Baaghi TV

Tag: محکمہ موسمیات

  • پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم  گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا-

    محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے تاہم بعد از دوپہر مری، گلیات، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ اور نارووال میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے، ا سلام آباد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا ،شام کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شام اور رات کو خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شہر نوکنڈی میں سب سے زیادہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، دا لبندین، جیکب آباد اور دادو میں 44، سکھر 43 ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا اور چلاس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، مظفرآباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور گلگت میں پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، شمالی اور مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان، جبکہ شمالی اور مشرقی بلوچستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی توقع ہے آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد اور مظفرآباد میں کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 27، کراچی میں 30، گلگت میں 23 جبکہ مری میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور صبح اور رات میں کہیں کہیں بونداباندی کا امکان ہے شہر کا موسم مرطوب، مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہےہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، شہر میں صبح اور رات میں کہیں کہیں بونداباندی کا بھی امکان ہے جبکہ تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

  • بارشوں کا مغربی سسٹم ملک میں داخل ،ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    بارشوں کا مغربی سسٹم ملک میں داخل ،ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    آج بارشوں کا مغربی سسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگیا،محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سےمون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے جو یکم جولائی سے مون سون بارشوں کا سبب بنے گا ان سسٹمز کے ملاپ سے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے،بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے مشرقی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس سے جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا،30 جون کی شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو سکتا ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق یکم سے 6جولائی تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری میں بارشوں کا امکان ہے، گلیات،کشمیر ، گلگت بلتستان اور سندھ میں بھی موسلاد ھاربارشوں کا امکان ہے، بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے مشرقی حصوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس سے جولائی کے پہلے ہفتے میں مون سون کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا-

    دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) نے آئندہ ہفتے کے دوران متوقع موسمی صورتحال کا پیشگی جائز ہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یکم سے 6 جولائی کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا پہلا باقاعدہ اسپیل متوقع ہے، جس کے باعث بعض علاقو ں میں موسلا دھار بارش، شہری سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق موجودہ موسمی صورتحال این ای او سی کی جانب سے 3 سے 4 ماہ قبل جاری کیے گئے موسمی جائزے کے عین مطابق ہےممکنہ موسمی خطرات سے متعلق تمام وفاقی، صوبائی اور ضلعی اداروں کو بروقت آگاہ کیا جا رہا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، جہلم، چکوال اور اٹک میں یکم سے 6 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار کے بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے ملتان، بہاولپور، بہاولنگر ، لودھراں، خانیوال، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر اور میانوالی میں 3 سے 5 جولائی کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں یکم سے 5 جولائی تک بالائی اور پہاڑی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ اور ملحقہ علاقوں میں مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں یکم سے 5 جولائی کے دوران شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی سطح پر سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، دیامر، غذر، شگر اور گھانچے کے رہائشیوں اور مسافروں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ مظفرآباد، وادی نیلم، راولاکوٹ، باغ، حویلی، پونچھ، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں یکم سے 6 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے بلوچستان کے ژوب، شیرانی، بارکھان، سبی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد اور ڈیرہ بگٹی میں یکم سے 4 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ سندھ کے لاڑکانہ، سکھر، جیکب آباد، دادو، کشمور، گھوٹکی، شکارپور، خیرپور، شہید بینظیر آباد اور نوشہرو فیروز میں 3 اور 4 جولائی کو بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ موسلا دھار بارش کے دوران نشیبی علاقوں، انڈر پاسز اور برساتی نالوں کے قریب غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں سیاح، مسافر اور مقامی انتظامیہ موسمی صورتحال سے مسلسل باخبر رہیں اور این ڈی ایم اے سمیت متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں عوام بروقت موسمی اطلاعات اور حفاظتی ہدایات کے لیے ’پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ‘ موبائل ایپ سے استفادہ کریں، جبکہ تمام صوبائی اور ضلعی اداروں کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک جبکہ چند علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں درجہ حرارت 46 سے 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ہے پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44 اور کم سے کم 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے، جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب کم ہو کر 30 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت مزید محسوس کی جا رہی ہے۔

    پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، چارسدہ، مردان اور دیگر میدانی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مزید گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ آج شام کے اوقات میں چارسدہ، مردان، کوہاٹ اور بنوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے سوات، دیر، کوہستان اور شانگلہ سمیت بالائی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جس سے ان علاقوں میں موسم نسبتاً خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

    بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور شدید گرم رہے گا کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40، قلات میں 35، زیارت میں 30، ژوب میں 39، سبی میں 47، تربت میں 40، نوکنڈی میں 48 اور چمن میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں بالترتیب 33 اور 34 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔

    ادھر لاہور میں بھی گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گامحکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ ہیٹ ویو کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔

  • مون سون : ملک کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی

    مون سون : ملک کے مختلف علاقوں میں یکم جولائی سے بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جولائی سے شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں مون سون کا باقاعدہ آغاز یکم جولائی سے متوقع ہے، جس کے تحت ملک کے شمال مشرقی علاقوں، پنجاب اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے، مون سون ہوائیں ابتدائی طور پر شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر کے علاقوں کو متاثر کریں گی، جبکہ یکم جولائی سے پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی حصوں میں بارشیں شروع ہو سکتی ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں فی الحال مون سون کے آغاز کے امکانات کم ہیں اور 5 جولائی تک صوبے میں نمایاں بارشوں کی توقع نہیں ہے، خلیج بنگال میں بننے والا کم دباؤ کا نظام آئندہ دنوں میں سندھ تک پہنچ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں بارشیں ہو سکتی ہیں،رواں مون سون سیزن کے دوران کراچی سمیت سندھ میں معمول سے کم بارشیں ہونے کا امکان ہے ، بھارت میں بھی جون کے دوران معمول سے 43 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کا اثر خطے کے موسمی نظام پر پڑ سکتا ہے۔

  • اسلام آباد اور  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جبکہ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

    زلزلے کے جھٹکے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع اور اسلام آباد میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیاشیری کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    پاکستان محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ 22 جون 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 22 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 جبکہ اس کی گہرائی 215 کلو میٹر تھی،زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا، جس کے نقاط شمالی عرض البلد 36.44 ڈگری اور مشرقی طول البلد 70.70 ڈگری ریکارڈ کیے گئے-

    ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے زلزلے کے بعد الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی نے کہا ہے کہ عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے زلزلے بارے رپورٹ جاری کردی،ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال, میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی متعلقہ انتظامیہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔

  • لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    لاہور ،اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور شہر میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ہےخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ راولپنڈی، مری، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہےکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس سے موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے، تاہم صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جہاں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہےملک کے مختلف علاقوں میں متوقع آندھی اور بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہوسکتی ہے، جس سے حالیہ گرمی کی شدت میں کچھ حد تک کمی آئے گی۔

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بعض مقامات پر بارش کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم ملک کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعد ازدوپہر تیز ہوائیں اور آندھی چلنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،جنوبی پنجاب،جنوبی بلوچستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم بعد ازدوپہر مری، گلیات، جہلم ، قصور،ملتان ، راجن پور، رحیم یار خان ، ڈی جی خان اور بہاولپورمیں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان تاہم شمالی اور مغر بی اضلا ع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارکھان ، ڈیرہ بگٹی ، نصیر آباد اور خضدار میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمور، جیکب آباد، شکارپور، لاڑکا نہ اور دادو میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے جبکہ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقا ما ت پر بارش کی توقع ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔

  • ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی،اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج مزید بارش کا امکان ہے آج رات خیبر پختونخوا، کشمیر،جنوبی پنجاب،بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج گرم اور مرطوب موسم کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے پشاور میں آج موسم گرم رہے گا جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کا امکا ن ہے پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ اور چارسدہ میں تیز بارش متوقع ہے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی موجود ہے جبکہ پی ڈی ایم اے نے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور خراب موسم کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق سوات، چترال، کوہستان، مالاکنڈ اور باجوڑ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور اور کرم کے مختلف مقامات پر بھی بارش متوقع ہےپی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان کے حساس علاقوں میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے ادارے نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ تیز ہوائیں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی فصلوں، بجلی کی تنصیبات اور کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں کسانوں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی صورتحال سے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے شمال مشرقی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا ژوب، شیرانی، زیارت، کوہلو، نصیر آباد، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، ہرنائی، سبی، بارکھان، خضدار اور ڈیرہ بگٹی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےشہری خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ندی نالوں اور پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

  • کراچی میں  گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا خدشہ، الرٹ جاری

    کراچی میں گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا خدشہ، الرٹ جاری

    کراچی میں 18 جون کو طوفانی موسم، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے خدشے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ دنوں کے دوران گرد آلود ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان موجود ہے، جس کے باعث 18 جون تک الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ موسمی صورتحال کے پیش نظر پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے احتیاطی اقدامات شروع کرتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام آپریشنل شعبوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایپرن اور ٹارمک پر کھڑے فکس ونگ اور روٹری ونگ طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، جبکہ ڈھیلے آلات اور دیگر سامان کو بھی محفوظ بنایا جائے تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکےاس کے علاوہ برقی تنصیبات اور کیبلز کی مکمل جانچ، فالو می گاڑیوں کی فعالیت برقرار رکھنے، اور ایئر فیلڈ لائٹس اور پٹس کی سروس ایبلٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے تمام متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے اور محفوظ فضائی آپریشنز کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔