Baaghi TV

Tag: مذاکرات

  • بعض قوتیں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر قیام امن کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں،روس

    بعض قوتیں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر قیام امن کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں،روس

    روسی وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ عالمی برادری کی نظریں اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی میں جاری امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات پر مرکوز ہیں۔

    روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خلیج فارس کے خطے میں پیچیدہ بحران کے حل کا ایک اہم موقع پیدا ہو رہا ہے، بیشتر ممالک ان مذاکرات کی کامیابی کو نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے لیے فائدہ مند سمجھتے ہیں اور اس سے امن کی راہ ہموار ہونے کی امید رکھتے ہیں۔

    تاہم روس نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ بعض قوتیں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر قیام امن کی کوششوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں بیان میں ان عناصر پر تنقید کی گئی جو ایران کے خلاف کارروائیوں کے بعد اب آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے مسائل کا ذمہ بھی ایران پر ڈال رہے ہیں۔

    روسی وزارت خارجہ کے مطابق واقعات کی اصل ترتیب کو مسخ نہیں کیا جانا چاہیے اور یہ حقیقت مدنظر رکھنی چاہیے کہ 28 فروری تک آبنائے ہرمز ایک اہم عالمی گزرگاہ کے طور پر بلا تعطل فعال رہی اس وقت سب سے اہم ہدف خطے میں جاری جنگ اور کشیدگی کا خاتمہ ہے، جس کے اثرات خلیجی ممالک ، لبنان اور اسرائیل-لبنان سرحدی علاقوں تک پھیل چکے ہیں، جہاں فوجی سرگرمیاں فوری طور پر بند ہونا ضروری ہیں۔

    روس نے زور دیا کہ تمام تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے اور اس سلسلے میں وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا تاکہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے روسی وزارت خارجہ نے اسلام آباد مذاکرات کے شرکا پر زور دیا کہ وہ ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کریں اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو اس اہم سفارتی موقع کو نقصان پہنچا سکتا ہو۔

    روس نے خلیج فارس کے لیے ایک جامع سیکیورٹی ڈھانچے کی اپنی دیرینہ تجویز کو دہراتے ہوئے کہا کہ اس میں تمام ساحلی ممالک، بشمول عرب ریاستوں اور ایران کے درمیان مکالمہ اور بیرونی شراکت داروں کی تعمیری شمولیت ضروری ہے تاکہ خطے میں پائیدار استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

  • حماس کا پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم

    حماس کا پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم

    حماس نے پاکستان میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔

    حماس نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکی اسرائیل کی جنگ کے مکمل اور جامع خاتمے کے مقصد کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،وہ پاکستان اور دیگر شریک ممالک کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی کامیابی کا منتظر ہے۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد نے ملاقاتیں کیں جس میں اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    امریکی نائب صدر کی معاونت خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مسٹر جیرڈ کشنر جبکہ وزیراعظم کی معاونت نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے کی –

    وزیراعظم نے ملاقات میں وفود کی تعمیری انداز میں بات چیت کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات خطے میں دیرپا امن کی جانب اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے،پاکستان خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے دونوں فریقین کے درمیان سہولت کاری جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

    ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے جبکہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • تحفظات کے باوجود ایرانی وفد  آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے،ایرانی سفیر

    تحفظات کے باوجود ایرانی وفد آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے،ایرانی سفیر

    پاکستان میں ایران کے سفیر کا کہنا ہے کہ تحفظات کے باوجود ایرانی وفد مذاکرات کے لیے آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے سفارتی کوششوں کو سبو تاژ کرنے کے لیے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے ایران میں مذاکرات کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں، اسرائیلی ا قد ما ت کے کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی وفد ایران کیجانب سے تجویز کردہ 10 نکاتی ایجنڈے پر سنجیدہ مذاکرات کے لیے آج رات اسلا م آباد پہنچ رہا ہے۔

    اس سے قبل گذشتہ رات وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، صدر ٹرمپ کی اسلام آباد پہنچنے والی ٹیم میں نائب صدر جے ڈی وینس، ٹرمپ کے مشیر سٹیو وٹکوف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہوں گے۔

  • ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی ضمانت دینے پر آمادہ،امریکی میڈیا

    ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی ضمانت دینے پر آمادہ،امریکی میڈیا

    امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کی ضمانت دینے پر آمادہ ہو گیا ہے-

    امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران نے عندیہ دیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار نہ بنانے کے لیے تمام ضروری ضمانتیں دینے پر تیار ہے، تاہم وہ جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے اپنے حق کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

    رپورٹس میں ایرانی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکا اور ایران کے درمیان رابطے ہوئے ہیں، تاہم یہ رابطے ابھی باضابطہ مذاکرا ت کی سطح تک نہیں پہنچے، ذرائع کے مطابق ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور پائیدار تجاویز سننے پر آمادہ ہے۔

    ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر غور تجاویز صرف جنگ بندی تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع معاہدے پر بھی غور کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں مختلف ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بھی جاری ہے،ایرانی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کو بنیادی شرط کے طور پر شامل ہونا چاہیے-

    رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکا سے براہ راست ملاقات یا بات چیت کی کوئی باضابطہ درخواست نہیں کی، تاہم وہ ایسے ممکنہ معاہدے پر غور کر سکتا ہے جس میں اس کے قومی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

  • مذاکرات کی پہلی شرط بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت ہی ہے،اسد قیصر

    مذاکرات کی پہلی شرط بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت ہی ہے،اسد قیصر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے عمران خان سے مشاورت ناگزیر ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد قیصر نےکہاکہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی ایک آئینی اور قانونی ضرورت تھی، لیڈر آف دی اپوزیشن کے بغیر اسمبلی چل نہیں سکتی، لیڈرآف دی ہاؤس اوراپوزیشن کی یکساں حیثیت ہے اور آئین اس پر واضح ہےبانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بغیر کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا، کیا نوازشریف کے بغیر مسلم لیگ ن کچھ فیصلہ کر سکتی ہے؟ کیا آصف زرداری یا بلاول بھٹو کے بغیر پیپلز پارٹی کوئی فیصلہ کرے گی؟ یہ ناسمجھی ہوگی کہ عمران خان سے مشاورت یا ملاقات کے بغیر ہی کوئی فیصلہ ہو۔

    اسدقیصر کا کہنا تھاکہ جب تک ملاقات نہیں ہوگی تب تک کوئی بھی چیز آگے نہیں بڑھ سکتی، مذاکرات کی پہلی شرط بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مشاورت ہی ہے، مائنز اینڈ منرلز سے متعلق بل ہماری سیاسی سوچ اور بیانیہ کے خلاف نہیں ہوگا، ہمارے صوبے کے اختیار سے بڑھ کر کوئی بھی چیز بل میں نہیں ہوگی، صوبے کو کمزور یا پوزیشن کمپرومائز کرنے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوگا جو بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اسی کے مطابق یہ بل پاس ہوگا ، اگر دائیں بائیں سے کوئی کوشش ہوتی ہے توہم ایسا بل پاس نہیں ہونے دیں گے۔

  • پی ٹی آئی میں کچھ لوگ مذاکرات اور کچھ تصادم کی بات کرتے ہیں، خواجہ آصف

    پی ٹی آئی میں کچھ لوگ مذاکرات اور کچھ تصادم کی بات کرتے ہیں، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 5 بڑوں کی بیٹھک کے لیے دیانتداری سب سے اہم ہے، لیکن عمران خان تو اپنی ذات کے علاوہ کسی کا سوچتے ہی نہیں،پی ٹی آئی میں کچھ لوگ مذاکرات اور کچھ تصادم کی بات کرتے ہیں-

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 5 بڑوں کی بیٹھک کے لیے دیانتداری سب سے اہم ہے، لیکن عمران خان تو اپنی ذات کے علاوہ کسی کا سوچتے ہی نہیں، اس لیے میرا نہیں خیال کہ مذاکرات میں پیشرفت ہو سکے گی، ان کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع ہوگا عمران خان اپنی ذات سے سوچنا شروع کرتے ہیں اور وہیں ختم کردیتے ہیں، گزشتہ کچھ عرصے سے پی ٹی آئی مختلف رنگ دکھا رہی ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کچھ لوگ مذاکرات اور کچھ تصادم کی بات کرتے ہیں، پارٹی کے اندر ہی جب تقسیم ہے تو یہ پانچ بڑوں میں کیسے شامل ہو سکتی ہےوفاق کو بلیک میل اور حملہ کرنے کی باتیں کچھ عرصے سے کی جا رہی ہیں عمران خان کا مفاہمت اور بات چیت کا ایجنڈا ہی نہیں خواجہ آصف نے سوال اٹھایا کہ مفاہمت اور گفتگو کے لیے ایجنڈا کون طے کرےگا؟-

    راولپنڈی :دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع

    انہوں نے کہاکہ محمود اچکزئی بڑے اعتماد سے عمران خان کے حوالے سے بات کررہے ہیں، میں ان سے پوچھوں گا کہ اس اعتماد کی وجہ کیا ہےپی ٹی آئی نے آج تک 9 مئی کی مذمت نہیں کی، یہ لوگ شہدا کی نماز جنازہ میں نہیں جاتے، جبکہ پی ٹی آئی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھی ہمارے ساتھ نہیں کھڑی،افغانستان کی حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے کی کوئی گارنٹی نہیں دی رہی، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کابل حکومت دہشتگرد عناصر کے پیچھے ہے۔

    راولپنڈی سے اسلام آباد سفر کرنے والوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری

  • عوامی ایکشن کمیٹی سے معاملات طے، معاہدے پر جلد دستخط متوقع

    عوامی ایکشن کمیٹی سے معاملات طے، معاہدے پر جلد دستخط متوقع

    وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں و کشمیر کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں اور جلد معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔

    اپنی ایکس پوسٹ میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے لکھا کہ مذاکرات کا آخری دور جاری ہے اور عوامی مفادات کے ساتھ امن ہماری اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ اس وقت مظفرآباد میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس سے قبل کہا تھا کہ کشمیری عوام کے زیادہ تر مطالبات پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں جبکہ چند نکات کے لیے آئینی ترامیم درکار ہیں، جن پر بات چیت جاری ہے۔

    مذاکرات میں حکومت کی طرف سے سینیٹر رانا ثنااللہ، احسن اقبال، سردار یوسف، طارق فضل چوہدری، قمر زمان کائرہ اور انجینئر امیر مقام شریک ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان بھی وفد کا حصہ ہیں۔عوامی ایکشن کمیٹی کی نمائندگی شوکت نواز میر، راجہ امجد ایڈووکیٹ اور انجم زمان کر رہے ہیں، جبکہ آزاد کشمیر کی حکومتی کمیٹی بھی اجلاس میں شریک ہے۔

    سندھ ایمپلائز الائنس نے دھرنا مؤخر اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا

    اسرائیلی افواج کے وحشیانہ حملے، مزید 63 فلسطینی شہید، 227 زخمی

    اسرائیلی محاصرے کو توڑنے کے لیے مزید 11 کشتیاں غزہ کی جانب روانہ

  • وسیع تر مفاد میں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں،خالد مسعود سندھو

    وسیع تر مفاد میں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اور قومی یکجہتی اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا جائے کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد میں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات ختم کرنے کے باوجود ہم تمام فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کریں اور عوامی مسائل کو ترجیح دیں مذاکرات کسی بھی مسئلے کا بہترین حل ہیں حکومت کو چاہیے کہ تحریک انصاف کی جانب سے جو ڈیشل کمیشن کے قیام کو عمل میں لانے کے مطالبے پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت اقتصادی اور سماجی چیلنجز سے گزر رہا ہے، سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینا وقت کی ضرورت ہے پاکستان مرکزی مسلم لیگ چاہتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل ایک مثبت سیاسی کلچر میں فروغ پائے جہاں اختلافات کو مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے حل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ پاکستان میں جمہوریت کی بہتری کے لیے تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مزاکرات کو جاری رکھنے کی خواہش مند ہے تا کہ ملک میں عدم استحکام کی فضا کو ختم کیا جائے.

    انسانی سمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ چنیوٹی گینگ کا اہم سرغنہ گرفتار

    عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل مسترد،اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کر دیا گیا

  • عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

    عمران خان کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

    عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    اڈیالہ جیل میں غیر رسمی بات چیت کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کو وقت دیا تھا کہ وہ جوڈیشل کمیشن بنائے لیکن انہوں نے ہمارے مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں دکھائی لہذا آج کے بعد کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کو اکھٹا کریں گے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آج جیل میں مزاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ،حکومت نے 7 روز میں کمیشن بنانا جو آج تک تھا ،حکومت کی جانب سے آج تک کمیشن نہیں بنایا گیا اس لئے بانی پی ٹی آئی نے مزاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ،آج عمران خان سے میری، میڈیا کی ملاقات ہوئی، عمران خان نےد و ٹوک اعلان کر دیا، اب مذاکرات کا کوئی دور نہیں ہو گا، حکومت نے بھی تک کمیشن کا اعلان نہیں کیا،ہماری خواہش تھی کہ مذاکرات آگے چلیں لیکن برف پگھل نہیں رہی، جس پر افسوس ہے، آج سے ہمارے مذاکرات ختم،اگر کمیشن بننا ہے تو سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے 3 ججز پر بنایا جائے، مستقبل کالائحہ عمل بھی عمران خان نے دے دیا ہم جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے، سیاسی پارٹیوں کو ساتھ ملائیں گے، ہمیں بیرون ملک مدد کی ضرورت نہیں، البتہ عمران خان کی رہائی کے لئے جو لوگ کوشش کر رہے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، بہت جلد عمران خان باہر ہوں گے، ترجمانی کی لڑائی نہیں چل رہی،مسئلہ حل ہو جائے گا

    وزیراعلیٰ سندھ سے چین کی سرکاری انجنیئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات

    کپل شرما ، ریمو ڈی سوزا سمیت 4 معروف فنکاروں کو قتل کی دھمکی

  • پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی نے چوتھے راونڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ سے قبل جوڈیشل کمیشن کا قیام ضروری ہے اور جب تک جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جاتا چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات ہیں کہ حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بناتی تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں، لہٰذا ہم حکومت کے ساتھ چوتھے مذاکراتی راؤنڈ میں نہیں بیٹھیں گے۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کا انتظار کررہے ہیں وہ کیا پیشرفت بتاتے ہیں، اگر کمیشن نہیں بننے جارہا تو مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، حکومت گھبراہٹ کا شکار ہے کیونکہ یہ فارم 47 کی حکومت ہے، حکومت کو مذاکرات پر توجہ دینی چاہیے،ہم سمجھتے ہیں مذاکرات کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے، میں ہمیشہ کہتا ہوں تحمل اور برداشت کے ساتھ مذاکرات پر فوکس کرنا چاہیے، بات آگے بڑھانے کے لیے جلد بازی کے بجائے تحمل سے کام لینا ہوگا۔

    دوسری جانب حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کا کہنا تھاکہ جوڈیشل کمیشن کے بننے اور نہ بننے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، 28 جنوری کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس ہوگا۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کے مطالبات کے جواب کے معاملے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرصدارت حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں اسحاق ڈار، نوید قمر، عبدالعلیم خان، رانا ثناء اللّٰہ، فاروق ستار، اعجازالحق، خالد مگسی اور چوہدری سالک حسین بھی شریک تھے۔

    دوسری جانب ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ڈیڈ لائن کو مزید کم کر دیا ، تحریک انصاف نے مذاکرات کے حوالے سے حکومت کو جو ڈیشل کمیشن بنانے کے لیے 27 جنوری تک کی ڈیڈ لائن دے دی پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے 27 جنوری تک جواب کا انتظار کرے گی جبکہ 28 جنوری تک حکومتی کمیٹی کا رابطہ نہ ہونے پر مذاکرات ختم تصور ہوں گے-

    اس سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے 31 کی ڈیڈ لائن دی تھی، حکومتی کمیٹی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مطالبات پر سب کمیٹی بھی تشکیل دی حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے بھی 28 جنوری تک باقاعدہ جواب کا عندیہ دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کا ایک بھی مطالبہ نہ مانا گیا تو پی ٹی آئی مزید مذاکرات جاری نہیں رکھے گی۔

    واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے 3 دور ہوچکے ہیں اور گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی نے اپنے مطالبات تحریری صورت میں دیئے تھے۔