Baaghi TV

Tag: مودی سرکار

  • جموں حملے،بھارت نے نااہلی تسلیم کر لی،دو افسران کو عہدے سے ہٹا دیا

    جموں حملے،بھارت نے نااہلی تسلیم کر لی،دو افسران کو عہدے سے ہٹا دیا

    جموں کشمیر میں مقامی کشمیریوں‌کے بڑھتے حملوں کو روکنے میں ناکامی پر مودی سرکار نے دو افسران کے خلاف کاروائی کی ہے، اور انہیں عہدے سے ہٹا دیا ہے

    مودی سرکار نے ڈی جی بارڈر سیکورٹی فورس نتن اگروال کو ڈی جی کے عہدے سے ہٹا یا ہے اور انہیں اصل کیڈر یعنی کیرالہ کیڈر میں واپس بھیج دیا گیا، اسپیشل ڈی جی وائی بی کھرانیہ کو بھی عہدے سے ہٹا کر اڈیشہ کیڈر میں واپس بھیج دیا گیاہے۔

    جموں کشمیر میں مقامی کشمیری عسکریت پسندوں کے حملوں کا الزام مودی سرکار نے پاکستان پر لگایا تھا تا ہم اب مودی سرکار نے افسران کی نااہلی تسلیم کر لی کیونکہ وہ حملوں کو روکنے میں ناکام رہے اور دو افسران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں عہدوں سے ہٹایا گیا ہے.بارڈر سیکورٹی فورس، بی ایس ایف کی ذمہ داری بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی کی حفاظت ہے لیکن بی ایس ایف حملوں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا، آئے روز کشمیر میں حملے مسلسل بڑھ رہے ہیں

    1989 بیچ کے کیرالہ کیڈر کے آئی پی ایس افسر نتن اگروال نے گزشتہ برس جون میں بارڈر سیکورٹی فورس کے نئے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھالا تھا،تاہم وہ کشمیرمیں جاری عسکریت پسندی کو ختم نہ کر سکے جس کی وجہ سے انہیں جموں سے ہٹا دیا گیا ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ نتن اگروال اور کھرانیانے ایل او سی کا دورہ کیا تھا، کئی اہم اجلاسوں کی صدارت کی تھی، اور حکم دیا تھا کہ عسکریت پسندوں کے خلاف کاروائیاں بڑھائی جائیں لیکن اسکے مقابلے میں عسکریت پسندوں نے جارحانہ انداز دکھایا اور جموں میں کوئی دن ایسا نہیں گزر رہا جس دن بھارتی فوج پر حملہ نہ ہوا ہو.

    بھارتی وزارت داخلہ نے ایس ایس بی کے ڈائرکٹر جنرل دلجیت سنگھ چودھری کو اگلے حکم تک بی ایس ایف کے ڈی جی کی اضافی ذمہ داری دے دی ہے،۔ 1990 بیچ کے آئی پی ایس افسر دلجیت سنگھ نے اس سال جنوری میں ایس ایس بی ڈائرکٹر جنرل کے طور پر اپنا عہدہ سنبھالا تھا،

    رواں برس جموں کے علاقوں راجوری، پونچھ، ریاسی، اودھم پور، کٹھوا اور ڈوڈہ میں بھارتی فوج کے 11 اہلکاروں سمیت 22 افراد جان سے جا چکے ہیں، سرحد پر تعینات بی ایس ایف نے کسی طرح کی دراندازی سے صاف انکار کیا ہے اس کے باوجود حملے ہو رہے ہیں،

    پاک فوج کیخلاف پروپیگنڈہ،من گھڑت کہانی،ریان گرم اور مرتضیٰ کیخلاف ہو گی قانونی کاروائی

    بھارتی میڈیا کا پاک فوج کے خلاف مذموم پروپیگنڈہ بے نقاب

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

  • بھارتی جنگی جنون،دفاعی بجٹ میں اضافہ،اپوزیشن نے بجٹ "مایوس کن” قرار دیا

    بھارتی جنگی جنون،دفاعی بجٹ میں اضافہ،اپوزیشن نے بجٹ "مایوس کن” قرار دیا

    مودی سرکار نے تیسری حکومت میں پہلا بجٹ لوک سبھا میں پیش کیا ہے،

    بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نےبجٹ لوک سبھا میں پیش کیا اس موقع پر اراکین پارلیمنٹ موجود تھے، اپوزیشن نے بجٹ تقریر کے دوران شورشرابہ کیا ،مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اپنی طویل بجٹ تقریر میں اہم اعلانات کئے،اختتام پر لوک سبھا کی کارروائی اگلے روز صبح 11 بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی،بجٹ میں بہار میں سڑکوں کے منصوبوں کے لیے 26 ہزار کروڑ روپے کے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے، بہار میں 21 ہزار کروڑ روپے کے پاور پلانٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے، آندھرا پردیش کو تقریباً 15 ہزار کروڑ روپے کا پیکیج ملے گا،بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور مہنگائی کنٹرول میں ہے، یہ بجٹ غریبوں، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں پر مرکوز ہے، روزگار بڑھانے پر حکومت کی توجہ ہے اور یہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،حکومت روزگار کے لیے 3 بڑی اسکیموں پر کام کرے گیم بجٹ میں نوجوانوں کے لیے 2 لاکھ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، طلباء کو 7.5 لاکھ روپے کا اسکل ماڈل قرض دیا جائے گا، ملازمتوں میں خواتین کو ترجیح دی جائے گی،- زرعی شعبے کی ترقی اولین ترجیح ہے، قدرتی کاشتکاری کو بڑھانے پر زور، 32 فصلوں کے لیے 109 اقسام کا آغاز کریں گے، اس سال زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کے لیے 1.52 لاکھ کروڑ روپے کی فراہمی کی جائے گی، مفت راشن کا نظام 5 سال تک جاری رہے گا،بھارت سرکار نے اپنے دفاعی بجٹ کو گزشتہ سال کے پانچ لاکھ 93 ہزار کروڑ روپے سے بڑھا کر چھ لاکھ 21 ہزار 940 لاکھ کروڑ مقرر کیا ہے،رپورٹس کے مطابق مذکورہ دفاعی بجٹ مکمل بجٹ کا 12.9 فی صد ہے،دوسری جانب نئے بھارتی بجٹ کے مطابق 7 سے 10 لاکھ روپے کی آمدنی پر 10 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ 10 سے 12 لاکھ روپے کی آمدنی پر 15 فیصد ٹیکس کی ادائیگی لازمی ہوگی۔

    بھارتی بجٹ کے بعد کیا ہو گا مہنگا اور کیا سستا؟
    بھارت میں مودی سرکار کا پہلا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے، بجٹ دستاویزات کے مطابق کینسر سے جڑی تین ادویات پر کسٹم ڈیوٹی ہٹائی گئی ہے، ایکسرے ٹیوب اور فلیٹ پینل ڈٹیکٹر پر بھی درآمدات ٹیکس ہٹا دیا گیا ہےمموبائل فون اور پارٹس، پی سی بی اور موبائل فون چارجر پر کسٹم ڈیوٹی 15 فیصدکم کی گئی ہے،25 ضروری معدنیات پر کسٹم ڈیوٹی نہیں لگے گی،سولر سیل اور سولر پینل کی مینوفیکچرنگ کے سامان پر ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے،سونے اور چاندی پر کسٹم ڈیوٹی کم کر کے چھ فیصد کر دی گئی ہے،پلاٹینم پر کسٹم ڈیوٹی کم ہو کر اب 6.4 فیصد ہو گئی ہے،دوسری جانب پی وی سی فلیکس بینر کی درآمد اب پہلے کے مقابلے مہنگی ہو جائے گی،کچھ ٹیلی مواصلات سامانوں کی درآمد بھی اب مہنگی ہوگی،کیونکہ بنیادی کسٹم ڈیوٹی 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی ہے،ایک سال سے زیادہ تک رکھے گئے ایکویٹی انویسٹمنٹ مہنگے ہوں گے، اس شعبہ میں ٹیکس 15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دیا گیا ہے،ایک سال سے زیادہ رکھے گئے شیئر بھی مہنگے ہوں گے، اس شعبہ میں ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 12.5 فیصد کیا گیا ہے،امونیم نائٹریٹ پر درآمد ٹیکس 10 فیصد بڑھا دیا گیا ہے، پلاسٹک مہنگے ہوں گے، اس پر درآمدات ٹیکس 25 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔

    کانگریس رہنما ،قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے بجٹ کو مودی سرکار کا کرسی بچاؤ بجٹ کہا ،راہول کہتے ہیں کہ مودی حکومت کے بجٹ کو پی ایم سرکار بچاؤ سکیم کہنا چاہئے، بجٹ میں اہم مسائل کا ذکر نہیں،بجٹ میں اشرافیہ کو تو فائدہ دیا گیا لیکن شہریوں کے لئے کوئی ریلیف نہیں،

    بھارت کے بجٹ میں پنجاب کے لئے کوئی نیا اعلان نہ ہونے پر کانگریس پنجاب کے اراکین نے پارلیمنٹ میں احتجاج کیااور مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی،کانگریس اراکین پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت نے پنجاب کے ساتھ ایسا سلوک اس لیے کیا کہ بی جے پی کو پنجاب سے ایک بھی سیٹ نہیں ملی،پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجہ وڈنگ کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ پنجاب پر توجہ دی جائے، مگر پنجاب کو کچھ نہیں دیا گیا،بہار اور آندھرا کے لیے بھرپور بجٹ ہے لیکن پنجاب کے لیے کوئی اعلان نہیں ہوا ،کبھی کبھی ہمیں ایسا لگتا ہے کہ مرکز ہمیں ہندوستان کے نقشے سے دور کر رہا ہے۔

    عام آدمی پارٹی نے بھی بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے دہلی کو نظر انداز کیا ہے، عام آدمی پارٹی کی رہنما وزیر آتشی سنگھ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے اس بجٹ سے دہلی کو کچھ نہیں ملا ،یہ دھوکہ دینے والا بجٹ ہےم دہلی کے لوگ مرکز کو جو ٹیکس دیتے ہیں، کم از کم اس کا 5 فیصد ملنا چاہے تھا، دہلی ہر سال مرکزی حکومت کو 2 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا ٹیکس ادا کرتا ہے، اس میں سے دہلی کے لوگ دہلی کی ترقی کے لیے صرف 5 فیصد مانگ رہے تھے، جو مرکزی حکومت کے کل بجٹ کا صرف 0.4 فیصد ہے، اس کے باوجود اس کا ایک روپیہ شیئر اینڈ ٹیکس دہلی کو نہیں ملا،

    بھارت میں پیش کئے جانے والے بجٹ پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے، اپوزیشن نے بجٹ کو انتہائی مایوس کن قرار دیا ہے،کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر مالیات پی، چدمبرم کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے بجٹ میں مہنگائی اور بے روزگاری جیسے ایشوز کو نظر انداز کر دیا گیا ہے، بجٹ میں بے روزگاری کو لے کر کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا حالانکہ بے روزگاری بھارت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے، کچھ درجن آسامیاں آئیں تو ان کے لیے لاکھوں بھارتی امیدوار درخواست اور امتحان دیتے ہیں یا انٹرویو میں بھارت کی شرح بے روزگاری 9.2 فیصد ہے، لیکن مودی سرکار کی اس طرف کوئی توجہ نہیں ہے،اسی طرح بھارت میں مہنگائی کی شرح 3.4 فیصد، آر پی آئی مہنگائی شرح 5.1 فیصد اور خوردنی اشیاء کی مہنگائی شرح 9.4 فیصد ہے مہنگائی سے نمٹنے کے لئے مودی سرکار نے کوئی لائحہ عمل نہیں دیا،بجٹ میں تعلیم کے شعبے پر بھی توجہ نہیں دی گئی،صحت کے بارے میں بھی بجٹ کم رکھا گیا ہے، گزشتہ چھ برسوں میں مزدوری کی شرح تنخواہ مستحکم رہی ہے ،ہر طرح کے روزگار کے لیے کم از کم مزدوری 400 روپے فی روز طے کر دی جانی چاہیے،بڑے پیمانے پر بے روزگاری کے سبب ایجوکیشن لون لینے والے کئی طلبا سود یا اصل قرض کی ادائیگی میں ناکام ہو گئے ہیں حکومت کو ایسے افراد کا قرض معاف کرنا چاہئے،

    کسان رہنما راکیش ٹکیت نے بھی مودی سرکار کے بجٹ کو مایوس کن قرار دیا ،راکیش کا کہا تھا کہ جو بجٹ پیش کیا گیا اس سے کسانوں‌کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا، مودی سرکار کو چاہئے کہ کسانوں کو فصلوں کی مناسب قیمت دے تا کہ کسانوں کے مسائل کم ہوں، یہ بجٹ کاغذوں پر ٹھیک لگتا ہوگا، لیکن زمینی سطح پر اس بجٹ سے کسانوں کو نہیں بلکہ کمپنیز کو فائدہ ہو گا، حکومت کو چاہئے کہ کسانوں کو فصل کی پوری قیمت، مفت پانی، مفت بجلی اور سستی کھاد دے، کسانوں کو تبھی ریلیف ملے گا، زراعت کی مشینوں پر جی ایس ٹی کم کرنا چاہیے،کسانوں‌کے بچوں کے لئے سرکار کو مفت تعلیم کا بھی انتظام کرنا چاہئے،

    مغربی بنگال کی وزیر اعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے مودی سرکار کے بجٹ پر تنقید کی اور بجٹ کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہ یہ بجٹ عوام کے لئے نہیں بلکہ ایک پارٹی کو خؤش کرنے کے لئے بنایا گیا ہے، بجٹ میں مغربی بنگال کو مکمل طور پر محروم کر دیا گیا ہے، مجھے اس بجٹ میں امید کی کوئی بھی شمع نظر نہیں آ رہی ہے بلکہ صرف اندھیرا نظرآ رہا ہے، یہ عوام مخالف اور غریب مخالف بجٹ ہے جو عام لوگوں کے لیے نہیں بنایا گیا ، بنگال ایک بڑی ریاست ہے اور جتنے ووٹر بنگلہ دیش میں ہیں، ہمارے یہاں بھی تقریباً اتنے ہی ہیں،100 دن کے کام کے پیسے نہیں ملے لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ ہاؤسنگ اسکیم کے پیسے کیسے تقسیم ہوں گے، بنگال قدرتی آفات کے حوالے سے حساس ریاست ہے، ہمارے آس پاس کی ہر ریاست کو سیلاب سے نمٹنے اور انتظامات کے لیے پیسے ملے ہیں مگر ہمیں محروم کر دیا گیا اس کا نتیجہ آپ کو انتخابات کے دوران دیکھنے کو ملے گا،ہمیں ہمارے حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے.

    صحافی سید امجد حسین بخاری نے ایکس پر لکھا کہ بھارت:دفاعی بجٹ میں 28ہزار 940 کروڑ کا اضافہ ،دفاعی بجٹ کل بجٹ کا 13 فیصد ہوگیا ،وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے نریندر مودی حکومت کے تیسرے دور کا پہلا بجٹ لوک سبھا میں پیش کردیا۔ دفاعی بجٹ گذشتہ سال کے 5 لاکھ 93 ہزار کروڑ روپے سے بڑھا کر چھ لاکھ 21 ہزار 940کروڑ مقرر کیا ہے۔سرحدی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے بجٹ میں 30 فی صد اضافہ۔ بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) کے لیے 6500 کروڑ روپے مختص

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

  • جموں ،بڑھتے حملوں کے بعد بھارتی فوج کے خصوصی دستے تعینات

    جموں ،بڑھتے حملوں کے بعد بھارتی فوج کے خصوصی دستے تعینات

    جموں میں‌ عسکریت پسندوں‌کی بڑھتی ہوئی کاروائیوں نے بھارتی فوج کو پریشان کر دیا،جموں میں حملوں کے بعد فوج کی بریگیڈ تعینات کر دی گئی ہے تو وہیں خصوصی کمانڈوز کا ایک دستہ بھی تعینات کر دیا گیا ہے

    جموں میں حالیہ چند دنوں میں کشمیری عسکریت پسندوں نے بھارتی فوج پر پے درپے حملے کیے ہیں، ان حملوں میں بھارتی فوج کو ہزیمت اٹھانا پڑی ہے، عسکریت پسند کاروائی کرتے ہیں، اپنے ہدف کو نشانہ بناتے ہیں اور پھر روپوش ہو جاتے ہیں، گزشتہ دنوں جموں میں ایک حملے کے دوران کیپٹن سمیت 5 بھارتی فوجی مارے گئے تھے،اس سے قبل ایک حملے میں 5 فوجی ہلاک ہوئے تھے، رواں برس 11 فوجی جموں میں ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں بھارتی فضائیہ کا اہلکار بھی شامل ہے،دوسری جانب جموں میں بھارتی فوج عسکریت پسندوں کی تلاش میں ہے تا ہم رواں برس اب تک صرف 5 عسکریت پسندوں کو بھارتی فوج نشانہ بنا چکی ہے،

    پانچ اگست 2019 میں آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت جموں کشمیر کو دی گئی خصوصی حیثیت کے خاتمے اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد جموں میں عسکریت پسندوں کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، سابق بھارتی آرمی چیف جنرل منوج پانڈے نے 2023 میں کہا تھا کہ جموں میں‌عسکریت پسندی پر قابو پا لیا گیا ہے، 2018 تک اس علاقے میں امن تھا تا ہم ابھی بھی کچھ حالات بہتر نہیں ہیں، 2022 اور 2023 میں جموں کے علاقے میں سکیورٹی فورسز پر تین تین حملے ہوئے ، لیکن رواں برس ان حملوں میں اضافہ ہو چکا ہے، ابھی چھ ماہ میں ہی جموں میں بھارتی فوج پر آٹھ حملے ہو چکے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق جموں میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی ایک وجہ 2021 کے بعد وہاں فوجی تعیناتی میں کمی تھی۔

    جموں و کشمیر پولیس کے حکام کے مطابق جموں خطہ میں امن تھا لیکن عسکریت پسند پھر متحرک ہو گئے،جموں کے مغربی حصے میں کٹھوعہ سانبہ علاقے میں ہونے والے حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عسکریت پسند سرحدی علاقوں میں اپنی سرگرمیاں بڑھا رہے ہیں، یہ علاقے جموں کا حصہ ہونے کے باوجود فوج کی مغربی کمان کے تحت آتے ہیں جو انسداد دہشت گردی آپریشن نہیں کرتی،بھارتی میڈیا کے مطابق جموں میں بڑھتے حملوں میں لشکر طیبہ اور جیش محمد کا نام لیا جا رہا ہے، پولیس کے مطابق جموں خطے میں تقریباً تمام حملے غیر ملکی عسکریت پسندوں نے کیے ہیں.

    جموں میں فوج پر بڑھتے ہوئے حملوں‌پر بھارت کی سیاسی جماعتیں بھی مودی سرکار پر تنقید کر رہی ہیں، کانگریس نے بھی سوال اٹھایا ہے تو وہیں اویسی بھی برہم ہوئے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی مودی سرکار پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے،کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک کے بعد ایک ایسے خوفناک واقعات انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہیں یہ مسلسل د حملے جموں و کشمیر کی خستہ حالی کو ظاہر کر رہے ہیں بی جے پی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ ہمارے فوجی اور ان کے اہل خانہ بھگت رہے ہیں۔ کانگریس رہنما جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ صرف جموں میں گذشتہ 78 دنوں میں 11 حملے ہوئے ہیں یہ بالکل نئی چیز ہے۔ ہم تمام سیاسی جماعتوں کو اس کے خلاف ایک موثر اجتماعی ردعمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، لیکن یہ سوال بھی پوچھا جانا چاہیے کہ خود ساختہ غیر حیاتیاتی وزیر اعظم اور خود ساختہ چانکیہ (مراد امت شاہ) کے ان تمام بڑے دعوؤں کا کیا ہوا؟

    جموں میں بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد فوج کی ایک بریگیڈ کو تعینات کر دیا گیا ہے، جموں میں 3,000 فوجیوں اور 500 خصوصی دستوں سمیت بریگیڈ سطح کی فورس کو تعینات کی گئی ہے،یہ تعیناتی 2019 میں آرٹیکل 370 اور 35-A کی منسوخی کے بعد سے خطے میں عسکریت پسندی سے متعلق واقعات کی ایک سیریز کے بعد ہوئی،بھارتی آرمی چیف جنرل اپیندر دویدی جموں میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہیں آج وہ جموں کا دورہ کریں گے اور صورتحال کا جائزہ لیں گے،

    انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

  • ہائے بے روزگاری،ایئر انڈیا میں 600 آسامیوں کیلیے 25 ہزار نوجوان پہنچ گئے

    ہائے بے روزگاری،ایئر انڈیا میں 600 آسامیوں کیلیے 25 ہزار نوجوان پہنچ گئے

    بھارت میں بے روزگاری بڑھ چکی، مودی سرکار کا نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا دعویٰ سچ ثابت نہ ہو سکا،ایئر انڈیا میں 600 آسامیوں کے لئے 25 ہزار سے زائد نوجوان انٹرویو دینے پہنچ گئے

    بھارت میں بیروزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، نوجوان ڈگریاں لئے ہاتھ میں پھر رہے ہیں تا ہم کوئی نوکری نہیں مل رہے، اگر کہیں کوئی آسامی کا اشتہار آ جائے تو ہزاروں نوجوان ڈگریاں لئے پہنچ جاتے ہیں، اب حال ہی میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا، بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا نے 600 ملازمتوں کے لئے اشتہار دیا تو تقریبا 25 ہزار سے زائد نوجوان ڈگریاں لئے ملازمت کے لئے انٹرویو دینے پہنچ گئے.اس دوران ہنگامہ آرائی بھی ہوئی، شدید رش کو سنبھالنا مشکل ہو رہا تھا جس پر ایئر انڈیا کی جانب سے پولیس کو طلب کیا گیا.

    بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی جانب سے 600 نوکریاں کسی بڑے عہدے کے لیے نہیں تھیں بلکہ ایئر پورٹ لوڈر کی تھیں،جن کی تنخواہ 20 سے 25 ہزار ہوتی ہے،اگر ایئر لوڈر اضافی وقت کام کریں تو انکی ماہانہ تنخواہ 30 ہزار تک جا سکتی ہے،ایئر پورٹ لوڈر کو جہازوں کی لوڈنگ ،ان لوڈنگ کرنی ہوتی ہے، سامان کے بیلٹ اور ریمپ ٹریکٹر چلانے کا کام کرنا ہوتا ہے تو وہیں سامان، کارگو اور کھانے پینے کی اشیاء کو سنبھالنے کے لیے ہر ہوائی جہاز کو کم از کم پانچ لوڈرز کی ضرورت ہوتی ہے

    بھارتی ایئر لائن ایئر انڈیا کی چھ سو ملازمتوں کے لیے 25 ہزار سے زائد نوجوان جمع ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی، ممبئی میں ایئر انڈیا کو رش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ ایئر انڈیا کو امید نہیں تھی کہ 600 نوکریوں کے لئے 25 ہزار لوگ آ جائیں گے،

    ممئبی میں ایئرانڈیا کے ایئرپورٹ لوڈر کی ملازمت کے لیے جمع ہونے والے نوجوانوں ویڈیو سامنے آنے پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو بھارت میں بیروزگاری کی حالت بیان کر رہی ہے، آج ممبئی میں ایوا ایشن سیکٹر میں ملازمت کے لیے ہزاروں نوجوانوں پہنچ گئے ایسا ہی منظر کچھ دن قبل گجرات میں بھی دیکھنے کو ملا تھا لیکن بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کھلے عام جھوٹ بولتے ہیں کہ گزشتہ 4-5 سال میں ریکارڈ توڑ روزگار دیا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے

    واضح رہے کہ کچھ دن قبل مودی کے آبائی علاقے گجرات میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، گجرات کے بھروچ ضلع کے انکلیشور میں 40 آسامیوں کے لیے 800 کے قریب نوجوان انٹرویو کے لیے پہنچ گئے تھے،

    بھارت میں بے روزگاری، گھروں میں فاقے، شہری اسرائیل نوکری کیلیے مجبور

    بھارتی انتخابات،دی گارڈین نے مودی سرکار کی اصلیت کو بے نقاب کر دیا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ہندوستان میں بیروزگاری کی شرح میں اضافہ ،دو تہائی تعلیم یافتہ نوجوان بیروزگار

    مودی کی اگنی ویر سکیم،رشتے آنا بند،نوجوانوں نے بھارتی فوج میں جانا چھوڑ دیا

  • مودی سرکار نے کینیڈا میں مقیم سکھ رہنماؤں کے اہلخانہ کو گرفتار کرنا شروع کر دیا

    مودی سرکار نے کینیڈا میں مقیم سکھ رہنماؤں کے اہلخانہ کو گرفتار کرنا شروع کر دیا

    مودی سرکار نے کینیڈا میں مقیم سکھ رہنماؤں کے اہلخانہ کو گرفتار کرنا شروع کر دیا،

    کینیڈا میں مقیم ، سکھ رہنما، خالصتان کے حامی لکھبیر سنگھ لنڈا کے اہلخانہ کو مودی سرکار نے گرفتار کر لیا ہے،جالندھر میں کاروائی کی گئی ہے، پولیس نے لکھبیر کی ماں، بہنوں سمیت گھر کے تمام افراد کو گرفتار کیا ہے،پولیس نے خاندان پر بھتہ خوری کا الزام عائد کیا ہے،جالندھر کمشنر پولیس کے مطابق جالندھر کے ایک تاجر کو بھتہ کی کال کرنے کے سلسلے میں کینیڈا کے رہنے والے لکھبیر سنگھ لنڈا کے اہل خانہ اور اس کے ساتھی یادوندر سنگھ کو حراست میں لے لیا ہے۔ بھتہ نہ دینے پر دو موٹر سائیکل سواروں نے شہر میں ایک صنعت کار کے دفتر پر فائرنگ کی اور بھتہ کا مطالبہ کیا جس کے بعد پولیس نے انکوائری شروع کی اور پتہ چلا کہ گینگسٹر یادوندر سنگھ اس کیس کا ماسٹر مائنڈ تھا۔گرفتار افراد میں لکھبیر سنگھ لنڈہ اور یادوندر سنگھ کی مائیں اور بہنیں شامل ہیں۔گرفتار شدگان کی شناخت لکھبیر سنگھ کے بہنوئی رنجودھ سنگھ، اس کی بہن جسپال کور اور اس کی ماں پرمیندر کور کے طور پر ہوئی ہے۔ اسی طرح یادویندر سنگھ کے والد جیکر سنگھ، اس کی والدہ بلجیت کور اور اس کی بہن حسن پریت کور کو حکام نے پکڑ لیا۔

    پولیس کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ 10 جون کو، جالندھر پولیس نے مبینہ طور پر بھتہ خوری کا ریکیٹ چلانے کے الزام میں تین افراد کو پکڑا۔ مشتبہ افراد گرپریت سنگھ عرف گوپی، بھوپندر سنگھ عرف بنٹی اور جگروپ سنگھ عرف جوپا جنہیں گزشتہ ہفتے پکڑا گیا تھا، ان کو گھر والوں نے پناہ اور آتشیں اسلحہ فراہم کرکے مدد کی تھی۔3 جون کو تقریباً 5:15 بجے دو موٹر سائیکل سوار لیدر کمپلیکس کے مین گیٹ سے کوہلی اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ میں داخل ہوئے۔ ان میں سے ایک نے ڈیوٹی پر موجود سیکورٹی گارڈ جتندر سنگھ کو گولی مار کر قتل کرنے کی کوشش کی۔ کمپنی کے مالک کو پہلے ایک بین الاقوامی نمبر سے تاوان کا مطالبہ کرنے والی کال موصول ہوئی تھی، حملہ آوروں نے فرم کے مالک کو دھمکانے کے لیے گارڈ پر فائرنگ شروع کر دی۔لکھبیر سنگھ لنڈا اور یادوندر سنگھ کے خاندان کے چھ افراد کے ساتھ ساتھ ان کے تین جاننے والوں کو جو فائرنگ کے واقعہ میں ملوث تھے پولیس نے اب تک گرفتار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ برس بھارت نے کینیڈا میں مقیم ببر خالصہ انٹرنیشنل کے رکن لکھبیر سنگھ لنڈا کو ’انفرادی دہشت گرد‘ قرار دے دیا تھا، جنوری میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے سنگھ کی گرفتاری پر 15 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔

    برطانیہ میں خالصتان کے حامیوں کی جان کو خطرات،برطانوی پولیس نے وارننگ جاری کر دی

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

    خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    سکھ برادی کا خالصتان بارے ریفرنڈم 2020، وینا ملک نے بڑا اعلان کر دیا

    آسٹریلوی حکومت نے میلبرن میں خالصتان ریفرنڈم رکوانے سے انکار کردیا۔

    الصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھس فار جسٹس (SFJ) نے میلبورن آسٹریلیا میں خالصتان ریفرنڈم مہم کا آغاز کیا ج

    انٹرپول نے خالصتان کے رہنما کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی بھارت کی درخواست مسترد کردی

    ٹورنٹو:کینیڈا میں خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے تاریخ رقم ، خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 10 ہزار سکھوں نے ووٹ کاسٹ کی

  • سابق را چیف اجیت دوول تیسری بار بھارتی قومی سلامتی کا مشیر مقرر

    سابق را چیف اجیت دوول تیسری بار بھارتی قومی سلامتی کا مشیر مقرر

    مودی نے تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد سابق را چیف اجیت دوول کو تیسری بار قومی سلامتی کا مشیر مقرر کر دیا ہے

    اجیت دوول مودی سرکار میں پہلے بھی قومی سلامتی کے مشیر رہ چکے ہیں،اب وہ مودی سرکار کی تیسری حکومت میں بھی قومی سلامتی کے مشیر کے طور پر کام کریں گے،مودی نے اجیت دوول کی بطور قومی سلامتی مشیر تقرری کی منظوری دے دی ہے اور ان کی تقرری 10 جون سے کی گئی ،پی کے مشرا کو بھارتی وزیراعطم مودی کا پرنسپل سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے،اجیت دوول کا عہدہ کیبنٹ وزیر کے برابر ہوگا۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سابق سربراہ اجیت دوول کو پہلی مرتبہ 2014 میں قومی سلامتی کا مشیر بنایا گیا تھا اور وہ مودی کی گزشتہ دو حکومتوں میں یہ ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں،اب وہ تیسری بار بھی مشیر قومی سلامتی ہوں گے، مودی اجیت دوول پر اعتماد کرتے ہیں اسی لئے انہیں تیسری بار اہم عہدہ دیا ہے.بھارتی وزیراعظم کا سب سے قابل اعتماد افسر قومی سلامتی کا مشیر ہی ہوتا ہے۔ اسٹریٹجک معاملوں کے ساتھ ہی داخلی سیکورٹی کے معاملوں میں بھی وہ وزیراعظم کی مدد کرتا ہے۔ کب کیا فیصلہ لینا صحیح ہوگا، اس کا بھی وزیراعظم کو وہ مشورہ دیتا ہے۔

    ڈاکٹرپی کے مشرا کو پردھان سکریٹری اور اجیت کوقومی سلامتی کے مشیر کے طورپر پھر تقرری ہونے سے یہ دونوں بھارتی وزیراعظم کے ساتھ سب سے زیادہ وقت کام کرنے والے پرنسپل سکریٹری بن گئے ہیں۔ 1968 بیچ کے آئی پی ایس افسراجیت دہشت گردانہ مخالف معاملوں اور نیوکلیئرموضوعات کے ایکسپرٹ ہیں،جبکہ ڈاکٹرپی کے مشرا 1972 بیچ کے ریٹائرڈ افسر ہیں، جو ہندوستانی حکومت کے زرعی سکریٹری کے عہدے سے ریٹائرہونے کے بعد گزشتہ دو حکومتوں سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ ہیں۔ 2014 میں مودی کے وزیراعظم بننے سے پہلے سے ہی دونوں مودی کے ساتھ تھے.

    گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

    دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

    دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

    دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

    دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

    دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

    مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش،گھر کا گھیراؤ ہونے پرکیجریوال نے کی فوج طلب،مودی نے کیا انکار

    دہلی میں منصوبے کے ساتھ حملے کئے گئے، سونیا گاندھی کا انکشاف، کہا امت شاہ دے استعفیٰ

  • مقبوضہ کشمیر میں بس یاتریوں پر حملہ،مودی سرکار کا جھوٹا فالس فلیگ آپریشن

    مقبوضہ کشمیر میں بس یاتریوں پر حملہ،مودی سرکار کا جھوٹا فالس فلیگ آپریشن

    مودی کے تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھاتے ہی پاکستان کے خلاف روایتی الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا مقبوضہ کشمیر میں یاتریوں کی بس پر فائرنگ ہوئی تو بھارتی میڈیا نے بنا کسی تحقیقات کے الزام پاکستان پر لگانا شروع کر دیا

    مودی سرکارہمیشہ کی طرح اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی،مقبوضہ کشمیر میں بس پر فائرنگ اور کھائی میں گرنے کے واقعہ میں 10 افراد کی ہلاکت ہوئی، 33 افراد زخمی ہوئے، بھارتی میڈیا نے ہمیشہ کی طرح اس واقعہ کا الزام پاکستان پر عائد کرنا شروع کر دیا. انڈیا ٹوڈے نے مودی سرکار کی زبان بولتے ہوئے الزام تراشی کی کہ پاکستان کے حمایت یافتہ عسکری گروپس لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم نے ریاسی میں یاتریوں‌کو لے جانے والے بس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے.یہ خبر انڈیا ٹوڈے نے نشر کی تا ہم حملوں کی ذمہ داری کی خبر کہیں اور نظر نہیں آئی، اصل میں انڈیا ٹوڈے مودی سرکار کی پراپیگنڈہ مہم کو سرانجام دے رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں چڑیا بھی پر مارے تو اس کا الزام ہمیشہ مودی سرکار نے پاکستان پر عائد کیا لیکن بعد میں پھر بھارتی تجزیہ کاروں نے اس بات کو ثابت کیا کہ مودی سرکار نے ہمیشہ جھوٹ بولا.

    بھارتی یاتریوں پر مقبوضہ کشمیر میں بس حملے کے چند ہی گھنٹوں بعد بھارتی میڈیا کے پاکستان پر الزامات مضحکہ خیز ہیں، بنا کسی تحقیقات کے ،کیسے ثابت ہو گیا ؟بھارتی میڈیا کے الزامات سے ایسے لگ رہا ہے کہ یہ پلوامہ کی طرح کا فالس فلیگ آپریشن ہے، اس آپریشن کے پیچھے مودی سرکار کے کچھ مذموم عزائم ظاہر ہوتے ہیں، مودی کے تیسری بار حلف لینے کے ایک روز بعد ایسے وقت میں جب پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف مودی کو مبارکباد دے رہے ہیں اور بھارتی میڈیا پاکستان پر الزام تراشیاں کر رہا ہے.اصل میں پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے دورہ چین میں حاصل ہونے والی اہم کامیابیاں مودی سرکار کو ہضم نہ ہوئیں،مودی سرکار نے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف الزام تراشیاں کرنا اور پراپیگنڈہ کرنا وطیرہ بنا لیا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی دنیا مودی سرکار کے پروپیگنڈے میں آنے کی بجائے حقیقت کو تسلیم کرے.

    باغی ٹی وی نے آج دن کو یہ خبر نشر کی تھی کہ مودی سرکار یا بھارتی میڈیا پاکستان پر بس یاتریوں پر حملے کا الزام عائد کر سکتا ہے اور چند گھنٹوں بعد وہی ہوا،پاکستان پر الزام لگ گئے،باغی ٹی وی نے رپورٹ کیا تھا کہ "مودی اپنی کمزور حکومت کے قدم جمانے اوربھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئےاس حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیں گے”، ماضی میں بھی بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے الزامات عائد کرچکا ہے،بالاکوٹ حملہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے یہاں یہ بات بھی حیران کن ہے کہ ضلع ریاسی پڑوسی علاقوں راجوری اور پونچھ کے مقابلے میں محفوظ علاقہ ہے ۔ یہاں پر اس طرح کے واقعہ کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن ہے ، جس کا سیاسی فائدہ اٹھایا جائے گا ،نریندر مودی اپنی کمزور حکومت سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قدر سنگدل ہو چکا ہے کہ وہ اپنے ہندو یاتریوں کو بھی قتل کرکے اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرے گا ۔ انھیں اس طرح کی چالوں کی بجائے بھارت کے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

  • مقبوضہ کشمیر،ہندویاتریوں کی بس پر فائرنگ،10 ہلاک ،33 زخمی

    مقبوضہ کشمیر،ہندویاتریوں کی بس پر فائرنگ،10 ہلاک ،33 زخمی

    مقبوضہ کشمیر میں ہندویاتریوں کی بس پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے ہیں

    مقبوضہ کشمیر میں واقعہ اتوار کو پیش آیا جب ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ کی گئی،واقعہ عین اسوقت ہوا جب بھارتی وزیراعظم مودی اپنے عہدے کا حلف لے رہے تھے،فائرنگ کے بعد بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے ہلاکتیں زیادہ ہوئی ہیں،بھارتی پولیس کے مطابق ہندو یاتری ریاسی میں واقع شیوکوٹری مندر سے کاٹرا واپس جا رہے تھے،پولیس نے مقامی دیہاتیوں کی مدد سے بس میں سوار ہندویاتریوں کو کھائی سے باہر نکالا اور طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا، لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق دو نقاب پوش ملزمان نے ہندو یاتریوں کی بس پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئی، ڈرائیور کو گولی لگی اور وہ زخمی ہوا جس کے بعد بس اس کے کنٹرول میں نہ رہی اور کھائی میں گری، واقعہ ریاسی اور راجوری اضلاع کے سرحد پر ہوا،پولیس کا کہنا ہے کہ بس پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے،واقعہ میں ہلاک ہونے والے ہندو یاتریوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے.

    ملزمان اچانک سامنے آئے اور فائرنگ کرنا شروع کر دی، سنتوش کمارورما
    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بس پر فائرنگ کے واقعہ میں یوپی کے رہائشی سنتوش کمارورما بھی زخمی ہوئے ہیں، سنتوش نے میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بس پر ہم شیو کھوڑی سے کٹرا کی طرف جا رہے تھے جب بس پر گولیاں چلیں،ملزمان اچانک سامنے آئے اور فائرنگ کرنا شروع کر دی،تقریبا بیس تک فائرنگ ہوتی رہی،ڈرائیور کو گولی لگی اور بس کھائی میں گر گئی، فائرنگ کرنے والوں میں سے ایک ہمارے سامنے تھا جبکہ باقی اطرا ف سے گولیاں آئیں لیکن کوئی سامنے نہیں تھا، ملزمان نے بیس منٹ وقفے وقفے سے فائرنگ کی،اور فرار ہو گئے.

    یوپی کے ہی رہائشی نیلم گپتا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے کتنے لوگ تھے کوئی اندازہ نہیں،بس کھائی میں گرنے کی وجہ سے ہم نہیں دیکھ سکے، بس میں چالیس مسافر تھے جن میں بچے بھی شامل تھے، حملے میں میرے شوہر ،بہنوئی، بھابی بھی زخمی ہوئی ہیں.

    بس میں سوار ایک اور یاتری جو واقعہ میں زخمی ہوا نے میڈیا کو بتایا کہ کم از کم چھ سات فائرنگ کرنے والے لوگ ہوں گے، انہوں نے چہرے پر ماسک پہن رکھا تھا، بس کو گھیر کر فائرنگ کی گئی، جب بس کھائی میں گری تو اسکے بعد بھی فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا،

    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے ہندویاتریوں کی بس پر حملے کے بعد کا صورتحال کا جائزہ لیا ہے،انہوں نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائیں اس گھناؤنے فعل کے پیچھے جو بھی ہے اسے جلد سزا دی جائے گی۔

    ریاسی جیسے محفوظ علاقے میں بس پر فائرنگ،بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن،پاکستان پر الزام لگائے جانے کا امکان
    مقبوضہ کشمیر میں بس پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد قوی امکان ہے کہ ماضی کی طرح بھارت پاکستان پر الزام عائد کرے گا.مودی اپنی کمزور حکومت کے قدم جمانے اوربھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئےاس حملے کا الزام بھی پاکستان پر لگا دیں گے، ماضی میں بھی بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح کے الزامات عائد کرچکا ہے،بالاکوٹ حملہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے یہاں یہ بات بھی حیران کن ہے کہ ضلع ریاسی پڑوسی علاقوں راجوری اور پونچھ کے مقابلے میں محفوظ علاقہ ہے ۔ یہاں پر اس طرح کے واقعہ کا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن ہے ، جس کا سیاسی فائدہ اٹھایا جائے گا ،نریندر مودی اپنی کمزور حکومت سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قدر سنگدل ہو چکا ہے کہ وہ اپنے ہندو یاتریوں کو بھی قتل کرکے اپنے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرے گا ۔ انھیں اس طرح کی چالوں کی بجائے بھارت کے اندرونی مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

  • بھارتی انتخابات،نتائج آنا شروع،مودی کے بیانیے کو بڑا دھچکا،دوتہائی نہ ملی

    بھارتی انتخابات،نتائج آنا شروع،مودی کے بیانیے کو بڑا دھچکا،دوتہائی نہ ملی

    بھارتی لوک سبھا انتخابات ،نتائج کی آمد جاری ہے، بھارتی وزیراعظم مودی ایک بار پھر وزیراعظم بننے والے ہیں، مودی بھارتی تاریخ میں تیسری بار بھارت کے وزیراعظم بنیں گے،بھارتی عام انتخابات میں مود ی کے بیانیے کو بڑا دھچکا لگا ہے بی جے پی زیادہ نشستیں نہ جیت سکیں ،400 نشستیں لینے کے دعویدار بی جے پی اتحاد کو 300 سے بھی کم سیٹوں پر برتری حاصل ہے، بی جے پی اتحاد کر کے حکومت بنائے گی، کیونکہ اکیلےبی جے پی اب حکومت بنانے کی پوزیشن میں نہیں ہے.

    وارانسی سیٹ سے مودی ڈیڑھ لاکھ کی لیڈ سے جیت گئے
    بھارتی وزیراعظم مودی وارانسی کی سیٹ سے الیکشن جیت گئے ہیں، مودی نے چھ لاکھ 12 ہزار 970 ووٹ لئے ہیں،مودی ایک لاکھ 52 ہزار 513 کی لیڈ سے جیتے ہیں، مودی کے مقابلے میں کانگریس کے اجے رائے امیدوار تھے جنہوں نے تقریبا ساڑھے چار لاکھ ووٹ لئے ہیں، مودی 2014 اور 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں اسی سیٹ سے جیت کر وزیراعظم بنے تھے۔

    نتیش کمار سے بہتر وزیر اعظم کوئی نہیں ہو سکتا۔ڈاکٹر خالد انور
    مودی وزیراعظم بنیں گے یا نہیں، فیصلہ بہار کے نتیش کمار اور آندھرا پردیش کے چندرا بابو نائیڈو کریں گے۔ نتیشں کی جنتا دل یونائیٹڈ نے 12، نائیڈو کو تیلگو دیشم پارٹی نے 16 سیٹیں جیتی ہیں۔ بی جے پی کو اکثریت کے لئے 272 سیٹیں چاہئے، اسکے بغیر مودی وزیراعظم نہیں بن سکتے،اپوزیشن الائنس نے نتیش کمار کو آفر کی ہے تو مودی بھی ان سے رابطے میں ہیں،وہیں دوسری جانب جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمارکے بارےمیں کہا ہے کہ ” وہ ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں جو ملک کو سمجھتے ہیں اور نتیش کمار سے بہتر وزیر اعظم کوئی نہیں ہو سکتا۔وہ تمام جمہوری اداروں کا احترام کرتے ہیں ہم ابھی تک این ڈی اے اتحاد کا حصہ ہیں، لیکن پہلے اور آج، لوگ چاہتے تھے کہ نتیش کمار وزیر اعظم ہوں۔ آج کے نتائج کے بعد عوام کی توقعات بڑھ گئی ہیں،جس طرح سے انہوں نے ریاست بہار کو آگے بڑھایا ہے۔ جب وہ وزیر زراعت تھے تو انہوں نے ملک کے لیے جو زرعی روڈ میپ بنایا تھا اس پر آج تک عمل کیا جاتا ہے۔ انکے ملک کے ریلوے سیکٹر کے لیے کیے گئے کام کے لیے بھی یاد کیے جاتے ہیں۔‘‘

    بھارت نے فیصلہ دے دیا مودی نہیں چاہیے، راہول گاندھی
    کانگریس کا کہنا ہے کہ واضح ہے انتخابات میں مینڈیٹ ہمیں ملا ہے ،انتخابی نتائج بی جے پی کی واضح ہار ہے ، عوام نے مودی اور اس کے نظریے کو مسترد کردیا ،راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام کا شکر گزار ہوں کہ آئین بچانے کا پہلا قدم اٹھا لیا ہے ، مجھے یقین تھا بھارتی عوام ایک ساتھ کھڑے ہو کر لڑیں گے ،لڑائی آئین کو بچانے کی تھی اور عوام نے مودی کو جواب دے دیا ،مودی کو واضح شکست ہوئی ہے، ہم نے بی جے پی نہیں ریاستی مشینری کے خلاف الیکشن لڑے، خفیہ ایجنسیاں ، بیوروکریسی اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی ،بھارت نے فیصلہ دے دیا مودی نہیں چاہیے، عوام مودی اور ان کے حواریوں کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے،

    بھارت میں سات مرحلوں میں انتخابات ہوئے تھے، سادہ اکثریت کے لئے 543 نشستوں میں سے 272 پر کامیابی درکار ہے۔اب تک کے نتائج کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی سب سے آگے ہے، تا ہم بی جے پی کو ابھی تک 2018 کے انتخابات سے کم نشستیں ملی ہیں ، لوک سبھا کی کل سیٹیں 543 ہیں،انتخابات میں 8360 امیدوارمیدان میں تھے، 28 ریاستوں و 8 مرکز کے زیر انتظام خطوں کی لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے،بھارتی انتخابات میں ووٹنگ کی مجموعی طور پر شرح 65.14 رہی.بی جے پی کو 239 نشستوں پر برتری حاصل ہے اور بی جے پی اتحاد این ڈی 293 نشستوں پر آگے ہے جب کہ کانگریسی اتحاد انڈیا 233 نشستوں پر آگے ہے اپوزیشن جماعت کانگریس 97 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کو راجھستان میں 11 سیٹیں جاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، راجھستان میں لوک سبھا کی 25 سیٹیں ہیں،2019 میں بی جے پی 24 سیٹیں جیتی تھی لیکن حالیہ انتخابات میں بی جے پی صرف 13 سیٹوں پر آگے ہے،

    کانگریس کے امیدوار راہل گاندھی رائے بریلی سیٹ پر مدمقابل امیدوار سے ابھی تک آگے ہیں،راہل گاندھی 2 لاکھ 18 ہزار ووٹ حاصل کر چکے ہیں اور بی جے پی کے دنیش پرتاپ سنگھ ایک لاکھ 16 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔

    انتخابی نتائج کے اعلان سے قبل بھارتی اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ، بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 2000 سے 6000 تک پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے،

    بھارتی انتخابات ،اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ خالصہ کو بڑی برتری حاصل
    بھارتی انتخابات میں اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ خالصہ کو بڑی برتری حاصل ہوئی ہے، سربجیت سنگھ کو فریدکوٹ نشست پر 48 ہزار ووٹوں سے سبقت حاصل ہے،سابق وزیر لالوپرسادکی بیٹی میسا بھارتی کی پلتی پترا میں 26 ہزار سے زائد ووٹوں سےسبقت ہے

    بھارتی انتخابات،اب تک کے نتائج، بی جے پی اتحاد 293، کانگریس اتحاد کو 233 سیٹوں پر سبقت حاصل
    بی جے پی سورت، جےپور اور کرناٹکا کی نشست سے کامیاب ہو گئی،کانگریس پنجاب کی 2 سیٹوں سے کامیاب ہو گئی ہے، بی جے پی اتحاد این ڈی اے کو 293 نشستوں پر برتری ہے،کانگریس اتحاد کو 233 نشستوں پر سبقت حاصل ہے، مغربی بنگال میں وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کو واضح برتری حاصل ہے،کانگریس رہنما راہول گاندھی کو آبائی نشست رائے بریلی اور وایاناڈ میں برتری حاصل ہے،نریندر مودی وارانسی سے کامیابی کے قریب ہیں، رہنما خالصتان تحریک امرت پال سنگھ کھدور پنجاب کی نشست پر آگے ہیں،رہنما خالصتان تحریک امرت پال سنگھ آسام جیل میں قید ہیں ،اداکارہ ہیما مالینی متھورا، کنگنا رناوت ہماچل پردیش کی نشست پر آگے ہیں،اداکار شتروگن سنہا مغربی بنگال اور راج ببر گرو گرام کی نشست پر آگے ہیں.حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہیں

    بھارتی انتخابات، امت شاہ جیت گئے، محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ کو شکست
    لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، گجرات کے گاندھی نگر سیٹ سے امت شاہ کامیاب ہو گئے ہیں، انہوں نے پانچ لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو بھارتی انتخابات میں شکست ہو چکی ہے،عمر عبداللہ بارہمولہ اور محبوبہ مفتی اننت ناگ سے ہاری ہیں، عمر عبداللہ کو انجینئر راشد شیخ نے شکست دی ہے، انہوں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور وہ اس وقت تہاڑ جیل میں ایک مقدمے میں قید ہیں،محبوبہ مفتی کو نیشنل کانفرنس کے رہنما میاں الطاف نے شکست دی ہے

    آسام،بدرالدین اجمل کو شکست، کانگریس امیدوار جیت گیا
    آسام میں کانگریس امیدوار رقیب الحسین نے اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ بدرالدین اجمل کو شکست دے دی ہے، کانگریس امیدوار نے بدرالدین اجمل کو 6.4 لاکھ ووٹوں سے شکست دی ہے،2019 کے لوک سبھا انتخابات میں دھوبری سیٹ پر بدرالدین اجمل اور کانگریس کے ابو طاہر کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔ اس الیکشن میں بدرالدین نے ابو طاہر کو 2 لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے شکست دی تھی تا ہم اس الیکشن میں بدرالدین اجمل ہار گئے،

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • بھارت میں ساتویں ،آخری مرحلے کے انتخابات،شدید گرمی،پولنگ جاری

    بھارت میں ساتویں ،آخری مرحلے کے انتخابات،شدید گرمی،پولنگ جاری

    بھارت میں ساتویں اور آخری مرحلے کے انتخابات آج ہو رہے ہیں، آج انتخابات کے تمام مراحل مکمل ہوجائیں گے، چار جون کو کون بنے گا بھارت کا نیا حکمران اعلان کر دیا جائے گا

    بھارت میں آخری مرحلے کے دوران 8 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کی 57 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں، 10 کروڑ سے زائد ووٹر آج ووٹ دے رہے ہیں تو وہیں 904 امیدوارمیدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا، ووٹنگ کے لئے صبح سات سے شام چھ بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے، بھارت میں شدید ترین گرمی ہے، جس کی وجہ سے گرمی سے بچاؤ کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں وہیں سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات ہیں، گرمی کی وجہ سے پولنگ بوتھوں پر شامیانہ وغیرہ کی سہولتیں بھی دی گئی ہیں پولنگ مراکز پر پانی، بیت الخلاء، وہیل چیئر اور بجلی جیسی سہولیات بھی دی گئی ہیں.

    بھارتی انتخابات میں صرف دس فیصد سے کم خواتین امیدوار
    آج ہونے والے بھارتی انتخابات میں 904 امیدوار جن میں سے 328 پنجاب سےہیں،پنجاب کی 13،اترپردیش کی 13 لوک سبھا سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں،چندی گڑھ میں ایک سیٹ پر 19 امیدوار میدان میں ہیں ،ساتویں مرحلہ کے انتخاب میں 95 یعنی محض 11 فیصد خاتون امیدوار میدان میں ہیں،بھارت کے موجود لوک سبھا انتخاب میں 10 فیصد سے بھی کم خاتون امیدوار میدان میں آ ئی ہیں، سات مراحل کے انتخابات میں کل 8337 امیدوار تھے جن میں‌سے صرف 797 خواتین امیدوار ہیں۔

    انتخابات کے دوران گرمی کی وجہ سے عملے کو مشکلات کا سامنا، 25 کی موت
    بھارت کے ساتویں مرحلے کے انتخابات کے دوران الیکشن ڈیوٹی پر تعینات عملے کو گرمی کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اتر پردیش اور بہار میں گزشتہ 24 گھنٹے میں گرمی کی وجہ سے انتخابی عملے کے 22 اراکین کی موت ہو چکی ہے، متعدد گرمی کی وجہ سے بیمار اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں، گزشتہ شام اتر پردیش کے مرزا پور ضلع میں الیکشن ڈیوٹی پر جانیوالے 3 انتخابی اہلکاروں اور 6 ہوم گارڈ جوانوں کی موت ہوئی ہے جبکہ 17 اہلکار زیر علاج ہیں، سونبھدر ضلع میں تین انتخابی اہلکاروں کی موت ہوئی ہے ، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ، راجستھان، دہلی اور مدھیہ پردیش سمیت کئی دیگر ریاستیں شدید گرمی کی زد میں ہیں 45 سے 48 ڈگری درجہ حرارت والی اس گرمی میں پولنگ اہلکار کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں جن 10 پولنگ اہلکاروں کی موت ہوئی ہے، ان میں سب سے زیادہ اموات بھوجپور میں ہوئیں۔ اب تک گزشتہ 48 گھنٹوں میں بھارت میں گرمی کی وجہ سے 74 افراد کی موت ہو چکی ہے، ہیٹ اسٹروک سےہلاک ہونےوالوں میں انتخابی عملےکے25 اہلکار بھی شامل ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے آج 10ریاستوں میں ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہےجبکہ مشرقی بھارت میں موجودہ گرمی کی لہر مزید 2 دن تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    بھارت میں لوک سبھا انتخابات کے آخری مرحلے کے دوران ووٹنگ کے وقت مغربی بنگال میں تشدد ہوا ہے۔ہنگامہ آرائی کے دوارن سی پی ایم اور آئی ایس ایف کے کئی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔پولیس نے اس موقع پر لاٹھی چارج بھی کیا ہے،

    ووٹر ریکارڈ تعداد میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے آگے آئیں،مودی کی اپیل
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی ووٹرز سے آخری مرحلے کے انتخابات کو لے کر اپیل کی ہے، مودی کا کہنا ہے کہ ” ووٹروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ جمہوریت کے اس عظیم تہوار میں جوش و خروش سے شرکت کریں۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے نوجوان اور خواتین ووٹر ریکارڈ تعداد میں اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے آگے آئیں گے۔ آئیے مل کر اپنی جمہوریت کو مزید متحرک بنائیں”۔

    بھارتی انتخابات ، مودی کی بے چینی،سادہ اکثریت حاصل کرنا مشکل

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مودی کی اگنی ویر سکیم،رشتے آنا بند،نوجوانوں نے بھارتی فوج میں جانا چھوڑ دیا