Baaghi TV

Tag: مسلم لیگ ن

  • دبئی ایک  بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز،آصف زرادری کے بعد نواز شریف بھی دبئی پہنچ گئے

    دبئی ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز،آصف زرادری کے بعد نواز شریف بھی دبئی پہنچ گئے

    عبوری حکومت کے قیام سے پہلے دبئی ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے بعد سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب سے واپس دبئی پہنچ گئے ہیں جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو بھی دبئی میں ہیں گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری خصوصی طیارے سے دبئی پہنچے تھے، سابق صدر کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں متوقع ہیں، آصف علی زرداری چند دن دبئی میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کی قیادت مل بیٹھی تو نگران سیٹ پر اہم مشاورت کاامکان ہے ۔

    نواز زرداری ملاقات میں نگراں وزیراعظم کیلئے ناموں پرغور ہوگا، نواز زرداری ملاقات میں اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی مشاورت ہوگی ملاقات میں اسمبلی تحلیل نگراں حکومت، انتخابات پر اہم پیشرفت متوقع ہے۔

    خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کسی بھی ملک کے ترقیاتی اہداف کا حصول ناممکن ہے،گورنر …

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چئرپرسن آصف زرداری جلد دبئی سے لندن کیلئے روانہ ہوں گے، ان کا یہ دورہ لندن 2 دن پر مشتمل ہے اس حوالے سے پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے دورہ لندن میں توسیع بھی ہوسکتی ہے، جس میں آصف زرداری کی لندن میں نوازشریف سے ملاقات کا قوی امکان ہے-

    ادھر نواز شریف سے پاکستانی تاجروں کے وفد نے جدہ میں ملاقات کی ، وفد نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا پاکستانی بزنس کمیونٹی کے وفد کی قیادت مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک منظور حسین اعوان نے کی۔

    الیکشن کمیشن کا نگران وزیر کے پی کوعہدے سے ہٹانے کا حکم

    اس موقع پر بزنس کمیونٹی کا نواز شریف سے کہنا تھا کہ آپ کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اور انشاء اللہ آئندہ بھی ہوگا، آپکی قائدانہ اور مدبرانہ ویژن نے ملکی معاشی صورتحال کو دلدل سے نکالا ہےآپ ہمارا سرمایہ ہیں نواز شریف نے پاکستانی بزنس کمیونٹی کا خیر مقدم کیا اور وفد کی جانب سے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اوورسیز پاکستانی اور بزنس کمیونٹی نے معیشت کو سنبھالا دیا۔

    دوسری جانب نواز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ کی چیف آرگنائزرمریم نواز براستہ دبئی سعودی عرب سے رات گئے وطن واپس پہنچی ہیں۔

    ناسا نظامِ شمسی کے سب سے قیمتی سیارچے پر خلائی جہاز روانہ کرے گا

  • ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا،وزیراعظم

    ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا،وزیراعظم

    لاہور: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف کو موقع دیا تو وہ اور پوری ٹیم ملک کا نقشہ بدل دیں گے۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں وزیراعظم نے یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کے تحت نوجوانوں میں چیکس تقسیم کئے وزیرِ اعظم لون اسکیم کا مقصد باصلاحیت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے آسان شرائط پر کم سود والے قرض کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

    یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام نہ ہوا ہوتا تو روپے کی قدر نہ بڑھتی آئی ایم ایف کا پروگرام حلوہ یا لڈو پیڑے نہیں، آئی ایم ایف پروگرام ہمارے لئے چیلنج ہے، ہمیں اپنی معیشت کیلئےانقلابی اقدامات کرناہوں گے، انقلابی اقدامات سے ترقی ہمارے قدم چومے گی، جرات مندانہ فیصلوں سے معیشت مستحکم ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نوجوانوں کو قرضے اور لیپ ٹاپ دیئے تھے، نواز شریف چین سےسی پیک لایانواز شریف دور میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا، نواز شریف دور میں بجلی کے کارخانے لگے، نواز شریف نے ہی نوجوانوں کو کلاشنکوف کے بجائے قلم دیا، لیکن سازش کے تحت نواز شریف کو پابند سلاسل کیا گیا، نواز شریف کا کارکن ہونے پر مجھے بھی جیل میں ڈالا گیا۔

    چئیرمین پی ٹی آئی کیخلاف مبینہ کرپشن کےمقدمات پرعوام نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا

    انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام نے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہےجس کو بھی عوام آگے لائیں گے ہم تسلیم کریں گے، نواز شریف کو اگرموقع دیا تو وعدہ ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی،خوشحالی کی طرف لےکرجائیں گے لوگ کہتے ہیں میں لیپ ٹاپ نہیں رشوت دے رہا ہوں، میں نے اپنے دور میں 10 لاکھ لیپ ٹاپ دیےتھے، کورونا کے دوران لیپ ٹاپ کی وجہ سے تعلیمی سلسلہ منقطع نہیں ہوا، لیپ ٹاپ کی وجہ سے آئی ٹی میں انقلاب آیا ہے، ایک لیپ ٹاپ بھی سفارش پرنہیں دیاگیا۔

    گزشتہ دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو فراڈ کرکے وزیراعظم بنایاگیا، وہ شخص 4 سال تک چور ڈاکو کی گردان کرتا رہااس شخص نے 4 سال تک ایک اینٹ نہیں لگائی4 سالہ دور میں جو تباہی بربادی ہوئی اس کو سامنے رکھیں، اربوں کے اسکینڈل چار سالوں کے دوران ہوئے، بی آر ٹی،مالم جبہ،چینی اسکینڈل،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ،خانہ کعبہ کے ماڈل کی گھڑی کا اسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا، حقائق پر آپ نے فیصلہ کرنا ہے، پی ٹی آئی دور میں صرف4 فیصد مارک اپ پر 3 ارب ڈالر کے قرضے دیے گئے، سابق وزیراعظم کی اہلیہ مہنگے تحفے لیتی تھیں، مالم جبہ اسکینڈل میں خود کو کلین چٹ دی گئی۔

    اسلام آباد: ٹریل تھری زیادتی کیس کا نامزد ملزم گرفتار

    وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے خلاف سازشوں کو دفن کردیا گیا، چند دن قبل پاکستان کے خلاف اسرائیل کا بیان آیا تھا، اللہ تعالیٰ نےتمام سازشوں کو نیست و نابود کردیا، ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا۔

  • پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی قیادت میں نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے پرویز خٹک کی ملاقاتوں کا پہلا راؤنڈ اسلام آباد میں مکمل ہوگیا جبکہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتوں کا دوسرا راؤنڈ پشاور میں جاری ہے۔

    قبل ازیں پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابق سینئر رہنما پرویز خٹک کے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے بیک ڈور رابطے ہیں اور مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں سے پی ٹی آئی کی سابقہ قیادت کی پارٹی میں شمولیت کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر ن لیگ کے صدر کے پی کے امیر مقام بھی راضی ہیں اور اگر معاملات طے پا گئے تو پرویز خٹک شہباز شریف اور مریم نواز کی موجودگی میں پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

    وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات،بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک مسلم لیگ ن میں آئے تو خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کو ساتھ لائیں گے اگر مسلم لیگ ن سے معاملات طے نہ پائے تو پرویز خٹک جمعیت علمائے اسلام(ف) سمیت دیگر سے معاملات کو آگے بڑھائیں گے پرویز خٹک کی جانب سے پی ٹی آئی کے اندر سے اپنا الگ گروپ بنانے کی بھی کوشش جاری ہے۔

    سویڈن میں بائبل اور تورات کو جلانے کی اجازت دینے پر اسرائیل کا شدید ردعمل

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا تھا کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات کو دیکھ رہا ہوں، 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کر چکا ہوں، ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے اس ماحول میں چلنا مشکل ہےاس کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی جانب سے پارٹی کو ارکان کو جماعت سے علیحدگی کی ترغیب دلوانے پر شوکاز جاری کیا تھا اور جواب مانگا تھا اور جواب نہ دینے پر ان کو پارٹی سے نکال دیا تھا-

    صحت، تعلیم اور خود مختاری خواتین کے بنیادی حقوق ہیں،چیف جسٹس

  • آصف علی زرداری کی لاہور میں وزیرِ اعظم کی رہائشگاہ پرآمد،ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

    آصف علی زرداری کی لاہور میں وزیرِ اعظم کی رہائشگاہ پرآمد،ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

    لاہور: سابق صدر و صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرئینز آصف علی زرداری کی لاہور میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی رہائشگاہ پر آمد، دونوں راہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی-

    باغی ٹی وی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے،جہاں وزیراعظم نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا، جس کے بعد شہباز شریف اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی۔


    شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور، قومی اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ نگراں سیٹ اپ اور دیگر امور پر مشاورت کی گئی۔

    ٹھٹھہ : وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے ترقیاتی کام …

    دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں آئندہ عام انتخابات اپنے مقررہ بروقت کروانے پر اتفاق کیا جبکہ دو ٹوک مؤقف اختیار کیا کہ عام انتخابات میں کسی صورت تاخیر نہیں ہونی چاہیے آصف علی زرداری اور شہبازشریف کی موجودہ اسمبلی کی مدت ازخود آئینی تاریخ پر ختم کرنے پر اتفاق رائے بھی ہوگیا جس کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 12 اور 13 اگست کی درمیانی رات کو ازخود ختم ہوجائے گی اور پھر نگراں حکومت آجائے گی۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی تجویز پر شہبازشریف کی دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی جبکہ دونوں رہنماوں نے آئندہ نگران وزیر اعظم کسی بیوروکریٹ کے بجائے سینئر سیاست دان کو لانے پر غور کیا سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کے آئی ایم ایف سے امدادی پیکج کے لئےکلیدی کردار کوسراہا اورآئی ایم ایف ڈیل پرمبارکباد دی جس پر وزیراعظم نے سابق صدر کا شکریہ ادا کیا۔

    پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کا نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ

    آصف علی زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے معیشت کے لئے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہم مل کرصاف کر رہے ہیں، اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری ساری توجہ معیشت کی مضبوطی پر ہے اور اللہ کی مہربانی سے کامیابیاں مل رہی ہیں ملک سے انتشار اورفتنے کی سیاست کا جڑ سے خاتمہ کر کے سیاسی استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملک کو ڈیفالٹ کرنے والوں کاخواب خواب ہی رہ گیا۔

    واضح رہے کہ آصف علی زرداری کا لاہور میں موجود ہیں جہاں وہ چار روز قیام کریں گے آصف علی زرداری استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے انکے بھائی عالمگیر خان کی وفات پر تعزیت کریں گے وہ سیاسی نوعیت کی اہم ملاقاتیں کریں گےآصف زرداری لاہور میں پی ٹی آئی چھوڑنے والے دھڑوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت، پنجاب میں پیپلز پارٹی کے متوقع امیدواروں اور دیگر امور پر بھی سیاسی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم کی جہانگیر ترین سے ملاقات،بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

    دوسری جانب قبل ازیں قبل وزیراعظم شہباز شریف سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے جہانگیر ترین سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اس موقع پرمعاون خصوصی وزیراعظم عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی وہاں موجود تھے۔

    صحت، تعلیم اور خود مختاری خواتین کے بنیادی حقوق ہیں،چیف جسٹس

  • اگست 2023 کو ہماری مدت پوری ہورہی. وزیراعظم کا قوم سے خطاب

    اگست 2023 کو ہماری مدت پوری ہورہی. وزیراعظم کا قوم سے خطاب

    قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپریل 2022 کو ملک کی اہم ترین ذمہ داری سنبھالی تھی جو اب اگست 2023 کو پوری ہورہی ہے اور ہم اگست میں معاملات نگراں حکومت کوسونپ دیں گے، 15 ماہ میں 4 سال کی بربادی کا ملبہ صاف کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کے مفادات کی راہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں صاف کی ہیں، سازشوں کے باوجود ملک کو بحرانوں سے نکالا، 15ماہ میں ایک ناامیدی سے امیدی کی طرف سفر تھا، سب ختم ہوجانے سے کچھ حاصل ہونے کا سفر تھا، 15ماہ کا سفرعوام کو کچھ ریلیف فراہم کرنے کا سفر تھا۔

    وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ موجودہ اتحادی حکومت محدود ترین مدت کی حکومت تھی اور مختلف سازشوں کے باوجود ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے، سابق حکومت نے آئی ایم ایف شرائط توڑی تھیں اور ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا دیا تھا لیکن ہم نے سابق حکومت کی ناپاک خواہشات کو مٹی میں ملا دیا ہے، میں دوست ممالک کا خلوص دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، دوست ممالک نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا مشکورہوں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ ہم قرض مانگ مانگ کر اپنی ساکھ مجروح کرچکے ہیں، ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے، ہم نے معاشی پروگرام ترتیب دے دیا ہے، بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہورہی ہیں، ہم اجتماعی دانش سے منصوبے کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔ قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی عالمی ریٹنگ بھی بہتر ہوئی ہے، پاکستانی روپے کی قدر میں بتدریج بہتری آرہی ہے، زراعت کے لیے کسانوں کے لیے پیکج لارہے ہیں، 80 ارب روپے کی لاگت سے نوجوانوں کے لیے پروگرام کا آغاز کیا ہے، بلاسود قرض اور لیپ ٹاپ تقسیم کیے جارہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ ہم کشکول توڑ دیں، ہمیں محتاجی کی زنجیریں توڑنا ہوں گی، محنت سے ہی محتاجی کی زنجیریں کاٹی جاسکتی ہیں، دعا کرتے ہیں کہ 9 مئی جیسا یوم سیاہ پھر نہ ہو۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف ملک کو ترقی کی راہ پر لائے تھے، پھر ملک کو ترقی کی راہ پر لائیں گے، پہلے کی طرح مہنگائی کم کریں گے اور امن وامان بحال کریں گے، آئیں نفرتیں مٹائیں اور ایک ہوجائیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کے قوم سے خطاب پر ترجمان تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا خطاب کارکردگی پر پردہ پوشی کی مایوس کن کوشش ہے، 15 ماہ کے بعد قوم جان چکی کہ شہباز شریف شعبدہ باز ہے، انہوں نے ترقی کرتی معیشت کو 0.3 فیصد پر پہنچادیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک کو دہشت گردی اور بدامنی کے سپرد کیا، موجودہ حکومت میں ساڑھے 8 لاکھ افراد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے، 15 ماہ میں آئین پامال اورنیب سمیت قومی اداروں کوتباہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف ڈیل پی ٹی آئی کی حمایت سے میسر ہوسکی، سیاست اور ریاست کوعوام کی منشاء کے تابع کیا جائے۔

  • دبئی میں ہونےوالی مشاورت میں پی ڈی ایم کےسربراہ کو کیوں دوررکھا گیا؟ حافظ حمداللہ

    دبئی میں ہونےوالی مشاورت میں پی ڈی ایم کےسربراہ کو کیوں دوررکھا گیا؟ حافظ حمداللہ

    اسلام آباد: اپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہونے والی مشاورت میں پی ڈی ایم کے سربراہ کو کیوں دور رکھا گیا؟انہیں کیسے نظر انداز کیا جاسکتا ہے؟-

    باغی ٹی وی: ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ آئینی طور پر الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، اسمبلیوں کی مدت 12 اور 13 اگست کو ختم ہوگی، اسمبلی وقت سے پہلے توڑ دی جاتی ہے تو الیکشن 90 روز کے اندر ہوگا، اگر اسمبلی وقت پر ختم ہوتی ہے تو 60 روز کے اندر الیکشن ہوگا الیکشن کرانا پی ڈی ایم کی نہیں، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ہم مقررہ وقت پر الیکشن چاہتے ہیں ہر جماعت علیحدہ علیحدہ الیکشن لڑےگی، البتہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہے، دبئی میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں نہیں لیاگیا، اتنا بڑا قدم اٹھانے پر ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ سوال میرے ذہن میں ہے۔

    مولانا فضل الرحمان کے شکوے، وزیر اعظم سے ملاقات

    بعد ازاں گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی، جبکہ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اوراتحادی امورپربات چیت پر وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کو موجودہ صورتحال پراعتماد میں لیں گے۔

    اس ملاقات میں دبئی مذاکرات ، آئندہ عام انتخابات اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت ہوئی ،سربراہ پی ڈی ایم نےمستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت نہ کرنے کےگلے شکوے کئے وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ اور جمعیت علماا سلام کے سربراہ کو میاں نواز شریف کا پیغام بھی پہنچایا، وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ، دبئی میں میاں نواز شریف کی ملاقاتوں پر بریف کیا ۔ اور یقین دہانی کرائی کہ نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کےحوالے سے فیصلے مشاورت سےکئےجائیں گے۔

    وزیر اعظم کا عمران خان کو جواب

  • شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ مؤخر

    شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ مؤخر

    سابق وزیراعظم اور رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت کی، اس موقع پر سابق وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جا سکا، مزید وقت درکار ہے۔

    عدالت نے محفوظ شدہ فیصلہ سنانے کے لئے 18 جولائی کی نئی تاریخ مقرر کردی جس کے بعد سماعت ملتوی کردی گئی،واضح رہے کہ عدالت نے نیب سمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر27 جون کو ایل این جی ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    مسلم لیگ ن آفس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں …

    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 18 جولائی 2019 کو قومی احتساب بیورو نے مائع قدرتی گیس کیس میں گرفتار کیا تھا اور انہیں فروری 2020 میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت پر رہا گیا گیا تھا۔

    ان پر الزام ہےکہ انہوں نے اس وقت قوائد کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کے لیے 15 سال کا ٹھیکہ دیا، یہ ٹھیکہ اس وقت دیا گیا تھا جب سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں شاہد خاقان عباسی وزیر پیٹرولیم تھے۔

    اگرایس ایچ اوکی شان میں گستاخی نہ ہوتواسےعدالت میں طلب کرکے وضاحت طلب کریں،وکیل شیخ …

    بعدازاں 3 دسمبر 2019 کو نیب نے احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شیخ عمران الحق اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے سابق چیئرمین سعید احمد خان سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

    کندھ کوٹ: ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی تینوں لڑکیاں ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

  • نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے،عطا تارڑ

    نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے،عطا تارڑ

    وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امورعطا تارڑ نے کہا ہے کہ جلد ہی نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا جائے گا-

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے قول وفعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے، ہم نے اپنی سیاست داو پر لگا کر ریاست بچائی ہے، پی ٹی آئی نے ملک دشمن اقدامات کئے ہیں،ان کی طرف سےآئی ایم ایف پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہےاگست میں حکومت کی مدت ختم ہونے کے بعد ہم گھر چلے جائیں گے الیکشن وقت پر ہوں گےاور الیکشن کے حوالےسےجو بھی فیصلہ ہوگا اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔

    پی ٹی آئی چئیرمین اقتدارمیں رہنے کیلئےکوئی بھی سمجھوتا کرسکتے ہیں،خرم دستگیر

    انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کیلئے قانونی مشاورت جاری ہے، قانونی تیاری مکمل ہوتے ہی نواز شریف جلد واپس آئیں گے نواز شریف اگلے ایک دو مہینوں میں واپس آ جائیں گے،جلد ہی نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا جائے گا-

    قبل ازین وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر قانونی ٹیم تشکیل دے دی نواز شریف کی پاکستان واپسی کی امیدیں اس وقت بڑھ گئیں جب اتوار کے روز قومی اسمبلی نے قانون میں ترمیم کر کے کسی رکن پارلیمنٹ کی نااہلی کو زیادہ سے زیادہ پانچ سال تک محدود کر دیا، جس سے تاحیات پابندی والے افراد کے لیے عوامی عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کی راہ ہموار ہو گئی۔

    ماسکو سےتجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل

    لیگی قائد کی واپسی کے معاملے پر قانونی ٹیم تشکیل کی سربراہی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کریں گے، معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ، عرفان قادر اور قانونی مشیر کمیٹی میں شامل ہوں گے، نواز شریف کے کیسز کی پیروی کرنے والے امجد پرویز اور دیگر وکلا کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قانونی ٹیم میاں نواز شریف کے عدالتوں میں جاری کیسز کی پیروی کو تیز کرے گی، سابق وزیر اعظم کی نااہلی اور دیگر کیسز کے خاتمے کیلئے کام میں تیزی لائی جائے گی، قانونی ٹیم نواز شریف کی واپسی میں قانونی رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

    اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا،خواجہ …

  • پیپلزپارٹی سرائیکی صوبہ بناکر پنجاب کو کمزور کرے گی. ریاض پیرزادہ

    پیپلزپارٹی سرائیکی صوبہ بناکر پنجاب کو کمزور کرے گی. ریاض پیرزادہ

    پیپلزپارٹی سرائیکی صوبہ بناکر پنجاب کو کمزور کرے گی. ریاض پیرزادہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے پیپلزپارٹی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو غلط فہمی ہے، میں نے بلاول سے کہا کہ آپ سرائیکی صوبے کا نعرا نہ مارا کریں، آپ کا خیال ہے کہ سرائیکی صوبہ بناکر پنجاب کو کمزور کریں گے، آپ خود کمزور ہوجائیں گے.

    ریاض پیرزاد کا کہنا تھا کہ اسرائیکی صوبہ بننے کے بعد آپ کو 22 سیٹیں سینیٹ میں دینا پڑیں گی، اس لحاظ سے پنجاب کے ووٹ ڈبل یعنی 44 ہوجائیں گے تو پھر آپ روئیں گے، اس سے پرہیز ہی کریں ورنہ بدامنی ہوگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہماری رکنیت کوئی ختم نہیں کرسکتا. لطیف کھوسہ
    فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
    پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
    مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
    ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار
    وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی شاید مظفر گڑھ سے کچھ لے لے اور ہوسکتا ہے کہ اسے جنوبی پنجاب سے بھی کچھ سیٹیں زیادہ ملیں، یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سندھ کے بڑے چیمپئن ہیں، ن لیگ پنجاب کی نشان والی جماعت ہے، پنجاب بھی پیچھے نہیں رہے گا اور اپنے صوبے کے لوگوں کو ترجیح دے گا۔ لیکن دوسری طرف زرائع کے مطابق اس بیان پر پی پی میں ناراضگی پائی جارہی ہے انہوں نے اس بیان کو ایک غیر ضروری بیان قرار دے دیا ہے جبکہ ایک رہنماء کا کہنا تھا کہ ایسے غیر ضروری بیان کی کوئی اہمیت نہیں.

  • خیبر پختونخوا : ق لیگ نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

    خیبر پختونخوا : ق لیگ نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا لی

    پاکستان مسلم لیگ (ق) نے خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرادی۔

    مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر انتخاب خان جمکنی پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئے فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر خیبرپختونخوا کرنل ریاض خان چمکنی اور نائب صدر نور اللہ شازلی بھی ق لیگ کا حصہ بن گئے جب کہ ڈیموکریٹک فرنٹ پشاور ڈویژن کے صدر کامران اعوان نے بھی پاکستان مسلم لیگ ق کو جوائن کرلیا۔

    انتخاب خان چمکنی سمیت تمام شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی شخصیات کی صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی، جس میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور سیکرٹری جنرل پنجاب چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔

    پی ٹی آئی کے رہنماعثمان ڈار کی فیکٹری پر چھاپہ

    چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری سرور نے انتخاب خان چمکنی اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کیا انتخاب خاں چمکنی کو پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا کا صدر تعینات کر دیا گیا جبکہ انتخاب خان چمکنی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    پی پی ن لیگ مذاکرات، ایجنڈہ سیاسی و معاشی استحکام