Baaghi TV

Tag: محکمہ موسمیات

  • ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےاس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی / جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، مری، گلیات، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین، فیصل آباد، لیہ، بھکر، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں بارش کی توقع ہے،خانیوال، بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقاما ت پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے بارکھان، رکھنی، کوہلو، موسی ٰخیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، سبی، قلعہ عبداللہ،کوئٹہ، زیارت، بولان، ژوب، قلات اور مستونگ میں بارش جبکہ خضدار اور گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

    سندھ کے ساحلی علاقوں سمیت کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے، تھرپارکر، عمر کوٹ، مٹھی، سانگھڑ اور میر پور خاص میں بارش ہونے کی توقع ہےدیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، خیبر، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، ہنگو، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اورکرم میں بارش کا امکان ہے جبکہ وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہےگلگت بلتستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5 سے 11 جولائی کے دوران موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیش نظر پراوِنشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق مسلسل بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ اور لینڈسلائیڈنگ کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال، دیر، سوات، بونیر، ملاکنڈ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، کولائی پالس کوہستان، تورغر، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پشاور، مردان، نوشہرہ، کوہاٹ اور ڈی آئی خان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جبکہ دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، دیر، چترال، شانگلہ، کوہستان، ملاکنڈ اور مانسہرہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے، جس کے باعث مقامی آبادی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کو ہنگامی اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ریسکیو اور ایمرجنسی سروسز کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حساس علاقوں کی مقامی آبادی کو فوری طور پر الرٹ کیا جائے جبکہ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی گئی ہےعوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1700 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔

    بلوچستان کے 20 اضلاع میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان ہےپی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 20 اضلاع شیرانی، ژوب ، زیارت، موسیٰ خیل، دکی، لورالائی، ہرنائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، اوستا محمد، قلات ،لسبیلہ ، سوراب، خضدار ، آواران، صحبت پور ، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اورکوہلو میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان ہےپی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بارشوں سے صوبے کے کچھ علاقوں میں آبی ریلوں کا خدشہ ہے ، سیاح اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں جب کہ شہری ڈیم اور پکنک پوائنٹس سے دور رہیں۔

  • بیشتر علاقوں میں  آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، باغ، راولا کوٹ اور مظفرآباد میں تیز بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کی کیفیت پیدا ہوسکتی ہےسکھر، لاڑکانہ، حیدرآباد، کراچی، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور بدین کے مختلف علاقوں میں آندھی، طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے پشاور، صوابی، چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان سمیت دیگر اضلاع میں بھی طوفانی بارش کا امکان ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صور تحال پیدا ہو سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کی جانب سے گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے موسمی صورتحال کے پیش نظر یکم جولائی تک کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی ہےاین ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

  • کراچی میں جمعہ سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی میں جمعہ سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    باغی ٹی وی (کراچی): محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہرِ قائد کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز شہر کا درجہ حرارت 37 ڈگری اور جمعرات کو 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ادھر ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں مون سون ہوائیں داخل ہو چکی ہیں، جن میں آئندہ چند روز میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔ ساتھ ہی مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ بھی شمالی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 جون کو تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین اور دادو میں آندھی اور بارش کی توقع ہے، جبکہ 27 جون کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، خیرپور اور گھوٹکی میں بھی تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال سے باخبر رہیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    چین ایران سے تیل خرید سکتا ہے، یہ میرے لیے باعث فخر ہے، صدر ٹرمپ

    ایران، اسرائیل جنگ بندی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    ایران کا حملہ قطر کے خلاف نہیں ، امریکی مداخلت کا جواب تھا، صدر مسعود پزشکیان

    ایران کے پاس امریکی افواج پر حملے کی نمایاں صلاحیت باقی ہے، امریکی سینئر کمانڈر

    گنڈاپور نے 11 کروڑ کے بسکٹ ، 240 ارب عیاشیوں پر خرچ کیے ، اپوزیشن لیڈر کا انکشاف

  • آج شام سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز

    آج شام سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے ملک بھر میں مون سون ہواؤں کی وجہ سے بارشیں ہونے کی توقع ہے، 24 جون کی شام سے 2 جولائی تک مون سون کا پہلا سپیل جاری رہے گا، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور شیخوپورہ میں 25 جون سے 29 جون تک بارشوں کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں گرج چمک کے ساتھ 26 جون سے 28 جون تک بارشیں ہونے کی توقع ہے۔

    محکمہ مو سمیات کے مطابق 25 تا 29 جون ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ اور باجوڑ میں بارش جبکہ دیر، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش ہونے کی توقع ہے،25 جون تا 28 جون کو ژوب، بارکھان، کوئٹہ، مستونگ، زیارت، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو سکتی ہے 26 سے 28 جون کے دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    جنگ بندی کا دورانیہ 12 گھنٹے،جس کے بعد جنگ کو باضابطہ ختم تصور کیا جائے گا،ٹرمپ

    ایرانی حملے کے بعد قطر ایئر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز کو برطانیہ واپس لوٹنا پڑا

    جنگ بندی سے قبل ایران کے میزائل حملے،چار اسرائیلی ہلاک،عمارتیں تباہ

  • 25 جون سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    25 جون سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے 25 جون سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی-

    محکمہ موسمیات نےکہا ہے کہ مون سون ہوائیں بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، اور 25 جون کو مغربی ہوائیں بھی ملک میں داخل ہوں گی جن کے زیر اثر 25 جون سے ملک بھر میں بارشوں کا امکان ہے کشمیر، گلگت بلتستان میں 24 جون کی شب سے بارش کا امکان ہے جبکہ 25 جون سے 1 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں بارشیں متوقع ہیں۔

    اس عرصے کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں اسی طرح خیبرپختونخوا کے دیر، سوات، چترال، شانگلہ میں بارشوں کا امکان ہےجبکہ 25 تا 28 جون بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں اور بالائی اور جنوب مشرقی سندھ میں مون سون کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہےجبکہ مری، گلیات، دیر، سوات، کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ درپیش ہوگا مون سون بارشوں اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے جبکہ 26 سے 28 جون کے دوران کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

  • ملک میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ  کل سے شروع ہونے کا امکان

    ملک میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ کل سے شروع ہونے کا امکان

    اسلام آباد:ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ 20 جون سے شروع ہونے کا امکان ہے جو 23 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا اس دوران خلیج بنگال اور بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، جبکہ مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بھی 20 جون سے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 23 جون کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور پشاور سمیت درجنوں اضلاع میں آندھی، گرج چمک اور وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے اس دوران چند علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے،اسلام آباد سمیت بالائی و وسطی علاقوں میں تیز بارش، جھکڑ اور گرج چمک کے باعث بجلی کی تاریں، درخت، گاڑیاں اور سولر پینلز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

    ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹول پلازوں کی عام نیلامی

    محکمہ موسمیات کے مطابق 21 سے 23 جون کے دوران ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ساہیوال میں بھی بارش اور آندھی کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ 22 سے 24 جون کے دوران سکھر، لاڑکانہ، دادو اور جیکب آباد کے علاقوں میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس سال مون سون بارشیں معمول سے 25 فیصد زیادہ ہونے کی توقع ہے جب کہ لاہور، گجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات اور راولپنڈی میں یہ شرح 40 سے 60 فیصد تک ہو سکتی ہے۔

    بنیان المرصوص میں کامیابی امن کی جیت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر شہروں میں عوامی آگاہی مہم چلائی جائے، دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب واقع دیہات میں مساجد کے ذریعے اعلانات کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ مقامی سطح پر بروقت اطلاعات پہنچائی جا سکیں۔

  • مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش

    مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے میدانی علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےخیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ شام اور رات کے اوقات میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ اور ایبٹ آباد میں بارش کی توقع ہے-

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے،مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم اور راولپنڈی سمیت گرد و نواح میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے آزادکشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کوئٹہ، خضدار، لسبیلہ اور گرد و نواح میں ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے21 جون تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

    ٹرمپ مودی ٹیلیفونک بات چیت،مودی کا امریکہ کو ثالث ماننے سے انکار

    ایران میں پھنسے 150 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے پہنچے اسلام آباد

    جیکب آباد ،دھماکے کے بعد جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

  • چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،شمال مشرقی /جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی/مشرقی سندھ اور شمالی مشرقی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے اس دوران بالائی خیبرپختونخوا میں ایک دو مقامات پر تیز بارش ہونے کی توقع ہے۔

    آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور جنوبی مشرقی/مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    کراچی میں آج موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ شہر کے مضافات میں بارش ہونے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سنیٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے کے باعث حبس کے ساتھ گرمی کی شدت 45 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

  • گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کر دی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کے علاوہ تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    گزشتہ روز اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب اور مری سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی مالم جبہ میں 10 ملی میٹر، کالام میں 8 اور چترال میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا، مری میں بھی موسلادھار بارش ہوئی، مری میں سیاحوں نے بارش میں مال روڈ پر چہل قدمی کا سلسلہ جاری رکھا۔

  • پاکستان کے ساحلی علاقوں میں معمولی نوعیت کے زلزلے

    پاکستان کے ساحلی علاقوں میں معمولی نوعیت کے زلزلے

    پاکستان کے ساحلی علاقوں میں آج شام دو مختلف مقامات پر معمولی شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے، تاہم تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق پہلا زلزلہ شام 6 بج کر 39 منٹ 11 سیکنڈ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت 3.0 تھی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر اور مرکز بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکے گوادر اور آس پاس کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

    دوسرا زلزلہ شام 7 بج کر 13 منٹ 14 سیکنڈ پر آیا، جس کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی۔ اس زلزلے کا مرکز سندھ کے علاقے میرپور ساکرو سے 150 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا، اور اس کی گہرائی بھی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ جھٹکے بھی معمولی نوعیت کے تھے اور کسی قسم کی تباہی کی اطلاع نہیں ملی۔

    ماہرین کے مطابق پاکستان کا جنوب مغربی ساحلی علاقہ ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہے، جس کے باعث یہاں وقتاً فوقتاً زلزلے آتے رہتے ہیں۔

    اسرائیل کی مکمل جوہری دستاویزات حاصل کرلیں،ایران کا دعویٰ

    بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، واہگہ بارڈر پر علامتی استقبال کی تیاریاں

    مناسکِ حج کا آخری مرحلہ مکمل، حجاج کرام رمی کے بعد منیٰ سے روانہ

    اسپیکر و چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے پر مسلم لیگ (ن) کا اظہارِ تعجب