Baaghi TV

Tag: موسم

  • گرمی کی شدت آئندہ 2 سے اڑھائی ہفتے تک جاری رہے گی،ماہرین

    گرمی کی شدت آئندہ 2 سے اڑھائی ہفتے تک جاری رہے گی،ماہرین

    کراچی: محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت آئندہ 2 سے اڑھائی ہفتے تک جاری رہے گی۔

    باغی ٹی وی: ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آئندہ 2 روز کےد وران بارش کا امکان ہے تاہم اس سے ہیٹ ویو میں کمی نہیں ہوگی، اس وقت پاکستان کے بہت سے علاقے ہیٹ ویو کی زد میں ہیں جو 15سے 20 دن تک جاری رہے گی-

    پہلے ماہرین کا خیال تھا کہ ہیٹ ویو 27 مئی تک یا زیادہ سے زیادہ 30 مئی تک ختم ہو جائے گی لیکن اب اس کا دورانیہ جان لیوا حد تک طویل ہوتا دکھائی دے رہا ہے مئی عام طور پر گرم مہینہ ہوتا ہے،سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں ٹمپریچر 49 ڈگری تک بھی چلا جاتا ہے لیکن اس بار ہم کچھ حصوں میں درجہ حرارت 50 سے 51 ڈگری سیلسیس (122 فارن ہائیٹ) تک پہنچنے کی توقع کر رہے ہیں اس سے پہلے 28 مئی 2017 کو جب پاکستان ہیٹ ویو کی لپیٹ میں تھا تو سبی کا ٹمپریچر 54 ڈگری سیلسئیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ،مختلف وزارتوں، ڈویژنوں کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس …

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ ہوگیا

  • 28 مئی  سے یکم جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں

    28 مئی سے یکم جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشیں

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے، 28 مئی سے یکم جون کے دوران بالائی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق < مئی سے 29 مئی کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسرہ، ہری پور اور کوہستان میں بارشوں کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شانگلہ، لکی مروت، کرک، پشاور اور مردان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی 28 مئی سے یکم جون کے دوران بارش کا امکان ہے اس دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گوجرانولا، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ اور فیصل آباد سمیت دیگر مقامات پر بھی بارشوں کا امکان ہے،28 اور 29 مئی کو کراچی، ٹھٹہ، بدین اور حیدآباد بھی میں بارشوں کا امکان ہے۔

    امیر کویت اور امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول …

    سیکیورٹی فورسز کا پشاور میں آپریشن،5 دہشتگرد ہلاک، 3 زخمی،کیپٹن اور 1 جوان شہید

  • پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی

    پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی

    پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویو اور گرمی کی لہر برقرار رہے گی،

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے،بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے،گزشتہ روز خان پور 50، رحیم یار خان، بھکر 49 اور کوٹ ادو میں 48 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا،

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی شدید گرمی کی لہرکے زیراثر رہیں گے، پاکستان میں موجود گرمی کی لہر موسمیاتی اور ماحولیاتی عوامل کے ملاپ کی وجہ سے ہے آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کی کیفیت برقرار رہے گی،بالائی فضا میں موجود ہوا کا زیادہ دباؤ اور محدود بادلوں کی موجودگی ہیٹ ویو کا باعث بنتی ہے۔

    لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، آج بھی شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں اور دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گا، فیصل آباد اور گردونواح میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،طبی ماہرین نے گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ہدایات جاری کی ہیں۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے ۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں.

    ہیٹ ویو،حاملہ خواتین زیادہ درجہ حرارت کے دوران باہر جانے سے گریز کریں
    دوسری جانب وزارت موسمیاتی تبدیلی کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو سے حاملہ خواتین کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے حالیہ برسوں میں پاکستان میں مہلک ہیٹ ویوز کی شدت کا تیزی سے خطرہ بن گیا ہے گرمیوں کے مہینوں میں مہلک گرمی لوگوں کی صحت کو ڈی ہائیڈریشن سے ہیٹ ریشز تک بہت زیادہ نقصان پہنچا سکتی ہے ہیٹ ویو سے حاملہ خواتین کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے،کمزور مدافعتی نظام رکھنے کی وجہ سے بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کیلئے صورتحال زیادہ پریشان کن اور سنگین ہو سکتی ہے لوگوں کو صحت کے پریشان کن مسائل سے ہر ممکن طریقے سے خود کو بچانا ہوگا خاص طور پر صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گرم اوقات کے دوران غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے گریز کرنا ہوگا اگرچہ کوئی بھی شخص ہیٹ ویوز سے متاثر ہو سکتا ہے لیکن حاملہ خواتین کو زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ حاملہ خواتین زیادہ درجہ حرارت کے دوران باہر جانے سے گریز کریں۔

    ہیٹ ویو،بچاؤ کے لئے کیا کرنا چاہئے؟
    گرمیوں کا موسم ان دنوں اپنے عروج پر ہے اور پاکستان میں ہر طرف گرمی کی لہر ہے جس کے پیش نظر ہیٹ ویو کے مضر اثرات سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، اس سے بوڑھے اور بچے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں اور باہر کے ماحول میں کام کرنے والے مزدور بھی۔ گرمی کی لہر کے اس موسم میں براہ کرم چند اہم اقدامات کریں، وافر مقدار میں پانی پیئیں، پسینے میں ضائع ہونے والے الیکٹیو لائٹس کو متوازن کرنے کے لیے او آر ایس کا استعمال کریں، اپنے آپ کو ڈھانپیں، ہلکے رنگ کا لباس پہنیں، دن کے وقت غیر ضروری باہر جانے سے گریز کریں، گاڑی میں کم سے کم بیٹھیں، گاڑی چلانے اور بیٹھنے سے پہلے براہ کرم ہوا کے اخراج کے لیے کھڑکیوں کو تھوڑی دیر کے لیے کھول دیں۔

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز

  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت  بیشتر  علاقے  شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے

    کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت بیشتر علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے

    پاکستان کے بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت مختلف میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک بھر کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 13 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آج دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

    عمران خان آئین و قانون کے مطابق باہر آئیں گے، رؤف حسن

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور موہنجودڑو میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جیکب آباد 49، نوابشاہ، پڈعیدن، سبی، لاڑکانہ، سکھر، تربت 48، بہاولپور، خیرپور اور سکرنڈ میں 47 ڈگری ریکارڈ ہوا،ملتان، حیدر آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لاہور 43، پشاور، مظفر آباد 41، اسلام آباد 40، کراچی 37، گلگت 36 اور کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    بھارتی شہر گجرات میں ٹی آر پی ’گیم زون‘ میں خوفناک آتشزدگی، 9 بچوں سمیت …

  • رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

    رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے رواں مون سون میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک کے کچھ حصوں میں رواں سال جولائی اور اگست میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان ہے ،وسطی، شمالی پنجاب اورجنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو ں گی، شمالی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی،بلوچستان میں بھی معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ جولائی کے وسط اور اگست کے دوران زیادہ بارشوں کی توقع ظاہر کی گئی ہے-

    رواں سال کراچی میں مون سون کی معمول سے 100فیصد سے زائد بارشیں متوقع ہیں، کمشنرکراچی کے زیرصدارت مون سون کے پیش نظرمتعلقہ اداروں کے اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے ے متعلقہ محکموں کو خبردار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ رواں برس جولائی سے اگست تک100فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں ،کمشنر کراچی نے صورتحال کے پیش نظر کے ایم سی، کے ڈی اے اور دیگر اداروں کو کنٹی جنسی اور ایمرجنسی پلانز مرتب کرنے کی ہدایت کردی-

    خان صاحب کو موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے مسئلہ ہے کیونکہ وہ ان کے حق میں نہیں …

    رواں سال کا تیسرا پولیو کیس رپورٹ

    صحافیوں کی انٹرنیشنل تنظیم نے بھی پنجاب ہتک عزت قانون کی مخالفت کردی

  • کراچی کے شہری  بل ادا کریں تولوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،کے الیکٹرک

    کراچی کے شہری بل ادا کریں تولوڈشیڈنگ نہیں ہوگی،کے الیکٹرک

    شہر قائد کراچی میں گرمی کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے،کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی

    کراچی میں گرمی کے اضافے کے ساتھ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے، مختلف علاقوں میں 12سے 15 گھنٹے تک بجلی بند کی جا رہی ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان کراچی کے شہری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی بھی نہیں ہے، لوڈشیڈنگ زیادہ ہو رہی ہے، گرمی اور لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جینا محال ہو چکا ہے،لیاقت آباد ڈاکخانہ پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

    دوسری جانب کے الیکٹرک کے سی ای او کا کہنا ہے کہ کراچی کے 70 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہے، کراچی کے عوام پر کے الیکٹرک کے 70 ارب روپے واجب الادا ہیں لہٰذاکراچی کے شہری بل ادا کریں گے تو لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی.

    لوگوں کو پانی کا بل دینا چاہیے، نہیں دیتے تو کیا ان کا پانی بند کر دیں؟سعید غنی
    دوسری جانب وزیرتوانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کراچی میں بڑھتی لوڈ شیڈنگ کے خلاف کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی سربراہی وزیر بلدیات سعید غنی کریں گے،کمیٹی کو 9 ارب روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی کیلئے ناصرشاہ کی مدد کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے ، کمیٹی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بلز کی ادائیگی سمیت دیگر امور پر مشاورت کرکے اقدامات کرے گی۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایمانداری سے بل جمع کراتے ہیں، انہیں بجلی بلا تعطل فراہم کی جائے گی،بجلی چوروں کی وجہ سے بل دینے والوں کو بجلی مہنگی ملتی ہے، لوگوں کو پانی کا بل دینا چاہیے، نہیں دیتے تو کیا ان کا پانی بند کر دیں؟ میں نے لوگوں سے کہا احتجاج نہیں بلکہ کےالیکٹرک دفترجاکران کی بجلی بند کردیں،اگرسسٹم نہیں تواس کو بناؤ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہم کہاں ہیں؟جو ایمانداری کیساتھ بل دیتےہیں ان کو بجلی کی فراہمی ہونی چاہیے،جولوگ بجلی کا بل دیتےہیں وہ لوڈشیڈٖنگ کاسامنا کیوں کرتےہیں،جولوگ بل نہیں دیتے ان کیخلاف ایف آئی آر ہونی چاہیے،ایک محلے میں کچھ گھربل نہیں دیتے توکیا آپ پورے علاقے کی بجلی کاٹ دینگے،کے الیکٹرک کی پالیسی بھی ہماری سمجھ سے باہر ہے،ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک انڈسٹری کی ترقی نہیں ہوگی،

    علاوہ ازیں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے الیکٹرک پر برس پڑے، شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے نام پر اجتمائی سزا دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، کوئی ایک ڈیفالٹر ہو تو سزا پورے علاقے کو نہیں دی جاسکتی

    تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط،ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

    اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر

    نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

    اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی

    تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے،شیری رحمان

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

  • جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہونے کی پیشگوئی

    جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہونے کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق جون کے دوسرے ہفتے سے پری مون سون شروع ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ملک میں جاری شدید گرمی کی لہر کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزادہ خان کا کہنا تھا 27 مئی تک درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے،کچھ سال پہلے تک مئی کے مہینے میں 37 ایک نارمل درجہ حرارت مانا جاتا تھا، اس گرم موسم سے چرند پرند انسان سب متاثر ہو سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نارمل ڈگری سے چار یا پانچ ڈگری درجہ حرارت ہو تو وہ ہیٹ ویو کہلاتا ہے،نارمل سے زیادہ درجہ حرارت 3 یا 5 دن رہے تو اسے ہیٹ ویو کہا جا سکتا ہے،ہیٹ ویو سے زمینی درجہ حرارت زیادہ ہو جاتا ہے ہائی پریشر ائیریا میں آسمان صاف ہوتا ہے اور سورج کی کرنیں زیادہ تیز ہوتی ہیں،میڈیا سے بھی گزارش ہے کہ ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی میں اپنا کردار ادا کریں،گرم مشروبات اور مصالحہ دار اشیاء کھانے سے گریز کریں،دوپہر 12 سے 3 تک درجہ حرارت مسلسل بڑھتا ہے،دھوپ میں نکلتے ہوئے چھتری کا استعمال لازمی کریں،اس سال گرمی کا دورانیہ زیادہ ہوگا۔

    انٹرنیٹ کا بڑا حصہ ختم ہو رہا ہے،تحقیق

    برطانوی میڈیا کی اسرائیل کے اسپتالوں میں غزہ کے قیدیوں کے ساتھ انسانیت سوز …

    سارک سیکرٹری جنرل کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات

  • گلگت بلتستان  اور  خیبر پختونخوا  میں گلیشیئر   پھٹنےکا خدشہ

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنےکا خدشہ

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنےکا خدشہ ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے خیبرپختونخوا میں 21 سے 27 مئی تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا ، درجہ حرارت بڑھنے سے چترال کے گلیشیر پھٹنے کے امکانات ہیں درجہ حرارت بڑھنے سے فلیش فلڈز آنے کے امکانات بڑھ جائیں گے درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائد رہےگا.

    گلگت بلتستان اور چترال کے علاقوں میں برفانی جھیلیں پھٹنے سے سیلاب آسکتے ہیں، صوبے میں تیز ہوا اور گرد چمک کیساتھ بارش بھی متوقع ہے،محکمہ موسمیات نے متعلقہ محکموں کو فی الفور اقدامات اٹھانے اورضلعی انتظامیہ، مقامی تنظیموں اور مقامی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے-

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

    گلیشیئر پھٹنے سے چترال اور گلگت بلتستان کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے،صوبے میں تیز ہوا اور گرد چمک کیساتھ بارش بھی متوقع ہےمحکمہ موسمیات نے متعلقہ محکموں کو فی الفور اقدامات اٹھانے کی سفارش کردی ہے۔

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلیجنس افسران کی تعیناتی کا …

    دوسری جانب وزارت صحت نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن کے گرم ترین وقت میں باہر جانے سے گریز کریں، سخت جسمانی سرگرمیوں سے پرہیز کریں،ایمرجنسی ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرزقائم کریں سائے میں رہیں ، بچوں اور جانوروں کو کھڑی گاڑیوں میں نہ چھوڑیں ،کافی مقدار میں پانی پئیں اور سخت سرگرمیاں صبح اور شام کے اوقات میں کریں، مریضوں کو سوفٹ ڈرنکس یا چائے پر مشتمل کیفین اور چینی کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، جو پانی کی کمی کو بڑھا سکتا ہے گرم مرطوب ماحولیاتی حالات کے دوران نمکین کھانوں اور چھتری کا استعمال کریں، ٹوپیاں، ہلکے رنگ کے ہلکے اور ڈھیلے کپڑے پہنیں-

    صدر مملکت نجی دورے پر بیرون ملک روانہ،چیئرمین سینیٹ قائم مقام صدر

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے  کا امکان

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیر کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرمی کا مکان ہے تاہم بعد از دوپہر جھکڑ اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پیر کو شام چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، کوہستان، شانگلہ، بونیر، پشاور، کوہاٹ، کرم اور اورکزئی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم شدید گرم رہنے جبکہ بعد از دوپہر تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے اور مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اور جہلم میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے-

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے قافلے میں ہیلی کاپٹر مشرقی آذربائیجان میں …

    ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے،ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر جامعات و بورڈز محمد علی ملکانی کی سفارش پر انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنےکی منظوری دی ، انٹر کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے، یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کر نےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    علاوہ ازیں جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس نےشہریوں کو متوقع ہیٹ ویو سےآگاہ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر جاری کردی ہیں، جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 47 سے 55 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ بیشتر علاقوں میں ہوا میں دباؤ کے سبب بننے والے کملونمبس بادلوں کی موجودگی پائی گئی ہے، جس کے پیش نظر کچھ انتباہات اور احتیاطی تدابیر جاری کی جا رہی ہیں۔

    چیئرمین سینیٹ سید یوسف گیلانی کے موبائل فون پر نامعلوم شخص کا دھمکی آمیز میسج

    جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں سے گیس کے مواد، لائٹرز، مشروبات، پرفیوم اور عمومی طور پر ڈیوائس بیٹریاں نکال دی جائیں گاڑی کی کھڑکیاں ہلکی سی کھلی رکھی جائیں تاکہ ہوا کی آمد رہے، گاڑی کا فیول ٹینک مکمل طور پر نہ بھریں، شام کے وقت گاڑی میں ایندھن بھریں اور صبح کے وقت گاڑی سے سفر نہ کریں۔ خاص طور پر سفر کے دوران گاڑی کے ٹائروں کو ضرورت سے زیادہ نہ بھریں۔

    جاری ہدایات میں کہا گیا کہ بچھو اور سانپ سے محتاط رہیں، کیونکہ وہ نمایاں طور پر اپنے بلوں سے نکلیں گے اور ریفریجریٹرز کی تلاش میں کھیتوں اور گھروں میں داخل ہو سکتے ہیں اسی طرح پانی اور مائعات کا زیادہ استعمال کریں، گیس سلنڈرز کو دھوپ میں نہ رکھی، بجلی کے میٹرز پر بوجھ زیادہ نہ بڑھائیں اور ایئر کنڈیشنرز صرف وہاں چلائیں جہاں خاندان کے افراد موجود ہوں خاص طور پر شدید گرمی کے اوقات میں، براہ راست دھوپ کے سامنے نہ آئیں، خاص طور پر صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے کے دوران۔

    نواز شریف کا سیاسی ڈیرہ کامیاب ؟ تجزیہ ؛ شہزاد قریشی

  • رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

    رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کردیا

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 مئی تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔راولپنڈی ،مری،گلیات،اٹک،چکوال،منڈی بہاوالدین ،گجرات،جہلم،گجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔لاہور، قصور ،سیالکوٹ،نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد ٹوبہ ٹیک سنگھ جھنگ خوشاب سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں ۔رواں ماہ درجہ حرارت اوسطاً 8 ڈگری تک بڑھنے کے امکانات ہیں ۔21 سے 27 مئی تک پنجاب میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں ۔ موسم خشک اور درجہ حرارت نارمل سے 6 ڈگری زیادہ تک رہے گا۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں۔ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے ۔انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ واسا پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ۔شہری آسمانی بجلی سے تحفظ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔عوام الناس بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں.

    گرمی کی شدت میں اضافہ،پنجاب میں تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل
    گرمی کی شدت میں اضافہ،پنجاب میں سکولوں کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے،پنجاب کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک ہونگے،جمعہ والے دن اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 سے ساڑھے 10 بجے تک ہونگے، نوٹیفیکیشن کا اطلاق 18 مئی سے 31 مئی تک کےلیے ہوگا، یکم جون سے 14 اگست تک پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی

    گرمی کی شدت میں اضافہ اور ہیٹ ویوو کا خدشہ،وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی، تعلیمی ادارے صبح ساڑھے سات سے 1 بجے تک کھلیں گے، گرمیوں کی چھٹیوں تک نئے اوقات کار فوری طور پر لاگو کر دیئے گئے ہیں، ساوقات کار میں تبدیلی کا مقصد سٹوڈنٹس اور اساتذہ کا تحفظ ہے

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

    اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون،محترمہ عملی کام بھی کریں، بیرسٹر سیف

    مریم کی پولیس وردی پر تنقید کرنیوالوں نےبرقعے کی آڑ میں دھندہ چلایا ،عظمیٰ بخاری

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پولیس وردی پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف مقدمہ کی درخواست

    میں تین بار وزیر اعظم رہنے والے نواز شریف کی بیٹی تھی مگر مجھے بھی خود کو ثابت کرنا پڑا،مریم نواز