Baaghi TV

Tag: معشیت

  • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،شہباز شریف

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،شہباز شریف

    لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ اور اسمال اینڈ میڈیم اینٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) سے متعلق اجلاس ہوا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کے حوالے سے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے، ایس ایم ایز کی ترقی کے حوالے سے وفاق اور تمام صوبے مل کر کام کریں اجلاس کو سمیڈا کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی اور آگاہ کیا گیا ہےکہ وزیراعظم کی ہدایت پر سمیڈا کے بورڈ کی تشکیل ہو چکی ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

    ننکانہ : پاکستان عالمی دباؤ کا شکار، معیشت تباہ ہوچکی ہے، چوہدری محمد سرور

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ملک میں ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کے لیے بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کے حوالے سے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہےایس ایم ایز سیکٹر کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکریٹریز کو بھی شامل کر دیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ ایس ایم ایز کو قرض کی فراہمی کے حوالے سے بینک فارمز کو مزید آسان اور سہل بنایا جائے۔

    تربت میں ایف سی کی بس پر بم حملہ، کنڈکٹر سمیت 4 افراد جاں بحق، 35 زخمی

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ایس ایم ایز سیکٹر کی ترقی کے حوالے سے صوبائی حکومتوں سے رابطے مزید بہتر بنائے ہیں ایس ایم ایز سیکٹرز کے حوالےسے سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے اس حوالے سے جامع لائحہ عمل تیار کر لیا ہے جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتیں جامع حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں۔

    مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں موجود ایس ایم ایز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

    شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کیسز میں وکلا فیسوں کا آڈٹ کروانےکا مطالبہ

  • معیشت کیلئے سب کو ایک پیج پر آنا پڑے گا، وفاقی وزیر خزانہ

    معیشت کیلئے سب کو ایک پیج پر آنا پڑے گا، وفاقی وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ م اسلام آباد میں دربار لگا کر نہیں بیٹھیں گے، تاجر اپنے کام پر توجہ دیں ہم آپ کے پاس خود حاضر ہوں گے، بجٹ کی تیاری میں تجاویز اور مشورے کیلئے تمام سٹیک ہولڈر کے پاس جائیں گے۔

    باغی ٹی وی: کسانوں اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی لائی گئی ہے، ہمیں پائیدار معاشی استحکام کی طرف بڑھنا ہے، ہمیں برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینا ہے ہم اسلام آباد میں دربار لگا کر نہیں بیٹھیں گے، تاجر اپنے کام پر توجہ دیں ہم آپ کے پاس خود حاضر ہوں گے، بجٹ کی تیاری میں تجاویز اور مشورے کیلئے تمام سٹیک ہولڈر کے پاس جائیں گے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ دسمبر کا آخر ہے، اللہ کے کرم سے جو باتیں کہیں تھیں وہ کر کے دکھائیں، وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں تمام کہیں باتوں پر عمل آیا جس سے معاشی استحکام آیا ہے، اللہ کا شکر ہے مہنگائی کم ہوئی ہے، افراط زر 5 فیصد پر پہنچ گیا ہے، فارن ایکسچینج ریزرو میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    اسرائیلی وزیراعظم کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ ابھی چلنا شروع ہوا ہے، معاشی اہداف ہمیں استحکام کی طرف لے کر گئے اور لے کر جا رہے ہیں، کوشش ہے شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میں لے آئیں، زراعت کے سلسلے میں پچھلے سال اچھی چیز ہوئی، زراعت اور پولٹری کے سیکٹر کو آگے لے کر چلنا ہے، پچھلے 6 ماہ کے اہداف دیکھے چاول کی بہترین ایکسپورٹ ہوئی، ترسیلات پچھلے سال 30.2 بلین ڈالرز تھیں، اللہ مدد کرتا رہا تو ترسیلات 35 بلین ڈالرز سے زیادہ ہوں گی۔

    اوور سیز پاکستانیوں نے 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، مریم اورنگزیب

    وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کیلئے سب کو ایک پیج پر آنا پڑے گا، مثبت پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتر ہوئی، ہمارے اختلافات ہوسکتے ہیں مگر ملک کی خاطر اکٹھا ہونا پڑے گا، یہاں کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا، چارٹر آف اکانومی پر سب اکٹھے ہوجائیں، ملک ہے تو ہم ہیں،ٹیکسیشن، انرجی اور گورنمنٹ کے اداروں میں اصلاحات کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان سے بڑا کوئی ملک نہیں جو خیرا ت نہ دیتا ہو، خیرات سے تعلیمی ادارے اور ہسپتال چل سکتے ہیں، ملک خیرات سے نہیں چلتے، ملک ٹیکسز سے چلتے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے

  • ٹھوس اقدامات سےمعیشت استحکام کی طرف گامزن ہے،وزیرخزانہ

    ٹھوس اقدامات سےمعیشت استحکام کی طرف گامزن ہے،وزیرخزانہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، معاشی استحکام کے ساتھ شرح نمو میں اضافہ ترجیح ہے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ،نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 10سال بعد اس لیول پر آیا ،ترسیلات زر میں 35فیصد اضافہ ہوا ہے،یقین ہے ترسیلات زر35ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گی،برآمدی شعبے میں بھی مثبت رجحان ہے،ٹھوس اقدامات سےمعیشت استحکام کی طرف گامزن ہے –

    انہوں نے کہا کہ مہنگائی 6سال کی کم ترین سطح پرہے،نومبر میں 4.9فیصد پر آگئی،مہنگائی کا اثر براہ راست عام آدمی پر پڑتاہے،کوشش کریں گے مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو پہنچائیں، اسٹیٹ بینک نے مسلسل پانچویں بار شرح سود میں کمی کی ، شر ح سود کا 13 فیصد پر آنا معیشت کیلئے اہمیت کا حامل ہے ،کاروباری برادری کے اعتماد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

  • امریکا کے ساتھ ’تجارتی جنگ‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا،چینی صدر

    امریکا کے ساتھ ’تجارتی جنگ‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا،چینی صدر

    بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ ’تجارتی جنگ‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آئندہ ماہ امریکا کے دوسری بار صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور اقتدار میں چین کے ساتھ سخت ’تجارتی جنگ‘ شروع کردی تھی، جس میں مبینہ انٹلیکچوئل پراپرٹی چوری اور دیگر غیر منصفانہ طریقوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد چین پر مزید ٹیکسز لگانے کا وعدہ کر رکھا ہے، جبکہ بیجنگ کورونا کے دوران معاشی افراتفری کے بعد معاشی بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

    چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ کے مطابق شی جن پنگ نے بیجنگ میں کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران چین امریکا تعلقات کے بارے میں کہا کہ ٹیرف جنگیں، تجارتی جنگیں اور ٹیکنالوجی کی جنگیں تاریخی رجحانات اور معاشی اصولوں کے خلاف ہیں اور کوئی فاتح نہیں ہوگا، چین امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے، تعاون بڑھانے، اختلافات پر قابو پانے اور باہمی تعلقات کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار سمت میں فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

    چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے منگل کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران یہ بھی کہا کہ چین کو 2024 کی شرح نمو کے ہدف کو حاصل کرنے میں ’مکمل اعتماد‘ ہے۔

    ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ ملکی برآمدات میں توقع سے کم شرح سے اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں مزید کمی واقع ہوئی جس سے چین کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی ہوتی ہے۔

    چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ برآمدات سال بہ سال 6.7 فیصد اضافے کے ساتھ 3 سو 12 ارب ڈالر سے زائد کی سطح تک پہنچ گئیں لیکن یہ اعداد و شمار بلوم برگ کے ایک سروے میں ماہرین اقتصادیات کے اندازوں کے مقابلے میں بہت سست تھے، یہ اکتوبر میں 12.7 فیصد کی بلند سطح سے بہت کم تھے، جو 2 سال سے زیادہ عرصے میں سب سے مضبوط شرح تھی۔

    آئی این جی میں گریٹر چائنہ کے چیف اکانومسٹ، لائن سونگ نے لکھا کہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ سال بہ سال کی بنیاد پر جنوری سے نومبر تک برآمدات 5.4 فیصد بڑھ گئیں، سال 2024 میں چین کی برآمدات ممکنہ طور پر معیشت کے لئے سب سے بڑا سرپرائز تھیں، یہی وجہ ہے کہ رواں سال کے لئے چین 5 فیصد شرح نمو کا ہدف حاصل کرلے گا، ہم آنے والے چند مہینوں میں برآمدات میں کچھ بہتری دیکھ سکتے ہیں لیکن ایسا ہونے کے بعد رفتار میں کمی کا امکان ہے، جب تک کہ ٹیرف مذاکرات کا نتیجہ حیرت انگیز طور پر مثبت نہ ہو۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شپمنٹس میں حالیہ اضافے کی وجہ یہ ہے کہ غیر ملکی خریدار ایک اور تجارتی تعطل کے خوف کے باعث ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر ممکنہ محصولات کو شکست دینے کی دوڑ میں ہیں۔

    پن پوائنٹ ایسٹ مینجمنٹ کے صدر اور چیف اکانومسٹ، ژانگ زہیوی نے اپنے ایک نوٹ میں کہا کہ ’معاشی پالیسی کے حوالے سے ایک اور اہم اجلاس آئندہ کچھ دن میں متوقع ہے، اس اجلاس میں مالی پالیسی کے خدو خال پر مزید روشنی ڈالی جائے گی، جس سے کئی چیزیں واضح ہوجائیں گی‘۔

  • معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے، محمد اورنگزیب

    معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے، محمد اورنگزیب

    سلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے-

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ دھرنے اور احتجاج سے ملکی معیشت کو نقصان ہوتا ہے۔ اور ہمیں ایک دوسرے کی عزت کرنا ہو گی۔ کاروباری بندش سے 2.2 ارب روپے کا یومیہ نقصان ہوتا ہےمعاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ پالیسی ریٹ اور کرنسی مارکیٹ کی ذمہ داری اسٹیٹ بینک کی ہے اور ہم مارکیٹ کے حساب سے کرنسی پر رائے دے سکتے ہیںاس بار سیلری کلاس نے ٹیکس دیا جبکہ ریٹیلرز اور ہول سیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ چارٹرآف اکانومی کے لیے ہمیں ایک پیج پر ہونا ہو گا اسمگلنگ پر ضرب لگائی اور پیٹرول اسمگلنگ پر قابو پایا۔ سگریٹ اسمگل کرنے پر 900 سے زائد دکانیں بند کی گئیں مرغی اور دالوں کی عالمی قیمت کم ہو رہی ہے۔ اور مڈل مین کا کردار ختم کرنا ہو گا۔ پرائیوٹ سیکٹر کو لیڈ کرنا ہے۔ جبکہ ملٹی نیشنل کمپنیز ے 2.2 ارب ڈالر کا منافع باہر بھیجا ہے۔ او آئی سی سی آئی کا کاروباری اعتماد سروے حوصلہ افزا ہے اور حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔

    وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ملٹی نیشنلز کمپنیز کو کہا ہے کہ ایکسپورٹ بڑھائیں اور سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی ہماری ذمہ داری ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کا معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل کو حل کیا جائے گا پاکستان میں بنی اشیا کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ہو گا تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں۔

  • ہم اپنی معیشت کی بحالی اور استحکام چاہتے  ہیں،عطا تارڑ

    ہم اپنی معیشت کی بحالی اور استحکام چاہتے ہیں،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مزید بہتر ہورہی ہے، پاکستان کو حال ہی میں سلامتی کونسل کی دوبارہ رکنیت ملی ہے-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں، ہمارا ملک 90 فیصد آلودگی سے متاثر ہوا ہے، ہمارے پاس وہ ہے جو بہت سے ممالک کے پاس نہیں ہے، ہمارے پاس 66 فیصد نوجوان ہیں، پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں بہت بڑی مارکیٹ ہے، جب کہ حکومت نے فنی تربیت پر توجہ مرکوز کررکھی ہے-

    انہوں نے کہا کہ چین میں دو لاکھ طلبہ کو آئی ٹی کی تعلیم دلوانا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے ، اب چین پاکستان کے طلبہ کو زرعی شعبہ میں جدید تعلیم فراہم کرے گا، ہماری آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے، پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بہت بڑی مارکیٹ ہے ، پاکستان کی معیشت بھی آئی ٹی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ،ہم اپنی معیشت کی بحالی اور استحکام چاہتے ہیں، ہم سی پیک اپ گریڈ ویژن کی طرف جارہے ہیں تاکہ خطے میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔

    بہت جلد چین سے اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان آرہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف

    وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مزید بہتر ہورہی ہے، پاکستان کو حال ہی میں سلامتی کونسل کی دوبارہ رکنیت ملی، ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں ، ہم اپنے ہمسایوں سے بہترین تعلقات چاہتے ہیں، مشرق وسطیٰ پاکستا ن کو اتحادی سمجھتا ہے، ایرانی صدرکا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا تھا، ہم ایران کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، ایرانی صدر نے 10ارب تک سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ،سعودیہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، جو ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے ، سعودی عرب نے بھی تجارت کے فروغ کے لیے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ چیئرمین منتخب

  • بجٹ خسارے کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتیں ذمہ دار ہیں،سابق گورنر سٹیٹ بینک

    بجٹ خسارے کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتیں ذمہ دار ہیں،سابق گورنر سٹیٹ بینک

    لاہور:سابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ 17 سال سے قرضہ بڑھ رہا ہے تو اس میں حکومت کا مسئلہ ہے، خسارے کو کم کرنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں-

    باغی ٹی وی : لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا باقر نے کہا کہ 2007 سے ہمارا قرضہ بڑھتا گیا، قرضہ اس لیے لیا کہ اخراجات آمدن کے برابر نہیں، 17 سال سے قرضہ بڑھ رہا ہے تو اس میں حکومت کا مسئلہ ہے، خسارے کو کم کرنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں، پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے 62 پیدا ہوتے ہی مر جاتے ہیں، ملک میں ہیپاٹائٹس 7 فیصد اور بنگلادیش میں زیرو فیصد ہے، ایس آئی ایف سی باہر سے سرمایہ لانے کے ساتھ تعلیم پر توجہ دے، خسارہ کم کرنے کی حکمت عملی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے,سیاسی معاملات حل کیے بغیر معاشی معاملات ٹھیک نہیں ہوسکتے, بجٹ خسارے کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکومتیں ذمہ دار ہیں۔

    دوسری جانب لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وہ اظہار رائے کے حامی ہیں، ڈیجیٹل رائٹس اور قابل اعتراض مواد کے معاملے میں جلد بہتری آئےگی, حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کر رہی ہے، انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے رویے پر مزید پالیسی گائیڈ لائنز متعارف کرائی جائےگی, سوشل میڈیا کی بندش کا مسئلہ صرف پاکستان میں نہیں، امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں بھی سوشل میڈیا کے مسائل موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سابق اتحادی حکومت نے سوشل میڈیا سے متعلق کمیٹی بھی بنائی تھی مگر پھر نگران حکومت آگئی جس کی وجہ سے کام رک گیا,میٹا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں اور ان کا مؤقف بھی سن رہے ہیں، سوشل میڈیا سے متعلق پالیسی پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے-

    سابق وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نےکہا ہےکہ اس وقت ہر پاکستانی 2 لاکھ 88 ہزار روپےکا مقروض ہے۔

    علاوہ ازیں لاہور میں عاصمہ جہانگیرکانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف کو آئندہ تین سال میں 60 بلین ڈالر ادا کرنے ہیں, عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارے کو پورا کرنےکے لیے قرض لیا جاتا ہے، آمدنی کو بڑھانےکے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا۔

  • معیشت ہمارا  ا یجنڈا  ہونا  چاہیے ملک کو  آگے لے  کر جانا ہے،چوہدری شجاعت

    معیشت ہمارا ا یجنڈا ہونا چاہیے ملک کو آگے لے کر جانا ہے،چوہدری شجاعت

    اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ معیشت ہمارا ا یجنڈا ہونا چاہیے ملک کو آگے لے کر جانا ہے، قومی مفاہمت کے لیے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا-

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں آئندہ کی حکومت سازی اور ملکی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔

    بعدازاں چوہدری شجاعت حسین نے اعجاز الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج صبح سے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے، اعجاز الحق صاحب آج تشریف لائے انہوں نے عزت دی،ہم مل کر ملک کے لیے جو بھی خدمت کریں کریں گے،اعجازالحق کا خیال ہے مجھے وقت دیں مشاورت کے بعد بتاؤں گا معیشت ہمارا ا یجنڈا ہونا چاہیے ملک کو آگے لے کر جانا ہے، قومی مفاہمت کے لیے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا، جس سے بھی بات ہوگی انفرادی نہیں بلکہ پارٹی کی بنیاد پر ہوگی۔

    گلگت بلتستان کے لوگوں کو معلوم ہی نہیں کہ ان کی آئینی حیثیت کیا ہے،چیف …

    اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ چودھری شجاعت سے بڑی خوشگوار ملاقات ہوئی ، چوہدری شجاعت حسین میرے بڑے بھائی ہیں، ان سے مشاورت ہوئی ہے، چوہدری صاحب کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور ان سے حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے پاکستان کے لیے کون اس وقت بہتر ہے اور کیا بہتر کیا جا سکتا ہے یہ ضروری ہے ہم نے سے تھوڑا سے وقت مانگا ہے، اپنی جماعت سے صلاح مشورے کے بعد بات چیت آگے بڑھائیں گے،سب کو پاکستان کے مفاد بارے سوچنا چاہیئے-

    وفاقی وزرا کیلئے 15 سینئر رہنماؤں کے نام زیر غور،پی ٹی آئی کا اپوزیشن …

  • شیخ رشید ٹوئٹر پر چھا گئے

    شیخ رشید ٹوئٹر پر چھا گئے

    راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگرغریب کوووٹ کاحق مل گیاتوسب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی-

    باغی ٹی وی : ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ملک میں آئینی سیاسی اقتصادی مالیاتی بحران شدید ہوگیاہےغریب کاکوئی پرسان حال نہیں لوگ باشعورہوچکےترقیاتی فنڈکاووٹ نہیں رہااگرغریب کوووٹ کاحق مل گیاتوسب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی حکمرانوں کی آنکھوں پرپرده پڑچکاہےزمینی حقائق سےبےخبر ہیں جوفیصلہ کررہےہیں الٹا اُنکےگلےپڑرہاہے-

    انہوں نے کہا کہ ڈارنےمعیشت کاجنازہ نکال دیاشہباز شریف کہتاہےجوڈارکی ٹانگیں کھنچےگااُسےکان سےپکڑکرنکال دوں گابلاول کوسیلاب کی تباہی کی امداد کی یاد ایک سال بعدآئی پاکستان کےتمام معاشی امورکےماہرکہتےہیں کہ ڈارناکام ترین وزیرخزانہ ہیں آنےوالی حکومت کےلیےآگےکھائی ہےپیچھےگھڑاہے پلان بی نامعلوم ہے-

    پاکستان کےخودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نِفٹ پر سائبر حملہ

    سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈارکی معاشی پالیسی سےصرف شریف خاندان خوش کیونکہ خاندان نےہی خاندان میں سیاسی عہدے بانٹےٹیکنو کریٹ ہوں یاڈیموکریٹIMFکےبغیرچاره نہیں30جون تکIMFکا پتہ لگ جائےگامعیشت ڈوبتی ہےتوملک ڈوبتاہےبجٹ پروزیراعظم اور وزیر خزانہ کی تقریرمیں زمین آسمان کافرق ہےسیاسی عدم استحکام تباہی وبربادی لائےگا-

    دوسری جانب سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ٹوئٹر پر 8 ملین فالوورز مکمل ہوگئے، شیخ رشید کی کیک کاٹنے کی تصویر بھی وائرل ہوگئی۔

    لیگی رہنما کو سڑک پر گاڑی دھونے پربھاری جرمانہ عائد،نوٹس جاری

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے ایک تصویر شیئرکی جس میں انہیں 8 ملین فالوورز مکمل ہونے پر کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیک پر ٹوئٹر کا لوگو اور شیخ رشید کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام لکھا ہوا ہے۔


    شیخ رشید 8 ملین فالوورز مکمل کرنے کے بعد ملک بھر میں زیادہ فالوورز والے اکاؤنٹ کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے۔ شیخ رشید نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ مریم نواز شریف کے مقابلے میں آگئے ہیں-

    واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کیا گیا ٹوئٹر اکاؤنٹ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سابق وفاقی وزیر اسد عمر موجود ہیں۔ تیسرے نمبر پر پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل اکاؤنٹ جبکہ چوتھے نمبر پر صحافی حامد میر کا اکاؤنٹ موجود ہے۔

    فلم تیار کرنے والوں کو آمدن پر ٹیکس استثنیٰ حاصل ہوگا،مریم اورنگزیب

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 10 روپے کمی کی جا سکتی ہے جس کا حتمی اعلان وزیرخزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کریں گے،جب کہ موٹر اسپرٹ (ایم ایس) کی قیمت میں 1.90 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہےنئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے ہوگا۔

    دونوں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی پیٹرولیم لیوی اورجنرل سیلزٹیکس (جی ایس ٹی) کی موجودہ شرح پرمبنی ہےحکومت پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی کی شرح صفر کر رہی ہے۔

    پاکستان،سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

    سرکاری سکول میں ٹیچر نے 16 طالبات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    دوسر ی جانب وزارت توانائی نے ملک میں بجلی کے شارٹ فال کے ساتھ مہنگی بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ممکنہ سمندری طوفان کے باعث 1800 میگا واٹ صلاحیت کے ونڈ پاور پلانٹس بند کر دیئے گئے ہیں جب کہ ایل این جی پر بجلی کی پیداوار 1500 میگا واٹ کم کر دی گئی درآمدی کوئلے پرچلنے والے پاور پلانٹس بھی بند کر دئیے گئے اور آج سے ڈیزل سے مہنگی بجلی پیدا کی جائے گی، جس کی فی یونٹ قیمت 66 روپے تک وصول کی جا سکتی ہے۔

    ہر10میں سے7پاکستانیوں کاخیال ہےکہ ملک میں کامیاب کاروبارکیلئےرشوت دینایا لینالازمی ہے،سروے

    حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے،رہنما پیپلز پارٹی

    وزارت نے پن بجلی کی پیدوار بڑھانے کے لیے ڈیموں سے پانی کے زیادہ اخراج کا بھی فیصلہ کیا ہے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک ہوگیا جب کہ تربیلہ اور منگلا سے پانی کا اخراج بڑھایا جائے گا۔