Baaghi TV

Tag: مریم نواز

  • مریم نواز کی پاکستان واپسی کب؟ کیپٹن ر صفدر نے اعلان کر دیا

    مریم نواز کی پاکستان واپسی کب؟ کیپٹن ر صفدر نے اعلان کر دیا

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کارسرکار کے مقدمہ میں بریت کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی گئی

    عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا،سماعت سول جج عمران اکرم نے کی، کیپٹن ر صفدر عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کو نشانہ نہیں بنارہے لیکن آج بھی جسٹس منیر اور جسٹس ارشاد جیسے کردار موجود ہیں۔ ملک کو اس نہج پر پہنچانے والے پاناما کے اندرون خانہ بلیک میلر ججز ہیں۔جسٹس ثاقب نثار گروپ نے سپریم کورٹ کے ججوں کو بدنام کیا۔موجودہ ملکی صورتحال کا زمہ دار فیض حمید اورثاقب نثار ٹولہ ہے

    انشاء اللہ مریم نواز کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ مریم نواز کا استقبال نواز شریف کے استقبال کی ریہرسل ہوگی۔ مریم نواز اور نواز شریف کا استقبال فیض حمید اور ثاقب نثاری ٹولے کو بہا کر لے جائے گا۔ جنہوں نے ہماری حکومت کو ڈی ریل کیا ان پر آرٹیکل سکس لگے گا۔مریم صفدر واپس آنے والی ہیں ،نواز شریف آمد پر شاندار استقبال ہوگا مریم نواز پاکستان آکر پاکستان خلاف سازش کرنے والوں کو بے نقاب کریں گی۔ 29 جنوری کو مریم نواز شام 4 بجے لاہور ائیرپورٹ پہنچے گی

    ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

    جاوید لطیف محب وطن،مجھے گرفتار کیا گیا تو قیادت کون کریگا؟ مریم نواز نے اعلان کردیا

    غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

    ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

  • پنجاب کی سیاسی صورتحال پر نواز شریف متحرک

    پنجاب کی سیاسی صورتحال پر نواز شریف متحرک

    پنجاب کانگران وزیراعلی کون ہو گا

    مسلم لیگ ن نے لاہور میں سر جوڑ لیا، نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، نواز شریف نے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی،مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت ماڈل ٹاؤن اجلاس میں موجود تھی، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ ،اسحاق ڈار ، احسن اقبال.ملک احمد خان اور عطاء تارڑ بھی اجلاس میں موجود تھے

    پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سابق وزیراعظم نواز شریف متحرک ہو چکے ہیں ،نوازشریف نے اہم عہدوں پر تبدیلیوں کیلئے مشاورت شروع کردی رواں ہفتے لندن میں پارٹی رہنماوں کا اہم اجلاس بھی بلا لیا گیا ،راناثنااللہ سمیت دیگر رہنما رواں ہفتے لندن پہنچیں گے ،لندن اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا

    مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ،اجلاس میں پنجاب میں نگران وزیراعلی ٰکے ناموں پرغورکیا گیا،مسلم لیگ ن نے نگران وزیر اعلی ٰکے لیے مختلف ناموں پر مشاورت کی، شارٹ لسٹ کیے جانے والے ناموں سے پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے بھی مشاورت کریگی ،ن لیگ نے شارٹ لسٹ کیے جانے والے ناموں کو اتحادیوں سے مشاورت تک خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا،ٹکٹوں کی تقسیم ، امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ اور پارلیمانی بورڈ کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی اجلاس کے دوران فعال ،متحرک اور مخلص کارکنوں کو آگے لانے کابھی فیصلہ کیا گیا،

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

     پنجاب میں سال 2022 کے دوران سیاسی کشیدگی عروج پر رہی،

    نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا،

    گیٹ پر سکیورٹی اسٹاف اور اسمبلی ارکان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے پاکستان سے لندن گئے تھے مگر تاحال واپس نہیں آئے،پاکستان میں نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کو وزیراعظم بنے بھی کافی ماہ ہو چکے، شہباز شریف لندن جا کر نواز شریف سے ملکر آئے ہیں، نواز شریف سے انکے بھائی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں، نواز شریف لندن میں اجلاسوں کی صدارت بھی کرتے رہے ہیں جبکہ لندن میں انکا گھر سیاسی سرگرمیوں اور احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے، پی ٹی آئی کارکنان آئے روز نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کرتے ہیں،مریم نواز بھی لندن چلی گئی ہین تا ہم نواز شریف ابھی تک واپس نہیں آئے، نواز شریف کی واپسی کے حوالہ سے کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد واپس آئیں گے

  • بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟حقائق سامنے آگئے

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟حقائق سامنے آگئے

    لاہور:بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟حقائق سامنے آگئے، اس ٰحوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان نے بہت سے انکشافات کیےہیں،انکا کہنا تھاکہ میں‌عمران خان کے بہت قریب رہا ہوں اور بشریٰ‌ بی بی اور عمران خان کے درمیان ہونے والے معاملات اور تعلقات کے بارے میں بہت کچھ جانتا ہوں

    ایک سوال کےجواب میں ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی حکومت تین لوگوں نے چلائی ایک اعظم خان تھے ، ایک بشریٰ‌ بی بی اور تیسرے خود عمران خان تھے جو کہ تیسرے درجےکے رہ گئےتھےجب بشریٰ‌ بیگم کی حکمرانی تھی ، ان کا کہنا تھاکہ تین قسم کی پرچیاں‌چلتی تھیں،ایک اعظم خان کی اور دوسری بشریٰ بی بی کی اور تیسری پرچی وزیراعظم خانج کی چلتی تھی ، جس کو کسی جگہ سے ہٹانا اور لگانا مقصود ہوتا تھا، یہ تین کردار کام کرتے تھے ، ان کا کہنا تھاکہ اس حوالے سے جاوید چوہدری ، اعزاز سید اور عمرچیمہ کی اطلاعات درست ہیں کیوں کہ وہ بھی یہ جانتے تھے کیوں‌کہ وہ عمران خان کے بہت قریب تھے

    مبشرلقمان نے کہا کہ بشریٰ‌ بی بی نےایک مرتبہ عمران خان کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا تھا وہ اسلام آباد میں کسی خاص جگہ پر پیار کی مجلس سجائے بیٹھے تھے پھر جنرل باجوہ درمیان میں آئے اور انہوں نے بچ بچاوکروایا ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ عمران خان کے حوالے سے بشریٰ‌ بی بی کو شک رہتا تھا ، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان تو کہتے تھے کہ بشری بی بی بڑی نیک ہیں روزے رکھتی ہے اور اچھی خاتون ہے مگر سب نے جان لیا کہ وہ کتنی نیک اور پاکباز ہیں‌

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان یہ بات بھی طئے ہوئئ تھی کہ دونوں اپنے اپنے بچوں کو نہیں ملیں گے ، بشریٰ‌ بی بی نے عمران خان سے کہا تھا کہ وہ اپنے بچوں سےنہیں ملے گا اور عمران خان نے کہا کہ وہ بھی اپنے بچوں سےنہیں ملے گی ،انکا کہنا تھاکہ عمران خان جب وزیراعظم بنا تو اس کو بچوں کو ملنا چاہیے تھا انکا باپ وزیراعظم ہے لیکن معاہدے کے مطابق وہ دورہی رہا ،

     

    ایک اور سوال کا جواب دیتےہوئے مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ مریم نواز بھی یہ کہہ چکی ہیں‌ کہ بنی گالہ میں‌ بشریٰ بی بی کالے جادو ٹؤنے اور دیگر عملیات کرتی تھی اور یہی وجہ ہےکہ اس کا بہت بڑا اثرتھا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان سے ایک مرتبہ ان کے بچوں کےحوالے سے بات ہوئی توانہوں‌ نےسختی سے کہا کہ ان کے معاملے کوالگ ہی رہنے دیں‌،ا ن کا کہنا تھا کہ انہوں نے پھر کوشش کی لیکن خان صاحب نے اس پرغصہ کیا اورپھرایک تقریب میں اسی وجہ سے بلایا ہی نہیں عون چوہدری کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ،مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حوالے سے جاوید چوہدری اعزاز سید اور عمر چیمہ کے انکشافات درست ہیں

  • ن لیگ میں مریم نواز کو پارٹی صدر نے بڑا عہدہ دے دیا

    ن لیگ میں مریم نواز کو پارٹی صدر نے بڑا عہدہ دے دیا

    پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا

    ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا،ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ،نوٹیفیکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا ،شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا ‘چیف آرگنائزر’ بھی مقرر کر دیا پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی مریم نواز شریف تمام سطحوں پر پارٹی کو ‘ری-آرگنائز’ کریں گی

    ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

    وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

    واضح رہے کہ ن لیگی رہنما مریم نواز لندن گئی ہوئی ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے مریم نواز بھی اب لندن میں والد کے ہمراہ مقیم ہیں،

  • ویڈیو:زرتاج گل نے مریم نواز کو چیلنج دے دیا

    ویڈیو:زرتاج گل نے مریم نواز کو چیلنج دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے ن لیگی رہنما مریم نواز کو چیلنج کیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں زرتاج گل نے ن لیگی رہنما مریم نواز کو الیکشن لڑنے کا چیلنج کیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان نے جب بھی کال دی سب سے آگے ہوں گے،ہم پہلے ہی انتخابی میدان میں موجود ہیں ،مریم نواز کا انتخابی میدان میں مقابلہ کروں گی مریم نواز کو ان کے پسندیدہ حلقے میں شکست دوں گی، زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو کہا کہ کالج بنوا دیا، یونیورسٹی بنوا دی، اب ان شریف بیماروں کے لئے کوئی ہسپتال ہی بنوا دے،

    زرتاج گل کا تعلق ڈی جی خان سے ہے وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنیں، زرتاج گل اپنے بیانات کی وجہ سے مشہور ہیں،وہ مریم نواز کے خلاف بیانات دیتی رہتی ہیں تا ہم زرتاج جب اپنے حلقے میں ہوتی ہیں اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر احتجاج کے لئے نکلتی ہیں تو انکے حلقے کے ایک درجن کے قریب لوگ نکلتے ہیں، دوسری جانب مریم نواز نہ صرف لاہور بلکہ پاکستان کے کئی شہروں میں بڑے اجتماعات سے خطاب کر چکی ہیں،

    چند ماہ قبل ڈیرہ غازی خان فورٹ منرومیں زرتاج گل کوسیاسی مخالفین نے گھیراؤ کیا تھا،زرتاج گل ہوٹل پہنچیں تو سیاسی مخالفین نے گاڑی کو گھیر لیا،مظاہرین نے زرتاج گل کی گاڑی پر ٹماٹر پھینکے ،زرتاج گل فورٹ منرومیں چائے پینے کے لیے ہوٹل پررکی تھیں ،قبل ازیں 9 جولائی 2020 کوی زرتاج گل وزیر نے قصبہ گگو تا بستی ہیر یونین کونسل کھاکھی میں مکمل ہونے والے روڈ کا افتتاح کیا اس موقع پر بھی مخالفین کی جانب سے احتجاج کیا گیا، افتتاح کے موقع پر مخالفین کی جانب سے جوتیاں لہرائی گئین اور افتتاحی تختی پر بھی جوتیاں‌ رکھی گئیں

    اقوام متحدہ کی ماحولیات کانفرنس کے دوران زرتاج گل نے کیا "گُل ” کھلا دیئے؟

    لانگ مارچ مقدمہ، زرتاج گل شامل تفتیش ہوئیں؟ عدالت نے پوچھ لیا

    عمران خان پر اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج، زرتاج گل بھی نامزد

    وزارت موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی کیا،واش روم بھی گئے تو سیلفیاں بنائیں،زرتاج گل بھی پھٹ پڑیں

    عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

    وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

    ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

    وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

  • سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے،عمران خان کے لانگ مارچ پر مریم نواز کا ردعمل

    سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے،عمران خان کے لانگ مارچ پر مریم نواز کا ردعمل

    سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے،عمران خان کے لانگ مارچ پر مریم نواز کا ردعمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر ن لیگی رہنما، مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ ناکام ترین لانگ مارچ،ایک کے بعد ایک ڈرامہ اور جھوٹ،مگر سچ یہی ہے کہ عمران کا۹ سالہ پلان،سازش کے ذریعے حکومت ختم کرنے کا پلان، اپنا من پسند چیف لانے کا پلان،چیف کی تقرری میں رخنہ ڈالنے کا پلان،نئے چیف کو متنازع بنانے کا پلان،سب پلان بری طرح فیل ہو گئے۔سازشیوں کا یہی انجام ہوتا ہے!

    رکن پنجاب اسمبلی رانا عبدالروف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے فتنہ مارچ کی کال کو عوام نے مسترد کردیا اور بتا دیا ہے کہ عوام ایک پرامن مستحکم ترقی کرتا روشن پاکستان چاہتے ہیں نہ کہ انتشار،عمران نیازی کو سمجھ جانا چاہئے کہ اس طرح کے انتشار سے انتخابات کی تاریخ نہیں صرف رسوائی ملے گی انتخابات ہر حال میں اپنے مقررہ وقت پر ہونگے

    قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جلسے میں 15،16 ہزار لوگ ہیں،یہ لوگ ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں،عوام نے پی ٹی آئی لانگ مارچ کا بائیکاٹ کردیا،ملک کوہیجانی کیفیت میں مبتلا کیا گیا،محاذ آرائی سے عمران خان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، اگر پی ٹی آئی نے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تو وہ زیادہ لوگ نہیں ہوں گے معاملات کو سیاسی اور جمہوری انداز میں آگے بڑھائیں،

    عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  • نواز شریف،حسین نواز،مریم نواز اور جنید صفدر لندن سے یورپی ممالک کے دورے  پر چلے گئے

    نواز شریف،حسین نواز،مریم نواز اور جنید صفدر لندن سے یورپی ممالک کے دورے پر چلے گئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف، حسین نواز ،مریم نواز اور ان کے بیٹے جنید صفدر لندن سے مختلف ممالک کی سیر کو چلے گئے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اگلے دس دنوں میں نواز شریف اور ان کی فیملی پانچ یورپی ممالک کا دورہ کریں گے نواز شریف کی فیملی گزشتہ رات ایک یورپی ملک پہنچی ہے۔

    خیال رہے کہ مریم نواز شریف کئی روز سے لندن میں موجود ہیں اوروالد کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں۔

    مولا جٹ جیسا گورنر بن کر کام بھی ویسا ہی ہوگا،کامران ٹیسوری

    دوسری جانب نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی ہے ذرائع کے مطابق نواز شریف کی اپیل ہوم آفس میں زیر التوا تھی، ابھی تک جج نے اپیل نہیں سنی تھی اور مختلف تاریخ دی جاتی رہی۔

    برطانیہ چھوڑے بغیر قیام میں توسیع کی درخواست ہوم آفس نے مسترد کردی تھی اور نواز شریف نے فیصلے کے خلاف برطانوی ہوم آفس میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

    جبکہ گزشتہ دنوں لندن میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا۔

    نوازشریف پرسنگین الزام لگانے والا ہےکون اورکن سے رابطے میں تھا:تفصیلات آگئیں

  • رات کے اندھیرے میں جنکے پاؤں پکڑتا دن کے اجالے میں انکے گریبان پکڑتا ہے،مریم نواز

    رات کے اندھیرے میں جنکے پاؤں پکڑتا دن کے اجالے میں انکے گریبان پکڑتا ہے،مریم نواز

    اتنے لوگ لانگ مارچ میں نہیں ہوتے جتنے سکیورٹی اہلکار ہوتے ہیں، مریم نواز
    عمران خان کے بیٹے لانگ مارچ میں شریک کیوں نہیں، مریم نواز کی پریس کانفرنس
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتی تھی لانگ مارچ کی حقیقت قوم کے سامنے آ جائے،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ صدف نعیم کی شہادت کا بہت افسوس ہے، صدف نعیم کی تصاویر دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، لانگ مارچ کے مقاصد کیا ہیں؟ کوئی ایسا شعبہ نہیں جہاں اس نے تباہی نہ مچائی ہو، کروڑوں روپے اس مارچ کی حفاظت کیلئے خرچ ہو رہے ہیں جس کا کوئی مقصد نہیں،عمران خان بے دردی سے قوم کا پیسہ خرچ کر رہا ہے،عوام کو اس کا اصلی چہرہ نظر آگیا ہے،عمران خان سوچ رہے تھے جھوٹا بیانیہ گھڑ کر دباؤ بڑھائیں گے، اپنے ہر حربے میں ناکام ہونے کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ کا حربہ آزمایا، یہ اپنی 22 سالہ جددوجہد کا ذکر کرتا ہے جو مشرف کی غلامی سے شروع ہوتی ہے عمران خان کا یہ پلان بھی فیل ہو گا، عمران خان کو عوام نے ریجیکٹ کردیا ، کیونکہ اس نے عوام کیساتھ جھوٹ بولے ہیں ، انہوں نے اسکا آصل سچ دیکھ لیا ہے عمران خان کے لانگ مارچ میں اتنے لوگ نہیں جتنے پنجاب پولیس کے اہلکار ہیں عمران خان کے اپنے بچے لندن کے محفوظ ترین جگہ پر بیٹھے ہیں اور عوام کو لانگ مارچ کے لیے نکال رہے ہیں۔

    ٹی وی دیکھا تو بیٹی صدف کی تصویر دیکھ کر کلیجہ پھٹ گیا۔ صدف کی ماں کی گفتگو

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان کی تعزیت کیلئے صحافی صدف نعیم کے گھر آمد 

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ پارٹ ٹائم لانگ مارچ ہے، یہ دوپہر کا کھانا کھا کر مارچ کیلئے نکلتے ہیں،کل سن رہے تھے لانگ مارچ 10 نومبرکو بھی اسلام آباد نہیں پہنچے گا،جس رفتار سے لانگ مارچ چل رہا ہے یہ ایک ماہ میں بھی نہیں پہنچے گا، عمران خان کا آخری کارڈ لانگ مارچ بھی فیل ہوگیا ہے اس کے اتنے بڑے جھوٹ تھے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو میدان میں آنا پڑا،ایک پروفیشنل شخص کو قوم کے سامنے حقائق لانا پڑے، یہ رات کے اندھیرے میں جن کے پاؤں پکڑتا ہے دن کے اجالے میں ان کے گریبان پکڑتا ہے ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں اس نے عوام کو نہیں بتایا، قوم سچ کا انتظار کر رہی ہے، عمران خان کو پاکستان میں انتشار کے لیئے لانچ کیا گیا اور اس کے لیئے پیسے دیئے گئے ہیں چیف الیکشن کمشنر کوعمران خان نے خود تعینات کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر نے اس کا بھانڈا پھوڑا تو وہ برا ہو گیا عمران خان ایک فارن فنڈڈ فتنہ ہے،عمران خان جب جمہوریت کی بات کرتا ہے تو سر شرم سے جھک جاتا ہے،مرحوم ارشد ملک بھی حقائق سامنے لے کر آئے تھے یہ چور چور کہتا رہا لیکن نیب کبھی ثبوت پیش نہ کر سکا، عمران خان کو پتہ تھا کہ وہ بہتان بازی کر رہا ہے،بشیر میمن کو مخالفین کی گرفتاری کا اسٹیبلشمنٹ نے نہیں کہا تھا، شوکت عزیز صدیقی اور ارشد ملک نے اس کے سامنے انکشافات کئے عمران خان نے کبھی اتنی اخلاقی جرات نہیں کی کہ حقائق معلوم کرے،

    عمران خان کا ایک اور سیکنڈل آنے والا ہے،مریم نواز کا دعویٰ

    مریم نواز نے عمران خان کی جانب سے نواز شریف کو الیکشن لڑنے کے چیلنج پر کہا کہ آر ٹی ایس بند کروا کے 2018 میں بھی تم نواز شریف کو نہیں ہرا سکے، عمران خان نے نواز شریف کی بیٹی کو جیل میں ڈالا، تمہیں اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ توشہ خانہ سے تحائف چوری کرو؟ ایک اور بڑا اسکینڈل آنے والا ہے انہیں ہیروں کا سیٹ توشہ خانہ سے ملا تھا، عمران خان نے 2 کروڑ روپے میں ہیروں کا سیٹ خرید کر 22 کروڑ کا دبئی میں بیچ دیا،یہ کہتا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اسےنواز شریف اور زرداری کی کرپشن کا بتایا جسے بند کمرے میں توسیع کی پیشکش کی اسے ہی غدار کہنا شروع کر دیا، عوام کے سامنے یہ انہیں میر صادق اور میر جعفر کہتا رہا، کیا تمہیں اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ پنکی پیرنی کو اپنا فرنٹ وومین بناؤ؟ کیا یہ اسٹیبلشمنٹ سے الیکشن کی تاریخ مانگ رہے ہیں، کیا یہ اسٹیبلشمنٹ کا کام ہے کہ الیکشن کرائے، یہ اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہے اللہ کے واسطے میرے سر پر دست شفقت رکھ دو،یہ اسٹیبلشمنٹ کو دھمکاتا ہے کہ اگر میری بات نہ مانی تو میں میر جعفر اور میر صادق کہوں گا، کل اس نے کہا یہ چوکیدار ہیں انہیں تم چوکیداری کی تنخواہ دیتے ہو؟ جس لہجے میں اس نے یہ بات کی اسے شرم آنی چاہیے، قربانیوں کا احترام کرنا چاہئے،واضح کر دوں وہ ملک کے محافظ ہیں بنی گالہ یا آپ کی چوری اور ڈکیتیوں کے نہیں،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا کہ مجھے 25 مئی کو احکامات کا علم نہیں تھا،اس نے تو خود کنٹینر سے اعلان کیا تھا کہ لوگو آجاؤ ہمیں سپریم کورٹ سے اجازت مل گئی ہے، عمران خان کے جھوٹ پر کوئی افسوس یا حیرانگی نہیں ہے،افسوس اس بات کا ہے کہ اس کی کوئی پکڑ نہیں ، عدالت نے بھی کہہ دیا تھا ہو سکتا ہے عمران خان کو خبر نہ ملی ہو، جب عدالت نے یہ کہہ دیا تو اس نے یہ جھوٹ بولنا ہی تھا،نواز شریف نے کہا لوگ جتنے بھی ہوں ان کی بات نہیں سنی جائے گی جمہوری شخص کا خونی انقلاب سے کیا تعلق ہے،جو شخص نہ سیاسی ہے نہ جمہوری، اس کی کوئی بات کیوں سنی جائے،عمران خان اب پاکستان کی سیاست میں اسٹیک ہولڈر نہیں ہے، آج نواز شریف کے بیانیے کو کامیابی ملی ہے، نواز شریف بہت جلد اپنے لوگوں کے درمیاں ہوں گے، اپنے وطن سے دور رہنا نواز شریف کیلئے بہت تکلیف دہ ہے،

    جس نے اتنی بڑی سازش کی ہو کیا وہ بچ کر نکل جائے گا،عمران خان اب پاکستان کی سیاست میں اسٹیک ہولڈر نہیں ہے،مریم نواز
    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ایسے جتھوں کو روکنا پولیس سمیت ہر ادارے کا فرض ہے،رانا ثنا اللہ نے ان کا پورا بندوبست کیا ہوا ہے اس وقت سب سے بڑی ذمہ داری عدلیہ کی ہے، کیس ان کے پاس ہے، میری اپیل پر آنے والے فیصلے میں میں اور نواز شریف بھی بے گناہ ثابت ہوئے، نواز شریف کے نااہل ہوتے ہی پاکستان میں معاشی تباہی آنا شروع ہو گئی،پاکستان اور نواز شریف اکٹھے نیچے گئے، پانامابینچ نے صرف نواز شریف کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی،جس نے اتنی بڑی سازش کی ہو کیا وہ بچ کر نکل جائے گا،عمران خان نے پہلے بھی ایک لاک ڈاؤن کی کال دی تھی،اسحاق ڈار کے آتے ہی ڈالر نیچے آنا شروع ہو گیا، مسلسل بہتری آ رہی ہے،عوام کیلئے ہر چیز میں بہتری آتی جائے گی، نواز شریف کی کوشش ہے 300 یونٹ سے کم یونٹ کے صارفین کو مفت بجلی دی جائے

    مریم نواز کا ایک سوال کے جواب میں مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کا انجام یہ نہیں ہونا چاہئے تھا، کمیشن بن چکا ہے، حقائق سامنے آنے پر بات کروں گی ارشد شریف کے قتل کا سیاسی فائدہ اٹھایا گیا، سلمان اقبال سے سوال پوچھے گئے تو انہوں نے ایک خط کے ذریعے جواب دیا، سلمان اقبال پاکستان آ کر تحقیقات میں شامل نہیں ہونا چاہتے، اگر آپ پاکستان نہیں آئیں گے تو سوالات تو اٹھیں گے، میری والدہ بیمار تھیں، پھر بھی پاکستان آئیں ،جب سے اسحاق ڈار آئے ہیں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو رہا، نواز شریف کی مفتاح اسماعیل سے کوئی رنجش نہیں تھی، نواز شریف کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں،مذاکرات نہیں ہوں گے اور نہ ہونے چاہئیں،

  • خلیل الرحمان قمر نے مریم نواز کو سنا دی کھری کھری

    خلیل الرحمان قمر نے مریم نواز کو سنا دی کھری کھری

    معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کے بعد مریم نواز نے کسی کی ٹویٹ جس میں لکھا تھا ”کہنا تو نہیں چاہتا تھا مگر یہ فتنہ عمران اور اس کے یوتھیوں کے لیے خبر ،یہ اینکر کہتا تھا کہ نوازشریف نے اپنی مرحومہ ماں کو پارسل کرکے بھیجا ہے اس اینکر نے بہت پروگرام کیے جس میں دوسروں کی بیماری اور موت کا مذاق اڑایا آج دیکھیں وہ وقت خود اس پر آگیا”
    اس ٹویٹ پر مریم نواز نے لکھا کہ ” مجھے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ ایک سبق ہے جسے ہم سب کو اپنانا چاہیے”. مریم نواز کی اس ٹویٹ پر ری ایکشن دیتے ہوئے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ” میں دس ہزار لعنت بھیجتا ہوں ایسی طنز کے اوپر، پھٹکار ایسی عورت کے منہ پر، حرام کی پلی. اس

    خبیث عورت کو ان مائوں کے گھروں میں لیکر جائیے جن کے بیٹے شہید ہوئے اور لعنت ان لوگوں پر جو اس ٹویٹ کو سپورٹ کرتے ہیں. ایسی کی تیسی تمہاری” .
    مریم نواز کی ٹویٹ پر جب ہر طرف سے تنقید ہوئی تو انہیں معافی مانگنی پڑی اور انہوں نے کہا کہ ”میں ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر رہی ہوں اور اس سے متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں جو میرا ارادہ کبھی نہیں تھا۔مریم نواز نے مزید کہا کہ کبھی کسی کو اس تکلیف سے نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں” .

  • میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کر دیا ہے

    سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پانچ برسوں کے لئے نااہل کیا گیا ہے، عمران خان کو نااہل کرنے کے فیصلے پر ن لیگی رہنماؤں کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے، لندن میں موجود ن لیگی رہنما، مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔ اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔

    ن لیگی رہنما ، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کھیل تم نے شروع کیا تھا، اختتام ہم نے کیا۔۔

    ن لیگی رہنما ، وفاقی وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی اور کہا کہ "جمعہ مبارک”

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    عمران خان سمیت پوری پی ٹی آئی کو نااھل قرار دے کر پی ٹی آئی کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    عمران خان نا اہل قرار