Baaghi TV

Tag: مصطفیٰ کمال

  • پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ،مصطفیٰ کمال عدالت پیش،سماعت ملتوی

    پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ،مصطفیٰ کمال عدالت پیش،سماعت ملتوی

    کراچی: احتساب عدالت, ایم کیو ایم رہنما مصطفی کمال سمیت 11 ملزمان کے خلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس کی سماعت ہوئی

    مصطفیٰ کمال ، افتخار قائمخانی، لالہ فضل الرحمن سمیت گیارہ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے ریفرنس پر مزید کاروائی کے لیے سماعت 16 دسمبر تک ملتوی کردی،سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پہلی بار ریفرنس کی سماعت ہوئی،

    مصطفی کمال اور دیگر کے خلاف 2019 میں مذکورہ ریفرنس دائر کیا گیا تھا،نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں نیب نے کہا کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزموں نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا، مصطفیٰ کمال ودیگرپرساحل سمندر پر 5500مربع گززمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنےکی غیرقانونی اجازت دی

    ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے عدالت پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس طرح نظام نہیں چل سکتا جہاں اختیار ایک وزیراعظم اور چار وزراء اعلیٰ کے پاس ہوں اور نیچے نہ جا رہے ہوں، صوبائی خود مختاری سے ملک کو نقصان پہنچا ہے، این ایف سی ایوارڈ آنے کے بعد چوالیس فیصد وفاق کے پاس بچتا ہے،اتنے پیسے نہیں بچتےکہ لون کا سود دے سکے، پی آئی اے، سٹیل مل کو دینے کے لئے لون لیا جا رہا ہے، 56 فیصد جو صوبوں میں آ رہا، وزراء اعلیٰ ہاؤسز مالا مال ہو گئے، سندھ میں 156 ارب کا بجٹ تھا کراچی کو 37 ارب مل گئے، ابھی 1452 ارب سندھ کا بجٹ تھا اور ہمارے شیئر میں ایک بلین کا اضافہ ہوا ، جب بجٹ بڑھ گیا تو کراچی کا شیئر کیوں نہیں بڑھا، 815 فیصد صوبائی خود مختاری کے بعد سندھ کے بجٹ میں اضافہ ہوا، وہ کرپشن کی نذر ہو گیا.ہم ایسی اٹھارہویں ترمیم کو نہیں مانتے جس سے صوبے کو وسائل نیچے تک نہ ملیں، کل ختم ہونی ہے تو ہو جائے، ہم تین آئینی ترامیم چاہتے ہیں، این ایف سی ایوارڈ سے پی ایف سی ایوارڈ چاہتے ہیں، وفاق حصہ صوبوں کو دینے کی بجائے پی ایف سی ایوارڈ دے تا کہ وزیراعلیٰ کے ہاتھ میں پیسہ نہ جائے،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ الیکشن کا اعلان ہو گیا، آئینی ترامیم چاہتے ہیں، پاکستان میں اب مخلوط حکومت آئے گی، ایم کیو ایم بھی جیتے گی، ہم 2013 کی سیٹوں پر واپس جائیں گے، اور پھر جب کوئی ہم سے ووٹ لینے آئے گا تو ہم وزارت نہیں آئینی ترامیم مانگیں گے،پاکستان کا مستقبل اس سے ہو گا، ملک کے نوجوانوں کی طرف دیکھنا ہو گا، وہ تعلیم دینی ہو گی جو دنیا میں ڈیمانڈ ہے،ہمار ے ہاں بے روزگار لوگوں کی فیکٹری یونیورسٹیز ہیں، ہمیں جاب ڈھونڈنے والا نہیں جاب پیدا کرنے والا چاہئے.آج انڈیا کی یوتھ دیگر ملکوں میں ہیں، کمپنیز کے سی ای او ہیں، ہماری آئی ٹی کی انڈسٹری کدھر ہے،

    اگرکسی پرمقدمات ہیں توانہیں ایک دفعہ معاف کردیں،مصطفیٰ کمال

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

  • سیاسی اختلافات ضرورلیکن فلسطین کے مسئلے پر سب کو متحد کریںگے،مصطفیٰ کمال

    سیاسی اختلافات ضرورلیکن فلسطین کے مسئلے پر سب کو متحد کریںگے،مصطفیٰ کمال

    سینئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کی طرف سے وحشیانہ بمباری کی مذمت کرتے ہیں

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ظلم ڈھانے سے کوئی روکنے والا نہیں ،امت مسلمہ آج متحد نہیں دکھائی دیتی ہے،پاکستان کلمے کے نام پر آزاد ہوا تھا ،کلمہ ایک واحد چیز تھی جس پر بر صغیر کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا گیا ،مسلمانوں نے یہ خطہ اس لیے حاصل کیا یہاں کلمے کا نظام حاصل کریں ،ہم دنیا کے تمام چیلنجز سے خود کو علیحدہ نہیں کر سکتے ،ہمارے سیاسی اختلافات ہیں لیکن فلسطین کے معاملے پر پوری امت مسلمہ کو متحد کریں گے

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت ایم کیو ایم کا ہے اب کراچی سے پورا پاکستان چلے گا ،پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں فین کلب ہے، عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں،پیپلز پارٹی نے اٹھارویں ترمیم کے نام پر تمام اختیارات اور وسائل ہڑپ کر لیے،اگر 22 ہزار ارب ایمانداری سے خرچ ہوجاتے تو سندھ کو کئی مرتبہ دوبارہ تعمیر کیا جا سکتا تھا لیکن آپکے ٹیکس کے پیسوں سے دوبئی میں جاگیریں خریدی جا چکی ہیں

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

  • پڑوسی چاند پر پہنچ گیا ، کراچی میں بچے گٹر میں گر کر مر رہے،مصطفیٰ کمال

    پڑوسی چاند پر پہنچ گیا ، کراچی میں بچے گٹر میں گر کر مر رہے،مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا چاند پر جا رہی ہے اور کراچی میں آج بھی گٹر کے ڈھکن نہیں ہیں،ملک چلانے والوں کو پہلے ملک بچانا ہے،جو لوگ حلقہ بندیوں کے بغیر الیکشن کا کہہ رہے ہیں ان کو شرم آنی چاہیے عمران خان عالمی عدالتوں کے لاڈلے ہیں،انتخابات کی گونج سنائی دے رہی ہے، ہم کہتے ہیں الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ 7 اپریل کو سندھ کی آبادی کو گن لیا گیا تھا، کراچی کی آبادی کو ایک کروڑ تیس لاکھ بتایا جا رہا تھا،ہم کراچی کا مقدمہ لڑنے کے لیے احسن اقبال صاحب کے پاس بھی گئے، 73 لاکھ لوگوں کو گنے بغیر مردم شماری مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی،اگر کسی کو الزام دینا ہے الیکشن میں تاخیری حربے اپنانے کا تو صوبائی حکومت کو دیا جائے، سندھ کے سب سے بڑے شہر میں گٹر کے ڈھکن نہیں ہیں، ایک طرف خبریں چل رہی ہیں کہ پڑوسی ملک چاند پر چلا گیا، ایک اسکرین پر خبر ہے بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا، 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر جعلی الیکشن کروائے گئے کیا ملک ٹھیک ہو گیا، ہمارا مطالبہ ہے نئی حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیے،ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ کئی علاقوں میں گنتی ہی نہیں ہوئی

    مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سندھ میں الیکشن لڑا نہیں جاتا الیکشن خریدا جاتا ہے ،بلدیاتی انتخابات میں ڈاکو آ رہے تھے بیلٹ باکس لیکر آپ سب نے دیکھا پاکستان اب کسی تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا ملک چلانے والوں کو اس ملک کو بچانا ہے پاکستان میں بجلی کا بحران پیدا ہو گیا ہے دہشتگردی کے بعد سب سے زیادہ نقصان بجلی کی چوری کا نقصان ہے

    ایم کیو ایم کے رہنما اپنی سیاسی شناخت تبدیل کر سکتے ہیں مگر اعمال نہیں ،وقار مہدی
    جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی نے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم والے پریس کانفرنسوں کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ‘پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی کے شہریوں کو مگر مچھوں سے نجات دلوائی ہے ‘گٹروں میں ریت کی بوریاں ڈالنے اور ڈھکن چوری کرنے والوں کی سیاست دیوالیہ ہو چکی ‘ ایم کیو ایم کے رہنما اپنی سیاسی شناخت تبدیل کر سکتے ہیں مگر اعمال نہیں ‘ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی ایک کی سکہ کے دو رخ ہیں ‘ کراچی بدل چکا ہے اب ہر ووٹر خود اپنے ہاتھ سے بیلٹ پیپر پر مہر لگائے گا ‘حلقہ بندیاں ہوں یا جو بھی صورتحال ہو شکست ایم کیو ایم کا مقدر ہے۔ پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں کراچی اور حیدرآباد شہر سے بھی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔الیکشن کمیشن جلد از جلد الیکشن شیڈول کا اعلان کرے۔

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

  • بار بار قرض لے کر ہم پاکستان کو نہیں چلا سکتے، مصطفیٰ کمال

    بار بار قرض لے کر ہم پاکستان کو نہیں چلا سکتے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ دنیا چاند پر پہنچ رہی ہے اور کراچی میں آج بھی گٹروں پر ڈھکن نہیں ہیں-

    باغی ٹی وی: کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم، جی ڈی اے کے ساتھ مل کر اگلی حکومت بنائے گی، دونوں جماعتیں مل کر پہلے بھی حکومت بنا چکی ہیں بار بار قرض لے کر ہم پاکستان کو نہیں چلا سکتے،دنیا چاند پر پہنچ رہی ہے اور کراچی میں آج بھی گٹروں پر ڈھکن نہیں ہیں اگرسندھ نہیں چلے گا تو پاکستان نہیں چلےگا انتخابات سے پہلے نگراں حکومت کی بیوروکریسی کوغیر جانبدار نظر آنا چاہئے،الیکشن آزادانہ اور شفاف دکھنے بھی چاہئے، ایسا بندہ لائیں جس کا جھکاؤ کسی پارٹی کی جانب نہ ہو۔

    جاپان بھی چاند پر مشن بھیجنے کے لیے تیار

    جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی نے بھی کہا کہ جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی مسائل حل نہیں ہو سکتے، ہم چاہتے ہیں صاف و شفاف انتخابات ہوں ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صفدر عباسی نے کہا کہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم شفاف انتخابات کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گی جو نگراں حکومت بنی ہماری رضا مندی سے بنی، ہم چاہتے ہیں صاف و شفاف انتخابات ہوں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص کی آبادی میں کمی ہوئی ہے۔

    مودی حکومت کا آئین میں "انڈیا” کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

    صفدر عباسی نے کہا کہ سندھ کے اندر لوگ اغوا ہو رہے ہیں، ہمیں نگراں حکومت سےامیدہےوہ اغواکاروں کو عبرت کا نشان بنائےگی ایم کیو ایم سے آئندہ ہونے والے ہر احتجاج میں شامل ہونے کی درخواست ہے، کل کے دھرنے میں بھی ایم کیو ایم شامل ہو، ہم آگے ایک مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں گے۔

  • ایک طرف 15 سالہ تباہی تو دوسری جانب 4 سالہ ترقی و خوشحالی ہے،ایم کیو ایم

    ایک طرف 15 سالہ تباہی تو دوسری جانب 4 سالہ ترقی و خوشحالی ہے،ایم کیو ایم

    ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مکمل کردہ منصوبوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنما دنیا کے 3 کامیاب ترین میئرز میں سے ایک پر کس منہ سے تنقید کررہی ہے ، ایک طرف 15 سالہ تباہی تو دوسری جانب 4 سالہ ترقی و خوشحالی ہے، مصطفٰی کمال کے دور میں کراچی تیزی سے ترقی کر رہا تھا اس دور کے ترقی یافتہ کراچی نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا تھا، بدقسمتی سے 2008 کے بعد ایک نام نہاد جاگیردارانہ و سرمایہ دارانہ جمہوری دور شروع ہوا۔ 2008 کے بعد سے شروع ہونے والے اس وڈیرہ شاہی دور کی تباہ کاریاں آج تک جاری ہیں۔

    اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا،خواجہ …

    ترجمان نے کہا کہ فیوڈل مائنڈ سیٹ نے پھر سے سامراجی دور کا بلدیاتی نظام نافذ کرکے عوامی نمائندوں کے تمام اختیارات اور وسائل سلب کرلیے، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے صرف فائلوں کی حد تک مکمل کیے پیپلزپارٹی دور میں مکمل کیے گئے تمام نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی شفاف انکوائری کی جانی چاہیئے، سندھ میں گزشتہ 15 برسوں میں کرپشن تمام حکومتی اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ گئی ہے-

    ماسکو سےتجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل

    قبل ازیں سید مصطفی کمال نے کہا تھا کہ شہر کو گزشتہ پندرہ برس میں پیپلز پارٹی نےتباہ وبرباد کردیا ہے، لوگ آج پینے کے صاف پانی کو ترس رہےہیں کراچی پاکستان کو ستر فیصد سے زائد ریونیو دیتا ہے، ایم کیو ایم کے دور نظامت میں کراچی میں جو ترقی ہوئی وہ پھر کبھی نا ہوسکی، ہماری نظامات کے دور میں شہر خوشحال اور سب کے معاشی حالات بہتر ہوئےاللہ پاک نے مجھ سے کراچی کو دوبارہ تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شمارکروایا ملک میں اس وقت ناامیدی کی کیفیت ہے اور بے یقینی کی وجہ سے معیشت تباہ ہورہی ہے حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے-

    میکڈونلڈز نےبھارت میں اپنےکھانے کی تیاری میں ٹماٹرکا استعمال بند کردیا

  • انتخابات کو الجھن میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے،مصطفیٰ کمال

    انتخابات کو الجھن میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے،مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مسلسل پاکستان کی بقاء اور استحکام کیلئے ریاست پاکستان کو بار بار آگاہ کرتے چلے آ رہے ہیں ملک کے آئندہ آنے والے انتخابات کو الجھن میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم مسلسل پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے اپنی آواز بلند کرتی رہی ہے مردم شماری میںمیں نے پروف کیا جو کہہ رہے ہیں وہ صحیح ہے 56 لاکھ لوگوں کا مردم شماری میں اضافہ ہوا ہے کل سے مردم شماری کا آڈٹ شروع ہو گیا ہے ہمیں آڈٹ میں مزید بہتری کی ضرورت ہے سندھ کے حکمران حلقہ بندیوں میں ڈاکہ ڈالتے ہیں صوبائی حکومت نے مارچ میں 53 یوسیز کا اضافہ کیا ایم کیو ایم کے بائیکاٹ پر ان یوسیز کا اضافہ کیا گیا ہے 53 یونین کونسل پر ایک پورا شہر بنتا ہے اخباروں میں اشتہار آیا جن لوگوں نے ووٹوں کی درستگی کروانی ہے وہ 13 جولائی تک کروا سکتے ہیں صوبائی الیکشن کمشنر اس وقت صوبائی حکومت کے نمائندے بنے ہوئے ہیں

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کے ایڈریس تبدیل کرنے کا پروسیجر بہت لمبا ہے ووٹر لسٹوں میں مداخلت کر کے کسی کے ووٹوں کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے ایسے لاکھوں کیسز جن کا عارضی پتہ اور مستقل پتہ علیحدہ علیحدہ ہے جہانگیر روڈ کا ووٹ اورنگی میں آ رہا ہے یہ ووٹر لسٹوں میں دھاندلی کس نے کی ہے جس کے پاس یہ اختیار ہے

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

  • عمران خان بیانیہ ختم ہو جائے تو مسائل ختم ہوجائیں گے؟ مصطفیٰ کمال

    عمران خان بیانیہ ختم ہو جائے تو مسائل ختم ہوجائیں گے؟ مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال نے نیب کورٹ کے باہر میڈیا نمائند گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وجہ جانے بغیر ریاست مخالفت بیانیے کو ختم نہیں کیا جاسکتا، سندھ میں عمران خان بیانیہ ختم ہو جائے تو مسائل ختم ہوجائیں گے؟

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی سندھ کی کل آبادی سے 50 فیصد زیادہ ہے کراچی میں مسائل کی وجہ سندھ حکومت ہے پاکستان کے کوٹے سے سندھ کو 36 ہزار 3 سو 70 ملین گیلن پانی ملتا ہے اس میں سے کراچی کو 540 ملین گیلن ملتا ہے لیاقت آباد والے پورے لاہورسے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں جعلی ڈومیسائل بنا کر اس شہر کے کوٹے کوبھی چھین رہے ہیں اس شہر میں ایک نوکری نہیں دی گئی رات کو بجلی نہیں صبح گیس نہیں

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کیا بلاول بھٹو سندھ کے شہری علاقوں کو محروم کرکے وزیراعظم بن جائیں گے؟ اس تعصب کو نہیں روکا گیا تو اپنا نقصان کریں گے ،اگر سب لوگوں کو گن لیا جائے گا تو اس سے کسی ایک پارٹی کے ووٹ نہیں بڑھ جائینگے یا پیکج نہیں مل جائے گا اگر لوگوں کو کم گنا جا رہا ہے تو کسی ایک زبان کا یا کسی ایک پارٹی کا نقصان نہیں ہے پورے پاکستان کا نقصان ہے

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

  • عمران خان پر جس جس نے احسان کیا اس نے ان کی بے توقیری کی،مصطفیٰ کمال

    عمران خان پر جس جس نے احسان کیا اس نے ان کی بے توقیری کی،مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ،سینئیر ڈپٹی کنوینئیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ آج ہم یہاں موجود ہیں لوگوں کی ضرورت ہمیں یہاں لیے کر آئی ہے دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا، زرعی ملک میں یہ حالات ہیں، کوئی شخص اپنی فیملی کی تمام ضروریات زندگی پر اثر ہورہا ہے،

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ 2018 میں تقریریں سنیں کہ تبدیلی آرہی ہے،کہاگیا 200 ارب ڈالر باہر سے لائیں گے،50 لاکھ گھر بنائیں گے، ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، بڑے بڑے خواب دکھانے کی وجہ سے پی ٹی آئی کی حکومت کو مسلط کیا گیا، 2018میں عمران خان کی حکومت دھاندلی کی بدولت آئی،عمران خان نے اپنی ہر ایک بات پر یوٹرن لیا عمران خان کی نااہل حکومت کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف گیا،عمران خان اور ان کی حکومت نے خارجہ پالیسی کابیڑا غرق کیا،کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، اگر ایسا ہوا خود کشی کر لوں گا،

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ اتنی زیادتیاں ہوئی ہیں مگر ہم شکایت کرتے ہیں لوگوں کو بغاوت پر نہیں اکساتے، عمران خان کو کراچی سے 14 سیٹیں دی گئیں تھی گورنر شپ دی گئی تھی،عمران خان نے پیپلز پارٹی کی زیادتیوں کے خلاف کچھ نہیں کیا،اصل میں پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رُخ ہیں عمران خان وزیر اعظم بننے کی لالچ میں ملک کو انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،عمران خان فوج کو اپنی مدد کیلئے جانبدار کرنا چاہتے ہیں،اگر فوج عمران خان کی حمایت نہ کرے تو یہ اُسے میر جعفر اور جانور کہہ دیتے ہیں عمران خان کی نظر میں اُن کی ذات سے بڑھ کر کچھ ہے ہی نہیں،عمران خان پر جس جس نے احسان کیا اس نے ان کی بے توقیری کی،پاکستان کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہے، ایسا نہیں چلے گا کہ جب تک جس لاڈلے کا دل چاہے گا وہ ملک سے کھیلے گا

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہر دو ہفتے بات عمران خان اپنی بات پر یو ٹرن لیتا تھا چار وزراء خزانہ تبدیل کر دئیے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا اس کی نا اہلی کی وجہ سے آج یہ باتیں ہو رہی ہیں کے یہ ملک بچے گا بھی یا نہیں ،اس کراچی شہر کے بھلے کیلئے ہم ایک پلیٹ فارم پر آئے ہیں کیوں کہ لوگوں کا نقصان ہورہا تھا، کیا عمران خان ملک کے وسیع تر مفاد میں بیٹھ کر مسائل حل نہیں کر سکتے؟ عمران خان کی آڈیوز سُن لیں تو معلوم ہو کہ ان کی نظر میں عورتوں کا کیا مقام ہے، کراچی وہ شہر ہے جو 75 سالوں سے اس ملک کو پال رہا ہے ۔عمران خان نے اپنی حکومت چلانے کے لۓ کراچی کو زرداری کے ہاتھ میں گروی رکھ دیا ۔

    اگرکسی پرمقدمات ہیں توانہیں ایک دفعہ معاف کردیں،مصطفیٰ کمال

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

  • بانی خوش رہے اپنے خرچے پر، ان کے بارے کوئی بات نہیں کرنا چاہتے،مصطفیٰ کمال

    بانی خوش رہے اپنے خرچے پر، ان کے بارے کوئی بات نہیں کرنا چاہتے،مصطفیٰ کمال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اس وقت کراچی اور سندھ کے شہری علاقوں کے جو حالات ہیں اس پر عام سا تاثر اچھا نہیں ہے، شہری لوگ سوال کر رہے ہیں کہ کیا ہم ملک کے لئے سیکیورٹی رسک ہیں

    عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں کی آبادی کو کم گنا جا رہا ہے تین کروڑ کی ابادی والے شہر کی آبادی کم گنی گئی 2015 کے الیکشن میں سیٹوں کی تعداد 209 تھی 98 لاکھ پر ،ایک کروڑ ساٹھ لاکھ آفیشل ابادی ابھی بتائی گئی ہے اب 418 سیٹیں ہونی چاہیے تھیں ڈبلآبادی کی ڈبل سیٹیں ہونی چاہیے تھیں یعنی ابھی صرف 30 35 سیٹیں بڑھائیں گئی ہیں، سارے سندھ کے شہری علاقوں کے شہریوں کا سوال ہے کہ ہم انڈین ہیں یا اسرائیلی ہیں پہلے ہمیں کم گنیں پھر ہماری سیٹیں فارغ کر دیں اگر صحیح حلقہ بندیاں ہوتی تو شہر کے بلدیاتی مسائل حل ہو جاتے آپ ہمیں سیوریج ،کچرہ اٹھانے کا اختیار نہیں دے رہے، جب لینے کا وقت آئے تو کراچی سب کا دینے کا وقت ائے تو کراچی کا کوئی نہیں

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں ہر زبان بولنے والے شہری نہتے ہیں سب ہی اس کا خمیازہ بھگتیں گے آصف زرداری کیوں ان حالات کا جائزہ نہیں لے رہے،اگر انہیں بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے تو اس شہر کی بھلائی کے لیے انہیں کام نہیں کرنا چاہیے ہم اس الیکشن کے خلاف سپریم کورٹ ،الیکشن کمیشن اور روڈز پر بھی آ رہے ہیں کراچی حیدرآباد کی مئیر شپ ہمیں مل جاتی تو کیا ہو جاتا پھر کیا ہمیں یہ خیالات نہیں آئیں گے کہ کیا ہم تیسرے درجے کے شہری ہیں پھر اپ کہتے ہیں آوازیں کیوں اٹھ رہیں ہیں گزشتہ روز ہم نے فروری کے پہلے ہفتے مین احتجاج کی کال دی ہے لڑنے والے جیتنے والے خود کہ رہے ہیں یہ جعلی الیکشن ہے،جب تک ہمارے مطالبے نہیں مانے جاتے ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے کسی کا بھی مئیر آ ئے ہمارے الیکشن کے باہر رہنے کے بعد اس کی کوئی اہمیت نہیں

    اگرکسی پرمقدمات ہیں توانہیں ایک دفعہ معاف کردیں،مصطفیٰ کمال

    اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

    ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

    جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

    اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

    الطاف حسین کے بارے میں ایک سوال پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ بانی خوش رہے اپنے خرچے پر ہم ان کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے ،وفاقی حکومت سے ہمارا مطالبہ نہیں صوبائی حکومت سے ہے پی پی سے ہمارے کوئی ڈیل نہیں چل رہی غیر قانونی حلقہ بندیوں کے علاوہ کسی بات پر پیپلز پارٹی سے بات نہیں ہوگی پہلے،

  • تحریک انصاف کی کراچی سے فراغت یا نئی گیم

    تحریک انصاف کی کراچی سے فراغت یا نئی گیم

    مصطفیٰ کمال نے سئنیر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی جماعت فارغ ہو چکی ہے اور لوگوں نے اپنی بداعتماد شو کر دی ہے-

    باغی ٹی وی: مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جو بھی رزلٹ اور پرسنٹیج نظر آ رہے ہیں یونین کونسل کے رزلٹ کل سے ابھی تکی نہیں آئے 4 سے 6 سے زیادہ رزلٹ نہیں ہیں 11 سے 12 ڈبے لے کر اس پر محنت ہو رہی ہے اس پرسنٹیج کو کو 11 سے 12 پرسنٹ کیا جا رہا ہے-

    کیا مونس الہی کو کوٹلہ کی عوام نے بھگا دیا؟

    مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ساری جیتنےوالی پارٹیز کو کراچی کے لوگوں نے مسترد کر دیا ہےکیونکہ انہوں نے کراچی کےمنیڈینٹ اور لوگوں سےبےوفائی کی ہے،اور بےوفائی کیا ہے کہ 63 یونین کونسلز کو شامل کرنے کیلئے صوبائی گورنمنٹ جو کہ پیپلز پارٹی کی ہے اور آسانی سے بات نہیں مانتی وہ مان گئی ہے اور اس نے خط لکھ دیا سیکشن 10 (اے) کے الیکشن کمیشن کو جس سے پارٹیاں رک جاتیں ایک مہینہ سب کھڑے ہو جاتے ایک ساتھ تو کراچی کو 53 نئی یونین کونسلز ملتیں پورے شہر کا نیا بجٹ ملتا اخراجات وسائل ملتے لیکن انہوں نے لوگوں کی فکر کرنے کی بجائے اپنی اجارہ داری اور اپنے استحقاق کیلئے یہ الیکشن کیا لیکن لوگوں نے یہ مسترد کر دیا ہے-
    https://www.youtube.com/watch?v=HQ6SWVBQmoY
    انہوں نے کہا کہ بہت معذرت کے ساتھ مجھے لگتا ہے کہ ہم جو دیکھ رہے ہیں یا جو ہمیں بتایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو قانونی طور پر کو یہ حق نہیں ہے کہ سیکن 10 (1) کے احکامات کو نہ ماننے کا صوبائی گورنمنٹ کی یہ ڈومین ہو رہی ہے یہ بات سپریم کورٹ نے کہی تھی کہ آپ اپنے مسئلے کیلئے پراپر فورم پر جائیں اورپراپر فورم صوبائی گورنمنٹ ہے اور صوبائی گورنمنٹ کو بنانے میں تین مہینے لگ جائیں اور جب سپریم کورٹ نے لکھ دیا تواس کے بعد الیکشن کمیشن کا کوےئ رول ہی نہیں تھا اس نے من وعظ بات ماننی تھی لیکن انہوں نے بات ماننے کی بجائے الیکشن کرا دیئے –

    پارٹی صدارت کیس؛ پرویز الٰہی گروپ کا جلد فیصلے کیلیے الیکشن کمیشن سے رجوع

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے عمران خان صاحب جس طریقے سے الیکشن کمشنر صاحب کو دن اور رات جو الفاظ استعمال کرتے ہیں کراچی یا ایم کیو ایم کے لوگوں نے تو اس حساب سے کچھ نہیں کہا لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جو تیز آواز میں گالیاں بکے گا اس کی بات سنی جائے گی جو شرافت سے اور قانون کے لحاظ سے کام لے گا وہ پاکستان میں رسوا ہی رہے گا-

    بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ڈاؤن فال کے حوالے سے سوال کے جواب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ یہ اعمال کا نتیجہ ہے سارا اللہ تعالی حکومت دے کر اختیارات اور وسائل دے کر بھی آزماتا ہے اور سب کچھ چھین کر بھی آزماتا ہے پی ٹی آئی اس کردار کو ادا کرنے میں انتہائی بُری طرح ناکام ہو گئی اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام ہو گئی-

    کراچی میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اس شہرت کو عزت کو عہدے کو اس حکمرانی کو جو اس نے کردار ادا کرنا تھا وہ کردار جو شو کرنا تھا جو کریکٹر دکھانا تھا وہ کریکٹر نہیں دکھا سکے اور اس وجہ سے آج وہ بالکل رسوائی کے عروج پر ہیں لوگوں کو نظر آ گیا سارا کہ ان کے پاس کوئی پلان کوئی پروپیگنڈا نہیں ہے 2018 میں بھی ان کی اس سے بھی بُری پوزیشن تھی ان کی لیکن آپکو تو پتہ ہے یہ مینیج ہوا سب کچھ پاکستان میں کسی کو کوئی پوچھ گچھ تو ہے ہی نہیں پی ٹی آئی جماعت اب بالکل فارغ ہو چکی ہےیہ توہم نےایم کی ایم نے انتخابات میں حصہ نہیں لیا یہ جو انہیں اب 25 سے 30 سیٹیں ملیں یونین کونسل میں وہ بھی نہیں ملنی تھیں جو پارٹاں ابھی نمبر.ون آئی ہیں ان کے بھی نمبر یہ نہیں ہوتے –