Baaghi TV

Tag: ملتان

  • ملتان اور کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

    ملتان اور کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان

    ملتان اور کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ ہلکی و معتدل بارش کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا،ایئرکوالٹی انڈیکس 172 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابرآلود رہے گا،آج شام کو بوندا باندی کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج شام گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اورکہیں معتدل بارش ہوسکتی ہے،پیرسے دوبارہ شہر کا مطلع مکمل صاف اورتیزدھوپ پڑنے کی توقع ہے،آئندہ تین روز کے دوران صبح سے دوپہر کے درمیان بلوچستان کی شمال مغربی جبکہ شام کے وقت جنوب مغربی سمندری ہوا چل سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ نمی کاتناسب 55فیصد تک بڑھنے کے سبب حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

    مغربی سسٹم کے زیراثردیہی سندھ کے اضلاع قمبرشہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، سکھر، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، نوشہروفیروز، شہید بے نظیر آباد، دادو، جامشورو، سانگھڑ، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، میرپورخاص، عمرکوٹ کے اضلاع میں وقفے وقفے سے گردوغبار،گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش جبکہ کہیں کہیں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری جبکہ بدین،ٹھٹھ اورسجاول میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے-

  • ملتان میں جیل بھرو تحریک ختم،پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے

    ملتان میں جیل بھرو تحریک ختم،پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان گرفتاریاں دینے کے جمع ہوئے اور بغیر گرفتاری دیئے واپس چلے گئے۔

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کی جانب سے چوتھے روز ملتان میں جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاریاں دینے کا اعلان کیا گیا تھا جہاں کارکنان نواں شہر چوک پر جمع ہوئے،اس موقع پر رہنما بھی موجود تھے پولیس نے رضاکارانہ گرفتاری کی تحریک کے پیش نظر نواں شہر چوک پر قیدیوں کی تین گاڑیوں پہنچائیں تاہم کارکنان اور چند رہنما اس میں بیٹھ کر واپس باہر آگئے۔

    دریں اثنا گرفتاری دینے آنے والے پی ٹی آئی کارکنان نے 10 منٹ کیلئے دھرنا دیا تھا عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ 10منٹ تک قیدی وین نہ آئی تو دھرنا ختم کردیں گے اسٹیج سے اعلان کیا گیا تھا کہ گرفتاری دینے والے کارکنان اسٹیج پر موجود رہیں گے-

    بعد ازاں پی ٹی آئی کے مقامی رہنما عامر ڈوگر نے جیل بھرو تحریک بغیر کسی گرفتاری کے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے سابق اراکین، رہنما اور کارکنان گرفتاریوں کے منتظر تھے مگر پولیس نہیں آئی۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایک کلومیٹردورگاڑیاں کھڑی کردی تھی جبکہ ہم نے نواں شہر چوک پر جمع ہونے کا اعلان کیا تھا۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر کسی بھی وقت گرفتاری دینے کیلیے تیار ہیں، کل یا پرسوں جیسے ہی عمران خان نے اگرکال دی تودوبارہ گرفتاریاں دینے کیلئے آئیں گے۔

    دوسری جانب چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنان حکومتی فسطائیت اور بنیادی حقوق کی پامالیوں پر گرفتاریاں دے رہے ہیں ،پی ٹی آئی حکمرانوں کے 1100ارب روپے کے کیسز معاف کروانے اورمہنگائی کیخلاف سراپا احتجاج ہے-

  • پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی

    پی ایس ایل 8 کی تیاریاں مکمل، افتتاحی تقریب آج ملتان میں ہوگی

    ملتان: پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز ملتان سلطان اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تین گھنٹے تک بولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی، گراؤنڈ اسٹاف کے مطابق چاروں وکٹس اچھی تیار کی ہیں –

    انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو، پاکستان سپر لیگ کا آج سے آغاز

    شائقین کے لیے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے دروازے دوپہر 2 بجے کے بعد کھول دیے جائیں گے، افتتاحی تقریب شام 6 بجے اور میچ 8 بجے شروع ہوگا، شائقین کے لیے فاطمہ جناح ہاؤسنگ سوسائٹی میں وسیع و عریض پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، جہاں سے ٹکٹ کے ساتھ شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں لایا جائے گا-

    سیکیورٹی کے باعث شائقین کے لیے پارکنگ اسٹیڈیم سے تین کلومیٹر دور بنائی گئی جبکہ ٹیموں کی اسٹیڈیم آمد سے ایک گھنٹہ قبل اور آدھا گھنٹہ بعد تک روٹس ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گےملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ سمیت پانچویں کی ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔

    ملتان اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز کا2021 کی فاتح ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا، 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کے 11 مقابلے راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ لاہور اور کراچی میں9، 9 اور ملتان میں 5 میچز کا انعقاد طے ہےپی ایس ایل 8 میں ملک کے معروف کرکٹرز کے ساتھ مجموعی طور 36 غیرملکی کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

    لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ہوم گراؤنڈز پر5 ،5 میچز کھیلیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، رواں سال لیگ میں تین نمائشی ویمن کرکٹ میچز بھی شائقین کرکٹ کیلیے دلچسپی کا باعث بنیں گے۔

    پاکستان نے بھارت کو ہرا کر ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا

    آٹھویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاصم اظہر ، شائے گِل، فارس سفیع اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، پی ایس ایل 8 میں کراچی میں 9 میچز کا انعقاد ہوگا، جن میں 8 مقابلے رات اور ایک میچ دن میں کھیلا جائے گا۔

    نیشنل اسٹیڈیم پر پہلا میچ 14فروری کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرا میچ16 فروری کو کراچی کنگز اور اسلام آباد،18 فروری کو تیسرا میچ کراچی کنگز اور پشاورزلمی، 19فروری کوچوتھا میچ کراچی کنگزاورلاہورقلندر ،20 فروری کو پانچواں میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی،21 فروری کو چھٹا میچ لاہور قلندر اور کوئٹہ گلیڈیٹر ،23 فروری کوساتواں میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ ،24 فروری کو8واں میچ کوئٹہ گلیڈیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور واحد ڈے میچ 26 فروری کو کراچی کنگز اور ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی نے پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پلینگ الیون میں شمولیت کی پرانی پالیسی بحال کردی پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن میں فرچائزز کو پلیئنگ الیون میں کم از کم 3اور زیادہ سے زیادہ 4غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا ہوں گے۔

    پی ایس ایل 8؛ افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کل سے شروع

    گزشتہ سال کوویڈ کی وجہ سے قوانین میں فرنچائزز کو کم از کم 2 غیر ملکی کھلاڑی شامل کرنا لازمی تھا، اب غیر ملکی کھلاڑیوں کی کم سے کم تعداد دوبارہ 2 سے بڑھا کر 3 کر دی گئی ہے۔ پی ایس ایل کا میلہ پیر سے شروع ہورہا ہے۔

  • پی ایس ایل 2023 میں دنیا کے صف اول کے کھلاڑی لیگ کا حصہ ہونگے

    پی ایس ایل 2023 میں دنیا کے صف اول کے کھلاڑی لیگ کا حصہ ہونگے

    پی ایس ایل 2023 میں دنیا کے صف اول کے کھلاڑی لیگ کا حصہ ہونگے

    آپ سب کو معلوم ہوگا کہ پی ایس ایل کی آمد آمد ہے اور پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملتان میں منعقد ہوگی جس کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پی ایس ایل کے میچز لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے لیے تمام ٹیمیں 9 فروری تک اکٹھی ہوجائیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 13 فروری کو ہوگا اور فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔


    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ ہوا، جہاں دنیا کے صف اول کھلاڑیوں کو فرنچائز نے پک کیا۔  وہی پلاٹیننم کیٹیگری کے پہلے رؤانڈ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کو پک کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکا کے ونندو ہسارانگا کو اپنی ٹیم میں شامل کروایا۔ اس پک کے دوران ملتان سلطانز نے نسیم شاہ کو پک کیا لیکن کوئٹہ نے آر ٹی ایم کا استعمال کرتے ہوئے اسے نسیم کو پک کرنے سے روک دیا جس کے بعد ملتان سلطانز کو دوبارہ پک دی گئی اور اس مرتبہ انہوں نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ملر کو اپنی ٹیم کے لیے پک کیا۔  راؤنڈ ون کے دوران کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز اور پشاور زلمی نے سری لنکا کے بھانوکا راجپکسے کو منتخب کیا۔


    اسی کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کو پک کیا، پشاور زلمی نے ویسٹ انڈیز کے رومین پاول کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔  افغانستان کے جارح مزاج بلے باز رحمان اللّٰہ گرباز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پک کیا، جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کو کراچی کنگز نے پک کیا جبکہ ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کے جوش لٹل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے افغانستان کے فضل حق فاروقی کو منتخب کیا۔ اس کیٹیگری میں افغانستان کے مجیب الرحمان کو پشاور زلمی نے اپنی ٹیم کے لیے پک کیا۔ لاہور قلندرز نے حسین طلعت کو پک کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ، کراچی کنگز نے جیمز وینس اور جیمز فلر کو اپنی ٹیم کے لیے پک کیا۔


    گولڈ کیٹیگری ون میں پشاور زلمی نے دانش عزیز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسان علی کو پک کیا۔  زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کو لاہور قلندرز نے پک کیا، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کو ملتان سلطانز نے پک کیا۔  آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائے کو کراچی کنگز، انگلینڈ کے لیام ڈاؤسن کو لاہور قلندرز اور ارشد اقبال کو پشاور زلمی نے پک کیا۔ جبکہ سلور کیٹیگری راؤنڈ ون میں نوجوان لیگ اسپنر ابرار احمد کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پک کیا، عمید آصف کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے، طیب طاہر کو کراچی کنگز نے، اسامہ میر کو پشاور زلمی نے، صائم ایوب کو پشاور زلمی نے جبکہ دلبر حسین کو لاہور قلندرز نے پک کیا۔ 

    سلور کیٹیگری راؤنڈ 2 میں پشاور زلمی نے عثمان قادر کو، صہیب مقصود کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے، عثمان خان کو ملتان سلطانز نے، محمد اخلاق کو کراچی کنگز نے پک کیا۔  لاہور قلندرز نے مرزا طاہر بیگ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد زاہد کو پک کیا۔ سلور کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے احمد دانیال اور ملتان سلطانز نے ثمین گل کو پک کیا۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان رئیس جبکہ انور علی اور محمد سرور آفریدی کو ملتان سلطانز نے پک کیا۔


    ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کراچی کنگنز نے عرفان خان نیازی، پشاور زلمی نے صفیان مقیم، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ذیشان ضمیر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی اور لاہور قلندرز نے شاہویز عرفان کو منتخب کیا. جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی اپنی پکس میں بالترتیب حسان نواز، نصیب اللّٰہ خان اور ایمل خان کو منتخب کیا۔ اسی طرح سپلیمنٹری کیٹیگری کے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے نیوزی لینڈ کے جمی نیشم، ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے عادل رشید، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، لاہور قلندرز نے جورڈن کوز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے معین علی کا انتخاب کیا۔

    سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمیر بن یوسف، کراچی کنگز نے محمد عمر اور جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، لاہور قلندرز نے افغانستان کے جالات خان، ملتان سلطانز نے عرفات منہاس اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبصر خان کو پک کیا۔


    دوسری جانب اگر پی ایس ایل فائیو کی بات کریں تو اس بارے میں سابقہ حکومت کے دور میں 90 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائدکی مبینہ بےضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے، عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں یہ مبینہ بے ضابطگیاں ہوئیں۔ آڈیٹر جنرل نے قواعد کےخلاف مختلف کمپنیوں کو پیشگی ادائیگیوں پر اعتراضات لگا دیے۔ دستاویز کے مطابق پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب پر بھاری اخراجات کیے گئے، افتتاحی تقریب میں24 کروڑ 10 لاکھ روپے اڑائے گئے۔ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ وینڈرز سے بینک گارنٹی حاصل کیے بغیر پیشگی ادائیگیاں کی گئیں، پی ایس ایل فائیو کیلئے خلاف ضابطہ رابطہ اور پروٹوکول آفیسر کی تقرری کی گئی، میرٹ کے خلاف 6 کروڑ 10 لاکھ روپے گرافک اور ٹرک برینڈنگ رائٹس دیے گئے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 پہلی بار مکمل طور پر پاکستان میں منعقد ہوا تھا۔ افتتاحی تقریب کراچی میں ہوئی تھی۔

  • امام الحق  ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

    امام الحق ایم آر آئی کیلئے اسپتال منتقل

    پاکستانی ٹیم کے اوپنر امام الحق کو ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز ٹانگ میں تکلیف کے باعث ایم آئی آر اسکین کیلئے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق امام الحق دائیں ٹانگ میں ہیم اسٹرنگ کی تکلیف محسوس کر رہے ہیں جس کے باعث انہیں ایم آر آئی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

    امام الحق پانچ کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے تک یا 140 منٹ تک بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکیں گے اور بیٹنگ کرنے یا نہ کرنے کا انحصار ان کے اسکین کی رپورٹ پر ہے۔

    خیال رہےکہ ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ کیا تو ہیری بروک 74 اور بین اسٹوکس 16 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

    تیسرے روز پہلے آؤٹ ہونے والے انگلش کھلاڑی بین اسٹوکس تھے جو 41 رنز بنا کر نواز کی گیند پر محمد علی کے ہاتھوں کیش آؤٹ ہوئے جبکہ ہیری بروک نے اپنی سنچری مکمل کی اور وہ 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے والے محمد ابرار نے اگلے آنے والے بیٹر اولی روبنسن کو 3 رنز پر ہی بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھائی۔

    پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد ابرار نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 3 وکٹیں زاہد محمود کے حصے میں آئیں، ایک کھلاڑی کو نواز نے آؤٹ کیا جبکہ دو انگلش بیٹرز رن آؤٹ ہوئے۔

    انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنا لیے ہیں اور پاکستان پر ان کی مجموعی برتری 341 رنز ہو گئی ہے پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف ملا ہے۔

    ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق کے ہمراہ محمد رضوان نے اوپننگ کی۔

  • انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچ گیا

    انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچ گیا

    انگلینڈ اور پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ خصوصی طیارے کے ذریعے ملتان پہنچ گیا-

    باغی ٹی وی : ملتان میں دُھند کے باعث فلائٹ تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان میں شروع ہوگا۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دی تھی۔

    https://twitter.com/TheRealPCB/status/16ملتان00118231741538304?s=20&t=qHKRh5YuTpg9mVrbS0_iRw
    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں فاسٹ بولر حارث رؤف کے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

    پی سی بی نے کہا ہے کہ حارث رؤف کو ٹانگ کی دائیں جانب دباؤ محسوس ہورہا ہے، راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز حارث کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے تھے حارث رؤف جلد لاہور میں ری ہیب پروگرام شروع کریں گے۔


    پی سی بی کے طبی عملے کے اسکینز اور بعد ازاں تشخیص سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ فاسٹ بولر کو گریڈ II کے تناؤ کا سامنا ہے۔ حارث لاہور جائیں گے جہاں وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنی بحالی کا آغاز کریں گے۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ کروشیا نے جاپان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ اسکواڈ میں حارث رؤف کے متبادل فاسٹ بولر کا فیصلہ جلد کیا جائے گا اور محمد عباس کو متبادل کے طور پر ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

    انگلینڈ نے پیر کو تین میں سے پہلا ٹیسٹ 74 رنز سے جیتا تھا۔ دوسرا اور تیسرا ٹیسٹ ملتان (9-13 دسمبر) اور کراچی (17-21 دسمبر) میں کھیلا جائے گا۔

    سابق برازیلین فٹ بال سٹار نے ورلڈ کپ میچز کی وجہ سے اپنی بیوی کو طلاق دے دی

  • ملتان:دادا دادی نے تاوان کےلیے پوتے کو اغوا کرلیا

    ملتان:دادا دادی نے تاوان کےلیے پوتے کو اغوا کرلیا

    ملتان:ملتان میں اغوا ہونے والے بچے زین کو پولیس نے بازیاب کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اطلاعات کے مطابق ملتان کے علاقے مخدوم رشید کے 3 سالہ زین کے اغوا کاروں کو پولیس نے جدید سائینٹیفک طریقے سے دیوان کے باغ سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں دو خواتین سمیت 4 افراد شامل ہیں۔

     

    پولیس کے مطابق اغوا کار کوئی اور نہیں بلکہ اپنے والد کے چچا چاچی تھے جنہوں نے20 لاکھ روپے کی خاطر پوتے کو اغوا کرلیا تھا۔مغوی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمہ بچے کے ابو کی سگی چاچی تھی ہمارے ہمسائے بھی تھے۔ ہمیں تو بلکل بھی یقین نہیں آ رہا۔

     

    ایس ایس پی آپریشنز حسام بن اقبال کا کہنا ہے کہ پہلے ہمیں بچے کی گمشدگی کا کہا گیا ہم نے پھر اس کو ڈھونڈنے کی کوشش کی اور تمام دربار اور این جی او سے پتا کیا مگر جب تاوان کی کال آئی تو جدید ترین طریقہ سے اس کو چیک کیا اور تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے زین کے رشتہ دار اغوا کاروں کو گرفتار کرکے تھانہ مخدوم رشید میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت پھر بھی قریشی کی آئی جی پنجاب پر تنقید

    پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت پھر بھی قریشی کی آئی جی پنجاب پر تنقید

    لاہور:اداروں پر تنقید پی ٹی آئی رہنماون کا وطیرہ بن گیا ۔ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہونے پر شاہ محمود قریشی نے پولیس وردی کا خیال نہ کیا ۔ آئی جی پنجاب کو دھمکیاں دیتے رہے ۔

    کس بنیاد پر ، حکومت تو ان کی اپنی تھی اور اپنی ہی حکومت کی ناکامی کودہرے معیار کے ساتھ چھپا رہے ہیں ، کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ خود ہی غلطی کریں اور اس کا الزام دوسروں پرتھوپ دیں‌ اگر مقدمہ نہیں ہوا تو اس میں آئی جی پنجاب کا کیا قصور ۔ عمران خان کا میڈیکل تو کسی سرکاری ہسپتال سے کروایا نہیں گیا اور جب تک میڈیکل نہ ہو مقدمہ درج نہیں ہو سکتا۔غلطیاں پی ٹی آئی رہنما خود کریں اور پھر تنقید مسلح فورسز پر کریں ایسا کیوں ؟

    شاہ محمود قریشی نے ایک اچھے افسر کی کردار کشی کی اورپھراپنی غلطیوں کا بوجھ اپنے مخالفین کودینا ان کا وطیرہ رہا ہے ، شاہ محمود قریشی نے حسب سابق آج پھرپاکستان کے قومی اداروں پر تنقید کی اوران کواپنے ہدف کا نشانہ بنایا اور پھرسخت زبان استعمال کی ، حکومت ان کی پنجاب میں اپنی ہے اور اپنی ہی حکومت ایف آئی آر درج نہیں کرپارہی اوراس کا الزام دے رہے ہیں آئی جی پنجاب پریہ سرا سرغلط ہے

    یاد رہے کہ آج سابق وزیراعظم عمران خان پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں ملک بھر میں احتجاجی سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں ملتان میں ہونے والے ایک احتجاجی جلسے میں سابق وزیرخارجہ شاہ محمود نے اپنی تقریر کہا ہے کہ اگرآئی جی پنجاب پرتنقید کرتےہوئےکہا کہ اگرآپ ایس ایچ اور دیگر اپنے ماتحتوں سے عمران خان پرہونے والے حملے کی ایف آئی آر ہی درج نہیں کروا سکتے تو آپ کی ایسی نوکری پرلعنت ہے ، وردی اتارکرگھر چلے جائیں

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے ملک بھر میں احتجاجی جلسے آج بھی کیے گئے

    شاہ محمود قریشی کے اس طرز عمل پربہت زیادہ تنقید کی جارہی ہے اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے ان الزامات اورلعن طعن کومسترد کردیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اس قسم کی دھمکیوں سے باز آجائیں‌ ۔ شاہ محمود قریشی اپنی پارٹی کی غلطیوں کو دوسروں پر مت ڈالیں بلکہ پاکستان کے آئین و قانون کو پڑھیں

  • ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی مشق 2022 کا انعقاد

    ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی مشق 2022 کا انعقاد

    ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر ہنگامی مشق 2022 کا انعقاد

    باغی ٹی وی : ملتنا میں ملتان بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر ہنگامی مشق 2022 کا انعقاد کیا گیا جس میں ہوائی اڈے کے منیجر (اے پی ایم) اور چیف فائر اینڈ ریسکیو آفیسر (سی ایف آر او) نے شرکاء کو مشق کے بارے میں بریفنگ دی۔

    پاکستان اور امریکا باہمی اعتماد کو بڑھانے کے باعث وسیع البنیاد تعلقات کو فروغ دے رہے. مسعود خان

    ترجمان مکے مطابق مشق کا مقصد مواصلات، باہمی سہولیات کے تبادلے اور سٹیک ہولڈرز کے ردعمل کو جانچنا تھاسول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈرز نے ایندھن سے لگی آگ کو بجھایا۔

    ریسکیو آپریشن سی اے اے، ای ڈی ایچ آئی اور ریسکیو 1122 نے انجام دیا سی اے اے میڈیکل ٹیم، ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر نے زخمیوں کے لئے جگہ قائم کی نشتر ہسپتال، ریلوے ہسپتال اور سول ہسپتال نے بھی مشق میں حصہ لیا۔

    عمران نیازی اسلام آباد نہیں اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے،ترجمان جے یو آئی

    ملٹری / پی اے ایف حکام، ضلعی حکومت، اے ایس ایف کی بھی شرکت کی ایف آئی اے، ایئر بلیو، پی آئی اے، گراؤنڈ ہینڈلرز نے بھی مشق میں بھرپور کردار ادا کیا۔

    مشق کے بعد، ڈی بریف سیشن کے دوران مبصرین نے اپنے مطلوبہ اہداف کے حصول کے لیے منظم مشق کو سراہا۔

    کسی بھی عمرانی سازش کا حصہ نہیں بنیں گے،خیبر پختونخواہ کی عوام نے لانگ مارچ کیا…

  • ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا قتل،وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے نوٹس لے لیا

    ملتان:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا قتل،وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے نوٹس لے لیا

    ملتان میں فائرنگ سےپاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء طاہرحمید قریشی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کےمطابق ملتان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنماء طاہر حمید قریشی جاں بحق ہوگئے،جن کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت پر پیش آیا۔ معاملے کی ہر پہلو سےتحقیقات کی جارہی ہیں۔

    وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ملتان میں پی ٹی آئی رہنما طاہر حمید قریشی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔چودھری پرویزالٰہی نے مقتول ظاہر حمید قریشی کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کیا ہےوزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے سوگوار خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ادھرآئی جی پنجاب فیصل شاہکارنےملتان میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے سیاسی پارٹی کے رہنما طاہر حمید قریشی کے جابحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اوراس سلسلے میں آئی جی پنجاب نے آر پی او رملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    ان کا کہنا تھا کہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب کی سی پی اوملتان کولواحقین سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت کی ہے ، آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔