Baaghi TV

Tag: موسم

  • کراچی میں بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

    کراچی میں بارشیں،رین ایمرجنسی نافذ

    کراچی سمیت سندھ میں موسلا دھار بارش کے امکان کے پیش نظر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، میئر کراچی نے بلدیہ عظمیٰ کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں رین ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کے بعد طلب کیے جانے والے اجلاس میں کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام بلدیاتی اداروں، انتظامیہ اور اسپتالوں کو اس حوالے سے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کے باعث کل کراچی میں سرکاری اور نجی اداروں میں اوقات کار نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    نیٹو فوجیں یوکرین جنگ میں شامل ہوئیں تو جوہری جنگ چھڑ سکتی ہے،پیوٹن

    مراد علی شاہ کو ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ بھر میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں کل دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے،شہر میں 12 گھنٹے میں 13 سے 16 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

    وزیراعلی سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ کل غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، کراچی میں دوپہر 2 بجے کے بعد 3 تا 4 بارش کے اسپیل ہونےکا امکان ہےانہوں نے اس دوران ٹریفک انتظامات میں بہتری کےلیے ڈی آئی جی ٹریفک کو ہدایات جاری کیں۔

    میئرکراچی مرتضی وہاب نے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ ماہ بارش کے دوراں نکاسی کے مسائل ہوئے، جنہیں حل کیا جارہا ہے، واٹر بورڈ کی تریپن سکسیشن مشینیں ضرورت میں استعمال ہوسکتی ہیں۔

    دبئی دنیا کے سب سے بڑے ائیر پورٹ کا گھر ہوگا

    مئیر کراچی کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں، ہمیں کلائمٹ چینج اور گلوبل وارمنگ کا سامنا ہےبلدیاتی اداروں نے تمام حفاظتی اقدامات کئے ہیں، تمام عملہ گراؤنڈ پر موجود ہوگاکوشش ہوگی کہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کیلئے وہاں موجود زائرین کی بڑی تعداد کی حفاظت کیلئے اور ضروری انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم مارچ کو موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی اور طوفانی بارشوں کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ جاری کردیا تھا،سندھ کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 29 فروری سے دو مارچ تک سندھ میں طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں جس سے کھمبوں، فصلوں اور سولر پینلزکو نقصان پہنچا سکتا۔

    وزیر اعلی مریم نواز کا پہلادورہ راولپنڈی،رنگ روڈکی سڑک دسمبر تک مکمل کرنے کا حکم

  • ملک میں  آئندہ 3 روز کے دوران بارشیں

    ملک میں آئندہ 3 روز کے دوران بارشیں

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 3 روز کے دوران موسلا دھار بارشوں کے امکان ظاہر کیا ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق 29 فروری اور یکم مارچ کو موسلا دھار بارشوں کے باعث گوادر، کیچ، تربت، پنجگور، آواران، بارکھان، کوہلو، سبی، نصیر آباد، دالبندین، خضدار اور ڈیرہ غازی خان جبکہ یکم اور2 مارچ کو خیبرپختونخوا، کشمیر، مری، گلیات اور اسلام آباد،راولپنڈی کے برساتی،مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

    یکم اور2 مارچ کو مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں شدید بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہونے کا خدشہ ہے ۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

    صدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ افسران مقرر

    آندھی،جھکڑ ، گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ جمعرات کے روز بلوچستان، خیبر پختونخوا ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر آندھی،جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہےاس دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر تیزموسلا دھار بارش،چند مقامات پر ژالہ باری جبکہ شمالی بلوچستان میں برفباری جبکہ پنجاب کے وسطی،جنوبی علاقوں میں آندھی،جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

    برطانوی شاہی خاندان کے اہم فرد انتقال کر گئے

  • گوادر میں بارش سے ہر طرف تباہی،حکومتی مشنری غائب،مکین دربدر

    گوادر میں بارش سے ہر طرف تباہی،حکومتی مشنری غائب،مکین دربدر

    بلوچستان کے علاقے گوادر میں مسلسل بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، 16 گھنٹے کی مسلسل بارش نے ہر چیز تباہ کر دی، مکین پریشان، حکمران خاموش، کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں، کھلے آسمان تلے سرد موسم میں مکین رہنے پر مجبور ہو چکے ہیں

    گوادر میں 2010 کے بعد اتنے بڑے پیمانے پر تیز بارش ہوئی ہے ۔تیز بارش کی وجہ سے پانی گھروں اور بازاروں میں داخل ہوگیا ہے ۔شہریوں کا سامان ڈوب گیا، شہری بے بس اور مدد کے منتظر ہیں، ایسے میں بلوچستان حکومت صرف بیانات دے رہی ہے ابھی تک کوئی مدد کو نہیں پہنچا،گوادر شہر اس وقت تالاب بن چکا ہے، مکانات اور گھروں کی چار دیواریاں زمین بوس ہورہی ہیں، شہر کے مکین بے یار و مددگار پڑے ہیں۔ 90 فیصد گوادر پانی میں ڈوب چکا ہے۔ نکاس کا ناقص نظام، سڑکیں تالاب بن گئیں۔ حکومتی مشینری منظر سے غائب ہے، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔گوادر میں 168.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ بارش کے باعث شہر کو بجلی کی فراہمی معطل اور کئی علاقوں موبائل نیٹ ورک بند ہوگئے ہیں،ادھر جیوانی کی حالت بھی انتہائی مخدوش ہے جہاں سیلابی صورتحال سے 3 برساتی بند ٹوٹ گئے اور کئی مکانات اور چاردیواریاں گرگئیں۔

    گوادر میں مسلسل بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے، گزشتہ کئی گھنٹوں سے بارش کے جاری رہنے والے سلسلے میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل سے ملک پر نئے سسٹم کے تحت ہیوی اسپیل دکھائی دے رہا ہے، سردیوں کی بارش عموماً اتنی شدت کی نہیں ہوتی، گودار میں اس بار غیر معمولی بارش ہوئی ہے اور گوادر میں ان مہینوں میں اتنی بارش پہلے کبھی نہیں ہوئی، گوادر میں کل دوبارہ تیز بارش کا امکان ہے

    گوادر میں بارشوں سے تباہی،شہباز شریف کا اظہار تشویش
    دوسری جانب نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے بارش سے ہونے والی تباہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین سے ہمدردی ہے، مشکل کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں،شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کےکارکنان کو متاثرین کی فوری امداد کرنے کی ہدایت کی ہے

    نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں، رابطہ سڑکیں زیرآب آنے سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادر کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی،اور کہا کہ بارش سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔

    علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے آج بھی گوادر سمیت بلوچستان کے 14 اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کوئٹہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار مگسی کے مطابق گوادر میں منگل کو چند گھنٹوں کے دوران 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی جس کی وجہ سے اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی

    انتظامیہ گوادر کے شہریوں کی مدد کے لئے فوری اقدامات کرے،بلاول
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گوادر میں بارش کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ مسلسل برسات کی وجہ سے گوادر میں ہنگامی صورت حال پیدا ہوچکی ہے،گوادر میں برسات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال ہنگامی امدادی اقدامات کے متقاضی ہے،بارش کی وجہ سے گوادر کے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوچکا ہے، شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالے مصیبت میں پھنسے گوادر کی شہریوں کی مدد کریں، انتظامیہ گوادر کے شہریوں کی مدد کے لئے فوری اقدامات کرے،

    سابق وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ گوادر میں بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے،گوادر کو آفت زدہ قرار دیا جائے،

  • مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل،معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

    مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل،معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی

    کراچی: محکمہ موسمیات نے کل سے شہرقائد میں معمول سے تیزہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق مغرب کی جانب سےہواؤں کا نیا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیا، سسٹم کے زیراثرشہرمیں معمول سے تیزہوائیں چلنے جبکہ مضافاتی علاقوں میں گردآلودہوائیں چل سکتی ہیں، سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں معطل رہنے جبکہ زیادہ تربلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

    ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق شہر میں مذکورہ سسٹم کے نتیجے میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے البتہ دیہی سندھ کےاضلاع قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کندھ کوٹ، شکارپور اور گھوٹکی میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے، پیر کو شہر کا کم سے کم پارہ 16.5ڈگری جب کہ ہوا میں نمی کاتناسب 34فیصد رہا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.1ڈگری اورنمی کا تناسب 17فیصد ریکارڈ ہوا۔

    مریم نواز کی جانب سے ہاتھ پیچھے کرنے پر عظمیٰ کاردار کا وضاحتی بیان

    مریم نواز کا پانچ روز میں مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیپارٹمنٹ قائم کرنے کا …

    نوجوان نے اپنے ہونٹوں کے اندرونی حصے پر محبوبہ کا نام لکھوا لیا

  • آئندہ 24 گھنٹو ں میں موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹو ں میں موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کل اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، تاہم شام،رات کے دوران بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہاراوراسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اس دوران بلوچستان کےجنوب مغربی اضلاع میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

    گلف آئل کا پاکستان کی شراکت کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں آغاز کار

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہا۔ تا ہم وسطی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوئی-

    14 ویں صدر کا انتخاب: آج شیڈول جاری کیے …

    کنگز کا قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

  • 25 فروری سے ملک بھر میں بارشوں اور برفباری  کے نئے سلسلے کا امکان

    25 فروری سے ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کا امکان

    کراچی: پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیف میٹرولوجسٹ ڈاکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ 25 فروری سے ملک بھر میں بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کے نئے سلسلے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : سردار سرفراز نے کہا کہ مغربی لہروں کے اثر کی وجہ سے اگلے ہفتے سے شمالی علاقوں میں برفباری کے ساتھ ساتھ اہم بارشوں کا بھی امکان ہے،ہم 25 فروری سے کچھ اچھی بارشوں کی توقع کر رہے ہیں، جو مارچ تک جاری رہے گی یا مغربی لہروں کے زیر اثر اپریل تک بڑھ سکتی ہیں، کراچی اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں بھی اس دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

    میرے لیے پاکستان ہی سب کچھ ہے، نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ

    چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اس دوران شمالی علاقوں میں پہاڑیوں پر برفباری بھی متوقع ہے جس سے ملک میں دھند اور سموگ کا خاتمہ ہو جائے گا انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ متوقع موسمی حالات کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف مہم:ایف آئی سائبر کرائم نے دو صحافیوں کو طلب …

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں موسم کیسا ہو گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں موسم کیسا ہو گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا –

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہے گا، ملک کے بالائی علاقوں، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی،سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا میں کاکول 8، پنجاب میں مری 4، کشمیر میں راولاکوٹ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، مری میں 0.5 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔

    حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا امکان

    اپر کوہستان کے علاقے میں بھاشا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہِ قراقرم دوبارہ بند ہوگئی جس کے بعد گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور بڑی تعداد میں مسافر پھنس گئے،غذر میں برفباری سے بند شاہراہوں کو تاحال ٹریفک کے لیے بحال نہیں کیا جاسکا جس باعث عوام کو آمد و رفت کے سلسلے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

    یورپی یونین کی روس کے خلاف نئی پابندیوں کی منظوری

    اس سے قبل شدید بارش اور برفباری کے باعث قراقرم ہائی وے کے 9 مقامات پر سڑک بلاک ہوگئی تھی، اس کے نتیجے میں 1055 مسافروں کو لے کر آنے والی تقریباً 95 گاڑیاں ہائی وے پر پھنس گئی تھیں، شدید بارش اور برف باری کے بعد قراقرم ہائی وے پر ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں نے پھنسی ہوئی تمام گاڑیوں اور مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا تھا۔

    21 فروری تاریخ کے آئینے میں

    پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کے دوران ڈیم سائٹ ایریا اور بشیداس کیمپ کے قریب 80 سے زائد پھنسے ہوئے مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیا، جس کے بعد تمام گاڑیوں اور مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا تھا، پاک فوج متاثرہ علاقوں میں 300 ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی کر رہی ہے۔

  • 17 سے 21 فروری تک  ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

    17 سے 21 فروری تک ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

    اسلام آباد: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے مری میں آئندہ 2 روز میں موسم خراب رہنے کی پیشگوئی کے ساتھ انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گردو نواح میں 18 اور 19 فروری کو طوفانی بارش اور برفباری کا امکان ہے مری، گلیات اور گردو نواح میں ہفتےاور اتوارکو برفباری کے 70 فیصد جبکہ پیر کے روز بارش اور برفباری کے 75 فیصد امکانات ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مری میں آج سے 22 فروری تک موسم کی صورت حال غیر یقینی رہے گی جس کیلئے مری انتظامیہ تمام تر صورت حال سے نمٹنے کیلئے تیار رہےخراب موسم کے سبب ترجمان پی ڈی ایم اے نے مری جانے والے سیاحوں کو سفر کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے17 فروری کی رات سے 21 فروری کے دو ر ان ملک کے بالائی و وسطی علا قوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 17 فروری کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور 18 فروری کو ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا جس کے باعث17سے 21 فروری کے دوران فیصل آباد، جھنگ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اٹک، جہلم، چکوال،مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    ترجمان کے مطابق 18 اور 19 فروری کو ملتان، بھکر، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، اورڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے، گلگت بلتستان میں 17سے21 فروری کے دوران دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر اور کشمیر کے علاقوں وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

    خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں 17سے 20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی،باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلا دھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر …

    بلوچستان میں 18 فروری کی شام یا رات اور 19 فروری کو کوئٹہ زیارت،چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب،شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل اور کوہلو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، سندھ میں 18سے20 فروری کے دوران جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کے علاوہ آندھی و تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق کشمیر، خیبر پختونخوا اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے، بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

    ڈہرکی : ہزارہ ایکسپریس ڈاؤن ٹرین سے گر کرایک شخص جاں بحق

  • ملک میں  موسم  خشک رہنے کا امکان

    ملک میں موسم خشک رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا اسلام آباد، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، نارووال ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور اور ملتان میں بعض مقا مات پر ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا، تاہم جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔

    میاں صاحب کے پاس کمزور مینڈیٹ ہے اور ہم اسکا حصہ نہیں بننا چاہتے،اعتزاز احسن

    شہباز شریف چاہتے تھے کہ وزیرا عظم نواز شریف ہو، رانا ثناءاللہ

    اسلام آباد میں فائرنگ،ڈولفن اہلکار زخمی

  • ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا –

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پیر کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم شام/رات میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ اور گردونواح میں بوندا باندی ہو سکتی ہے ،جبکہ نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد اور گرجرانوالہ میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 7 میں سے 6 ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی دے دی گئی، متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے،محکمہ تعلیم نے دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں پیرکو چھٹی کا اعلان کردیا ہے،حکام نے سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سےکام کرنےکی ہدایت کی ہے، حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔