Baaghi TV

Tag: مراد علی شاہ

  • وزیراعظم کا دورہ کراچی:فیصل ائیربیس پرافطاری

    وزیراعظم کا دورہ کراچی:فیصل ائیربیس پرافطاری

    کراچی :وزیراعظم کا دورہ کراچی:فیصل ائیربیس پرافطاری،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےکراچی میں فیصل ائیر بیس پر افطاری کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔

    شہباز شریف دورہ کراچی مکمل کرکے 6:30 بجے فیصل بیس پہنچے تاہم وقت افطار کی وجہ سے فوری روانہ نہ ہوئے جس کے بعد وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزراء کے ہمراہ افطار کی۔

    بعد ازاں ایک روزہ مصروف ترین دورہ کراچی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد روانہ ہوگئے، فیصل ائیر بیس پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہباز شریف کو رخصت کیا، وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزراء ناصر شاہ، سعید غنی، مکیش چاؤلا اور دیگر بھی ائیربیس پر موجود تھے۔

    دورہ کراچی میں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے ساتھ مزار قائد اعظم پر حاضری دی جس کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس میں اہم اجلاس کیا اور مراد علی شاہ سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

    وزیراعظم نے حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد کا دورہ بھی کیا۔

  • پُراناپاکستان زندہ باد:مُرادعلی شاہ کی مُرادپوری ہوگئی: نيب زدہ افسرکوچيف سيکريٹری لگوانےميں کامياب

    پُراناپاکستان زندہ باد:مُرادعلی شاہ کی مُرادپوری ہوگئی: نيب زدہ افسرکوچيف سيکريٹری لگوانےميں کامياب

    کراچی :پُرانا پاکستان زندہ باد :وزيراعلیٰ سندھ نيب زدہ افسرکوچيف سيکريٹری لگوانے ميں کامياب،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت بدلتے ہی وزير اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ من پسند اور نيب زدہ افسر کو چیف سیکریٹری سندھ لگوانے ميں کامياب ہو گئے۔

    سہيل راجپوت وزيراعلیٰ سندھ کے ساتھ نوری آباد ريفرنس ميں نامزد ہونے کے ساتھ ساتھ اربوں روپے کے جعلی بلوں کی ادائيگی کے کيس ميں بھی شامل تفتيش ہيں۔

    سہيل راجپوت پر بطور سیکریٹری خزانہ ساڑھے3ارب روپے کے جعلی بلوں کی ادائیگی کاالزام ہے۔ سہیل راجپوت کے ساتھ 3 دیگر فنانس سیکریٹریز، اے جی سندھ بھی شامل تفتيش ہے۔ نیب جعلی بل اسکینڈل میں ٹھیکیداروں سے 30کروڑ روپے برآمد کرچکا ہے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے 12 اپریل کو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے سینئر ترین افسر ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کو چیف سیکریٹری سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ رواں سال ممتاز علی شاہ کے چیف سیکریٹری سندھ کے عہدے سے ریٹائر ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سہیل راجپوت وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اورکمشنر کراچی بھی رہ چکے ہیں۔

  • مراد علی شاہ سےبہترکوئی عورت اس وزارت کو بہترچلالے          گی،خرم شیرزمان کا وزیرداخلہ شیخ رشید کوخط

    مراد علی شاہ سےبہترکوئی عورت اس وزارت کو بہترچلالے گی،خرم شیرزمان کا وزیرداخلہ شیخ رشید کوخط

    کراچی :مراد علی شاہ سے بہتر کوئی عورت اس وزارت کو بہتر چلا لے گی، خرم شیر زمان نے وزیرداخلہ شیخ رشید کو خط لکھ دیا،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ سے بہتر کوئی عورت اس وزارت کو بہتر چلا لے گی۔

    خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کے بعد اب صحافیوں کو مارا جارہا ہے، اس کا ذمہ دار نالائق اعلیٰ مراد علی شاہ ہیں، صوبے کا وزیر اعلیٰ تمام محکموں میں ناکام ہوچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے میں کرپشن اور لوٹ مار بڑھ چکی ہے، حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا، 18 ویں ترمیم کے بعد بلاول زرداری کی حکومت جوابدہ ہے، ہم نے ہائی کورٹ میں 3 ماہ پہلے پٹیشن دائر کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں ہم نے تحریک التوا جمع کروائی ہے، ہم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھا، وزیر اعلیٰ ہاؤس کے دروازے پر ہم گئے، آج وزیر داخلہ شیخ رشید کو خط لکھا ہے، اب پانی سر سے اوپر نکل گیا ہے، اب کراچی کے حالات کا وفاق نوٹس لے۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو صرف مارچ نکالنے کے لیے ہے، 80 ہزار کیسز 2021 میں کرائم کے پیش آئے، سندھ حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے، ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ 8 ہزار کرمنلز بیل پر رہا ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ اطہر متین کو بے گناہ مار دیا گیا، شہر میں روز کئی اطہر متین مارے جارہے ہیں، سندھ حکومت کا نام گنیز بک میں شامل ہونا چاہیے، رینجرز کو مکمل اختیار دیئے جائیں، یا پھر عوام کو مکمل اختیار دیئے جائیں، سیف سٹی پروجیکٹ ابھی تک شروع نہیں ہوسکا۔

    پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ نالائق سیاسی جماعت سیف سٹی پروجیکٹ مکمل نہیں کرسکی، ہم سب کی جانیں خطرے میں ہیں، سندھ کا مستقل وزیر داخلہ لگایا جائے، مراد علی شاہ سے بہتر کوئی عورت اس وزارت کو بہتر چلا لے گی۔

  • کراچی: شارع فیصل پر جماعت اسلامی کا احتجاج،سندھ حکومت مشکلات کا شکار

    کراچی: شارع فیصل پر جماعت اسلامی کا احتجاج،سندھ حکومت مشکلات کا شکار

    کراچی:شارع فیصل پر جماعت اسلامی کا احتجاج،سندھ حکومت مشکلات کا شکار،اطلاعات کے مطابق شارع فیصل پر کارساز کے قریب جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے اور ریلی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔اورمراد علی شاہ کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں

    پولیس حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نفری تعینات کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ریلی میں شرکت کے لیے شرکاء پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، ریلی شارع فیصل عوامی مرکز سے کراچی سندھ اسمبلی پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

    شارع فیصل پر کارساز روڈ، بلوچ کالونی پل، نرسری اور گورا قبرستان تک کے علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ حفاظتی انتظامات میں معاون کے طور پر رینجرز کو بھی متحرک رکھا گیا ہے۔

    کارساز سے روانہ ہونے کے بعد شارہ فیصل کے دو مقامات پر قائدین ریلی کے شرکاء خطاب کریں گے۔

    صدر سے ائیرپورٹ جانے والے ٹریفک شارع فیصل پر بحال رکھا گیا ہے جبکہ کارساز پل سے پہلے ٹریفک کو کارساز روڈ پر موڑا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جب ریلی بلوچ کالونی پل عبور کر جائے گی تو ٹریفک کو بلوچ کالونی پل تک کھول دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حکومت سندھ سخت دباو کا شکار ہے لیکن حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کے دباو میں نہیں آئے گی

  • شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،مراد علی شاہ

    شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،مراد علی شاہ

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ جتوئی سمیت جس کو بھی انتظامیہ کے بندے نے مدد فراہم کی اس کے خلاف کارروائی ہوگی، مجھے کل اس کا پتہ چلا،اسلام آباد سے واپس جاکر پوری انکوائری کریں گے-

    شاہ رخ جتوئی سمیت متعدد بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف

    مراد علی شاہ نے کہا کہ جب میڈیا سڑک پر کھڑے ہوکر لوگوں سے رائے لیتا ہے اور وہ سندھ حکومت کو برا بھلا کہتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے کہ مجھے پتہ چلتا ہے کہ کیا ہورہا ہے، میڈیا سمجھتا ہے ہم نے ایکسپوز کردیا، پوائنٹ اسکورنگ ہورہی ہے، لیکن ہمیں تو خوشی ہوتی ہے کہ ہمیں پتہ چلتا ہے اور ہم اس پر ایکشن لیتے ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم بہت اچھا کام کررہےہیں اور انتظامیہ نے بڑا اچھا کام کیا ہےہم اپنی غلطی کو درست کرتے ہیں کہ میڈیا ہماری غلطیاں دکھاتا ہے۔

    مری میں ریاستی ڈھانچے کو بہتر بنایا جائے،ابھی تک انگریزوں کےڈھانچے پر چل رہا…

    وزیر اعلی سندھ نے حکمران جماعت پی ٹی آئی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے دور میں آٹا چینی،ادویات پٹرولیم گیس کے اسکینڈلز آئے، ابھی تو ایک این جی اسکینڈل آرہاہے، فارن فنڈنگ میں معلوم چل گیا کہ حکومت کو کون کون فنڈز دیتا تھا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی کا الزام دوسروں پر لگادیتی ہے، آٹا چینی یوریا کھاد بحران کا الزام سندھ حکومت پر لگادیا گیا، مری میں لوگ اپنے خاندانوں سمیت ٹھٹھر کر مر گئے، اسلام آباد سے ایک گھنٹے کی مسافت پر سانحہ مری رونما ہوا، سانحے کے ردعمل کو سب نے بخوبی دیکھ لیا۔

    میڈیکل طالبہ کی خودکشی کا معاملہ: چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےنوٹس لے لیا

    واضح رہے کہ قاتل شاہ رخ جتوئی کے جیل کے بجائے اسپتال میں آرام دہ زندگی گزارنے کا انکشاف ہواتھا کراچی کی سڑک پر کھلے عام نوجوان شاہ زیب کو گولیاں مار کر قتل کرنے والا سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی مبینہ طور پر 8 ماہ سے کراچی کے نجی و غیر معروف اسپتال میں ٹھاٹ سے رہ رہا تھا شاہ رخ جتوئی کراچی میں قمرالاسلام اسپتال کی بالائی منزل پر رہ رہا تھا، قمرالاسلام اسپتال شاہ رخ جتوئی کے خاندان نے کرائے پر حاصل کر رکھا ہے جہاں شاہ رخ جتوئی سزا یافتہ مجرم ہونے کے باوجود ایک قیدی کے بجائے عام انسانوں والی زندگی گزار رہا تھا۔

    پنجاب کی 42 جیلوں میں کتنے کم عمر قیدی؟

    ذرائع کا کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی کو محکمہ داخلہ سندھ کے حکم پر جیل سے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا، شاہ رخ جتوئی کی جیل سے نجی اسپتال منتقلی کے پیچھے سندھ کی ایک اعلیٰ شخصیت کا ہاتھ ہے۔

    بعد ازاں شاہ رخ جتوئی کے بعد مزید بااثر قیدیوں کی پرائیوٹ اسپتالوں میں موجودگی کا انکشاف ہاوتھا باخبر ذرائع کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی پرائیویٹ اسپتال سےجیل واپسی کے بعد کئی بااثرقیدی واپس جیل پہنچادیئےگئے ہیں جناح اسپتال میں ساڑھے پانچ مہینے سے موجود قیدی کشورکمار کو واپس سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا جبکہ متحدہ کے سعید بھرم سمیت 12مزید قیدی کراچی کے پرائیوٹ اسپتال سے سینٹرل جیل واپس بھیج دیے گئے ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ سزایافتہ اوربااثرقیدیوں کوبہادرآباد کے ایک نجی اسپتال میں رکھاگیا تھاسزا یافتہ با اثرقیدیوں کوجناح اور دیگر سرکاری اسپتال کے جعلی خطوط پرنجی اسپتالوں میں رکھا گیا تھا۔

    پنجاب کی جیلوں میں سیکیورٹی کیمرے بند ہونے کا انکشاف

  • شاہ جی آپ جب بھی بولتے ہیں تو پتھرہی تولتے ہیں‌:ہم نے آپ کوموقع دیا مگرآپ ناکام ثابت ہوئے:اسد عمر

    شاہ جی آپ جب بھی بولتے ہیں تو پتھرہی تولتے ہیں‌:ہم نے آپ کوموقع دیا مگرآپ ناکام ثابت ہوئے:اسد عمر

    کراچی: شاہ جی آپ جب بھی بولتے ہیں تو پتھرہی تولتے ہیں‌:ہم نے آپ کوموقع دیا مگرآپ ناکام ثابت ہوئے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تقریر کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کی بہتری کے لیےتمام آپشن استعمال کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹیک ہولڈر کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، پاک سرزمین اور مسلم لیگ (ن) کے علاوہ سندھ کی تمام اپوزیشن کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

    آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کل وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کی گئی تقریر سے صوبائی خودمختاری کی بات نہیں بلکہ آئین کی خلاف ورزی ہوئی ہے، ہم اس مسئلے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی آواز اٹھائیں گے اور سندھ کے عوام کی بہتری کےلیےتمام آپشن استعمال کرینگے۔

    اسد عمر نے سندھ کو عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اب سندھ کےعوام کےلیے فیصلے کا وقت ہے، آئین کے مطابق سندھ کے شہروں کےجو اختیارات چاہئیں اس کیلئے اب انتظار کرنےکو تیار نہیں۔

    تقریب سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کےمسائل مقامی حکومتوں میں ہی حل ہوسکتےہیں، ہمارا مطالبہ ہےکہ سندھ میں بھی میئر کو اختیارات دیئےجائیں، انہوں نے سندھ حکومت کو خبردار کیا کہ اگر سیاسی مقاصدلیکرچلیں گےتو کامیاب نہیں ہوسکتے۔

  • اپوزیشن جاہل اوربالکل جاہل ہے:مراد علی شاہ نے ن لیگ سمیت سب کو رگڑدیا

    اپوزیشن جاہل اوربالکل جاہل ہے:مراد علی شاہ نے ن لیگ سمیت سب کو رگڑدیا

    کراچی:اپوزیشن جاہل اوربالکل جاہل ہے:مراد علی شاہ نے سب کو رگڑدیا ،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپوزیشن کو جاہل قرار دے دیا۔ کہتے ہیں پی پی اکثریتی جماعت ہے، اپوزیشن کو اقلیت کہہ دیا تو آگ بگولا ہو گئے۔

    لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف ہنگامہ آرائی کرنا آتی ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ لاڑکانہ کے فیصلے کراچی اور کراچی کے لاڑکانہ میں ہو رہے ہیں۔ اپوزیشن کا کام صرف گالم گلوچ کرنا ہے جس پر اُنہیں شاباش ملتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اگر کچھ کہہ دیں اس پر باز پرس ہوتی ہے۔ وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ سب کچھ سندھ حکومت کی وجہ سے ہو رہا ہے، یہ سب درست کرنا وفاق کے بس کی بات بھی نہیں ہے، مہنگائی کے خلاف 27 دسمبر کو اپنا پارٹی پلان دیں گے۔

    دوسری طرف کل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کا مسلسل استحصال کیا جارہا ہے، ظلم و جبر کا سلسلہ اب نہیں چلے گا۔

    چیئرمین پی پی پی کی سربراہی میں این اے 133 کی انتخابی مہم کے حوالے سے قائم کوآرڈینیشن کمیٹیوں کے اراکین کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران این اے 133 کے حلقے کے زون 166 اور 168 کی یوسیز کوآرڈینیٹرز، یوسی صدر، جنرل سیکرٹری سمیت دیگر اراکین نے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے این اے 133 کے ضمنی انتخابات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر جیالوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کا مسلسل استحصال کیا جارہا ہے، ظلم و جبر کا سلسلہ اب نہیں چلے گا، پیپلزپارٹی عام انتخابات میں لاہور سمیت پنجاب میں سرپرائز دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کے مسائل کا واحد حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے، جلد پنجاب کے تمام اضلاع کا تفصیلی دورہ کروں گا۔

  • سندھ :6 روز میں ڈی آئی جی کی 3 مختلف جگہوں پر تعیناتی:حکومت پربھی پریشان

    سندھ :6 روز میں ڈی آئی جی کی 3 مختلف جگہوں پر تعیناتی:حکومت پربھی پریشان

    کراچی :سندھ :6 روز میں ڈی آئی جی کی 3 مختلف جگہوں پر تعیناتی:حکومت پربھی پریشان،اطلاعات کے مطابق سندھ پولیس میں تبادلے و تقرریاں مذاق بن گئے اور صرف 6 روز میں ڈپٹی انسپکٹرجنرل شرجیل کھرل کو 3مرتبہ مختلف جگہوں پرتعینات کردیا گیا۔

    کراچی سے آمدہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ڈی آئی جی شرجیل کھرل کو پہلے حیدرآباد سے سکھر ڈویژن تعینات کیاگیا، پھر ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی لگایاگیا۔

    تاہم اس کے باوجود بھی شرجیل کھرل کی تعیناتی مستحکم نہ رہ سکی جس کے پیش نظر اب شرجیل کھرل کو ڈی آئی جی ساؤتھ زون تعینات کر دیاگیا ہے۔دوسری جانب بار بار شرجیل کھرل کی تعیناتی میں تبدیلی سے متعلق پولیس یا حکومتی مؤقف اب تک سامنے نہیں آسکا ہے۔

    سندھ پولیس آج بھی مشکلات سے دوچار، تین سال میں نہ اسلحہ، نہ گاڑیاں، نہ فنڈز اور دیگر ضروریات اپ گریڈیشن کچھ بھی تو نہیں کیا ، نتائج کیا ہوں گے؟وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر کے درمیان سرد جنگ کے باعث سندھ بھر کی پولیس مشکلات سے دوچار ہوچکی ہے۔

    2018 سے قبل اے ڈی خواجہ اور سندھ حکومت کے درمیان سرد جنگ اور آئی جی تبدیلی کے بعد بھی آج تک اس سرد جنگ کی باتیں سامنے آرہی ہیں، گزشتہ تین برسوں میں پہلے آئی جی سید کلیم امام اور سندھ حکومت کے درمیان اور اب آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے درمیان سرد جنگ کے باعث پولیس فورس کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ باعث تشویش ہے اور یہ عمل پولیس کی کارکردگی کو متاثر کرسکتا ہے۔

    اگر پولیس کی آپریشنل ضروریات پوری نہ ہوں تو آپریشن میں نقصان اور آپریشن بند اور ناکام ہونے کا خدشہ بھی رہتا ہے، حالیہ چند روز قبل ڈاکوؤں کی جانب سے جدید اسلحے کے ساتھ دھمکی نما پیغام کہ کندھکوٹ گھوٹکی برج میں ہمارے بندے شامل کرو، ورنہ ہم لڑیں گے اور یہ اسلحہ دیکھ لو، یہ وہی اسلحہ ہے ، جس سے ڈاکو جنگل تیغانی نے پولیس کی چین اے پی سی پر حملہ کیا تھا۔

    اس دھمکی کے بعد تاحال حکومتی سطح پر کسی نے اس کا نوٹس نہیں لیا، لیکن ڈاکوؤں نے جدید ہھتیاروں کے ساتھ ایک بار پھر اپنے ختم ہوتے ہوئے ڈاکو راج کا اعلان کردیا، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔کسی بھی ترقی یافتہ یا ترقی پذیر ممالک میں پولیس کا کام قیام امن کو بحال رکھنا، عوام کی جان و مال کا تحفظ ہوتا ہے

  • کراچی کابینہ اجلاس: گندم خریدنے کا ہدف مقرر

    کراچی کابینہ اجلاس: گندم خریدنے کا ہدف مقرر

    کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤسمیں کابینہ اجلاس منعقد ہوا- کابینہ کا اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کی- اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، مشیر اور متعلقہ افسران شریک ہوئے-

    سندھ کابینہ نے کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ایم او یو کی توثیق کی- کویت گورنمنٹ کی کمپنی سندھ میں 30 ایم جی ڈی واٹر سپلائی ٹو ڈی ایچ اے، کینجھر لیک ریزورٹ پروجیکٹ اور ٹی پی-3 واٹر ٹیٹمنٹ میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے- کابینہ نے ایم او یو کی منظوری دیدی- کابینہ میں گندم کی خریداری کے متعلق بھی فیصلے ہوئے- وزیر خوراک ہری رام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ گندم کی سپورٹ پرائس 2000 فی 40 کلوگرام کابینہ نے مقرر کی ہے- 8 لاکھ ٹن گندم محکمہ خوراک کے پاس موجود ہے، کابینہ کو آگاہی دی گئی- محکمہ خوراک نے 20-2019 میں 1.236 ایم ایم ٹی گندم خریدی تھی- وفاقی حکومت سے ایک لاکھ 17 ہزار ٹن درآمد شدہ گندم خریدی تھی- نئے فصل آنے تک گندم اسٹاک محکمہ خوراک کے پاس کافی ہیں- کابینہ نے باردانہ 80 فیصد پی پی بیگز اور 20 فیصد جٹ بیگز خریدنے کی منظوری دیدی-

    کابینہ نے 1.4 ایم ایم ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کرنے کی منظوری دیدی- سندھ کابینہ نے 2000 روپے فی 40 کلوگرام سپورٹ پرائس برقرار رکھنے کی منظوری دیدی- کابینہ نے وفاقی کابینہ کی طرف سے سندھ حکومت کو گندم کی ذخیرہ اندوزی کے الزام کو مسترد کردیا- کابینہ کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم کا بحران پنجاب سے 60 لاکھ ٹن گندم غائب ہونے سے ہوا- وفاقی حکومت پنجاب میں گندم غائب ہونے کا الزام سندھ پر نہ لگائیں- سندھ کابینہ گندم اسٹاک کی موجودگی کا جائزہ لے گی- کمیٹی میں مکیش چاولہ، شبیر بجارانی، ہری رام اور وزیر اینٹی کرپشن اکرام اللہ دھاریجو شامل تھے- کمیٹی گندم اسٹاک کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ 2 ہفتوں میں دیگی-

  • سندھ میں کرونا کا زور: مزید 543 کیسزرپورٹ

    سندھ میں کرونا کا زور: مزید 543 کیسزرپورٹ

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان

    وزیراعلیٰ سندھ نےکورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں9018 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے- گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 543 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں- گزشتہ 24 گھنٹوں میں 29اموات ہوئیں- اموات کی مجموعی تعداد 4033 ہوچکی ہے- آج مزید 314 مریض صحتیاب ہوئے ہیں- صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 225297 ہوچکی ہے- اب تک 2745153 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے- اب تک 248269 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں- اس وقت 18939 مریض زیر علاج ہیں- 18160 گھروں میں ،15آئسولیشن سینٹرز میں اور764 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں- 699مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے-
    71 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں- 543صوبے کے ۔نئے کیسز میں سے350 کا تعلق کراچی سے ہے-

    ضلع شرقی 161،ضلع جنوبی 132، ملیر 25، ضلع وسطی 22، کورنگی اور ضلع غربی میں سے 5۔ 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے-
    حیدرآباد 42،ٹنڈو محمد خان 39، خیرپور 20،عمر کوٹ 16، گھوٹکی 14، جیکب آباد 12،ٹنڈو الہیار 11، میرپور خاص 8، سکھر 2، جامشورواور سجاول میں سے 1۔1 نئے کیسز سامنے آئے-