Baaghi TV

Tag: مسافر

  • مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ پراکس کو دینے کے فیصلہ  پر عمل درآمد شروع

    مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ پراکس کو دینے کے فیصلہ پر عمل درآمد شروع

    مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ پراکس کو دینے کے فیصلہ پر عمل درآمد شروع ہوگیا،
    پراکس کے نئے رولز کی منظوری آج بروز بدھ پراکس بورڈ اجلاس میں دی جائے گی
    اجلاس سیکرٹری ریلوے کی سربراہی میں وزارت ریلوے میں ہوگا
    جتنا ریلوے کم رہی ہے اس سے زیادہ پر مسافرٹرینیں پراکس کودی جائیںگئیں ،ذرائع

    اسلام آباد(محمد اویس)ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ میں ناکامی کے بعدمسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ پراکس کو دینے کے فیصلہ پر عمل درآمد شروع ہوگیا،مسافرٹر ینیں ریلوے پراکس کودینے کے لیے نئے رولز کی منظوری آج پراکس بورڈ اجلاس میں دی جائے گی اجلاس سیکرٹری ریلوے کی سربراہی میں وزارت ریلوے میں ہوگا۔اس خبررساں ادر ے کے مطابق مسافرٹرنیوں کی کمرشل مینجمنٹ کی آئوٹ سورسنگ میں ناکامی کے بعد مسافرٹرینیں پاکستیان ریلوے کی اپنی کمپنی پراکس کو دینے کے لیے کام شروع ہوگیاہے اس حوالے سے آج بروز بدھ15دسمبر کو پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروسز(پراکس) کے بورڈ کااجلاس اسلام آباد میں وزارت ریلوے میں ہوگا اجلاس میں سیکرٹری وچیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی ،سی ای اور ریلوے نثار میمن ،ایم ڈی پراکس عامربلوچ ،ممبرفنائس وزارت ریلوے،اے جی ایم ٹریفک ،اے جی ایم ا نفرسٹکچر،اے جی ایم مکینیکل،جنرل منیجر ڈبلیواینڈایس آئی اورجنرل منیجرایم اینڈ ایس پاکستان ریلوے شریک ہوں گے

    اجلاس میں پراکس کے نئے رولز پیش کئے جائیں گے اور اس پر بورڈ ارکان کو بریفنگ دی جائے گی جس کے بعد پراکس کے نئے رولز کی منظوری دی جائے گی جس کے بعد پراکس ریلوے کے مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ لینے کے قابل ہوجائے گی۔ذرائع کاکہناہے کہ جتنا ریلوے ان مسافرٹرنیوں سے کم رہی ہے اس سے زیادہ پر مسافر ٹرینیں پراکس کودی جائیںگئیں جس سے ریلوے کوفائدہ ہوگا ۔واضح رہے کہ ٹرینوں کی باربارآوٹ سورسنگ میں ناکامی کے بعد وزیرریلوے سینیٹراعظم سواتی نے 4 دسمبر کو مسافرریل گاڑیاں پراکس کودینے کی ہدایت کی تھی جس کے لیے نئے رولز بنائے جارہے ہیں

  • مسافر ریل گاڑیوں کی آوٹ سورسنگ میں ناکامی کے بعد وزارت ریلوے کا بڑا فیصلہ

    مسافر ریل گاڑیوں کی آوٹ سورسنگ میں ناکامی کے بعد وزارت ریلوے کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد(محمد اویس)مسافر ریل گاڑیوں کی آوٹ سورسنگ میں ناکامی کے بعد پاکستان ریلوے نے مسافر ریل گاڑیاں اپنی کمپنی پراکس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا،

    وزیر ریلوے نے مسافرگاڑیوں کی آوٹ سورسنگ میں باربار ناکامی اور نجی شعبہ کے عدم دلچسپی کے بعد مسافرگاڑیوں کی کمرشل مینجمنٹ پراکس کا دینے کی ہدایت کی،ریلوے نے مسافر گاڑیاں پراکس کو دینے کے لیے قانونی ضابطے پورے کرنے شروع کردیئے،پراکس نے بھی مسافر گاڑیاں لینے کی حامی بھر لی،جلد پراکس کے نئے رولز کی منظوری دی جائے گی ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے مسافرگاڑیوں کی کمرشل منیجمنٹ کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد تمام مسافر گاڑیوں کی آوٹ سورسنگ کے لیے اشتہار دیاگیامگر نجی شعبہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے وہ بری طر ح ناکام ہوگیاتھا اور صرف ایک ٹرین آوٹ سورس ہوسکی جس کے بعد دوبارہ اشتہار دیا گیا مگر وہ بھی بری طرح ناکام ہوگیا

    یکم دسمبرکو ٹیکینکل بیڈکھلیں تو 33میں سے 14مسافر گاڑیوں کے لیے کسی نے بولی نہیں دی 11 کی سنگل ،5 کی ڈبل اور 3 مسافر گاڑیوں کے لیے 3 کمپنیوں نے بولیاں دیں۔جس کے بعد 4دسمبر کو وزیر ریلوے اعظم سواتی کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کواٹر لاہور میں اجلاس ہواجس میں وزیر ریلوے نے ہدایت کی کہ مسافر ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ ریلوے کی کمپنی پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسلی سروسز (پراکس) کے حوالے کی جائے جس پر بتایا گیا کہ اس کے لیے پراکس کمپنی کے لیے نئے رولز کی منظوری کی ضرورت پڑے گی پراکس کمپنی کے حکام نے بتایاکہ اگر ان کو مسافرٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ دی جائے تو وہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے تیار ہیں ایم ڈی پراکس خالد خرشید کنور کی طرف سے رولز بنانے کے لیے 6دسمبر کو ایک خط بھی وزارت ریلوے کولکھاگیاہے ۔جس کے بعداب وزارت ریلوے نے پراکس کو مسافر ٹرینوں کی کمزشل مینجمنٹ دینے کے لیے نئے رولز بنانے کے لیے کام شروع کردیاہے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریلوے کی تمام مسافرٹرینوں کو پراکس کمپنی کے حوالے کر دیا جائے گا ۔

    ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

    خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

    کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

    پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ،شیخ رشید نے ریلوے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

    شیخ رشید نے اپوزیشن جلسوں میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا

    ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

  • امریکی مسافرطیاروں میں لڑائی معمول بن گئی:تازہ واقعہ میں مسافرکا ایئرمارشل اورفلائٹ اٹینڈنٹ پرحملہ

    امریکی مسافرطیاروں میں لڑائی معمول بن گئی:تازہ واقعہ میں مسافرکا ایئرمارشل اورفلائٹ اٹینڈنٹ پرحملہ

    واشنگٹن:امریکی مسافرطیاروں میں لڑائی معمول بن گئی:تازہ واقعہ میں مسافرکا ایئرمارشل اورفلائٹ اٹینڈنٹ پرحملہ ،اطلاعات کے مطابق ڈی سی سے لاس اینجلس جانے والی ڈیلٹا فلائٹ 342 کو کل رات اوکلاہوما سٹی کی طرف موڑنا پڑا جب ایک مرد مسافر نے فلائٹ اٹینڈنٹ اور ایک فیڈرل ایئر مارشل پر حملہ کیا ۔

    "رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ہوائی اڈے سے لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی پرواز کے دوران، ایک مسافر سیکورٹی خدشات کا باعث بن گیا اور پرواز کو اوکلاہوما سٹی کے ول راجرز ورلڈ ہوائی اڈے کی طرف موڑ دیا گیا۔ پرواز کو تفویض کردہ فیڈرل ایئر مارشلز نے پرواز کے عملے اور مسافروں کی حفاظت اور حفاظت کے لیے مداخلت کی، "ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (TSA) نے ایک ای میل بیان میں تصدیق کی۔

    امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی (FAA) کا کہنا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ جیسے کورونا نے انسانوں کے رویے ہی بدل دیئے جب سے کورونا وائرس انسانوں پراثراندازہوا ہے انسانوں میں ضبط اور تحمل نام کی چیز باقی نہیں رہی یہی وجہ ہے کہ امریکی مسافرطیاروں میں‌ صرف 2021 میں بے قابو مسافروں کی 5,550 سے زیادہ رپورٹیں دی تھیں۔

    سب سے زیادہ سنگین واقعات میں سے: مارچ میں الاسکا ایئر لائنز کی پرواز میں، کولوراڈو کا ایک شخص جس نے چہرے کا ماسک پہننے سے انکار کر دیا تھا، یہ مسافر پہلے فلائٹ اٹینڈنٹ کے پاس گیا، پھر کھڑا ہو کر اپنی سیٹ ایریا میں پیشاب کردیا ، جسے سب دیکھتے ہی رہ گئے ۔ مئی میں، جیٹ بلیو کے ایک مسافر نے جیٹ بلیو فلائٹ اٹینڈنٹ کا اسکرٹ اوپر کر دیا۔ اسی مہینے، ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے ایک مسافر نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے دانت نکال دیےصرف اس وجہ سے نکال دیئے کہ اس نے سیٹ بیلٹ باندھنے کی درخواست کی تھی

    خلل ڈالنے والے اور بعض اوقات پرتشدد مسافروں کے واقعات ایئر لائن کے کاروبار کے لیے بہت خراب ہیں۔ 10 میں سے 4 یعنی 40 فیصد صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے فضائی غصے کے واقعات کے خدشات کی وجہ سے کم سفر کیا ہے، اور تقریباً دو تہائی یعنی 63 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اگلی پرواز میں بے قابو مسافروں کے بارے میں کم از کم قدرے فکر مند ہیں۔ مارننگ کنسلٹ کی تازہ ترین اسٹیٹ آف ٹریول اینڈ ہاسپیٹلیٹی رپورٹ کے مطابق، پانچ میں سے ایک یعنی 21 فیصد بہت یا انتہائی فکر مند ہے۔

    اس رپورٹ میں‌ یہ بھی انکشاف کیا گیاہے کہ 59 فیصد بڑے افراد ہوائی غصے کے واقعات میں اضافے کے لیے ناگوار مسافروں کو ذمہ دار ٹھہراتے ہیں، لیکن ٹھوس 22 فیصد ایئر لائنز یا ان کے ملازمین کو قصوروار ٹھہراتے ہیں۔ دس میں سے ایک بالغ (ینعی گیارہ فیصد ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (TSA) یا دیگر ہوائی اڈے کے حکام کو قصوروار ٹھہراتا ہے۔

    تاریخی طور پر، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے بے قابو مسافروں کے واقعات کو انتباہات اور سول جرمانے کے ساتھ ہینڈل کیا ہے۔ جنوری میں، ایجنسی نے خلل ڈالنے والے مسافروں کے لیے سخت، صفر رواداری کی پالیسی اپنائی۔ اگست تک، FAA نے ہوائی مسافروں کے خلاف 1 ملین ڈالر سے زیادہ سول جرمانے کی تجویز پیش کی تھی۔

    لیکن بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سول جرمانے کافی نہیں ہیں اور اس مسئلے کا مجموعی ردعمل بہت سست رہا ہے۔ پچھلی موسم گرما میں، ایئر لائن انڈسٹری نے امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ کی سربراہی میں محکمہ انصاف سے مجرموں کو قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوکاڑہ: نیشنل ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس الٹ گئی۔ متعدد افراد زخمی

    اوکاڑہ: نیشنل ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس الٹ گئی۔ متعدد افراد زخمی

    اوکاڑہ(علی حسین ) لاہور ملتان روڈ پر مسافروں سے بھری بس ٹائر بلاسٹ ہونیکی وجہ سے الٹ گئی۔ بیس افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ زخمیوں کو مقامی ضلعی ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ مسافر بس لاہور سے بہاولنگر جا رہی تھی ۔