Baaghi TV

Tag: مصر

  • محمد بن سلمان کا مصری صدر اور اردن فرمان روا سے رابطہ

    محمد بن سلمان کا مصری صدر اور اردن فرمان روا سے رابطہ

    ریاض: سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب جائز حقوق کے حصول کیلئے فلسطینی عوام کیساتھ کھڑا ہے۔

    باغی ٹی وی: سعودی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور غزہ کی صورتحال کے حوالے سے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی اور اردن کے فرمان روا شاہ عبدللہ ثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے تینوں رہنماؤں کے درمیان غزہ اور گردو نواح میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی اور بگڑتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، مصری صدر عبدالفتاح السیسی، اردن فرمان روا عبداللہ ثانی نے رابطے کے دوران غزہ اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے میں اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے بین الاقوامی وعلاقائی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پراتفاق کیا محمد بن سلمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول، ان کی امیدوں، امنگوں کو پورا کرنے، منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    100 افراد ہلاک؛ اسرائیلیوں کو بم پناہ گاہوں میں دن گزارنے کی ہدایت

    فلسطین، اسرائیل کشیدگی بڑھ گئی، عالمی جنگ شروع ؟

    اوچ شریف انٹرچینج ،موٹروےپولیس کی کارروائی،بین الصوبائی منشیات سمگلرز گرفتار

  • ‎‎نوارا نجم معروف مصری صحافی

    ‎‎نوارا نجم معروف مصری صحافی

    ‎‎نوارا نجم (Nawara Negm) معروف مصری صحافی، مترجم، انسانی حقوق کی علمبردار اور نیوز ایڈیٹر ہیں۔ ‎ نوارا نجم انسانی حقوق کے بارے میں شائع ہونے والے اپنے مصری مضامین اور نائل ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر نشر ہونے والے پروگرام اور مصری خبرنامہ (‎Egypt News) ‎کی وجہ سے مشہور ہیں، اس کے علاوہ بھی مصر میں آزادیِ صحافت اور انسانی حقوق کے لیے ان کی بڑی کاوشیں ہیں۔‎ ‎آپ اسی ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں بطور میزبان و مترجم منسلک ہیں۔ آپ مشہور مصری شاعر احمد فواد نجم اور ممتاز اسلامی مفکر و صحافی سفیناز کاظم کی صاحبزادی ہیں۔

    نوارا نجم نے میں انگریزی ادب (Literature) ‎میں جامعہ عین الشمس مصر سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
    تصانیف
    سن 2009ء میں انہوں نے اپنی پہلی کتاب عش عالريح Esh A’rrih ‘A Nest on the Wind شائع کی جو ان کے کالموں کا مجموعہ ہے اور اسی سال انہوں نے چند مصری خواتین صحافیوں کے ساتھ مل کر ایک اور کتاب أنا أنثہ Ana Ontha I’m Female : شائع کی۔
    صحافتی سفر
    1992 تا 1993 یونیورسٹی میں طالب علمی کے دوران میں انہوں نے بطور ٹرینی صحافی الحرم پبلشنگ ہاوس کے زیر انتظام شائع ہونے والے ماہنامہ الشباب میگزین اور انگریزی ہفت روزہ الااحرم، خواتین میگزین ہفت روزہ نصف الدنیا، ثناء الابثی سے منسلک رہے۔
    بعد ازاں نوارا نجم روزنامہ الحرم سے مستعفی ہو کر الفواد نامی روزنامہ میں ملازمت اختیار کی اس کے بعد انہوں نے ہفت روزنامہ القاہرہ نامی ہفت روزہ اخبار جو وزارت ثقافت حکومت مصر کے زیر انتظام شائع ہوتا تھا سے منسلک ہو گئے، اس کے بعد جب 1997ء میں گریجویشن کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نےنائل ٹیلی ویژن نیٹ ورک میں ملازمت کا آغاز کیا۔
    صحافتی تخلیقات
    نوارا نجم ہر اتوار مصر کے مشہور اخبار الفواد اور روزنامہ الدستور کے لیے ہفتہ وار کالم بھی لکھتی ہیں۔
    بلاگز

    سن 2006 ء میں نوارا نجم نے اپنے سیاسی بلاگ جبۃ التھييس الشعبيۃ کا آغاز کیا، اس بلاگ میں سیاسی، سماجی، ادبی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق مضامین، ویڈیوز، آڈیوز اور تصاویر شائع کیے جاتے ہیں۔
    2011ء کے مصری انقلاب (جسے جان 25واں انقلاب بھی کہا جاتا ہے) میں بھر پور انداز میں شریک ہوئے اور روزانہ دیگر مظاہرین کے ساتھ تحریر اسکوائر قاہرہ میں مظاہرین کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیں اور تحریر اسکوائر سے الجزیرہ ٹیلی ویژن کے لیے بھی رپورٹنگ کی۔
    نوارا نجم نے مترجم، نیوز ایڈیٹر، میزبان، نامہ نگار اور کالم نویس کی حیثیت سے کئی مصری اشاعتی اداروں سے منسلک ہیں۔

  • مصر میں سمندر کے پانی کا رنگ اچانک تبدیل

    مصر میں سمندر کے پانی کا رنگ اچانک تبدیل

    قاہرہ: مصر میں سمندر کے پانی کا رنگ اچانک سبز ہو گیا جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف پھیل گیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی مصر کے پورٹ سعید گورنری میں ساحل سمندر پر جانے والوں کو ایک عجیب و غریب واقعے نے اس وقت ششدر کر دیا جب سمندر کا پانی اچانک سبز رنگ میں بدل گیا سمندر کا پانی تبدیل ہونے پر قریب رہائش پذیر لوگ پریشان اور تشویش کا شکار ہو گئے۔

    پورٹ سعید گورنری کے ساحلوں پر سیر کرنے والے شہری حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ سمندر کا پانی بعض مقامات پر ہلکا سبز اور بعض جگہوں پر گہرا سبز ہو گیا اس کیفیت کو دیکھ کر بہت سے لوگ خوف زدہ ہو گئے۔

    پورٹ سعید یونیورسٹی میں سائنس کی فیکلٹی نے سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہونے پر کہا کہ سائنس کالج کے ڈین ڈاکٹر فرید ابراہیم ال الدسوقی نے میرین سائنسز کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اسماعیل کی سربراہی میں ماہرین کو فوری طور پر ساحل سمندر پر جانے کی ہدایت کی اور اس واقعے کی پوری رپورٹ لکھنے کو کہا۔

    کالج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ پورٹ سعید کے مشرقی ساحلی علاقے، مشرق میں فشنگ کلب کے سامنے سے لے کر مغرب میں پولیس کلب تک اچانک پانی کا رنگ بدل کیا۔

    کالج نے اپنی رپورٹ میں وضاحت کی ہے کہ یہ عوامل پچھلے کچھ دنوں سے دیکھنے میں آ رہےہیں کلوروفیٹا یا ’طحالب‘ کے سبز جھرمٹ ساحلی پٹی تک پھیلے مگر پٹی کی چوڑائی چند میٹرسے زیادہ نہیں عموماً اس کی چوڑائی 5 سے 20 میٹر ہےتاہم ان طحالبی جھرمٹوں کا حجم سمندری دھاروں کی شدت، لہروں کی شدت اور نوعیت اور گہرائی کے لحاظ سے مختلف ہوتا ہے۔

    کالج کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ سمندری لہریں ان طحالبوں کو ساحل کی ریت پر پھینک دیتی ہیں۔ پھر وہ آہستہ آہستہ سوکھ کر مر جھا جاتی ہیں۔ وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ساحل کے حالات اور پانی میں اضافے کی وجہ سے یہ غائب ہو جاتی ہیں۔

    کالج نے تصدیق کی کہ یہ مظہرخطرات سے محفوظ ہے اوراس سے کسی قسم کی ماحولیاتی آلودگی کا کوئی خطرہ نہیں ان کے بارے میں فیلڈ ٹیسٹ اور پانی کےنموں سے ان کی جانچ کی جا چکی ہے،عموماً اس طرح کا منظر سبز طحالب کے اچانک جمع ہونے، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، نامیاتی غذائی اجزاء میں اضافے اور سمندری دھاروں کی شدت میں اضافہ وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتا ہےتاہم یہ منظرکچھ دنوں تک جاری رہے گا، پھر غائب ہوجائے گا۔

  • ہزاروں سالوں سےدفن لاشوں میں سنہری زبانیں کیوں لگائی گئیں؟

    ہزاروں سالوں سےدفن لاشوں میں سنہری زبانیں کیوں لگائی گئیں؟

    ماہرین آثار قدیمہ نے ہزاروں سالوں سے دفن کچھ لاشیں دریافت کیں جن کے منہ میں سونے کی زبانیں پائی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی: یہ دریافت مصر میں کی گئی،مصر میں نوادرات کی وزارت نے اس دریافت کے حوالے سے بتایا کہ قدیم مصر میں یہ خیال کیا جاتا تھا کہ جب مُردوں کو موت کے بعد کی زندگی مل جائے تو انہیں بولنے کیلئے منہ کی تھرتھراہٹ کا استعمال کرنا ہوتا ہے اسکندریہ کے ”تاپوسیریس میگنا“ مندر کے اندر 16 ناقص طور پر محفوظ کی گئی ممیاں موجود تھیں، لیکن ان سب کی کھوپڑی میں بند ایک سنہری زبان تھی۔
    nawadrat
    آثار قدیمہ کے ماہرین کا خیال ہے کہ سونے کی زبانیں قدیم مصریوں نے مردہ لوگوں کو جہنم کے مالک اوسیرس کے ساتھ بات چیت کرنے کی اجازت دینے کے طریقے کے طور پر لگائی تھیں سنہری زبان والی یہ ممیاں کوئزنا یا نیکروپولس کے مقام پر برآمد ہوئیں، جو وسطی نیل ڈیلٹا میں واقع ہے سونے سے بھرے منہ کے ساتھ موت کے دیوتا کے ساتھ بات چیت کرنا آسان سمجھا جاتا تھا-

    ایلون مسک کا ایکس میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر جلد متعارف کرانے کا …

    سونے کی زبان والی ممیوں کے سنہری تابوتوں کو توڑا جاچکا تھا، اسی وجہ سے پلاسٹر اور گوند کی کچھ تہیں بھی ملی ہیں جو ممی شدہ افراد کو دفن کرنے کے لیے استعمال ہوتی تھیں،ممی کے سر کے گرد موجود سجاوٹ میں سینگ، کوبرا سانپ اور تاج نظر آئے جب کہ اس کے سینے پر ایک ہار تھا جس میں باز کا سر دکھایا گیا تھا خیال کیا جاتا ہے کہ باز کے سر والے زیورات کا ٹکڑا سورج کے خدا ہورس کا تھا۔

    جوہانسبرگ میں5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی،درجنوں افراد ہلاک

  • 15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار دیا

    15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار دیا

    مصر میں ایک 15 سالہ لڑکی نے گھریلو ناچاقی پر اپنے والد کو زندہ جلا کر مار ڈالا۔

    باغی ٹی وی:مصری اخبار الیوم کے مطابق یہ واقعہ جیزہ کے جنوب میں واقع عاطفیہ سینٹر میں پیش آیا جہاں پولیس کو ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے اور آگ کی لپیٹ میں آنے والے ایک شخص کی موت کی اطلاع ملی،جب پولیس، فرانزک شواہد اور پبلک پراسیکیوشن آگ لگنے کی جگہ پر گئے تو پتہ چلا کہ وہاں ایک شخص کی جلی ہوئی لاش تھی، جو اپارٹمنٹ کا مالک تھا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حکام کو شبہ تھا کہ بیوٹین گیس سلنڈر کسی نے جان بوجھ کرکھولا تھا اور یہاں سے جاسوسوں نے حادثے کا معمہ حل کرنے کے لیے سراغ تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دیں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ متاثرہ شخص نے حال ہی میں اپنی بیوی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور وہ صرف اپنی بیٹی کے ساتھ رہ رہا تھا سیکیورٹی ذرائع نے لڑکی سے شک کی بان پر تفتیش کی-

    یوکرین میں دوران پرواز 2 فوجی تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے،3 پائلٹ ہلاک

    لڑکی نےتفتیشی حکام کو بتایا کہ میرے والد ہمیشہ میری والدہ سے جھگڑا کرتے تھے، اس لیے میں نےان سے جان چھڑانے کا فیصلہ کیا، لڑکی نے پہلے گیس کی سپلائی کھولی اور جیسے ہی والد نے "سگریٹ” سلگانے کے لیے ماچس جلائی تو سلنڈر پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ آگ سے جھلسنے پر اسے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا لڑکی کو گرفتار کر کے سوشل کیئر ہوم میں رکھا گیا کیونکہ وہ قانونی عمر سے کم ہے۔

    لڑکی نے بیان میں کہا کہ اس کے والد نے جھگڑے کے بعد اس کی ماں کو گھر سے نکال دیا، تھا کیونکہ وہ منشیات کا عادی تھا اور اسے خریدنے کے لیے گھر پر خرچ نہیں کرتا تھا اور مار پیٹ کرتا تھا۔

    یو اے ای تجارتی مرکز کے طور پرکرداراداکریں گے. متحدہ عرب امارات

  • شادی کے بعد بیوی مرد نکلی،شوہرنے پولیس کو درخواست دیدی

    شادی کے بعد بیوی مرد نکلی،شوہرنے پولیس کو درخواست دیدی

    دو سال قبل ہونے والی منگنی کے بعد جب شادی ہوئی تو مصری شہری پر انکشاف ہوا کہ اس کی بیوی عورت نہیں بلکہ مرد ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق مصری شہری نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیوی عورت نہیں ہے بلکہ وہ مردانہ خصوصیات کی حامل ہے پولیس کو دی گئی درخواست میں شہری نے کہا کہ میری دو سال تک منگنی رہی لیکن اندازا نہ ہو سکا، سسرال والوں نے بھی اس بارے میں کچھ نہ بتایا، شادی کے بعد معلوم ہوا کہ بیوی عورت نہیں ہے۔

    ورلڈ کپ سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں آتشزدگی،کرکٹرز کا سامان جل کر …

    مصری شہری نے اپنی درخواست میں بتایا کہ جب بیوی کا ڈاکٹر سے معائنہ کروایا تو رپورٹس میں تصدیق ہوئی کہ میری بیوی میں زنانہ اور مردانہ دونوں خصوصیات موجود ہیں اس بارے میں لڑکی کے گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ بیٹی پیدائش کے بعد سے نو سال تک ایک لڑکے کے طور پر زندگی گزارتی رہی تھی لیکن اس کے بعد اس میں زنانہ خصوصیات ابھر آئیں۔

    اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جانبحق

    قانونی راستہ تلاش کرنے کے علاوہ، مصری شہری نے طلاق کا موضوع اٹھاتے ہوئے اپنے سسرال والوں کے ساتھ بات چیت شروع کی، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی۔ زیربحث فرد کے خاندان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کیا کہ ان کی بیٹی نے ابتدا میں پیدائش کے بعد نو سال تک ایک لڑکے کے طور پر پیش کیا تھا جس کے بعد اس میں ایسی پیشرفت ہوئی جس کی وجہ سے خواتین کی صفات کا اظہار ہوا۔

    سعودی عرب کے سفارتخانے کا تہران میں سات سال بعد دوبارہ کام کا آغاز

  • اسرائیلی ماڈل کو مصری ہوٹل نے ٹھہرانے سے انکار کر دیا

    اسرائیلی ماڈل کو مصری ہوٹل نے ٹھہرانے سے انکار کر دیا

    مصر کے ہوٹل نے اسرائیلی ماڈل کو ہوٹل سے نکال دیا جس پر ماڈل پیرس روانہ ہو گئی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مصری ہوٹل نے امریکی ریپر کے وفد میں آنیوالی اسرائیلی ماڈل کو ہوٹل میں ٹھہرانے سے انکار کر دیا، ہوٹل انتظامیہ کو جب علم ہوا کہ امریکی ریپر کے وفد میں اسرائیلی ماڈل بھی شامل ہے تو انتظامیہ نے فوری ہوٹل چھوڑنے کا کہا، اسرائیلی ماڈل کا نام رپرشے ژانکو ہے اور قاہرہ میں انہیں ریپر کے وفد میں شامل تھیں،اور اسی وفد کے ہمراہ ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیَ

    مصری ہوٹل سے نکالی جانیوالی ماڈل کا کہنا ہے کہ ہوٹل سے نکالے جانے پر اور ہوٹل انتظامیہ کے رویئے پر انہیں بے عزتی محسوس ہوئی، جس کی وجہ سے وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں، ماڈل ہوٹل سے نکالے جانے کے بعد ایئر پورٹ پہنچیں اور پیرس روانہ ہو گئیں،

    واقعہ کے بارے میں مصر کے چیمبر آف ہوٹل اسٹیبلشمنٹ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وزارت سیاحت یا مصری اتھارٹی کی جانب سے کسی بھی قومیت کے ہوٹلوں میں داخلے کو روکنے کیلیے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم جو ہوا اس پر ہوٹل کے خلاف کاروائی کی جائے گی،

    اہرام آف گیزا میں 28 جولائی کو ہونے والا امریکی ریپر کا انتہائی متنازعہ کنسرٹ منسوخ کر دیا گیا تھا کہا جارہا ہے کہ یہ کنسرٹ مصری عوام کی ثقافتی شناخت کے خلاف تھا

    ایران کا سائنسدان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان، نماز جنازہ میں لاکھوں افراد کی شرکت

    جوہری سائنسدان کے قتل پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کیا بڑا اعلان

    شہید فخری زادہ کے قاتلوں کو سزا دینے کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کا بڑا اعلان

  • حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    حمزہ خان ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    پاکستان اسکواش کے ماہر کھلاڑی حمزہ خان آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں فتح حاصل کرنے کے بعد منگل کو وطن واپس پہنچ گئے۔اسکواش کے نوجوان ہیرو کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر وائس مارشل کاظم حماد نے استقبال کیا۔
    حمزہ کی جیت اس وقت ہوئی جب انہوں نے مصر کے محمد زکریا کو فائنل میچ میں 10-12، 14-12، 11-3 اور 11-6 کے شاندار اسکور لائن کے ساتھ شکست دی۔
    پہلا گیم ہارنے کے باوجود حمزہ نے مسلسل تین گیمز جیت کر شاندار واپسی کی۔ ان کا یہ کارنامہ اہم ہے کیونکہ جانشیر خان کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے 37 سال قبل یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

  • مصر کا  ڈبلیو ایس ایف سے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی عمر کی تصدیق کا مطالبہ

    مصر کا ڈبلیو ایس ایف سے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی عمر کی تصدیق کا مطالبہ

    ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے کہا ہے کہ مصری اسکواش حکام نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی عمر پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔
    جمعرات کو ڈبلیو ایس ایف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مصری اسکواش فیڈریشن نے حمزہ کی عمر کی تصدیق کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔
    یہ فیصلہ 17 سالہ حمزہ نے مصر کے محمد زکریا کو شکست دے کر 23 جولائی کو ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جیت کر 37 سال بعد پاکستان کو جونیئر اسکواش ٹائٹل واپس دلانے کے بعد کیا گیا ہے۔ڈبلو ایس ایف کے منظور شدہ تمام جونیئر ایونٹس سے پہلے، کھلاڑیوں کو شناخت، قومیت اور عمر ثابت کرنے کے لیے اپنا پاسپورٹ اور اسکواش پرسنل آئیڈینٹیفکیشن نمبر جمع کرانا چاہیے،بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی فیڈریشن کے طور پر، ڈبلو ایس ایف کی ذمہ داری ہے کہ وہ مصری اسکواش فیڈریشن کی درخواست کی مکمل تحقیقات کرے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔”
    پی ایس ایف کے سیکرٹری ظفریاب اقبال نے کہا کہ "کسی بھی دوسرے ایونٹ کی طرح، حمزہ خان کی عمر کا طبی معائنہ کیا گیا تھا اس سے پہلے کہ وہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے لیے نامزد ہوں۔”انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے پاس ان کی عمر کے تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں جو انہیں عالمی جونیئر چیمپئن شپ میں کھیلنے کے اہل ثابت کرتے ہیں۔”

  • ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

    ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا

    بھارت کو دفاعی برآمدات کے حوالے سے بڑا دھچکا پہنچا ہے، مصر کے بعد ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ہندوستان دفاعی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے ملائیشیا کی حکومت کو قائل کرنے میں ناکام رہا، ملائیشیا نے بھارتی طیارے کو ناقابل عمل آپشن قرار دے دیا، ملائیشیا کو ہوائی جہاز کے پروگرام میں تاخیر کی اور تیجا کی پائیداری اور قابل بھروسہ دستیابی پر اعتراض تھا-

    بھارت کی کوششوں کے باوجود ملائیشیا کی حکومت اس پر قائل نہیں رہی اوردفاعی معاہدہ عملی شکل اختیار کرنے میں نا کام رہا ہے ملائیشیا نے تیجا کی پائیداری اور قابل اعتماد دستیابی پر خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی طیارے کو ایک ناقابل عمل انتخاب سمجھا اور ان اعتراضات کی وجہ سے ہوائی جہاز کے پروگرام میں تاخیر ہوئی اور ملائیشیا کے بازار میں ہندوستان کے امکانات کو مزید کم کر دیا ہے۔

    بھارت میں خواتین پائلٹ کی تعداد میں اضافہ

    اس سے قبل مصر نے بھی اسی طرح کی وجوہات کی بنا پر تیجا طیارے کی بھارت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا، تیجا کی ناقص کارکردگی اور بین الاقوامی منڈیوں میں کامیابی کی کمی نے بھارت کی دفاعی پیداواری صلاحیتوں پر سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں۔

    بنگلہ دیش کی سرکاری فضائی کمپنی 10 ایئربس جیٹ طیارے خریدے گی

    2016 سے فروخت کے لیے دستیاب ہونے کے باوجود، تیجا کو ابھی تک بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں شامل نہیں کیا گیا ہے، جس سے اس کی تیاری اور صلاحیتوں کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں تیجا بھارتی یوم جمہوریہ کی حالیہ تقریبات سے نمایاں طور پر غیر حاضر تھی جس نے بھارت میں اپنی محدود کامیابی اور قبولیت کو مزید نمایاں کیا۔

    میٹا نے نیا وائس باکس ٹول پیش کر دیا