Baaghi TV

Tag: مراد علی شاہ

  • کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات:ایک ملین ڈالرز امداد کا اعلان

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات:ایک ملین ڈالرز امداد کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس اہم ملاقات میں سندھ میں حالیہ موسلادھار بارش سے ہونیوالے جانی ومالی نقصانات، تعلیم، صحت کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور میں یو ایس ایڈ منصوبے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 3ڈویژنز کے 8اضلاع حالیہ بارشوں سے بری طرح متاثرہوئے جبکہ 130 افراد جاں بحق اور422 زخمی ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈبلوم کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ انسانی امداد سندھ میں کمیونٹیزکی جلد بحالی کو پورا کریگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس بی ای پی کو سندھ کے متعدد اضلاع میں 106 اسکولوں کی تعمیر کا حکم دیا گیا ہے، ایس بی ای پی کی تعمیراتی پیشرفت 92 فیصد رہی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 84 اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر مکمل کر کے ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشنز کے حوالے کر دی گئی۔وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان نے توانائی، معیشت، تعلیم اور صحت سمیت دیگر اہم مسائل پر 75 سال سے مل کر کام کیا ہے۔

  • پیپلزبس سروس کے روٹس پر تمام سڑکوں کی مرمت فوری شروع کی جائے:وزیراعلیٰ سندھ

    پیپلزبس سروس کے روٹس پر تمام سڑکوں کی مرمت فوری شروع کی جائے:وزیراعلیٰ سندھ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس پر تمام سڑکوں کے مرمتی کام فوری شروع کئے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت پیپلز بس سروس کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ حلیم شیخ، کمشنر کراچی اقبال میمن، کے ایم سی، کے ڈی اے، کراچی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے سربراہاں نے شرکت کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی مراد پوری نہ ہوسکی:

    وزیر اعلیٰ سندھ کو وزیر بلدیات اور وزیر ٹرانسپورٹ نے بریفنگ دی، بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ماڈل کالونی، ریگل چوک کے علاقے جی بس روٹ نمبر 1 ہے اس پر اسفالٹ کام کی ضرورت ہے، ملیر ہالٹ، ایف ٹی سی، آرام باغ کے علاقوں میں فرش کا کام ہونا ہے، روٹ نمبر 1 ملیر ہالٹ سے آرام باغ تک سیوریج لائن کی لیکیجز کے مسائل ٹھیک ہونا ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ روٹ نمبر 1 کے جو مرمت اور مینٹیننس کے کام ہیں ان کو فوری شروع کیا جائے، پیپلز بس سروس شہر کیلئے اہم ہے اس کے تمام مسائل حل کئے جائیں۔

    مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    بریفنگ میں کہا گیا کہ روٹ نمبر 2 نارتھ کراچی سے انڈس اسپتال تک ہے، اس روٹ پر شفیق موڑ، سہراب گوٹھ، شاہ فیصل برج کے علاقوں میں اسفالٹ کے کام کی ضرورت ہے، گلشن، شاہ فیصل میں فرش کے کام کی ضرورت ہے، ان علاقوں میں سیوریج اور ڈرینج کا کام بھی ہونا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے روٹ نمبر 2 کے تمام کام ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز بس سروس کے ساتوں روٹس پر تمام سڑکوں کی مرمتی کام فوری شروع کئے جائیں۔

    کراچی میں پیپلز بس سروس کا کیا بلاول نے افتتاح

    انہوں نے ان بسز کے روٹس پر بریکرز رموو کرنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ سندھ نے پیپلز بس سروس کے بس اسٹاب بھی بنانے کی ہدایت دیدی، ان کا کہنا تھا کہ عوام کو ہر طرح کی سہولت ہو، پیپلز بس سروس کے 387 بس اسٹاپ بنائے ہیں۔

  • مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

    کراچی :وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی نااہلی کیلئے نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ دو اگست کو سماعت کرے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت امن و امان پر اجلاس

    درخواست گزار روشن علی نے دہری شہریت کو بنیاد بنا کر سپریم کورٹ سے مراد علی شاہ کی نااہلی کی استدعا کر رکھی ہے۔عدالت نے منگل کے روز سماعت مقرر کرتے ہوئے مقدمےکے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔

    چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔

    مراد علی شاہ سےبہترکوئی عورت اس وزارت کو بہترچلالے گی،خرم شیرزمان

    یاد رہے کہ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف نااہلی کیس میں فریقین سے معاونت طلب کرتے ہوئے پوچھا ہے کہ دہری شہریت کے باعث ہونے والی نااہلی تاحیات یا عارضی مدت کے لیے ہے۔

    جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین ججز پر مشتمل بینچ، جس میں جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین شامل ہیں، نے آئین کے آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت دہری شہریت اور اقامہ رکھنے پر مراد علی شاہ کی نااہلی کے لیے دائر نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔

    الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ پرجرمانہ عائد کردیا

    عدالت نے تنازع میں شامل فریقین سے اس سوال سے متعلق بھی تیاری کرنے کا کہا ہے کہ غیر ملکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ جمع کرانے پر نااہل شخص کو دوبارہ الیکشن لڑنے کی اجازت ہوگی یا نہیں۔

    روشن علی نامی شہری کی جانب سے اقامے اور دہری شہریت پر مراد علی شاہ کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔

  • مون سون بارشیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی

    مون سون بارشیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی

    کراچی:سندھ میں مون سون کی ممکنہ بارشوں کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر وزراء، مشیروں اور معاون خصوصی کی خصوصی ڈیوٹیز لگا دی گئی، وزراء معاون خصوصی ، مشیران متعین کردہ اضلاع میں فرائض دیں گے۔

    سندھ کابینہ میں شامل وزراء معاون خصوصی اور مشیر مختلف اضلاع میں بارش کے دوران اضلاع کی سطح پر انتظامیہ کے ہمراہ مانیٹرنگ کریں گے، کراچی ضلع جنوبی میں صوبائی وزیر مکیش چاولہ، شرقی میں صوبائی وزیر سعید غنی، کورنگی میں صوبائی وزیر تیمور تالپور، وسطی میں شہلا رضا رین ایمرجنسی کی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے ملیر میں صوبائی وزیر ساجد جوکھیو، غربی میں معاون خصوصی وقار مہدی اور کیماڑی میں معاون خصوصی لیاقت آسکانی کی ڈیوٹیاں لگا دی، صوبائی وزیر سردار شاہ میرپور خاص ڈویژن کے تمام اضلاع میں رین ایمرجنسی کی مانیٹرنگ کریں گے۔

    ٹنڈو الہیار میں صوبائی وزیر ضیا عباس شاہ، ٹنڈو محمد خان میں معاون خصوصی قاسم نوید قمر، حیدر آباد میں صوبائی وزیر جام خان شورو کی رین ایمرجنسی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، مٹیاری میں صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزماں، دادو جامشورو میں مشیر فیاض بٹ شہید بینظیر آباد ڈویژن میں معاون خصوصی پارس ڈیرو کی رین ایمرجنسی ڈیوٹی لگا دی گئی۔

    سکھر ڈویژن میں نواب وسان، اور لاڑکانہ ڈویژن کے تمام اضلاع میں صوبائی وزیر امتیاز شیخ رین ایمرجنسی کی مانیٹرنگ دیکھیں گے، صوبائی وزراء، مشیر اور معاون خصوصی رین ایمرجنسی سے متعلق تمام رپورٹس وزیر اعلیٰ سندھ کو دیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلی ہاؤس سے مون سون کی ممکنہ طوفانی بارشوں سے متعلق رین ایمرجنسی ڈیوٹیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

  • عارف علوی صدرمملکت بن کے دکھائیں،کسی ایک شخص کی مرضی  پر نہ چلیں،مراد علی شاہ

    عارف علوی صدرمملکت بن کے دکھائیں،کسی ایک شخص کی مرضی پر نہ چلیں،مراد علی شاہ

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جھوٹے کیس میں پیشی کے لیے اسلام آباد آئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جھوٹے کیس میں پیشی کے لیے اسلام آباد آئے ہیں،آج بھی نئی تاریخ دی گئی ،نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں 22پیشیاں ہوئی ہیں-

    چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پی ٹی آئی کی سب سے بڑی غلطی تھی،حماد اظہر

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک پیشی پر 17لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں ،وکلا کی فیس سمیت پیشیوں پر کروڑوں روپے آتے ہیں، جن لوگوں کا نقصان ہورہاہےاس کا احتساب ضرور ہوگا-

    انہوں نے کہا کہ کسی سرکاری افسر پر کوئی الزام نہیں،یہ پلانٹ سستی بجلی دے رہا ہے جس سے کے الیکٹرک بجلی لیتی ہے،صدر اگر اپنی ذمہ داری سے شناسا ہوں گے تو بہت اچھا ہوگا-

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بہت اچھا ہوگا اگر عارف علوی صدر مملکت بن کے دکھائیں،صدر کسی ایک شخص کی مرضی پر نہ چلیں،سینئر ججز نے کئی بار فیصلے دیئے ہیں کہ یہ ہمارا کام نہیں ہے نیب قانون میں ترمیم ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق ہیں-

    مراد علی شاہ نے کہا کہ عمر ان خان کے دور میں جو کچھ ذہن میں تھا انہیں بتاتا رہا، ان کو خود پتہ نہیں، انہیں اپنی نااہلی، ناتجربہ کاری نظر نہیں آتی، عمر ان خان نے ساڑھے 3سال حکومت کی اور چلے گئے، عمر ان خان کو بتایا کہ سندھ کے ساتھ بہت ناانصافی کر رہے ہیں-

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اپنا کام کر دیا ہے ،پچھلی حکومت کے سارے دعوے غلط تھے،گزشتہ حکومت رات کے اندھیرے میں آرڈیننس دیتے تھے

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک شخص کی کم عقلی اور نااہلی پر سارے پیچھے چل رہے ہیں،ایک شخص 5 بار پارٹیاں تبدیل کرچکے ، دیکھتے ہیں کب تک چلتے ہیں،گزشتہ روز وزیرخزانہ پریس کانفرنس خوشی سے نہیں کر رہے تھے-

    منی لانڈرنگ کیس: مونس الٰہی ایف آئی اے کے سامنے پیش

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ملاقات کی بیرسٹر مرتضی وہاب ترجمان سندھ حکومت کے مطابق ملاقات میں سی پیک موڈ کے تحت کراچی سرکلر ریلوے کی ترقی کے حوالے سے نتیجہ خیز گفتگو ہوئی۔

    بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے کراچی میں ٹرانسپورٹیشن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کے سی آر کی اہمیت پر زور دیا پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ میگا سٹی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔

    سعودی عرب نے قوسِ قزح کے رنگوں پر مشتمل کھلونے اور ٹی شرٹس ضبط کرلیں

  • بینظیر نشونما اور تعلیمی وظیفہ پروگرام کرنا چاہتے ہیں :وزیراعلیٰ سندھ

    بینظیر نشونما اور تعلیمی وظیفہ پروگرام کرنا چاہتے ہیں :وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی:اب صوبے میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت، وفاقی حکومت سے مل کر بینظیر نشونما اور تعلیمی وظیفہ پروگرام کرنا چاہتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے محکمہ تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری اور انکے وفد کی ملاقات ہوئی، وفد میں سیکریٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر عصمت طاہرہ، ڈی جی نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری (این ایس ای آر) نوید اکبر، ڈی جی سندھ بی این آئی ایس پی ثمر تالپور، ڈائرکٹر بیت المال ڈاکٹر عدنان، تخفیف غربت گروپ کے رہنما احمد علی خٹک شریک ہوئے۔

     

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ساتھ وزیر تعلیم سید سردار شاہ، معاون خصوصی برائے سماجی شعبہ حارث گزدر، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، سیکریٹری صحت ذوالفقار شاہ، سیکریٹری تعلیم اکبر لغاری، اسپشل سیکریٹری وزیراعلیٰ سندھ رحیم شیخ شریک تھے۔

    ادھر اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا کہ بینظیر کارڈ کے ذریعے کیش ٹرانسفر پروگرام 2018 میں شروع کیا گیا، نیشنل پاورٹی اسکور کارڈ کی سروے 11-2010 میں کی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری نے سندھ میں 7.744 ملین ہاؤس ہولڈ کو کور کیا ہے، 101 تحصیل سطح پر ڈیسک قائم کی گئی ہے تاکہ رہ جانے والے گھر بھی شامل ہوسکیں، نادرا کی شہریت رجسٹری کے ذریعے تصدیق کی جارہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سات ہزار تین ماہ میں مستحق خواتین کو اے ٹی ایم کے ذریعے دیتے ہیں، سندھ میں ابھی تک 425.445 ارب روپے 2.9 ملین خواتین کو دیئے جاچکے ہیں، بینظیر تعلیمی وظیفہ پروگرام کے تحت پورے ملک میں پرائمری سے کلاس 12 تک وظیفہ ملتے ہیں۔شازیہ مری نے مزید کہا کہ ابھی تک 2021592 طلباء کو وظیفہ مل چکا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس پروگرام کو آگے بڑھانے کیلئے صوبائی محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر کام کیا جائے، سندھ حکومت، وفاقی حکومت سے مل کر بینظیر نشو نما اور تعلیمی وظیفہ پروگرام کرنا چاہتی ہے، سندھ حکومت کی تعلیم ان پروگرامز کا جائزہ لے گی تاکہ اسکو مل کر شروع کیا جائے۔

    پنجاب سے ڈی سیٹ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کا سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ

    خواتین پر تشدد کروانے پر عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے:عمران خان

    عمران خان کی سی پی این ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

    مریم نواز کی ایک اور آڈیو لیک

  • پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کو فروغ دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کو فروغ دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی :وزیر اعلی نے کہا کہ جلد ہی اطہر متین کے قاتلوں کو گرفتار کرلیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کو فروغ دیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔

    کراچی سے میڈیا ذرائع کےمطابق انہوں نے کہا کہ صدر کاظم خان ، سینئر صدر ایاز خان، سیکریٹری جنرل عامر محموداور فنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیو، نائب صدر جبار خٹک، جوائنٹ سیکریٹری سندھ مقصود یوسفی سمیت تمام عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کو فروغ دیا ہے، میں سمجھتا ہوں جب تک صحافت آزاد نہیں جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی۔سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور اظہار کی آزادی کیلئے سی پی این ای اپنا کردار ادا کریگی۔

    سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ شرمناک غلامی سے خدار قوم کی غیرت نیلام کی جارہی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ ساری زندگی جنہوں نے عمران خان یہودی ایجنٹ پکارا آج وہ خود سرٹیفائیڈ یہودی ایجنٹ غلام ثابت ہوچکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی مسلط امپورٹڈ حکومت جی حضوری میں تمام احکامات بجا لانے میں مصروف ہے، شرمناک غلامی سے خدار قوم کی غیرت نیلام کی جارہی ہے

     

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹر پر کہا کہ اسرائیلی صدر کی پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق ہوئی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور نے اپنے بیرونی آقاؤں کے ایجنڈے پر کام شروع کردیا ہے، یہ اقتدار کے لئے ہر کام کرنے کو تیار ہیں۔

    فرخ حبیب نے مزید کہا کہ نہتے فلسطینی شہداء سے کیسے غداری کرسکتے ہیں۔

  • کراچی:دہشت گردی کا تیسرا واقعہ،سیکیورٹی اداروں کو انٹیلیجنس کا کام تیزکرنےکی ہدایت

    کراچی:دہشت گردی کا تیسرا واقعہ،سیکیورٹی اداروں کو انٹیلیجنس کا کام تیزکرنےکی ہدایت

    کراچی:امن وامان کی خراب صورتحال اور ہرروزدھماکے ،شہر قائد میں دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ رونما ہونے پر وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکیورٹی اداروں کو انٹیلیجنس کا کام تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گزشتہ رات دہشت گردی کا مسلسل تیسرا واقعہ پیش آیا، اس بار ایک موٹر سائیکل بم دھماکے کے ذریعے کراچی کے باسیوں کو ہدف بنایا گیا، اس صورت حال پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد پھر سے متحرک ہو رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ پولیس اور ادارے اپنا انٹیلیجنس کا کام تیز کریں، ہمیں ہر صورت میں اس دہشت گرد گروہ کے کارندے سلاخوں کے پیچھے چاہئیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہر کراچی کے امن کی ہم سب نے قیمت ادا کی ہے، اب ایک بار پھر شہر اور شہریوں کو کسی صورت یرغمال بننے نہیں دوں گا۔

    گزشتہ روز بم دھماکے کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی، جس میں وزیر اعلیٰ کی طلبی پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے بھی شرکت کی۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ بولٹن مارکیٹ دھماکا کرنے والے جلد پکڑے جائیں گے، پولیس کو تھوڑا وقت دیں، ہم بہت اچھا کام کر رہے ہیں، صدر اور یونیورسٹی واقعے سے متعلق اہم شواہد مل چکے ہیں، ابھی میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کیے جا سکتے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی میمن مسجد کے قریب دھماکا ہوا، جس میں خاتون جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں اے ایس آئی سمیت 3 اہل کار شامل ہیں، یہ دھماکا اقبال کلاتھ مارکیٹ میں ہوا، پولیس موبائل، رکشہ اور کئی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچا۔

    بم دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی، رپورٹ کے مطابق آئی ای ڈی ڈیوائس بم موٹر سائیکل سیٹ کے نیچے فریم میں نصب تھا، بم کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے آپریٹ کیا گیا۔

  • جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا،وزیر خارجہ

    جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا،وزیر خارجہ

    یوم مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی و وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا، پیپلزپارٹی محنت کشوں کے حقوق کو وسعت دینے کیلئے ہمیشہ اگلی صفوں میں رہی۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے نظریئے اور منشور کی اساس محنت کشوں کی بہبود و ترقی ہے، شہید بھٹو کی لیبر پالیسی آج بھی مزدوروں کے حقوق کے لیے کسوٹی کا درجہ رکھتی ہےپیپلزپارٹی محنت کشوں کی وکیل اور محافظ کا کردار اداکرتی رہے گی۔

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت 25 ہزار روپے تک کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا –

    دوسری جانب یوم مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے مزدوروں نے اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حکومت سندھ نے مزدوروں کے حقوق کے لیئے عملی اقدامات کیے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کم از کم اجرت 25 ہزار کر کرے مزدور کے چولہے کو گرم کیا، ہم زرعی محنت کشوں کو بھی نہیں بھولے ہاریوں ار کسانوں کے لئے بھی قوانین بنائے، حکومت سندھ نے جبری مشقت کے خاتمے کا قانون 2015 میں لائی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے لیبر پالیسی کے تحت چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات کئے ہیں، ہمارے مزدوروں نے اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے مزدوروں کی زندگی تبدیل کرنے کیلئے پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اب تک جدوجہد کر رہی ہے۔

    محنت کشوں کی ترقی کے بغیر دنیا کی حقیقی ترقی ادھوری ہے،وزیر اعظم

  • میری تجویز پر مزدور کی تنخواہ وزیراعظم نے 25 ہزار کی، وزیراعلیٰ سندھ

    میری تجویز پر مزدور کی تنخواہ وزیراعظم نے 25 ہزار کی، وزیراعلیٰ سندھ

    میری تجویز پر مزدور کی تنخواہ وزیراعظم نے 25 ہزار کی، وزیراعلیٰ سندھ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت آئینی طریقے سے نکلی

    سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ غریبوں کا احساس صرف سندھ حکومت کو ہے،سندھ حکومت نے گزشتہ سال تنخواہ 25ہزار مقررکی ،باقی صوبوں میں مزدور کی ماہانہ اجرت کم ہے،کم سے کم تنخواہ 25ہزارمقررکی تو انڈسٹری مالکان عدالت گئے، مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافے پرانڈسٹری مالکان کوتحفظات تھے،وزیراعظم شہبازشریف نے مجھ سے کہا ترجیحی طور پرکیا ہونا چاہیے میں نے وزیراعظم کو کہا مزدورکو 25ہزار روپے تنخواہ بڑھانی ہے،وزیراعظم شہبازشریف کا مشکور ہوں انہوں نے میری تجویزپر اعلان کیا مہنگائی کے دوران مزدوروں کو مشکلات کا سامنا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلیاں آئی ہیں عمران خان کو نااہلی اور بے حسی کی وجہ سے جانا پڑا،ہماری کوشش تھی بچت بازاروں میں آٹا اور چینی سستی ملے حکومت نے 4کروڑ 20 لاکھ روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں، وفاقی حکومت نے پہلے ہی یوٹیلٹی اسٹورز کو سستی اشیا فراہم کرنے کا کہہ دیا ہے،گزشتہ حکومت کو غریبوں کا کوئی احساس نہیں تھا،اتحادی حکومت کے تمام ممبران کوشش کررہے ہیں کہ عوام کو ریلیف ملے،کراچی میں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ بڑھ گئی تھی،کے الیکٹرک کے حکام سے بات چیت ہوئی انہوں نے اپنے مسائل بتائے ،ہمیں ڈیڑھ سال میں 5 سال کا کام کرنا ہے کے الیکٹرک کے ایم ڈی نے بتایا کہ نیشنل گرڈ سے بجلی مل رہی ہے ہم نے کے الیکٹرک سے کہاکہ اپنے پاور پلانٹس پوری طرح سے چلائیں ،کے الیکٹرک کو جہاں جہاں گیس کے کن پریشر کا مسئلہ ہے وہاں ان کی مدد کی جارہی ہے پچھلی حکومت نے وقت پر فیول نہیں خریدا ، جب فیول نہیں ہوگا تو بجلی کیسے بنے گی، وفاقی حکومت کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت بھر پور تعاون کرے گی،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میہڑ میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ ہوا تھا،خود وہاں گیا اور لوحقین سے ملاقات کی جو بھی متاثرین کا نقصان ہو ا ہے وہ پورا کریں گے،جو اموات اور زخمی ہوئے ان کے لواحقین کو معاوضہ ادا کیا گیا فی الحال ٹینٹ مہیا کیے گئے ہیں اور ان کے گھر بنا کے دئیے جائیں گے،وہاں افسران کی معطلی کی گئی، ڈپٹی کمشنر کو ٹرانسفر کر کے وضاحت بھی لی جائے گی،سیکریٹری داخلہ کی رپورٹ پر ہم نے ایکشنز لیے ہیں ،سول ڈیفنس کے محکمہ کو فعال کررہے ہیں ،کوشش کریں گے کہ فائر فائٹنگ سسٹم ہر جگہ پہنچ پائے،سندھ پبلک سروس کمیشن رواں ہفتے میں فعال کریں گے،بھرتیاں نہ ہونے کی وجہ سے کام بہت زیادہ متاثر ہوا ہے،ہمیں بھی احساس ہے کہ لوگوں کو نوکری نہیں مل رہی

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ساڑھے 3سال میں عمران خان سے فون پر صرف ایک دفعہ بات ہوئی،شہباز شریف سے دو ملاقاتیں اور دو بار فون پر بھی بات ہوچکی،اس وقت ملک مشکلات میں ہے،پی ٹی آئی والے مل کے کام کرنا چاہتے ہیں تو ساتھ ہیں،اب تفرقہ ڈالنے والی باتوں پر اتفاق نہیں کریں گے، کراچی کےلیے اضافی پانی کا مسئلہ 4 سال سے سی سی آئی میں ہے، کوتاہی کسی کی بھی برداشت نہیں کی جائے گی،

    کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

    مشکوک گاڑی سامنے آئی، میں نے پولیس والوں سے پوچھا کیوں نہیں روکا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    جس علاقے کی بات کر رہے وہاں تو عورت کو انسان ہی نہیں سمجھا جاتا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جائیداد کے اصل مالک ہیں یا نہیں؟ اٹارنی جنرل نے سب بتا دیا

    صدارتی ریفرنس کیس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ پیش ہو گئے،اہلیہ کے بیان بارے عدالت کو بتا دیا

    منافق نہیں، سچ کہتا ہوں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ،آپ نے کورٹ کی کارروائی میں مداخلت کی،جسٹس عمر عطا بندیال

    سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدر اور وزیر اعظم کو فورا مستعفی ہوجانا چاہئے، احسن اقبال