرنے سے فرق نہیں پڑتا ۔رضوان نے مزید کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں کیوں کہ نتیجہ اچھی کرکٹ پر ہی آتا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ر وز پی ایس ایل 7 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو6 رنز سے شکست دے دی تھی۔پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو ملتان سلطانز مسلسل 3 میچ جیت کر پہلے نمبر موجود ہے۔

    ادھرپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 میں شامل ٹیم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم کا تین مسلسل شکستوں کے بعد بیان سامنے آگیا۔

    سوشل میڈیا پر بابر اعظم نے محمد نبی کے ہمراہ میچ سے لی گئی تصویر اور ایک پوسٹ شیئر کی ۔بابر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ’ وہ شروعات نہیں جس کی ہم تیاری کررہے تھے لیکن ابھی بھی بہت کچھ آنے والا ہے‘۔

     

    کراچی کنگز کے کپتان نے مزید لکھا کہ اور ہمیں یقین ہے کہ ہم اسے بدل سکتے ہیں کیوں کہ ختم ہونے تک کبھی کچھ ختم نہیں ہوتا۔

    خیال رہے کہ کراچی کنگز کو مسلسل تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، مسلسل تیسری ناکامی سے دوچار ہونے والی کراچی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آخر میں ہے اور یہ وہ واحد ٹیم ہے جو اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

  • پاکستان کی خوش قسمت جوڑی:رضوان کے بعد بابراعظم سب پربازی لے گئے

    پاکستان کی خوش قسمت جوڑی:رضوان کے بعد بابراعظم سب پربازی لے گئے

    دبئی:پاکستان کی خوش قسمت جوڑی:رضوان کے بعد بابراعظم سب پربازی لے گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے کرکٹ کے میدان میں ایک ایسی خوش قسمت اور خوبصورت جوڑی دی ہے جوپاکستان کے لیے بڑے بڑے اعزازات جیتنے کے سبب بن رہے ہیں‌،

    چند دن پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے د رویش صفت کھلاڑی محمد رضوان کوعالمی اعزاز ملا توآج آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے فخر زمان کا 12 واں نمبر ہے۔

    ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور انگلینڈ کے کرس ووکس ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    آل راؤنڈرز رینکنگ
    ون ڈے آل راونڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا

    لاہور: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کر لیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی تاریخ میں بے شمار ریکارڈز حاصل کرنے کے بعد محمد رضوان نے اب آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

    شاداب خان اوروہاب ریاض ؛ایچ بی ایل پی ایس ایل کی دو سب سے کامیاب ٹیموں کے کپتان

    آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کے کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، آسٹریلیا کےمچل مارش، انگلینڈ کے جوز بٹلر اور سری لنکا کے ہسا رنگا سمیت 4 کھلاڑیوں کو نامزد کیا تھا، تاہم گزشتہ برس اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت محمدرضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئرکاایوارڈ جیت لیا۔

    کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

    2021 میں محمد رضوان نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف پاکستانی ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کیا بلکہ متعدد ریکارڈ بھی اپنے نام کئے، انہوں نے ایک سال میں انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہزار سے زائد اور مجموعی طور پر مختصر طرز کے میچز میں 2 ہزار رنز بنانے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا۔

    آئی سی سی، ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

    محمد رضوان نے رواں سال صرف 29 میچز میں 73 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 1326 رنز بنائے، جب کہ مخالف ٹیموں کے 24 کھلاڑیوں کو اپنی بہترین وکٹ کیپنگ کی بدولت پویلین واپس بھیجا، انہوں نے اس سال 42 چھکے اور 119 چوکے لگا کر نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،پاکستان کے کونسے کھلاڑی شامل

    دوسری جانب ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئےمحمد رضوان کا کہنا تھا کہ بھرپور محنت پر یقین رکھتا ہوں اور میں نے ہمیشہ صبر اور ہمت سے کام لیا، کبھی یہ نہیں سوچا کہ میرے ساتھ کیا ہوا، بس یہ سوچتا ہوں کہ اب مجھے کیا کرنا ہے، پی سی بی کا ایوارڈ ملنے پر بہت خوشی ہوئی تھی، اور اب آئی سی سی کی جانب سے اعزاز ملا جس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہوئی-

    آسٹریلوی ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان، مہمان ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا ہے،محمد رضوان

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیون میں مقابلے دلچسپ ہوں گے، کوشش کروں گا کہ ملتان سلطانز کے لیے بہترین کارکردگی پیش کروں، اعزاز کا دفاع کرنے کی بات سے دباؤ ہوتا ہے، کوشش ہوگی کہ دفاع کو ذہن سے نکال کر اچھے انداز سے کھیلیں، میدان میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش ہوگی، ہر مقابلے کے لیے منصوبہ بندی کی جاتی ہے، کبھی کارکردگی اچھی اور کبھی بری ہو جاتی ہے۔

    وزیراعظم فطری طورپرمثبت شخصیت ہیں،شاداب، وزیراعظم کھلاڑی رہےلیکن ان کےدورمیں…

  • ” کرکٹر آف دی ایئر”آپ اس کامیابی کےمستحق تھے:     رمیزراجہ:یہ سب میرے رب کے اختیار میں‌ ہے:محمد رضوان

    ” کرکٹر آف دی ایئر”آپ اس کامیابی کےمستحق تھے: رمیزراجہ:یہ سب میرے رب کے اختیار میں‌ ہے:محمد رضوان

    لاہور:” کرکٹر آف دی ایئر”آپ اس کامیابی کےمستحق تھے:رمیزراجہ:یہ سب میرے رب کے اختیار میں‌ ہے:محمد رضوان کا خوبصورت جواب ،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    رمیز راجا نے اپنی ٹوئٹ میں محمد رضوان کو پاکستان کا نام فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد دی، ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ آپ اس کامیابی کے مستحق تھے۔

     

     

    چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کے لیے لکھا کہ آپ کی عاجزی، رویہ اور محنت آپ کی خاصیت ہے۔رمیز راجا نے رضوان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابی اور اعزازات کے لیے دعا بھی کی۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی نے محمد رضوان کو گزشتہ سال 1326 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔

    محمد رضوان کا اس حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ ڈبل خوشی اس بات کی ہے کہ اس بار یہ ایوارڈ پاکستان کو ملا ہے، دنیا کی ٹاپ ٹیمز میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے۔

     

    قومی وکٹ کیپر بیٹر کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کاکریڈیٹ ٹیم مینجمنٹ، ساتھی کرکٹرز اور میرے کھیل کا جائزہ لینے والوں کو بھی جاتا ہے، سب کی محنت کی وجہ سے آج دنیا بھر میں پاکستان ٹیم کا نام ہے۔

    اس کے علاوہ رضوان نے ٹوئٹر پر بھی پیغام جاری کیا اور کہا کہ بس اللہ سے ہوتا ہے، اللہ کے غیر سے نہیں ہوتا۔

    ٹوئٹر پیغام میں رضوان نے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ابھی سفر کا آغاز ہے، انہوں نے یہ ایوارڈ پاکستان اور پوری قوم کے نام کیا۔

  • عاجزی وانکساری سے ملتا ہےمقام:محمد رضوان کو آئی سی سی نے ٹی 20کرکٹر آف دی ایئر قرار دیدیا

    عاجزی وانکساری سے ملتا ہےمقام:محمد رضوان کو آئی سی سی نے ٹی 20کرکٹر آف دی ایئر قرار دیدیا

    لاہور:عاجزی وانکساری سے ملتا ہےمقام:محمد رضوان کو آئی سی سی نے ٹی 20کرکٹر آف دی ایئر قرار دیدیا،اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شاہین کرکٹر عاجز اور منکسرالمزاج درویش صفت انسان محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے، گزشتہ برس انہوں نے 29میچز میں 1326 رنز بنائے تھے۔

     

    محمد رضوان نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز کا کریڈٹ ساتھی کرکٹرز اورٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے، دنیا کی بہترین ٹیموں میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے۔

     

    ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز عمان کے حصے میں آیا، آئی سی سی نے یہ اعلان کرتے ہوئے ذیشان مقصود کو طلسماتی رہنما قرار دیا۔

    ا

    ادھر کرکٹ کے عالمی ادارے نے ویمن ایسوسی ایٹ کرکٹرآف دی ایئر کا مستحق آسٹریا کی آندرے مائی زپیدہ کو ٹھہرایا، انہیں یہ اعزاز کھیل کے دوران مخالف ٹیموں کے خلاف بھرپور جذبے اور مستقل مزاجی دکھانے کے سبب ملا۔

     

    فاسٹ بولرنے کپتان بابر اعظم کو شہرہ آفاق ترک سیریز کے مرکزی کردار ارطغرل غازی قرار دے دیا۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باولر شاہین آفریدی کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہمیشہ بابر کو کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل غازی اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔

     

     

     

  • آسٹریلوی ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان، مہمان ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا ہے،محمد رضوان

    آسٹریلوی ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان، مہمان ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا ہے،محمد رضوان

    قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیوی ٹیم کی پاکستان آمد کے منتظرہیں۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں برس مارچ میں پاکستان کا ٹور کرنے کیلیے تیار ہے،یہ اس کا 1998 کے بعد پاک سرزمین کا پہلا دورہ ہوگا، دونوں ہی ممالک کیلیے یہ سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے گزشتہ برس ٹور ختم کرنے سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کو پہنچنے والے نقصان کے اثرات کو پاکستان کم کرنا چاہتا ہے دوسری جانب آسٹریلیا کی جانب سے بھی دیگر ٹیسٹ اقوام کو سپورٹ کرنے اور کرکٹنگ ورلڈ کو کچھ واپس لوٹانے کی ضرورت ہے۔

    آئی سی سی نے او ڈی آئی ٹیم آف دی ائیر کا اعلان کردیا،پاکستان کے کونسے کھلاڑی شامل

    آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ٹوڈ گرینبرگ نے کہاکہ تمام کھلاڑی سیریز میں حصہ لیں گے یہ ایک انتہائی اہم ٹور ہے جس میں ہماری ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچز کھیلنا ہیں، میری کھلاڑیوں سے بات ہوئی وہ دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف مختلف کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کو آزمانا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آسٹریلینز ہونے کے ناطے ہماری یہ ڈیوٹی ہے کہ بڑے پیمانے پر انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ جاری رکھنے کو یقینی بنائیں، ہم صرف یہ توقع نہیں کرسکتے کہ دنیا بھر کی ٹیمیں آسٹریلیا کا ہی ٹور کرتی رہیں، نہ ہی ہم اس قسم کی کمٹمنٹ دوسروں سے کرسکتے ہیں-

    یاد رہے کہ اس سے سے قبل کپتان پیٹ کمنز بھی تمام پلیئرز پر زور دے چکے کہ وہ اس ٹور کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے دستیابی ظاہر کریں۔

    دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپرمحمد رضوان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی پوری قوم آسٹریلیا کی ٹیم کوخوش آمدید کہنے کو تیار ہے آسٹریلیا ٹیم کی آمد کا احساس ابھی سے ہورہا ہے پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کرکٹ کے مداحوں کے لیے بڑی سیریز ہے۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ایشیز کا کامیاب دفاع کرنے والی آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم ایک مضبوط اور مشکل حریف ہے تاہم پاکستان کو اس سیریز میں ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا بابراعظم کی قیادت میں پاکستان نے 2021 میں تینوں طرز کی کرکٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔

    کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے مارچ اور اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سیریز میں شامل تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جبکہ تمام ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔

    پی ایس ایل7 : بیک اپ کیلئے 15 متبادل کرکٹرز منتخب

  • گنہگارانسان ہوں میں یہ کام نہیں کروں گا:محمد رضوان

    گنہگارانسان ہوں میں یہ کام نہیں کروں گا:محمد رضوان

    لاہور:لڑکیوں کے ساتھ تصاویر کیوں نہیں لیتے؟ رضوان نے وجہ بتادی ،محمد رضوان کہتے ہیں‌کہ میں تو ایک گنہگارانسان ہوں میں کسی کے لیے تکلیف کا سبب نہیں بننا چاہتا اور نہ ہی میں‌ اس عادت کو پسند کرتا ہوں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے لڑکیوں کے ساتھ تصاویر نہ بنوانے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    سوشل میڈیا پر رضوان کا ایک ویڈیو انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں خواتین کے ساتھ تصاویر نہ لینے سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس انٹرویو میں رضوان کا کہنا تھا کہ میرے لیے خواتین بہت قابل احترام ہیں اور میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ جب کوئی ماں یا بہن میرے ساتھ تصویر کھنچوانے کا کہتی ہے تو میں ان کے ساتھ تصویر کھنچواؤں، ان خواتین کا معیار میرے نزدیک بہت اعلیٰ ہے۔

    انہوں نے کہا اگر چہ میری خواہش ہے کہ اس عمل پر ہماری مداح ماں بہنیں مجھ سے خفا نہ ہوں لیکن اس کے باوجود کچھ چیزیں ایسی ہیں جن کے ذریعے میں خود کو محفوظ رکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔

    اس سے پہلے ایک موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنے پیغام میں عوام سے دعاؤں کی درخواست کردی۔

    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’نظام چلانے والی ذات صرف اللہ پاک کی ہے، آپ کے خواب آپ کو اس وقت تک جگائے رکھیں جب تک وہ پورے نہ ہوجائیں۔

  • محمد رضوان 2021 کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار:حسن علی،شاہین آفریدی اورباقی بھی پیچھے نہ رہے

    محمد رضوان 2021 کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار:حسن علی،شاہین آفریدی اورباقی بھی پیچھے نہ رہے

    لاہور:دلوں کی دھڑکن ،پاکستان کی شان:محمد رضوان 2021 کے سب سے قیمتی کھلاڑی قرار،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی جان ،دلوں کی دھڑکن جنہیں پاکسعتانی محمد رضوان کے نام سے یاد کرتے ہیں نے اس وقت کیلنڈر ایئر 2021 میں وکٹوں کے پیچھے 56 شکار کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ میں 455 رنز، ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 134 رنز اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں ریکارڈ ساز 1326 رنز بناکر سال کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔

    اس ایوارڈ کے لیے محمد رضوان کے علاوہ بابر اعظم، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کو نامزد کیا گیا تھا۔2021 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سال کے سب سے قیمتی کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے کے علاوہ سال کے بہترین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹر کا ایوارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

    محمد رضوان:

    محمد رضوان نے کہا کہ انہیں کیلنڈر ایئر 2021 کے سب سے قیمتی کرکٹر کا ایوارڈ جیتنے پر فخر ہے۔ وہ مطمئن ہیں کہ انہوں نے 2021 میں اپنی کارکردگی سے تمام فارمیٹس میں پاکستان کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں یہ ان کا ایک غیر معمولی سال تھا۔ سال کے آغاز میں ہی انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں سنچری بنا ڈالی اور پھر اسی اعتماد کے ساتھ باقی سال بھی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔

    9 ٹیسٹ میچز میں 41 وکٹیں حاصل کرنے پر فاسٹ باؤلر حسن علی کو سال کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس سال ایک مرتبہ ایک اننگز میں 10 وکٹیں جبکہ پانچ مرتبہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دو پلیئر آف دی میچ اور ایک پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈز بھی جیتے۔

    حسن علی:
    حسن علی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پانا ان کے لیے باعث فخر لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 2021 میں نہ صرف بین الاقوامی کرکٹ میں کامیاب واپسی کرنے میں کامیاب رہے بلکہ گزشتہ سال انہوں نے ٹیم کی مجموعی کامیابی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔حسن علی نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کرنا کیلنڈر ایئر 2021 میں ان کا یادگار لمحہ ہے۔

    بابراعظم
    پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو 6 ون ڈے میچز میں 2 سنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 405 رنز بنانے پر ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    شاہین شاہ آفریدی:
    24 اکتوبر کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں دبئی میں بھارت کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کے31 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے والے باؤلنگ اسپیل کو سال کا سب سے متاثرکن کارکردگی کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    محمد وسیم
    محمد وسیم جونیئر نے 2021 میں 45 وکٹیں لے کر ابھرتے ہوئے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اس میں 15 انٹرنیشنل وکٹیں بھی شامل ہیں۔

    ندا ڈار
    ندا ڈار کو 604 رنز بنانے اور 25 وکٹیں لینے پر سال کی بہترین خاتون کرکٹر قرار دیا گیا۔

    صاحبزادہ فرحان
    صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کپ میں 487 رنز، قومی ٹی ٹوئنٹی میں 447 رنز اور قائداعظم ٹرافی میں 935 رنز بنا کر ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    آصف یعقوب
    مسلسل دوسرے سال، پی سی بی کے ایلیٹ میچ آفیشلز نے آصف یعقوب کو امپائر آف دی ایئر منتخب کیا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا نمیبیا کے ڈریسنگ روم کا دورہ کرکے ان کے کھیل کی تعریف کرنے پر اسپرٹ آف کرکٹ کا ایوارڈ ملا ہے۔

    رمیز راجہ، چیئرمین پی سی بی:
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی کی طرف سے ہر ایوارڈ جیتنے والے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ تمام کھلاڑی داد و تحسین کے مستحق ہیں، جنہوں نے 2021 کے دوران شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور پاکستانی کرکٹ شائقین نے ان کی اس کارکردگی کا بڑے پیمانے پر اعتراف بھی کیا ہے۔

  • ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل

    ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل

    لندن :ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل ،اطلاعات کے مطابق اس سال پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

    اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے پلیئرز آف دی ایئر کی نام زدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کے چناؤ کے لیے نامزد 4 کھلاڑیوں میں پاکستان کے محمد رضوان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر، سری لنکا کے ہسارنگا اور آسٹریلیا کے مچل مارش کے نام بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لیے ایک اور اعزاز کا اعلان ہوا ہے ، اطلاعات ہیں‌ کہ برطانیہ کے کاؤنٹی کرکٹ کلب سسکس نے پاکستان کے وکٹ کییر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

     

    سسکس کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہمیں یہ بتا کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کے ایک کلینڈر ائیر میں 2000 رنز بنانے والے قومی بلے باز نے بھی سسکس کاؤنٹی کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2022 کے شاندار سیزن کی جانب دیکھ رہا ہوں۔

    محمد رضوان کے سسکس کرکٹ کے ساتھ معاہدے پر انگلش ویمن ٹیم اور سسکس کی کرکٹر سارہ ٹیلر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا تھا۔

  • لاہور آلودگی ،صوبائی وزیرماحولیات نے عالمی اداروں کی رپورٹ کو فیک قرار دیا

    لاہور آلودگی ،صوبائی وزیرماحولیات نے عالمی اداروں کی رپورٹ کو فیک قرار دیا

    پنجاب کے وزير ماحولیات محمد رضوان نے عالمی اداروں کی رپورٹس کے اعداد و شمار کو فیک نیوز قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے اپنی ہی حکومت کے فیصلے کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں تین روز اسکول اور کالج بند کرنے کی ضرورت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور میں اسموگ نہیں ہے، صرف شہر کو بد نام کیا جا رہا ہے اور چند لوگ فضائی آلودگی کا شور مچا کر لاہور کا نام خراب کر رہے ہیں آلودگی پر عالمی رپورٹس کو نہیں مانتا، عالمی اداروں کی رپورٹس جعلی ہیں۔

    جن کو مریم نواز نےشادی پربلایا انہوں نے ہی گانے کی ویڈیووائرل کردی:یہ اچھی روایت…

    وزیر ماحولیات نے لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال پر عالمی تنظیموں کی رپورٹس کے اعداد و شمار کو فیک نیوز قرار دیا اور کہا کہ نومبر میں صرف 7 ہزار 217 افراد دمہ، ناک کان، گلے اور دیگر بیماریوں سے متاثر ہوئے، اگر اسموگ ہوتی تو بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ محکمہ صحت پنجاب کے جاری اعداد و شمار میں بیماریوں کا پھیلاؤ معمول کے مطابق قرار دیا۔

    محمد رضوان کا کہنا تھا کہ رواں سال مارچ میں اسموگ نہیں تھی، تقریبا 98 ہزار مریض مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے، لاہور میں آج پرٹیکیولیٹ 318 ہے، اس میں اسموگ نہیں صرف فضائی آلودگی شامل ہے، ہمارے پاس افرادی قوت کم ہے۔

    واضح رہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق یومیہ جائزہ لینے والی امریکی تنظیم نے نومبر کے مہینے میں لاہور کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا تھا۔ آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں لاہور دوسرے نمبر پر تھا۔

    فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے آئی کیو ایئر نے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

    ماحولیاتی آلودگی کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’اے کیو آئی‘ نے ہوا کے معیار کے لحاظ سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست مرتب کی تھی، جس میں پہلے نمبر پر بھارتی دارالحکومت دہلی، دوسرے نمبر پر لاہور جب کہ کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔

    ساتھی اداکاراؤں کی نازیبا ویڈیو بنوانے کے الزام میں خوشبو کے خلاف مقدمہ درج

    ’ایئر کوالٹی انڈیکس‘ میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو ہوا کے معیار کا تناسب 339 ہونے پر دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا تھا یہ تناسب صحت مند فضا کے لیے درکار تناسب سے بہت زیادہ آلودہ ہے جس سے سانس کی بیماریاں عام ہونے کا خدشہ ہے۔

    فہرست میں بتایا گیا تھا لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 170 سے 220 کے درمیان ہے، اس طرح آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ، بوسنیا کا شہر سراجیو تیسرے اور سائبیریا کا بلغراد چوتھے نمبر پر ہے دیگر شہروں میں شنگھائی، کلکتہ، ممبئی اور کابل شامل ہیں۔

    ماہرین کے مطابق ان شہروں میں صرف ہوا کے معیار کا تناسب ہی بہت خراب نہیں بلکہ ہوا میں موجود ’فائن پارٹیکلز‘ کی مقدار بھی بہت کم تھی۔ ماہرین ہوا کے معیاری اور صحت مند ہونے کو ایک انڈیکس سے ظاہر کرتے ہیں جسے ’ایئر کوالٹی انڈیکس‘ کہا جاتا ہے۔

    مسافرٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ نجی کمپنیوں کی عدم دلچسپی کا شکار