Baaghi TV

Tag: مریم نواز

  • سیاسی یتیم عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

    سیاسی یتیم عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں: مریم اورنگزیب

    لندن:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ سیلاب زدگان کی بحالی پر مرکوز ہے، سیاسی یتیم عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہونگے۔

    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسی کی دھونس اور دھمکی سے انتخابات پہلے یا بعد میں نہیں ہونگے، عام انتخابات مقررہ تاریخ پر ہی ہوں گے، ہم سب کوشش کر رہے ہیں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی جائے اور اس وقت حکومت کا تمام فوکس سیلاب متاثرین کی بحالی پر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتائج غیر متوقع ہیں، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے، ان کے پاس کے پی کے اور پنجاب کے وسائل ہیں انہیں استعمال کر رہے ہیں، جو لوگ حقیقی آزادی کی بات کر رہے ہیں وہ ان کی اپنی انا اور تکبر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، سیلاب متاثرین کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، سیاسی عدم استحکام وہ کر رہے ہیں جو سیاسی یتیم ہیں جبکہ عدم استحکام پھیلانے والوں کو سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں، وہ چاہتے ہیں اقتدار نہیں ہے تو خدا ناخواستہ ملک کو آگ لگا دیں۔پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.rin

  • عمران خان  کوتھپکیاں نہ  ہوں تو ان سے 3 دن میں نمٹ لیں گے،مریم نواز

    عمران خان کوتھپکیاں نہ ہوں تو ان سے 3 دن میں نمٹ لیں گے،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سوسائٹی کو تباہ کرنے کے لےڈالر دے کر تیار کیا گیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہ بیانات حقائق پر مبنی تھے جوکبھی نہیں بدلتے،ایک شخص پاکستان کی میں فتنہ اور تباہی کی وجہ ہے،عمران خان کو سوسائٹی کو تباہ کرنے کے لےڈالر دے کر تیار کیا گیا ، عمران خان نے جو کچھ ملک کے ساتھ کیا اس کے گہرے اثرات ہوں گے-

    ی ٹی آئی کا عمران خان کی گرفتاری پر اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی

    مریم نواز نے کہا کہ ملک پر آفت آئی ، سیلاب زدگان کے لیے حکومت کوشش کر رہی ہے،شہباز شریف کی کسی صوبے میں حکومت نہیں، وہ پھربھی ہرجگہ جا رہے ہیں،عمران خان جب اقتدار میں تھےتو سپہ سالار کی تعریفیں ہورہی تھیں،اہم عہدے پر تقرری سے متعلق کوئی بات کرنا قبل ازوقت ہوگا،خاتو ن جج کو دھمکی دی جاتی ہے ،پھر انجانے میں معافی دی جاتی ہے-


    انہوں نے کہا کہ عمران خان نااہلی سے بچنے کے لیے معافی مانگ لیں ایسا نہیں ہوگا، خاتو ن جج کو دھمکی دی جاتی ہے ،پھر انجانے میں اسی شخص کومضبوط کیاجاتا ہے،الیکشن کی تاریخ چاہیے تو پنجاب اسمبلی توڑیں اورانتخابات میں چلے جائیں،جتھے لا کر پریشر ڈال کر الیکشن کی بات منوانے کی کوشش کو ناکام بنایا جائے،حکومت عمران خان کی بات نہ سنے ،یہ پاکستان کی تباہی ہے –

    عوام جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں -عبدالحنان

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان اسٹیک ہولڈر نہیں ،عمران خان کو تو لانچ کیا گیا ہے ،قانون سب کے لیے ایک ہے سن سن کر کان پک گئے ہیں، طلال چودھری اور نہال ہاشمی نےمعافی مانگی پھر بھی انہیں سزا سنائی گئی، مذہب کوسیاست میں استعمال نہیں ہونا چاہیے-

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ذاتی مقاصد کے لیےمذہب کا استعمال مناسب بات نہیں ،عمران خان لوگوں کو للکارتے ہیں، غلط بیانی کرتے ہیں، شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،اب سیلاب آگیا،بجلی یا تیل کی قیمت بڑھانے پراپنی جماعت کے ساتھ نہیں ہوں،نگران حکومت میں تو فیصلے نہیں ہوسکتے، جب نئی حکومت آئے گی تو فیصلے ہوں گے-

    عام انتخابات کی تیاری کریں:عمران خان نےامیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنےکا ٹاسک دےدیا

    مریم نواز نے کہا کہ مذہبی انتشار پھیلانے والے آج ہم پر الزام لگا رہے ہیں،عمران خان کو ان سونگر جس نے بھی کرایا، اپنے کوچ کا نام بتائیں،الیکشن اپنے وقت پر ہونا چاہیے، کسی فارن فنڈڈ فتنے کے پریشر پر نہیں آنا چاہیے، الیکشن کی قریب ہوتے ہی نواز شریف ،شہباز شریف اور جماعت بیٹھے گی،جب حکومت میں آتے ہیں تو جماعت مشکل میں ہوتی ہے-

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ بالکل کشمیر کو نہیں بھولی، نواز شریف نے یو این میں وانی کی جو تصویریں دکھائی تھیں وہ آج تک دنیا کو یاد ہیں،سفیرسے ابھی جو خفیہ ملاقاتیں کر رہے تھے اس کی تصویر باہر آگئی،ہیروں کی انگوٹھی کا ذکر میں نہیں وہ خود کر رہی ہیں کہ تین نہیں پانچ کیرٹ کی چاہیے-

    مریم نواز نے کہا کہ اگلی حکومت اپنے پالیسی فیصلے خود لے گی،کسی کی عزت اچھال کر معافی مانگ لینا عمران خان کا وطیرہ رہا ہے،تحریک انصاف اسمبلیاں توڑیں اور الیکشن میں جائیں،عمران خان کوتھپکیاں د ی جارہی ہیں،عمران خان کوتھپکیاں نہ ہوں تو ان سے 3 دن میں نمٹ لیں گے ،شہباز شریف سیلاب متاثرین کے لیے کام کررہے ہیں-

    سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے زرعی قرضے موخر کرنے کا فیصلہ

    مریم نواز نے کہا کہ عمران خان صرف فوٹو سیشن کے لیے متاثرین کے پاس گئے،عمران خان نے 5 ارب روپے سوشل میڈیا سے جمع کیے اور انہیں میں بانٹ دیئے،احسن اقبال عمران خان کے پھیلائے مذہبی انتشار کا شکار ہوئے انہیں گولی لگی، عمران خان کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ان سے ملک کو خطرہ ہے مخالفین کو نہیں، ماضی میں امریکہ کےخلاف بیانات دینے والے نے آج ان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھا کررکھا ہے-

  • مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قبال سماعت قرار، وفاقی حکومت و نیب کو نوٹس، جواب طلب

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قبال سماعت قرار، وفاقی حکومت و نیب کو نوٹس، جواب طلب

    لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست قابل سماعت قرار دی –

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

    مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

    مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شوگر مل کی انکوائری 2018 میں شروع کی گئی ، نیب نے مریم نواز کو اسی کیس میں گرفتار کیا جبکہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی-

    وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز نے ضمانت کے لیے 7 کروڑ روپے اور پاسپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرایا ،ان پر سات کروڑروپے کا الزام تھا اور انہوں نے اتنی ہی رقم جمع کرائی ، مگر چار سال ہوگئے لیکن نیب نے ریفرنس دائر نہیں کیا۔

    پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے مزید 3 ملزمان کو گرفتار

    امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کیا جائے اور عدالت پاسپورٹ جمع کرنے کی شرط ختم کر دے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ درخواست میں اٹھائے گئے سوالات غور طلب ہیں مخالف فریق کا موقف سننا لازمی ہے عدالت نے نیب ، وفاقی حکومت کو 27 ستمبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت ملتوی کردی۔

    بجلی کے بل یا قیامت کی نشانی

  • مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

    مریم نوازکی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست پرسماعت کا معاملہ مریم نواز کی درخواست پرلاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل دے دیا گیا

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 14 ستمبر کو سماعت کرے گا جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس طارق سلیم شیخ بھی بینچ کا حصہ ہوں گے مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اپنے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا- پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے عدالت میں دوبارہ درخواست دائر کر دی مریم نواز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی اور لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کہیں فرار نہیں ہوں گی، ماں کو بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان واپس آئی تھی، نیب قانون میں ملزم کے بیرون ملک جانے پر کوئی قدغن نہیں لگائی گئی 7 کروڑ روپے بھی سیکیورٹی کے لیے جمع کرا رکھے ہیں، چوہدری شوگر ملز کیس میں میرٹ پر ضمانت ملی تھی-درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سابق صدر پرویز مشرف اور ایان علی کے کیسز کے فیصلے اس کی نظیر ہیں عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کےبعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔

    لاہور ہائی کورٹ نے نومبر 2019 میں چوہدری شوگر ملز کے کیس میں مریم نواز کو ضمانت دے دی تھی لیکن اس کے ساتھ ہی یہ شرط عائد کی گئی تھی کہ وہ عدالت میں اپنا پاسپورٹ جمع کرائیں گی بعد ازاں مریم نواز کی جانب سے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے اور عدالت میں جمع پاسپورٹ واپس حاصل کرنے کے لیے متفرق درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

    وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

  • لاہور ہائیکورٹ کی مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست سننے سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ کی مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست سننے سے معذرت

    لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل بینچ نے کی۔

    ایشیا کپ: معروف پاکستانی اور بھارتی ایپس کے درمیان ٹوئٹر پر لفظی جنگ

    دو رکنی بینچ کے جسٹس انوارالحق پنوں نے مریم نواز کا کیس سننے سے معذرت کر لی جسٹس انواز الحق پنوں کی جانب سے کیس سننے سے معذرت کے بعد مریم نواز کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کے لیے عدالت میں دوبارہ درخواست دائر کی تھی مریم نواز نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی-

    عمران خان کی لڑائی سیاسی جماعت سے نہیں پاکستان سے ہے،شرجیل میمن

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ گزشتہ 4 سال سے ان کا پاسپورٹ عدالتی تحویل میں ہے جبکہ ابھی تک قومی احتساب بیورو (نیب) چودھری شوگر مل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کر سکا عدالت نے میرٹ پر ضمانت منظور کی اور لمبے عرصے کے لیے کسی شخص کو اس کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

    یاد رہے مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت کیلئے 4 بینچوں نے سماعت سے انکار کردیا تھا ، جس کےبعد مریم نواز نے عمرے کیلئے پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لے لی تھی مریم نواز نے چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے موقع پر عدالتی حکم پر پاسپورٹ سرنڈر کیا تھا۔

    مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

  • عمران خان نے مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی،مریم نواز

    عمران خان نے مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ عمران خان کو پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کیلئے لانچ کیا گیا، قوم کو بدحالی اور مایوسی کے گڑھوں میں دھکیلنے کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے۔


    اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ عمران سیاسی لیڈر نہیں اس کے ساتھ ایسا سلوک بند کیا جائے، پی ٹی آئی چیئرمین نے ہمارے ملک کے استحکام، معیشت، معاشرے، میڈیا اور اب مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے، اگر عدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے اسے ڈبل ڈیلر قرار نہیں دیا گیا تو پاکستان اس صدمے سے کبھی نہیں نکلے گا اور نیچے کی طرف جاتا رہے گا۔

  • عمران خان توہین عدالت کیس پر تحریری حکم نامہ جاری،مریم نواز کا ردعمل

    عمران خان توہین عدالت کیس پر تحریری حکم نامہ جاری،مریم نواز کا ردعمل

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے عمران خان توہین عدالت کیس کی آج کی سماعت پر تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

    عمران خان کے تحریری جواب سے مجھے ذاتی طور پر افسوس ہوا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عدالت نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں عمران خان کا جواب تسلی بخش نہیں ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف کیس میں شوکاز نوٹس ختم نہیں کیا جاسکتا ہے۔عدالت نے حکم نامے میں کہا کہ عمران خان کو ضمنی جواب جمع کرانے کے لیے 7 دن کی مہلت دیتے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کا نیا جواب 8 ستمبر سے پہلے فریقین کو بھی پہنچایا جائے.

    عمران خان کے بارے میں لاڈلے ہونے کا تاثر پایا جاتا ہے: اعظم نذیر تارڑ

     

    دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کارروائی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کے کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 7 روز میں دوبارہ جواب جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔

    اس پر ردعمل میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عمران خان کو فراہم کردہ ڈھیل اور سہولیات سے اور کچھ ثابت ہو نہ ہو نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے ہونے والی ناانصافیاں اور زیادتیاں ایک بار پھر پوری قوم کے سامنے عیاں ہو گئیں۔انہوں نے کہا کہ ترازو سیدھا نہیں ہو سکا۔

    مریم نواز کا کہنا تھاکہ ’اصل میں توہین کی سزا جج زیبا کو ہونی چاہیے جنہوں نے انصاف کر کے عمران خان کی شان میں گستاخی کی تھی

  • مریم نواز کا سیلاب متاثرین سے خطاب،سٹیج گر گیا، مریم بھی گر گئیں

    مریم نواز کا سیلاب متاثرین سے خطاب،سٹیج گر گیا، مریم بھی گر گئیں

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز سیلاب زدہ علاقے میں گئیں تو دوران خطاب سٹیج گر گیا اور مریم نواز بھی گرگئیں

    واقعہ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میڈم آپ ٹھیک ہیں کوئی چوٹ تو نہیں آئی؟؟؟ جس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمدُ للّٰہ ٹھیک ہوں۔ چوٹیں لگتی رہتی ہیں

    مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئیر نائب صدر محترمہ مریم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دوروں پر فاضل پور پہنچی ہیں ۔مسلم لیگ ن کی مرکزی سینئیر نائب صدر محترمہ مریم نواز شریف دانش سکول فاضل پور سڑک کنارے سیلاب متاثرین کے ایک کیمپ میں مصیبت زدہ خواتین سے بات چیت کرنے کے دوران ان کی خیریت دریافت کی ، بچوں سے پیار کیا ، انہیں حوصلہ دیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ھم عوام کے ساتھ ھیں ۔ ریلیف کے ساتھ ساتھ ان کی بحالی کیلئے بھی جلد اقدامات شروع ھونگے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ سیلاب زدگان کیلئے خیمے ، خوراک ، ادویات ، کمبل ،کپڑے ساتھ لائ ھیں ۔ انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔

    اس موقع پر سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نےمریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ وہ دکھ اور مشکل میں سیلاب زدگان کے درمیان اکر ان سے اظہارِ یکجہتی کرکے حسن عمل کی روشن مثال قائم کی ھے ۔ مسلم لیگ ن ھی قیادت عوامی حقیقی ھے جسے غریب عوام ، مصیبت کے مارے بے یارو مددگار سسکتی انسانیت کو جینے کا نیا حوصلہ دیا ھے ۔ شردار شرعلی گورچانی نے محترمہ مریم نواز شریف کو بتایا کہ ستم بالائے ستم پنجاب حکومت تو درکنار ان غریبوں کے پاس مقامی ایم پی اے ، ایم این اے تک نہ ائے ھیں ۔ مزید جاری ھے

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    اس دوران چیف لغاری قبیلہ پاکستان سابق سینیٹر سردار محمد جمال خان لغاری ، سردار عمار اویس لغاری ، سید عبدالعلیم شاہ ، ثانیہ عاشق ،نے بھی سیلاب زدگان سے اظہارِ ھمدردی کیا اور اشیاء خورد و نوش تقسیم کیں ۔

    راجن پور خطاب کرتے ہوئے مریم نواز سٹیج پر لڑکھڑا گئیں،مقامی قیادت کا کہنا ہے کہ مریم نواز سٹیج سے گرنے کے بعد خود اٹھ گئی اور بولیں کوئی بات نہیں,

  • مریم نواز،رانا ثنا،مولانا فضل الرحمان اور دیگر کیخلاف توہین عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار

    مریم نواز،رانا ثنا،مولانا فضل الرحمان اور دیگر کیخلاف توہین عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار

    مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعلقہ فورم نہ ہونے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا ہے ،عدالت نے درخوست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کی پٹیشن ہے کیا ؟ وکیل نے عدالت میں کہا کہ ان رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مختلف بیانات دئیے گئے ، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا اس ہائی کورٹ سے متعلق کوئی ذکر ہے ؟عدالت نے حکم دیا کہ آپ سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ جائیں جن سے متعلق آپ کہہ رہے ہیں درخواست گزار لاہور کا ہے اس کو یہی جگہ کیوں پسند ہے؟ پٹشنر کو کہیں لاہور میں بھی عدالتیں ہیں ، جس وقت یہ بیانات دئیے گئے اس وقت کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی ،

    واضح رہے کہ رہنماء مسلم لیگ (نواز) مریم نواز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، جمیعت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ہے.مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے.مقامی وکیل علی اعجاز بٹر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے، مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں عطا اللہ تارڑ اور مریم اورنگ زیب کو بھی توہین عدالت درخواست میں فریق بنایا گیا۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ: سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ مریم نواز اور دیگر کو پاکستان کے اداروں اور عدلیہ کا احترام نہیں لیکن بدقسمتی سے یہ لوگ حکومتی معاملات بھی چلا رہے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق: فریقین نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے بارے میں بار بار توہین آمیز زبان استعمال کی اور ان بیانات کے ذریعے نظام انصاف کی ساکھ پر سوال اٹھا کرعوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھانے کی کوشش کی گئی۔

    درخواست کے ساتھ مریم نواز شریف کی 25 جولائی کی پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کروایا گیا ہے. جبکہ استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پیمرا کو عدلیہ کے خلاف پریس کانفرنسز کا ٹرانسکرپٹ جمع کرانے کی ہدایت کی جائے جبکہ مریم نواز شریف اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

    ھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

    پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

    عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

  • مریم نواز سے ناروے کے سفیر  البرٹ الاساس کی جاتی عمرہ میں ملاقات

    مریم نواز سے ناروے کے سفیر البرٹ الاساس کی جاتی عمرہ میں ملاقات

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے ناروے کے سفیر البرٹ الاساس نے جاتی عمرہ میں ملاقات کی ہے. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    مریم نواز سے ناروے کے سفیر البرٹ الاساس کی ملاقات میں دو نوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان پاکستان کی سیاسی صورتھال سپیت خطہ کے موجودہ حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. ناروے کے سفیر البرٹ الاساس کی جاتی عمرا آمد پر رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے سفیر کا استقبال گیا. ناروے کے سفیر نے وفاق میں مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت بنانے پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو مبارکباد دی.

    علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او علی اصغر جمالی اور وائس چیئرمین مسٹر شنجی یانگی نے بھی جاتی عمرہ میں ملاقات کی.ملاقات میں سی ای او انڈس موٹرز نے مسلم لیگ ن کو وفاق میں حکومت سنبھالنے پر مبارکباد تھی ،سی ای او نے مریم نواز سے ان کے والد سابق وزیراعطم نواز شریف کی خیریت بھی دریافت کی.