Baaghi TV

Tag: معشیت

  • وزیر اعظم معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں،صدر مملکت

    وزیر اعظم معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں،صدر مملکت

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں نے کارکنان کی حمایت سے 14 برس کی قید حوصلے کے ساتھ کاٹی،ہ پارٹی کارکنوں کی حمایت نے انہیں ہر مشکل وقت میں حوصلہ دیا۔

    صدر آصف علی زرداری نے رحیم یار خان میں پارٹی رہنماوٴں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ملک کو معاشی بحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور قومی یکجہتی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے نظریاتی ورثے پر قائم ہے اور عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔

    جنوبی پنجاب کی مقامی قیادت اور سابق ٹکٹ ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ اور جنوبی پنجاب کی ثقافت میں یکسانیت اور بھائی چارہ نمایاں ہےانہوں نے 14 برس قید کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی حمایت نے انہیں ہر مشکل وقت میں حوصلہ دیا۔

    صحت جیسے حساس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے ، طارق فضل چوہدری

    صدر زرداری نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور مہنگائی گزشتہ حکومت کی بدانتظامی کا نتیجہ ہیں، تاہم موجودہ وزیر اعظم معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں قومی سلامتی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر مملکت نے سرحدی کشیدگی اور دشمن قوتوں کی سرگرمیوں کا ذکر کیا اور بھارتی وزیر اعظم پر تنقید کی۔

    انہوں نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ جرات اور عزم سے وطن کا دفاع کیا ہے کہا کہ زرعی ترقی کے لیے کسانوں کو جدید سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے تاکہ غذائی تحفظ اور قومی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    خیبر پختونخوا: بھارتی ترانہ گانے پر 4 طلبہ یونیورسٹی سے فارغ

    قبل ازیں رحیم یار خان آمد پر مخدوم احمد محمود نے صدر زرداری کا استقبال کیا اور کہا کہ پارٹی کارکن نظریے اور اصولوں پر قائم ہیں۔ تقریب میں گورنر پنجاب، اراکین اسمبلی اور دیگر مقامی رہنما بھی شریک تھے۔

  • پاکستان کا عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کا پلان ہے ،وزیر خزانہ

    پاکستان کا عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کا پلان ہے ،وزیر خزانہ

    وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ نے ملاقات میں جس میں انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے مالی خسارہ کم ہوا ہے۔

    وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ سے گفتگو میں کہا کہ کرنٹ اکاوٴنٹ بہتراورآئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ملاقات میں دونوں رہنماں نے دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا اور جان مارک کو معاشی استحکام اور جاری اصلاحات بارے آگاہ کیا۔

    محمد اورنگزیب نے بتایا کہ غیرملکی سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ پاکستان کا عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کا پلان ہے حکومت پانڈا بانڈ جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہےحکومتی کوششوں سے مالی خسارہ کم، کرنٹ اکاوٴنٹ بہتراورآئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، وزیرخزانہ نے مالی نظم وضبط اوراصلاحات جاری رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

  • پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے برآمدات میں نئی تاریخ رقم کر دی

    پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے برآمدات میں نئی تاریخ رقم کر دی

    پاکستان کے آئی ٹی اور آئی ٹی سے منسلک خدمات کے شعبے نے برآمدات میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے-

    اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات پہلی مرتبہ 437 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک ہی ماہ میں آئی ٹی برآمدات 400 ملین ڈالر کی حد عبور کر گئیں، ماہ بہ ماہ موازنے میں آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 356 ملین ڈالر کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے سال بہ سال موازنے میں بھی آئی ٹی برآمدات میں 26 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جو قومی معیشت کے لیے نہایت خوش آئند پیش رفت ہے۔

    رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 2.24 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں اس اضافے کو آئی ٹی سیکٹر کی مسلسل ترقی اور بہتر پالیسی اقدامات کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

    
وزیراعظم شہباز شریف کا سی پیک 2.0 کو حقیقت میں بدلنے کے عزم کا اظہار

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ حاصل کرنے کا ایک مستحکم ذریعہ بن چکا ہے، جبکہ اس شعبے میں ترقی سے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ فری لانسرز، سافٹ ویئر ہاؤسز اور اسٹارٹ اپس نے برآمدات بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان وژن، آئی ٹی برآمدات کے لیے مراعات، آسان ریگولیٹری فریم ورک اور عالمی مارکیٹس تک رسائی نے اس شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو آئندہ برسوں میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات مزید اضافہ کر سکتی ہیں اور ملکی معیشت کو مضبوط سہارا فراہم کریں گی،یہ پیش رفت اس بات کی عکاس ہے کہ آئی ٹی سیکٹر پاکستان کی معیشت کا ایک اہم ستون بنتا جا رہا ہے۔

    ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ہو رہی ہیں،طلال چوہدری

  • رواں مالی سال کی پہلی ششماہی: ملکی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

    رواں مالی سال کی پہلی ششماہی: ملکی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

    کراچی: رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ملکی تجارت اور معیشت کو بڑا دھچکا پہنچا۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مختلف شعبوں کی برآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے غذائی اجناس کی برآمدات میں 40.29 فیصد کمی ہوئی، جس کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالرز تک رہ گیا گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں غذائی اجناس کی برآمدات تقریباً 4 ارب ڈالرز تھیں اسی طرح چاول کی برآمدات میں 49.90 فیصد کمی، سبزیوں کی برآمدات میں 36.80 فیصد کمی، مقامی خشک میوہ جات کی برآمدات میں 63.78 فیصد کمی اور پلاسٹک کے سامان کی برآمدات میں 43.66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    فارماسوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 28.67 فیصد کمی جبکہ ٹرانسپورٹ کے سامان کی برآمدات میں 36.51 فیصد کمی دیکھی گئی اس کے برعکس ٹیکسٹائل شعبہ اپنی برآمدات میں معمولی اضافہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا اور اس دوران ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 9 ارب 16 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گی تاہم مجموعی برآمدات میں کمی کے باعث معیشت پر دباؤ برقرار ہے۔

    ماہرین کے مطابق برآمدات میں کمی کی بنیادی وجوہات عالمی طلب میں کمی، برآمدی لاگت میں اضافہ، لاجسٹک اور مارکیٹ رسائی کے مسائل، اور عالمی منڈیوں میں مسابقتی دباؤ ہیں،ماہرین نے اس رجحان کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے حکومتی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

  • پاکستان کی معیشت میں بہتری اور پالیسیوں‌ میں استحکام  رہا،بلوم برگ

    پاکستان کی معیشت میں بہتری اور پالیسیوں‌ میں استحکام رہا،بلوم برگ

    بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت سے متعلق جائزہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے ملک میں مہنگائی میں نمایاں کمی اور پالیسی استحکام کی تصدیق کر دی ہے۔

    بلومبرگ کے مطابق پاکستان میں قیمتوں کا مجموعی استحکام بہتر ہو رہا ہے اور معاشی نظم و نسق میں مثبت بہتری کے آثار نمایاں ہیں دسمبر میں افراطِ زر کی شرح 5.6 فیصد رہی، جو مارکیٹ توقعات اور نومبر کے 6.1 فیصد کے مقابلے میں کم ہے خوراک کی قیمتوں میں دباؤ میں واضح کمی آئی ہے اور غذائی افراطِ زر محدود ہو کر 3.24 فیصد تک آ گیا بہتر سپلائی اور خوراک کی دستیابی کے باعث مارکیٹ میں استحکام پیدا ہوا، جس سے عوامی ریلیف کے آثار نظر آ رہے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی شرح کا مارکیٹ اندازوں سے کم رہنا سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنا ہے اورحکومتی و مالیاتی پالیسی کی سمت کی تصدیق کرتا ہے اس مثبت صورتحال کے پیش نظراسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی ریٹ میں کمی کرتے ہوئے اسے تقریباً تین سال کی کم ترین سطح پرلے آیا ہے، شرحِ سود میں 50 بیسس پوائنٹس کمی سے قیمتوں کے دباؤ کے قابل کنٹرول ہونے کا واضح اشارہ ملا –

    پی آئی اے کو منافع بخش ایئرلائن بنانا اولین ترجیح ہے،عارف حبیب

    اسٹیٹ بینک کے اقدامات سے متعلق بتایا گیا ہے کہ کم شرح سود سے کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے فنانسنگ نسبتاً سازگار ہونے کی امید بڑھی، اسی طرح قیمتوں کے استحکام نے سرمایہ کاری کے ماحول کے لیے مثبت سگنل دیا اور غیر یقینی صورت حال میں کمی آئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ کم مہنگائی سے قوت خرید میں بہتری اور صارفین کے لیے ریلیف کے امکانات بڑھے ہیں، دسمبر کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ پالیسی اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،مہنگائی کا مسلسل نیچے آنا مڈ ٹرم معاشی استحکام اور بہتر گورننس کی بنیاد مضبوط ہونے کا اشارہ ہے۔

    آرٹیفیشل چیٹ بوٹ نے مودی کو احمق اور جاہل قرار دیدیا

  • پاکستانی معیشت میں بیرونی طلب کمزور اور تجارت میں غیر یقینی صورت حال بدستور برقرار ،ایشیائی ترقیاتی بینک

    پاکستانی معیشت میں بیرونی طلب کمزور اور تجارت میں غیر یقینی صورت حال بدستور برقرار ،ایشیائی ترقیاتی بینک

    اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی 2025 کے لیے2.7 فیصد سے بڑھا کر3.0کردی ہے اور بتایا ہے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

    پاکستان کی معیشت سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی آئی ہے اور رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہےرپورٹ میں 26-2025 کی گروتھ میں بھی بہتری اور کاروباری ماحول سازگار قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقرار رہی ہے،پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور کھپت میں اضافہ گروتھ کا باعث بنا، سرمایہ کاری اور انڈسٹری میں ریکوری سےترقی کا رجحان جاری ہے پاکستانی معیشت میں بیرونی طلب کمزور اور تجارت میں غیر یقینی صورت حال بدستور برقرار ہے۔

  • مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری

    مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری

    ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی-

    رپورٹ کے مطابق نئےمالی سال کے تیسرے ہفتے میں بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگیا، ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.38 فیصدبڑھنے کے بعد مجموعی سالانہ شرح منفی 1.61 فیصد پر آگئی، ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا سستی ہوئیں، 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا حالیہ ہفتے ڈیزل 4.15 اور پیٹرول کی قیمت 2 فیصد بڑھ گئی، ایک ہفتے میں چکن 8.31 اور انڈے5.87 فیصد مہنگے ہوئے جبکہ پیاز 1.76 اور آلوکی قیمت میں1.46 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں لہسن کی قیمت میں 1.70 فیصد کا اضافہ ہوا تاہم ٹماٹر، آٹا، کوکنگ آئل، چینی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

    عوام کے جان و مال کا تحفظ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے،عظمیٰ بخاری

    26 ارکان کی معطلی کا معاملہ: پنجاب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

    لیبیا کے مسلح افواج کے کمانڈر کا جی ایچ کیو کا دورہ ،فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

  • پائیدار ترقی کے لیے خود سائنس اور تحقیق کا کام کرنا ہوگا،مصدق ملک

    پائیدار ترقی کے لیے خود سائنس اور تحقیق کا کام کرنا ہوگا،مصدق ملک

    وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے،معاملات کو نجی شعبے کے حوالے کرنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں سالانہ تکنیکی کانفرنس اورآئل شو سے خطاب میں وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ ہمیں حکومتی پالیسیوں میں لبرل آئزیشن کی ضرورت ہےجس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں اس طرح تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی، کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں ہے معاملات کو نجی شعبے کے حوالے کرنا ہوگا پی آئی اے کی نجکاری میں ناکامی ہوئی ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کررہے ہیں ہمیں ملکی وسائل پر انحصار بڑھانا ہے، دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکلنا ہو گا۔

    مریم نواز نے سعودی جرمن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیرپیٹرولیم نے کہا کہ ہم اس وقت توانائی کے شعبے میں تین طرح کام کر رہے ہیں حکومت توانائی تک تمام آبادی کی رسائی کیلئے کام کر رہی ہے توانائی کی قیمتیں عوام تک پہنچانے اور توانائی کی پائیداری کے لیے بھی کام ہورہا ہے حکومت مقامی پیداوار کو بڑھا نے پر توجہ دے رہی ہے ایسی توانائی کا کیا کریں گے جسے عوام خرید نہ سکیں۔

    بگن میں قافلے پر حملہ، 4 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد شہید، صورتحال کشیدہ

    انہوں نے کہا کہ ایک آدھ مشین لانے سے خوشحالی نہیں آئے گی پائیدار ترقی کے لیے خود سائنس اور تحقیق کا کام کرنا ہوگا یہ اعتماد پیدا کریں کہ ہم بھی ایک قوم ہیں اگر گلیشئرز تیزی سے پگھلنا شروع ہو گئے تو ہمارا نہری نظام تباہ ہو جائے گا جو بھی قدم اٹھانا ہے اسے ماحولیات کو سامنے رکھ کر اٹھانا ہے-

    ٹورنٹو میں طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ،1 بچے سمیت 15 افراد زخمی

  • پاکستان کو اپنے موجودہ وسا ئل  پر توجہ دینی چاہئے، نائب صدر عالمی بینک

    پاکستان کو اپنے موجودہ وسا ئل پر توجہ دینی چاہئے، نائب صدر عالمی بینک

    عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے لیے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا ہے کہ پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے گفتگو میں عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے لیے نائب صدر مارٹن ریزر نے حکومت کے معاشی بحالی کے 5 سالہ منصوبے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان 2035 تک1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے مگر اس کے لیے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا،اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو سالانہ 7 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کرنا لازمی ہوگا۔

    پاکستان میں کرنسی کی گردش 9.4 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی

    مارٹن ریزر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 10سال میں20 ارب ڈالر کے قرضے یا مالی تعاون کی یقین دہانی کرانے سے قبل حزب اختلاف سمیت سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا ہے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ورلڈ بینک نے پاکستان کو قرضے یا مالی تعاون کی جو یقین دہانی کرائی ہے وہ ایک تخمینہ ہے مگر پاکستان مختلف پروگرامز کے تحت رعایتی قرضے حاصل کر سکتا ہے۔

    مہنگائی کے باعث پاکستانیوں نے چائے پینا کم کر دی

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں مارٹن ریزر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے موجودہ وسا ئل پر توجہ دینی چاہئے، پاکستان کے پاس بہت سارے ایسے مواقع ہیں جن سے وہ مزید سرمایہ کاری کو راغب کر سکتا ہے۔

    سیالکوٹ: تجاوزات کے خلاف آپریشن، 50 بازاروں کو کلیئر، 9 ریڑھی مارکیٹ قائم

  • آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی رسک برقرار رہیں گے،گورنر اسٹیٹ بینک

    آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی رسک برقرار رہیں گے،گورنر اسٹیٹ بینک

    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مئی 2023ء میں مہنگائی 38 فیصد پر پہنچ چکی تھی، مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت پالیسی اختیار کی-

    باغی ٹی وی: سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہواگورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے قائمہ کمیٹی کو معاشی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔

    گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو بتایا کہ مئی 2023ء میں مہنگائی 38 فیصد پر پہنچ چکی تھی، مانیٹری پالیسی کمیٹی نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت پالیسی اختیار کی، جون 2022ء میں شرحِ سود 22 فیصد پر پہنچ گئی تھی، جون 2022ء کے بعد مہنگائی کم ہوئی تو شرحِ سود کو کم کیا گیا۔

    وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کی جائیدادوں اور اثاثوں کی ضبطگی کا حکم

    گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ آج سے 3 سال قبل گروتھ کا ایکسیلیٹر دبایا گیا تھا، اس کے بعد بیلنس آف پیمنٹ کا دباو بڑھ گیا تھا،جتنا مرضی دباؤ آئے ایکسیلیٹرز نہیں دبائیں گے، گزشتہ 10 ماہ میں ایل سیز نہ کھلنے کی کوئی شکایت نہیں ملی، کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو منافع باہر لے جانے سے نہیں روکا گیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کرنسی پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

    گورنر خیبرپختونخوا کی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید محسود اور دیگر زخمیوں کی عیادت

    گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سر پلس رہنے کی توقع ہے، ملکی برآمدات میں 10 سے 12 فیصد اضافہ ہو رہا ہے، رواں سال ترسیلات زر 35 ارب ڈالرز تک رہنے کا امکان ہے جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 70-75 ڈالرز فی بیرل پر آ چکی ہیں،میڈیم ٹرم مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک رہنے کا ہدف ہے، آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی رسک برقرار رہیں گے، ہمارے خیال میں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں اتار چڑھاؤ رہے گا۔

    امریکا میں سردی سے اموات میں اضافہ