Baaghi TV

Tag: مریم نواز شریف

  • ’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام ،پنجاب حکومت کا شہریوں کو 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان

    ’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام ،پنجاب حکومت کا شہریوں کو 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر انسان کا خواب ہوتا ہے کہ اس کا اپنا گھر ہو، کیونکہ اپنا گھر مکینوں کو تحفظ اور اطمینان کا احساس دلاتا ہے۔

    پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، کہا کہ وہ جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین کے درد کو بخوبی سمجھتی ہیں اور اس المناک سانحے پر شدید غمزدہ ہیں امید ہے کہ اس پروگرام کے آغاز کے بعد پنجاب بھر میں کسی خاندان کے گھر کی چھت کمزور نہیں رہے گی کہ اس کی خوشیاں چھین سکے۔

    مریم نواز شریف نے بتایا کہ حکومت پنجاب ’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام کے تحت شہریوں کو 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کر رہی ہے،ان کے مطابق، یہ قرض 9 سال کی مدت کے لیے دیا جائے گا تاکہ کم آمدنی والے خاندان آسان شرائط پر اپنے گھر کا خواب پورا کر سکیں حکومت کا مقصد عام شہریوں کو رہائش کی بہتر سہولتیں فراہم کرنا اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے مواقع دینا ہے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دیتے ہوئے ایسے اقدامات جاری رکھے گی جو عام آدمی کی زندگی میں حقیقی بہتری لا سکیں۔

  • مون سون بارشیں: وزیراعلیٰ کا پنجاب بھر کے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کا حکم

    مون سون بارشیں: وزیراعلیٰ کا پنجاب بھر کے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مون سون بارشوں کے آغاز پر صوبے بھر میں تمام متعلقہ اداروں، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور فیلڈ افسران کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کو مکمل طور پر متحرک رہنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے صوبے بھر کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور دیگر فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں مسلسل نگرانی رکھیں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے، اس لیے تمام متعلقہ افسران اور عملہ مکمل الرٹ رہے ، کیونکہ کسی قسم کی کوتاہی یا غیر ذمہ داری کی کوئی گنجائش نہیں،بارشوں کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر ذمہ داری برداشت نہیں کی جائے گی-

    مریم نواز شریف نے واسا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واسا کے آپریشنز کی مسلسل نگرانی اور مؤثر مانیٹرنگ کی جائے تاکہ شہری علاقوں میں پانی کھڑا نہ ہونے پائے، انہوں نے نشیبی علاقوں اور چوکنگ پوائنٹس سے پانی کی جلد از جلد نکاسی کے احکامات بھی جاری کیے۔

    وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم اور تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو مکمل طور پر فعال رکھنے کی ہدایت کی، جبکہ ریسکیو 1122 ، واسا اور دیگر امدادی اداروں کو مشینری اور عملے سمیت ہر وقت تیار رہنے کا حکم دیا،انہوں نے محکمہ آبپاشی کو برساتی نالوں، ڈرینز اور نہروں میں پانی کے بہا ؤ کی مسلسل نگرانی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات بروقت مکمل کیے جائیں۔

    وزیراعلیٰ نے شہری اور دیہی علاقوں میں تمام مین ہولز پر ڈھکن موجود ہونے کو یقینی بنانے، تعمیراتی مقامات پر حفاظتی انتظامات مکمل رکھنے اور خستہ حال و حساس عمارتوں کی خصوصی نگرانی کا بھی حکم دیا اورکہا کہ اہم شاہراہوں اور مرکزی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی ہر صورت برقرار رکھی جائے، جبکہ سیف سٹی اتھا رٹی، چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) اور متعلقہ ٹیمیں مکمل الرٹ رہیں اور عوام کی رہنمائی کے لیے مؤثر رابطہ برقرار رکھیں۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے، فیلڈ ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ مکمل مستعدی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں تاکہ مون سون بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ مریم نواز سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، جس میں ملکی و عالمی صورتحال، صوبے میں قانون سازی، جیل اصلاحات اور پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو باہمی تعاون سے آگے بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران پنجاب اسمبلی کی کارروائی کو باہمی ہم آہنگی اور تعاون کے ساتھ مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا دونوں رہنماؤں نے صوبے میں قانون سازی کے عمل کو مزید بہتر بنانے اور اہم عوامی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر جیل اصلاحات کے لیے قانون سازی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ہدایت کی کہ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کو قانون سازی کے عمل میں مؤثر طور پر شامل کیا جائے تاکہ اسمبلی کا کردار مزید مضبوط ہو۔

    ملاقات کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نیشنل پیغام امن کمیٹی میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے پیش کی گئی پالیسی کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا انہوں نے وزیراعلیٰ کو ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ اسکیم کے کامیاب اجرا اور قرعہ اندازی پر مبارکباد بھی پیش کی۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ اسکیم پوری ٹیم کی مشترکہ کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہر روز نئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں حکومت کی توجہ اب صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر مرکوز ہے، جہاں سڑکوں پر الیکٹرک بسیں چلانے اور شعبہ زراعت میں جدید مشینری متعارف کرانے کے منصوبے جاری ہیں ’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘ اسکیم کے ذریعے 30 ہزار بے روزگار خاندانوں کو زمین اور روز گار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں، جس سے دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صوبائی حکومت کے عوامی منصوبوں اور ترقیاتی اقدامات کو بھی سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب اسمبلی قانون سازی کے عمل میں اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔

  • پنجاب :کاشتکاروں کی آسانی کیلئے ایگریکلچر لیب آن ویل قائم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب :کاشتکاروں کی آسانی کیلئے ایگریکلچر لیب آن ویل قائم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کی آسانی کیلئے منفرد ایگریکلچر لیب آن ویل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے 15اضلاع میں موبائل لیب قائم کی جائیں گی موبائل لیب کے ذریعے کاشتکار مٹی اور پانی کی مو قعہ پر تجزیہ رپورٹ حاصل کر سکیں گے، موبائل لیبارٹریوں کے ذریعے مٹی اور پانی کے نمونوں سے زرخیزی کا تعین ممکن ہوگا جبکہ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے موبائل لیب کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی تو سیعی خدمات کو مزید موثر بنانے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع میں 100 کنٹینرز پر کسان مراکزقائم کیے جائیں گےاسی طرح کنٹینر کسان مراکز میں ڈیٹا کال سنٹرز، ایگری کلچر آفیسر ، ڈیجیٹل آلات اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ کسانوں کودہلیز پر فوری اور درست زرعی آگاہی حاصل ہوگی۔ کسان دوست اقدامات سے رواں سیزن گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہےکاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کسان کارڈ، ٹریکٹر سمیت درجنوں پراجیکٹس پر عمل درآمد جاری ہے۔

  • آج سےشدید ہیٹ ویو، وزیراعلی پنجاب  نے  انتظامیہ اور عوام کو الرٹ کر دیا

    آج سےشدید ہیٹ ویو، وزیراعلی پنجاب نے انتظامیہ اور عوام کو الرٹ کر دیا

    ملتان ، ڈی جی خان میں آج سےشدید ہیٹ ویو۔ لاہور ، فیصل آباد اور سرگودھا بھی لپیٹ میں آسکتے ہیں-

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور عوام کو الرٹ کر دیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی بچوں۔ بزرگوں اور بیماروں کو گھروں سے بلا وجہ نہ نکلنےکی ہدایت کی ،فارمز کو مویشیوں کے لئے سایہ اور وافر پانی مہیاء کرنے کی ہدایت کی-

    مریم نواز شریف نے عوام سے شدید گرمی میں چھتوں پر پرندوں کے لئے ٹھنڈا پانی رکھنے کی اپیل کی تمام سرکاری ونجی اداروں میں اوپن ایئر سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا طلبہ کےلئے تمام کلاس روم میں کم از کم پنکھے فنکشنل کرنے ، سکول انتظامیہ کوطلبہ کے ڈریس کوڈ میں نرمی برتنے کی ہدایت کی-

    ٹرمپ کو قطر سے ملنے والا لگژری طیارہ بطور ایئر فورس ون استعمال کیا جائے گا

    انہوں نے سکولوں اور اداروں میں فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی یقینی بنانے پر ہجوم بازاروں میں سایہ، او آر ایس ملا پانی ، فرسٹ ایڈ کاونٹر اور واٹر کولر فراہم کرنے کا حکم دیا متعلقہ اضلاع میں ریسکیو 1122 اور ہیلتھ سروسز کو الرٹ رکھنے کا حکم دیا بس اور ویگن سٹینڈ میں مسافروں کےلئے سایہ، پانی اور مسٹ فین یقینی بنانے ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں کاشت کار بھائیوں کو سخت گرمی کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ہدایت کی-

    انڈیگو کی سرینگر جانے والی پرواز کو طوفان کی وجہ سے حادثہ

  • مریم نواز سے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

    مریم نواز سے ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ ادارے “ورلڈ لبرٹی آرگنائزیشن” کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔

    وفد میں زجری فوک مین، زجری وٹ کوف اور چیس ہیرو شامل تھے جبکہ پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے ملاقات میں بلاک چین انوویشن، ٹوکنائزیشن، حقیقی اثاثوں (Real World Assets) اور سٹیبل ایپلیکیشنز (Stable Applications) کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، وفد اور حکومت پنجاب کے درمیان بلاک چین ٹیکنالوجی کے فروغ کے منصوبے پر غور ہوا۔

    اجلاس میں پاکستان کے وسیع قدرتی وسائل جیسے معدنیات اور زراعت کی ٹوکنائزیشن کا جائزہ لیا گیا، تاکہ ڈیجیٹل لین دین میں شفافیت، کارکردگی میں بہتری اور سیکیورٹی امور کے لیے سٹیبل کوائن سلوشنز (Stable Coin Solutions) کے نفاذ پر عملی اقدامات کیے جا سکیں۔

    فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے ہڑتال، دکان بند نہ کرنے پر جھگڑا، بازار کا صدر قتل

    ملاقات میں ترسیلات زر، مالیاتی لین دین اور عالمی تجارت کے بہتر فریم ورک کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا دونوں فریقین نے پاکستان کے معاشی اور مالیاتی نظام کو ڈی سینٹرلائزڈ فنانس ماڈل سے مربوط کرنے پر اتفاقِ رائے کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ورلڈ لبرٹی فنانشل وفد کے اختراعی معاشی نظریات کو سراہتے ہوئے پنجاب کو ڈیجیٹل انوویشن کا علاقائی لیڈر بنانے کے عزم کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے وفد کو حکومت پنجاب کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ اور مالیاتی اشتراک کار سے متعلق جاری منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔

    بھارتی فوج کی فصلوں کی کٹائی کیلئے عوام کو دو دن کی مہلت

    مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور آن لائن تجارت میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ہم عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • بجلی کی قیمتوں  میں کمی، وزیراعلیٰ پنجاب کا خراج تحسین

    بجلی کی قیمتوں میں کمی، وزیراعلیٰ پنجاب کا خراج تحسین

    وزیرِاعلیٰ پنجاب نے محمد نواز شریف، وزیرِاعظم شہباز شریف اور انکی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے- تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا اور عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لیے ایک قیمتی تحفہ ہے- گھریلو صارفین کیلئے7.41 روپے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے بہت بڑی سہولت ہے-

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی سے عوام دوستی، دور اندیشی اور معاشی بصیرت کا ثبوت دیا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ہبجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ محض پالیسی نہیں بلکہ محمد نواز شریف اور انکی کی عوام سے کمٹمنٹ کا اظہار ہے- مسلم لیگ ن دن رات عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف، صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھا رہے ہیں-

    بنیادی مرکز صحت کمی کی وجہ سےلوگ بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے معلومات لیکر ڈکیتی اور اغوا ، 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

    فیصل آباد،مسافر وین اور کار کی ٹکر، 26 افراد زخمی

  • وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

    وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی، ہے اور نہ ہو سکتی ہے، یہ ایک دہشت گرد جماعت ہے جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے۔

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں مشورہ دیا کہ ریاست کو ان کے ساتھ وہی سلوک کرنا چاہیے جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بھیس میں تحریک انتشار کا واحد مقصد ملک میں آگ لگانا ہے، یہ کسی رعایت یا نرمی کی مستحق نہیں ہے۔مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لشکر کی فرنٹ لائنز میں تربیت یافتہ دہشت گرد شامل ہیں، کون سا ملک یہ برداشت کرتا ہے؟
    واضح رہے کہ گزشتہ روز سے پی ٹی آئی نے ہر حال میں ڈی چوک جانے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث حکومت نے قیام امن کے لیے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ساتھ پاک فوج کو بھی طلب کر لیا ہے. دوسری طرف اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے پولیس اور مظاہرین میں جحڑپوں کی اطلاعات بھی آ رہی ہیں.

    لاہور میں قیام امن کیلئے رینجرز طلب

  • ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف

    ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے اپنی سیاست کا نقصان کیا. شہباز شریف

    مسلم لیگ (نواز) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو نوازشریف کو لانا ہوگا، ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے سیاست کا نقصان کیا، میری جان چلی جاتی مگر ریاست بچائی جبکہ مسلم لیگ نے شیخوپورہ میں ہونے والے آج کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا تھا، واجپائی نے معاہدہ کیا کہ کشمیر سمیت ہر مسئلہ حل کریں گے، نوازشریف کے دور میں ملک تیزی سے ترقی کر رہا تھا، نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے بدترین سازشیں کی گئیں، ملکی ترقی کے لیے نوازشریف کا استقبال کرنے مینار پاکستان پہنچنا ہے، پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا ہے تو اب نوازشریف کو لانا ہوگا کیونکہ نواز شریف نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے گا، دانش اسکول اور شاہراہیں دوبارہ بنیں گی، 21 اکتوبر کو پاکستان کو بچانے کے لیے مینار پاکستان آنا ہوگا جبکہ صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں، 16ماہ میں ہم نے کیا کیا، 16ماہ میں پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو ریاست ہوتی نہ سیاست، ہم نے ریاست کو بچانے کے لیے سیاست کا نقصان کیا، میری جان چلی جاتی مگر ریاست بچائی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ،عمران خان کے نعرے لگانے پر پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
    ہنگو حملے کے دوران دہشتگردو ں کا مقابلہ کرنیوالے پولیس نوجوان سے وزیراعظم کی ملاقات
    سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد
    حماس کے حملے کی تعریف کرنے پر اسرائیلی بچہ گرفتار
    شہر چھوڑ دیں،جب تک کہا نہ جائے، کوئی واپس نہ آئے، اسرائیل نے غزہ میں پمفلٹ گرا دیئے

    جبکہ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف آئیں گے تو آٹا اور بجلی سستی ہوگی، کاروبار چلے گا، عوام کو روز گار ملے گا، ملک کو قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے، فلسطین اسرائیل تنازع کے حوالے سے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ فلسطین اور کشمیریوں کو ان کا حق ملنا چاہیئے، اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔

  • نواز شریف کا طیارہ 12 بجے لاہور اترے گا

    نواز شریف کا طیارہ 12 بجے لاہور اترے گا

    سابق وزیراعظم نواز شریف بیمار ہو کر لندن گئے، واپسی کا پروگرام بنا تو اب سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، سعودی عرب سے یو اے ای آئیں گے اور پھر پاکستان پہنچیں گے

    نواز شریف کی واپسی رواں ماہ 21 اکتوبر کو طے ہے،ن لیگ نواز شریف کے استقبال کی تیاریان کر رہی ہے، نواز شریف 21 اکتوبر کو پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پہنچیں گے، نواز شریف کا طیارہ لاہور ایئر پورٹ پر دن 12 بجے اترے گا، نواز شریف کے طیارے میں 152 افراد سوار ہوں گے جس میں ن لیگی رہنما، اور میڈیا کے افراد بھی شامل ہوں گے،نواز شریف ایئر پورٹ سے مینار پاکستان آئیں گے جہاں وہ ایک جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے سے صرف نواز شریف کا ہی خطاب ہو گا،

    نواز شریف اس وقت جدہ،سعودی عرب میں موجود ہیں انہوں نے گزشتہ روز عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ہے

    نواز شریف کو ویلکم کریں گے. پیپلزپارٹی

    نواز شریف نااہلی معاملہ دوبارہ عدالت میں جائے گا. ماہر قانون کا دعویٰ

    کیا نواز شریف انتخاب لڑ پائیں گے یا پھر تاحیات نااہل؟

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ فیصلے کا نواز شریف پر کوئی اثر نہیں ہوگا. شہباز شریف

    نواز شریف کو ریلیف نہ ملا تو وہ واپس نہیں آئیں گے . فیصل کریم کنڈی

    پاکستانی ہائی کمیشن ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے الودعی ملاقات، ویڈیو لیک

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

    نواز شریف کی وطن واپسی، قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی

    نواز شریف کے بھر پور استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ استقبال کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس کر رہی ہیں، ن لیگ کی کوشش ہے کہ مینار پاکستان کو بھرا جائے،اورشاندار استقبال کیا جائے،پنجاب کےتمام اضلاع میں ن لیگ کی کارنر میٹنگز ہو رہی ہے،ضلعی و تحصیلی عہدیداران کو 21 اکتوبرکو مینار پاکستان بندے لانے کے لئے ٹاسک مل گیا ہے،

    سابق وفاقی وزیر اطلاعات و مرکزی ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا آج جلسہ عام ہو گا ،جلسہ عام گلشن انوار، ونڈالہ دیال شاہ، شیخوپورہ میں ہو گا ،سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،جلسہ عام سے رانا تنویر حسین کے علاوہ پیر اشرف رسول اور دیگر رہنما بھی خطاب کریں گے ، شہباز شریف پارٹی قائد محمد نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی اور ان کے ایجنڈے کے بارے میں بات کریں گے