Baaghi TV

Tag: معشیت

  • روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ،91 فیصد پاکستانیوں کا گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل

    روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ،91 فیصد پاکستانیوں کا گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل

    گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق91 فیصد پاکستانیوں کا مہنگائی کےباعث گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل ہے-

    باغی ٹی وی: گیلپ پاکستان کے سروے میں 1100 سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا 91 فیصد پاکستانیوں نے روز مرہ اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث نہ صرف ماہانہ گھریلو بجٹ میں گزارا مشکل قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ دباؤ میں ہیں کہ اتنی تنخواہ میں اخراجات کیسے پورے کریں-

    ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

    سروے کے مطابق 7 ہزار سے 15 ہزار روپے کمانے والے 91 فیصد، 15 سے 30 ہزار روپے کمانے والے 93 فیصد جبکہ 30 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن رکھنے والے 86 فیصد افراد نے ماہانہ بجٹ میں گزار ے کو مشکل کہا اور اخراجات پورے کرنے کے لیے پریشان ہونے کا بتایا 90 فیصد سے زائد نے اپنی آمدنی 7 ہزار سے 30 ہزار روپےکی درمیان بتائی اور کہا کہ اس میں گزارا کرنا ا س مہنگائی میں مشکل ترین ہے-

    سرگودھا میں احمدیوں کی 118 سال پرانی عبادت گاہ پر مشتعل ہجوم کا حملہ

    سروے میں 7 فیصد پاکستانیوں نے کوئی پریشانی نہ ہونے کا بتایا جب کہ 2 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا-

  • سری لنکا چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرے گا

    سری لنکا چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرے گا

    سری لنکا نے مالی مشکلات سے نمٹنے کے لیے چین کو ایک لاکھ بندر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن وزیرِ زراعت، مہندرا اماراویرا نے چین کو’ٹوک مکاک‘ نسل کےبندر فروخت کرنےکا باضابطہ اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ جانور سری لنکا میں عام پائے جاتے ہیں لیکن عالمی یونین برائے تحفظِ فطرت (آئی یو سی این) کے مطابق بقیہ دنیا میں اس بندر کی بقا کو خطرات لاحق ہیں۔

    زہریلی شراب پینے سے آٹھ افراد کی موت،24 ہسپتال منتقل

    انہوں نے موقف اپنایا کہ یہ بندر سری لنکا میں عام پائے جاتے ہیں۔ ان کی بڑھتی ہوئی آبادی نہ صرف فصلوں کو نقصان پہنچارہی ہے بلکہ وہ انساںوں پر حملے بھی کررہی ہے پچھلے ایک سال میں بندروں نے تقریباً دو کروڑ ناریل خراب کر ڈالے ہیں,بندروں کی وجہ سے فصلوں کی تباہی سے معیشت کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے۔

    چین میں 1000 چڑیا گھروں کے لیے یہ بندر فروخت کئےجائیں گے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی بنادی گئی ہے, یہ کمیٹی اس سے متعلق قانونی معاملات کو مکمل کرنے کے لیے کام کرے گی ملک کے وزیر زراعت اس تجویز کو کابینہ کے سامنے بھی رکھیں گے۔

    مہندرا نے کہا کہ چین نے اس معاملے پر بات چیت کے تین دور مکمل کر لیے ہیں چین ان بندروں کو اپنے ایک ہزار مختلف چڑیا گھروں میں رکھنا چاہتا ہے۔11 اپریل کو سری لنکا کی وزارت زراعت کی میٹنگ میں اس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہےاس میٹنگ میں نیشنل زولوجیکل میوزیم اور محکمہ جنگلی حیات کے افسران نے بھی شرکت کی تھی۔

    جاپانی وزیراعظم تقریر کے دوران دھماکے میں محفوظ، مشتبہ شخص گرفتار

    سری لنکا نے کئی جانوروں کو حفاظتی فہرست سے خارج کردیا ہے جن میں تین اقسام کے بندر، مور اور جنگلی خنزیرشامل ہیں۔ اب کسان اپنے تحفظ کے لیے انہیں مارسکتے ہیں۔

    دوسری جانب سری لنکا میں جانوروں کے تحفظ کی تنظیموں نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 40 برس سے بندروں کا سروے نہیں کیا گیا۔ کوئی نہیں جانتا کہ ان کی اصل تعداد کتنی ہے۔ سب سے پہلے اس کا تعین کرنا ضروری ہے شاید ان بندروں کو گوشت، طبی تحقیق اور دیگر امور میں استعمال کیا جاسکتا ہے جو کسی طرح بھی درست عمل نہیں۔

    یاد رہے کہ اس وقت سری لنکا میں بندروں کی تعداد اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ وزیر زراعت مہندا امرویرا کے مطابق سری لنکا میں اس وقت 30 لاکھ سے زیادہ بندر ہیں-

    دو نمبر اصطلاح کی بانی سیمون دی بووار

  • امریکی مرکزی بینک نے  شرح سود میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

    امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

    امریکی مرکزی بینک نےشرحِ سود میں 0.25 فیصد اضافہ کردیا، شرح سود 4.75 سے بڑھا کر 5 فیصد کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی:"بی بی سی” کے مطابق امریکی مرکزی بینک نے اس خدشے کے باوجود کہ یہ اقدام بینک کی ناکامیوں کے بعد مالیاتی بحران میں اضافہ کر سکتا ہے شرح سود میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے شرح سود میں 0.25 فیصد اضافے کے بعد شرح سود 4.75 سے بڑھا کر 5 فیصد کر دی گئی ہےلیکن امریکی مرکزی بینک نے خبردار کیا کہ بینک کی ناکامیوں کا نتیجہ آنے والے مہینوں میں اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

    سائنسدانوں نے کورونا وائرس کو پھیلانے والے ممکنہ جانور کی شناخت کرلی

    وفاق قیمتوں کو مستحکم کرنے کے لیے قرض لینے کے اخراجات میں اضافہ کر رہا ہے لیکن گزشتہ سال سے شرح سود میں ہوشربا اضافے نے بینکاری نظام میں تناؤ پیدا کر دیا ہے۔

    دو امریکی بینک سلیکون ویلی بینک اور سگنیچر بینک اس مہینے منہدم ہو گئے، زیادہ شرح سود کی وجہ سے پیدا ہونے والی پریشانیوں کی وجہ سے جزوی طور پر بحران کا شکار ہو گئے بینکوں کے پاس موجود بانڈز کی قدر کے بارے میں خدشات ہیں کیونکہ بڑھتی ہوئی شرح سود ان بانڈز کی قیمت گرا سکتی ہے-

    بینک بانڈز کے بڑے پورٹ فولیوز رکھتے ہیں اور اس کے نتیجے میں اہم ممکنہ نقصانات پر بیٹھے ہیں بینکوں کے پاس رکھے ہوئے بانڈز کی قدر میں کمی ضروری نہیں ہے جب تک کہ وہ انہیں بیچنے پر مجبور نہ ہوں۔

    دنیا بھر کے حکام نے کہا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ ناکامیوں سے بڑے پیمانے پر مالی استحکام کو خطرہ لاحق ہے اور افراط زر کو کنٹرول میں لانے کی کوششوں سے توجہ ہٹانے کی ضرورت ہے۔

    جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر …

    گزشتہ ہفتے، یورپی مرکزی بینک نے اپنی کلیدی شرح سود میں 0.5 فیصد اضافہ کیابینک آف انگلینڈ جمعرات کو اپنی شرح سود کا فیصلہ کرنے والا ہے، ایک دن بعد جب سرکاری اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ فروری میں افراط زر کی شرح غیر متوقع طور پر 10.4 فیصد تک بڑھ گئی۔

    امریکی فیڈرل ریزروز کے چیئرمین جیرومی پاؤل نے میٹنگ کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حالیہ بینکنگ بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈیپازیٹرز، صارفین، اور کاروباری طبقات کو اعتماد دینے کیلئے شرح سود بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ مرکزی بینک اور دیگر ایجنسیز کی جانب سے حالیہ کچھ دنوں میں اٹھائے گئے اقدامات کے باوجود بھی سسٹم بہت مضبوط ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک کا یہ عمل بتاتا ہے کہ تمام ڈیپازیٹرز کی بینکنگ سسٹم میں موجود سیونگز محفوظ ہیں اور حکام ان کی جمع پونجی کی حفاظت کیلئے تمام طریقہ کار بروئے کار لانے کیلئے تیار ہیں۔

    ملازمین کی ہڑتال ،پیرس کی سڑکوں پر ہزاروں ٹن کچرا جمع

    انہوں نے سلیکن ویلی بینک کو ایک مضبوط مالیاتی نظام میں "آؤٹ لیئر” کے طور پر بیان کیا لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ حالیہ ہنگامہ آرائی سے ترقی پر اثر پڑے گا، جس کا مکمل اثر ابھی تک واضح نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی مرکزی بینک کی جانب سے رواں سال شرح سود میں مزید اضافے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

  • سری لنکا کو آئی ایم ایف پیکج کی پہلی قسط موصول

    سری لنکا کو آئی ایم ایف پیکج کی پہلی قسط موصول

    کولمبو: بدترین معاشی بحران سے دوچار سری لنکا کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پیکج کی پہلی قسط موصول ہوگئی۔

    باغی ٹی وی:عالمی مالیاتی ادارے نے منگل کو کہا تھا کہ سری لنکا کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بیل آؤٹ کی پہلی 330 ملین ڈالر کی قسط اگلے دو دنوں میں مل جائے گی-

    تاہم اب سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے پارلیمنٹ میں آئی ایم ایف کی پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی پہلی قسط سری لنکا کو مالی نظم و ضبط اورگورننس بہتر بنانےمیں مدد دے گی حکومتی حکام آئی ایم ایف کی دوسری قسط کے لیے مالیاتی ادارے کے حکام سے اپریل کے تیسرے ہفتے میں بات چیت شروع کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پیکج کم شرح سود کے قرض اور بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرے گا جس سے حکومت کوایک نئی معاشی سمت کے لیے اعتماد ملے گا۔

    عالمی مالیاتی ادارے نے سری لنکا کے لیے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری دی ہے جس کے بعد سری لنکا کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے بھی فنڈ ملنے کی امید ہے۔

    سری لنکا کی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرتے ہوئے ٹیکس دو گنا کر دیے جبکہ توانائی کے نرخوں میں تین گنا اضافہ اور سبسڈی بھی کم کر دی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بہت بڑے معاشی بحران کا شکار ہوکر سری لنکا قرضوں کی عدم ادائیگی کے باعث اپنی تاریخ میں پہلی بار دیوالیہ ہوگیا تھا، جس کے باعث ملک میں ایندھن، توانائی، بجلی سمیت دوائیوں اور غذائی اجناس کی شدید قلت پیدا ہو گئی تھی اور ملک میں مہنگائی اپنے عروج کو پہنچ گئی تھی۔

  • ضمیر بیچ کر پارلیمان میں آنے والے کس طرح مسائل حل کریں گے،شاہد خاقان،اگر عدلیہ اور فوج اپنا کام کرے تو سیاست میں میچورٹی آسکتی ہے،مفتاح اسماعیل

    ضمیر بیچ کر پارلیمان میں آنے والے کس طرح مسائل حل کریں گے،شاہد خاقان،اگر عدلیہ اور فوج اپنا کام کرے تو سیاست میں میچورٹی آسکتی ہے،مفتاح اسماعیل

    سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے اگر عدلیہ اور فوج اپنا کام کرے تو سیاست میں میچورٹی آسکتی ہے ،سابق وزیر اعظم اور سینئیر رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے معیشت کا تو نہیں معلوم لیکن سیاست کا دیوالیہ نکل چکا ہے-

    باغی ٹی وی: کراچی میں نیشنل ڈائيلاگ آن ری امیجنگ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا عدلیہ آئین کے حساب سے نہیں اپنی منشا کےحساب سے کام کرتی ہے، کبھی آئین کی پاسداربن جاتی ہے، کبھی ڈاکٹرائن اور کبھی ججز ہم خیال ہو جاتے ہیں حکومت کا کام پولیس اسٹیشن اور کورٹ چلانا ہے پیٹرول پمپس چلانا نہیں۔

    میری گرفتاری کی صورت میں پارٹی کی پلاننگ تیار ہے،عمران خان

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ہر شخص سوال کررہا ہے کہ مسائل کا حل کیسے نکلے گا، مجھے معیشت کا تو نہیں معلوم لیکن سیاست کا دیوالیہ نکل چکا ہے، یہ جو کچھ ہورہا ہے صرف اس حکومت یا پچھلی حکومت کی وجہ سے نہیں بلکہ غلط فیصلوں کے تسلسل آئین شکنی کا نتیجہ ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج کا نوجوان مایوس ہے اور یہ سب سے خطرناک بات ہے، ہم معیشت کو مل کر بہتر کرلیں گے مگر اس کے لیے سب کو آگے بڑھنا اور ساتھ چلنا ہوگا، میں بھی اس نظام کا حصہ رہا 35 سال خود کو بھی ملزم سمجھتا ہوں، اس نہج پر پہنچے ہیں تو صفائی دینے کے بجائے قبول کریں سب اس میں شریک ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ آئین اس سال 50 سال کا ہوجائے گا، کون سی شق ہے جو ہم نے نہ توڑی ہو، جتنا مفصل آئین پاکستان کا ہے کسی ملک کا نہیں، اس کے باوجود ہر وقت اس کی تشریح کرتے رہتے ہیں، ہر آئینی عہدے کا حلف بھی آئین میں تحریر ہے۔ اس موقع پر سوال یہ ہے کہ کیا ہم نے اس حلف کی پاسداری کی ؟-

    وزیراعلیٰ پنجاب کی پی ٹی آئی کارکن کی موت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم سے …

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ’ہمارے یہاں فہرستیں بنتی ہیں اور واضح کیا جاتا ہے کہ جو حکم مانے گا وہ پارلیمنٹ کا رکن ہوگا، ضمیر بیچ کر پارلیمان میں آنے والے کس طرح مسائل حل کریں گے، پارلیمان کو کرپٹ کردیا تو کس سے توقع کریں کہ مسائل حل کرے گا، ہم تو خود اپنے پیروں پر کلہاڑی مار رہے ہیں، ملک کے مسائل حل کرنے والو کو پارلیمان جانے سے روکیں تو مسائل کیسے حل ہوں گے-

    انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے احتساب کے لیے آمروں نے ادارہ بنایا مگر اُن کے کسی ایک آدمی کا احتساب نہیں ہوا، نیب کی وجہ سے کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں، جو دو ادارے نیب سے مستشنیٰ ہیں اُن کے ہی ریٹائرڈ لوگوں کو قومی احتساب بیورو کا سربراہ لگایا جاتا ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے مطالبہ کیا کہ ’ہر رکن پارلیمان بتائے اُس خرچہ کہاں سے پورا ہوتا ہے، جب سیاست دان خود ٹیکس ادا نہیں کرتے تو وہ دوسروں پر ٹیکس نافذ کرنے کی ہمت کیسے کرسکتے ہیں جبکہ ہر شناختی کارڈ کا حامل پوٹینشل ٹیکس گزار ہےملک میں صرف نوکری پیشہ افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں اور کوئی نہیں کرتا ملک کو بہتر کرنے کے لیے کوئی معجزہ نہیں ہوگا بلکہ ہمیں فیصلے کرنے ہوں گے اور سب سے پہلا فیصلہ آئین کی پاسداری، ٹیکس ادائیگی کا ہونا چاہیے، اس کے بعد پانی کی قلت سمیت دیگراہم مسائل پر بھی غور کرنا چاہیے-

    پی ٹی آئی نے لاہور میں کل کی ریلی کے شیڈول کا اعلان کردیا

    مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ملک میں معاشی بحران ہے، ہم سری لنکا نہیں ہیں، ملک ڈیفالٹ ہوا تو یہاں لوگ آگ لگائیں گے، یہاں سب کے پاس مسلح جھتے ہیں، ہمیں ملک سے نفرتیں ختم کرنی ہیں-

  • آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل کا عندیہ

    آئی ایم ایف کا پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل کا عندیہ

    اسلام آباد: حکومت آج سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیساتھ ورچوئل مذاکرات دوبارہ شروع کرےگی۔

    باغی ٹی وی: حکومت آئندہ 4 ماہ کے لیے آمدنی اور اخراجات کے تخمینوں کو حتمی طور پر طے کرنے کیلیے آج سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیساتھ ورچوئل مذاکرات دوبارہ شروع کرے گی۔

    سندھ میں زلزلے کے جھٹکے

    آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل کا عندیہ دے دیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور رواں ہفتے ہی آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے پانےکا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایم ای ایف پی کے مسودے پر ورچوئل مذاکرات کے بعد لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے جائیں گے اور اسٹاف لیول معاہدے کا اعلان کیا جائے گا –

    عمران خان نے پاکستان کے آئین اور قانون کو یرغمال بنا رکھا ہے،مریم اورنگزیب

    جس کے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے دیئےگیے تمام اہداف پر پیشرفت کی، آئی ایم ایف کو 4 بار ایم آئی ایف پی کے اہداف پر مطمئن کیا گیا، اسٹاف لیول معاہدے سے قبل پیشگی اہداف بھی حاصل کیے گئے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہونے سے آئی ایم ایف کی آخری پیشگی شرط بھی پوری ہوگئی ہے، چین کے قرض کے رول اوور نے زرمبادلہ کے ذخائر بہترکردیئے ہیں-

    ترکیےشام زلزلہ: پاک بحریہ کے ذریعے ایک اور امدادی کھیپ بھیجی جائے گی

  • چینی صدر پر واضح کر دیا کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں،تنازع نہیں،صدر جوبائیڈن

    چینی صدر پر واضح کر دیا کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں،تنازع نہیں،صدر جوبائیڈن

    امریکی صدرجوبائیڈن نے اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کیا-

    باغی ٹی وی: اپنے خطاب میں صدر جوبئایڈن نے کہا کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلیکنز مل کر امریکہ کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ، ڈیمو کریٹس اور ری پبلیکنز مل کر امریکہ کو بحرانوں سے نکالیں گے،40سال میں سب سے زیادہ نوکری کے مواقع پیدا کیے،بیروزگاری کی سطح3.4ہوگئی،جو تاریخ کی کم تریں سطح ہے-

    اپنے خطاب میں جوبائیڈن نے کہا کہ امریکی مصنوعات ایکسپورٹ کر رہے ہیں اور نوکریوں کے مواقع پیدا کر رہے ہیں،کورونا کی وجہ سے مہنگائی کا مسئلہ عالمی ہے،روس یوکرین جنگ کی وجہ سے توانائی اور خوراک کے مسائل پیدا ہوئے،امریکہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے،دنیا کے کسی بھی ملک سے بہتر پوزیشن میں ہیں،ابھی بہت کچھ کرنا ہے،امریکہ میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے،امریکہ میں گزشتہ6ماہ میں مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے،بیروزگاری کی شرح 3.4ہوگئی،جو تاریخ کی کم ترین سطح ہے-

    امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں گیس کی قیمتو ں میں 1.50ڈالر فی گیلن کمی ہوئی،گزشتہ2سال میں ایک کروڑ امریکیوں نے کاروباہ شروع کیے جوریکارڈ ہے،اقتدار میں آنے سے پہلے شور تھاکہ چین کی قوت بڑھ رہی ہے،امریکہ کمزور ہو رہا ہے،چین صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں میں غالب آنا چاہتا ہے،صدرشی پر واضح کر دیا کہ ہم مقابلہ چاہتے ہیں،تنازع نہیں،صنعتی عمل میں تخلیقی کاموں پرسرمایہ کاری مستقبل کی ضمانت ہے،امریکہ کو نمبرون بنانے کیلئے انفراسٹرکچر مضبوط بنانا ہوگا،امریکہ انفراسٹرکچر میں پہلے نمبر پر تھا، پھر 13ویں پر آگیا-

    صدر جوبائیڈن نے کہا کہ 20ہزارمنصوبوں کیلئے فنڈز جاری کیے ہیں،منصوبوں میں ہائی ویز،پلوں،پٹڑیوں،سرنگوں ،زمینی اور فضائی اڈوں کی تعمیر شامل ہے،گھروں اور اسکولوں میں پینے کے صاف پانی کیلئے پائپ تبدیل کرا رہے ہیں،استحکام کو یقینی بنانے،جارحیت کو روکنے کیلئے فوج کو جدید کررہے ہیں،امریکہ میں صاف پانی،تیزترین انٹرنیٹ کی سہولت کیلئےفنڈزجاری کیے،دنیا کے کسی بھی ملک سے بہتر پوزیشن میں ہیں،ابھی بہت کچھ کرنا ہے،امریکا میں مہنگائی میں کمی آرہی ہے،امریکا میں گیس کی قیمتو ں میں 1.50ڈالر فی گیلن کمی ہوئی،امریکا میں لوگوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوا ہے،اب امریکا دنیا میں نیچے نہیں جا رہا،فنڈز کی منظوری کیلئےحمایت پر ریپبلکن دوستوں کا بھی شکر گزار ہوں فنڈز کی منظوری کے مخالفت میں ووٹ کرنے والے ریپبلکن پریشان نہ ہوں،منصوبوں کیلئے فنڈز کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔

  • ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ:ترک لیرا میں گراوٹ،اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں شدید کمی

    ترکیہ میں تباہ کن زلزلہ:ترک لیرا میں گراوٹ،اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں شدید کمی

    ترکیہ میں تباہ کن زلزلے کے بعد ترک لیرا میں گراوٹ اور اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں شدید کمی دیکھی گئی۔

    باغی ٹی و ی: غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد ترکیہ کی معیشت پر بھی اثر پڑا ہے تباہ کن زلزلے کے بعد ترک کرنسی لیرا کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    ترکی میں زلزلہ، وزیراعظم کا ترک صدر سے رابطہ

    رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدر میں گراؤٹ ہوئی ہے اور فی ڈالر 18.85 لیرا کا ہوگیااس کے علاوہ ترک اسٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئی ہے اوربورسا استنبول( اسٹاک ایکسچینج) کے 100 انڈیکس میں 4 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ اور شام شدید زلزلہ آیا ہے اور 7.9 شدت کے زلزلے سے متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں جس کے باعث مجموعی طور پر ہلاکتیں 1400 سے تجاوز کرگئیں اور سینکڑوں افراد زخمی ہیں-

    قبل ازیں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 912 ہو گئی ہے، زلزلے سے 5383 افراد زخمی ہوئے ،ہلاکتوں کی تعداد کہاں تک پہنچے گی ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے زلزلے سے 2818 عمارتیں مکمل طور تباہ ہوئیں جبکہ 2470 افراد کو ملبے سے نکال لیاگیا، 9 ہزار ریسکیو ٹیمیں کام کررہی ہیں ۔علاوہ ازیں ترک نائب صدرکا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ شہروں میں سکول ایک ہفتے کیلئے بند رہیں گے-

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی (Dr. Mehmet Paçaci) کو ٹیلی فون کیااور ترکیہ میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے 50 رکنی ریسکیو ٹیم ترکیہ بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اینڈ ریلیف ٹیم ترکیہ کے متاثرہ علاقوں میں جا کر فی الفور کام شروع کرے گی۔انہوں نے کہاکہ ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اورآزمائش کی گھڑی میں پاکستانی قوم ترکیہ کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ مشکل وقت میں ترکیہ کے بہن بھائیوں کا ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

    نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ میں جانی و مالی نقصان پر دلی رنج ہوا، غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

    دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا وزیراعظم نے صدر ترکیہ سے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اظہار افسوس کیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں: غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اسکے عوام کے ساتھ ہے زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اورعوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا

  • برطانیہ: شرح سود میں دسویں مرتبہ اضافہ،14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    برطانیہ: شرح سود میں دسویں مرتبہ اضافہ،14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    بینک آف انگلینڈ نے مسلسل 10 ویں بار شرح سود میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد وہ 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : مہنگائی کی روک تھام کے لیے بینک آف انگلینڈ نے شرح سود میں 0.50 فیصد اضافہ کیا ہے،اس اضافے کے بعد شرح سود 3.5 فیصد سے بڑھ کر 4 فیصد ہوگئی ہے۔

    برطانیہ تاریخ کےمشکل ترین دورمیں داخل:ہڑتالی ملازمین کی تعداد6 لاکھ تک جاپہنچی

    بینک آف انگلینڈ نے کہا کہ برطانوی معیشت کو مختصر عرصے کی کساد بازاری کا سامنا ہوسکتا ہے مگر اس کا دورانیہ گزشتہ سال پیشگوئی کیے گئے دورانیے سے کم ہوگا۔

    ماہرین کے مطابق آنے والے مہینوں میں شرح سود 4.5 فیصد تک جاسکتی ہے مگر اگلے سال سے اس میں کمی آنے لگے گی۔

    شرح سود بڑھنےسےٹریکرمارگیج صارفین کو ہر ماہ 49 پاؤنڈ زائد ادا کرنا ہوں گے جبکہ عام ریٹ پر مارگیج لینے والے صارفین 31 پاؤنڈ زائد ماہانہ ادا کریں گے۔

    برطانیہ میں ہڑتالیں ہی ہڑتالیں

    دوسری جانب دنیا اس وقت معاشی بحرانوں کی زد میں ہےاوراب تو ترقی یافتہ ممالک بھی اپنےمشکل ترین دورسے گزر رہے ہیں ، ملازمین کو تنخواہیں دینے کےلیے پیسے نہیں ہیں اور ملک چلانے کےلیے خزانے میں کچھ بچا نہیں ، دوسری طرف کل برطانیہ کی معاشی صورت حال سے متعلق آئی ایم ایف کا کہنا تھاکہ برطانوی معیشت 2023 میں 0.6 فیصد تک سکڑ جائے گی۔ برطانیہ میں 6 لاکھ سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ہڑتال کردی، ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

    کل 5 لاکھ کے قریب سرکاری ملازمین ہڑتال میں شامل تھے مگرآج یہ تعداد بڑھ گئی ہے اوربرطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالات بہت ہی زیادہ بگڑگئے ہیں احتجاج میں ایمبولینس، ٹرین، بس اور بارڈر فورس کے ملازمین سمیت 127 محکموں کے6 لاکھ ورکرز نے حصہ لیا۔ملازمین کی ہڑتال کے باعث اسکول، یونیورسٹیز، ٹرین اور بس سروسز بُری طرح متاثر ہوئی، جبکہ ملک بھر میں 75 سے زیادہ احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔جبکہ اس سے پہلے ہی چار لاکھ سے زیادہ اساتذہ کی ہڑتال سے تقریباً 85 فیصد اسکول اور 150 یونیورسٹیز جزوی یا مکمل طور پر بند رہیں۔

    برطانیہ میں 200 پناہ کے متلاشی لاوارث‌ بچے لاپتا ہونے کا اعتراف

  • پاکستان کی معیشت تباہی کے قریب پہنچ چکی ہے،امریکی اخبار

    پاکستان کی معیشت تباہی کے قریب پہنچ چکی ہے،امریکی اخبار

    امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

    باغی ٹی وی: ’فنانشل ٹائمز‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت تباہی کے خطرے سے دوچار ہے، بلیک آؤٹ اور غیر ملکی کرنسی کی شدید قلت کے باعث کاروباری اداروں کو کام کرنے کے لیے جدوجہد کرنا پڑ رہی ہے کیونکہ حکام گہرے ہوتے بحران کو دور کرنے کے لیے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کو بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    صرف 24 گھنٹوں میں پاکستان کے قرضوں میں 2500 ارب روپے کا اضافہ

    پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوگئے ہیں۔ جنوری کی 23 تاریخ کو ہونے والے بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن نے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث پاکستانی معیشت کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ پاکستان کو زر مبادلہ کی شدید قلت کا سامنا ہے اورکاروبار کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 5 بلین ڈالرز سے بھی کم رہ گئے ہیں جو ایک مہینے کی امپورٹ سے بھی کم ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 بلین ڈالر کے امدادی پیکج پر مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس پیکج کو گزشتہ سال روک لیا گیا تھا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال سنگین ہوگئی ہے اور پاکستان کا حال بھی سری لنکا جیسا ہونے کا خدشہ ہے ، جہاں غیر ملکی ذخائر کی کمی نے ضروری سامان کی شدید قلت کو جنم دیا اور بالآخر مئی میں ڈیفالٹ کا باعث بنی۔

    انٹربینک میں ڈالر ایک بار پھر مزید مہنگا ہوگیا

    ملک کے مرکزی بینک کے مطابق، پاکستانی بندرگاہوں پر درآمدات سےبھرے شپنگ کنٹینرز کے ڈھیرلگے ہوئےہیں، خریدار ان کی ادائیگی کے لیے ڈالر محفوظ کرنے سے قاصر ہیں۔ ایئر لائنز اور غیر ملکی کمپنیوں کی ایسوسی ایشنز نےخبردار کیا ہے کہ گھٹتے ہوئے غیر ملکی ذخائرکوبچانےکےلیےلگائےگئے کیپٹل کنٹرولز کےذریعےانہیں ڈالرواپس بھیجنےسےروک دیا گیا ہےحکام نے کہا کہ ٹیکسٹائل مینوفیکچررز جیسی فیکٹریاں توانائی اور وسائل کو بچانے کے لیے بند کر رہی ہیں یا گھنٹوں میں کمی کر رہی ہیں۔

    پیر کے روز ملک گیر بلیک آؤٹ کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوا جو 12 گھنٹے سے زیادہ جاری رہا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کے روز "تکلیف پر دلی افسوس” کا اظہار کیا اور کہا کہ انکوائری وجہ کا تعین کرے گی۔

    پاکستانی خواتین کو آن لائن ہراسانی کاا سامنا؛ بڑھتی رپورٹس مزید خطرناک

    اسلام آباد میں میکرو اکنامک انسائٹس کے بانی، ثاقب شیرانی نے کہا کہ پہلے ہی بہت ساری صنعتیں بند ہو چکی ہیں، اور اگر وہ صنعتیں جلد دوبارہ شروع نہیں ہوتی ہیں، تو کچھ نقصانات مستقل ہو جائیں گے۔

    وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ پاکستان نے غیر ملکی کرنسی کو بچانے کی کوشش میں درآمدات میں "بڑی حد تک” کمی کی ہے۔

    تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس میں بینکوں کو درآمد کنندگان کے لیے قرض کے خطوط کھولنے سے روکنا شامل ہے، جس سے اس ہفتے اسٹیل انڈسٹری کی ایک باڈی پیداوار کو روکنے کی دھمکی دے گی۔

    مرکزی بینک نے پیر کے روز کہا کہ وہ خوراک اور ایندھن جیسی ضروری اشیاء کی فراہمی کو آسان بنانے کے لیے درآمدی پابندیوں میں نرمی کر رہا ہے۔ پاکستان اب بھی گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے دوچار ہے، جس نے دسیوں ملین افراد کو متاثر کیا اور اندازے کے مطابق 30 بلین ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

    ڈیرہ اسماعیل خان : 15 گھنٹوں کے بعد بھی انڈس ہائی وے نہ کھل سکا