Baaghi TV

Tag: مسلم لیگ ن

  • فی الحال سیاست کاکوئی ارادہ نہیں، لکھنے پڑھنے  پر توجہ ہے ،کاروبار کر رہا ہوں،مفتاح اسماعیل

    فی الحال سیاست کاکوئی ارادہ نہیں، لکھنے پڑھنے پر توجہ ہے ،کاروبار کر رہا ہوں،مفتاح اسماعیل

    کراچی: سابق وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ ن مفتاح اسماعیل نےکہا ہےکہ میری نواز شریف سے ملاقات ہوئی نہ ارادہ ہے-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ میری نواز شریف سے ملاقات ہوئی نہ ارادہ ہے، ابھی فی الحال لکھنے پڑھنے پر توجہ ہے اور کاروبار کر رہا ہوں، میں مسلم لیگ ن کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے چکا ہوں، الیکٹورل پراسس اور سیاست سے دور ہوگیا ہوں، آج کل معیشت سے متعلق پڑھتاہوں اور کاروبار کرتا ہوں، اگلے چند ماہ تک سیاست میں انٹری کا کوئی ارادہ نہیں۔

    مبینہ کرپشن میں پرویز الہی کا ساتھی گرفتار

    انہوں نے کہا کہ کوئی نہیں بتا رہا کہ ملک کے مسائل کیسے حل ہوں گے؟ تمام لیڈر قابل ہیں، لیکن پلان تو بتانا چاہیےدنیا بھی نہیں چاہتی کہ ہم ڈیفالٹ کریں، ملک میں آج گندم سستا ہوگئی، چیزیں بہتر ہو رہی ہیں، دنیا بھر میں گندم اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، مشکل وقت گزرگیا، امید ہےکہ بہتری آئےگی، اسمگلنگ روکی جائے، ایکسپورٹ پر توجہ دی جائے ہر جماعت میں ایسے لوگ ہیں جو نجکاری کے خلاف ہیں، اسٹیل مل 8 سال سے بند ہے، تنخواہیں آج بھی جاری ہیں، حکومت کو کچھ مشکل فیصلے لینے پڑیں گے، ہمیں پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔

    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار

  • ن لیگ کو بھی  نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض،عدالتی کارروائی کا اعلان

    ن لیگ کو بھی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض،عدالتی کارروائی کا اعلان

    لاہور: مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراض کرتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں بہترین امیدوار میدان میں اترانے کی کوشش کریں گے، لیول پلئینگ فیلڈ کا طعنہ عجیب سا ہے، میں حلقے کے حوالے سے الیکشن کمیشن گیا، لیکن میری بات نہیں سنی گئی۔

    سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ابھی حلقہ بندیوں کےمسائل چل رہے ہیں، مسلم لیگ ن نئی حلقہ بندیوں سے مطمئن نہیں۔ نئی حلقہ بندیوں میں میرا اور شہبازشریف کا حلقہ متاثر ہوا ہے، نئی حلقہ بندیوں کے خلاف عدالت جارہے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن سے بالکل بائیکاٹ نہیں کرنا چاہیے۔

    مبینہ کرپشن میں پرویز الہی کا ساتھی گرفتار

    اس کے علاوہ ن لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیسی بھی حلقہ بندیاں ہوں، ہم تو 8فروری کے الیکشن کیلئے تیار ہیں، گوہر خان کو چاہیے اپنی پارٹی کو الیکشن میں لے کر جائیں، 9 مئی کے مجرمان کو قانون کا سامنا کرنے دیں، پی ٹی آئی 9 مئی کے کرداروں کا تحفظ نہ کرے۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سمیت دیگر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی میں شامل

    واضح رہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے بعد ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہو گئی ہیں گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کی تھی جس کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے اس طرح گزشتہ قومی اسمبلی کے اراکین کی مجموعی تعداد 342 سے 6 نشستیں کم ہو کر 336 ہو جائے گی۔

    ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی غیرقانونی قرار

  • ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

    ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا ،نواز شریف

    لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر غریبوں کا سہارا بنے گی، ہمارے دور میں ہمیشہ ملک وقوم نے ترقی کی-

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کا چوتھا اجلاس ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہوا، جس میں مریم نواز، اسحاق ڈار، احسن اقبال اور مرکزی و صوبائی عہدیدار شریک تھے،اجلاس میں بلوچستان سےپارٹی امیدواروں کے انتخاب سے جائزہ لیا گیابلوچستان سے پارٹی ٹکٹ کے لیے 87 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے، قومی اسمبلی کے 16 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 51 نشست کے لیے امیدواروں کے انٹرویو کے بعد نام فائنل کر لیے گئے-
    https://x.com/pmln_org/status/1732294822529241501?s=20
    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ہر امیدوار سے ان کے متعلقہ حلقوں، سیاسی شہرت اور پارٹی کے لیے دی گئی خدمات پر سوالات کیے، امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان پارٹی قیادت کی طرف سے کچھ روز بعد کیا جائے گا۔

    زائد بل بھجوانےکامعاملہ، پاورڈویژن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

    https://x.com/pmln_org/status/1732295719984497011?s=20
    بلوچستان سے تعلق رکھنے والےرہنماؤں سے بات کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے لیے ن لیگ کی تیاری مکمل ہے، مسلم لیگ ن اقتدار میں آ کر غریبوں کا سہارا بنے گی، ہمارے دور میں ہمیشہ ملک وقوم نے ترقی کی، تمام امیدواروں کی پروفائل اور زمینی حقائق کا جائزہ لیا، میرٹ، شفافیت کی بنیاد پر امیدواروں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے، ہمارا ایجنڈا صرف سڑکوں، تعلیم اور صحت تک محدود نہیں ہوگا باتیں کرنے والے بہت آئے، لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا، ہم نے گوادر کو سندھ کے ساتھ ملایا، کوسٹل ہائی وے بنائی، کہاں گئی وہ تبدیلی؟ عوام کو پوچھنا چاہئے۔

    زائد بل بھجوانےکامعاملہ، پاورڈویژن نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اب تک سرگودھا، راولپنڈی، ہزارہ اور مالاکنڈ کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا جا چکا ہے-

  • سابق وزیراعلیٰ سندھ    کا  پی ٹی آئی سے علیحدگی کا  فیصلہ

    سابق وزیراعلیٰ سندھ کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا فیصلہ

    کراچی: سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی نے بھی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : لیاقت جتوئی کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حصہ نہیں لیں گے،پیر پگاڑا اورارباب غلام رحیم سے رابطے میں ہوں،ارباب غلام رحیم سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

    ذرائع کے مطابق لیاقت جتوئی جلد پی ٹی آئی چھوڑ کر گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے )میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے،سابق وزیراعلی لیاقت جتوئی نے کل دادو میں ہم خیال دوستوں کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں پارٹی چھوڑنے سے متعلق مشاورت کی جائےگی، 9دسمبر کو جی ڈی اےکے جلسے میں لیاقت جتوئی باقاعدہ شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے۔

    عائشہ منزل کے قریب شاپنگ مال میں آتشزدگی، 7 منزلہ رہائشی عمارت بھی متاثر

    دوسری جانب سابق رکن سندھ اسمبلی مظفر علی شجرہ نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا، سندھ اسمبلی اور سندھ کابینہ کے رکن رہنے والے مظفر علی شجرہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن )سندھ کےصدر بشیر میمن سے ملاقات کی اور نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پر بشیر میمن نے کہا کہ مظفر علی شجرہ کی پارٹی میں شمولیت کراچی میں تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

    پی ایس ایل 9: شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ مقرر

  • پی ٹی آئی حکومت سے موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی  ہمالیہ سے اونچی ہے،احسن اقبال

    پی ٹی آئی حکومت سے موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی ہمالیہ سے اونچی ہے،احسن اقبال

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ اور پی ٹی آئی حکومت کا موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی کوہ ہمالیہ سے اونچی ہے۔

    باغی ٹی وی : نوازشریف اور شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا تیسرا اجلاس ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں مریم نواز، الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار بھی شریک تھےآج خیبرپختونخوا کے ہزارہ اور ملاکنڈ میں موزوں امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 10 اور صوبائی اسمبلی کے 48 امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے-

    پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان کا انتخاب ،قیادت …

    اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انتخابات کے لیے امیدواروں کے انٹرویوز جاری ہیں، پاکستان کومشکلات سے نکالنے کے لیے ن لیگ کا ساتھ دیں، آئندہ عام انتخابات ملک کے مستقبل کا تعین کریں گے، 5سال ایسی حکومت چاہئےجس میں معیشت سنبھالنےکی صلاحیت ہو سوچنے کی بات ہے 100 سال مکمل ہونے پر پاکستان کہاں کھڑا ہوگا، 2013 سے 2018 تک ن لیگ کی حکومت رہی، پھر 2022 تک پی ٹی آئی کی حکومت رہی، اور اگر موازنہ کریں تو ن لیگ کی کارکردگی کوہ ہمالیہ سے اونچی ہے ن لیگ نے لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی ختم کی، سی پیک کو پروان چڑھایا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کو پھینک کر چلے گئے تھے، جس کے بعد مخلوط حکومت نے ملک کو تباہی سے بچایا، اور اب نگراں حکومت مخلوط حکومت کی بنیاد پر ہی مزید اصلاحات کررہی ہے۔

    کراچی: ڈکیتی مزاحمت کے مختلف واقعات ، 2 افراد جاں بحق،ایک ڈاکو گرفتار ،ایک …

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

  • ‎سیاسی و جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہوگی،شہباز شریف

    ‎سیاسی و جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہوگی،شہباز شریف

    لاہور: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ایک مرتبہ پھر چارٹر آف اکنامی کی تجویز پیش کردی ہے۔

    باغی ٹی وی : سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متفقہ قومی معاشی منشور ہی پاکستان کو مسائل سے نکال سکتا ہے، چارٹر آف اکانامی کی تجویز بطور قائد حزب اختلاف دی جس پر آج پوری قوم متفق ہوچکی ہے‎سیاسی و جذباتی بیانات سے نہیں پالیسی اقدامات سے معیشت بحال ہوگی، عوام مہنگائی سے نجات اور معاشی خوشحالی چاہتے ہیں، ہم روزگار مہیا کریں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ بجٹ خسارا کم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، ‎نواز شریف نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو سنوارا، اگر انتخابات میں کامیابی ملی تو معاشی منشور پر عمل کریں گے، ‎کاروبار میں آسانی لاکر سازگار معاشی ماحول پیدا کرنا ہے، ‎برآمدات میں اضافہ کرکے معاشی پائیداری یقینی بنائیں گے، البتہ تاریخ گواہ ہے عوام کو مہنگائی سے نجات صرف مسلم لیگ (ن) دلاتی ہے مہنگائی سے عوام کو نجات دلانے کے لئے ‎انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ‎‎الیکشن جیت کر نوجوانوں کو ہنرمند جب کہ اسٹارٹ اپس کی معاونت اور سرپرستی کرکے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے۔

    بلاول ،نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،رہنما مسلم لیگ ن

    https://x.com/Marriyum_A/status/1731528903033049342?s=20
    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج دوسرا اجلاس ہوگا پارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی صدارت میں ہوگا ،پارلیمانی بورڈ راولپنڈی ڈسٹرکٹ سے پارٹی کے لئے موزوں امیدواروں کا انتخاب کرے گا پارلیمانی بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کی عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دینے کی سفارشات پر غور کرے گا ارلیمانی بورڈ کا اجلاس پارٹی کے لاہور میں مرکزی سیکریٹریٹ میں ہو گا پارلیمانی بورڈ کا پہلا اجلاس 2 دسمبر کو ہوا تھا-

    شمالی غزہ کے بعد اسرائیل کی جنوبی غزہ پر بھی بمباری

  • بلاول ،نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،رہنما مسلم لیگ ن

    بلاول ،نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے،رہنما مسلم لیگ ن

    لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سیاسی قد بڑھانے کیلئے تنقید کررہے ہیں-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو نواز شریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے نواز شریف نے پہلے بھی ناممکن کو ممکن کیا ہے اور پیپلز پارٹی نے جو کیا بھٹو کے دور میں کیا، ہم کسی کو سیاسی طور پر نشانہ نہیں بنا رہے لیکن نواز شریف نے تمام پارٹیوں کو اختلافات کے باوجود ایک میز پر بٹھایا انٹراپارٹی الیکشن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کوئی وفادار ساتھی یادنہیں آیا، الیکشن میں پی ٹی آئی کی ٹکٹوں کو کوئی نہیں مانے گا۔

    دوسری جانب پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ٹکٹ دیتے وقت سیاسی جماعتوں کو پلِ صراط اور اصولوں کی بھول بھلیوں سے گزرنا پڑتا ہےدانیال عزیز کو شوکاز نوٹس اور شاہد خاقان عباسی کی تنقید نظر انداز کرنے سے متعلق سوال پر خرم دستگیر نے کہا کہ شاہد خاقان کی تنقید عمومی تھی اور اس سے پارٹی میں جمہوری کلچر کی عکاسی ہوتی ہے تاہم دانیال عزیز نے دو افراد کا نام لے کر ذاتی تنقید کی جس پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

    سسرال میں 4 افراد کو قتل کرنے والا پولیس کی گولی سے ہلاک

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے اور وہ اپنی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں سے بھی دور ہیں ووٹ کو عزت دینے کا مطلب ہے ملک آئین کے مطابق چلےگا، نواز شریف عوام کو بتائیں ان کی کیا سوچ ہے؟ کسی غیر آئینی معاملےکا حصہ بنیں گے تو خرابی پیدا ہو گی۔

    ان کا کہنا تھا موجودہ بڑی سیاسی جماعتوں نے عوام کی تکلیف میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، میری کسی سےکوئی ناراضگی نہیں، میں ایک سیاسی سوچ کی بات کر رہا ہوں، جو سوچ میری جماعت نے اپنائی ہے اس سے اتفاق نہیں کر سکتا، میری جماعت کی اقتدار کی سوچ ہے لیکن ہمیں اقتدار کو علیحدہ رکھنا ہو گا اب اقتدار برائے اقتدار والی سیاست نہیں چلےگی، آج تھوڑی سوچ بدلنی پڑے گی، الیکشن اس لیے نہیں لڑ رہا کہ الیکشن کے بعد ممکنہ خرابی کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 62 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    دوسری جانب دانیال عزیز نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں موجودہ مہنگائی کے ذمہ دار احسن اقبال ہیں کیونکہ وہ ہی پرائس کنٹرول کمیٹی کے سربراہ تھے اگر سب کو پتہ تھا کہ ملک میں مہنگائی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے تو پھر ہم نے ایسا بنانیہ کیوں نہیں بنایا کہ لوگوں کو پتہ چل سکے کہ مہنگائی کی اصل وجہ کیا ہے۔

  • الیکشن بروقت ہونے چاہئیں،نواز شریف بھرپورالیکشن مہم چلائیں گے،شہباز شریف

    الیکشن بروقت ہونے چاہئیں،نواز شریف بھرپورالیکشن مہم چلائیں گے،شہباز شریف

    لاہور: سابق وزیراعظم اورصدرمسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں عدلیہ کا بے حد احترام ہے، عدالتوں میں حاضری کو اپنا فرض سمجھتے ہیں-

    باغی ٹی وی: احتساب عدالت لاہورمیں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں عدلیہ کا بے حد احترام ہے، عدالتوں میں حاضری کو اپنا فرض سمجھتے ہیں، شریف خاندان اور لیگی رہنماؤں نے سختیاں جھیلیں نوازشریف کے سامنے ان کی بیٹی کو گرفتارکیا گیا، نواز شریف نے دو بارجلاوطنی برداشت کی، لیگی قائد نے وطن واپس آکر خود کو قانون کے سامنے پیش کیا۔
    https://x.com/pmln_org/status/1729727186352169380?s=20
    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومتیں گرائی گئیں، نواز شریف کی حکومت کا 2017 میں تختہ الٹا گیا، بلوچستان میں بھی ن لیگ کی حکومت گرائی گئی تھی ، قانون اور جمہوری تقاضوں کی یہی منشا ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ یہی ہےکہ میں انصاف کیلئے لاہور کی عدالت میں پیش ہوا، لیول پلیئنگ فیلڈ یہ ہے کہ نوازشریف اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔

    کے الیکٹرک کی 20 سالہ لائسنس توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    انہو‌ں نے کہا کہ آپ نے دیکھا 6 سال بعد آج ملک کہاں کھڑا ہے، نواز شریف 2013 میں مخلوط حکومت بنا سکتے تھے، البتہ کسی کوعلم نہیں تھا تحریک انصاف تحریک تباہی بن جائے گی الیکشن بروقت ہونے چاہئیں،نواز شریف بھرپورالیکشن مہم چلائیں گے۔
    https://x.com/pmln_org/status/1729740418131124339?s=20
    9 مئی واقعات پر شہباز شریف نے کہا کہ 9 مئی کے آلہ کاروں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، اس روز پاکستان کے خلاف سازش اور غداری کی جس کی ملک بھر میں مذمت کی گئی، 9 مئی کو فوج میں بغاوت کی بھیانک سازش کی گئی، فوج میں تختہ الٹنے کی سازش کی گئی، غداری تو کوئی جمہوری حکومت بھی برداشت نہیں کرتی۔

    الیکشن بروقت ہونے چاہئیں،نواز شریف بھرپورالیکشن مہم چلائیں گے

  • فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا،سراج الحق

    فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا،سراج الحق

    پاکپتن: امیرِ جماعتِ اِسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ خاموش رہ کراسرائیل کا ساتھ دے رہی ہیں-

    باغی ٹی وی: پاکپتن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اِسلامی سراج الحق نے کہا کہ ظلم کے وقت جو غیرجانبدار ہونے کے دعویدار ہوتے ہیں وہ باطل کے ساتھ ہوتے ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے خاموش رہ کر اسرائیل کا ساتھ دے رہے ہیں، فلسطینیوں کے حق میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کوئی جلوس یا احتجاج نہیں کیا، انہیں پتہ ہے اگر انہوں نے احتجاج کیا تو امریکا ناراض ہوجائےگا، فلسطین کی مائیں بہنیں بیٹیاں ہماری امداد کی منتظر ہیں،عوام قومی اِداروں کو تباہ کرنے والوں کو مسترد کریں، عوام ہی اِس نورا کشتی اور وڈیرہ شاہی کو ختم کرسکتے ہیں۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

    دوسری جانب کراچی میں رہنے والی فلسطینی خاتون ایمان الحاج علی اپنی بیٹیوں کے ساتھ گزشتہ ایک سال سے فلسطینی میٹھے پکوان فروخت کر رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کراچی میں فلسطینی پکوان متعارف کرانے کا مقصد یہ تھا کہ لوگ ان کی تہذیب کے بارے میں جان سکیں،میٹھے پکوانوں کی تیاری میں ایمان کی بیٹیاں لیلیٰ اور اسریٰ ان کی مدد کرتی ہیں جبکہ انہوں نے ایک ملازمہ کو بھی ٹرین کیا ہے جو ان کا ہاتھ بٹاتی ہے۔

    افغانستان سے پاکستان کی فضائی حدود میں آنیوالی پروازوں کیلئے نئی ہدایات جاری

    ایمان کے والدین اور ان کے بہن بھائیوں کا تعلق فلسطین سے ہے، وہ خود تو وہاں پیدا نہیں ہوئیں لیکن ان کا اس سرزمین سے گہرا رشتہ ہے میرے چار بہن بھائی فلسطین میں پیدا ہوئے اور کافی عرصہ وہیں رہائش پذیر رہے، میرے والدین 1967 میں وطن واپس جانے کا حق کھو بیٹھے تھے، دکھ کی بات یہ ہے کہ ہم اس سرزمین پر پھر کبھی گئے بھی تو وزیٹر (مہمان) بن کر، اپنے ہی وطن میں مہمان بن کر رہنا ایک بہت بڑا دکھ ہے، ہمارے رشتے دار اب بھی وہاں رہتے ہیں، ہماری جائیدادیں وہاں ہیں لیکن جو کچھ ہو رہا ہے وہ بہت تکلیف دہ ہے، میں پاکستانیوں کی بہت شکرگزار ہوں جو ہمارے لوگوں کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں۔

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

  • کوشش کریں گے مستحکم حکومت بنا سکیں،شہباز شریف

    کوشش کریں گے مستحکم حکومت بنا سکیں،شہباز شریف

    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مستحکم حکومت بنانے کے لیے سیاسی جدوجہد کریں گے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے صحافیوں کی جانب سے سوال پر کہ کیا آج فیصلہ ہو جائے گا، بادی النظر میں لگ رہا ہےلولی لنگڑی حکومت ملے گی؟ پر کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اچھا ہو ، اس پر شہباز شریف نے کہا کہ ان شااللہ ہم کوشش کریں گے اور سیاسی جدوجہد کریں گےتاکہ مستحکم حکومت بنا سکیں۔
    https://x.com/pmln_org/status/1726918322707484792?s=20

    واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی دونوں اپیلوں پر 4 سال بعد سماعت ہوئی،جس میں نواز شریف کے ساتھ ،اسحاق ڈار اور شہباز شریف سمیت دیگر رہنما پہنچے،دوران سماعت وکیل امجد پرویز نے دلائل کئے،اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ، پیر کو نواز شریف کے وکیل امجد پرویز دلائل دیں گے-

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی

    نوازشریف اور شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی