Baaghi TV

Tag: مریم نواز

  • محفوظ پنجاب کا خواب،2 ہزار سے زائد کیمرے لگا دیئے، آئی جی پنجاب

    محفوظ پنجاب کا خواب،2 ہزار سے زائد کیمرے لگا دیئے، آئی جی پنجاب

    وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب کا خواب تکمیل کی جانب گامزن ہے

    لاہورپنجاب پولیس عید الفطر کی شاپنگ میں مصروف شہریوں کی حفاظت کے لئے پر عزم ہے،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبہ کی مصروف مارکیٹوں، کاروباری مراکز اور بازاروں میں 02 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے،لاہور کی مارکیٹوں اور کاروباری مراکز میں 400 کے قریب سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، راولپنڈی میں400، گوجرانوالہ 400، فیصل آباد 300، ملتان میں 400 کیمرے نصب کئے گئے ہیں،شیخوپورہ ، بہاولپور اور دیگر حساس اضلاع کی مارکیٹوں میں 300 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں،

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مارکیٹوں میں خرید و فروخت کے دوران جرائم پیشہ عناصر کو ٹریس کرنے میں مدد ملے گی، نئے کیمروں کے اضافے سے اہم مارکیٹوں اور بازاروں کی سکیورٹی و مانیٹرنگ کا عمل مزید تندہی سے سر انجام پائے گا، تمام سی سی ٹی وی کیمرے ضلعی سیف سٹی کنٹرول رومز سے منسلک، ڈیجیٹل نگرانی کا عمل سر انجام دے رہے ہیں،جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے مارکیٹوں سمیت اہم مقامات پر مزید کیمروں کی تنصیب جاری ہے،سیف سٹیز اتھارٹی کنٹرول رومز سے ذریعے مارکیٹوں اور بازاروں کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ جاری ہے، پنجاب پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہی ہے،

    جامعہ کراچی کے واش روم سے طالب علم کی لاش برآمد،پوسٹمارٹم کی رپورٹ آ گئی

    دوران سفر جہازکے واش روم میں "گھناؤنا کام” کرنیوالا گرفتار

    عمران خان کے سیل کے سامنے واش روم پر کوئی کیمرہ نہیں ہے. سرفراز بگٹی

    کالج کی طالبات نے ساتھی طالبات کی واش روم میں فحش ویڈیو بنا کر وائرل کردیں

    عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

    اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

    ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

  • جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

    جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا،وزیراعلیٰ مریم نواز

    لاہور:وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں ہتک عزت کے قانون میں ترمیم اور اسپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ زیادتی اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا تیزٹرائل کرکے انجام تک پہنچایا جائے گا، اس کے علاوہ ہتک عزت کیس میں90 دن میں ڈگری اور180دن میں ٹرائل ختم کرناہوگا جب کہ اس سلسلے میں منظوری کے لیے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائےگا، وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا۔

    مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کا معاملہ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کو …

    عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہوا تو سب سے آگے میں کھڑا ہوں گا ، …

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی …

    سال 2023-2024 کیلئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلاس میں کابینہ نے گندم کی کم از کم امدادی قیمت مقرر کر دی۔سال 2023-2024 کیلئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی گئی،گندم خریداری پالیسی کی منظوری بھی دے دی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین اور تاریخی کسان کارڈ دے رہے ہیں،چھوٹے کاشتکاروں کو زرعی مداخل کیلئے بلاسود قرضے دیں گے،چھوٹے کاشتکار کے مفادات کا تحفّظ ہر صورت یقینی بنانا میرا عزم ہے،

    پنجاب میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی،ریپ اور بچوں پر ظلم زیادتی کی مقدمات کا تیز ترین ٹرائل کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ہتک عزت کے قانون میں ترمیم۔سپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی،منظوری کے لئے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ہتک عزت کیس میں 90دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنا ہوگا۔جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا، ہتک عزت نوٹس بڑے اخبارات، سوشل میڈیا، کوریئر کے زریعے دیا جاسکے گا۔کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی تشکیل کی توثیق کی گئی، انٹرنیٹ ڈس پیوٹ ریزولوشن ایکٹ 2019 میں ترامیم کی منظوری دی گئی،چیئرمین ڈرگ کورٹ گوجرانوالہ کو مس کنڈکٹ کی شکایت پر ہٹانے کی منظوری دی گئی،

  • لاہور کی تعمیر وترقی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  دی تکمیل کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن

    لاہور کی تعمیر وترقی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے دی تکمیل کیلئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن

    ”نیا دور…… صاف ستھرا لاہور“لاہور کی تعمیر وترقی کاپلان،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہنگامی بنیادپر تکمیل کے لئے تین ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نوازہر10 دن کے بعدلاہور کی تعمیروترقی کے پلان پر عملدرآمد کا خود جائزہ لیں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گلیاں پکی بنانے اور ٹف ٹائل لگانے کے پراجیکٹ کی منظوری دیدی جس میں لاہور کی تمام چھوٹی بڑی روڈزکی تعمیر ومرمت کی جائے گی۔ اجلاس میں لاہور کی دو لاکھ 22 ہزار سٹریٹ لائٹس کی بحالی اور تمام علاقے بتدریج واسا سروسز ایریا میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ لاہور کے نوزون میں ڈرینج اور سیوریج کی بحالی اورتعمیر ومرمت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور کی تعمیر وترقی کے حوالے سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیورماسٹر پلان، واٹر ٹینک بنانے کے پراجیکٹ پر غور کیا گیا اور جامع پلان طلب کرلیا۔واسا کو مشینری اور افرادی قوت کی ضروریات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور کے تمام واٹر فلٹر یشن پلانٹ فنکشنل کرنے کا حکم دے دیا۔ اجلاس میں لاہور کی تعمیر وترقی،واسا، سینی ٹیشن اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہر گلی محلے کو صاف دیکھنا چاہتی ہوں۔ صفائی کی مہم میں عوام بھی حکومت کا ساتھ دیں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،پرویز رشید،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق،ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی ذیشان ملک،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ہاؤسنگ، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنرلاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ
    پنجاب میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ڈسٹرکٹ لیول ٹاسک فورس قائم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اصولی منظوری دے دی۔ٹاسک فورس میں پولیس،مجسٹریٹ، انٹیلی جنس، ریکوری،ڈی آفس،پراسیکیوشن اور محکمہ قانون کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ 600 سے زائد سپیشل پولیس فورسز کی ٹیمیں بھی انسداد بجلی چوری مہم میں شامل ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بجلی چوری سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا گیا اور لاہور سمیت تمام اضلاع میں بجلی چوری کی مفصل رپورٹ پیش کی گئی۔ اجلاس میں بجلی چوری کے مقدمات میں مضبوط اور موثر پراسیکیویشن کی ہدایت کی گئی، بجلی چوری روکنے اور ریکوری کے لئے قوانین میں ترمیم کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ سینیٹر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید،وزیر اطلاعات وثقافت عظمی زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز اور دیگر حکام موجود تھے

    عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

    ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

    ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

    ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر

    ججز کے خط نے ثابت کردیا کہ نظام انصاف مفلوج ہوچکا، لہذا چیف جسٹس مستعفی ہو ، پی ٹی آئی

    6 ججز کا خط ،پی ٹی آئی کا کھلی عدالت میں اس پر کارروائی کا مطالبہ

    6ججزکا خط،سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

  • وزیراعلٰی پنجاب کا جنگلی جانوروں کے تحفظ کیلئے وائلڈ لائف ریسکیو فورس کے قیام کا حکم

    وزیراعلٰی پنجاب کا جنگلی جانوروں کے تحفظ کیلئے وائلڈ لائف ریسکیو فورس کے قیام کا حکم

    :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر جنگلی حیات کے تحفظ و بقا کیلئے سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری کردہ ڈائریکٹو زپر سخت ایکشن لیا گیا ہے۔
    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ جنگلی جانوروں کے تحفظ کیلئے وائلڈ لائف ریسکیو فورس کے قیام کا حکم دیا گیا۔پہلے مرحلے میں خانیوال، لاہوراور راولپنڈی میں ریسکیو فورس ٹرینڈ سٹاف،ویٹرنری ایمبولینسز،ڈاکٹرز اورریسکیو گاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔انہوں نے بتایاکہ وائلڈ لائف ایکٹ میں شیر،چیتے اور جنگلی بلیوں کے قبضے کے حوالے سے پہلی دفعہ قانون سازی کی جائے گی۔جانوروں کی غیرقانونی ملکیت کے خلاف کومبنگ آپریشن کی دس دن کی دی گئی ٹائم لائن سے قبل ہی مسلسل کارروائیوں سے سرگودھا ،ننکانہ صاحب،بہاولپور،مظفرگڑھ،گوجرنوالہ اور ڈی جی خان سے 11کالے نایاب ریچھ برآمد کئے گئے ہیں۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران 96 سبزطوطے، 20بندر،85 چڑیاں، 6چکور،35 تیتر، 45تلیراور25مور غیرقانونی قبضے سے چھڑائے گئے ہیں۔اس طرح نجی طور پر لاہور سے ملتان لیجانیوالے بنگال ٹائیگر کوبھی ریسکیو کیا گیا ہے۔انہوں بتایا کہ ترمیم شدہ وائلڈ لائف ایکٹ 1973 کے مطابق غیرقانونی طور پر جانور رکھنے والے ملزمان زیر حراست ہیں جبکہ مختلف مجرموں کو 712500روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ان جانوروں کو مختلف چڑیاگھروں میں وقتی طور پر رکھ کر جنگلوں میں آزاد چھوڑ دیا جائے گا۔ان جانوروں میں سے بہت سے جانور نایاب ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ عوام کو جنگلی حیات کے تحفظ اور بقا کے حوالے سے آگاہی کے لئے ضلعی سطح پر سکولوں اور کالجوں میں لیکچرز اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ کسی کو جانوروں کو غیرقانونی طور پر حراست میں رکھنے یا ظلم کرنے کی اجازت قطعاً نہیں دی جائے گی۔جنگلی حیات کا حقیقی مسکن جنگلات اوردیگر قدرتی مساکن ہیں۔جنگلی جانوروں اور پرندوں کو غیر قانونی طور پر مقید رکھنا قانونی جرم ہے۔مریم اورنگزیب نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اشخاص کی نشاندہی کرکے صوبے میں وائلڈ لائف کو فروغ دیں

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

  • ہر ضلع میں ماڈل ایگریکلچر سنٹر قائم کیا جائےگا،وزیراعلیٰ پنجاب

    ہر ضلع میں ماڈل ایگریکلچر سنٹر قائم کیا جائےگا،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نواز شریف کی زیرِ صدارت محکمہ زراعت سے متعلق اجلاس ہوا

    سیکرٹری زراعت نے ایگریکلچر سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی، پنجاب میں زراعت کو درپیش چیلنجز کاجائزہ لیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ چار دہائیاں گزرنے کے باوجود کوالٹی سیڈ نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔پنچاب میں 37 ملین ایریا فییٹ پانی کوضائع ہونے سے بچانا ہے۔آبپاشی کے جدید طریقہ کار اپنا نا ضروری ہے۔

    اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب میں 7300 کھالے پکے کر نے سے 1.7 ملین ایکڑ فیٹ پانی بچایا جا سکے گا۔ زیرِ زمین پانی کی سطح میں بہتری کے لیے ریورس پمپنگ سے بارش کا پانی زمین میں واپس ڈالنے کی تجویز پر غور کیا گیا،پنجاب میں ایگریکلچرل میکا نائزیشن کی شرح 35 سے 60 فیصد کرنے کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا،ربیع اور خریف کی فصل کے لئے کاشتکاروں کو 150 -ارب لون دیا جائیگا، نواز شریف نے کسانوں کو قرض کے لئے اہلیت کا آسان طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کر دی،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار کو لون کے لیے اپلائی کرنے پر جلد از جلد قرض کا اجراء یقینی بنایا جائے۔ محکمہ زراعت قرض کے اجراء کی سکیم کی مانیٹرنگ اور فیڈ بیک کا فول پروف سسٹم وضع کرے۔ایگریکلچر آفیسر اور فیلڈ اسسٹنٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے پائلٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگریکلچر آفیسر کی بھرتی میں میرٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی،

    پنجاب میں ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی، وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر ضلع میں ماڈل ایگریکلچر سنٹر قائم کیا جائےگا۔ ریسرچ، بہتر کارکردگی اور گڈ گورننس کے لیے محکمہ زراعت کے ذیلی اداروں کو باہم مربوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا،ایوب ریسرچ سینٹر کے لئے 500 ملین کا ریسرچ انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری دی گئی،فرٹیلائزر اور پیسٹی سائیڈ ایکٹ میں ترامیم لانے کا فیصلہ کیا گیا،

    سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیرِ زراعت عاشق حسین کرمانی، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز زراعت، خزانہ، بنک آف پنجاب اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

  • پولیس اہلکار بھی پتنگیں اڑانے لگے،لاہور میں ایک شہری ڈور پھرنے سے زخمی

    پولیس اہلکار بھی پتنگیں اڑانے لگے،لاہور میں ایک شہری ڈور پھرنے سے زخمی

    پتنگ بازی، وزیراعلیٰ مریم نواز کے سخت نوٹس کے باوجود نہ رک سکی، لاہور شہر میں آج ایک شہری پتنگ کی ڈور سے زخمی ہو گیا،

    وزیراعلیٰ کی جانب سے پتنگ بازی کے خلاف کاروائیوں کی ہدایات، پولیس خود پتنگین اڑانے میں مصروف تو وہیں آج ایک اور شہری کی جان خطرے میں ، نشتر کالونی میں واپڈا ملازم گلےپر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا،واپڈا ملازم رضوان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، رضوان کی گردن پر ڈور پھرنے کا زخم ہے تا ہم حالت خطرے سے باہر ہے

    وہیں پولیس پتنگ بازوں کو روکنے کی بجائے خود پتنگ بازی میں مصروف ہے، وزیراعلیٰ کے احکامات کو پولیس خود ہوا میں اڑا رہی ہیں،ا نسانی جانوں کے ضیاع کی قانون کے رکھوالوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے بلکہ بلا خوف و خطر پولیس اہلکار پتنگیں اڑا رہے ہیں شاید ان پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا،پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی پتنگ اڑاتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے، ویڈیو میں پنجاب پولیس کی وردی پہنے اہلکاروں کو پتنگ اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    پنجاب پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے 57 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی سے قیمتی جانوں کے ضیاع کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دھاتی ڈوراور پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔سی سی پی او لاہور نے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھاتی ڈور سے زخمی ہونے کی صورت میں متعلقہ فیلڈ آفیسر کے ساتھ ساتھ سپروائزری آفیسر سے بھی جواب طلب کیا جائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور پتنگ بازی کی اطلاع 15پر دیں تاکہ اس جان لیوا کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے

    پتنگ بازی،پتنگ سازی،پتنگ فروشی جاری،مذید سختی کا مطالبہ

    سیالکوٹ:ٹریفک پولیس پتنگ کی قاتل ڈور سے شہریوں کو بچانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی

    سیالکوٹ: پتنگ بازی خونی کھیل ہے اب اسےمکمل طور پر بند ہونا چاہیے، شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ

  • ہر دن کو زیرو ویسٹ ڈے کے طور پر منانا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب

    ہر دن کو زیرو ویسٹ ڈے کے طور پر منانا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”زیرو ویسٹ ڈے“پر پیغام میں کہا ہے کہ ہر دن کو زیرو ویسٹ ڈے کے طور پر منانا چاہیے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ آج اشیاء ضروریہ کے ذمہ دارانہ استعمال اور ویسٹ مینجمنٹ کی اہمیت پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کو بے شمارماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ہمیں ایسی صنعتی معیشت کی ضرورت ہے جہاں وسائل کا موثر استعمال ہو اور ویسٹ کم سے کم پیدا ہو۔ عوام ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو کم کرکے ماحول دوست متبادل کو اپنائیں۔ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں۔ پہلی مرتبہ دیہات کی صفائی کا پائیدار اور موثر نظام وضع کیا جارہا ہے۔ہر شہر،گاوں اور گلی محلے کو صاف دیکھنا میرا عزم ہے۔اجتماعی کاوش سےہم اپنے بچوں کو صاف ستھرا ماحول دے سکتے ہیں۔ہمیں پائیدار مصنوعات کا انتخاب اور خوراک کے ضیاع کو کم کرنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔پرانی اشیاء کی مرمت، انہیں عطیہ کرنے، یا نئے استعمال کا طریقہ اختیار کرنے کے ضرورت ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ری سائیکل ہونے والی اشیاء کو کوڑے میں نہ پھینکیں اور کچرے کی چھانٹی ضروری امر ہے۔ مل کر کام کرنے سے ویسٹ میٹریل سے صحت مند ماحول اور محفوظ مستقبل حاصل کر سکتے ہیں۔

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

  • کسان کارڈ پر  نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام عدالت میں چیلنج

    کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام عدالت میں چیلنج

    نگہبان پیکج کے بعد کسان کارڈ پر بھی سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر لگانے کا اقدام عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

    شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، حکومت پنجاب اور نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے،لاہور ہائیکورٹ میں‌ دائر درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پبلک فنڈز ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں ہو سکتے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانا قانون کی خلاف ورزی ہے، لاہور ہائی کورٹ پنجاب حکومت کو نواز شریف کی تصویر والے کسان کارڈ جاری کرنے سے روکے، کسان کارڈ پر نواز شریف کی تصویر لگانے پر آنے والے اخراجات نواز شریف سے وصول کیے جائیں،لاہور ہائی کورٹ درخواست کے حتمی فیصلے تک کسان کارڈ کی پرنٹنگ روکنے کا حکم دے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی زیرِ صدارت زرعی اصلاحات پر منعقدہ اجلاس میں نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دی تھی۔کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔ بہترین بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا۔ نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی

  • ” نواز شریف کسان کارڈ“،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی

    ” نواز شریف کسان کارڈ“،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی

    ”سرسبز پنجاب…………خوشحا ل کاشتکار“۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا محمد نوازشریف کسان کارڈپراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت دوسرے روز بھی پنجاب میں زرعی اصلاحات کیلئے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔ بہترین بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا۔ نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سنٹرز بنائے جائیں گے۔ ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پرجدید زرعی مشینری، ٹریننگ، کیڑے مارادویات، بیج فراہم کیے جائیں گے اورزرعی نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پہلے فیز میں ہر ضلع میں ایک ماڈل ایگریکلچر سنٹر بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔ ماڈل ایگریکلچر سنٹر (MAC)بننے سے کاشتکاروں کو جعلی کھاد، ادویات سے چھٹکارا ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ہر فصل کی پیداوار اور ڈیمانڈ کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں کاٹن، گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سنٹر آف ایکسی لینس کے انتظامی امور بورڈ کے ذریعے کنٹرول کرنے اور ریسرچ سنٹر کو ریجنل یونیورسٹیز سے لنک کرنے اور چین کے تعاون سے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 ارب کی لاگت سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاک چائنہ آر اینڈ ڈی سنٹر میں جینوم سنٹر، جرم پلازم ریسورس، سپیڈ بریڈنگ اور کلائیمنٹ چینج پر ریسرچ کی سہولت ہو گی۔ جعلی زرعی ادویات اور کھاد کی فروخت روکنے کیلئے ایگریکلچر پیسٹی سائیڈ ایکٹ اور فرٹیلائزرز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو کا جائزہ لیا گیا۔ زرعی زمین کو رہائشی مقاصد کے استعمال کو روکنے کیلئے قانون لانے کی تجویز کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایگریکلچرل ایکسٹنشن ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سے اراستہ کرنے اور 500 ایگریکلچر گریجوایٹس کی بھرتی پر اتفاق کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کسانوں کودو سال میں 7 ارب روپے کی لاگت سے 24800 جدید ترین زرعی آلات دیئے جائیں گے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت محمد عاشق حسین، پرویز رشید،سعود مجید، چیف سیکرٹری سیکرٹریز زراعت، خزانہ، صدر بنک آف پنجاب اور دیگر حکام نے شرکت کی

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    عالمی یوم جنگلات ،پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم 2024 شروع

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

  • وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے کی منظوری

    وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے کی منظوری دے دی گئی،اینٹی نارکوٹکس کیلئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا،موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی ہدایت کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےرینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس میں فرق پر اسسمنٹ رپورٹ بنانے کی ہدایت کر دی،ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ نے منظوری دے دی۔ سمگلنگ اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی۔

    اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئے ای ٹاٹیٹل ڈاکومنٹ کا آغاز، 12.5 فیصد ٹیکس کولیکشن میں اضافہ ہوا۔افیون فیکٹری کی بحالی کا جائزہ، فارماسیوٹیکل میں 900 ملین روپے کا فائدہ ہوگا۔ایکسائز ڈپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعے سروسز فراہم کرے گا۔ ایکسائز ڈپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں۔گھروں پر ٹیکس کو ریشنل آئز کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز خزانہ، ایکسائز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    ہم سب کو قانون کا زیادہ احترام کرنا چاہئے تاکہ باقی لوگوں کے لئے مثال بنیں۔ مریم نواز

    مریم نواز کا پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کمپلکس کی تکمیل میں تاخیر پر تحفظات کااظہار

    مریم نواز کی دوروں کے دروان دوکانیں مارکیٹیں اور ٹریفک بند نہ کرنے کی ہدایت

    دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی ہو گی ،مریم نواز

    پنجاب روشن گھرانہ پروگرام "بل سے نجات روشنی کے ساتھ” پروگرام کا آغاز

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    کیٹل مارکیٹ، سلاٹر ہاؤس میں صرف ویکسی نیٹڈ اور ٹیگ والا مویشی لانے کی پابندی،وزیر اعلیٰ مریم نوازنے منظوری دیدی
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی اور افعال کار کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کیٹل مارکیٹ اور سلاٹر ہاؤس میں صرف ویکسی نیٹڈ اور ٹیگ والا مویشی لانے کی پابندی پر اتفاق کیا گیاوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اصولی منظوری دے دی۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے محکمہ لائیو سٹاک کو چین کو بھینس کا گوشت اور دودھ کی برآمد بڑھانے کا ٹارگٹ دیا اورچین کو بھینس کا گوشت اور دودھ برآمد کرنے کیلئے پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بریڈ کنٹرول، بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔و زیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینے اورپنجاب میں ڈزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ بنانے کی ہدایت بھی کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ایف ایم ڈی بیماری کی ویکسی نیشن مقامی سطح پر زیادہ مقدار میں تیار کی جائے۔ ایف ایم ڈی کنٹرول پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے۔ڈیری پراڈکٹس کی برآمد بڑھانے کیلئے نیا میکانزم بنانا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ویکسین پروڈکشن لیبز کی آپ گریڈیشن پر360 ملین لاگت آئے گی، 299 ملین کی لاگت سے zoonisis (بریڈنگ)سنٹر کی اپ گریڈیشن ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مویشیوں کا مستند ڈیٹا تیا ر اور مستقل اپ ڈیٹ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گلف ممالک اور چین کے ساتھ پولٹری تجارت کا حجم بڑھانے سے متعلق رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے موٹر بائیکس اور موبائل ڈسپنسریز کیلئے وین فراہم کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لائیو سٹاک جی ڈی پی کا 14.36 فیصد ہے۔ ملک میں پنجاب 62 فیصد دودھ، گوشت 43 فیصد، مٹن 33 فیصد اور پولٹری میٹ 65 فیصد پیدا کرتا ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین 17 ارب ڈالر کا گوشت اور 2 ارب ڈالر کا دودھ درآمد کرتا ہے۔ بریڈ امپروومنٹ سے 15 سے 25 فیصد پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر زراعت محمد عاشق حسین، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز خزانہ، لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انقلابی پروگرام کے تحت فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی منظوری بھی دیدی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز پر ایک ماہ میں پانچواں اجلاس منعقدہواجس میں اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی، ہیلتھ سسٹم کی تشکیل نواورجاری صحت کے منصوبوں کا جائزہ لیاگیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ری ویمپنگ کے لئے درکار فنڈنگ میں تاخیر نہ کرنے کی ہدایت کی اورہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 16 ارب روپے فوری جاری کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اوراصلاحات اولین ترجیح ہے۔صحت کے منصوبوں میں کہیں بھی مسئلہ آتا ہے تو مجھے بتائیں۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔جہاں بی ایچ یو، آر ایچ سی نہیں ہیں وہاں فیلڈ ہسپتال موجود ہونے چاہئیں۔ فیلڈ ہسپتال میں الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، ادویات اور ابتدائی طبی امداد، زچہ بچہ کے معائنے کی سہولیات موجود ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ 32 فیلڈ ہسپتال کا آغاز اگلے ماہ میں ہوگا۔ سیمی اربن اورکچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے 200 کلینک آن وہیلز قائم کئے جائیں گے۔ کلینک آن وہیلز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا سٹاف ہوگا، الٹراساؤنڈ بھی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائیٹس، ٹی بی اور کارڈیک بیماریوں کے مریضوں کی ادویات گھروں میں فراہم کی جائیں گی۔ ادویات کی خریداری اور فراہمی میں شفافیت کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔ہر ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ساؤتھ پنجاب، سنٹرل پنجاب اور نارتھ پنجاب میں تین میڈیکل سٹیز بنانے کا ہدف پورا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کے تمام پراجیکٹس کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ ہر ڈسٹرکٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائیں گے۔اجلاس میں لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتالوں کو لاہور چلڈرن میڈیکل یونیورسٹی سے لنک کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا اور محکمہ صحت کے ہسپتالوں میں سکلڈ سٹاف کیلئے تھرڈ پارٹی ٹسٹنگ کے بعد گریڈ 5 سے 15 تک بھرتی کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نرسنگ ٹریننگ کو بہتر کرکے بیرون ملک نرسز کو بھیجنا چاہئے۔ شفاف اور میرٹ بیسڈ بھرتی کا نظام بنایا جائے۔ ہسپتالوں کے بورڈز آف مینجمنٹ پر چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے۔ اجلاس میں ہسپتالوں کے بورڈز آف مینجمنٹ کا ازسر نو متعین کرنے کا فیصلہ کیاگیااور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔وائس چانسلرز، ایم ایس، سی ای اوز کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹیوں اور جیل میں قائم 43 ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلی مریم نوازنے ہدایت کی کہ کوئی ہسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر، عملہ ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں۔سیکرٹری صحت نے ہسپتال، ادویات اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ کے دوران بتا یاکہ محمدنواز شریف کینسر ہسپتال لاہور جون 2026 میں 250 بیڈ کا ہسپتال مکمل ہوگا۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا پی سی ون مکمل، جون 2026 میں مکمل ہوگا۔ بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کے پلان کا جائزہ لیاگیا۔31 ٹرشری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جاری، 36 ارب روپے لاگت آئے گی۔ جولائی 2024 سے فیز ٹو میں 21 ٹرشری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن شروع ہوگی، 40 ارب لاگت آئے گی۔ پائلٹ پراجیکٹ شامکے بھٹیاں کا بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن 8 دن میں مکمل ہوگیا۔صوبہ بھر میں 2500بی ایچ یو اور300آر ایچ سی کی اسی سال اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی