Baaghi TV

Tag: محکمہ موسمیات

  • محکمہ موسمیات کی شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے شعبان المعظم کے چاند سے متعلق پیشگوئی کی ہے کہ یکم شعبان 1447 ہجری بروز بدھ 21 جنوری 2026 کومتوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شعبان المعظم کا چاند 19 جنوری 2026 کو رات 12 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوگا، تاہم 19 جنوری کی شام کراچی سمیت ملک کے کسی بھی حصے میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں،غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر 17 سے 18 گھنٹے کے درمیان ہوگی جبکہ اتنی کم عمر میں چاند کا نظر آنا ممکن نہیں،رویت کے لیے چاند کی عمر کم از کم 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتی ہے غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے 40 منٹ ہو گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں چاند غروبِ آفتاب کے بعد 32 سے 33 منٹ تک افق پر موجود رہے گا، جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں یہ دورانیہ 30 سے 31 منٹ ہوگا، مطلع صاف یا جزوی ابر آلود ہونے کے باوجود رویت ممکن نہیں ہوگی29 رجب کو بھی ملک بھر میں چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے، اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ ارسال کر دی گئی ہےحتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی۔

    پاکستانی ویمن کرکٹر عمائمہ سہیل رشتہ ازدواج میں منسلک

    مستفیض الرحمٰن کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

    نو مئی کیسز کا فیصلہ سنانے والے جج کا لاہور سے تبادلہ

  • مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل،صوبے میں بارش اور برفباری

    مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل،صوبے میں بارش اور برفباری

    مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں صوبے کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہو چکا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چمن میں 15 ملی میٹر، جیوانی میں 13 ملی میٹر، کوئٹہ کے علاقے سمونگلی میں 7 ملی میٹر، کوئٹہ کے شہری علاقوں میں 6 ملی میٹر، اورماڑہ میں 3 ملی میٹر، پشین میں 2.5 ملی میٹر، پنجگور میں 2 ملی میٹر، دالبندین میں 1.3 ملی میٹر، قلات میں 1.0 ملی میٹر جبکہ گوادر میں 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    ادھر ضلع قلعہ عبداللہ، کان مہترزئی، توبہ کاکڑی، چمن، پشین اور مسلم باغ کے بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں یکم جنوری تک بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری رہنے کا امکان ہے۔

    جونیئر اسکواش چیمپئن شپ : پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیت لیا

    کسانوں اور مقامی آبادی نے حالیہ بارش کو امید کی کرن قرار دیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور آئندہ دنوں میں مزید بارش اور برفباری کے امکانات موجود ہیں جو اگر مسلسل رہے تو بلوچستان میں جاری خشک سالی کے اثرا ت کسی حد تک کم ہو سکتے ہیں۔

    قائداعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے، شیخ خلیل الرحمن چاولہ

  • کراچی:محکمہ موسمیات کی 30 دسمبر کو بارش کی پیشگوئی

    کراچی:محکمہ موسمیات کی 30 دسمبر کو بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 دسمبر کو شہر قائد میں رات کو بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ 30 دسمبر کو شہر میں مطلع ابرآلود رہے گا اور رات کو بونداباندی اور ہلکی بارش کا امکان ہےشہر میں بارش کے نتیجے میں کم سے کم پارہ 11 ڈگری تک گرسکتا ہے جب کہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مزید کم ہو کر 25 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

    کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 3 روز کے دوران شہر میں خشک موسم اور راتیں سرد رہنے کا امکان ہے30 دسمبر کو دیہی سندھ کے علاقے دادو، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹہ میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    اٹلی: حماس کو فنڈنگ کے شبہے میں 9 افراد گرفتار

    ملک بھر میں جاری سردی کی لہر برقرار ہے،آج پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود سے ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم شمالی اور مغربی بلوچستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس کے علاوہ پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی اضلاع میں صبح اوررات کے اوقات درمیانی سے شدید دھند کی توقع ہے۔

    50 روپے کیلیے بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

    اتوار کو ملک میں کہیں برف باری یا بارش ریکارڈ نہیں ہوئی، آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق آج آزاد کشمیر کا علاقہ لہہ منفی 9 درجہ حرارت کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا،گلگت بلتستان کا شہر اسکردو بھی منفی 6 درجہ حرارت کے ساتھ سرد ترین علاقوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا جب کہ گوپس میں درجہ حرارت منفی 5، گلگت میں منفی 4، قلات، دیراور استور میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

    نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

  • مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد،بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    مغربی ہواؤں کے نئے سلسلے کی آمد،بارش اور برفباری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے-

    پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 29 دسمبر کو ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث مختلف علاقوں میں موسمی تبدیلیاں متوقع ہیں بلوچستان کے متعدد اضلاع میں 29 سے 31 دسمبر کے دوران بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، 30 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ اسلام آباد، مر ی، گلیات اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں 30 دسمبر سے 2 جنوری تک بارش کی توقع ہے

    محکمہ موسمیات کے مطابق شدید برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے، جبکہ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفانی تودے گرنے کا خدشہ موجود ہے،اسی دوران کراچی میں بھی موسمِ سرما کی پہلی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو 30 دسمبر کو متوقع ہے اور اس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    دوستی، انسان سے انسان تک کا خاموش سفر.تحریر:جان محمد رمضان

    دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے بھی متوقع خراب موسم کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 29 دسمبر سے یکم جنوری تک بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہےکوئٹہ، زیارت، چمن اور دیگر بلند علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں تیز بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے،آندھی، گرج چمک اور برفباری کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سیاحوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کسان اپنی زرعی سرگرمیوں کو موسم کی صورتحال کے مطا بق ترتیب دیں تاکہ ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

    پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں کمیشننگ پریڈ، ملکی و غیر ملکی کیڈٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ

  • اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

    اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد اور قریبی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شمالی و مغربی بلوچستان، خیبرپختونخوا (کے پی)، گلگت بلتستان، کشمیر اور پوٹھوہار میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے اسلام آباد اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مشرقی پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند یا اسموگ برقرار رہنے کا خدشہ ہے۔

    سیاحتی علاقوں مری، گلیات، ناران، کاغان سمیت بالائی علاقوں میں بھی برف باری کی پیش گوئی کی ہے اور مذکورہ علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن کا خطرہ ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے شمالی اضلاع میں بارش اور بعض علاقوں میں گرج چمک کا امکان ہے تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا اور صوبے کے بالائی اضلاع میں جزوی ابر آلود موسم ہوگابلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر بھی برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برف باری سے سفری مشکلات کا خدشہ ہے۔

  • 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی

    20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مغربی و شمالی علاقوں میں 20 سے 22 دسمبر تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آنے والے چند دنوں کے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کر دی، جس کے مطابق ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں 20 سے 22 دسمبر کے دوران بارشوں اور برفباری کے امکانات ہیں،مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہو گا اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی 19 اور 20 دسمبر کو بارش ہو سکتی ہے جبکہ بعض مقامات پر شدید برفباری کا امکان ہے۔

    چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ سمیت مختلف اضلاع میں 19 دسمبر کو بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے 20 دسمبر کی رات سے 21 دسمبر کے دوران مری اور گلیات میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں 20 اور 21 دسمبر کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کا خدشہ ہے۔

  • کراچی میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی

    کراچی میں سردی میں اضافے کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں 8 دسمبر سے قدرے سرد ہوائیں چلنے کے نتیجے میں خنکی بڑھ سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان پر اثرانداز ہونے والے مغربی سلسلے کے سبب منگل سے شہرکے درجہ حرارت میں دوبارہ ایک تا 2 ڈگری کمی متوقع ہے، جس کی وجہ سےموسم خنک ہوسکتا ہے، کراچی میں 8 دسمبر سے قدرے سرد ہوائیں چلنے کے نتیجے میں خنکی بڑھ سکتی ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ کراچی نے کہا کہ مغربی سلسلے کی وجہ سے بلوچستان میں سرد موسم کراچی پر اثرانداز ہوسکتا ہے اور شہر میں بیشتر اوقات شمال مشرقی بلوچستان کی ہوائیں خنکی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں، کراچی میں دسمبر کے وسط تک سردی کی انتہائی لہر کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم کم سے درجہ حرارت 12 سے 14 اور زیادہ سے زیادہ 27 تا 29 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے،ملک میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے سسٹم کے نتیجے میں کراچی میں فی الوقت بارش کا امکان نہیں ہے۔

  • سمندری طوفان ’شکتی‘ میں شدت، ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

    سمندری طوفان ’شکتی‘ میں شدت، ساحلی علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں کا امکان

    محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’شکتی‘ مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور کراچی سے تقریباً 390 کلو میٹر جنوب، جنوب مغرب میں موجود ہے۔

    محکمۂ موسمیات کے مطابق طوفان کے زیرِ اثر آج بدین، ٹھٹہ، سجاول، جامشورو، حب، لسبیلہ، آواران، کیچ اور کراچی کے کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق طوفان شکتی شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں موجود ہے اور مزید شدت اختیار کرتے ہوئے شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے۔ یہ طوفان کل تک شمال مغربی اور وسطی شمالی بحیرۂ عرب کے قریب پہنچ جائے گا۔بعد ازاں طوفان اپنا رخ مشرق اور شمال مشرق کی طرف موڑے گا اور اگلے 24 گھنٹوں میں بتدریج کمزور ہونا شروع ہو جائے گا۔

    محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے ساحلی علاقوں کے قریب سمندر میں شدید طغیانی رہ سکتی ہے، ہوائیں 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی جبکہ جھکڑ کی رفتار 55 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔محکمہ نے ماہی گیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

    بھارت شاید پاکستان کے دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تباہ کاریوں کو بھول گیا ،ترجمان پاک فوج

  • سندھ میں 2 اکتوبر تک بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

    سندھ میں 2 اکتوبر تک بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جنوب مشرقی سندھ میں آج رات سے 2 اکتوبر تک مختلف مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ اور دیگر اضلاع میں بارش اور آندھی ہو سکتی ہے، جب کہ بعض علاقوں میں معتدل سے تیز بارش کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمزور ڈھانچوں، کچے گھروں اور بجلی کے پولز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ تیز ہوا اور آسمانی بجلی کے باعث گاڑیوں اور سولر پینلز کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر اور کمزور ڈھانچوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ حکام کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت دی گئی ہے۔

    اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ منگل کو کراچی میں گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، تاہم سمندری ہوائیں بند ہونے سے شہر میں حبس کی کیفیت برقرار ہے۔محکمہ موسمیات نے مزید خبردار کیا کہ خلیج بنگال میں بننے والا سمندری طوفان بحیرہ عرب کی طرف بڑھ رہا ہے، جو بھارتی گجرات سے آگے بڑھتے ہوئے بحیرہ عرب میں داخل ہوگا اور اس کے اثرات جنوب مشرقی سندھ، زیریں سندھ اور کراچی سمیت ساحلی علاقوں پر پڑیں گے۔

    دوسری جانب اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں موسم خشک، جبکہ چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ پنجاب اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، کشمیر میں خشک جبکہ گلگت بلتستان میں جزوی ابرآلود موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    آزاد کشمیر میں سیاسی سسٹم فعال ہے، انتشار معیشت کو نقصان دیتا ہے،ترجمان پاک فوج

    یمن کے میزائل حملے، تل ابیب ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل

    یمن کے میزائل حملے، تل ابیب ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل

    شہباز شریف کا غزہ کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیر مقدم

  • بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

    بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی،ہےجبکہ،بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد میں بھی موسم خشک اور گرم ر ہے گاجہلم اور چکوال میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہےآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

    کپل شرما کو 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس

    واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے گزشتہ روز کہا کہ مون سون کا سیزن ختم ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے کسی بارش کا امکان نہیں، سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اب نکلنا شروع ہو گیا ہے-چناب میں مرالہ سے لے کر پنجند تک پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، پانی کا لیول اب کم ہو رہا ہے، بند توڑنا نہیں پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ علی پور، ملتان اور جلال پور میں لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے۔

    موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند