دبئی سے کراچی آنے والے مسافروں کو لانے والی پرواز میں فنی خرابی، پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی
دبئی سے کراچی آنے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز میں فنی خرابی کی وجہ سے مسافروں کو پرواز میں بٹھانے کے بعد مطلع کیا گیا ، کپتان کو جب فنی خرابی کا علم ہوا تو انہوں نے مسافروں کو آگاہ کیا اور پرواز خالی کروا لی گئی، پرواز FZ333 پاکستانی وقت کے مطابق 8:20 پر دبئی سے کراچی کے لئے روانہ ہونی تھی تاہم رن وے پر اڑان بھرنے سے پہلے جہاز کے ایک انجن میں خرابی کی نشاندہی ہوئی، طیارے میں سوار ہونے والے مسافروں کو واپس ٹرمینل لایا گیا،
تقریبا آدھے گھنٹے بعد مسافروں کو کہا گیا کہ دوسرےجہاز میں سوار ہو جائیں، مسافر دوسرے جہاز میں سوار ہوئے تو انکشاف ہوا کہ دوسرا جہاز بھی خراب ہے، مسافروں کو ایک بار پھر ٹرمینل منتقل کر دیا گیا،مسافروں نے اس پر احتجاج کیا ہے
لندن: بینکاک سے لندن جانے والی پرواز کے دوران مسافر نے خود کشی کی کوشش کی ،جس پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ سے برطانیہ جانے والے ایک طیارے کو لندن کے ہوائی اڈے پر اس وقت تیز لینڈنگ کرنے پر مجبور کیا گیا جب ایک مسافر نے مبینہ طور پر کیبن ٹوائلٹ میں خودکشی کرنے کی کوشش کی،بنکاک سے لندن جانے والی ایوا ایئر BR67 کی پرواز نے دارالحکومت میں اترنا شروع کیا تھا جب فلائٹ اٹینڈنٹ کو احساس ہوا کہ کوئی کیبن باتھ روم میں کسی گڑبڑ کا احساس ہوا-
جب چیک کیا گیا تو دیکھا جہاز کے باتھ روم میں مسافر نے خودکشی کی کوشش کی،ایک مرد مسافر شدید پریشانی کی حالت میں پایا گیا تھا اور اسے چوٹیں آئی تھیں جس کی وجہ سے کیبن کریو اور طیارے میں موجود ایک ڈاکٹر نے طبی امداد فراہم کرکے بچائی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تاہم مسافر کی شناخت ظاہر کی گئی اور نہ ہی خودکشی کرنے کی وجہ کے بارے میں کچھ بتایا گیا-
ایوا ایئر لائن کی انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کی لیکن تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی واقعے پر تبصرہ کرنے کی درخواستوں کا جواب دیا،فلائٹ اٹینڈنٹ نے کہا کہ طیارہ مقررہ وقت سے 17 منٹ پہلے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 3 منٹ پر ہیتھرو پر اترا۔
دوسری جانب ہیتھرو ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔
دبئی سے اسلام آباد آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں نشے میں دھت مسافر نے ہنگامہ آرائی کی ہے
مسافر نے دوران پرواز کرو ممبر کو گھونسہ دے مارا،واقعہ کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے،ویڈیو میں مسافر کو گھونسہ مارتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ایئرلائن سٹاف نے مشتعل مسافر کو قابو کرکے طیارے میں بٹھائے رکھا۔نجی ایئر لائن حکام کے مطابق پائلٹ کے کنڑول ٹاور کو آگاہ کیا گیاجس کےبعد نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر اےایس ایف کو الرٹ کردیاگیا۔طیارے کی نیو اسلام آباد ائیرپورٹ لینڈنگ کےبعد حسن نامی مسافر کو ہتھکڑی لگا کر تحویل میں لے کرطیارے سے اتارا گیا۔مسافر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر اے ایس ایف کے حوالے کردیا گیا۔مسافر کو کڑی نگرانی میں اے ایس ایف کنڑول روم منتقل کرکے پوچھ گچھ کی گئی،مسافر نے ایئر لائن انتظامیہ سے تحریری معافی مانگ لی جس پر اسکو گھر جانے کی اجازت دے دی۔مسافر اسلام آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے
ٹوکیو کے ایئر پورٹ پر رن وے پر جاپانی ایئر لائن کے طیارے کو آگ لگ ئی
جاپان ایئر لائن کا ایک طیارہ منگل کی شام ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر رن وے پر اترتے ہی آگ کی لپیٹ میں آگیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق سامنے آنی والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارے کی کھڑکیوں اور اسکے نیچے سے آگ کے شعلے نکلتے دکھائی دے رہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہو سکتا ہے طیارہ دوسرے طیارے سے ٹکرایا ہو جس کی وجہ سے آگ لگی ہو، طیارے میں مسافر بھی موجود ہیںَ، JAL 516 طیارے نے ہوکائیڈو سے اڑان بھری تھی۔جاپانی ایئر لائن کے جہاز میں 379 افراد سوار ہیں،
لوگوں کو جہاز سے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، جہاز سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں، ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ طیارے کو میرے سامنے آگ لگی،بعد میں ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھا رہا ہے، حادثے میں کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ طیارے میں سوار تمام مسافروں کو اتار لیا گیا ہے، واقعہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی انکوائری کی جارہی ہے کہ حادثہ پائلٹ کی غلطی سے پیش آیا یا ائیر ٹریفک کنٹرول اس کا ذمہ دار ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ایئر لائن کا طیارہ کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرایا، جس کے بعد طیارے کو آگ لگی، کوسٹ گارڈ کا طیارہ بھی آگ لگنے سے تباہ ہو گیا، کوسٹ گارڈ کے طیارے میں اسوقت کوئی سوار نہیں تھا،
برطانوی ایئر لائن کا طیارہ کوسٹ گارڈ کے جس طیارے سے ٹکرایا وہ زلزلہ متاثرین کی امداد لے کر جا رہا تھا،طیارے میں آگ لگنے کی بعد ریسکیو حکام فوری ایئر پورٹ پہنچے ہیں،ہوائی جہاز آگ لگنے سے مکمل تباہ ہو گیا ہے،
جاپانی طیارے کی کوسٹ گارڈ کے طیارے کو ٹکر سے آتشزدگی کا واقعہ،پانچ افراد کی موت جاپان ایئر لائنز نے اعلان کیا ہے کہ طیارے میں سوار تمام 379 افراد، 367 مسافروں بشمول 8 بچوں اور عملے کے 12 ارکان کو نکال لیا گیا۔جاپان کوسٹ گارڈ کے طیارے میں چھ افراد سوار تھے۔جس میں سے کپتان زخمی ہو کر باہر نکل گیا۔ کوسٹ گارڈ کے طیارے میں سوار عملے کے پانچ افراد کی موت ہو گئی ہے
واقعہ کے بعد ایئر پورٹ کو مکمل بند کر دیا گیا ہے،تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں،جاپانی ایئر لائن کی پرواز 516 جو شمالی جاپانی شہر ساپورو سے آرہی تھی شام 5 بج کر 47 منٹ مقامی وقت پر ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئی،
این ایچ کے ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ جاپان ایئر لائنز کی پرواز JAL-516 کے تمام مسافر، جن میں کل 379 افراد تھے، طیارے کے مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آنے سے پہلے ہی بحفاظت باہر نکل گئے۔ جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا کہ اس کے طیارے کا پائلٹ نکل گیا تھا وہ زخمی ہے تا ہم عملے کے دیگر پانچ دیگر ارکان کی موت ہو گئی ہے،
کیبن دھویں سے بھر گیا، ایسے لگا جیسے جہنم کا دھواں چھلک رہا تھا،جاپانی ایئر لائن کے طیارے میں سوار مسافر کی گفتگو
سویڈن کے 17 سالہ اینٹون ڈیبی، جو جاپان ایئر لائنز کے طیارے میں مسافر تھے، نے سویڈش اخبار کو بتایا کہ "کچھ ہی منٹوں میں پورا کیبن دھویں سے بھر گیا تھا اس دوران ہم نے خود کو فرش پر گرا دیا، پھر ہنگامی دروازے کھولے گئے اور ہم نے چھلانگیں لگائیں،کیبن میں دھواں جہنم کی طرح چھلک رہا تھا۔ہر طرف طیارے میں افرا تفری تھی،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ممبئی سے رانچی جانے والی پرواز میں دوران سفر مسافر کی طبعیت خراب ہوئی اور راستے میں ہی اسکی موت ہو گئی،
انڈیگو ایئر لائن کی پرواز ممبئی سے رانچی جا رہی ہے کہ مسافر کی طبیعت خراب ہوئی اور اسکو خون کی قے آئی ، جس کے بعد مسافر کو طبی امداد دینے کے لئے پرواز کو ناگپور کی طرف موڑا گیا ،مسافر کو ناگپور ایئر پورٹ پر اتارا گیا ،ہسپتال جاتے ہوئے دوران سفر ہی مسافر کی موت ہو گئی،اس حوالہ سے انڈیگو ایئر لائن کی جانب سے مسافر کے بیمار اور موت ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بیمار مسافر کو ناگپور اتارا گیا تھا جہاں سے اسے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تا ہم بدقسمتی سے مسافر کی موت ہو گئی، ہماری دعائیں اہلخانہ کے ساتھ ہیں
ہسپتال کے ڈی جی ایم اعزاز سمیع کا کہنا ہے کہ مسافر کی عمر 62 برس تھی، جہاز پر سفرکے دوران اسکو خون کے قے آئی تھی، مسافر کو تپ دق تھا اور کڈنی کا مسئلہ بھی تھا، مسافر کو جب ہسپتال لایا گیا تو اسکی موت ہو چکی تھی،
شاہراہ قراقرم اپڈیٹ ، اپر کوہستان اچھار نالہ سیمت کوہستان کے حدود میں مختلف مقامات پر شاہراہ قراقرم بند ہو گئی ہے،
اچھار نالہ کے مقام پر شاہراہ قراقرم پانی کی مقدار بڑھنے سے بند ہوا ہے۔ شاہراہ قراقرم دیامر اور کوہستان کے حدود میں متعدد مقامات پر بندش سے سیاحوں اور مسافروں کی بڑی تعداد پھنسی ہوئی ہے۔ شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام سست روی کا شکار ہے۔ سینکڑوں مسافروں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ ٹورزم پولیس بھی مسافر اور سیاحوں کی مدد کیلئے موجود ہے۔ شاہراہ کی بندش سے مسافر پریشان ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ صبح 6 بجے سے تک حال شاہراہ قراقرم بحال نہ ہو سکا۔
ڈپٹی کمشنر دیامر کیپٹن ریٹائرڈ عارف احمد کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے شاہراہ قراقرم.تھور مینار گینی گندلو تتہ پانی لال پڑی کے درمیان بلاک ہوچکا ہے. بابوسر جلکھڈ روڈ میں برف باری جاری ہے زیرو پوائنٹ پر تمام ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔ تھور مینار سائیڈ پر نجی کمپنی حکاس کی مشینری روڈ بحالی کے کام میں مصروف ہے۔تتہ پانی سائیڈ ہر ایف ڈبلیو او کی مشینری روڈ کو کلیر کرنے کے لیے مصروف ہے جلد روڈ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا جائے گا تمام مسافر اور سیاح حضرات سے گزارش کی جاتی ہے کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں لینڈ سیلائٹنگ۔اور پتھر گرنے کا خطرہ ہے۔
یونان کشتی حادثہ کی تحقیقات عدالتی کمیشن کے ذریعے کرانے کے لئے صدر مملکت اور وزیراعظم کو مراسلہ بھجوا دیا گیا
یہ مراسلہ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثہ کے حقائق منظر عام پر لانے کے لئے عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ عدالتی کمیشن سپریم کورٹ کےتین ججز پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔آئین کے آرٹیکل 19اے کےتحت معلومات تک رسائی ہرشہری کابنیادی حق ہے۔ کشتی ڈوبنے کاحادثہ کیوں پیش آیا،وجوہات کیا بنیں،ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ذمہ داروں کے تعین کے لئے کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔
کشتی میں صرف دال کھانے میں ملتی، پانی ختم ہونے پر سمندری پانی پیتے رہے،
دوسری جانب یونان کشتی حادثے میں بچ جانے والے مسافروں نے بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ کشتی نے تین پچکولے کھائے اور ڈوب گئی، جس وقت کشتی ڈوبی،وہ آدھی رات کا وقت تھا، کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانی مسافر جس کا تعلق کشمیر سے ہے نے بتایا کہ وہ تین ماہ پہلے کراچی سے روانہ ہوئے تھے، کشتی میں صرف دال کھانے میں ملتی، پانی ختم ہونے پر سمندری پانی پیتے رہے، یونان کا راستہ بھولنے کے بعد کشتی 5 دن تک سمندر میں بھٹکتی رہی جس کے بعد انجن خراب ہوا، کشتی کراچی سے مصراورمصر سے لیبیا پہنچی جہاں ہمیں 3 ماہ کھانا پینا دیے بغیر رکھا گیا اس کے بعد کشتی 8 تاریخ کو نکلی اور14 تاریخ کو یونان کے قریب رات 2 بجے ڈوب گئی،
جب کشتی ڈوبنے لگی تو چھلانگ لگا دی ایک پلاسٹک کی بوتل کے سہارے سمندر میں تیرتا رہا
حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے ایجنٹ طلعت اورمنڈی بہاؤالدین کے ایجنٹ ساجد وڑائچ کو 22 لاکھ روپے دیئے تھے، گوجرانوالہ کے محمد حمزہ نامی مسافر کا کہنا تھا کہ 400 مسافروں کی گنجائش والی کشتی میں 750 مسافروں کو زبردستی سوار کروایا گیا کشتی الٹنے کے بعد میں کشتی کے اوپر ہی لیٹا رہا جب کشتی ڈوبنے لگی تو چھلانگ لگا دی ایک پلاسٹک کی بوتل کے سہارے سمندر میں تیرتا رہا دو مصری مسافروں کے پاس ٹیوب تھی جسکا سہارا لیا اور ایک کشتی نے ریسکیو کرلیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا میں آئے دن کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ پیش آتا ہے جو نہ صرف ایئر لائن بلکہ بھارتی معاشرے کے لئے بھی سبکی کا باعث بنتا ہے،ایئر انڈیا کی پروازوں میں خواتین پر پانی ڈالے، انکے ساتھ بدتمیزی کرنے، ہراساں کرنے کے واقعات عام ہو چکے ہیں، اب ایک اور پروازمیں ایک مسافر نے ایئر لائن کے عملے کے ساتھ بدتمیزی کی ہے
ایئر انڈیا کی جانب سے واقعہ کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 29 مئی کو ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 882 ، میں ایک مسافر نے عملے کے رکن سے بدتمیزی کی ہے، اور اس پر حملہ کیا ہے، مسافر دہلی ایئر پورٹ پر اترا تو اس نے دوبارہ بدتمیزی کی جس پر مسافر کو سیکورٹی اداروں کے حوالے کیا گیا ہے،
بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا میں دوماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ مسافر نے دوران پرواز بدتمیزی کی ہے، ماہ اپریل میں 10 اپریل کو لندن سے آنے والی پرواز میں ایک مسافر نے دو خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس پر مسافر پر دو سال کے لئے پابندی لگا دی گئی،ایئر انڈیا کے کیبن کریو سپروائزر کی شکایت پر پولیس نے 25 سالہ ملزم مسافر کیرت سنگھ پڈا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے
قبل ازیں بھارت میں دوران فضائی سفر مسافر کی جانب سے خاتون پر پیشاب کرنے کی خبروں کے بعد سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ،ایئر انڈیا پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے جبکہ مسافر پر فضائی سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے، ڈائریکٹر ان فلائٹ پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے،واقعہ پر تحقیقات مکمل ہوئیں تو سول ایوی ایشن آف انڈیا کے ڈی جی کی جانب سے ایئر انڈیا پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، مسافر جس نے یہ شرمناک حرکت کی تھی پر چار ماہ کے لئے فضائی سفر پر پابندی لگائی گئی ہے، ڈی جی سی اے نے ڈیوٹی کرنے میں ناکام رہنے والے فلائٹ کے پائلٹ اِن کمانڈ کا لائسنس 3 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر ان فلائٹ سروسز پر بھی 3 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز واش روم کا پانی لیکج کہ وجہ سے پھیل گیا، مسافر واقعہ پر پھٹ پڑے ، پی آئی اے انتظامیہ نے تھقیقات کا آغاز کر دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کی پرواز استنبول سے اسلام آباد آ رہی تھی، جہاز کے واش روم میں دوران پرواز گندا پانی پھیل گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی، ویڈیو میں طیارے میں گندے پانی کی صورتحال دیکھی جا سکتی ہے، طیارے میں پانی پھیلنے کی وجہ سے ہر طرف گندگی پھیلی ہوئی ہے، پی آئی اے کے طیارے میں پانی پھیلنے کا واقعہ 25 اپریل کو پیش آیا، پانی پھیلنے سے طیارے میں سوار مسافر پریشان ہو گئے،بوئنگ 777 طیارے میں گندا پانی پھیلنے سے مسافروں کو انتہائی بدبو کی وجہ سے ازیت میں سفر کرنا پڑا، مسافروں نے عملے کو شکایت کی ، اس دوران مسافروں اور عملے کی آپس میں تکرار بھی ہوئی، واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پی آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے
طیارے کے واش روم میں گندا پانی پھیلنے کے حوالہ سے پاکستان کی قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ جب پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اترا تو اس کے بعد انجینئرز نے واش رومز کو کلیئر کیا، طیارے کے واش رومز میں مسافر بچوں کے پیمپرز ڈال دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ڈرینیج سسٹم لاک ہو گیا تھا اور اسی وجہ سے ہی پانی باہر آنا شروع ہو گیا تھا،
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جدہ سے کراچی کےلیے پرواز کی منزل اچانک تبدیل کردی گئی-
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق پرواز پی کے 860 سعودی وقت کے مطابق شام 5:40 پر جدہ سے کراچی کے لیے شیڈول تھی روانگی سے ایک گھنٹہ قبل پرواز کو جدہ سے لاہور کردیا گیاایئربس 320 کے ذریعے کراچی آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 150 سے زائد ہے۔
مسافروں کے مطابق جدہ سے کراچی کے مسافروں کو دو آپشن دیئے جارہے ہیں جن میں سے پہلا لاہور کی پرواز پر ایڈجسٹ ہونے کا ہے، جہاں سے مسافروں کو اتوار کی صبح دوسری ڈومیسٹک پرواز سے کراچی پہنچانے کا عندیہ دیا جارہا ہے۔
پی آئی اے عملے کی جانب سے دوسرا آپشن اتوار کی رات 12 بجے تک انتظار کرنے کا دیا جارہا ہے، اس آپشن میں جدہ سے براہ راست کراچی روانہ ہونے والی پرواز کا انتظار کرنے کا کہا جارہا ہے۔