Baaghi TV

Tag: محکمہ موسمیات

  • عید کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    عید کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے عید کے دنوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت راولپنڈی اور گردونواح میں سحری کے وقت سے جاری بارش نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا ہے، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی کی ہلکی لہر بھی واپس آ گئی ہے، سیاحتی مقامات مری اور گلیات میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو سرد بنا دیا ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے،استور، ہنزہ، خنجراب پاس اور وادی نیلم میں برفباری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے عید تک جاری رہ سکتا ہے، جس سے عید کے دنوں میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے-

    ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 25 مارچ تک ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 25 مارچ تک اسلام آباد، پنجاب ،خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، بلو چستان میں 23 مارچ تک آندھی، تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہیں جبکہ کراچی، حیدرآباد ، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

    مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال اور علی لاریجانی کا قتل،تحریر:فائز رحمان

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل گیا ہے 18 سے 20 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش جبکہ چند مقامات پر ثرالہ باری متوقع سکتی ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    علاقہ مکینوں کے مطابق لانڈھی اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں اچانک جھٹکے محسوس ہوئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شہر کے جنوب میں 4.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیازلزلے کا مرکز کراچی سے تقریباً 100 کلومیٹر جنوب میں سمندر میں تھا زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ یہ زلزلہ 1 بج کر 27 منٹ پر ریکارڈ ہوا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس کی فضا قائم رہی۔

    جب نظام میں خرابی ہو تو اس کے اثرات پورے ملک پر ہوتے ہیں،حافظ نعیم

    پاکستان کے جوابی حملوں کا خوف، افغان طالبان عہدیدار کابل سے فرار

    حالیہ جنگ:روس ایران کو انسانی امداد بھیجنے والا پہلا ملک بن گیا

  • محکمہ موسمیات کی عید کے چاند  کے حوالے سے نئی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی عید کے چاند کے حوالے سے نئی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے عید کے چاند کی پیدائش کے حوالے سے نئی پیشگوئی کردی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ اسی روز چاند نظر آنا ممکن نہیں چاند 19 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ غروب آفتاب تک چاند کی عمر صرف 12 گھنٹے کے قریب ہوگی۔

    انہوں نے بتایا کہ عام طور پر چاند ٹیلی اسکوپ کے ذریعے تب نظر آتا ہے جب اس کی عمر 14 گھنٹے یا اس سے زیادہ ہو، اس لیے 12 گھنٹے عمر والے چاند کو دیکھنا سائنس کے مطابق ممکن نہیں، حتیٰ کہ ٹیلی اسکوپ کے ذریعے بھی دیکھنا مشکل ہے اور عام آنکھ سے تو بالکل ناممکن ہے، اس سال رمضان کے مکمل 30 روزے ہونے کے امکانات زیادہ ہیں اور پہلی شوال یعنی عید ممکنہ طور پر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی، تاہم اس کا حتمی اعلان صرف رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔

    پاکستان میں پیٹرولیم سپلائی مستحکم ہے،محمد اورنگزیب

    دوسری جانب وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر جمعہ ،ہفتہ ،اتواراورپیر کو چھٹی ہوگی۔

    امریکی سٹی بینک کی شاخوں پر دبئی اور منامہ میں حملہ

  • ایران میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد  پاکستان کا فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ

    ایران میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کے بعد پاکستان کا فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ

    پاکستان کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں تیل کی تنصیبات پر حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آلودگی ہوا کے ذریعے پاکستان کے مغربی علاقوں تک پہنچ سکتی ہے جس سے فضائی معیار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی موجودہ صورتحال کے باعث ہوائیں آلودہ ذرات کو پاکستان کے مغربی حصوں کی طرف لے جا سکتی ہیں جس سے وہاں کی فضا مزید خراب ہو سکتی ہے ایک مغربی سلسلہ پیر کی شام ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 12 مارچ تک برقرار رہ سکتا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، کوہستان، چترال، سوا ت، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

    مجتبیٰ خامنہ ای کا بطور سپریم لیڈر انتخاب ایران کا داخلی معاملہ ہے، چین

    ایران پاکستان کا مغربی ہمسایہ ملک ہے، 28 فروری کو ہونے والے حملوں کے بعد امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جنگ کی صورتحال میں ہے ان حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کر دیا گیا تھا،7 مارچ کو تہران میں آئل ریفائنریوں اور ایندھن کے ڈپو پر بڑے فضائی حملوں کے بعد شہر پر زہریلا دھواں چھا گیا جبکہ اتوار کو سیاہ اور تیل آلود بارش بھی رپورٹ ہوئی، تیل کی تنصیبات سے اٹھنے والے گھنے سیاہ دھوئیں نے کئی علاقوں میں سورج کی روشنی کو بھی مدھم کر دیا۔

    افغان طالبان کا ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں کو کابل کے ڈپلومیٹک انکلیو میں پناہ دینے کا انکشاف

    امریکی نشریاتی ادارے کے نمائندے فریڈرک پلیٹگن نے تہران کے شہرن آئل ڈپو کی صورتحال کو ‘قیامت خیز منظر’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کی فضا میں سانس لینا انتہائی زہریلا محسوس ہو رہا ہے،جبکہ ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے بھی شہریوں کو صحت کے شدید خطرات سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ فضا میں خارج ہونے والی زہریلی گیسیں، سلفر اور نائٹروجن آکسائیڈ جلد اور پھیپھڑوں کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔

    ایران کیخلاف امریکا واسرائیل جنگ:چین کا خصوصی ایلچی ثالثی کے لیے سعودی عرب پہنچ گیا

  • رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا

    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن آج ہو گا

    آج سال 2026 کا پہلا مکمل چاند گرہن دیکھنے کو ملے گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں چاند گرہن کا آغاز دوپہر 1 بج کر 44 منٹ پر ہوگا، جبکہ چاند پر گرہن اثر انداز ہونا دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر شروع ہوگا مکمل گرہن کا آغاز شام 4 بج کر 5 منٹ پرہوگا اور شام 5 بج کر 45 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچے گا اور یہ شام 6 بجکر 17 منٹ پر اختتام کو پہنچے گا، پاکستان میں چاند طلو ع ہوتے وقت یہ گرہن جزوی طور پر دیکھا جاسکے گا، چاند گرہن رات 7 بجکر 23 منٹ پر مکمل طور پر ختم ہو جائے گامکمل چاند گرہن کو ’بلڈ مون‘ بھی کہا جاتا ہے۔

    پاکستان کے علاوہ مشرقی بھارت اور آندامان و نکوبار جزائر کے کچھ حصے مکمل گرہن کے اختتام سے قبل اسے دیکھنے کے اہل ہوں گے بحرالکاہل، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، مشرقی ایشیا اور مغربی شمالی امریکا میں بہترین نظارہ ہوگا جبکہ یورپ اور افریقہ کے بیشتر حصوں میں چاند افق کے نیچے ہونے کی وجہ سے نظر نہیں آئے گا۔

    حزب اللہ کا اسرائیلی ایئربیس پر ڈرونز سے حملہ

    واضح رہے کہ چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان سیدھی لائن میں آ جاتی ہے، اور زمین سورج کی روشنی کو چاند تک پہنچنے سے روکتی ہے بعض اوقات سورج کی روشنی زمین کے ماحول سے گزر کر چاند تک پہنچتی ہے، جس سے چاند پر گہرا اور سنہری سرخ رنگ نمودار ہوتا ہے۔

    پاکستان سےعازمین حج کے لیے فلائٹ شیڈول جاری

  • ملک کے بیشتر علاقوں  میں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، زیریں خیبرپختونخوا اور تھل کے علاقوں میں شام اور رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،صوبہ بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، پشین، مسلم باغ، ژوب، زیارت، بارکھان، سبی اور قلات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ساحلی اضلاع کیچ، پنجگور، واشک، خاران، خضدار اور گوادر میں بھی طوفانی ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 17 فروری کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث سندھ بالخصوص کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور معمول سے تیز گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان ہے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ منگل تک جاری رہ سکتا ہے۔ اعلامیے کے مطابق کرم، بنوں، شمالی و جنوبی وزیرستان، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش متوقع ہے، جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • ملک کے  مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی  پیشگوئی

    ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی اور مغربی حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 16 فروری کو ملک کے مغربی علاقوں میں ایک کمزور موسمی سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث مختلف شہروں میں بارش ہو سکتی ہے،16 اور 17 فروری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور گردونواح کے علاقوں میں بارش متوقع ہے، 17 فروری کو کراچی، گوادر، پسنی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور سکھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے16 فروری کی رات سے 17 فروری تک وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش متوقع ہے، اس دوران ڈیرہ غازی خان اور شمالی بلوچستان کے بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے-

    خطرناک اور تباہ کن زلزلے کی پیشگوئی

    آزادی پسند عوام نے بی این پی کو کامیاب بنایا،طارق رحمان

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کا امکان

  • ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہےچترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بونیر، پشاور، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، بنوں، باجوڑ، مہمند اور خیبرمیں بارش کی توقع ہے۔

    ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہو گئی ہیں،آج سے بارش و برفباری کی توقع ہے، خیبرپختونخوا میں آج سے کل تک بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے مری اور گلیات میں آج سے کل تک بارش وبرفباری کاامکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    اورکزئی، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش کا امکان ہے، کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، قلات، تربت، چاغی، گوادر اور خاران میں بارش کا امکان ہے ژوب اور موسیٰ خیل میں بھی چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پربارش کا امکان ہے،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و برفباری کی توقع ہے۔

  • ملک علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع

    ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گا۔

    بارش اور برفباری کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے 8 سے 10 فروری تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، 9 سے 10 فروری کے دوران فیصل آباد ڈویژن میں بھی گھنے بادلوں سمیت بارش ہونے کی توقع ہے۔

    بلوچستان کے 19 اضلاع میں آج ہلکی بارش جبکہ چمن، پشین، قلعہ عبد اللہ، قلعہ سیف اللہ اور زیارت میں پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی آج سے منگل تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پشاور سمیت صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں آج رات سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہےکراچی میں بھی مطلع ابرآلود رہنے اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، ِاسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، پشاور میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    دیر، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد، باجوڑ، اورکزئی، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیر ستان میں بارش ہو گی،صوبے کے بالائی اضلاع میں پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔