Baaghi TV

Tag: موسم

  • ملک میں  موسم  خشک رہنے کا امکان

    ملک میں موسم خشک رہنے کا امکان

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا اسلام آباد، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہے گا، نارووال ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لیہ، بہاولپور اور ملتان میں بعض مقا مات پر ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جب کہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہا، تاہم جنوبی بلوچستان میں چند مقا مات پر بارش ہوئی۔

    میاں صاحب کے پاس کمزور مینڈیٹ ہے اور ہم اسکا حصہ نہیں بننا چاہتے،اعتزاز احسن

    شہباز شریف چاہتے تھے کہ وزیرا عظم نواز شریف ہو، رانا ثناءاللہ

    اسلام آباد میں فائرنگ،ڈولفن اہلکار زخمی

  • ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا –

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پیر کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم شام/رات میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ اور گردونواح میں بوندا باندی ہو سکتی ہے ،جبکہ نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد اور گرجرانوالہ میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 7 میں سے 6 ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی دے دی گئی، متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے،محکمہ تعلیم نے دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں پیرکو چھٹی کا اعلان کردیا ہے،حکام نے سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سےکام کرنےکی ہدایت کی ہے، حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

  • آٹھ فروری،یوم انتخابات، ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

    آٹھ فروری،یوم انتخابات، ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا

    آٹھ فروری کو ملک بھر میں انتخابات ہو رہے ہیں، تمام تر تیاریاں و انتظامات مکمل ہو چکے ہیں ،

    ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دن ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،پنجاب ،خیبرپختونخواہ ،سندھ اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہے گا،ملک کے پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث موسم شدید سرد رہے گا ،شمال مشرقی پنجاب کے بعض اضلاع میں صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ،تاحال بارش کا اسپیل متوقع نہیں ہے اگلے ہفتے تک موسم خشک اور سرد رہے گا ،

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں‌ 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز اور 2 لاکھ 66 ہزار 398 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جب کہ پولنگ کیلئے 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ذمہ داریاں انجام دے گا، 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 29 ہزار 985 کو حساس قرار دیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشن پر امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دیے گئے ہیں جب کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پاک فوج تعینات ہوگی

    چار انتخابی حلقوں میں امیدواروں کی اموات کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی ہے،پی کے 91 کوہاٹ 2 سے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے سبب پولنگ ملتوی کی گئی ہے، اس کے علاوہ این اے 8 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ 4 میں امیدوار ریحان زیب کی موت پرکل پولنگ نہیں ہوگی،پی پی 266 رحیم یارخان 12 میں امیدوار اسرار حسین کےانتقال پرکل الیکشن نہیں ہوگا، ان حلقوں میں عام انتخابات کے بعد دوبارہ شیڈول جاری کیا جائے گا.

    آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

    ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

    نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

    عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

    عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

    تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

  • شمالی علاقوں میں برفباری، پی ڈی ایم اے کی سیاحوں کو ایڈوائزی

    شمالی علاقوں میں برفباری، پی ڈی ایم اے کی سیاحوں کو ایڈوائزی

    اسلام آباد: ملک کے شمالی حصوں میں معروف تفریحی مقامات پر مزید برف باری ہوسکتی ہےجس کے بعد پاکستان ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کو برف باری والے تفریحی مقامات کی سیر کے حوالے سے محتاط رہنے کی ایڈوائزری جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ اگلے ہفتے تک برف باری جاری رہ سکتی ہے،محکمہ موسمیات نے برف باری کے بارے میں اتوار کو جاری کی جانے والی اپ ڈیٹ میں بتایا کہ کالام میں 7 انچ برف گئی ہے جبکہ مالم جبہ اور مری میں 4 انچ برف گری ہے، گلگت بلتستان میں دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، غانشے اور شگار جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سُدھانوٹی، کوٹلی، بھمبر اور میر پور میں برف باری ہوسکتی ہے۔خیبر پختونخوا میں چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، مری اور گلیات میں برف باری متوقع ہے کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے مانسہرہ ناران جالکھڈ روڈ کاغان سے بند کرکے سیاحوں کا داخلہ روک دیا ہے۔

    سوچ سمجھ کر گفتگو کریں ورنہ …،ایم کیو ایم رہنما کی بلاول کو وارننگ

    شہری کا گھر والوں سے پیسے ہتھیانے کیلئے خود کے اغوا کا ڈرامہ

    خصوصی ایڈوائزری میں سیاحوں سے کہا گیا ہے کہ سفر سے قبل موسم کی اپ ڈیٹ لیں، اپنی گاڑی کو اچھی طرح چیک کرلیں، فیول ٹینک بھرا ہوا رکھیں، پرانے ٹائر والی گاڑی میں سفر نہ کریں اور ٹائروں میں ہوا کم رکھیں،برف باری والے علاقوں میں گاڑی کو پھسلنے سے بچانے کے لیے ٹائروں میں رنجیریں لگائی جائیں، ٹریفک جام کی صورت میں بھی انجن بند نہ کیاجائے اور دھویں کا اخراج یقینی بنایا جائے کھڑکیاں بند ہونے کی صورت میں کار کا ہیٹر طویل دورانیے کے لیے آن نہ رکھا جائے، اشیائے خور و نوش (بشمول ڈرائی فروٹ) وافر مقدار میں لے کر سفر کیا جائے اور گرم کپڑے زیادہ تعداد میں ساتھ رکھیں، کسی بھی ہنگامی حالت میں پی ڈی ایم اے سے 1199 پر یا پھر موٹر وے اتھارٹی سے 130 پر رابطہ کیا جائے۔

    الیکشن ایکٹ کے تحت چوہدری نثار گروپ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

  • آئندہ 2 روز میں ملک میں سردی کی لہر آنےکا امکان

    موسمیاتی تجزیہ کار نے آئندہ 2 روز میں ملک میں سردی کی لہر آنےکا امکان ظاہرکیا ہے۔

    باغی ٹی وی: جواد میمن کے مطابق ملک پر اثر انداز مغربی لہر کے اثرات اب پنجاب اور شمالی علاقوں پر اثر انداز ہیں، سسٹم کا مرکز افغانستان اور اس سے ملحق پاکستان کے حصے ہیں، سندھ اور بلوچستان سے موسلادھار بارش کا سلسلہ تقریباً ختم ہوچکا ہےسندھ بلوچستان میں 12 گھنٹے بعد موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں اور شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے 24 سے36 گھنٹوں میں پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوسکتی ہے، 6 فروری کی دوپہریا شام تک یہ سسٹم بیشترپاکستانی علاقوں سے نکل جائےگا، اس سسٹم کے بعد ملک میں سردی کی نئی لہر آنےکا امکان ہے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا –

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا جب کہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی /وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی، اتوار کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام، لہہ منفی 9، گوپس، مالم جبہ منفی 6، اسکردو منفی 5، استور، ژوب اور بگروٹ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    شہر قائد میں چند گھنٹے کی بارش سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں فروری کے ماہ میں ہونے والی بارشوں نے گزشتہ کئی سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، محکمہ موسمیات کے مطابق فروری میں شہر قائد میں ہونے والی یہ بارشیں غیر معمولی ہیں، جنوری 1995 میں کراچی میں 89.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس سے قبل فروری 1979 میں کراچی میں 96 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، جاری اعدادو شمار کے مطابق فروری میں ہونیوالی بارش کا اب تک 60 ملی میٹر کا بلند ترین ریکارڈ بن گیا ہے۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہےاسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بارش متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مر ی، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورمزید برفباری کاامکان ہے، جھل مگسی، لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران، نوشکی،مستونگ، سبی، نصیر آباد، ڑوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، زیارت، کان مہترزئی، کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    بارڈر کے دونوں طرف انگریز کے بنے قانون چل رہے ہیں،سراج الحق

    محکمہ موسمیات کے مطابق قصور، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، جھنگ، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، میانوالی، خوشاب سرگودھا،بھکر، لیہ،ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان،خان پور اور رحیم یار خان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے کراچی، حیدر آباد، ٹھٹہ، بدین، سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص، سانگھڑ، تھرپارکر، شہید بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ما لا کنڈ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ، مانسہرہ، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی،بونیر، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، کرم، و زیر ستان، ٹا نک، خیبر اور با جوڑ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    کراچی میں بیشتر علاقوں میں موسلا دھار اور کہیں ہلکی بارش کے بعد موسم قدرے سرد اور خوشگوار ہوگیا جب کہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    03 فروری کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن ،نارتھ کراچی، گلشن معمار، اسکیم 33، منگھو پیر ، اورنگی ٹاؤن،تیسر ٹاؤن، گلشن معمار، بحریہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد ، صدر ، آئی آئی چندریگر روڈ ، ہاکس بے، ماڑی پور روڈ، لیاری، جہانگیر روڈ، لیاقت آباد، عائشہ منزل، گلشن حدید اور ناظم آباد میں کہیں ہلکی اورکہیں تیز اور موسلا دھار بارش ہوئی۔

    محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق سرجانی میں سب سے زیادہ 62 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی کراچی ائیرپورٹ پر 41.8، یونیورسٹی روڈ پر 29.8، ناظم آباد میں 23.5 ،نارتھ کراچی میں 33.6،گلشن معمار میں 23 اورکلفٹن میں 39.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نجی ویدر اسٹیشن کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں 64 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 52.2 ملی میٹر،کیماڑی پورٹ پر 28.8 اور بحریہ ٹاؤن میں 22.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میرین اور لاجسٹک سیکٹرز میں معاہدے …

    کراچی میں بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ڈیفنس کورنگی روڈ پرپانی جمع اور ٹریفک جام ہوگیا،کئی گاڑیاں خراب ہوگئیں،بارش کا پانی جناح اسپتال کےگائنی وارڈ کے آپریشن تھیٹر میں داخل ہوگیا، سول اسپتال کے میڈیکل وارڈ نمبر 3 میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، مریض پریشان ہوگئے۔

  • کراچی میں صبح سویرے  بارش سے سردی بڑھ گئی

    کراچی میں صبح سویرے بارش سے سردی بڑھ گئی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی جس سے شہر میں سردی بڑھ گئی،ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد پہلے سے سرد موسم میں مزید تیزی آگئی،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج ابر آلود رہے گا،پیر کی شام بھی سپر ہوئی وے نوری آباد،کاٹھور اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہو ئی تھی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

    دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے، مالم جبہ میں ایک فٹ برف پڑی، کالام ،استور مری، مظفر آباد میں بھی ہرطرف برف کی سفیدی دکھائی دے رہی ہے بالائی علاقوں میں برفباری سے راستوں کی بندش کا خدشہ ہے،گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر، ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

  • پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع

    پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش متوقع

    اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہونے والی ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ،جبکہ ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے کچھ اضلاع خاص کر کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہےجس سے وقتی طور پر سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا تاہم اس کےبعد موسم بہتر ہوجائے گا، پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

    دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، وادی سوات کےسیاحتی مقام مالم جبہ اور کالام میں برفباری سے وادی کے حسن کو چار چاند لگ گئے، برفباری کا لطف اٹھانے کیلئے سیاح پہنچنا شروع ہوگئے ہیں سوات کے حسین سیاحتی مقام مالم جبہ میں طویل خشک سالی کے بعد برفباری کا آغاز ہوا برفباری سے مالم جبہ کی چوٹی نے سر پر برف کی سفید چادر اوڑھ لی، مالم جبہ کے علاوہ وادی کالام میں بھی برفباری جاری ہے جس سے وادی کا حسن مزید نکھر گیا، ملک بھر سے سیاح پہنچ گئے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ بڑا سفر کرکے یہاں کے خوبصورت نظارے دیکھنے پہنچیں ہیں۔

    خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ جب کہ پشاور سمیت مختلف شہروں میں بارش بھی ہوئی، اس کے علاوہ سکردو میں موسم سرماکی پہلی برف باری ہوئی، جس کے بعد پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی-

  • بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

    بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

    اسلام آباد: بارشوں کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں آج رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں 31 جنوری تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی،اس دوران اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار اور پیر کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہےمذکورہ سسٹم کے تحت 29جنوری تک بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے