Baaghi TV

Tag: موسم

  • ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ،بلوچستان میں برفباری کا امکان

    ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار ،بلوچستان میں برفباری کا امکان

    کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق افغانستان سے مغربی سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا جس کے باعث شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق شدید سردی کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے جبکہ سائبیرین ہواؤں کی رفتار میں اضافے کے باعث آج سے کراچی میں بھی سردی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

    دوسری جانب سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج رہے گا۔ شدید دھند کے باعث ملک کے مختلف ائیر پورٹس پر 22 ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں اور متعدد تاخیر کا شکار ہیں، دھند سے حد نگاہ متاثر ہونے پر مختلف مقامات سے موٹر ویز کو بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کا حماس کا فوجی نیٹ ورک مکمل تباہ کرنے کا دعویٰ

    امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ کادورہ، اردن کے بعد قطر پہنچ گئے

    پاک اور سعودیہ نے حج 2024 کے معاہدے پر دستخط کر دئیے

  • منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع

    منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع

    کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل سے شہر میں سردی کی نئی لہر متوقع ہے جس کے دوران معمول سے تیز شمال مشرقی/ مشرقی سمت کی یخ بستہ ہوائیں چلنے کے سبب سردی بڑھنے کا امکان ہے،سردی کی نئی لہر کے دوران کم سے کم پارہ 10 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق حالیہ مغربی سسٹم کے عقب میں سرد ہواؤں کا سلسلہ موجود ہےجو کراچی پر اثرانداز ہوگا،اس کے نتیجے میں پارہ گرسکتا ہے،تاہم سنگل ڈیجیٹ میں درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کے امکانات کم ہیں رواں ماہ کے آخر میں ایک اور مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کی توقع ہے۔

    لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ایکس اور فیس بک بند

    محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ کے پہاڑوں، زیارت اور قلات میں برفباری سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج پھر بارش اور برفباری کا امکان ہے،نوشکی، چاغی، تربت، گوادر اور کیچ سمیت پنجگور میں بارش کے امکانات ہیں جبکہ کوئٹہ، قلات، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی اور کان مہتر زئی میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

    ڈالر کی قیمت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی

    خیبر پختونخوا میں نجی و سرکاری سکولوں کو مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا …

  • آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی

    آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی

    لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر میدانی علاقوں میں آئندہ ہفتے منگل کے روز سے ہلکی بارش کا امکان ہے جس سے سموگ کی شدت میں واضح کمی کا امکان ہے تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ رواں ہفتے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دُھند کی لپیٹ میں رہیں گے-

    جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں شدید دُھند اور سموگ چھائے رہی، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

    ڈالرمزید سستا،سونے کی قیمت میں بھی معمولی کمی

    ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ سرکولیشن میں ہیں، اسٹیٹ …

    ایک دہائی سے کسی بھی بھارتی وزیراعظم کی پریس کانفرنس نا کرنے کا انکشاف

  • رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،محکمہ موسمیات

    رواں ہفتے ملک کے بیشتر علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے،محکمہ موسمیات

    اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھندکی لپیٹ میں رہیں گے ۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہے گا ، اسلام آباد سمیت پنجاب، بالائی سندھ اور خیبر پختونخواکے میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہے گی تاہم جنوب مغربی بلوچستان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں چند مقا مات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہااسلام آباد سمیت پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہے تاہم دالبندین میں 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

    شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ،4 دہشتگرد ہلاک

    اینٹی کرپشن پنجاب : یاسمین راشد اور ان کی بیٹی کیخلاف مقدمہ درج

    اسرائیلیوں نے اپنی ہی فورس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا

  • آئندہ چوبیس گھنٹوں  میں ملک کا موسم کیسا ہوگا؟

    آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کا موسم کیسا ہوگا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سردوخشک رہے گا-

    باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات کے مطابق لا ہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ، ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقوں میں موسم شدید سرد، خشک رہا،بعض علاقوں میں دھند چھائی رہی جس سے حد نگاہ انتہائی ہو گئی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال،سرگودھا،بدوملہی، اوکاڑہ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان ہے،جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    دوسری جانب ہوا میں نمی کا تناسب 96فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 243رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں سی سی آر پی آفس 292،فیز8ڈی ایچ اے 342،پو لو گرا ؤنڈ317،فیز 8 ایوی گرین 258،سی سی آر پی آفس 292،یو ایس قونصلیٹ 346،سید فدا حسین روڈ 255اور فاسٹ یونیورسٹی میں 234ریکارڈ کیا گیا۔

  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سردوخشک  رہنے کا امکان

    پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سردوخشک رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سردوخشک رہنے کا امکان ہے ۔

    باغی ٹی وی : ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر علاقے شدید سردی اور دھند کی لپیٹ میں رہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، نارنگ منڈی، بدوملہی ،سرگودھا، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھنداورسموگ پڑنے کی توقع ہے ۔

    نواز شریف نے دہشت گردی کو ختم کیا ،عطا تارڑ

    ترجمان کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 07اور زیادہ سے زیادہ16سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 86فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 187 رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس348، سی ای آر پی آفس 197، فیز ایٹ ایوی گرین 190،شاہراہ قائد اعظم 211،ڈی ایچ اے 8فیز 217،پولو گرائونڈ 194،مراتب علی روڈ 227اور فاسٹ یونیورسٹی 198ریکارڈ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

    سعودی مالی معاونت کے ذریعے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ،شمالی علاقوں اور شمالی بلو چستان میں شدید سرد رہے گا –

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا، پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کے زیراثر رہیں گے –

    پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کے زیراثر رہے جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوئی، ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 09 ،سکردومنفی 08، گوپس منفی 06،گلگت، قلات منفی04 ،کالام،ہنزہ اور سری نگر میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حماس کے حملے پر تحقیقاتی رپورٹ جاری

    بھارت کی متحدہ عرب امارات کو پہلی بار روپے میں خام تیل کی ادائیگی

    نوجوان ملک کی تقدیر، ہم نےگالم گلوچ اور پتھر مارنا نہیں سکھایا، شہباز …

  • ملک کے شمالی علاقوں میں بارش، میدانی علاقوں میں شدید دھند کا امکان

    ملک کے شمالی علاقوں میں بارش، میدانی علاقوں میں شدید دھند کا امکان

    اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند ، سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند، سموگ چھائے رہے گی، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالا ئی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند ، سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے تاہم خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقا ما ت پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا تاہم بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہےجبکہ اس دوران پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند ، سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔ جمعرات کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو، لہہ منفی09 ،گلگت ، کالام منفی 05، قلات ،ہنزہ ،گوپس منفی04، زیارت ،استور اور سرینگر میں منفی 03ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • سعودی عرب میں آج سے  30 دسمبر تک بارشوں کا امکان

    سعودی عرب میں آج سے 30 دسمبر تک بارشوں کا امکان

    ریاض: سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں منگل 26 دسمبر سے ہفتہ 30 دسمبر 2023 تک بارشوں کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی :سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق مملکت کے مختلف علاقوں میں بارشوں سے قبل تیز اور گرد آلود ہواؤں کا بھی امکان ہے،مکہ مکرمہ، طائف، جدہ، اللیث، بحرہ، الجموم، الکامل، اضم، العرضیات، میسان اور خلیص میں منگل سے جمعے تک شدید گرج چمک اور بارش کا امکان ہے جبکہ بدھ اور جمعرات کو تیز بارش ہوسکتی ہے۔

    بدھ سے جمعے تک مکہ ریجن کے تربہ، المویہ، الخرمہ، رنیہ اور القنفذہ میں ہلکی بارش متوقع ہےمنگل سے جمعرات تک مدینہ منورہ ریجن جبکہ بدھ اور جمعرات کو مدینہ منورہ، المھد، الحناکیہ، خیبر، العلا، وادی الفرع میں بارش ہوسکتی ہے،ریاض اور اس کے اطراف کے علاقوں میں منگل سے ہفتے تک ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے ریاض، رماح، ثادق، مرات، المزاحمیہ، الحریق، الخرج اور حوطہ بنی تمیم میں جمعے اور ہفتے کو بارش کی پیشگوئی کی ہےمنگل سے جمعرات تک ینبع، العیص اور بدر کے علاقے بھی بارش سے متاثر رہیں گے۔

    انسانی اسمگلنگ کا شُبہ:فرانس نے طیارہ واپس بھارت بھیج دیا

    سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق حائل ریجن میں بھی منگل سے جمعے تک جبکہ بدھ اور جمعرات کو اس کی دیگر کمشنریوں میں بھی بارش کا امکان ہےقصیم ریجن میں بریدہ، عنیزہ، البکیریہ، الاسیاح، ریاض الخبراء، عقلہ، الصقور، البدائع، الرس، النبھانیہ، ضریہ، المذنب، عیون، الجواء الشماسیہ میں بھی کل سے ہفتے تک بارش کا امکان ہےتبوک ریجن میں املج، تیما میں بدھ اور جمعرات جب کہ حقل، البداع، ضباء اور الوجہ میں بدھ اور جمعرات کو بارش ہوسکتی ہے۔

    ڈیوڈ وارنر نے پاکستان کے شاندار باؤلرز کی تعریف کی

  • ملک میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

    ملک میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ،بوندا باندی اور بلند پہاڑوں پرہلکی برف باری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں شدیددھند،سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم صبح کے اوقات میں خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہےاس کے علاوہ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدیددھند ،سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    بھارت کے مشہور موٹیویشنل اسپیکر کا نئی نویلی بیوی پر تشدد،مقدمہ درج

    محکمہ موسمیات کے مطابق کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سر درہے گا ضلع قلات میں درجہ حرارت منفی دو ڈگری سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاوادی کو ئٹہ اورگر د نواح میں موسم خشک اور سرد رہےگا کو ئٹہ شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 2ڈگر ی سینٹی گر یڈ یکارڈ کیا گیا اسی طرح گوادر اور جیونی میں 13،سبی 8،نوکنڈی 5،تربت میں کم سے کم 12،ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-

    9 مئی کے واقعات ، اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کےکی کارروائیاں شروع