Baaghi TV

Tag: موسمیاتی تبدیلی

  • موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کو فنڈنگ کرنا ہو گی،انتونیو گوئتریس

    موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کو فنڈنگ کرنا ہو گی،انتونیو گوئتریس

    باکو: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نہ نمٹا گیا تو قیمت پوری انسانیت کو ادا کرنا پڑے گی۔

    باغی ٹی وی :اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے آذربائیجان میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر عالمی کانفرنس کاپ29 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نہ نمٹا گیا تو قیمت پوری انسانیت کو ادا کرنا پڑے گی۔

    انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ پر زور دیا موسمیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے کے لیے ادارے کی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے انتونیو گوئتریس نے کہا کہ ہم عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کے حتمی مرحلے میں ہیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جی 20 ممالک سے قائدانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوسل فیولز کو دوگنا کرنا مضحکہ خیز ہے،ترقی پذیر ممالک سے بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے فنڈنگ پر انتونیو گوئتریس نے کہا کہ اس کانفرنس میں موسمیاتی فنڈنگ کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو گرا دینا چاہیے،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے دنیا بھر کو فنڈنگ کرنا ہو گی۔

    جنوبی کوریا کے معروف اداکار نے خود کشی کر لی

    واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں پر اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس کا آغاز 11 نومبر سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے ہو گیا ہے جو 22 نومبر تک جاری رہے گی۔

    اسلامی تاریخ کی اہم ترین جنگ قادسیہ کا درست مقام تلاش

  • وزیراعظم تین روزہ دورے پر آذر بائیجان میں

    وزیراعظم تین روزہ دورے پر آذر بائیجان میں

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا تین روزہ دورہء آذربائیجان،وزیرِاعظم آج باکو میں مصروف دن گزاریں گے.

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز کے 29ویں کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (COP-29) کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم، پاکستان کی جانب سے منعقدہ کلائیمیٹ فنانس گول میز کانفرنس کی میزبانی کریں گے جس میں متعدد عالمی رہنما شرکت کریں گے. وزیرِ اعظم ترقی پذیر ممالک بالخصوص پاکستان جن کا زہریلی اور ماحول کو آلودہ کرنے والی گیسوں کے اخراج میں کم ترین حصہ ہے مگر وہ موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے دوچار ہیں، کے چیلینجز پر روشنی ڈالیں گے. وزیرِ اعظم اس کے ساتھ ساتھ تاجک صدر عزت مآب امام علی رحمن کی جانب سے گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے منعقدہ اعلی سطح تقریب "گلیشئیرز 2025: گلیشیئرز کیلئے اقدامات” میں بھی شرکت کریں گے.

    وزیرِ اعظم COP-29 میں شرکت کیلئے آئے ڈنمارک اور چیک ریپبلک کے وزراءِ اعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کریں گے جہاں نہ صرف باہمی تعلقات کے فروغ پر گفتگو ہوگی بلکہ وزیرِاعظم، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے لاحق خطرات پر بھی روشنی ڈالیں گے

    قبل ازیں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کانفرنس آف پارٹیز کے 29ویں اجلاس (COP-29) میں شرکت کیلئے باکو، آذربائیجان پہنچ گئے. آذربائیجان کے وزیرِ دفاعی صنعت وگار والح اوعلو مصطفییف ے وزیرِ اعظم کا باکو ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا.نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیرِاعظم کے ہمراہ ہیں. وزیرِ اعظم باکو میں منعقدہ کانفرنس آف پارٹیز کے 29 ویں کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے.

    اپووا کی تربیتی ورکشاپ،لکھاریوں کی تحسین

    یوم اقبال پر اپووا کی تقریب،تحریر:عینی ملک

    اپووا تربیتی ورکشاپ کی یادیں،تحریر: فیصل رمضان اعوان

    اپووا کی سنگ رنگی تقریب،تحریر:ریاض احمد احسان

    اپووا تربیتی ورکشاپ کے یادگار لمحات،تحریر:اورنگزیب وٹو

  • کراچی میں جمعے اور ہفتے کو دھند چھانے کا امکان

    کراچی میں جمعے اور ہفتے کو دھند چھانے کا امکان

    شہر قائد میں گرم و خشک ہواؤں کے سبب جمعے اور ہفتے کو کراچی کی فضاؤں پر دھند چھا سکتی ہے۔

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق جمعے اور ہفتے کو شہر پر بلوچستان کی گرم و خشک ہوائیں دوبارہ اثرانداز ہوسکتی ہیں، صحرائی ہوائیں چلنے کے سبب صبح کے وقت شہر کی فضاوں پر دھند چھانے کا امکان ہے۔دھند چھانے کی وجہ سے مختصر وقت کے لیے حدنگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کراچی کی فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ فضائی آلودگی کی وجہ سے اِن کی قوتِ مدافعت میں بھی نمایاں کمی ہو رہی ہے۔ کراچی کے بیشتر علاقوں میں ایسی صورتحال پیدا ہونے کی ایک وجہ ملاوٹ شدہ پٹرول کا استعمال بھی ہے جس سے بننے والا دھواں ماحول کو مزید خراب کر رہا ہے،اِسی لئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا تدارک ناگزیر ہے۔ دنیا کے کئی شہروں نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا ہے، اُن کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان بھی اِس مسئلے پر قابو پا سکتا ہے، اِس لیے ضروری ہے کہ ضلعی اور صوبائی حکومتیں وفاق کے تعاون سے فضائی آلودگی کے چیلنج سے نبرد آزما کراچی سمیت صوبے کے دیگر شہروں کو ماحول دوست بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی کریں اور اجتماعی کوشش کے ذریعے اِس مسئلے کو حل کریں تاکہ آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے جو 26 آئینی ترمیم کے مطابق اب ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے۔

    حیدرآباد کے نجی اسپتال کا کارنامہ، مردہ قرار دی گئی بچی زندہ نکلی

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا دیوالی کے موقع پر سوامی نارائن مندر کا دورہ

  • سندھ میں 20لاکھ لوگ ایسی جگہوں پر جہاں سیلاب آتے ہیں ،انکشاف

    سندھ میں 20لاکھ لوگ ایسی جگہوں پر جہاں سیلاب آتے ہیں ،انکشاف

    اسلام آباد(محمد اویس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی میں حکام نے انکشاف کیا کہ سندھ میں 20لاکھ لوگ ایسی جگہوں پر رہتے ہیں جہاں سیلاب آتے ہیں ۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس قائمقام چیئرپرسن سینیٹر قرۃ العین مری کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔اجلاس میں پاور ڈویژن کے حکام کی طرف سے ریونیوبل انرجی پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی حکام نے بتایا کہ ریونیوبل انرجی کے پانچ ہزار میگاواٹ کے منصوبے زیر تعمیر ہیں۔2030 تک 53 فیصد توانائی کا حصول ریونیوبل انرجی پر شفٹ ہوجائے گا، 19 ہزار میگاواٹ بجلی 2030 تک سسٹم میں شامل ہوجائے گی،19 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ پن بجلی سے پیداوار ہوگی ۔چیئرپرسن کمیٹی نے کہاکہ جس چیز کے بارے میں بریفنگ مانگی جائے گی اس کے بارے میں مکمل معلومات حکام کے پاس ہونی چاہیے یہ معلومات جو پاور ڈویزن نے دی ہیں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے پاس ہونی چاہیے، وزارت موسمیاتی تبدیلی کو یہ معلومات کوپ میں پیش کرنے چاہیں، کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں سیکرٹری پاور ڈویژن کو طلب کرلیا.

    وزارت موسمیاتی تبدیلی حکام کی طرف سے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ الیکٹرک وہیکلز پالیسی پر نظر ثانی کررہے ہیں، اس معاملہ پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے، الیکٹرک وہیکل پالیسی پر بنکوں کے ساتھ ملکر فنانشل ماڈل تیار کیا جارہا ہے، الیکٹرک وہیکل پالیسی سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی، سینیٹر منظور احمد نے کہاکہ بلوچستان میں اب تک کتنا کام ہوا ہے، گرین بلوچستان کے حوالے سے کیا حکمت عملی ہے، حکام نے بتایاکہ 39 معاہدے کیے ہیں، مختلف این جی اوز کے ساتھ کام کررہے ہیں، منظور کاکڑ نے سوال کیاکہ بلوچستان میں ماحولیاتی تبدیلی نے تباہی مچائی ہے، وزارت کے پاس کوئی پروگرام ہے، جو لوگوں کو ریلیف دے، لوگوں کے بلوچستان میں گھر تباہ ہوئے ہیں، لوگ بے گھر ہوئے ہیں، زراعت کا نظام تباہ ہوگیا، کیا آپ کے پاس کوئی پروگرام ہے جو لوگوں کو ریلیف فراہم کرے،آپ نے بلوچستان میں این جی اوز یا دیگر ایجنسیوں کے ساتھ جو کام کیا ہے، اس کا مکمل ڈیٹا فراہم کردیں، حکام وزارتِ موسمیاتی تبدیلی نے بتایا کہ ریچارج پاکستان کے نام سے ایک پراجیکٹ شروع ہو گیا ہے ، صوبے کے اپنے پی ایس ڈی پی میں بھی اس کو دیکھا جاتا ہے ، باقی بھی اداروں میں دیکھا جاتا ہے ہم سڑکیں اور اسکول نہیں بناتے ، ہم واٹر مینجمنٹ پر کام کرتے ہیں 20 ملیں ڈالر کا ایک پراجیٹ ہمارا منظور ہو گیا۔حکام نے بتایا کہ ہم مختلف کمیونیٹیز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں، اس کی معلومات اگلے اجلاس میں لے آئیں گے، بدقسمتی سے پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات زیادہ مرتب ہورہے ہیں، 52 ضلع موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہوئے، جائزہ لے کر ڈیٹا اکٹھا کرنے کی کوشش کی ہے۔

    کواڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہاکہ فلڈز کے لیے اس بار وزیراعظم نے کمیٹی بنائی تھی، صوبوں کو بھی ان بورڈ لیا گیا، جن علاقوں میں سیلاب آیا وہاں آبادی نہیں ہونی چاہیے اس بار زیادہ نقصان نہیں ہوا کیونکہ لوگوں کو پہلے سے آگاہ کر دیا گیا تھا،۔منظورکاکڑ نے کہاکہ گلیشئیرز پگھل رہے ہیں اس پر کیا ڈیٹا ہے آپ کے پاس؟ حکام نے بتایاکہ ہمارے گلیشیئر بہتر ہورہے ہیں، بھارت کی جانب گلیشئیر پگھل رہے ہیں،پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، سینیٹر بشری انجم بٹ نے کہاکہ ہر سال کچھ علاقے زیر آب آتے ہیں پھر لوگ وہاں جاکر گھر بنا لیتے ہیں اس پر کیا پالیسی ہے؟ حکام نے بتایاکہ سندھ کے دو ملین لوگ ایسی جگہوں پر رہتے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ جتنی اہم سپیشز (مختلف انوع کے جانور)ہیں اُن کو پروٹیکٹ کرنا ہوتا ہے جن پرندوں کا شکار منع ہے ،پاکستان میں 18.5 فیصد ہیں جس میں مائیگریٹ ہونے والے پرندوں کو پروٹیکٹ کیا جاتا ہے ، غیر قانونی شکار کا ریکارڈ صوبوں کے پاس موجود ہے (محمداویس

    میڈیا میں شائع ہونے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے۔

    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کے مسودے پر کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی

    آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

    آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

    آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

    پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

    سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

    آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

  • پنجاب،تعلیمی نصاب میں کلائیمٹ چینج ایجوکیشن شامل کرنے کا  فیصلہ

    پنجاب،تعلیمی نصاب میں کلائیمٹ چینج ایجوکیشن شامل کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلی مریم نوازشریف کے سموگ کے خاتمے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے وژن کو پنجاب کے پہلے گرینڈ پلان کی شکل دے دی گئی

    ’پنجاب کلائیمٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان 2024 ‘ کو حتمی شکل دے دی گئی، کابینہ میں منظوری کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا،سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی صدارت میں اجلاس نے ماحولیاتی تحفظ پالیسی اور ایکشن پلان کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا،پنجاب کے سیکرٹری انوائرمنٹ اینڈ کلائیمٹ چینج راجہ جہانگیر انورنے مجوزہ مسودہ اجلاس میں پیش کیااور تفصیلی بریفنگ دی ،سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے پنجاب کلائیمٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان 2024 کے مسودے کے معیار کی تعریف ، ٹیم کو شاباش دی اور ہدایت کی کہ پنجاب کلائیمٹ چینج پالیسی اینڈ ایکشن پلان تمام سٹیک ہولڈرز کو بھجوایا جائے،

    بارش کا پانی ذخیرہ کر کے سرکاری عمارتوں میں استعمال میں لانے کی تجویز
    اجلاس میں پلانٹ فار پاکستان مہم کو تیز ، متاثرہ سیکٹرز میں گرین انوسٹمنٹ کرنے، تعلیمی نصاب میں کلائیمٹ چینج ایجوکیشن شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، بارش کا پانی ذخیرہ کر کے سرکاری عمارتوں میں استعمال میں لانے کی تجویز ، مختلف اضلاع میں تجرباتی پروگرام شروع کرنے پر غور کیا گیا،پانی کے معیارکا تجزیہ کرنے کیلئے واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم قائم ، زیر زمین پانی کو کنٹرول کرنے کیلئے قوانین متعارف کرانے کی بھی تجویز دی گئی،پانی کی بچت کیلئے آبپاشی میں جدید طریقے متعارف کرانے کی تجویز، پوٹھو ہار اورروہی کے علاقوں میں چھوٹے ڈیم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا،اجلاس میں جنوبی پنجاب کو قحط سے بچانے کے خصوصی مینجمنٹ پلان شروع کرنے کی تجویز کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا ، چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو ماحول دوست بلاسود قرضے دینے کی بھی تجویز دی گئی

    لاہور، راولپنڈی، میانوالی، ڈی جی خان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، بہاولنگر، بہاولپور اور ملتان ہائی ٹمپریچر ہاٹ سپاٹ قرار
    سیکریٹری ماحولیات پنجاب راجہ جہانگیر انور نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اقدام کا مقصد کلائیمٹ چینج کے مقابلے کی بہتر صلاحیت پیدا کرنا ہے،موسمیاتی تبدیلی درجہ حرارت اور گرمی کی شدت بڑھا رہی ہے ، موسمی تبدیلی کا نتیجہ سیلاب، قحط اور جنگلات میں آگ لگنے جیسے واقعات کی شکل میں سامنے آرہا ہے ،پنجاب میں ہر سال تقریباً 95 ہزار کلو ٹن گرین ہاوس گیسز اور 7 ہزار 17 کلو ٹن مضر صحت گیسز کا اخراج ہورہاہے،لاہور، راولپنڈی، میانوالی، ڈی جی خان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا، بہاولنگر، بہاولپور اور ملتان ہائی ٹمپریچر ہاٹ سپاٹ قرار دیئے گئے ہیں،

    سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی انسانی زندگی اورموت کا معاملہ ہے، موسم کی تباہی زندگی کی تباہی بن رہی ہے، وزیراعلی پنجاب کا وژن انسان اور جانداروں کی زندگی بچانے کا مشن ہے، اقدامات کے علاوہ عوام کے ہر طبقے کو احساس دلانا ہوگا کہ درخت لگانا، ماحول کو زہروں سے پاک کرنا کیوں ضروری ہے،

    سیکرٹری انوئرمنٹ اینڈ کلائیمٹ چینج راجا جہانگیرانور، اربن یونٹ کے سی ای او عمر مسعود، ماہرین ماحولیات اور دیگر حکام اجلاس میں موجود تھے

    نومئی کے واقعات کی فوٹیجز سامنے آ گئیں،حساس عمارتوں کی جانب پیش قدمی،توڑ پھوڑ

    عمران خان کا بیان اور سانحہ 9 مئی کے ناقابل تردید شواہد

    فریج،سائیکل آ گئی،اب کلب بھی جیل میں بنا دیں تاکہ ناچ گانے کا پروگرام چل سکے،عطا تارڑ

    کل “شیخ مجیب بیانیہ” زمیں بوس ہوا اور آج عمران خان بیانیہ ڈھے گیا

    معافی مانگوں گا لیکن آزادانہ تحقیقات کروائی جائیں،عمران خان

    جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان

    نومئی واقعہ، بشریٰ بی بی 12 مقدمات میں نامزد

    نومئی مقدمے، عمران خان کا پنجاب فارنزک ٹیم کو ٹیسٹ دینے سے انکار

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • آپ کی کارکردگی کسی اخبار میں نظر تک نہیں آئی،شیری رحمان وزارت موسمیاتی تبدیلی پر برہم

    آپ کی کارکردگی کسی اخبار میں نظر تک نہیں آئی،شیری رحمان وزارت موسمیاتی تبدیلی پر برہم

    چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی رومینہ خورشید، سیکٹری وزارت ماحولیاتی تبدیلی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نےشرکت کی،کمیٹی ارکان سینیٹر نسیمہ احسان، سینیٹر منظور احمد کاکڑ، سینیٹر بشریٰ انجم بٹ، سینیٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور شریک ہوئے،سیکٹری وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی.

    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ وزارت نے جو پریزینٹیشن تیار کی ہے وہ بیسویں صدی کی لگتی ہے، پریزینٹیشن میں معلوم نہیں ہو رہا کہ وزارت کی ترجیحات کیا ہیں،وزارت کے حالیہ اقدمات کیا ہیں، موسمیاتی تبدیلی پر کیا پبلک میسجز ہیں، ہم نے بطور وزیر وزارت سے جاتے ہوئے بہت تجاویز چھوڑی تھیں، آپ کے سال میں بہت بیرون ملک دورے ہوتے ہیں، وہاں کانفرنس میں کیا کر کے آتے ہیں، آپ لوگ برلن میں کانفرنس میں گئے ہی نہیں، سارے سال کی بین الاقوامی مصروفیات کی تفصیلات دی جائیں ،بیرون ملک کے 60 فیصد دورے ضائع ہوتے ہیں، اتنی کانفرنسز ہوتی ہیں لیکن آپ کی کارکردگی کسی اخبار میں نظر تک نہیں آئی، آپ کی بین الاقوامی کانفرنس میں کارکردگی کیا ہے۔

    شیری رحمان نے کہا کہ وزارت اور وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے ماحولیتی تبدیلی کے بیچ میں کوئی تعاون اور رابطہ نظر نہیں آ رہا، وزارت کے پاس کوئی سالانہ منصوبہ بندی نہیں نظر آ رہی، اس طرح وزارت نہیں چلتی، وزارت اپنے اسٹری ٹیجک فیصلے اور منصوبے پیش کرے،اگلی بار کمیٹی کو تفصیلی اور بہتر پرزنٹیشن دی جائے،وزارت نے انرجی ٹرانزیشن کا ذکر تک نہیں کیا، آپ کلائمیٹ اتھارٹی بنانے جا رہے ہیں،کیا وزارت کو معلوم ہے اتھارٹی نے کیا کرنا ہے یا اتھارٹی کو معلوم ہے اس نے کیا کرنا ہے؟ہم نے وفاقی دارالحکومت میں سنگل یوز پلاسٹک اشیاء کے استعمال پر پابندی لگائی تھی،وزارت ماحولیاتی تبدیلی نے دیگر وزارتوں اور صنعتوں کے ساتھ مل کر سنگل یوز پلاسٹک کا متبادل فراہم کرنا تھا، این ڈی سیز، انرجی ٹرانزیشن، ایڈاپٹیشن، مٹیگیشن، پلاسٹک ریگولیشن اور دیگر معاملات کے بارے وزارت کی عدم آگاہی پر کمیٹی حیران ہے، وزارت کا کام دیگر وزارتوں کے ساتھ روابط قائم رکھنا ہے لیکن وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے اداروں کا آپس میں ہی رابطہ نہیں ہے،

    عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

    معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف

    وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری

    آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

    آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

    ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

    ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی

  • پلاسٹک اشیا پر پابندی سیاحوں میں شعور پیدا کرناہوگا،رومینہ خورشید عالم

    پلاسٹک اشیا پر پابندی سیاحوں میں شعور پیدا کرناہوگا،رومینہ خورشید عالم

    وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے دیوسائی نیشنل پارک کے ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور وہاں موجودکچرے کو ٹھکانے لگانے کے انتظام کی موثرحکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    سابق سینیٹر اور سفیر (اعزازی) وائلڈ لائف سردار محمد جمال خان لغاری سے ملاقات کے دوران، وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر نے دیوسائی نیشنل پارک کو متاثر کرنے والے اہم مسائل پر روشنی ڈالی، جن میں سیاحوں کی جانب سے پھیلایا جانے والا ٹھوس کچرا، مویشیوں کی زیادہ چرائی، اور پارک کے مناسب انتظام کے لیے ناکافی وسائل شامل ہیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دے کر کہا کہ کچرے کے انتظام کے جامع منصوبے کی کمی کی وجہ سے پارک کا ماحولیاتی نظام خطرے میں ہے اور دیوسائی نیشنل پارک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ویسٹ مینجمنٹ کی مضبوط حکمت عملی اختیار کریں۔رومینہ خورشید عالم نے مزید کہا کہ کچرا ٹھکانے لگانے کے انتظام کی ایک مکمل منصوبہ بندی نہ صرف پارک کی حیاتیاتی تنوع کی حفاظت کرے گی بلکہ پائیدار سیاحت کو بھی فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کی معاونت بھی کرے گی۔انہوں نے اس ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پارک میں ڈسپوزایبل پلاسٹک کی اشیا پر پابندی لگانے اور سیاحوں میں شعور پیدا کرنے کا مشورہ دیا۔

    سردار محمد جمال خان لغاری نے کوآرڈینیٹر کو دیوسائی نیشنل پارک کے اپنے حالیہ دورے کے بارے میں آگاہ کیا، بکروالوں کے مسئلے سے نمٹنے کی اہمیت اور دیوسائی نیشنل پارک کے جنگلی حیات اور ماحولیاتی نظام پر ان کے اثرات پر زور دیا۔انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ پارک میں سیاحوں کی آمد سے کافی آمدنی حاصل ہوتی ہے، پارک کی آمدنی کا صرف 25% ڈویژنل فارسٹ آفیسر (DFO) کے اختیار میں ہے۔ پارک کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے، ڈی ایف او کو اخراجات کوبہتربنانے اور سالانہ روڈ میپ تیار کرنے کے لیے مزید خود مختاری دی جانی چاہیے۔سردار محمد جمال خان لغاری نے چلم سے سدپارہ چیک پوسٹ تک سڑک کی دیکھ بھال شروع کرنے، دیوسائی میں خصوصی ماہانہ راشن پیکج فی پوسٹ فراہم کرنے، گرمیوں اور سردیوں دونوں کے لیے مناسب نئی یونیفارم، دیوسائی میں جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے عملے کی تعداد بڑھانے، ضروری ہتھیاروں کی فراہمی، نگرانی اور غیر قانونی شکار کے خلاف کوششوں کو مؤثر طریقے سے انجام دینے کے لیے پی او ایل (POL) کی معاونت پر زور دیا۔انہوں نے شیوسر جھیل کے قریب چلم چیک پوسٹ کو منتقل کرنے اور سدپارہ چیک پوسٹ کو علی ملک ٹاپ پر منتقل کرنے کی تجویز بھی دی تاکہ دیوسائی نیشنل پارک میں سیاحوں کی رسائی اور سہولت کو بہتر بنایا جا سکے۔مزید برآں انہوں نے سیاحوں کے تجربے کو فروغ دینے کے لیے دیوسائی نیشنل پارک کے داخلی دروازے پر ویلکم گیٹس لگانے کی سفارش کی۔

    موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی، صدر مملکت

    مارگلہ ہلز میں آتشزدگی،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کانوٹس

    موسمیاتی تبدیلی،پرواز میں ہچکولے،رخ موڈ دیا گیا، 30 مسافر زخمی

    سپریم کورٹ، موسمیاتی تبدیلی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب

    سابق سینیٹر جمال خان لغاری کی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات

    ہم ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں،رومینہ خورشید عالم

    امن کی فاختہ میڈیا ، چھوٹی سی خبر کسی کی زندگی تباہ بھی کر سکتی ، بچا بھی سکتی ، رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کیلیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی تبدیلی پردنیا سے امداد نہیں تجارت چاہیے،رومینہ خورشید عالم

    گرمی کی لہر،مون سون کیوجہ سے سیلاب کے خطرات،عوامی آگاہی مہم شروع کرنیکا حکم

  • جولائی کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں بارشوں کی پیشگوئی

    جولائی کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں بارشوں کی پیشگوئی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی موسمیاتی اور ماحولیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا

    اجلاس کی صدارت سینیٹر شیری رحمان نے کی،وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم بھی اجلاس میں شریک ہوئیں،ڈی جی محکمہ موسمیات اور چیئرمین این ڈی ایم اے بھی اجلاس میں شریک ہوئے، رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ قائمہ کمیٹیاں حکومتی سپورٹ کا ایک بہترین ذریعہ ہیں،مون سون سے متعلق تمام اداروں کے ساتھ میٹنگ ہوئی ہے،تمام صوبوں میں مون سون سے متعلق اقدامات کیے جا رہے ہیں،

    ہوا کے دباؤ کے باعث مون سون میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے
    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جون جولائی میں درجہ حرارت پہلے کی نسبت زیادہ رہا، گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہر سال درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے،بحریہ عرب میں ہوا کا شدید دباؤ ہے،ہوا کے دباؤ کے باعث مون سون میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے،مون سون کا اسپیل بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے،جولائی کے پہلے ہفتے میں کچھ مقامات پر ہیوی شاور کے واقعات ہوئے، این ای او سی 6 سے 8 ماہ پہلے ڈیزاسٹرز کی پیشگوئی کرسکتا ہے،جولائی کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں بارشوں کی پیشگوئی ہے،بھارتی دریاوں سے پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے،جولائی اگست میں چاروں صوبوں میں بارشوں کا امکان ہے،جولائی کے دوسرے ہفتے اور اگست کے تیسرے ہفتے میں پنجاب میں بارش کا امکان ہے،جولائی کے دوسرے ہفتے اور چوتھے ہفتے میں سندھ میں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے آلات پرانے ہوچکے ہیں، سینیٹر قرت العین مری نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ دس دس دن اپ ڈیٹ نہیں ہوتی، ڈی جی محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہماری ویب سائٹ روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوتی ہے،شیری رحمان نے کہا کہ گرانٹس نہ ہونے کی وجہ سے آلات اپ ڈیٹ نہیں ہیں، محکمہ موسمیات کے آلات اپ ڈیٹ کرنے کیلئے بھاری فنڈز چاہیے تھے،2022 کے سیلاب کے بعد تمام فنڈز سیلاب متاثرہ علاقوں کے لئےمختص کرلیے ،

    مون سون میں سیلاب کا ممکنہ خدشہ،وزارت موسمیاتی تبدیلی نے صوبوں سے ریلیف میٹیریل کی لسٹ مانگ لی،رومینہ خورشید عالم نےکہا کہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹیز کو سیلاب کی صورت میں کن اشیاء کی ضرورت ہوگی، صوبائی حکومتوں، پی ڈی ایم ایز سے ضروری اشیاء کی لسٹ مانگی ہے، صوبائی حکومتوں اور اتھارٹیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ دریاوں میں پانی کے بہاو بڑھنے کا اندازہ لگایا جارہا ہے،2022 کے سیلاب کو مدنظر رکھ کر دریاوں کے پھیلاو کا تخمینہ لگایا گیا ہے،دریاوں کے ممکنہ پھیلاو کا ڈیٹا صوبائی حکومتوں کیساتھ شیئر کردیا گیا، کونسی این جی او کو کیا سامان تقسیم کرنا ہے، طے کرلیا گیا ہے،

    این ڈی ایم اے نے نیشنل انفراسٹرکچر کی آڈٹ کی تجویز دے دی،این ڈی ایم اے نے صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا،چیئرمین این ڈی ایم اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ دی اور کہا کہ رہائشی عمارتوں ، کمرشل عمارتوں کا آڈٹ کروایا جائے، این ڈی ایم اے نے نیشنل ہائی ویز اور پلوں کے آڈٹ کروانے کی تجویز دی ہے،یہ پتہ لگانا ضروری ہے کہ گزشتہ سیلاب سے انفراسٹرکچر کو کیا نقصان پہنچا،

    مارگلہ ہلز میں 22 آگ لگنے کے واقعات،22 جولائی سے شجرکاری مہم شروع کرینگے،چیئرمین سی ڈی اے
    محمد علی رندھاوا چیئرمین سی ڈی اے نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مارگلہ ہلز میں 22 آگ لگنے کے واقعات ہیٹ ویو کے دوران ہوئے،کچھ چھوٹی اور کچھ بڑے پیمانے پر آگ تھی،ہمیں مارگلہ ہلز کا تحفظ کرنا ہے، ہم مارگلہ ہلز کے لیے ماہرین کو لا رہے ہیں،ہم نے 11 کے قریب ایف آئی آر بھی کروائیں،شیری رحمان نے کہا کہ آگ لگ کیوں رہی ہے وجہ بتائیں ممبران کو بتائیں، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کچھ نیچرل تھی اور کچھ جان بوجھ کر لگائی گئی،ہم تفصیلی انکوائری کی طرف جا رہے ہیں،تین بندے گرفتار کیے ہیں،
    وزارت موسمیاتی تبدیلی سے بھی بات چیت ہے معاملے پر،این ڈی ایم اے سے بھی ماہرین لے رہے ہیں،مارگلہ ہلز پر شجرکاری کی ضرورت ہے اور یہ ہماری اولین ترجیح ہے،پھل دار درخت اور سایہ دار درخت لگے گا،سفیدہ اور میلبری ہم نہیں لگا رہے، شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں ایک بڑا سب سے پراجیکٹ ہے اور وہ ہے مینگرروز،کاربن ایک الگ سبجیکٹ ہے،چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ جکرانڈہ، شیشم، نیم کے درخت لگا رہے ہیں،اور بھی متعدد درخت ہیں جلد ہی تمام تفصیلات فراہم کریں گے،ہم اس بار صرف مارگلہ ہلز پر شجرکاری کریں گے،22 جولائی سے شجرکاری مہم مارگلہ ہلز پر شروع کریں گے،

    ممبر کمیٹی ڈاکٹر زرقا نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور محکمہ جنگلات میں کتنے لوگ ہیں جو درختوں کے بارے میں جانتے ہیں، میں نے اپنی جیب سے ڈیڑھ لاکھ درخت مری ہلز میں لگوائے،شیری رحمان نے کہا کہ ہمیں کمیٹی اجلاسوں کے لیے 31 جولائی سے پہلے بکنگ کروانا ہوگی،چیئرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ رائنا سعید نے کہا کہ ایک ایکو لوجیکل پلان کی ضرورت ہے ہمیں، رائنا سعید نے کمیٹی تشکیل دینے کی سفارش کی،

    موسمیاتی شعبے میں سرمایہ کاری سے ماحولیات کے تحفظ میں مدد ملے گی، صدر مملکت

    مارگلہ ہلز میں آتشزدگی،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کانوٹس

    موسمیاتی تبدیلی،پرواز میں ہچکولے،رخ موڈ دیا گیا، 30 مسافر زخمی

    سپریم کورٹ، موسمیاتی تبدیلی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات طلب

    سابق سینیٹر جمال خان لغاری کی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات

    ہم ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں،رومینہ خورشید عالم

    امن کی فاختہ میڈیا ، چھوٹی سی خبر کسی کی زندگی تباہ بھی کر سکتی ، بچا بھی سکتی ، رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کیلیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی تبدیلی پردنیا سے امداد نہیں تجارت چاہیے،رومینہ خورشید عالم

    گرمی کی لہر،مون سون کیوجہ سے سیلاب کے خطرات،عوامی آگاہی مہم شروع کرنیکا حکم

  • تنقیدی سوچ کو بڑھانے کے لیے شطرنج  کھیل کا فروغ ضروری ہے، رومینہ خورشید عالم

    تنقیدی سوچ کو بڑھانے کے لیے شطرنج کھیل کا فروغ ضروری ہے، رومینہ خورشید عالم

    وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ شطرنج کو عالمی سطح پر اس کے کھلاڑیوں میں علمی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کو بڑھانے کے فوائد کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ تاہم، تعلیمی سطحوں سمیت مختلف سطحوں پر شطرنج کی حوصلہ افزائی ملک میں کھیل کو فروغ دینے کے لیے ہر عمر کے لوگوں میں دلچسپی اور شرکت کو فروغ دینے میں نمایاں طور پر مدد کر سکتی ہے۔

    میاں سلطان خان نیشنل چیس چیمپئن شپ پاکستان ایونٹ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم کی موسمیاتی معاون رومینہ خورشید عالم نے کہا، "شطرنج ایک کلاسک بورڈ گیم ہے جو صدیوں سے چلا آرہا ہے اور اسے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ کھیلتے ہیں۔ یہ حکمت عملی کا کھیل ہے جہاں دو کھلاڑی، ہر ایک 16 ٹکڑوں کو کنٹرول کرتے ہیں، مخالف کے بادشاہ کو پکڑنے کے لیے مقابلہ کرتے ہیں۔”

    بدھ کے روز ہیڈ سٹارٹ سکول گل موہر کیمپس اسلام آباد کی جانب سے اس تقریب کا انعقاد کیا گیا تاکہ طلباء کو اپنی علمی صلاحیتوں اور تنقیدی سوچ کو فروغ دینے کی ترغیب دی جا سکے۔ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاکستان بھر سے 140 سے زائد شرکاء پر مشتمل یہ چیمپئن شپ شطرنج کو فروغ دینے اور نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر نے روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم کا نیشنل مائنڈ اسپورٹس انیشیٹو، اپنی نوعیت کا سب سے بڑا، فکری ترقی اور ذہنی چستی کو فروغ دینے کے لیے ہماری حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔” رومینہ خورشید عالم نے کہا , "شطرنج نہ صرف مہارت اور ذہانت کا کھیل ہے بلکہ ایک بھرپور ثقافتی رجحان بھی ہے جس کی ایک گہری تاریخ اور اہم مسابقتی منظر ہے۔ ہر عمر اور مہارت کی سطح کے کھلاڑی اس کے چیلنجوں اور مواقع سے لطف اندوز ہوتے ہیں جو یہ تخلیقی صلاحیتوں اور اسٹریٹجک سوچ کے لیے فراہم کرتا ہے۔”شطرنج کھلاڑیوں کو سیکھنے اور فیصلے کرنے میں بھی مدد کرتی ہے جس کی بنیاد پر متعدد عوامل کا جائزہ لیتے ہیں، یہ دباؤ میں فیصلہ سازی کی مہارت کو بھی بہتر بناتا ہے.

  • مارگلہ ہلز میں آتشزدگی،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کانوٹس

    مارگلہ ہلز میں آتشزدگی،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کانوٹس

    مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کے واقعات کا معاملہ،سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نےنوٹس لے لیا

    کمیٹی نے آگ لگنے کے واقعات پر سی ڈی اے اور وزارت موسمیاتی تبدیلی سے بریفنگ لینے کا فیصلہ کر لیا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی چیئرپرسن شیری رحمان کی صدارت میں اجلاس ہوا،چیئرپرسن کمیٹی سینیٹر شیری رحمان نے مارگلہ ہلز پر آگ لگنے کے واقعات کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ آگ بہت تیز تھی،زیادہ تر موسم کا ہی مسئلہ ہوتا کیونکہ ہوائیں تیز ہوتی ہیں، موسمیاتی تبدیلی ملک کا اہم مسئلہ ہے،

    سینیٹر تاج حیدر نے ہسپتال کے بیڈ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،سینیٹر قراۃ العین مری اور سینیٹر زرقا سہروردی تیمور نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی،


    کمیٹی نےمون سون کے حوالے سے تیاریوں پر بریفنگ کے لئے این ڈی ایم اے کو بھی بلانے کا فیصلہ کر لیا، شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں این ڈی ایم اے کو مدعو کریں گےکہ مون سون کے حوالے سے ان کی کیا تیاری ہے،محکمہ موسمیات کو بھی بلا لیں،ہم پری کاپ میٹنگ بھی کریں گے،میں نے تجویز کیا تھا کہ ایک کلائمیٹ سروس ہونا چاہئے، جیسے فارن سروس ہے، سال میں دو دفعہ پبلک ہیئرنگ کریں گے،

    گدھے کے کان ،اونٹ کے پیرکاٹ رہے ہیں، معاشرہ اتنا بے رحم کیسے ہوگیا؟شیری رحمان
    سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گدھے کے کان کاٹ رہے ہیں،اونٹ کے پیرکاٹ رہے ہیں، معاشرہ اتنا بے رحم کیسے ہوگیا؟اسلام آباد میں بھی آلودگی کے بہت مسائل ہیں،آلودگی پر پبلک ہیئرنگ کریں گے، سینیٹر نسیمہ احسان نےکہا کہ دنیا میں پانچ ارب گاڑیاں ہیں،24 گھنٹے میں ہزاروں جہاز اڑ رہے ہیں،تھرمل سے سولر کی جانب ہم پاکستان میں کس حد تک پہنچے ہیں،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پلاسٹک کتنا مضر ہے،جو مچھلی کھاتے ہیں اس میں مائیکرو پلاسٹک ہوتا ہے،یہاں ڈمپنگ ہو رہی تھی،پلاسٹک کینسر کی وجہ ہے، جو کہہ رہا ہے ری سائیکل کر رہے ہیں وہ 9 فیصد جھوٹ ہے، ری سائیکلنگ کرنے کے لئے کلیکشن پوائنٹ چاہئے ،کہاں ہے کلیکشن پوائنٹ؟ جب ہم بچے تھے تو کوئی پلاسٹک کی بوتلیں نہیں ہوتی تھیں، پانی کی قلت پر الگ سیشن منعقد کریں گے،

    میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ سے بریفنگ لینگے کہ کہاں کتنی بارش کی توقع ہے اور نقصانات کا خدشہ ہے،شیری رحمان
    اجلاس کے بعد چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سینیٹ کمیٹی برائے ماحولیاتی تبدیلی کا ابتدائی اجلاس تھا،تمام ارکان کی مشاورت سے سالانہ ایجنڈا تشکیل دیا جائے گا،ماحولیاتی تبدیلی، آفات، توانائی کی منتقلی، رزیلینس اور دیگر موضوعات پر مبنی ایک مربوط ایجنڈا بنانا ہے، اگلے اجلاس میں این ڈی ایم اے کو التجا کریں گے اپنی تیاری اور منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہ کریں، میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ سے بریفنگ لینگے کہ کہاں کتنی بارش کی توقع ہے اور نقصانات کا خدشہ ہے،گرمی سے بھی لوگوں کے فصلوں، مویشی اور پانی کی رسائی پر اثر ہوا ہے،ہمیں نقصانات سے بچنے کے لئے چوکنا رہنا چاہئے،

    عزم استحکام معیشت کی مضبوطی کا ضامن۔تجزیہ، شہزاد قریشی

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام آپریشن کا غلط تاثر لیا گیا

    معاشی مشکلات کی وجہ سے آپریشن عزم استحکام کا فیصلہ کیا گیا ہے، خواجہ آصف

    وفاقی کابینہ اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری

    آپریشن عزم استحکام کا مقصد کیا؟ وزیراعظم آفس سے اعلامیہ جاری

    آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر کے کیا پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کی حمایت کر رہی ہے؟ شیری رحمان

    ماضی کے جتنے آپریشن ہوئےانکے نتائج تو سامنے رکھیں،مولانا فضل الرحمان

    ایپکس کمیٹی میں ایک نام عزم استحکام آیا لیکن آپریشن کا ذکر نہیں تھا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    آپریشن عزم استحکام،کامیابی کیلئے اتحاد ضروری،تجزیہ: شہزاد قریشی