Baaghi TV

Tag: مودی سرکار

  • مودی سرکار کی غفلت،چھتیس لاکھ سے زائد بھارتی عوام سیلاب سے متاثر

    مودی سرکار کی غفلت،چھتیس لاکھ سے زائد بھارتی عوام سیلاب سے متاثر

    مودی سرکار کی غفلت،چھتیس لاکھ سے زائد بھارتی عوام سیلاب سے متاثر

    مودی سرکار آسام سمیت شمال مشرقی بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی شمال مشرقی بھارت میں سیلاب متاثرین کی تعداد چھتیس لاکھ سے زائد ہو گئی ، لاکھوں افراد کو ریلیف کیمپس میں منتقل کر دیا گیا –

    آسام کے 19 اضلاع میں شدید سیلابی صورتحال نے لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا،حکومت کی جانب سے موثر امدادی اقدامات اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کا فقدان ہے،بارشوں اور سیلاب کے باعث 34 افراد جاں بحق اود لاکھوں زخمی ہوئے،پاکستان کو آبی جار حیت کی دھمکیاں دینے والی مودی سرکار اپنے ہی ملک میں پانی کے مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی-

    چمکنی میں 11 مئی کو اسپانسرڈ دہشتگرد کاکا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی،آئی جی خیبرپختونخوا

    شمال مشرقی بھارت میں حکومت کی ناقص منصوبہ بندی اور کمزور انفراسٹرکچر کی تعمیر انسانی المیہ بن گیا بھارت میں مون سون کے دوران پانی کے ذخائر اور نکاسی آب کے ناقص انتظام نے حکومتی بدانتظامی کو بے نقاب کردیا انڈس واٹر ٹریٹی کو منسوخ کرنے کی دھمکیاں دینے والی مودی سرکار اپنی ہی سرزمین پر پانی کے بحران کو سنبھالنے میں ناکام ثابت ہے،مودی سرکار اس وقت خود بہار میں الیکشن میں مصروف ہے اور ناکام آپریشن سندور پر خودنمائی کر رہی ہے

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طیارے گرنے کے اعتراف پر ہندؤؤں کا ہنگامہ

  • مودی کی ناکام معاشی پالیسیاں، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

    مودی کی ناکام معاشی پالیسیاں، بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی

    مودی سرکار کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی-

    جنتا دل (سیکولر) کے رکن ممبر گوڑا کمارا سوامی نے مودی کی انتہا پسند پالیسیز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ’’ٹیسلا بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور یہ منصوبہ ترک کر دیا‘‘ ہے-

    دی ہندو کے مطابق ٹیسلا کا بھارت میں مودی سرکار کی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے،بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش ٹیرف اور پیچیدہ قانونی ضوابط کی وجہ سے ٹیسلا نے فیکٹری لگانے سے گریز کیا،بھارت میں سرمایہ کاری کا ماحول متنازعہ ہو چکا ہے، بڑی عالمی کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری سے ہچکچا رہی ہیں-

    سی ای او ائیر انڈیا کا پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اخراجات بڑھنے کا اعتراف

    دی ہندو کے مطابق ٹیسلا کا یہ فیصلے نے مودی سرکار کی معاشی پالیسیوں کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے، ٹیسلا جیسی بڑی کمپنی کے اس فیصلے سے بھارت میں روزگار کے مواقع بھی متاثر ہو سکتے ہیں،مودی سرکار کی پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا رخ کرنے سے گھبراتے ہیں،ٹیسلا جیسی بڑی کمپنی کا بھی بھارت میں سرمایہ کاری سے انکار مودی حکومت کی غیر ملکی سرمایہ کاروں کو دی جانے والی سہولیات پر عدم اعتماد ہے-

    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طیارے گرنے کے اعتراف پر ہندؤؤں کا ہنگامہ

  • کرنل صوفیہ کے اہلخانہ سے نامناسب حرکت ،مودی  کی اخلاقی پستی بے نقاب ہوگئی

    کرنل صوفیہ کے اہلخانہ سے نامناسب حرکت ،مودی کی اخلاقی پستی بے نقاب ہوگئی

    نریندر مودی نے اپنی سیاست میں کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو گھسیٹ لیا،مسلمان خاتون آفیسر کے خاندان کو پھول برسانے پر مجبور کرنے سے مودی سرکار کی اخلاقی پستی بے نقاب ہوگئی۔

    کرنل صوفیہ قریشی کے خاندان کو مودی روڈ شو میں پھول برسانے کا حکم دیا گیا کرنل صوفیہ کے خاندان کو زبردستی مودی کے روڈ شو میں شرکت پر مجبور کیا گیا،کرنل صوفیہ کی بہن نے انکشاف کیا کہ لوکل کلیکٹر آفس سے ہمیں کال کر کے بلایا گیا تھا۔

    اس سے قبل بی جے پی جماعت کرنل صوفیہ پر صرف مذہبی شناخت کی بنیاد پر بے بنیاد الزامات لگا چکی ہے ،مودی سرکار کا کرنل صوفیہ کے خاندان کو تقریب میں نمائش کے طور پر بلانا شرمناک عمل کی واضح مثال ہے،بھارتی حکام کے اس عمل پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس پر پورا بھارت شرمندہ ہے۔

    https://x.com/mr_mayank/status/1927074493307965485

  • کانگرس لیڈر  نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

    کانگرس لیڈر نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا

    دفاعی اور سفارتی ناکامیوں پر کانگرس لیڈر اُتم کمار نے مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا-

    تلنگانہ کے وزیر اتم کمار ریڈی نے مودی سرکار کی سفارتی کمزوریوں اور غیر شفاف پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے آپریشن سندور میں مار گرائے گئے اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی رافیل طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے،اُتم کمار نے مودی کو جھوٹا کہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سچائی چھپانا بند کرے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مسلسل انکار دراصل اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے، جب امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا، تو بھارت کے ڈی جی ایم او کو کیوں خاموش رکھا گیا؟اُتم کمار نے بھارتی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومتی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہیں اور اصل حقائق کو جاننے کی کوشش کریں-

    بنوں اور کوہاٹ میں دھماکے، دو افرادہلاک

    سیاست ہم پر چھوڑ دیں، سیاست ہمیں کرنے دیں،صدرِ مملکت کا کرکٹ ٹیم سے خطاب

    یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا

  • لڑنےسے انکار، بھارتی نائب ائیر چیف  عہدے  سے فارغ

    لڑنےسے انکار، بھارتی نائب ائیر چیف عہدے سے فارغ

    مودی سرکار کو اعلیٰ فوجی قیادت سے واضح انکار ملنے کا سلسہ جاری ہے، اس بار نائب ائیر چیف ایئر مارشل ایس پی دھارکر نے انکار کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر مارشل ایس پی دھارکر کو سات ماہ بعد ہی عہدے سے ہٹادیا گیا ۔ایئر مارشل ایس پی دھارکر، جو گزشتہ رات رافیل طیاروں کی جارحانہ پروازوں کے نگران تھے، اُن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ پاک فضائیہ نے رافیل طیاروں کو فوری اور مؤثر طور پر روکا۔نائب فضائی سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ بھارتی رافیل طیارے پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس ہوکر راستہ بھول گئے ۔

    واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول کو جارحانہ طور پر کھوجنے کا ٹاسک لئے رافیل کو پاکستانی ریڈارز نے جام کر دیا۔طیارے ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہو گئے ۔اس حوالے سے مودی سرکار نے ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کو نیا نائب فضائی سربراہ مقرر کیا گیا ہے تاکہ بھارتی فضائیہ میں ہم آہنگی قائم رکھی جا سکے۔نائب فضائی سربراہ کی برطرفی نے بھارتی فضائیہ میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔

    پہلگام فالس فلیگ کے بعد یہ دوسرا بڑا عسکری تبدیلی ہے۔خیال رہے کہ شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے۔اعلیٰ فوجی قیادت میں تیز رفتار تبدیلیاں بی جے پی کے فاشسٹ ایجنڈے اور افواج کی پیشہ ورانہ خودمختاری کے درمیان بداعتمادی کا ثبوت ہیں۔دفاعی ماہرین نے آئندہ دنوں میں مزید عسکری استعفوں اور تبدیلیوں کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

    ملک میں بجلی کی خرید وفروخت کیلئے نیا نظام لاگو ہو گیا

    حکومت نےلیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا

    پاک بھارت کشیدگی،ڈیڈ لائن ختم ہونے پر واہگہ اٹاری بارڈر بند

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

    وزیراعظم کا امریکا سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

  • مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی،  کرکٹرز کے بھی  چینل بلاک

    مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، کرکٹرز کے بھی چینل بلاک

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار ہر پاکستانی سے خوف کھانے لگی، میڈیا کے بعد کرکٹرز کے بھی چینل بلاک کر دیے.

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکومت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حیران کن طور پر راولپنڈی ایکسپریس کا چینل بھی بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے, شعیب اختر کے علاوہ باسط علی کے یوٹیوب اکاؤنٹس کو بھی بھارت میں بلاک کردیا گیا ہے.بھارت میں 16 پاکستانی نیوز چینل کے یوٹیوب اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد سابق پاکستانی اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز باسط علی، راشد لطیف کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا گیا۔

    حالانکہ شعیب اختر نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران اپنے یوٹیوب اور ایکس اکاؤنٹ پر پہلگام تو کیا کسی قسم کی کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جب کہ ان کے چینل پر موجود گزشتہ تینوں ویڈیوز بھارتی ٹیم سے متعلق ہیں، جن میں چیمپئنز ٹرافی میں ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔اس کے باوجود یوٹیوب پر 38 لاکھ سبسکرائبر اور ’ایکس‘ پر 64 لاکھ فالورز رکھنے والے شعیب اختر کے اکاؤنٹ کو بلاک کردیا گیا۔

    یہاں واضح رہے کہ شعیب اختر واحد پاکستانی کرکٹر نہیں ہیں جن کا چینل بھارت میں بلاک کیا گیا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹرز باسط علی اور راشد لطیف کے اکاؤنٹس تک رسائی بھی محدود کردی گئی ہے، دونوں سابق کرکٹرز سوشل میڈیا سمیت نجی ٹی وی چینلز پر کرکٹ سے متعلق اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہیں۔

    پاکستان میں ذیقعد 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا

    بھارتی فوج کے مظالم، کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بھی بول پڑے

    بھارت کی درخواست پر خواجہ آصف کا اکاؤنٹ بلاک

    کامونکی: صفائی مشن میں جی ڈبلیو ایم سی کا کلیدی کردارہے ۔ماہم واحد

  • پہلگام فالس فلیگ پر سچ بولنے کی سزا، بھارتی مسلمان رکن  اسمبلی گرفتار

    پہلگام فالس فلیگ پر سچ بولنے کی سزا، بھارتی مسلمان رکن اسمبلی گرفتار

    پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے اور سچ بولنے کی سز،اآسام کے مسلمان رکن اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آسام پولیس نے ایم ایل اے امین الاسلام کو پہلگام واقعے پر سچ بولنے پر گرفتار کیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی حکومت کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے مزید پردہ اٹھنا شروع ہوگئے، مودی سرکار نے پہلگام واقعے کی سچائی بیان کرنے پر مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے ) کو گرفتار کرلیا۔امین الاسلام کے بیان کے مطابق پہلگام حملہ بھارتی حکومت کی سازش ہے۔

    امین الاسلام کا تعلق آسام کی سیاسی جماعت آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ سے ہے، آسام پولیس اور مودی سرکار سے امین الاسلام کا سچ برداشت نہ ہوا۔سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حوالے سے اب حقائق سامنے آنے لگے ہیں، مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح مسلمانوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، آسام کے ایم ایل اے کا سچ بولنا آغاز ہے، مزید لوگ مودی کے جھوٹ کا پردہ چاک کرینگے۔

    سندھو دریا ہمارا ہے یا اس دریا میں ہمارا پانی بہے گا یا تمہارا خون ,بلاول بھٹو زرداری

    بھارتی آبی جارحیت اور پاکستان کا دو ٹوک جواب ،تحریر:شاہد نسیم چوہدری

    بنوں ،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 خوارج ہلاک

    غیر قانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والا ملزم گرفتار، 14ہزار امریکی ڈالر برآمد

    مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی قید 3 پاکستانی جیل سے غائب، فیک انکاونٹر کا خدشہ

  • بھارت،مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی مہم ،17مقامات کے نام تبدیل

    بھارت،مسلمانوں کی شناخت مٹانے کی مہم ،17مقامات کے نام تبدیل

    بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کی شناخت کو مٹانے کی اپنی جاری مہم کے دوران ریاست اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے ناموں سے منسوب 17مقامات کے نام تبدیل کردئے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع ہریدوار میں مسلمانوں کے ناموں سے منسوب دس، دہرادون میں چار، نینی تال میں دو اور ادھم سنگھ نگر میں ایک تاریخی مقام کا نام تبدیل کیاگیاہے۔ہریدوار میں اورنگ زیب پور کا نام شیواجی نگر، غازیوالی کا نام آریہ نگر، خانپور کا نام شری کرشنا پور اور خانپور کرسالی کا نام بدل کر امبیڈکر نگر رکھا گیا ہے۔ دہرادون میں میا والا کو اب رام جی والا، چاند پور خورد کو پرتھوی راج نگر، نینی تال میں نوابی روڈ کا نام اٹل روڈ، اور پنچوکی مارگ کا نام آر ایس ایس کے دوسرے سربراہ کے نام پر گرو گولوالکر مارگ رکھا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارت میں مسلمانوں کے ناموں سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے کی جاری پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور حزب اختلاف کے رہنمائوں نے سخت تشویش ظاہرکی ۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ مسلمانوں کے ثقافتی اور تاریخی ورثے کو مٹانے کے لیے مقامات کے نام تبدیل کرنا تاریخ کو دوبارہ تحریر کرنے کے مترادف ہے ۔

    بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ رہا

    نیویارک، اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی کے لیے قانون سازی جاری

    کراچی، عیدالفطر کے دوسرے روز بھی شہریوں نےبھرپور عید منائی

    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور بڑھتا ہوا سیاسی و معاشی بحران

    پنجاب میں سکولوں کےاوقات کارکا نیا شیڈول جاری

  • بھارت میں کسانوں کےخلاف کریک ڈاؤن،  گرفتاریاں جاری

    بھارت میں کسانوں کےخلاف کریک ڈاؤن، گرفتاریاں جاری

    بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ کارروائی میں پنجاب پولیس نے کسان رہنما جگجیت سنگھ دلیوال، سروان سنگھ اور دیگر کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق کسان رہنما چندی گڑھ میں حکومت سے مذاکرات کے بعد واپس جا رہے تھے جب موہالی کے مقام پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب، کھنوری بارڈر پر کسانوں کے احتجاجی کیمپ کو بلڈوز کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے شمبو کھنوری بارڈر سے متعدد کسانوں کو زبردستی بے دخل کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق، پولیس نے کسانوں کو بسوں میں زبردستی دھکیل دیا، ان کی پگڑیاں اچھالیں، اور ایمبولینس میں موجود کسان رہنما کو حراست میں لے لیا۔ بھارتیہ کسان یونین کے رہنما کلونت سنگھ نے الزام لگایا کہ پولیس نے بزرگ کسانوں کو باہر نکلنے کا موقع تک نہیں دیا اور ان کے ٹریکٹر اور سامان وہیں چھوڑنے پر مجبور کیا۔

    واضح رہے کہ فروری 2024 میں شروع ہونے والا کسان دھرنا اب ایک بڑی مزاحمتی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ مودی سرکار کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے خلاف کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔پنجاب حکومت کی یقین دہانیوں کے باوجود، کسانوں کی بے دخلی کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ تحریک بھارتی حکومت کے جبر کے خلاف ایک بڑی مزاحمت کی علامت بن چکی ہے۔

    میچ نہیں دیکھا کہ کہیں بیٹے کو نظر ہی نہ لگ جائے ، والدہ کرکٹر حسن نواز
    بغیر اجازت احتجاج کرنے پر عورت مارچ کی قیادت کیخلاف مقدمہ درج

    جڑواں شہروں میں 2 روز کیلئے ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند

    لاہور قلندرز کا یو نیوورسٹی فین کلب فرینڈز آف قلندرز کا آغاز

    کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال بحال نہ ہوسکی،انٹرنیٹ سروس بھی بند

  • بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

    مودی سرکار کے تیسرے دورِ اقتدار میں اقلیتیں بالخصوص مسلمان مودی کے ہندوتوا نظریے کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اور بی جے پی حکومت بھارت میں گائے کے تحفظ کے نام پر آئے روز متعصبانہ اور انتہا پسندانہ قوانین نافذ کرنا معمول بنا چکی ہے.

    حال ہی میں بی بی سی نے مسلمانوں اور دیگر گائے تاجروں پر گائے رکشکوں کے ہاتھوں ہونے والے ظلم و ستم کو بے نقاب کیا ہے.برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی دودھ کی صنعت سب سے بڑی ہے مگر گائے کے تحفظ کے قوانین مسلمانوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔ بھارت کے بیشتر حصوں میں بیف کھانے پر پابندی جبکہ گائے ذبح کے خلاف کالے قوانین ہیں۔ 2014 میں ہندو قوم پرست بی جے پی کی حکومت آنے کے بعد گائے کو سیاست کا واضح نشان بنا دیا گیا، بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں گائے تحفظ کے قوانین کی سختی بڑھ گئی ہے اور بی جے پی حکومت نے مسلمانوں کے گائے رکھنے پر قانون بنا کر 10 سال قید کی سزا اور 5 لاکھ تک جرمانہ بڑھا دیا۔

    رپورٹ کے مطابق سخت قوانین نے عید کے موقع پر بھی گائے کے ذبح کے خوف کو بڑھا دیا، گائے رکھشکوں کی جانب سے گائے کی نقل و حمل پر مسلمانوں پر حملے اور قتل معمول بن چکے ہیں، ان سب میں بھارتی پولیس بھی گائے کی نقل و حمل کرنے والوں کو پریشان کرنے میں ملوث ہے۔ گائے رکھشک، تاجروں بالخصوص مسلمان تاجروں کی گاڑیوں کو روک کر پولیس پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ گاڑی کو ضبط کر لیں گے اور گاڑیاں چھڑانے کے لیے وکیل کرنا پڑتا ہے جس پر 3 لاکھ روپے لاگت آتی ہے۔ اتر پردیش، بی جے پی کا گڑھ ہے اور وہاں ملک کے سخت ترین گائے تحفظ قوانین نافذ ہیں، حال ہی میں اتر پردیش کے ضلع کُشی نگر میں گائے ٹرانسپورٹر کو گائے اسمگلنگ کے جھوٹے الزام میں جیل بھیج دیا گیا۔ گائے ذبح قانون "Anti Cow Slaughter Act” کے تحت ضلعی انتظامیہ اور گائے رکھشکوں کو گاڑیاں ضبط کرنے کا کھلی چھوٹ حاصل ہے۔

    2020 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے گائے ذبح مخالف قانون کے بے گناہوں کے خلاف استعمال ہونے کا انکشاف کیا ہے اور 2023 میں الہ آباد ہائی کورٹ نے گائے کی نقل و حمل "کوئی جرم نہیں” قرار دیا ہے۔ راجھستان میں ’گاؤ رکھشکوں’ کی جانب سے محض مویشیوں کے منتقلی کے شک کی بنیاد پر 4 مسلمان مردوں کو شدید زدوکوب کا نشانہ بنایا گیا اور آئے دن مودی سرکار کی جانب سے مسلمانوں پر حملوں اور جھوٹے مقدمات کے اندراج میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں 450 سے زائد مقامات پر سحر و افطار کا انتظام

    اسٹیل مل کے 1370ملازمین فوری بحال ، زیر التواء واجبات اداکیے جائیں ،منعم ظفر خان