Baaghi TV

Tag: مسلم لیگ ن

  • نواز شریف  کا لاہور کی ریلی میں شیر لانےکا نوٹس ،کیا ہدایت کی؟

    نواز شریف کا لاہور کی ریلی میں شیر لانےکا نوٹس ،کیا ہدایت کی؟

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لاہور کی ریلی میں شیر لانےکا نوٹس لیا اور اسے فوری واپس بھجوانے کی ہدایت کی۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ بعض افراد نواز شریف کی لاہور میں موہنی روڈ پر ریلی میں زندہ شیر لے آئے تھے، جس کا انہوں نے سخت نوٹس لیتے ہوئے شیرکو فوری واپس بھجوانےکی ہدایت کی، جس پر شیر واپس بھجوا دیا گیا۔
    https://x.com/Marriyum_A/status/1749724430941528375?s=20
    مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف نے سختی سے ہدایت کی کہ پورے ملک میں کسی بھی ریلی میں زندہ شیر یا کوئی اور جانور نہ لایا جائے، دین اسلام اور جانوروں سے متعلق قوانین نے ہمیں جانوروں کے حقوق کے احترام کی تلقین کی ہے۔
    https://x.com/Marriyum_A/status/1749826007136358642?s=20
    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدنواز شریف کل ننکانہ صاحب جائیں گے جہاں وہ ہاکی سٹیڈیم میں منعقدہ عوام کے ایک بڑے اور عظیم الشان اجتماع سے خطاب کریں گےپارٹی کی سینیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف صاحبہ بھی قائد محمد نواز شریف کے ہمراہ ہوں گی پارٹی قائد پاکستان کی معاشی خود انحصاری اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے ایجنڈے پر بات کریں گےپاکستان کی ترقی کا سفر پھر سے شروع کرنے کی اپنی حکمت عملی واضح کریں گے۔

  • گزشتہ 3 دہائیون میں مسلم لیگ ن نے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں  بہترین کارکردگی دکھائی

    گزشتہ 3 دہائیون میں مسلم لیگ ن نے پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں بہترین کارکردگی دکھائی

    واشنگٹن: امریکی خبررساں ادارے ”بلومبرگ“ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حکومت نے گزشتہ تین دہائیوں میں پاکستان کی معیشت کو سنبھالنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اس ہفتے شائع ہونے والے ایک تجزیے میں بلومبرگ اکنامکس کےانکور شکلا نے کہا کہ نواز شریف کی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نےعمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے بہتر کارکردگی دکھائی۔

    گزشتہ تین دہائیوں میں نواز شریف اور انکے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چار بار حکومت کی،بھٹو خاندان کی پیپلز پارٹی نے تین بار اقتدار سنبھالا ہے، جب کہ عمران خان اپریل 2022 میں ختم ہونے والی حکومت میں چار سالہ مدت کے لیے عہدے پر تھے، جنہیں پارلیمانی عدم اعتماد کے ووٹ میں اقتدار سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بلومبرگ اکنامکس نے 1990 کےبعد سے ملک پر حکمرانی کرنے والی ہر ایک بڑی سیاسی پارٹی کے دور اقتدار میں انڈیکس کی اوسط قدروں کا استعمال کیا، زیادہ قدر شہریوں کے لیے زیادہ معاشی مشکلات کی نشاندہی کرتی ہے پاکستان کے لیے بلومبرگ اکنامکس مسری انڈیکس کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نے 14.5 فیصد، پاکستان تحریک انصاف کو 16.1 فیصد اور پاکستان پیپلز پارٹی نے 17.2 فیصد اسکور کیے ہیں۔

    حالیہ گیلپ رائے شماری کے مطابق اعلیٰ مصائب کے اشاریہ کے باوجود عمران خان کی پارٹی اب بھی مقبول ترین سیاستدان ہے، جس کی درجہ بندی 57 فیصد ہے جبکہ نواز شریف کی ریٹنگ گزشتہ چھ ماہ میں 36 فیصد سے بڑھ کر 52 فیصد ہو گئی ہے، بلومبرگ اکنامکس کےانکور شکلا نے رپورٹ میں لکھا کہ عوام شاید نواز شریف کو شک کا فائدہ دے رہے ہوں،انتخاب جیتنے والی کسی بھی پارٹی کے لیے آگے کی راہ آسان نہیں ہوگی، کیونکہ مہنگائی ریکارڈ بلندی کے قریب ہے اور بے روزگاری بھی بڑھ گئی ہے۔

    پاکستان میں افراط زر کی شرح 30 فیصد کے قریب ہے، گزشتہ سال کرنسی ایشیا کی بدترین کارکردگی تھی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہےملک اس وقت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے مالیاتی بیل آؤٹ پر انحصار کر رہا ہے، اور فنڈ کی شرائط کے تحت، نئی حکومت کو ایسی پالیسیاں نافذ کرنے کی ضرورت ہوگی جو ووٹرز میں غیر مقبول ہوں، جیسے کہ سبسڈی واپس لینا اور ٹیکس بڑھانا۔

    آئی ایم ایف کو توقع ہے کہ پاکستان کی معیشت گزشتہ سال کے معاہدے کے بعد رواں مالی سال میں 2 فیصد بڑھے گی۔

  • نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر معیشت سنبھالیں گے،جہانگیر ترین

    نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر معیشت سنبھالیں گے،جہانگیر ترین

    ملتان: استحکام پاکستان پارٹی کےسربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ساتھ مل کر معیشت سنبھالیں گے، معیشت بڑھے گی تو ملک ترقی کرے گا، جو کچھ میرے بس میں ہوا میں کروں گا۔

    باغی ٹی وی: ملتان میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ میں وعدہ کرکے نبھاتا ہوں، الیکشن سے ملک میں مثبت تبدیلی آتی ہے،نواز شریف اور شہباز شریف کیساتھ ملکر معیشت سنبھالیں گے، معیشت بڑھے گی تو ملک ترقی کرے گا، جو کچھ میرے بس میں ہوا میں کروں گا۔

    سربراہ آئی پی پی نے مزید کہا کہ معیشت سنبھلے گی تو کاروبار چلے گا، روس اور چین کو معیشت نے ہی بنایا الیکشن پانچ سال بعد آتا ہے، ووٹ کی طاقت عوام کے پاس ہے، ایماندار لوگوں کو ووٹ دیں گے تو ملک کی قسمت بدل جائے گی میں اپنے ووٹرز کے ساتھ رہوں گا ان کو سنبھالوں گا، حلقہ این اے 149 کو ملک کا بہترین حلقہ بنائیں گے۔

    نواز شریف اس بار منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے،شہباز شریف

    کابینہ نے آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی الیکشن میں تعیناتی کی منظوری دے دی

    جج دلاور کی تحقیقات ہونی چاہئیں،بانی پی ٹی آئی کیخلاف ناجائز فیصلہ کیا

  • نواز شریف اس بار منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے،شہباز شریف

    نواز شریف اس بار منتخب ہوکر عوام کی دگنی خدمت کریں گے،شہباز شریف

    بہاولپور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف نے جنوبی پنجاب کو موٹروے کا تحفہ دیا، ہم ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

    باغی ٹی وی:بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے بلاول بھٹو کا نام لیے بغیر کہا کہ کل ایک مہربان نے کہا کہ ہم نے کوٹ ادو میں کوئی اسپتال نہیں بنوایا، میں یہاں موجود لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کوٹ ادو جب مظفر گڑھ کا حصہ تھا میں رجب طیب اردوان اسپتال کس نے بنایا تھا؟

    ن لیگی صدر نے کہا کہ 2008 سے پہلے جنوبی پنجاب کا کیا حال تھا، سب جانتے ہیں، نوازشریف نے جنوبی پنجاب کی بہت خدمت کی ہے، وسیب کے لوگ عظیم اور قابل تعریف ہیں،میں نے سیلاب کے دوران گاؤں گاؤں جاکر لوگوں کا حال پوچھا، یہ میرا احسان نہیں، میرا بطور وزیراعظم فرض تھا، نوازشریف نے جنوبی پنجاب کو موٹروے کا تحفہ دیا، نوازشریف نے ہر جگہ سڑکیں بنوائیں۔
    https://x.com/pmln_org/status/1749767039114248211?s=20
    شہباز شریف نے کہا کہ میں آج جنوبی پنجاب میں آپ کا غلام بن کر آیا ہوں، ہم ہر مشکل وقت میں جنوبی پنجاب کے ساتھ کھڑے ہوئے، 2018 میں نوازشریف کی حکومت گئی، 2013 سے 2018 تک نوازشریف نے جنوبی پنجاب کی خدمت کی نوازشریف نے بہاولپور کی پہلی یونیورسٹی بنوائی، جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں بچوں کو وظیفہ وقف کیا، میں صوبے کا خادم اعلیٰ تھاآپ نواز شریف کو موقع دیں، وہ جنوبی پنجاب کی ہر تحصیل میں دانش اسکول بنائیں گے،نواز شریف اس بار منتخب ہو کر عوام کی دگنی خدمت کریں گے، الیکشن جیتے تو احمد پور شرقیہ کو ضلع بنائیں گے۔

  • الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں،عمرا ن خان

    الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں،عمرا ن خان

    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے تمام کیسز ختم کر دئیے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں ساڑھے 3 سال تک سلیکٹڈ کہا گیا، اس وقت ملک میں جو بھی چل رہا ہے وہ مدر آف آل سلیکشن ہے، جس طرح نواز شریف کو لایا گیا یہاں تو اب مدر آف آل سلیکٹڈ ہو رہا ہے، ملکی تاریخ میں ایسی سلیکشن کبھی نہیں ہوئی، ایک سرٹیفائیڈ منی لانڈرر کے تمام کیسز ختم کر دیئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کےسپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے تمام کیسز ختم کر دئیے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن اور انتظامیہ نواز شریف کی مدد کر رہے ہیں، سی سی پی او لاہور تو سرٹیفائیڈ مجرم کو سلیوٹ مار رہا ہے، نواز شریف کے بیٹے نے 18 ارب روپے کا گھر بیچا یہ پیسے کہاں سے آئے؟، یہ سرٹیفائیڈ منی لانڈرر ہیں۔

    اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سپرینڈنٹ اڈیالہ جیل نے عمران خان کو بات چیت کرنے سے روکنے کی کوشش لیکن انہوں نے کہا کہ ہمیں بات کرنے کا پورا حق ہے یہ اوپن ٹرائل ہے، غلام بنایا جا رہا ہے یہ الیکشن آزادی کا الیکشن ہےجمہوریت کا مطلب ہی آزادی ہوتا ہے، ہماری تمام تر جدوجہد قانون کی بالادستی کے لیے ہے، یہ کبھی اس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہونے دیں گے، قوم سے کہتا ہوں کہ اتوار کو سب باہر نکلیں۔

  • کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے،شہباز شریف

    کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے،شہباز شریف

    لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم کامیاب ہو کر نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ وظائف اور ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دیں گے ۔

    لاہور: این اے 123 لاہور میں ریلی کے دوران خطاب میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کون تھا ؟ جس نے ہسپتالوں میں مفت ادویات بند کیں ، نواز شریف نے اپنے دور میں ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دیں، پنجاب میں اللہ کا کرم ہے کہ یہاں میٹرو چل رہی ہے ، آپ کو معلوم ہے ہم نے میٹرو بنائی تو مذاق اڑایا گیا ، کامیاب ہو کر میٹرو کو قصور تک لے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ کون تھا؟ جس نے لیون اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کو برباد کیا، جہاں پر امراض جگر اور گردوں کا بہترین علاج ہورہا تھا۔ وہ کون تھا ؟ جس نے نوجوانوں کو مفت لیپ ٹاپ اور تعلیمی وظائف دیئے، ہم کامیاب ہو کر نوجوانوں کو دوبارہ لیپ ٹاپ وظائف اور ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات دیں گے ۔
    https://x.com/pmln_org/status/1749387019497939128?s=20
    شہباز شریف کاکہناتھا کہ 8فروری ایک تاریخی دن ہے یہ آپ کے فیصلے کا دن ہے، اس دن آپ نے شیر پر ٹھپہ لگا کر مہنگائی ، بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ کا 29 جنوری کو پاکستان کا دورہ متوقع

    نگران وزیر اعلی پنجاب پی سی بی کے چئیر مین بن گئے

    آرکٹک میں زومبی وائرسز کسی نئی عالمی وبا کا باعث بن سکتے ہیں،ماہرین

  • لاہور: حلقہ این اے 119 سے پی ٹی  آئی رہنما مریم نواز کے حق میں دستبردار

    لاہور: حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی رہنما مریم نواز کے حق میں دستبردار

    لاہور :قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار مہر محمد وسیم مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے حق میں دستبردار ہوگئے اور کارکنوں سمیت ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔

    باغی ٹی وی : مہر محمد وسیم نے اپنے ساتھیوں سمیت مریم نواز سے ملاقات کی، ملاقات میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نزیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،اس موقع پر پی ٹی آئی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوارمہر محمد وسیم اورحامی مریم نواز کے حق میں دستبردار ہوگئے مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں نے حلقے میں مریم نواز کی حمایت کا اعلان کیا –

    مریم نواز نے مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آپ نے ترقی کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی ہے2018 سے 2022 تک نااہلی کا اثر پور ے پاکستان نے دیکھا اور بھگتا،سیاسی مخالفین کو رلانے کی خواہش رکھنے والوں کے پیدا کردہ مسائل کے باعث آج پورا پاکستان رو رہا ہے۔

    ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے،مریم نواز

    مہر وسیم اور ان کے ساتھی 25 جنوری کوجلسے میں باضابطہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے اور مریم نواز بھی جلسے میں شرکت کریں گی۔

    عدالت میں نیب کے گواہ کے بیان کے بعد ریفرنس بے بنیاد ثابت ہو گیا،پی …

    ’کے الیکٹرک‘ کو مزید لائسنس دینے پرعدالت جائیں گے،حافظ نعیم

  • ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے،مریم نواز

    ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے،مریم نواز

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہ این اے 119 کو کبھی نہیں چھوڑوں گی، اس حلقہ میں رہنے والے ہر فرد اور گھرانے کی ترقی میری ذمہ داری ہے-

    باغی ٹی وی: مریم نوازشریف نے این اے 119 سے امیدوار قومی اسمبلی کے طورپر اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا ہے،اس موقع پرسینیٹر پرویز رشید، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر ، ملک وحید اور دیگر عہدیدار ان بھی موجود تھےاپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ این اے 119 کو کبھی نہیں چھوڑوں گی، اس حلقہ میں رہنے والے ہر فرد اور گھرانے کی ترقی میری ذمہ داری ہے، چھ سال سال ظلم وجبر کے دور میں آپ نے میرا ساتھ دیا،میں اپنے آپ کو لیڈر نہیں سمجھتی ہوں، عوام کی خدمت کے لئے نکلی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عاجزی سے کہتی ہوں کہ ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے، 25 جنوری کو حلقہ این اے 119 میں آپ سے ملنے آؤں گی، ہر کارکن نوازشریف اور مریم نوازشریف ہے، ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتی ہوں، آپ سب اب میری ذمہ داری ہیں-

    8 فروری کے الیکشن ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے،حمزہ شہباز

    مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا ترقی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے 8 فروری کو ووٹ صرف نوازشریف اور شیر کو ملے گا، ہر طرف شیر کی آواز ہوگی، جس جماعت میں اتنے شیر اور شیرنیاں ہوں، اسے کوئی فتح نہیں دے سکتا، اللہ تعالی مسلم لیگ (ن) کو 8 فروری کو ملک گیر فتح عطافرمائے۔

    الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز بنانے کیلئے 1200ووٹرز کا قانون یکسر نظر انداز کردیا

    افغانستان میں ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں اور تربیتی مراکز کی موجودگی کے …

  • وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے،مریم نواز

    وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے،مریم نواز

    لاہور:مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے-

    باغی ٹی وی : لاہور این اے 119 میں انتخابی سرگرمیوں کے حوالے سے ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کی،اجلاس میں پارٹی کے سینئر راہنما پرویز رشید، علی پرویز ملک، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب،حنا پرویز بٹ سمیت دیگر راہنما اور عہدیدار شریک ہوئےاجلاس میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا گیاحلقے میں انتخابی سرگرمیو ں پر تجاویز کا تبادلہ ہوا ۔

    اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ محض انتخاب جیتنے کی نہیں عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جنگ ہے، عوام نے بہت مسائل دیکھ لئے، اب انہیں مسائل کا حل دینا ہے، وعدوں کی تکمیل کے لئے عوام ووٹ صرف نواز شریف کو دیں گے، ہم مہنگائی کا شکار کریں گے، عوام کو ریلیف دیں گے، بے روزگاری اور غریت سے نجات دلانے کا عملی پروگرام تیار کر لیا ہے، عوام 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف کو وزیراعظم بنائیں گے تاکہ قوم کی ترقی اور مہنگائی سے نجات کے پروگرام پر تیزی سے عمل درآمد ہو۔

    الیکشن سےقبل مجھے ایک جلسہ کرنے دیں،سیاسی مخالفین کو لگ پتہ جائے گا،عمران خان

    دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد نواز شریف اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی لاہور میں الیکشن ریلیوں کا پلان تیار کر لیا ہےذرائع کے مطابق ن لیگ نے لاہور میں سیاسی ریلیاں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، فیصلہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے اسحاق ڈار اور بلال یاسین کی ملاقات میں کیا گیا نواز شریف اور مریم نواز کا لاہور میں ریلیاں نکالنے کا پلان تیار کر لیا گیا ہے مسلم لیگ ن کے قائدین ایک دو روز میں لاہور کے مختلف حلقوں میں ریلیاں نکالیں گے، نواز شریف اور مریم نواز ریلیوں کے دوران مختلف مقام پر خطاب بھی کریں گے۔

    سینئیر لیگی رہنما کو پارٹی سے نکال دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

    واضح رہے کہ 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں نواز شریف قومی اسمبلی کے حلقہ 130 لاہور اور مریم نواز این اے 119 لاہور سے الیکشن لڑ رہی ہیں، شہباز شریف بھی لاہور کے حلقہ این اے 123 اور حمزہ شہباز این اے 118 لاہور سے الیکشن لڑ رہے ہیں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز پنجاب سے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو

  • سینئیر لیگی رہنما کو پارٹی سے نکال دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

    سینئیر لیگی رہنما کو پارٹی سے نکال دیا گیا،نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے سردار مہتاب خان عباسی کو پارٹی سے نکال دیا۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق سردار مہتاب خان عباسی کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جماعت سے نکالا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے مہتاب عباسی کو پارٹی سے نکالنے کا نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ہے-

    واضح رہے کہ سردار مہتاب گروپ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کیا تھا، مہتاب گروپ کے ترجمان جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 17 سے مہابت خان کو ٹکٹ دے کر کارکنان کے ساتھ زیادتی کی جس پر مذکورہ فیصلہ کیا گیا، سردار مہتاب گروپ اب عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے مخالف، تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن لڑنے والے علی خان جدون کی حمایت کرے گا۔

    مخالفین خلائی مخلوق سے امید لگائے ہوئے ہیں،بلاول بھٹو

    لندن :ریستوران کا مالک خاتون کے مشروب میں منشیات ڈالنے کے الزام میں گرفتار

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ