Baaghi TV

Tag: موسم

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد ،خشک اور سموگ چھائے رہنے کا امکان

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد ،خشک اور سموگ چھائے رہنے کا امکان

    اسلام آباد: ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور خشک رہے گا –

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ،ژوب،چمن پشین میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک اورشدید سرد رہنے کا امکان ہے-

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10،اسکردومنفی 7 ،گلگت منفی 6،استور،قلات، گوپس منفی5 اورکالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فضا میں پولن کا تناسب بھی نچلی سطح پر رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 39 سے کم ہو کر 33 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 03 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 30 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

  • آج  رواں سال کی سب طویل رات ہو گی

    آج رواں سال کی سب طویل رات ہو گی

    کراچی: پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں آج سال کا سب سے چھوٹا دن تھا جبکہ رات طویل ترین ہوگی-

    باغی ٹی وی:محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج رواں سال کا سب سے چھوٹا دن ہونے کے ساتھ آج کی رات رواں سال کی طویل ترین رات ہے، آج طلوع آفتاب صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوا اور آج غروب آفتاب شام 5 بج کر 48 منٹ پر ہوگا، آج دن کا دورانیہ 10گھنٹے سے زائد پر مبنی ہوگا جب کہ آج رات کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا۔

    یہ موقع ہر سال دسمبر کے مہینے میں آتا ہے اور اس کی تاریخیں 20 سے 23 دسمبر تک کسی بھی دن ہوسکتی ہیں 21 جون کو رواں سال کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات تھی وہ موقع جب شمالی نصف کرے اور سال کی طویل ترین رات ہو تو اسے فلکیات کی زبان میں ’’انقلابِ سرما‘‘ (winter solstice) یا ’’انقلابِ شمالی‘‘ (Northern solstice) بھی کہا جاتا ہے۔

    گزشتہ 6 ماہ یعنی 22 جون سے پاکستان سمیت شمالی نصف کرے میں دن کے دورانیے میں کمی آرہی تھی مگر اب معاملہ الٹا ہوجائے گا یعنی دن کا دورانیہ بتدریج بڑھنے لگے گا،راس الجدی کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ یہ بنیادی طور پر موسم سرما کے آغاز کا پہلا دن ہے جس کا آغاز پاکستان سمیت کچھ ممالک میں 21 جبکہ کچھ میں 22 دسمبر کو ہوگا۔

    سائنس کے مطابق یہ وہ موقع ہوتا ہے جب سورج سب سے زیادہ جنوب میں ہوتا ہے اور برج جدی سے گزر رہا ہوتا ہےجنوبی نصف کرے میں صورتحال الٹ ہوتی ہے جہاں 21 یا 22 دسمبر سال کا طویل ترین دن ہوگااس خطے میں ارجنٹینا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا جیسے ممالک موجود ہیں جہاں دنیا کی محض 10 فیصد آبادی مقیم ہے شمالی نصف کرے میں سال کا سب سے چھوٹا دن 20 سے 24 دسمبر کے درمیان ہوتا ہے، مگر 21 یا 22 دسمبر زیادہ عام تاریخیں ہیں۔

  • مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا،محکمہ موسمیات

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا،محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند وسموگ چھائے رہنے کا امکان ہےجبکہ محکمہ موسمیات نے جمعہ اور ہفتے کو ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) بدھ کے روز ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، اس دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی اور بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھندوسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

    شمالی اورمغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور خطہ پوٹھوہار میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا بہا ولپور، ساہیوال،سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال،ملتان، خان پور،رحیم یار خان، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور بھکرمیں دھند رہنے کی پیشگوئی ہے لیہ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں دھند جبکہ جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو، گھوٹکی، پڈعیدن، مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ،پشاور اور ڈیر ہ اسماعیل خان میں بھی دھندرہنے کا امکا ن ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جس کی وجہ سے ملک کے بالائی اور جنوبی علاقوں میں مطلع ابر آلود اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے،ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے،ملک میں خاطر خواہ بارش نہ ہونے کی صورت میں اسموگ کا زور نہیں ٹوٹے گا تاہم درجہ حرارت میں مزید کمی سے اسموگ پارٹیکلز کم ہو سکتے ہیں۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12،اسکردومنفی 08 ، استور، کالام منفی 06 ،گلگت ، قلات منفی 05 ،گوپس اور سری نگر میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک، بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا

    میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک، بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلودرہے گا ۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا مری، گلیات اورگردونواح میں بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے بہا ولپور ، ساہیوال ، سرگودھا، لاہور ، گوجرانوالہ، نارووال ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، گجرات، منڈی بہاؤالدین ، جہلم ،بھکر ،لیہ ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدیددھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم صبح اور رات کے اوقات میں مردان، صوابی، چارسدہ نوشہرہ اور پشاورمیں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

    نگران وزرا کو ہٹانے کی درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر

    محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد موسم رہے گا کراچی سمیت سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی اور پڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر کا گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنکی رہنےکا امکان ہے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے اور شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کی رفتار 8کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں بیڈ شیٹس کا نیا نظام نافذ کرنے کا فیصلہ

  • مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان میں داخل،پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

    مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان میں داخل،پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بیشتر علاقوں میں اثرانداز ہو گا جس سے کئی شہروں میں بارش کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا باعث بن سکتا ہے۔

    موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ سسٹم کے تحت بلوچستان کے پہاڑوں پر رواں موسم سرما کی پہلی برف باری کا امکان ہے جبکہ سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشتر بالائی اور مغربی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر با رش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقے دھند /سموگ کی لپیٹ میں رہیں گے اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے اس کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند /سموگ چھائے رہنے جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں شدید دھند کا امکان ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 11،سکردو منفی 07،کالام منفی 06، گلگت، سرینگر منفی 05، گوپس منفی 04، قلات، راوالاکوٹ، دیر اور استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا –

  • موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ،محکمہ موسمیات

    موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ،محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں سموگ /دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ گوادر،چاغی،تربت اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ با رش ہو سکتی ہے پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ /دھند جبکہ پنجاب کےبعض میدانی علاقوں میں شدیددھند چھائے رہنے کا امکان ہے-

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہا اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 12،سکردو منفی 7،گوپس، کالام، قلات ،سری نگر منفی 5، دیر اور کوئٹہ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب آج بھی لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر موجود رہا، لاہور میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 208 ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ 430 اے کیو آئی شملہ پہاڑی میں ریکارڈ کیا گیا شاہراہ قائداعظم پر اے کیو آئی 396 ریکارڈ کیا گیا، ڈی ایچ اے، جوہر ٹاؤن بھی شہر کے آلودہ علاقوں میں شامل ہیں۔

    لاہور میں صبح کے وقت مطلع جزوی ابر آلود رہا جبکہ سردی کی شدت برقرار ہے، اگلے چوبیس گھنٹو میں موسم مزید سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے ،لاہورکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد رہے گا۔

  • شمال کی طرف ابھی کسی بارش کاامکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

    شمال کی طرف ابھی کسی بارش کاامکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

    کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ 15دسمبر کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق سردار سرفراز نے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 15سے17دسمبر تک جاری رہے گا، 15سے 17 دسمبر کے درمیان ہونے والی بارش سے سردی زیادہ ہوگی شمال کی طرف ابھی کسی بارش کاامکان نہیں ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،خطہ پوٹھوہار ، بالائی خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا، پنجاب، خیبر پختونخوا کے بعض میدانی علاقوں،بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند چھا ئے رہنے کا امکان ہےاسلام آباد کےمختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی کا امکان ہے،پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں تیز ہوائیں اور بوندا باندی متوقع ہے،آزادکشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    نگران وزیراعظم نے نئے ویزا نظام کا افتتاح کر دیا

    گیس مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    جماعت اسلامی کا مئیر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کا فیصلہ

  • ملک کے بالائی اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر

    ملک کے بالائی اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر

    ملک کے بالائی اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: ،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقے اسکردو میں پارہ منفی 8 ڈگری تک گرگیا جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں استور اور کالام میں درجہ حرارت منفی چار، گلگت میں منفی تین ریکارڈ کیا گیا، وادی کوئٹہ اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک ہے، کوئٹہ میں صبح درجہ حرارت منفی 2 اور قلات میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا زیارت، قلعہ عبداللہ، پشین، مستونگ سمیت صوبے کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ وسطی اضلاع میں موسم خشک ہے درجہ حرارت میں کمی کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔

    دوسری جانب دوسری جانب موسمیاتی ماہر ین کے مطابق ملک بھر میں 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی جس کے باعث کراچی سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے، شہر میں 10روز کے دوران کم سےکم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہےاس دوران شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کے باعث شہر کا فضائی معیار متاثر رہے گا تاہم آئندہ 10 دنوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے کراچی میں دن کے اوقات میں ہوا میں نمی 50 سے 60 فیصد تک رہے گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بری ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں موجود ہیں15 دسمبر جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گاجبکہ شمالی مغربی بلوچستان کے چند اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے اس کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے کے روز بھی بالائی خیبرپختونحوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کےامکان کیساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ، اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

  • ملک بھر میں 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی

    ملک بھر میں 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق بری ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں موجود ہیں15 دسمبر جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گاجبکہ شمالی مغربی بلوچستان کے چند اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے اس کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے کے روز بھی بالائی خیبرپختونحوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کےامکان کیساتھ سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ / دھند چھائے رہنے کا امکان ہے ، اس دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    دوسری جانب موسمیاتی ماہر ین کے مطابق ملک بھر میں 15 دسمبر سے سرد ہوائیں پاکستان کا رخ کریں گی جس کے باعث کراچی سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ اور درجہ حرارت گرنے کا امکان ہے، شہر میں 10روز کے دوران کم سےکم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہےاس دوران شہر میں شمال مشرق سے چلنے والی ہوا کے باعث شہر کا فضائی معیار متاثر رہے گا تاہم آئندہ 10 دنوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے کراچی میں دن کے اوقات میں ہوا میں نمی 50 سے 60 فیصد تک رہے گی۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 11، اسکردو منفی 08، سری نگرمنفی05، استور، کالام منفی 04، گوپس، گلگت منفی03، قلات اور کوئٹہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • دسمبرمیں بارشوں کےایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،محکمہ موسمیات

    دسمبرمیں بارشوں کےایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،محکمہ موسمیات

    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے دسمبر میں بہت زیادہ بارشیں نہ ہونے کی پیشگوئی کردی۔

    باغی ٹی وی:ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کاکہنا تھا کہ دسمبرمیں موسم اور بارشوں کےحوالے سےمحکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ دسمبرمیں بارشوں کےایک یا دو اسپیل آسکتے ہیں،فوگ یا اسموگ میں کمی نہیں آئے گی کچھ عرصےسےدسمبر میں معمول سے کم بارشیں ہو رہی ہیں،صبح کے درجہ حرارت میں کولڈ ونڈ کی وجہ سے کمی ہو رہی ہے،آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا، ملک میں خشک سردی کی وجہ سے نزلہ زکام اور دیگر امراض میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    قبل ازیں محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کی تھی،محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلودرہے گا، پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا امکان ہے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال اور گر دو نواح میں ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے،تاہم رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
    اس کے علاوہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے-