Baaghi TV

Tag: مسلم لیگ ن

  • سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  کی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت

    سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت

    لاہور:مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری –

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ (ن) میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی شہبازشریف سے مختلف شخصیات نے ملاقات کرکے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے،سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا نے شہبازشریف سے ملاقات کے بعد ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

    قبل ازیں شہباز شریف سے سابق ایم این ایز بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ذولفقار بھنڈر نے ملاقات کی، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے، گوجرانولہ کی علاقائی سیاست اور آنے والے الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی-

    علاوہ ازیں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی راہنمائوں نے ملاقاتیں کیں خواجہ آصف، عثمان ابراہیم،ذوالفقار بھنڈر، عطااللہ تارڑ، عالم داد لالیکا، حنیف عباسی، چوہدری تنویر، دانیال چوہدری اور خالد جاوید وڑائچ نے پارٹی صدر سے الگ الگ ملاقاتیں کیں-

    قانون و آئین کے مطابق سیاسی سرگرمیاں کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،لاہور ہائیکورٹ

    ملاقاتوں میں آئیندہ عام انتخابات اور حلقوں میں جاری تیاریوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی شہباز شریف نے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے کی تعریف کی کہا کہ آپ کا جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ انتخابات میں فتح عوام اور مسلم لیگ (ن) کی ہوگی، ان شاءاللہ،مسلم لیگ (ن) قوم کی امنگوں، آرزوؤں اور امیدوں کا محور ہےعوام کو پہلے مایوس کیا نہ اب کریں گے، انشاء اللہ-

    گزشتہ روز سردار چنوں خان لغاری نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تھا اور آج سابق سٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد رانجھا ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے ہیں۔

    اس موقع پر ن لیگ کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آپ سب کو معمار وطن جماعت میں خوش آمدید کہتا ہوں، ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے جدوجہد کریں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کی جدوجہد تیز ہوگی مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔

    فرحت شہزادی کا عطا اللہ تارڑ کو 5 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

  • پی ٹی آئی کے سابق  رکن قومی اسمبلی  کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

    پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

    چکوال: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے قابل مذمت واقعات کے بعد ہم نے کافی عرصہ انتظار کیا کہ پارٹی کی اداروں سےٹکراؤ کی پالیسی میں کوئی فرق آئےگا لیکن ایسا نہ ہوسکاہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کی سیاست کی اور دوستوں و سپورٹرز کے ساتھ مشورے کے بعد پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔

    سردار ذوالفقار علی خان دلہہ 2018 سے 2023کے دوران این اے 64 سےتحریک انصاف کے ایم این اے رہے ہیں اوران کی پارٹی سے علیحدگی کے بعد چکوال میں پی ٹی آئی عملی طور پر ختم ہو گئی ہے۔

    چوہدری پرویز ،مونس الہی اور فیملی کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد

    دوسری جانب پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی سردار چنوں خان لغاری کی سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سردار چنوں خان لغاری کو خوش آمدید کہا اور مبارک دی، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کے لئے تاریخی کردار ادا کرے گی، آپ سب کے تعاون سے پاکستان اور عوام کو معاشی تکالیف سے نجات دلانی ہے۔

    سینیٹ اجلاس میں ملٹری کورٹس بنانے کے حوالے سے قرارداد منظور

    ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، سردار اویس خان لغاری اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

  • نواز شریف کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ

    نواز شریف کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خیریت دریافت کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
    https://x.com/juipakofficial/status/1724039294304526493?s=20
    ترجمان جے یو آئی کے مطابق نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے باہمی اتفاق سے ملکی مسائل کو حل کرنے کا عزم ظاہر کیا جبکہ نواز شریف نے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

  • قوم کو اعتماد میں لیے بغیر سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا،اسحاق ڈار

    قوم کو اعتماد میں لیے بغیر سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قوم کو اعتماد میں لیے بغیر سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا-

    باغی ٹی وی : چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں مرحوم نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان اور سکیورٹی فورسز کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی،سینیٹر مشتاق احمد نے دعا کروائی۔

    سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ کون تھا جو قوم کی تقدیر سے کھیلتا تھا، جائزہ لینا ہوگا کہ دہشتگردی میں اضافہ کیوں ہو ا ،ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو بھی ہماری حکومت نے ختم کیا، ملک کو دہشت گردی کا چیلنج درپیش تھا، آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہوا، جس میں 100سے زائد بچے شہید ہوئے دو ہفتوں میں تمام پارٹیوں نے نیشنل ایکشن پلان بنایا، جس کا مقصد تھا کہ اپنی سرزمین دہشتگردی کےلیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    خیبرپختونخوا کی نئی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سب نے اتفاق کیا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں نے اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا ہے، لیکن قوم کو اعتماد میں لیے بغیر سینکڑوں دہشت گردوں کو چھوڑ دیا گیا، ہمیں اپنی غلطیوں کا احساس کرنا چاہیے۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں قائد ایوان نے کہا کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، پاکستان کے ڈیفالٹ کرنے کے خدشات ماضی میں بہت اہم معاملہ تھا پاکستان میں 20،20، گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی تھی، ہماری حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی،انہوں نے افغان مہاجرین کی واپسی کا معاملہ بہت حساس اور اہم قرار دیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا

  • ن لیگ  کا ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ،الیکٹیبلز کیلئے  دروازے کھول دئیے

    ن لیگ کا ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ،الیکٹیبلز کیلئے دروازے کھول دئیے

    لاہور: انتخابات میں کامیابی یقینی بنانے کیلئے مسلم لیگ (ن )نے ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے الیکٹیبلز کیلئے بند دروازے کھول دئیے۔

    باغی ٹی وی: مسلم لیگ ن نے پنجاب بھر میں کروائے جانے والے سروے کے نتائج کی بنیاد پر الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ایک سروے تھرڈ پارٹی کے ذریعے اسحاق ڈار کی نگرانی میں مکمل کروایا گیا، جس میں مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد ووٹروں نے حصہ لیا، سروے کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف اضلاع کے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل دیا گیا۔

    سروے کے مطابق ن لیگ کو پنجاب کی قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں میں سے 90 کے قریب نشستیں ملنے کا امکان ہے، پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے الیکٹیبلز کوپارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ سروے کے نتائج کی بنیاد پر کیا،نوازشریف کی خواہش ہے کہ پنجاب کی 141 نشستوں میں سے کم از کم 120 نشستیں حاصل کی جائیں، اس کیلئے نوازشریف نے رانا ثنا اللہ کو اہم ٹاسک سونپ دیا ہے ،نوازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے تمام ناراض ارکان کو بھی ہر صورت منایا جائے، ہر اس شخصیت کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جائے جو سیٹ جیتنے یا زیادہ ووٹ لینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

    لوٹی ہوئی دولت کو چھپانے اور منی لانڈرنگ کیلئے فرح گوگی کا خفیہ پاسپورٹ منظر …

    واضح رہے کہ نواز شریف آئندہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ الیکٹیبلز کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دیں گے نواز شریف اور شہباز شریف بلوچستان سے بھی زیادہ سے زیادہ قومی اسمبلی کے مضبوط امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کی کوشش کریں گے دوسری جانب مسلم لیگ ن کا ایک وفد کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دورے کے دوران نیا انتخابی اتحاد بنانے میں مصروف ہے۔

    نگران حکومت آئین اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق چلے گی،مرتضٰی سولنگی

  • آنے والی نسلوں کو تربیت دینا ضروری ہے اور انہیں گالم گلوچ سے دور رکھنا ہے،ایاز صادق

    آنے والی نسلوں کو تربیت دینا ضروری ہے اور انہیں گالم گلوچ سے دور رکھنا ہے،ایاز صادق

    کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دہائیوں تک کراچی شہر پر توجہ نہیں دی گئی، سوچےسمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو کھنڈربنا دیاگیا۔

    باغی ٹی وی: کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کسی کو مائنس کرنا مسلم لیگ ن کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے، ہم شکر گزار ہیں ان سب لوگوں کے جنہیں یقین ہوگیا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم بنیں گے اس بار ہمارا پورا فوکس سندھ پر ہے، نواز شریف نے گرین لائن کا تحفہ کراچی کو دیا اور کےفور پر بھی کام کیا، کراچی کے امن و امان کی بحالی کا کریڈٹ نواز شریف کوجاتا ہے،جے یو آئی اور ایم کیو ایم کے ساتھ پہلےہی طے ہو گیا تھا کہ مل کرالیکشن لڑیں گے-

    سعد رفیق کا کہنا تھا سیاسی اختلاف اپنی جگہ رہے لیکن بات چیت بھی کریں، پی ٹی آئی نے پاکستان کی سیاست کو گندا کیا ہے، سماجی تعلق ٹوٹنا نہیں چاہیے اور رابطے قائم رہنے چاہئیں، کوئی ایک ادارہ یا جماعت اکیلے اس ملک کو بہتر نہیں کرسکتی، ملک دیوالیہ ہوگیا تھا اس کو ہم نے مل کر بچایا۔

    غزہ کے الشفا ہسپتال میں بمباری سے تباہ کن صورتحال

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف 14 نومبر کو بلوچستان کا دو روزہ دورہ کریں گے، ساری جماعتوں سے ہمارے اچھے تعلقات رہے ہیں، ان جماعتوں سے ملیں گے جہاں ہمارا سیاسی اتحاد ہو سکتا ہےآنے والی نسلوں کو تربیت دینا ضروری ہے اور انہیں گالم گلوچ سے دور رکھنا ہےنواز شریف کے دورہ بلوچستان کےموقع پر کچھ لوگ ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گے۔

    بھارتی ہیکرز کے دوسرے ممالک کی حساس معلومات پر سائبر حملے

    دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ آج مری سے جلسوں کا سلسلہ شروع ہوگا، جلسوں کا یہ سلسلہ بہاولپور تک جائے گا، ملک میں صاف اور شفاف الیکشن ہونے چاہیے، اگر 2018 والا الیکشن ہوا تو قبول نہیں کریں گے، اور ہم ایسے الیکشن کیخلاف پہلے سے زیادہ مزاحمت کریں گے ایک فاشسٹ حکومت کو پی ڈی ایم نے چلتا کیا، آج سربراہ جے یو آئی قوم کو یہی بتائیں گے کہ ہم نے اس حکومت سے نجات دلائی ابھی تک کسی پارٹی سے اتحاد کا سوچا نہیں ہے، سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی اجازت مرکزی قیادت نے دی ہے، سندھ میں ہم جے ڈی اے الائنس کا حصہ ہو سکتے ہیں، بلوچستان میں بھی سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے، مسلم لیگ ن ہر جگہ موجود نہیں ہے، صوبائی سطح پر بھی سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

    ن لیگی وفد کی پیرپگاڑا اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات

    رہنما جے یو آئی نے کہا کہ فلسطین میں مظالم اور نسل کشی ہورہی ہے، اور اقوام متحدہ صرف امریکا کی لابی بنی ہوئی ہے غزہ کی صورتحال پر عرب لیگ خاموش ہے، کوئی ان کا ضمیر نہیں جھنجھوڑرہا، آج جے یو آئی کے مری جلسے کا اہم موضوع فلسطین بھی ہے، جس میں مولانا فضل الرحمان عالم اسلام کا ضمیر جنھجوڑیں گے۔

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی لائن پھٹ گئی

  • ن لیگی وفد کی  پیرپگاڑا اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات

    ن لیگی وفد کی پیرپگاڑا اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات

    کراچی: پاکستان مسلم لیگ ن کےوفد نے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرپگاڑا اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کیلئے کراچی پہنچا-

    باغی ٹی وی: لیگی وفد نے فنکشنل لیگ کے سربراہ پیرپگاڑا سے راجا ہاؤس میں ملاقات کی،وفد میں خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق شامل تھے ملاقات میں لیگی وفد نے نواز شریف کا پیغام پہنچایا دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔

    میڈیا سے گفتگو میں رہنما ن لیگ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ فنکشنل اور مسلم لیگ ن کے درمیان انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال ہوا ہے پیر پگاڑا سے مثبت انداز میں بات چیت ہوئی‘ امید ہے اسی انداز سے آگے بڑھے گی نواز شریف کے حکم پر ایاز صادق، بشیر میمن اور میں پیرپگاڑا سے ملاقات کرنے آئے دونوں کے درمیان ملاقات بہت اچھی رہی جبکہ فکشنل لیگ کے رہنما صدر الدین شاہ کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہے گا –

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

    دریں اثناءایم کیو ایم کے مرکزی راہنما اور صوبائی تنظیمی کمیٹی پاکستان کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد اتوار کو ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد آئے گا مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان سیاسی تعاون کے حوالے سے بات ہو گی ایم کیو ایم کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں مرکزی راہنما مسلم لیگ (ن) کے وفد سے سیاسی امور پر بات چیت کریں گے مسلم لیگ (ن) کا وفد اتوار کو دوپہر 2 بجے ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز آئے گا۔

    اس سے پہلے لیگی وفد نے جے یو آئی کے رہنما راشد سومرو سے ملاقات کی اور ان کے برادر نسبتی کے انتقال پر تعزیت کی جبکہ وہ کراچی ڈویژن کے صدر منور رضا کے گھر بھی گئے اور ان کے اہل خانے سے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ترجمان جے یو آئی سندھ کے مطابق ن لیگی وفد میں سردار ایاز صادق، سعد رفیق، بشیر میمن، کھیئل داس کوہستانی اور دیگر شامل ہیں-

    لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کا کارندہ گرفتار

    جے یو آئی ترجمان کے مطابق ن لیگی وفد نے سندھ میں گرینڈ الائنس کی تشکیل پر تفصیلی مشاورت کی،اس موقع پر علامہ راشد سومرو نے ن لیگی وفد کو بتایا سندھ میں گرینڈ الائنس کے نتیجے میں بڑا سرپرائز دیں گے، سندھ کے عوام کو اب محرومیوں سے نکالنے کا وقت آچکا ہے۔

  • پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل

    پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل

    لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : پانچ سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا،سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر ،فاروق رضا مانیکا اور جھنگ سے گدی نشین نظام الدین سیالوی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ، سابق ایم پی اے آصف عباس اور میاں ماجد نوازبھی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے-

    ملاقات میں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ، شیخ فیاض الدین، عطااللہ تارڑ، رانا ارادت حسین اور احمد رضا مانیکا بھی موجود تھے ملاقات میں آصف سعید منہیس، سعود مجید اورعظمی بخاری بھی شریک تھے ،شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو مبارک پیش کی کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر خوش آمدید ، آپ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہوں-

    حماس کا مقصد اسرائیل کی طرف سے پرتشدد اور مبالغہ آمیز ردعمل کو ہوا دینا …

    شہبازشریف نے کہا کہ آپ کے آنے سے مسلم لیگ (ن) کی عوامی خدمت کا سفر مزید تیز ہوگا، مسلم لیگ (ن) ایک گھر کی طرح ہے جس میں سب کا احترام کرتے ہیں ، الحمدللہ، مسلم لیگ (ن) نے کبھی عوام کو مایوس نہیں کیا ، شہبازشریف انتخابات میں عوام نے کامیاب کیا تو عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیں گے، ان شاءاللہ ،

    شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خودانحصاری اور مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کامیابی لازم وملزوم ہیں ، قائد نوازشریف کا ہر دور تعمیر، ترقی اور عوامی خوش حالی کا دور ہے ، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کرنے والوں نے قائد نوازشریف پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی مسلم لیگ (ن) کی روایت رہی ہے، نوازشریف کی قیادت میں عوام اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردارادا کریں گے-

    ملک میں ایک اور پولیو کیس، رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 …

  • شہباز شریف  سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں

    شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں

    لاہور: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں-

    باغی ٹی وی:ملاقات میں سابق ارکان قومی اسمبلی افتخار نذیر چودری، رانا اسحاق خاں اور ساجد مہدی شامل تھے،شہباز شریف سے سابق ارکان صوبائی اسمبلی انجینیئر قمر علی السلام اور احسان رضا خان نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں آئیندہ عام انتخابات اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا-
    https://x.com/pmln_org/status/1722636081533788626?s=20
    شہباز شریف نے 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ منعقد کرنے پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی تعریف کی کہا کہ نواز شریف کی قیاد ت میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہمارا مقصد ہے، مہنگائی سے عوام کی جان چھڑانی ہے، ترقی کے سفر کا پھر آغاز ہونے والا ہے، ان شاءاللہ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے تعمیر، ترقی اور معاشی بحالی کے تاریخی عمل کا دوبارہ آغاز کریں گے، نواز شریف نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی، شہباز شریف نےانجینئر قمر السلام کی قربانیوں اور پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا ، پارٹی راہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی بہادری اور وقار سے سیاسی انتقام کے سیاہ دور کا مقابلہ کیا-

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …

    مزید 6 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

  • آج پارٹی اجلاس میں کیوں نہیں بُلایا گیا،شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

    آج پارٹی اجلاس میں کیوں نہیں بُلایا گیا،شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ انہیں آج ہونے والے پارٹی اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی دوران گفتگو پارٹی اجلاس میں بلایا کیوں نہیں گیا؟ اس سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ پارٹی کے عہدیدار نہیں ہیں، اس لیے انہیں اجلاس میں نہیں بلایا گیا، میں نے جنوری میں سینئیر وائس پریزیڈنٹ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، جنوری کے بعد سے میں نے کسی میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی کے معاملات سے جب استعفیٰ دے دیا تو اب میں عام ایم این اے عام ورکر ہوں، ایم این اے بھی نہیں ہوں وہ بھی ختم ہوگیا، اب ایک عام آدمی ہوں،پارٹی میں ہونا آپ کی ذات تک محدود ہوتا ہے، میں جب تک پارٹی میں ہوں تو پارٹی کا حصہ ہوں، اگر میری باتیں قابل قبول نہیں تو نکال دیں جماعت سے۔

    اسرائیل نے کرائے کے فوجیوں کی بھرتی شروع کر دی،ہسپانوی اخبار کا دعویٰ

    واضح رہے کہ لاہور میں نواز شریف کی زیرِ صدارت ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہا، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے عام انتخابات کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی اور سیاسی کشیدگی ختم کرنے کیلئے پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پر غور کیا گیا،اجلاس میں نفرت انگیز سیاسی فضا کو ختم کرنے کیلئے نواز شریف کی تجویز پر جماعتوں کی کانفرنس منعقد کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی، اجلاس میں الیکشن رولز کیلئے سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی رہنماؤں کی تجویز پر نواز شریف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے واٹس ایپ سروس کی نئی سروس متعارف کرادی

    نوازشریف نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دیے، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، سعد رفیق، ایاز صادق پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) کی قیادت سے رابطے کریں گے، ساتھ ہی ق لیگ، ایم کیو ایم اور آئی پی پی سے بھی سیاسی روابط کئے جائیں گے، سندھ اور بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں سے بھی روابط بڑھائے جائیں گے۔

    پی پی کے سابق ایم این اے کی بیٹے سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت