Baaghi TV

Tag: مذاکرات

  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بیجنگ، چین پہنچ گئے

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بیجنگ، چین پہنچ گئے

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار پانچویں پاکستان چین وزرائے خارجہ اسٹر یجک ڈائیلاگ میں شرکت کے لیے بیجنگ، چین پہنچ گئے،

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بیجنگ پہنچنےپر ان کا استقبال ڈائریکٹر جنرل، سفیر وانگ فو کانگ اور چین میں پاکستان کے سفیر، سفیر خلیل ہاشمی نے کیا، نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے،

    وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے اس دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی سلامتی کی صورتِ حال اور کشمیر، افغانستان اور دہشتگردی جیسے امور پر مشاورت ہوگی۔ڈائیلاگ میں بحیرۂ جنوبی چین پر بھی مشاورت ہوگی۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار چینی قیادت کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

  • تحریک انصاف کے سب سے بڑے مخالفین سے ہی بات چیت ہوگی،عمران خان

    تحریک انصاف کے سب سے بڑے مخالفین سے ہی بات چیت ہوگی،عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان اڈیالہ جیل سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ بات چیت کے لئےہمیشہ تیار ہیں، لیکن بات چیت تب ہو گی جب ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے گا،بات چیت تب ہوگی جب جیلوں میں قید ہمارے بے گناہ کارکنان کو رہا کیا جائے گا ،بات چیت مخالفین سے ہی ہوتی ہے تو جو اس وقت تحریک انصاف کے سب سے بڑے مخالفین ہیں بات چیت انہی سے ہوگی،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دیر سے فیصلے کرنا بھی ناانصافی ہے ,سب کو معلوم ہے کہ چاہے القادر ٹرسٹ کیس ہو، عدت کیس یا پھر سائفر کیس, تمام مقدمات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے بیان دیا کہ میرے او پر کوئی دباو نہیں،دباواس پر آتا ہے جو غلط کام کرنے سے انکار کرتا ہے، آپ تو تحریک انصاف کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں،آپ نے تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان چھینا،تحریک انصاف کو لیول پلئینگ فیلڈ فراہم نہیں کی، 9 مئی واقعات کی آڑ میں ہمارے بنیادی انسانی حقوق پامال کیے گئے جس پر ہماری پٹیشن 25 مئی 2023 سے زیرِ التوا ہے، آج تک سماعت کیلئے مقرر نہیں کی گئی، عام انتخابات میں کھلے عام ہونے والی دھاندلی کے خلاف دائرکردہ درخواستوں پر آج تک سماعت نہ ہو سکی، تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے کو التوا کا شکار کیے رکھا،سپریم کورٹ کے فیصلوں سے نظریہ ضرورت ایک بار پھر سے زندہ ہو چکا ہے، یہ تاریخی موقع ہے عظیم قومیں تاریخی موقعوں کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔ ڈرا دھمکا کر فیصلے لیے جا رہے ہیں جس سے ملک کا جوڈیشل سسٹم تباہ ہو رہا ہے،ہائی کورٹس کے ججز کے لیٹر نے ثابت کر دیا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے ،وقت آگیا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز بھی ہائی کورٹ کے ججز کی طرح کھڑے ہو جائیں اور غلط فیصلوں سے انکار کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کی تاریخ میں کہیں بھی یہ مثال نہیں ملتی کہ ایک جرم پر تین ، تین کیسز بنائے جائیں، یہاں میرے اور میری اہلیہ پر توشہ خانہ پر پہلے ہی تین تین کیسز بنائے ہوئے ہیں ،جب ان میں سے بھی کچھ نہیں ملا تو اب چوتھا کیسز بنانے کی تیاری کی جا رہی ہیں جو کہ آئین و قانون کی کھلم کھلی خلاف ورزی ہے، میں نے ٹیلی گراف کو خط لکھا ہے جس میں میں نے بتایا ہے کہ نہ صرف میری جان کو خطرہ ہے، بلکہ جس طرح میری اہلیہ کو پچھلے تین ماہ سے میڈیکل ٹریٹمنٹ نہیں دیا جا رہا ان کی جان کو بھی خطرہ ہے،

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • عمران خان کی "اکڑ” ختم، مذاکرات کے لئے مان گئے

    عمران خان کی "اکڑ” ختم، مذاکرات کے لئے مان گئے

    اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو مذاکرات کی اجازت دے دی ہے

    عمران خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات آئین و قانون کے مطابق ہونے چاہئیے،پاکستان تحریک انصاف اسٹبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے،مذاکرات سے پہلے ٹی او آرز طے کئے جائیں گے، شبلی فراز نے بھی عمران خان کی جانب سے مذاکرات پر آمادگی کی تصدیق کر دی،

    تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ "اسٹبلشمنٹ ایک حقیقت ہے” پاکستان تحریک انصاف بھی ایک حقیقت ہے اس میں پولیٹیکل پارٹیز بھی شامل ہیں سب نے مل کر طے کرنا ہے کن بنیادوں پر مذاکرات ہونے چاہئیے”،شبلی فراز کا کہنا تھا کہ بانی چئیرمین عمران خان نے مذاکرات کی اجازت دیدی ہے، پاکستان تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے،کس ماحول میں مذاکرات ہوں گے؟ چیزیں آسان ہو جائیں گی، مذاکرات کیسے ہوں‌گے یہ طے کرنا ضروری ہے، عمران خان کی پرنسپل پوزیشن ہے، اصولی موقف سے نہیں ہٹیں گے، جو ہوگا آئین و قانون کے مطابق ہوگا،حکمران سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں ہماری فوج سے لڑائی رہے، یہ اپنے فائدہ کیلئے یہ کررہے ہیں،ن لیگ دانستہ طور پر چاہتی ہے کہ فوج اورپی ٹی آئی کی لڑائی ہو،جبر کے ماحول میں بات نہیں ہوسکتی، قانون اور آئین کی حکمرانی لائی جائے،پہلے سیاسی مقدمات ختم کئے جائیں، قانون و آئین کی حکمرانی لائی جائے، بانی پی ٹی آئی، خواتین اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے،قانونی مقدمات اگر جینوئین ہیں وہ چلائیں، تحریک انصاف کو سیاسی آزادی اور ایکٹیوٹی کی اجازت دی جائے،پی ٹی آئی کے ساتھ جو ہوا اس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد پر قبضہ کی بات سیاسی ہے، الیکشن ٹربیونلز 30 روز میں عذرداریوں پر فیصلے کریں، دھاندلی اور عذرداریوں پر جلد وائٹ پیپر جاری کرینگے، پاک فوج ہماری بھی فوج ہے، پی ٹی آئی نے تیسری بار انٹرا پارٹی الیکشنز کرائے ان پر بھی اعتراض لگا دیا گیا، سیاسی انتقام کے ماحول میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں آسکے گا، ہم پاکستان کےلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیں،بانی پی ٹی آئی لندن یا کسی اور ملک نہیں جائیں گے، وزراء کی باتیں کہ سب اچھا ہے یہ ہوائی باتیں ہیں، عدالتوں سے سیاسی فیصلے کرائے جارہے ہیں، بظاہر جمہوری و پارلیمانی نظام قائم ہے، ہم عالمی طور پر غیر متعلق ہوچکے ہیں جو خوفناک بات ہے،ملک اس وقت مریض کی صورتحال اختیار کرچکا ہے، عوام نے تمام تر ایکشنز کے باوجود ہمیں ووٹ دیا،

    پبلک اکاونٹس کمیٹی کےچیئرمین کامعاملہ،شبلی فرازاورشیرافضل مروت آمنےسامنے
    دوسری جانب پبلک اکاونٹس کمیٹی کےچیئرمین کامعاملہ،شبلی فرازاورشیرافضل مروت آمنےسامنے آ گئے، شبلی فراز کا کہنا ہے کہ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پنجاب سے ہوناچاہیے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے صاحبزادہ حامد رضاکانام دیا ہے،چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی پر ایک،2 دن تک صورتحال واضح ہوجائے گی،چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حوالے سے کنفیوژن اسپیکر نے پیدا کی ، شیرافضل مروت نےشبلی فراز کو بیان واپس لینےکامطالبہ کیا اور کہا کہ شبلی فراز غلط بیانی کررہے ہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نےپبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئےمیرانام دیا،شبلی فرازکےمطابق حامدرضاکانام دیاہےتویہ ان کی ذاتی خواہش ہے،سابق چیئرمین پی ٹی آئی نےکبھی حامدرضاکانام نہیں لیا،

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو مختص پروٹوکول واپس کردیا

    ہمیں ہندوکمیونٹی کی آپ سے زیادہ فکر ہے،چیف جسٹس کا رکن قومی اسمبلی رمیش کمار سے مکالمہ

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما شہر یار آفریدی نے کہا تھا کہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتےہوئے شہریار آفریدی کاکہنا ہےکہ صرف آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات چاہتے ہیں۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھاکہ یہ فارم 47 کے ذریعےایوان میں آگئے ہیں، عوام نےانہیں مسترد کردیاہے ۔ یہ ہم سے کیا مذاکرات کریں گے؟انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شروع دن سے مذاکرات کی خواہش تھی، پر دوسری طرف سے رسپانس نہیں آیا، یہ تاثر غلط ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آر او چاہتے ہیں۔

    فوجی قیادت سے مذاکرات کے خواہشمند سول بالادستی کا ڈرامہ بند کریں، خواجہ سعد رفیق
    شہر یار آفریدی کے بیان پر ن لیگ کے رہنما، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں کہ کل ایک صاحب نے بیان دیا کہ تحریک انصاف والے فوجی قیادت سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں،بالکل شوق سے کیجئے لیکن پھر سول بالادستی کا ڈرامہ جو رچایا ہوا ہے اس کو بند کریں۔آزادی غلامی سے نکل جائیں اب، مسلمہ سیاسی جماعتوں سے بات نہیں کرتے، بات نہ کرتے کرتے نو مئی تک چلے جائے، میں یہ سمجھتا ہوں آج یا کل یا پرسوں جو سیاستدان ہیں انکو ایک دوسرے سے بات کرنی پڑے گی، ایک طرف ترلے کرتے ہیں اور باہر نعرے لگاتے ہیں کہ ہم آزادی کے علمبردار ہیں.

    جو بھی پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا اس سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے،پیپلز پارٹی
    پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ سیاسی قوتوں سے مذاکرات نہیں کریں گے، بلکہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مذاکرات کریں گے، سنی اتحاد کونسل، پی ٹی آئی آرمی کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں،ہم ہمیشہ سے سیاست میں آرمی کی مداخلت کے خلاف ہیں،جو بھی پاکستان کے آئین اور قانون کو نہیں مانتا اس سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے،پی ٹی آئی کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ حاضر سروس کے پاؤں پڑتے ہیں اور ریٹائرڈ کا گریبان پکڑنا چاہتے ہیں،یہ ابھی بھی کندھا اور بیساکھی تلاش کر رہے ہیں مگر ماضی کی طرح اب انہیں یہ سہولت میسر نہیں آنے والی،انہیں سیاسی قوتوں سے ہی مذاکرات کرنے پڑیں گے،یہ پہلے خود انہیں سیاست میں مداخلت کی دعوت دیتے ہیں اور جب وہ مداخلت کرتے ہیں تو پھر ان کی چیخیں نکلتی ہیں،

  • اقتصادی جائزہ مذاکرات،آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

    اقتصادی جائزہ مذاکرات،آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو رہا ہے

    آئی ایم ایف کا جائزہ مشن نیتھن پورٹر کی قیادت میں وزارتِ خزانہ پہنچ گیا،نگران وزیر خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف مشن کو بریفنگ دی گئی،پاکستان نے 3 ارب ڈالرز کے پروگرام پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی، معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے طے کردہ اہداف پورے کرنے کا عزم کیا،آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے اہداف تقریبا حاصل کر لیے،ایف بی آر ٹیکس اہداف ، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی ہدف سے زیادہ رہی،بجلی گیس ٹیرف میں اضافہ ، گردشی شعبے پر قابو پانے کے لیے اصلاحات جاری ہیَسرکاری اداروں میں اصلاحات، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر عمل جاری ہے،غریب طبقے کے تحفظ کے لیے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا،زرمبادلہ ذخائر میں بہتری ، بیرونی فائنانسنگ کے لیے جاری کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا ،حکومت نے پائیدار معاشی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا،

    آئی ایم ایف وفد نے کہا کہ پاکستان کو اہداف پر سختی سے عمل کرنا ہے، آئی ایم ایف وفد نے معاشی ٹیم کے اقدامات کو سراہا،

    پہلے مرحلے میں فریقین کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات ہونگے،اقتصادی جائزہ کیلئے آئی ایم ایف کا 10 رکنی وفد عالمی مالیاتی ادارے سے مذاکرات کا حصہ ہے،اقتصادی جائزہ مزاکرات میں وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف کے 2 ارکان شریک ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 15 نومبر تک جائزہ مزاکرات مکمل ہونگے،10 دنوں تک تکنیکی سطح اور 5 دنوں میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے

    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ

    بجلی کے بل میں ریلیف کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت

    بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،مرکزی مسلم لیگ کا ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز

    بجلی بلوں کی کڑک: کن مدوں میں عوام ٹیکس دیتی ہے، ایک تجزیہ!تحریر: ملک شفقت اللہ

    بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے

  • سعودی عرب یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا

    سعودی عرب یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا

    سعودی عرب اگست کے شروع میں یوکرین جنگ کے حوالے سے مذاکرات کی میزبانی کرے گا –

    باغی ٹی وی: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کےمطابق مذاکرات میں مغربی ممالک، یوکرین، بھارت اوربرازیل سمیت ترقی پذیر اور ترقی یافتہ ممالک کو مدعو کیا جائے گا 5 اور 6 اگست کو جدہ میں ہونے والے اس اجلاس میں انڈونیشیا، مصر، میکسیکو، چلی اور زیمبیا سمیت 30 ممالک کے سینیر حکام شرکت کریں گے، تاہم ان مذاکرات میں جنگ کا فریق روس شامل نہیں ہوگا۔


    یوکرین اورمغربی حکام کوامید ہےکہ یہ مذاکرات یوکرین کے حق میں امن شرائط کےلیے بین الاقوامی حمایت کا باعث بن سکتے ہیں یوکرین کے تقریباً چھٹے حصے پر قابض ہونے کا دعویٰ کرنے والے روس کا کہنا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کو صرف اسی صورت میں ممکن سمجھتا ہے جب کیف ”نئی حقیقتوں“ کو قبول کرے کریملن کا اشارہ روسی فوج کے زیر قبضہ یوکرین کے علاقوں کی طرف تھا۔

    جبکہ یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات صرف اس وقت ممکن ہوں گے جب ماسکو ملک سے اپنی افواج واپس بلا لے گا مدعو ممالک میں سے ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کتنے شرکت کریں گے البتہ جون میں کوپن ہیگن میں اسی طرح کے مذاکرات میں حصہ لینے والے ممالک کے نمائندوں کی جدہ میں آمد متوقع ہےبرطانیہ، جنوبی افریقا، پولینڈ اور یورپی یونین نے جدہ اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے اور امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی شرکت بھی متوقع ہے۔

  • امریکا اور ایران کے درمیان یورپی یونین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ناکام

    امریکا اور ایران کے درمیان یورپی یونین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ناکام

    یورپ کی جانب سے ایرانی بیلسٹک میزائل پر عائد پابندیوں کے اکتوبر میں خاتمے سے قبل ہی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکا اورایران کے درمیان یورپی یونین کی ثالثی میں ہونےوالےمذاکرات ناکام ہوچکےہیں۔2015میں طے شدہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے بات چیت مختلف متنازع امور پر ختم ہو گئی تھی۔امریکا نے ایران سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے ردعمل میں کیے گئے جوابی اقدامات سے واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔

    امریکا کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایران کے ساتھ خاموش سفارت کاری کے تناظر میں کہا ہے کہ اس کے ساتھ کوئی نیا جوہری معاہدہ زیرغور نہیں ہے بدھ کو نیویارک میں کونسل برائے خارجہ تعلقات میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری پروگرام کے حوالے سے کوئی معاہدہ طے نہیں ہوا ہے جبکہ ہم سفارتی راستے تلاش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    سمندر کی تہہ سے آبدوز ’ٹائٹن‘ کا ملبہ نکال لیا گیا،تصاویر

    بلنکن نے ایران سے مستقبل کے تعلقات کے بارے میں کہا کہ ہم ان کے اقدامات کو دیکھیں گے انھوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ امریکا اور مشرق اوسط میں ’’کشیدگی کو مزید بڑھانے والے اقدامات نہ کرنے‘‘کا انتخاب کرے۔

    سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں عمان میں امریکا اور ایران کے درمیان خاموشی سے بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر توجہ ایران میں امریکی قیدیوں کی حیثیت اور رہائی پر مرکوز ہے-

    دوسری جانب برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق یورپی سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ 2015 کی ایران، امریکا نیوکلیئر ڈیل کے غیر مؤثر ہونے کے باعث رواں برس اکتوبر میں ختم ہونے والی پابندیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یورپ کیجانب سے ایرانی بیلسٹک میزائل پر عائد پابندیوں کے اکتوبر میں خاتمے سے قبل ہی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے سفارت کاروں کا کہنا تھا کہ پابندیاں جاری رکھنے کا ایک سبب روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف ایرانی ڈرونز کا استعمال ہے اس لیے خدشہ ہے کہ ایران اپنے بیلسٹک میزائل بھی روس کو منتقل کر سکتا ہے، ایران پر پابندیاں نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عالمی اقدامات کی ایک کڑی ہیں۔

    سعودی عرب: امریکی قونصل خانےکے باہر فائرنگ ایک سکیورٹی گارڈ اورحملہ آور ہلاک

    واضح رہے کہ 2015 میں ایرانی ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے کیلئے یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی کوششوں سے امریکا اور ایران کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایران کی ایٹمی پروگرام کو محدود کرنے کی صورت میں مغرب کی جانب سے معاشی پابندیوں میں نرمی کی جانی تھی۔

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی نیوکلیئر ڈیل کو 2018 میں ختم کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ معاشی پابندیاں عائد کردی گئی تھیں نیوکلیئر ڈیل کے خاتمے کے بعد ایران اور مغرب کے درمیان تعلقات میں ایک بار پھر تلخی میں اضافہ ہو گیا تھا، امریکی انتظامیہ کی جانب سے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بڑھتے ہوئے تناؤ کے باوجود نیوکلیئر ہتھیاروں کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کیلئے کوششیں کی گئی تھیں دوسری جانب ایران کی جانب سے ہمیشہ مغربی الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا کہ ایران نیوکلیئر ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    سویڈن؛ عدالت کی اجازت کے بعد قرآن کریم کی بے حرمتی

  • خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی پر ردعمل

    خواجہ آصف کا پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی پر ردعمل

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی پرردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےچیئرمین عمران خان نے حکومت کےساتھ مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے پی ٹی آئی کی یہ کمیٹی انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔

    تحریک انصاف سے مذاکرات پر نواز شریف کا دو ٹوک موقف


    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کمیٹی کے ناموں کا نوٹیفکیشن ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آنے والے دنوں میں یہ افراد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ گئے تو مذاکرات کیلئے متبادل ناموں کا ابھی سے اعلان کر دیں۔

    لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کر گئیں

    قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات پر ردعمل دیا تھا اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

    فرح گوگی کےخلاف ایک اور مقدمہ درج

  • تحریک انصاف سے مذاکرات پر نواز شریف کا دو ٹوک موقف

    تحریک انصاف سے مذاکرات پر نواز شریف کا دو ٹوک موقف

    لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی: اپنی ٹوئٹ میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔

    ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟،مریم اورنگزیب

    واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے فوری طور پر بات چیت کی اپیل کی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کی اپیل کو میری کمزوری نہ سمجھا جائےمجھے اپنی سختی کی نہیں ملک کی فکر ہے جو سب کو ہونی چاہیے،عجیب ذہن کے لوگ ہیں جب میں مذاکرات کی بات کروں گھٹنے کانپنا شروع ہوجاتے ہیں، جب تک مجھ میں سانس ہے حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا، مجھے اس وقت اپنے ملک کی فکر ہے۔

    عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے 7 رکنی کمیٹی کا اعلان کیا تھا شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد قیصر،حلیم عادل شیخ، عون عباس، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے،پی ٹی آئی کی یہ کمیٹی انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔

    جھوٹےدعووں کےذریعہ ہی یوکرین مغربی ملکوں سےہتھیاراورمالی امداد حاصل کرسکتا ہے،ایران

  • عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا

    عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے 7 رُکنی کمیٹی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں شامل تمام 7 لوگوں کے نام سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر ،حلیم عادل شیخ، عون عباسی، مراد سعید اور حماد اظہر مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟،مریم اورنگزیب

    نوٹیفیکیشن کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بنائی گئی 7 ممبران پر مبنی ٹیم انتخابات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ لائحہ عمل طے کرے گی۔

    دوسری جانب حکومت نے عمران خان کی فوری مذاکرات کی اپیل مسترد کر دی ہے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ریاست پر حملہ کرنے والے کو سزا دی جاتی ہے مذاکرات نہیں کیے جاتے ملک میں آگ لگانے، انتشار پھیلانے اور مسلح جتھے بنانے والے سے بات چیت نہیں ہو سکتی مذاکرات کی اپیل این آر او کی اپیل ہے، ریت کی طرح جماعت بکھر جانے کے بعد مذاکرات یاد آ گئے؟-

    عمر ایوب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اور رؤف حسن سیکرٹری اطلاعات مقرر

  • پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے باوجود پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان

    پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے باوجود پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے باوجود حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا اجلاس میں عمران خان کو حکومت کے ساتھ مذکرات پر بریفنگ دی گئی اور پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پر آپریشن کی بھرپور مذمت کی گئی۔

    مفت آٹے کی تقسیم میں 20 ارب کی کرپشن ہوئی ہے،شاہد خاقان

    بیشتر پی ٹی آئی رہنماؤں نے رائے دی کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں، پرویز الہیٰ کے گھر آپریشن مذاکرات ختم کرانے کی سازش ہوسکتی ہے، ہماری طرف سے مذاکرات ختم کرنے پر انہیں موقع مل سکتا ہے جبکہ کچھ رہنماؤں نے تجویز کیا کہ مذاکرات کو مزید آگے نہیں جانا چاہئیے، ہماری تجویز پر عمل نہ ہو تو مذاکرات ختم کرنے چاہئیں۔

    اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شبلی فراز، اعظم سواتی، اعجازچوہدری، حماد اظہر اور محمود خان سمیت کئی دیگر رہنما بھی شریک تھے-

    پاکستان تحریک انصاف کےسینئر نائب صدر فواد چوہدری نےکہا کہ مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین کے دائرے میں انتخابات کے فریم ورک پر حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے اور منگل کو حتمی ایجنڈے پر بات ہوگی۔

    حکومت کو بڑا دھچکا،پاکستان ایل این جی عالمی ثالثی عدالت میں مقدمہ ہار گئی

    حماد اظہر نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات جاری رہیں گے، اجلاس میں کسی نے بھی مذاکرات کرنے سے انکار نہیں کیا۔

    بیرسٹرعلی ظفر نے زمان پارک میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ پرویز الہیٰ کے گھر پر حملہ بہت عجیب بات ہے، مذاکرات بہت خوشگوار ماحول میں جاری ہیں، قدم آگےبڑھ رہےتھے اورمنزل قریب تھی، سمجھ نہیں آرہی اس آپریشن کا کیا مقصد ہےایک طرف مذاکرات اور دوسری جانب آپریشن کردیا جاتا ہے، مذاکرات کیلئے جائیں گے یا نہیں، فیصلہ تھوڑی دیرمیں ہوجائے گا۔

    شاہ محمودقریشی نے مظاہرین سے کہا کہ احتجاج آپ کا حق ہے،یہ طریقہ درست نہیں، مجھےایک ضروری کام سے ظہور الہیٰ روڈ جانا ہے جس کے بعد وہ مظاہرین کی بات سنے بغیر روانہ ہوگئے۔

    پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکا ہے،مفتاح اسماعیل

    بعد ازاں، شاہ محمود قریشی نے چوہدری پرویز الہیٰ کی رہائش گاہ پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نیک نیتی سے مذاکرات کیلئے بیٹھے ہیں، حکمرانوں کےدل میں کیا ہے ہم نہیں جانتے پرویز الہیٰ کے گھر چھاپے کے حوالے سے کہا کہ حکومتی طرز عمل سے ہمیں افسوس ہوا ہے، حکومت مذاکرات کیلئے تیار نہیں تو اسحاق ڈار کو روک لیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی، اور انہیں مذاکرات سے متعلق آگاہ کیا، مذاکرات پر عمران خان سے رہنمائی حاصل کی دیکھنا ہے حکومتی ٹیم کتنی بااختیار ہے۔

    قبل ازیں وفاقی وزرا نے پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپےسےلاتعلقی کا اظہا رکرتے ہوئے ملبہ پنجاب کی نگراں حکومت پر ڈال دیا جبکہ اینٹی کرپشن پنجاب نے عدالتی دستاویزات موصول ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی گرفتاری 6 مئی کو مؤخر کردی۔

    اینٹی کرپشن پنجاب کا چوہدری پرویز الہیٰ کو 6 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا …