Baaghi TV

Tag: مراد علی شاہ

  • وزیراعلی سندھ کے فضائی اخراجات پر 10 کروڑ سے زائد روپے خرچ ہوئے

    وزیراعلی سندھ کے فضائی اخراجات پر 10 کروڑ سے زائد روپے خرچ ہوئے

    رواں سال وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے فضائی اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں،جس کے مطابق مجموعی طور 10 کروڑ 24 لاکھ 18 ہزار 949 روپے خرچ ہوئے ہیں-

    باغی ٹی وی : چیف پائلٹ نے سیکرٹری محکمہ جنرل ایڈ منسٹریشن کو مزید فضائی اخراجات کیلئے 3 کروڑ 50 لاکھ روپے مانگ لیے ہیں، اور اس کے لئے سیکرٹری محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فضائی سفر جاری رکھنے کے لئے رقم جاری کرنا لازم ہے۔

    پی ٹی آئی کارکنان کی بازیابی کی درخواست،حکومت پنجاب کو جواب جمع کرانے کیلئےمہلت

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رواں سال وزیر اعلی سندھ کے فضائی اخراجات پر 10 کروڑ 24 لاکھ 18 ہزار 949 روپے خرچ ہوئےہیلی کاپٹر کی مرمت اور ایندھن کیلیے 3 کروڑ 85 لاکھ روپے جاری نہیں ہوئے،ہیلی کاپٹر، پلین چارجز، ایندھن اور مرمت کیلئے 10 کروڑ 47 لاکھ 67 ہزار روپے مختص کئے گئے تھے، اس رقم میں سے 10 کروڑ 24 لاکھ 18 ہزار 949 روپےخرچ کئے گئے، 23 لاکھ 48 ہزار51 روپے کی رقم بیلنس میں موجود تھی، 3 کروڑ 63 لاکھ 17 ہزار 208 روپے کے بل ابھی التوا ہیں۔

    سعودی خلابازوں کا مشن مکمل،10 دن بعد زمین پر واپس پہنچ گئے

  • منظم انداز میں ملک میں افراتفری پیدا کی گئی،وزیراعلٰی سندھ

    منظم انداز میں ملک میں افراتفری پیدا کی گئی،وزیراعلٰی سندھ

    وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کو ایک وارنٹ کے ذریعے ایک ملزم گرفتار کیا گیا،جس کے بعد ہنگامے ہوئے،اس ماحول میں بھی سندھ کے مفادات کو پیچھے نہیں چھوڑا ہے،

    وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منظم انداز میں ملک میں افراتفری پیدا کی گئی ، ریڈیو پاکستان اس خطے کے پرانے ریڈیو اسٹیشن میں شمار ہوتا ہے، کراچی میں لوگوں کو تکلیف دی گئی، ایک بس کو جلا دیا گیا واٹر بورڈ کے املاک کو آگ لگائی گئی ،لوگوں کی موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی گئی ،درخت کی ٹہنیوں کو توڑ کر آگ لگائی گئی، عمران خان سے شروع ہو کر جو بھی لوگ ملوث ہیں ان کی نشاندہی ہو گئی ہے ، جو لوگ بھی اس میں ملوث ہیں گرفتار ہونگے،مردم شماری پر ہمیشہ تحفظات کا اظہار کیا ،میرے لئے وہ مردم شماری درست ہوگی جس میں ہر فرد کو گنا جائے، ہم اپنی ہر ذمہ داری کو پوری کررہے ہیں ،7 ملین تک آبادی کو کم گنا گیا میرے لیے تعصب پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے ہمیں مردم شماری قبول نہیں ہے ہماری مردم شماری 65 ملین کے قریب آنی چاہیے کئی بلاکس کو وقت سے پہلے بند کر دیا گیا

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما، سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کو بتایا گیا کہ اگر ہمارے لیڈر کو کچھ ہوا تو نقصان پہنچائیں گے اب کچھ لوگ بیانات بدل رہے ہیں، کچھ لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں، عمران خان کا موقف عیاں ہورہا ہے، جس طرح لوگوں کو پی ٹی آئی میں لایا گیا تھا، اسی طرح پارٹی کو چھوڑ رہے ہیں، جنہوں نے حملہ کیا تھا اس میں پی ٹی آئی کے لیڈر اس کے پیچھے تھے ، ہم ویڈیو میں دکھائیں گے کہ کون کون سے رہنما اس میں موجود ہیں، املاک کو نقصان پہنچایا گیا ، جن کے موٹر سائیکل جلائی گئی ہے ، ان کو حکومت موٹر سائیکل لیکر دے گی،میں ایڈوانس میں کہہ رہا ہوں یہ جو ہماری بسیں جلائی گئی ہیں ان کا پیسہ عمران خان کا گھر بیچ کر میں ان سے بھرواؤں گا، اس کے سارے پیسے ان سے وصول کریں گے،

  • تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے،مراد علی شاہ

    تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے،مراد علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مردم شماری پر تحفظات کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کو خط لکھ دیا-

    باغی ٹی وی: لکھے گئے خط میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خبردار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ تحفظات دور نہ ہوئے تو مردم شماری کے نتائج سندھ حکومت کو قبول نہیں ہوں گے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے کئی اضلاع اور تعلقہ میں خانہ شماری اور مردم شماری کا کام شروع ہی نہیں کیا گیا۔

    اسامہ بن لادن آپریشن کے دن وائٹ ہاؤس کی خصوصی تصاویر پہلی بار منظر عام …

    پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بہت سے اضلاع کی آبادی کو تاحال پوری طرح شمار نہیں کیا گیا، معلوم ہوا ہے کچھ تحصیلوں میں مردم شماری روکنے کا فیصلہ ہوا ہے مردم شماری روکنے کے فیصلے اورمن مانی پر شدید تحفظات ہیں، سندھ میں اب بھی بہت سے اضلاع کو مکمل نہیں گنا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ن لیگ کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کو تحریر کردہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے تمام اضلاع میں مردم شماری جاری رکھی جائے۔

    سرکاری لائن سے تیل چرانے والے دو افراد مٹی میں دب کر ہلاک

    دوسری جانب کراچی میں جماعت اسلامی نے مردم شماری میں مبینہ دھاندلی کے خلاف آج شارع فیصل پر مظاہرے کا اعلان کیا، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں خانہ شماری ہو گئی وہاں اب تک مردم شماری کا عملہ نہیں پہنچا،آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا اور خانہ شماری ابھی تک مکمل نہیں کی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈائریکٹر ادارہ شماریات سندھ نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں ڈائریکٹرادارہ شماریات سندھ منور علی گھانگرو کے مطابق سندھ کی آبادی میں 64 لاکھ 63 ہزار کا اضافہ ہوچکا اور صوبے کی آبادی 5 کروڑ 43 لاکھ 18 ہزارتک پہنچ گئی ہے۔

    گائے نےشیر کے بچے سے مماثلت رکھتے بچے کو جنم دیا

  • الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا،مراد علی شاہ

    الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا،مراد علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جب ججز اس فیصلے سے متفق نہیں تو عوام کیسے ہوسکتے ہیں-

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کیا، جب ججز اس فیصلے سے متفق نہیں تو عوام کیسے ہوسکتے ہیں، جن ججزنےانکارکیا ان کےعلاوہ فل کورٹ بنائیں،الیکشن کا فیصلہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دینا چاہیے، ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے تو حالات میں بہتری آئے گی-

    مجھے معلوم ہے پولیس کیا کارنامے انجام دے رہی ہے،عدالت کے ریمارکس

    مراد علی شاہ نے کہا کہ آئین میں ہر ادارے کی پاور اور حدود کا تعین کیاگیا ہے، الیکشن تب ہوں گے جب الیکشن کمیشن چاہے گا، الیکشن ضرور ہوں لیکن لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے اور الیکشن ایسے نہ ہوں کہ 2018 والی صورتحال ہو۔

    رات کو تھوڑی تاخیر سے کھانا کھانا صحت کیلئےنقصان دہ نہیں،تحقیق

    ملٹری گریڈاسلحے پرلوگوں کے تحفظات کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کاکام ہے فنڈ دینا تاہم ملٹری گریڈاسلحے پرلوگوں کے تحفظات ہیں، ایسانہ ہو ملٹری گریڈ اسلحےکے استعمال سے دوسرےبھی زدمیں نہ آجائیں، گھوٹکی کےکچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن چل رہا ہے، کچے کے علاقے میں اسلحہ کی اسمگلنگ کو روکنا ہوگا، کچے میں چوکیاں بنائی ہیں تاکہ ڈاکوؤں کے پاس آنے والا اسلحہ روکا جائے۔

    پاکستان کا برطانوی وزیر داخلہ کے پاکستانی مردوں کے حوالے سے بیان پراظہارتشویش

  • وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی۔

    باغی ٹی وی: این ای ڈی یونیورسٹی میں اسپیشل کانووکیشن ہوا جس میں صوبائی وزراء نے بھی شرکت کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دینے کی تصاویر ٹوئٹر پر بھی شیئر کیں۔

    پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر وزراء کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مبارکباد پیش کی گئی۔


    مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ کی حیثیت سے صوبوں کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی بھی ہیں مراد علی شاہ کو یہ ڈگری صوبے کے لیے کی گئی خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی سندھ نےکہا کہ یہ دن میرے لیے اہم اور خصوصی اہمیت کا حامل ہے، میں نہیں چاہتا کہ مجھے ڈاکٹر کہہ کر مخاطب کیا جائے، میں نے کوشش کی ہے کہ اپنی قابلیت کو صوبے اور ملک کی خدمت کے لیے استعمال کروں۔

    سرکاری جامعات کے چانسلر اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جب وائس چانسلر میرے پاس مراد علی شاہ کو پی ایچ ڈی کی سند دینے کی تجویز لائ تو میرے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا، میں نے سوچنے کے لیے وقت مانگا اور کئی لوگوں بشمول دیگر وائس چانسلرز سے مشورہ بھی کیا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ کوویڈ 19 میں مراد علی شاہ نے بہترین کردار ادا کیا۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم فرقوں اور قومیتوں میں بٹ چکے ہیں اب لوگ پاکستان کی بات نہیں کرتے قومیت کی بات کرتے ہیں یہ تربیت ہمارے اساتذہ کو کرنی ہے۔

  • عمران خان نے کافی کچھ سیکھ لیا ہو گا اب ان میں سنجیدگی آ جانی چاہیے،مراد علی شاہ

    عمران خان نے کافی کچھ سیکھ لیا ہو گا اب ان میں سنجیدگی آ جانی چاہیے،مراد علی شاہ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر عمران خان کو بات چیت کرنی ہے تو اس میں شرطیں نہیں لگائی جاتیں۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان عدم اعتماد کے ذریعے جمہوری طریقے سے نکالے گئے، وہ اپنی کارکردگی نہیں دیکھتے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ ان کا اقتدار ختم ہو گیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان نے کافی کچھ سیکھ لیا ہو گا اب ان میں سنجیدگی آ جانی چاہیے، اتحادیوں نے عمران خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بہتری کے لیے بات چیت ضروری ہے، اگر عمران خان کو بات چیت کرنی ہے تو اس میں شرطیں نہیں لگائی جاتیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خدشات الیکشن کے لیے نہیں ، ان کے خدشات ضرور دور کریں گے۔

    گزشتہ ماہ نومبر میں بچوں کے اغوا کے 44 واقعات رپورٹ ہوئے،لاہور پولیس

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لوگ سمجھتے ہیں ہم ریلیف اور ریسکیو کے عمل سے گزر گئے، ایسا نہیں ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے، سیلاب متاثرین کے لیے عمران خان نے بھی ٹیلی تھون کی تھی اور پیسے جمع کیے تھے، وہ پیسے کہاں گئے کسی کو معلوم ہی نہیں۔

    شفاء میڈیکل سنٹر اور جھنگ پولیس کے مابین MOU پر دستخط

  • وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کی ڈسپلے کا دورہ

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کی ڈسپلے کا دورہ

    کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کی ڈسپلے کا دورہ ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کے ہمراہ ایکسپو سینٹر میں آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کے ڈسپلے کا دورہ کیا۔

    ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے وزیر اعلیٰ سندھ کو آئیڈیاز 2022 میں سندھ پولیس کے ڈسپلے کی خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے سیکیورٹی ڈویژن کی خدمات، اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم (S.W.A.T) کے قیام، جدید پولیسنگ اور سندھ پولیس میں اپنائی جانے والی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

    دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ پولیس کی کیپیسٹی بلڈنگ پر توجہ دے رہی ہے اور پولیس کے مختلف شعبوں کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈزکی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

    سندھ پولیس ہال نمبر 8 (مارکیو)، پاکستان پویلین میں اپنی خدمات کی نمائش کر رہی ہے۔ سیمینار کے تیسرے روز بھی مندوبین کی ایک بڑی تعداد نے سیکیورٹی ڈویژن کے ڈسپلے کا دورہ کیا اور سندھ پولیس کے جدت کی طرف سفر کو سراہا۔

    ادھر دفاعی مصنوعات تیار کرنے والے ادارے گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشنز نے ملکی دفاعی صنعت میں جدید سب سونک کروز میزائل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں متعارف کرادیا۔

    بین الاقوامی دفاعی نمائش میں موجودہ دور میں روایتی جنگوں کے تبدیل ہوتے میدان سامنے آرہے ہیں، اسی لیے پاکستان بھی دنیا میں جدید اسمارٹ دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کے راستے پر گامزن ہے۔

    11ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 میں پاکستان کی اہم دفاعی مصنوعات کو مارکیٹ کیا جارہا ہے ، ان مصنوعات میں سب سونک کروز میزائل ’حربہ‘ اور جدید جنگی ڈرون ‘شاہپر ٹو’ پاکستان کی ایک بڑی کامیابی ہے۔

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے:مراد علی شاہ

    سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے:مراد علی شاہ

    کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی کی نکاسی میں 3 سے 6 ماہ کا عرصہ لگے گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبے کی موجودہ صورتحال اور تباہ کن سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پوری دنیا کو ایک ہونا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی دنیا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قدرتی آفت اور موسمیاتی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ تقریباً 3 کروڑ 50 لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں جب کہ لاکھوں ایکڑ زرخیز زمین بھی سیلاب کی زد میں آ چکی۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں کسانوں کو تقریباً 3 ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے جب کہ لائیو اسٹاک کے شعبے کو 50 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ علاقوں میں کم از کم 8 سے 10 فٹ پانی ہے، جن علاقوں میں سیلابی پانی اتر چکا ہے وہاں بھی ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ اپنے گھروں کو واپس جاسکیں، پاکستان میں اس سال غیر معمولی بد ترین بارشیں ہوئی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رواں سال صوبے میں معمول سے 10 سے 11 گنا زیادہ بارشیں ہوئیں، عام طور پر گڈو اور سکھر کے مقام پر تقریباً 4 لاکھ کیوسک سیلابی ریلا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے اور صوبے کے نکاسی آب اور آبپاشی کے نظام کی بحالی کے لیے کام کر رہی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ پانی کے اخراج میں 3 سے 6 ماہ لگیں گے۔
    مراد علی شاہ نے اعتراف کیا کہ صوبے کو خیموں اور ادویات کی کمی کا سامنا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے یہ مسئلہ اقوام متحدہ کے سربراہ سے ملاقات کے دوران اٹھایا تھا۔

    مون سون کی بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے 14 جون سے 9 ستمبر کے درمیان ملک بھر میں ایک ہزار 396 افراد جاں بحق اور 12 ہزار 728 زخمی ہوئے جب کہ 3 کروڑ سے زیادہ شہری بے گھر ہوئے ہیں۔تباہ کن سیلاب کے دوران سندھ اب تک سب سے زیادہ متاثر ہونے والا صوبہ ہے جہاں سب سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئیں اور سب سے زیادہ شہری زخمی ہوئے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ایک ہزار 396 اموات میں سے سندھ میں مجموعی طور پر 578 شہری جاں بحق ہوئے، اسی طرح صوبے میں زخمیوں کی تعداد 8 ہزار 321 ہے جب کہ ملک بھر میں زخمیوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 728 ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • کراچی یونیورسٹی میں لیب کی چھت گر گئی

    کراچی یونیورسٹی میں لیب کی چھت گر گئی

    کراچی :کراچی یونیورسٹی میں لیب کی چھت گر گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کمپیوٹر اور دیگر سامان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق جامعہ کراچی کے سوشیالوجی ڈپارٹمنٹ کی لیب کی گارڈر اور سلیب سے بنی چھت گر گئی۔

    وائس چانسلر خالد عراقی کا کہنا ہے کہ لیب کی چھت گرنے سے سامان کا نقصان ہوا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    رپورٹ کے مطابق واقعے میں دو سے 3 اسپلٹ ایئر کنڈیشن، 24 سے زائد کمپیوٹر اور دیگر سامان مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے۔

    ادھر دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں 30 لاکھ کچے مکانات تباہ ہوگئے، سیکڑوں پکے مکانات بھی رہنے کے قابل نہیں، ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے، 470 اموات ہوئیں، 8 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اس کی تیاری کرسکیں۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2010ء کے بعد یہ سب سے بڑا سیلاب ہے، گزشتہ 12 سے 13 روز میں 27 اضلاع کی حقیقت دیکھی، ابھی جیک آباد، گھوٹکی اور کشمور میں نہیں گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ سیلاب میں 470 افراد جاں بحق اور 8 ہزار 314 زخمی ہیں، 30 لاکھ سے زیادہ کچے مکانات تھے، جو نہیں بچے، اگر کوئی مکان گرا نہیں ہے تو وہ رہنے کے قابل نہیں رہا، پکے مکانات بھی کئی جگہوں پر ایسے ہیں جو رہنے کے قابل نہیں، ڈیڑھ کروڑ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ کہیں کوئی کٹ لگانا ہو یا پانی نکالنا ہوگا اس کا فیصلہ محکمہ آبپاشی کریگا، سب سے درخواست کرتا ہوں صبر سے کام لیں، پانی قدرتی گزر گاہوں سے سمندر تک جائے گا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر وزیر اپنے اپنے ضلع میں گیا ہے، کوئی ایک کونا نہیں سندھ میں جہاں ہمارا منتخب نمائندہ نہیں پہنچا، جو اپنے گھر سے نکلے گا اس کی کیا کیفیت ہوگی، لوگوں نے غصے کا اظہار کیا لیکن جائز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں 16 اگست کے بعد جو بارش ہوئی تھی اُس کی تیاری نہیں تھی، ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اس کی تیاری کرسکیں، میڈیا نے دکھانا شروع کیا تب لوگوں کو احساس ہوا کہ حالات واقعی خراب ہیں۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ جس قسم کی صورتحال ہے میڈیا چینل اب تک وہ نہیں دکھا رہے، میڈیا کو بہت زیادہ درخواست کی تھی تب جاکر کچھ دکھانا شروع کیا، پورا سندھ دریا بنا ہوا ہے، ہر شہر میں دریا کی صورتحال ہے، کئی مقامات پر میری گاڑی روکی گئی لیکن ہم نے لوگوں کو چھوڑا نہیں، جتنا بڑا نقصان ہوا اس میں ہمارے پاس جو سامان تھا ختم ہوگیا۔

    انہوں نے کہا اگست میں معمول سے 700 گنا زیادہ بارش ہوئی، این ڈی ایم اے نے سندھ حکومت کو صرف 8 ہزار ٹینٹ دیئے، ایک لاکھ 10 ہزار ٹینٹ سندھ حکومت تقسیم کرچکی ہے، ہم نے مزید 3 لاکھ ٹینٹ کا آرڈر دیا ہے، اسٹاک میں موجود 20 ہزار ترپال تقسیم کرچکے، 30 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے، انشاء اللہ مچھر دانیوں کی تعداد پوری ہوجائے گی۔

  • صوبہ سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا،مراد علی شاہ

    صوبہ سندھ میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا،مراد علی شاہ

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےصوبے میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا۔

    باغی ٹی وی : سندھ میں مون سون بارشوں نےتباہی مچا دی، موسلا دھاربارشوں کے باعث حادثات میں 29 افراد جاں بحق ہوگئے خیرپورمیں گھر کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔دادو میں چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے۔

    پاکستان بھر میں سیلاب کے باعث 600 سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی. این ڈی ایم اے

    ایک اورواقعے میں نواب شاہ میں مکان کی دیوارگرنےسے 2 بچے دم توڑ گئے شکارپور میں چھت گرنے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوئیں کوٹ ڈیجی میں سیلابی ریلے بہہ کر2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    شہداد پور اور ٹنڈو آدم اور جوہی میں بارش کے بعد ندی نالے بپھر گئے شہر کو بارش کے پانی نے ڈبویا تو دیہی آبادی سیلاب کی زد میں آگئی شہری اپنی مدد آپ کے تحت نکل مکانی پر مجبور ہوگئے۔شہر کے گلیاں بازار میں بھی پانی بھر گیا بازار تالاب کا منظر پیش کرتی رہیں موٹرسائیکل اور گاڑیاں خراب ہوگئیں سڑکوں پر بھرے پانی نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا۔

    موسلادھار بارش کے بعد ہالہ اور عمرکوٹ شہر تالاب میں بدل گیا۔ سڑکیں، بازار، گلیاں پانی میں ڈوب گئیں سانگھڑ اور مٹیاری کی کہانی بھی مختلف نہیں ہے گھر،گلیاں، سڑکیں اور بازار پانی میں ڈوب گئے شہری گھروں میں قید ہوکر رہ گئے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران پڈعیدن میں 364، شہید بے نظیر آباد میں 146، موئن جو دڑو میں 126، روہڑی میں 125 اور لاڑکانہ میں 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی سندھ کے مختلف شہروں میں فصلیں تباہ ہو گئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا-

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا نیا ریکارڈ بن گیا ہےگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 335 ملی میٹر بارش ہوئی اس سے پہلے2011 میں 238 ملی میٹر بارش ہوئی تھی شیری رحمان نے دعویٰ کیا کہ جامشورو میں کلاوڈ برسٹ ہوا جس سے علاقے میں تباہی ہوئی ۔
    https://twitter.com/sherryrehman/status/1560657712962097152?s=20&t=hsvwsTsK_cDo_24ctDz7YA
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت بارشوں کے نقصانات اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ حکام نے بتایا کہ ڈی واٹرنگ مشینیں لگاکر پانی نکا لا جارہا ہے۔ متاثرین کو خیمے اور کھانا بھی فراہم کررہے ہیں۔

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےصوبے میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے چالیس ارب روپے کا نقصان ہوا بارشوں کے دوران 166 اموات ہوئیں۔9 اضلاع کو آفت زدہ قرار دے چکے ہیں، مزید 4 اضلاع کو بھی آفت زدہ قرار دیا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

    ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان