Baaghi TV

Tag: مریم نواز

  • پنجاب کی صوبائی کابینہ نے  2023-24کے بجٹ   کی منظوری دے دی

    پنجاب کی صوبائی کابینہ نے 2023-24کے بجٹ کی منظوری دے دی

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا دوسرا اجلاس ہوا
    صوبائی کابینہ نے تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول میں بہتری کی وجہ سے اشیاء کے بے مثال حد تک نرخ نیچے آرہے ہیں۔چیف سیکرٹری اور ان کی ٹیم، ضلعی انتظامیہ ر مضان میں بہتر اقدامات پر شاباش کی مستحق ہے۔پوری ٹیم نے رمضان پیکیج اور پرائس کنٹرول کے لیے توقع سے بڑھ کر کام کیا۔ اگلے سال مستند ڈیٹا کے ساتھ بہتر رمضان پیکیج لائیں گے۔ صوبے بھر میں 35لاکھ سے زائد گھرانوں کورمضان پیکیج کی ترسیل مکمل ہوچکی ہے۔ایک ہفتے تک رمضان پیکیج کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ پیاز اور دیگر اشیاء کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں۔

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق رمضان نگہبان پیکیج تاریخی اقدام ہے۔رمضان پیکیج کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

    صوبائی کابینہ نے 2023-24کے بجٹ مالیتی 4480.7ارب روپے کی منظوری دے دی،مالی سال 2023-24 کے لئے ترقیاتی بجٹ 655ارب روپے مختص کیا گیا ہے،سماجی تحفظ اقدامات کا تخمینہ بجٹ20ارب روپے بھی منظور کیا گیا ہے،صحت کے لئے 473.6،تعلیم کے لئے 596ارب، تعمیرات 382ارب اور لوکل گورنمنٹ127.7 ارب روپے کا بجٹ ،رمضان پیکیج کے لئے 30ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے،مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے 11ارب روپے کا تخمینہ ،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لئے12.5ارب روپے مختص،پی کے ایل آئی انڈومنٹ فنڈ کے لئے 10ارب روپے مختص،حفظان صحت کے توسیع پروگرام کے لئے 11.4ارب روپے مختص،گندم کے قرضہ کی ادائیگی کے لئے 264ارب روپے مختص، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات کے لئے بھی بجٹ مختص،بجٹ میں زراعت پر 25.6ارب روپے سبسڈی کے لئے مختص کئے گئے ہیں.

    صوبائی کابینہ نے ضمنی بجٹ 2023-24 کی منظوری بھی دی،صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دی،کابینہ نے جولائی تا اکتوبر، نومبر تا فروری اور مارچ 2024 کے بجٹ کی توسیع بھی کی،کابینہ نے آئی ایم ایف کو تسلی بخش بریفنگ دینے پر سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل کو سراہا،صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی،

  • مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا

    مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینڑل جیل کوٹ لکھپت میں قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا۔

    باغی ٹی وی :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوٹ لکھپت میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مخصوص 20 بیڈز پرمشتمل ہسپتال اور قیدیوں کیلئے ویڈیو کال سہولت کا بھی افتتاح کیا،بعدازاں وزیراعلیٰ مریم نواز نے جیل کے کچن کا دورہ کیا اور قیدیوں کیلئے تیار کھانے کا جائزہ لیا اور معیار چیک کیا جبکہ قیدیوں سے بات چیت،مسائل اورضروریات کے بارے میں دریافت کیا-صوبے بھر کے قیدیوں کی سزا میں 3 ماہ کی معافی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کے اشتراک سے 15کروڑ روپے دیت ادائیگی کے بعد155قیدیوں کو بھی رہا کیا جارہا ہے۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر منتخب نہ ہو نے پر ملک میں خون ریزی …

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے سینٹرل جیل کے لان میں پودا لگایا اور متعلقہ حکام کو مزید درخت لگانے کی ہدایت بھی کی،علاوہ ازیں انہوں نے نے سیل کا دورہ بھی کیا جہاں ان کے والد نواز شریف کو رکھا گیا تھا،مریم نواز کی ہدایت پر مرد قیدیوں کو 15 ہزار روپے اور کپڑے اور خوا تین قیدیوں کو 15 ہزارروپے، کپڑے اور چوڑیا ں دی گئیں-

    پی آئی اے ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ ٹورنٹو پہنچ گئیں

    مریم نواز جیل میں گزرے وقت کی یادیں تازہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں،سینٹرل جیل میں قیدی کی حیثیت سے گزرے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آج سنٹرل جیل آتے ہوئے خود قید میں گزارا ہوا وقت یاد کررہی تھی، سزائے موت کی چکی میں بند تھی اور کڑے وقت کا سامنا کیا، میرے والد بھی اسی جیل میں بند تھے مگر ملاقات کی اجازت نہیں تھی، ہفتے میں ایک بار ملنے دیاجاتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بار قید میں والد کا ہاتھ سے لکھا ہوا خط ملا،انہوں نے بتایا کہ یہاں سے گرفتار کر کے نیب لے جارہے ہیں، جیل میں مجھے کسی نے بتایا کہ آپ کے والد کی طبیعت خراب ہے اوراسپتال لے کر جارہے ہیں، وہ آزمائش کا وقت تھا، میں سوال کرتی تھی کہ میں نے ایسا کیا کیا جو میں جیل میں ہوں اور پھر جائے نماز پر بیٹھ جاتی تھی اپیل کے انتظار میں تھی کہ پتا چلا جج 3 ہفتے کی چھٹی پر چلا گیا ہے، اڈیالہ جیل میں کینسر کی مریضہ والدہ سے بات نہیں ہوسکتی تھی، گھڑی پر دیکھ دیکھ کر بچوں سےبات کیا کرتی تھیں، 15سالہ چھوٹی بیٹی کی بہت فکر تھی اس نے بھی مشکل وقت گزارا۔

    مریم نواز نے مزید بتایا کہ والدکو عدالت میں کسی نے والدہ کی طبیعت خراب ہونے کا بتایا مگر ان کے کہنے کے باوجود کسی نے بات تک نہ کرائی، جیل کے مشکل وقت کوصبر وشکر کر کے اچھی طرح گزارا، جیل میں 24گھنٹے بندے کو سوچنے اور غور وفکر کرنے کا وقت ملتا ہے، کچھ لوگ اپنی غلطی او رکچھ حالات کی وجہ سے جیل پہنچ جاتے ہیں، نظام عدل میں کمزوریوں کی وجہ سے بے گناہوں کو بھی جیل کاٹنا پڑتی ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ جیل کے نظا م میں بہتری او ر قیدیوں کے لیے ممکنہ آسانیاں ضرور لائیں گے، آج آپ کے لیے ویڈیو کال کی سہولت کاآغاز کردیا گیا ہے، نوجوان قیدی کو ویڈیوکال پر بچی اور بیوی سے بات کرتے دیکھ کر اطمینان ہوا، ویڈیوکال پر اہل خانہ سے بات کر کے قیدی کو خوشی کے لمحات میسر ہوتے ہیں اہل خانہ سے قیدیوں کی ملاقات کے لیے باعزت اور باوقار طریقہ کار ہونا چاہیے، جیل میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں تاکہ ہر قیدی کو معاشرے کا مفید شہری بنائیں قیدیوں کو جیلوں میں ہنر سکھا کر اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے، سینٹرل جیل کے اسپتال میں 4ڈاکٹر ڈیوٹی کریں گے اورآپریشن تھیٹر بھی موجود ہے،مجھے خوشی ہے کہ دیت کی ادائیگی کا عمل مکمل ہونے کے بعد قیدی روز ے اور عید گھر گزار سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ نظام عدل میں بہتری آئے تاکہ کوئی بے گناہ جیل نہ پہنچے۔

    گٹر کی صفائی کےدوران دم گھٹنے سے 2 واسا ملازمین جاں بحق

  • مریم نواز کا ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

    مریم نواز کا ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر موجود ”نیا پاکستان“ نامی ایک اکاؤنٹ کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ”نیا پاکستان“ کی جانب سے ایک ویڈیو شئیر کی گئی جس میں مریم نواز، نواز شریف اور مریم اورنگزیب کو ایک ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے،سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’ہیلی کاپٹر میں سفر‘۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مریم نواز کے حوالے سے ایک خبر چلی تھی کہ انہوں نے گھر سے دفتر جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال شروع کردیا ہے، جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے تردید بھی کی تھی، نیا پاکستان کی یہ پوسٹ اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتی ہے-

    بنگلہ دیش کا زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول کا …

    lahore
    اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لکھا کہ اس اکاؤنٹ نے جھوٹ پھیلانے کا وطیرہ بنا لیا ہے، اب قانونی راستہ اختیار کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا، یہ پرائیویٹ جہاز ہے جو الیکشن سے پہلے کیمپین کے لئے استعمال ہوا، یہ اس وقت کا کلپ ہے، امید ہے کہ جھوٹ پھیلانے والے اکاؤنٹس پر کارروائی پر کسی کو اعتراض نہیں ہوگا۔

    ناسا نے خلا میں جانیوالوں کو درخواستیں جمع کرانے کی حتمی تاریخ دیدی

    عظمیٰ بخاری کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ عظمیٰ اس اکاؤنٹ کے خلاف ایکشن لینا لازمی ہے جو کہ جھوٹ پھیلا رہا ہے، برائے مہربانی سائبر کرائم کو رپورٹ کریں‘۔

  • اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہرممکن ریلیف دینے کیلئے سرگرم ہیں: عظمیٰ بخاری

    اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں ہرممکن ریلیف دینے کیلئے سرگرم ہیں: عظمیٰ بخاری

    صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے ڈی جی پی آر ہیڈ آفس میں نگہبان ریلیف پیکج اور رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول میکنزم بارے مشترکہ کانفرنس کی ہے،

    پریس کانفرس سے خطاب میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ہر صورت عوام کو ریلیف دے سکے۔ ہماری حکومت کا مشن ہے کہ وہ غریب کا خیال رکھے اور ضروریات زندگی کہ قیمتیں کم ہوں۔ ہماری حکومت کو آتے ہی رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ایک چیلینج تھا۔ انکا کہنا تھا کہ بغیر قطار اور انتظار کے 65 لاکھ افراد کو انکی دہلیز پر نگہبان پیکیج کے ذریعے راشن مہیا کیا جا رہا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اتنے بڑےپروگرام میں کوئی بڑی شکایت سامنے نہیں آئی۔ جو چھوٹی موٹی شکایات آئیں ہم نے انکو ٹھیک کر کے معاملات بہتر کرنے کی کوشش کی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار نگہبان رمضان پیکیج اور ماڈل بازار ایک ساتھ چل رہے ہیں۔ قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے مجسٹریٹس کو پراپر ٹریننگ دی گئی ہے، ڈیش بورڈز کے ذریعے انکی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ پنجاب کی عوام اس بات کو مان رہے ہیں کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سی ایم پنجاب مریم نواز صاحبہ کا کہنا ہے کہ وہ آلو، ٹماٹر اور پیاز سمیت سب چیزوں کی قیمتیں کم کرنے کے لئے آئی ہیں۔ ہمارے ملک میں ایک وزیر اعظم ایسا بھی گزرا ہے جو کہتا تھا کہ میں چیزوں کی قیمتیں کم کرنے کیلئے نہیں آیا۔ ہماری حکومت طے شدہ ٹارگٹ سے آگے جا رہی ہے اور دس رمضان تک لوگوں کو ان کی دہلیز تک راشن پہنچانے کا کام مکمل ہو جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ ایڈمنسٹریٹو خرچے کم سے کم ہوں اور سبسڈی براہ راست عوام تک پہنچے۔سی ایم پنجاب نے ایک نئے سروے کا اعلان کیا ہے، اس سے اگلے رمضان تک ڈیٹا مرتب ہو جائے گا۔

    پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ نگہبان ریلیف پیکج کے تحت 65 لاکھ افراد کو گھر کی دہلیز پر عزت سے فوڈ ہیمپرز دیے جا رہے ہیں۔ 30 ارب کی خطیر رقم سے عوام کو تاریخی اور شفاف ریلیف پیکج دیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں 50 فیصد سے زائد ٹارگٹ اچیو کر لیا گیا ہے۔ بہتر مینجمنٹ اور سپلائی میں اضافے سے پیاز، ٹماٹر اور آلو کی قیمتیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں شیاطین جکڑے جاتے ہیں پھر بھی کچھ شیطان صفت عناصر مصنوعی مہنگائی کر رہے ہیں۔ 4 دنوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 3 لاکھ معائنے کیے، 29148 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ گراں فروشی پر 794 ایف آئی آر درج کر کے 2221 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مجموعی طور پر 2 کروڑ 65 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے۔ چند دنوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں مزید نیچے لے آئیں گے۔ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 51 ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پر 25 فیصد کے رعایتی نرخوں پر 13 آئٹمز دستیاب ہیں۔ فوڈ ہیمپر میں اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں کی پیکنگ کے دوران اشیاء کی کوالٹی کو چیک کر رہی ہیں۔ قیمتیں نیچے لانے کیلئے وزراء ضلعی انتظامیہ کیساتھ منڈیوں میں آکشن کے عمل میں شریک ہو رہے ہیں۔ کابینہ کمیٹی کی کاوشوں سے کوکنگ آئل ایسوسی ایشن نے فی لٹر 15 روپے کی کمی کی ہے۔ پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی کی قیمت میں 25 روپے کمی کی ہے

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

    فاطمہ بھٹو ماں بن گئیں، بیٹے کی پیدائش،نام بھی رکھ دیا

    آصفہ بھٹونوابشاہ پہنچ گئیں،جیالوں کا رقص،این اے 207 سے لڑیں گی الیکشن

    سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ

    سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

    سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • بابا گورونانک کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب کو مثالی شہر بنائیں گے،رمیش سنگھ اروڑہ

    بابا گورونانک کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب کو مثالی شہر بنائیں گے،رمیش سنگھ اروڑہ

    صوباٸی وزیر اقلیتی امور / چٸیرمین پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ مذہب کے نانک شاہی کیلنڈر کے نئے سال شروع ہونے پر جنم استھان میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان سمیت مختلف ممالک سے سکھ رہنماٶں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔صوباٸی وزیر نے سکھ رہنماٶں کے ہمراہ نئے نانک شاہی کیلنڈر کی رونماٸی کی اور سکھ برادری کو نانک شاہی کیلنڈر کا 556 واں سال شروع ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

    صوباٸی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت مذہبی اقلیتوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں پانچ فی صد کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سکھ برادری کے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی سکھ قوم سے صوبائی وزیر بنایا گیا ہے اور پاکستان نے سکھ خاتون کو پربندھک کمیٹی کا جنرل سیکرٹری بنا کر منفرد مثال قائم کی ہے۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں اور یقین رکھیں کہ تمام مذہبی اقلیتوں کی عبادتگاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اس بات پر زور دیا کہ بابا گورونانک کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب کو مثالی شہر بنائیں گے جبکہ سکھ نوجوانوں کے لئے ننکانہ صاحب میں کھیل کا میدان بنایا جائے گا۔ انہوں نے سکھ قوم کو خوشخبری سنائی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جلد ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گی تاکہ ننکانہ شہر میں بسنے والوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاسکیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بابا گورونانک یونیورسٹی قومی منصوبہ ہے، اسے جلد مکمل کرنے پر زور دیں گے اور بابا گورونانک کے لئے فنڈز کا مسئلہ حل کرواتے ہوئےبابا گورونانک یونیورسٹی میں بابا گورونانک چئیر بھی قائم کریں گے

    رمیش سنگھ اروڑہ کا مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم

    مجھے نہ صرف سکھوں بلکہ تمام اقلیتوں کے تحفظ کی فکر ہے،رمیش سنگھ اروڑہ

    مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل مل کر حل کریں گے۔رمیش سنگھ اروڑہ

  • پنچاب میں ریجنل اکنامک کوریڈور،وزیر اعلیٰ نے انڈسٹریل زون کی میپنگ کا پلان طلب کر لیا

    پنچاب میں ریجنل اکنامک کوریڈور،وزیر اعلیٰ نے انڈسٹریل زون کی میپنگ کا پلان طلب کر لیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انڈسٹریل زون کی میپنگ کاپلان طلب کر لیا ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پنچاب میں ریجنل اکنامک کوریڈور جامع اور مستندپلاننگ کی جائے۔ انڈسٹری کی میپنگ سے مستند ڈیٹا حاصل کرکے چھوٹے صنعتکاروں کی معاونت کرینگے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے ہیلتھ کئیر، انڈسٹری اور لیبر کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنا ضروری ہے۔ہمیں پتہ ہونا چاہیے ہماری گروتھ کس شعبہ میں ہوئی اور کہاں گروتھ کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ سموگ کے سدباب کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لئے تمام صنعتی یونٹ کا ڈیٹا تیا ر کیا جائے۔ ماحولیاتی آلودگی کے سدباب کے لئے انڈسٹری، ٹرانسپورٹ اور آبادی کی میپنگ ناگزیر ہے۔ کوڑا کرکٹ کی چھانٹی کر کے استعمال میں لانے کے پراجیکٹ کو دیگر شہروں میں بھی نافذ العمل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مختلف علاقوں میں مقیم مستحق افراد کی میپنگ کرکے سوشیو اکنامک ڈیٹا تیار کیا جائے۔ پنجاب میں منصوبہ سازی، نفاذ اور مانیٹرنگ کے لیے فزیکل اور سوشل انفراسٹرکچر کے سروے کا مسلسل اپ ڈیٹ ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پتہ ہونا چاہیے پنجاب کی ساڑھے 12 کروڑ آبادی میں کتنی مقامی ہے اور باہر سے آنے والوں کی تعداد کیا ہے۔ گاڑی پر نصب ایپ کے ذریعے الیکٹرک پولز، بس سٹاپس، سائن بورڈز، سٹریٹس لائٹس اور ٹریفک سگنلز کا ڈیٹا اکٹھا کیاجا سکتا ہے۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اربن یونٹ سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اربن یونٹ پنجاب کے 25 ہزار مو ضعا ت ”موضع ڈیش بورڈ“کے تحت 80فیصد ڈیجیٹائز کر چکے ہیں۔ مینو فیکچرنگ انڈسٹری کی میپنگ کرکے 66313 یونٹ کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ صوبائی مشیر پرویز رشید نے کہا کہ صنعتوں کا ڈیٹا منظم کر لیا جائے تو پنجاب گروتھ انجن بن سکتا ہے۔ سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ، سی ای او اربن یونٹ، خرم افضل ملک،ڈاکٹر باسط،ڈاکٹر عروج اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    مردان میں کے ایف سی کو لگے تالے حکومت نے کھلوا دیئے

  • مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلی کاپٹر کی دی اجازت

    مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلی کاپٹر کی دی اجازت

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کیلئے اپنے ہیلی کاپٹر کے استعمال کی اجازت دے دی ہے

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ موٹروے پر بھی ریسکیو 1122سروس شروع کی جائے گی اورپنجاب میں بہت جلد ائیر ایمبولینس سروس کاآغاز بھی کردیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے ہی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ دور دراز علاقو ں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت ہسپتال پہنچانا ناگزیر ہے۔سرگودھا ہسپتال میں ہارٹ ٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایئرایمبولینس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید، صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق، صوبائی وزیرپرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر عدنان، سیکرٹری ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور دیگرمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی،

    واضح رہے کہ دو دن سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر جاتے وقت ٹریفک بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب اب ہیلی کاپٹر سے دفتر جائیں گی، چوبیس گھنٹے بعد مریم نواز نے اس خبر کی تردید کی کہ یہ جھوٹ ہے تا ہم چوبیس گھنٹے تک سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر کڑی تنقید کی جاتی رہی کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر اعتراض کرنے والے آج خود ہیلی کاپٹر پر سفر کرنے کا پروگرام بنا رہے ہیں، عمران خان جب وزیراعظم تھے تو بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر پر جاتے تھے جس پر مریم نواز نے اس وقت کڑی تنقید کی تھی.

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری کیلئے رولز میں ترامیم پر غور کررہے ہیں،چیف جسٹس

    میرے لیے قانون میں خصوصی رعایت ملنا باعثِ شرم ہے،چیف جسٹس

    میرے فیصلہ کیخلاف نظر ثانی دائر ہو تو خوش ہوتا ہوں،چیف جسٹس

  • سکولوں میں  طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈبے کا  دودھ فراہم کرنے کا حکم

    سکولوں میں طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈبے کا دودھ فراہم کرنے کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےسرکاری اسکولوں میں مارننگ اسمبلی بحال کرنے اور طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ڈبے کا بند دودھ فراہم کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اسکول ایجوکیشن میں اصلاحات سے متعلق لاہور میں اجلاس ہوا مریم نواز نے پنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ کریکولم بورڈ کے امور پر تشویش کا اظہار کیا اور طلبہ کو نصابی کتب کی فراہمی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے صوبے بھر کے اسکولوں کو بتدریج سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے جامع پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

    مریم نواز نے نجی اشتراک سے طلبہ کے لیے دودھ کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع کرنے کی بھی ہدایت کی، مریم نواز نے ہیلتھ کارڈ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا بھی فیصلہ کیا اور ہیلتھ کارڈ کی ری لانچنگ کے لیے 3 ماہ میں قابلِ عمل پلان طلب کرلیا، مریم نواز نے کہا ہیلتھ کارڈ ن لیگ کا پروجیکٹ ہے ، پائیدار میکینز م کے ساتھ ری لانچنگ کریں گے ، کسی غریب کو مفت علاج کے حق سے محروم نہیں کریں گے۔

    ایک اور اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے بڑی رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 6ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر کردی،انہوں نےسڑکوں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے پروجیکٹ میں معیار کو ملحوظ رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

  • طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ مریم نواز  کا اظہار  برہمی

    طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار برہمی

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق اجلاس ہوا،

    اجلاس میں سکول ٹرانسپورٹ پروگرام، الیکٹراک بائیک،بیگ فری سکول اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی مشیر پرویز رشید، ارکان صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق،ایم پی اے نوشین عدنان،چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایجوکیشن، سیکرٹری فنانس،ایم ڈی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیسٹ بک بورڈ، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، سی ای او پنجاب ایجوکیشن انیشیٹو مینجمنٹ اتھارٹی، ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن سیکٹرریفارمز پروگرام اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

    طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے ڈبہ بند دودھ دینے کا حکم
    سکول ایجوکیشن میں اصلاحات کے لئے تفصیلی بریفنگ دی گئی،سکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیل نوکا فیصلہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی،پنجاب کریکولم ونگ کی ری سٹرکچرنگ کی منظوری بھی دے دی گئی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سرکاری سکول میں مارننگ اسمبلی بحال کرنے کی ہدایت کر دی،طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے ڈبہ بند دودھ دینے کا حکم دے دیا،پائلٹ پراجیکٹ ضلع راجن پور کے سکولوں میں شروع ہوگا،اینگرو فوڈز کے تعاون سے فلیورڈ مِلک دیا جائے گا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نجی اشتراک سے طلبہ کے لئے دددھ کی فراہمی کا پراجیکٹ صوبے بھر میں شرو ع کرنے کی ہدایت کی

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نےپنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ کریکولم بورڈ کے امور پر اظہار تشویش کیا،طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے برہمی کا اظہار کیا،پنجاب بھر کے سکولوں کو بتدریج سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے جامع پلان طلب کر لیا،سرکاری سکولوں میں افٹر نون کلاسیں اور ایوننگ کوچنگ سینٹرز شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےسی ای او کی تعیناتی کے لئے میرٹ پر عملدرآمد کی ہدایت کی اور کہا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بہتر اور معیار تعلیم کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔عالمی معیار کے مطابق سرکاری سکول میں پڑھنے والے ہر بچہ کا حق ہے۔

    میرے قتل کی سپاری دی گئی ،شواہد موجود ہیں،شیر افضل مروت کا مریم نواز پر سنگین الزام

    مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

    پاکستانیوں کو خادم مل گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

    پیس پلازہ میں آتشزدگی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

    مریم نواز نے سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی فراہمی کا پلان طلب کرلیا

    مریم نواز سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب کے پاس خود چل کر گئیں

    پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس

    کوئی سیاسی بھرتی نہیں ہوگی،احتساب، شفافیت، کوالٹی و ٹائم ورک ریڈ لائن ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

    نومنتخب وزیراعلیٰ مریم نواز کا تھانہ شالیمار کا دورہ

    مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

    مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا حکم

    برطانوی ہائی کمشنر کی وزیراعلیٰ مریم نواز سے ملاقات،مبارکباد دی

  • نواز شریف کے دونوں بیٹوں نے "سرنڈر” کر دیا،دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ

    نواز شریف کے دونوں بیٹوں نے "سرنڈر” کر دیا،دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ

    احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ہیں،

    حسن اور حسین نواز نے سرنڈر کر دیا، دونوں بھائی عدالت کے سامنے پیش ہوگئے، وکیل قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہم لوگ حاضر ہیں، اس دوران حسن اور حسین نواز روسڑم پر آگئے۔ قاضی مصباح نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری حاضری کے لیے تھ، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ کتنے کیسز میں ملزم ہیں،وکیل نے کہا کہ تین کیسز میں عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، ایون فیلڈ ریفرنس میں اس عدالت سے سزا پانے والے ملزمان بری ہوگئے ہیں،نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بری ہوگئے ہیں، فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف احتساب عدالت سے بری ہوگئے تھے۔ نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپیل واپس لے لی تھی، العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف بری ہوگئے ہیں۔

    حسن اور حسین نواز نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں،پلیڈر بھی مقرر
    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حاضری لگا لیں، احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے،حسن اور حسین نواز نے حاضری لگا دی ،حسن اور حسین نواز نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں،احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کردیا، قاضی مصباح ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالت بریت کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردے، نیب نے بتانا ہے کہ ان کا کیا موقف ہے،نیب نے بتانا ہے کہ کوئی نیا شواہد آیا ہے یا نہیں، جج ناصر جاوید رانا نے کہا کہ پرسوں میں اڈیالہ جیل ہونگا ، قاضی مصباح ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالت حسن اور حسین نواز کا پلیڈر مقرر کردے،عدالت نے رانا عرفان کو حسن اور حسین نواز کا پلیڈر مقرر کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کب تک پاکستان میں ہیں ،استغاثہ کو تیاری کا تھوڑا وقت دے دیں ، کل تو ویسے بھی انہوں نے نہیں آنا پلیڈر مقرر ہوچکا ہے، عدالت نے 50 ، 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی.عدالت نے پانامہ ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کے اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کردیا

    قبل ازیں ایون فیلڈ ، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا معاملہ ،حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح الحسن کے معاون وکیل رانا عرفان عدالت پیش ہو گئے،کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی، رانا عرفان ایڈوکیٹ نے کہا کہ کیسز کے سینئر وکیل قاضی مصباح الحسن 11:30 پر عدالت پیش ہوں گے ،ملزمان بھی آج عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے ،جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ ملزمان آج عدالت میں پیش ہوں گے ،رانا عرفان ایڈوکیٹ نے کہا کہ جی وہ آج یقیناً 12 بجے تک پیش ہو جائیں گے ،عدالت نے کیس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کردیا

     7 سال اشتہاری رہنے کے بعد حسین و حسن نواز عدالت کے سامنے سرنڈر کریں گے

    حسن اور حسین نواز نے ایون فیلڈ، فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس میں درخواستیں دائر کی تھیں جس میں وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی،احتساب عدالت نے 7 سال قبل دونوں ملزمان کو ان ریفرنسز میں اشتہاری قرار دیا تھا۔اب احتساب عدالت نے دونوں کے وارنٹ معطل کر رکھے ہیں

    عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

    مفتی قوی نے مجھے گاڑی میں نشانہ بنایا،غلط کام کیا:حریم شاہ نے شرمناک حرکتوں کوبیان کرتے ہوئے شرم نہ کی

    میرا وجود ،میرا جسم ….. نازیبا ویڈیو کے بعد مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو آ گئی

    مفتی عبدالقوی کا ایک اور بڑا دھماکہ،اللہ سے وعدہ، اب یہ کام نہیں کریں گے